i بین اقوامی

نجر قتل کیس میں بھارتی ایجنسی کے ملوث ہونے کی سگنل انٹیلی جنس بھی موجود ہے،کینیڈاتازترین

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳

کینیڈا نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹس کے ملوث ہونے کی نہ صرف انسانی بلکہ سگنل انٹیلی جنس بھی موجود ہے،کینیڈین حکومتی ذرائع کے حوالے میڈیا کے دعوی کے مطابق کئی ماہ سے جاری تحقیقات میں یہ شواہد جمع کیے گئے تھے،کینیڈین میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ قتل سے متعلق جو بات چیت نوٹ کی گئی اس میں بھارتی افسربھی ملوث تھے اوران میں ایسے بھارتی سفارت کار بھی شامل تھے جو کینیڈا میں موجود تھے،میڈیا کے مطابق یہ معلومات نہ صرف کینیڈا نے جمع کی تھی بلکہ فائیو آئیز انٹیلی جنس الائنس کے ایک رکن نے بھی فراہم کی تھیں، ان شواہد کو لے کر کینیڈین حکام کئی بار بھارت گئے اور تعاون مانگا تھا،میڈیا کا دعوی ہے کہ کینیڈا کے نیشنل سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایڈوائزر جوڈی تھامس اگست میں چار روز تک بھارت میں تھے اور اس کے بعد بھی 5روز کیلئے بھارت کو دورہ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی