i بین اقوامی

پرامن لوگوں پر حملہ گھنائونا عمل ، اقوام متحدہ کی پاکستان میں خودکش حملوں کی مذمتتازترین

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں گزشتہ روز ہونے دہشتگرد حملوں کی مذمت کی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مذمت بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ میں جمعہ کو پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتا ہوں،انتونیو گوتریس نے کہا کہ دہشتگرد حملوں میں پرامن، مذہبی تقریبات کے دوران لوگوں کو نشانہ بنایا گیا جو کہ ایک گھنائونا عمل ہے، حملوں کے ذمہ داروں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی