i بین اقوامی

ٹرمپ کا ایک دن کے لیے ڈکٹیٹر بننے کی خواہش کا اظہارتازترین

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2کام کرنے کے لیے ایک دن کے لیے ڈکٹیٹر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے مخالفین مجھے ڈکٹیٹر کہہ کر الیکشن جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں جنگوں میں شامل نہیں رہا، ہم اپنے فوجیوں کو گھر واپس لائے، جوبائیڈن اسے سیاسی چال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ میں دو کام کرنے کے لیے ایک دن کے لیے ڈکٹیٹر بننے کا ارادہ رکھتا ہوں جن میں امریکا میکسیکو سرحد پر غیر قانونی کراسنگ کو بند کرنے اور توانائی کے منصوبوں کو تقویت دینا شامل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی