i بین اقوامی

فلپائننے برڈ فلو کے باعث بیلجیم اور فرانس سے برائلر گوشت کی درآ مد پر پابندی عائد کر دیتازترین

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴

فلپائن نے برڈ فلو کے باعث بیلجیم اور فرانس سے برائلر گوشت کی درآ مد پر پابندی عائد کردی،عالمی میڈیا کے مطابق فلپائن نے برڈ فلو پھیلنے کے بعد بیلجیئم اور فرانس سے پولٹری اور اس سے متعلقہ مصنوعات کی درآمد پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے،محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد پولٹری ورکرز کی صحت کا تحفظ ہے کیونکہ برڈ فلو ایک وائرس ہے جو متاثرہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے،رپورٹ کے مطابق سال2023کے دوران فلپائن نے 426,620میٹرک ٹن پولٹری کا گوشت درآمد کیا، جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 3.78فیصد زیادہ ہے۔واضح رہے کہ برڈ فلو جو جنگلی پرندوں کی طرف سے منتقل ہوتا ہے نے حالیہ برسوں میں دنیا بھر میں مرغیوں پیدوار کو بہت نقصان پہنچایا ہے، جس سے سپلائی میں خلل پڑتا ہے، خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور انسانوں میں منتقل ہونے کے خطرے کی تشویش میں اضافہ ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی