i بین اقوامی

غزہ،اسرائیلی فضائیہ کے رفاہ میں پناہ گاہ پر حملے، 9سے زائد فلسطینی شہیدتازترین

۰۷ دسمبر، ۲۰۲۳

اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، حملوں میں 9سے زائد فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے،فلسطینی وزارت صحت کے مطابق رفاہ میں صیہونی فورسز کی جانب سے بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ پر بم برسائے جا رہے ہیں، اسرائیلی حملوں میں 9سے زائد افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، فلسطینی پناہ گاہ پر 3 دفعہ بم برسائے گئے، حملے کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی،حکام کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں بھی بمباری سے مزید 4فلسطینی شہید ہوئے ہیں، مجموعی طور پر اب تک اسرائیلی حملوں میں 16ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 43ہزار سے زائد رخمی ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی