i بین اقوامی

نیٹ فلکس کے نجی طیارے میں فلائٹ اٹینڈنٹ کیلئے حیران کن تنخواہ کی آفرتازترین

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳

ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس نے اپنے ایک نجی طیارے کیلئے فلائٹ اٹینڈنٹ کی تلاش شروع کردی، جس کیلئے انتہائی حیران کن تنخواہ کی آفر کی گئی ہے،نیٹ فلکس نے اپنے نجی طیارے کیلئے فلائٹ اٹینڈںٹ کیلئے جاری اشتہار میں کہا ہے کہ کامیاب امیدوار کو سالانہ 3لاکھ 85ہزار ڈالر (تقریبا 8کروڑ 85لاکھ روپے سے زائد)تک مل سکتے ہیں،نیٹ فلکس نے کہا ہے کہ وہ کسی ایسے امیدوار کو بھرتی کرنا چاہتا ہے جو آزاد فیصلہ سازی، احتیاط اور بہترین کسٹمر سروس جیسی صلاحیتیں رکھتا ہو،گزشتہ سال صارفین کے اعداد و شمار گِرنے کے بعد نیٹ فلکس نے سینکڑوں نوکریاں ختم کردی تھیں،نیٹ فلکس نے اپنی ویب سائٹ پر اس نوکری کے اشتہار پر مزید لکھا ہے کہ اس نوکری کی تنخواہ کیلئے مارکیٹ میں مجموعی اوسط عام طور پر 60ہزار سے 3لاکھ 85 ہزار ڈالرز ہوتی ہے،کمپنی نے کہا ہے کہ وہ ملازمین کی تنخواہ کا تعین معاوضے کے عوامل مثلا ایک شخص کے پس منظر، تجربہ اور ہنر کی بنیاد پر کرتے ہیں، کامیاب امیدوار کو کیلیفورنیا کے شہر سان ہوزے میں رہنا ہوگا تاہم اس کیلئے امریکا کے اندر اور باہر سفر کرنا پڑسکتا ہے،کمپنی کے مطابق نیٹ فلکس ایوی ایشن ڈپارٹمنٹ بے مثال، محفوظ اور رازداری کے ساتھ فضائی سفر فراہم کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی