i بین اقوامی

مقبوضہ کشمیر میں سیاسی بحالی کے بھارتی وعدے پورے ہونے کے منتظر ہیں،امریکی محکمہ خارجہتازترین

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۳

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں سیاسی معاملات بحال کرنے کے بھارتی حکومتی وعدوں کے پورا ہونے کے منتظر ہیں،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق نجی ٹی وی کے سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر جموں وکشمیر میں ہونے والی پیشرفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں،امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے، امریکا علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر پاکستان کے ساتھ شراکت کا منتظر ہے،خیال رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے ملکی آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی درخواستیں متفقہ طور پر مسترد کر دی تھیں،بھارتی سپریم کورٹ نے ملکی آئین کے آرٹیکل 370کو ختم کرنے کا مودی حکومت کا فیصلہ درست قرار دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی