- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
امریکا کی مشرقی ریاستوں میں شدید بارشوں اور برفانی طوفان سے 5افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا کی مشرقی ریاستوں میں طوفانی برفباری کے باعث ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی، گھر، گاڑیاں، سڑکیں برف سے ڈھک چکی ہیں،نیویارک سمیت 12ریاستوں میں 4لاکھ سے زائد مکانات اور کاروباری مراکز بجلی سے محروم ہیں،نیو جرسی اور کنکٹی کٹ میں دریاوں میں پانی کی سطح بلند ہونے اور ڈیم کو نقصان پہنچنے سے شہری گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں،امریکی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے ساڑھے تیرہ ہزار پروازیں منسوخ اور850سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی