i بین اقوامی

بحیرہ احمر میں امریکی و برطانوی فورسز نے 21ڈرونز مار گرائےتازترین

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴

امریکا و برطانیہ کی فورسز نے بحیرہ احمر میں فائر کیے گئے 21ڈرونز کو مار گرایا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے گزشتہ سات ہفتوں کے دوران اسرائیل پر ڈرونز سے حملے کی اب تک 26کوششیں ہو چکی ہیں،امریکی فوج کے مطابق امریکی اور برطانوی نیوی نے حوثی باغیوں کے ڈرونز اور میزائل مار گرائے ہیں ، ان ڈرونز اور میزائل حملے میں کسی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا ہے ،واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بحیرہ احمر سمیت مختلف سمندری راستوں پر متعدد بحری جہازوں پر حملوں کے واقعات سامنے آئے ہیں، عرب میڈیا کاکہنا ہے کہ یہ حملے غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے خلاف احتجاج میں شروع کیے گئے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی