i بین اقوامی

امریکہ ' تقریب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک' متعدد زخمی ہوگئےتازترین

۰۳ جولائی، ۲۰۲۳

امریکی شہر بالٹی مور میں ایک تقریب میں فائرنگ کے واقعے میں 2افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز امریکی شہر بالٹی مور میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ 3 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جائے حادثہ پر تقریب میں متعدد لوگ موجود تھے، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی