i بین اقوامی

امریکی فوج کے سربراہ کی یوکرینی ہم منصب سے ملاقاتتازترین

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳

امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی نے یوکرین کے چیف ملٹری آفیسر جنرل ویلیری زلوزنی سے ملاقات کی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے یوکرین کی سرحد کے قریب جنوب مشرقی پولینڈ میں ایک نامعلوم مقام پر یوکرین کے چیف ملٹری آفیسر جنرل ویلیری زلوزنی سے چند گھنٹے تک ملاقات کی ،جنرل ملی کے ترجمان کے مطابق ہمیں امید تھی کہ کہ زلوزنی اس ہفتے نیٹو اور دیگر دفاعی سربراہوں کی میٹنگ کے لیے برسلز جائیں گے تاہم ایسا نہ ہونے کے باعث ملی اور زلوزنی نے فوری طور پر سرحد کے قریب پولینڈ میں ملنے کا فیصلہ کیا،انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات ملی کو نیٹو سربراہان اجلاس کے دوران زلوزنی کے تحفظات اور دیگر فوجی رہنمائوں کو معلومات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی