- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک دھماکے کے نتیجے میں 21افراد زخمی ہوگئے،امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے علاقے فورٹ ورتھ میں پیر کو ایک ہوٹل میں ہونے والے دھماکے میں 21افراد زخمی ہو گئے کی تصدیق ایمرجنسی میڈیکل ٹیم کے ترجمان کی جانب سے کی گئی ہے،ترجمان کے مطابق ایک شخص شدید زخمی ہے، چار کی حالت تشویشناک ہے اور دیگر کو معمولی زخم آئے ہیں،فورٹ ورتھ فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کریگ ٹروجاسک نے کہا کہ دھماکا گیس سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے لیکن ابھی تک وجہ کی تصدیق کے لیے کام کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز نے تہہ خانے میں پھنسے لوگوں کو بھی بچایا ہے،ہوٹل انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ زخمیوں کی مدد کی جائے گی،بیان میں کہا گیاہے کہ ہم حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ واقعہ کی اصل اور اس سے ہونے والے نقصان کی حد کو سمجھ سکیں، ہماری ٹیم کے اراکین اور مہمانوں کی حفاظت اور بہبود ہماری ترجیح ہے، ہم ان لوگوں کیلئے کام کر رہے ہیں جو زخمی ہوئے ہیں تاکہ اس وقت ان کی مکمل مدد کی جا سکے۔علاوہ ازیں امریکی ریاست مینیسوٹا میں فائرنگ کا بھی ایک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے،فائرنگ کا واقعہ مینیسوٹا کے شہر کلوکیٹ کے علاقے میں ہائی وے پرپیش آیا اور پولیس کے مطابق مشتبہ ملزم جائے وقوعہ پر مردہ پایا گیا،فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی