i بین اقوامی

الخلیل اور رام اللہ میں قابض صہیونی افواج نے 3فلسطینیوں کو اغوا کر لیا' گھروں کی توڑ پھوڑتازترین

۰۷ نومبر، ۲۰۲۲

اسرائیلی قابض پولیس نے اغوا کی گذشتہ رات سے شروع کی گئی مختلف کارروائیوں کے دوران تین فلسطینیوں اغوا کر لیا ہے۔ اغوا کی یہ کارروائیاں مقبوضہ یروشلم اور الخلیل کے علاقوں میں کی گئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق یروشلم کے علاقے سیلوان سے دو نو عمر فلسطینیوں کو اغوا کیا ہے۔ یہ کارروائی صبح کے وقت ان کے گھروں پر چھاپے مار کر کی گئی۔ دوسرا واقعہ الخلیل سے رپورٹ کیا گیا ہے۔ اس واقعے میں 30 سالہ سمیع العجلونی میں قابض اہلکاروں نے سمیع العجلونی کے گھر پر توڑ پھوڑ بھی کی۔ یہ واقعہ الخلیل شہر کے جنوبی حصے میں پیش آیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی