i بین اقوامی

پانچ سو ارب ڈالر کی لاگت سے زیرتعمیر شہرنیوم میں نئی فوڈ کمپنی متعارف کرا دی گئیتازترین

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳

سعودی عرب کے مستقبل کے سب سے بڑے کاروباری اور سیاحتی مرکز نیوم میں 'ٹوپیان ' نامی نئی فوڈ کمپنی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ 'ٹوپیان' سعودی عرب میں کھانوں کی ایک نئی شناخت اور پہچان کا ذریعہ بنے گی، کھیت سے لے کر کھانے کی میز تک اور کھانوں کی تقسیم سے لے کر استعمال تک ہر سطح پر ایک نیا انداز سامنے لائے گی۔سعودی میڈیا کے مطابق ٹوپیان موسمیاتی اثرات سے پاک خوراک، زراعت کی از سر نو پیداوار، منفرد کھانے، ہر فرد کے ذائقے اور ضرورت و پسند کے مطابق ڈشیں ایک پائیدار خوارک زنجیر کا اہتمام ٹوپیان کے یہ پانچوں بنیادی ستون اور شناختیں ہوں گی۔ٹوپیان کی لانچنگ سعودی محکمہ ماحولیات، سعودی محکمہ پانی و زراعت کے علاوہ سعودی عرب میں بروئے کار ویژن 2030کے مطابق نیز 2060کے حوالے سے ماحولیاتی اہداف کے تقاضوں کے عین مطابق ہو گی۔یہ فوڈ کمپنی خوراک کی پائیداری کے لیے بھی ایک منفرد معیار کو متعارف کرائے گی گویا کھانے پینے کا ایک نیا دور شروع ہو گا،ٹوپیان اپنے طریقہ کار میں جدید تر اور انقلابی انداز میں خوراک سے متعلق حل پیش کرے گی تاکہ جدید دنیا کو خوراک کے حوالے سے جن چیلنجوں اور ضرورتوں کو پورا کرنے میں مشکلات ہیں ٹوپیان ان کے حل کے طور پر سامنے آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی