i بین اقوامی

روس نے سونامی بنا کر پورا ملک تباہ کرنے والا ہتھیار بنا لیاتازترین

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳

روس نے سونامی بنا کر پورا ملک تباہ کرنے والا ہتھیار بنا لیا،برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق روس نے بحری بم یا تارپیڈو پوسائیڈن تیار کرلیا جو فائرہونے کے بعد سونامی پیدا کرکے پورے برطانیہ کو سمندر کی گہرائیوں میں ڈبو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ روس نے یہ بم نیٹو ممالک کے خلاف کارروائی کے لیے تیار کیا ہے،ہر روسی آبدوز ایسے 6جوہری تارپیڈوز لے جا سکتی ہے، یہ بحری بم بڑے ساحلی شہروں کو مکمل طورپرتباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پوسائیڈن نئی قسم کا اسٹریٹجک جوہری ہتھیار ہے جو کم سے کم آواز پیدا کرتا ہے اورآسانی سے رخ تبدیل کرسکتا ہے،پوسائیڈن کی وجہ سے تابکار سونامی 300سے 500میٹر بلند ہوتی ہے، ہموار زمین پر اس کا اثر 500کلومیٹر گہرائی تک جاتا ہے۔اپریل 2019میں روسی جوہری آبدوز سیوروڈنسک کو جوہری بم پوسیڈن سے لیس کر کے زیرآب بھیجا گیا تھا جہاں اس کا تجربہ کیا گیا،امریکی فوجی حکام نے بڑے ساحلی شہروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے اس بم کو قیامت کے دن کی مشین قرار دے دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی