i بین اقوامی

اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ،صیہونی فورسز نے گزشتہ 24گھنٹے میں 200سے زائد افراد کو شہید کر دیاتازترین

۰۳ جنوری، ۲۰۲۴

اسرائیلی فوج کی بربریت رک نہ سکی ہے اور غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے،صیہونی فورسز نے غزہ میں 30سے زائد مقامات پر حملے کے دوران گزشتہ 24گھنٹے میں 200سے زائد افراد کو شہید کر دیا ہے جبکہ دیر البلاح میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے،واضح رہے کہ غزہ میں شہدا کی تعداد 22ہزار 815ہوگئی ہے جبکہ 57ہزار کے قریب افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی