i بین اقوامی

ریاض الجنہ میں خواتین کے لئے نماز کی ادائیگی کے اوقات کا اعلانتازترین

۰۶ اکتوبر، ۲۰۲۲

مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ریاض الجنہ میں نماز کی ادائیگی کی خواش مند خواتین کے لئے نئے اوقات کار جاری کردیئے ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی ۖ آنے والی خواتین جمعے کے علاوہ ہفتے کے 6 دن صبح 6 سے 11 اور رات ساڑھے 9 سے 12 بجے تک ریاض الجنہ میں نماز ادا کرسکتی ہیں۔ جمعے کے روز خواتین صبح 6 سے 9 بجے اور رات ساڑھے 9 سے 12بجے تک ریاض الجنہ میں نماز اور زیارت کرسکیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی