- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
نائجیریا کی ریاست نائجر میں فضائی کارروائی میں 18 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ،نائیجیرین ایئر فورس کے ترجمان ایڈورڈ گبکویٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "آپریشن حیدرین داجی" کے دائرہ کار میں نائجر ریاست کے شیرورو علاقے میں مسلح گروہ کے ارکان کے خلاف ایک فضائی آپریشن کیا گیا، کارروائیوں کے دوران 18 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ کچھ زخمی ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، کارروائیوں کے دوران کے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا اور ان کا گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی