i بین اقوامی

فلسطین پر اسرائیلی مظالم کیخلاف بائیڈن انتظامیہ کے ملازمین کا وائٹ ہائوس کے باہر احتجاجتازترین

۱۴ دسمبر، ۲۰۲۳

فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کے ملازمین بھی چپ نہ رہے اور انہوں نے وائٹ ہائوس کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا،اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں، ایسے میں اب بائیڈن انتظامیہ کے ملازمین کی جانب سے بھی احتجاج کیا گیا جس میں محکمہ خارجہ کے مستعفی ڈائریکٹر جوش پال بھی شریک ہوئے جب کہ مظاہرین نے اپنی شناخت چھپارکھی تھی، امریکی شہر لاس اینجلس میں مظاہرین نے ہائی وے بند کرکے غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا،دوسری جانب فرانس میں وکلا نے پیرس کی عدالت کے باہر احتجاج کرتے ہوئے فلسطین آزاد کرو کے نعرے لگائے گئے، اسپین میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے میڈرڈ کے سٹی ہال کے سامنے سیکڑوں جوتے رکھ کر احتجاج کیا اور اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا،اس کے علاوہ لندن میں بھی فلسطینی پرچم اٹھائے لوگوں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا، یمن میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے خواتین نے ریلی نکالی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی