i بین اقوامی

چین گریٹر میکانگ ذیلی خطے میں منشیات کی روک تھام کے لیے مزید تعاون بارے تیار ہے، پولیس سربراہتازترین

۰۷ ستمبر، ۲۰۲۳

چین کے اسٹیٹ کونسلر اور پبلک سیکورٹی کے وزیر وانگ شیا ہونگ نے کہا ہے کہ چین گریٹر میکانگ ذیلی خطے میں منشیات کی روک تھام اور لوگوں کی صحت اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے لئے نیا اور بڑا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ وانگ نے یہ بات گریٹر میکانگ ذیلی خطے میں منشیات پر قابو پانے کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے والوں کے 14 ویں وزارتی اجلاس میں کہی۔ وانگ نے کہا کہ 30 سال قبل گریٹر میکانگ ذیلی خطے میں ڈرگ کنٹرول میکانزم کے قیام کے بعد سے تمام فریقین نے مشترکہ طور پر میکانزم کی صحت مند ترقی کو فروغ دیا ہے اور علاقائی منشیات کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ہاتھ ملایا ہے، جو تمام فریقین کی گہری دوستی اور ایک ساتھ آگے بڑھنے کے مضبوط عزم کی واضح طور پر وضاحت کرتا ہے۔ وانگ نے کہا کہ چین اپنے پیش کردہ گلوبل سیکورٹی اینی شیٹو پر فعال طور پر عمل درآمد، منشیات کے چیلنج سے جامع طور پر نمٹنے، منشیات کی قانونی حیثیت اور منشیات پر قابو پانے کی سیاست کی سختی سے مخالفت کرنے کے لئے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین دیگر ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت، یکطرفہ پابندیوں کے غلط استعمال اور منشیات کے مسئلے کے بہانے طویل مدتی دائرہ اختیارکی سختی سے مخالفت کرنے کے لئے تیار ہے۔ اجلاس سے کمبوڈیا، لاس، میانمار، تھائی لینڈ، ویتنام اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کے وفود کے سربراہان نے بھی خطاب کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی