i بین اقوامی

کسی بھی امریکی حملے کا جواب دیئے بغیر نہیں رہیں گے،یمنی حوثی رہنماتازترین

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴

حوثی گروپ کے رہنما عبدالملک الحوثی نے جمعرات کو ایک ٹیلیویژن تقریر میں کہا، یمن کے حوثی باغیوں پر کسی بھی امریکی حملے کا جواب دیئے بغیر نہیں رہیں گے،انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی بھی ردِعمل حالیہ حملے سے بڑا ہو گا جس میں گروپ کے ڈرونز اور میزائلوں نے بحیر احمر میں ایک امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا تھا،انہوں نے کہا کہ ہر امریکی حملہ کا جواب دیا جائے گا، جواب اس حملے سے بڑا ہو گا جو بیس ڈرونز اور متعدد میزائلوں سے کیا گیا تھا،یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی مزاحمت کاروں نے غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے خلاف احتجاج کے طور پر بحیر احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔ نقل و حمل کی مختلف کمپنیوں نے افریقہ کے گرد طویل سفر کرنے کے بجائے تجارتی کارروائیاں معطل کر دی ہیں،الحوثی نے کہا کہ ہم اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے زیادہ پرعزم ہیں اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی