- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
لندن میں ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کیلیے جاری ہڑتال کی وجہ سے ٹریفک کے نظام میں خلل پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،امکان ہے کہ اجرت میں اضافے کے مطالبے کے لیے اتوار سے جمعرات تک ہونے والی ہڑتال کی وجہ سے لندن میں زیر زمین ٹرینوں کی آمدورفت بہت زیادہ متاثر یا مکمل طور پر معطل ہوسکتی ہے،اتوار کی شام سے شروع ہونے والی سب وے ٹرین کی ٹریفک معمول سے پہلے رک جائے گی، جبکہ برطانوی دارالحکومت میں نقل و حمل کے نیٹ ورک کے لیے ذمہ دار ٹی ایف ایل اتھارٹی نے سفارش کی ہے کہ مسافر اپنے سفر مقامی وقت اور4:30سے پہلے ختم کریں۔توقعات سے پتہ چلتا ہے کہ "شدید خلل" پیر سے جمعرات تک ٹرینوں کو متاثر کرے گا۔ چلنے والی ٹرینوں کی تعداد میں نمایاں کمی یا ان کے مکمل بند ہونے کا خدشہ ہے جبکہ جمعہ کی سہ پہر کو صورتحال معمول پر آنے کی امید ہے۔RMTیونین(نیشنل یونین آف ریلوے، میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ ورکرز)نے اجرتوں میں اضافے کے مطالبے کے لیے ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یونین کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ "TFLلندن کے زیر زمین ملازمین کو قابل قبول پیشکش کی تجویز پیش کرنے میں ناکامی کی وجہ سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا، ہڑتال کا فیصلہ مجبورا کیا گیا اور اسے ہلکا نہ لیا جائے،یونین نے کہا کہ اس کے تقریبا 10,000اراکین ہڑتال میں حصہ لے رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی