i بین اقوامی

لوگوں کو مرنے دو"، کرونا متاثرین بارے برطانوی وزیراعظم کا متنازع بیان سامنے آ گیاتازترین

۲۱ نومبر، ۲۰۲۳

برطانوی حکام کی جانب سے کووِڈ 19وبائی مرض سے نمٹنے کے بارے میں ایک برطانوی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ وزیر اعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ حکومت کو وبائی امراض کے دوران دوسرا جامع لاک ڈائون مسلط کرنے کے بجائے "لوگوں کو مرنے دینا" چاہیے،عرب میڈیا کے مطابق وبائی امراض کے دوران حکومت کے چیف سائنسی مشیر پیٹرک ویلنس نے اپنی یادداشتوں میں ذکر کیا ہے کہ 25اکتوبر 2020کو ایک میٹنگ ہوئی تھی، جس میں اس وقت کے وزیر اعظم بورس جانسن اوراس وقت کے وزیر خارجہ اور موجودہ وزیراعظم رشی سونک شامل تھے،یہ ڈائریاں بھی انکوائری رپورٹ میں دکھائی گئیں۔ یہ دکھایا گیا کہ وبائی امراض کے دوران جانسن کے چیف ایڈوائزر ڈومینک کمنگز نے ویلنس کو جو کچھ کہا انہوں نے بھی میٹنگ کے دوران اسے سنا،والینس نے کمنگز کے حوالے سے اپنی یادداشتوں میں کہا کہ رشی سونک کا خیال ہے کہ لوگوں کو مرنے دینا ٹھیک ہے۔ یہ سب قیادت کی مکمل فقدان کو ظاہر کرتا ہے،اس کے علاوہ سونک کے ترجمان نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم اپنی پوزیشن کا تعین اس وقت کریں گے جب وہ تحقیقات میں اپنے ثبوت پیش کریں گے، واضھ رہے کہ کرونا وائرس سے برطانیہ میں دو لاکھ 20 ہزار ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی