- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اضافے کے ساتھ ہی اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ پٹی میں اسرائیلی بمباری اور جھڑپوں کی وجہ سے امداد کی فراہمی کا کام مشکل ہو گیا ہے،عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے خبررساں دفتر نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے امداد (OCHA)کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی کے بیشتر علاقوں بالخصوص وسطی علاقے میں 23سے 26دسمبر تک فضائی، زمینی اور سمندری راستے سے ہولناک بمباری کی ہے،امدادی رابطہ دفتر نے مزید کہا کہ بمباری میں 24اور 25دسمبر کو تین پناہ گزین کیمپوں البریج، النصیرات اور المغازی پر 50سے زیادہ حملے کئے گئے اور درجنوں فلسطینیوں کو شہیدکردیا گیا، اسرائیل کی ان کارروائیوں نے امدادی ٹیموں کے کام میں رکاوٹ ڈالی اور ان کیمپوں کو ملانے والی سڑکیں بھی تباہ ہوگئی ہیں،ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (UNRWA)کے ڈائریکٹر تھامس وائٹ نے کہا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح اب اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مکمل تباہ ہونے لگا ہے ،عرب میڈیا کے مطابق فرانس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ تک انسانی امداد کی مکمل اور بلا روک ٹوک ترسیل میں سہولت فراہم کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی