i بین اقوامی

عراق،ایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے میں کرمان دھماکوں میں ملوث دہشتگرد ہلاکتازترین

۱۶ جنوری، ۲۰۲۴

عراق کے شہر اربیل میں 2مقامات پر ایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملوں میں کمانڈر سمیت داعش کے کئی دہشتگرد ہلاک ہو گئے،ایرانی میڈیا کے مطابق کردستان میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پر بھی حملہ کیا گیا جبکہ دہشت گرد گروہوں کے اجتماع کو بھی بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا،غیر ملکیمیڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اربیل میں ہلاک داعش کے دہشت گرد ایران کے شہر کرمان میں حملے میں ملوث تھے،دوسری جانب امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں 4افراد ہلاک ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی