i بین اقوامی

سعودی عرب کے صحرا بھی سیاحت کا مرکز بننے لگےتازترین

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۳

سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں صحرا بھی سیاحت کا مرکز بننے لگے، صحرا ئے بلام کی خوبصورتی اور سکون نے سیاحوں کا دل جیت لیا،بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صحرائے بلام ریاض کے جنوب میں واقع ایک بڑا علاقہ ہے جو ریت کے بلند ٹیلوں کیلئے مشہور ہے۔ سیاح یہاں پر سینڈ بورڈنگ اور اونٹ کی سواری سے لطف اندوز ہوتے ہیں،ٹھنڈی ریت پر طلوع آفتاب کا نظارہ حیرت انگیز تجربات میں سے ایک ہے، ستاروں سے سجی رات صحرا کا حسن دوبالا کردیتی ہے جبکہ فراٹے بھرتی، راستہ بناتی گاڑیاں حسین منظر پیش کرتی ہیں،ریاض کے اس صحرائی ٹریک پر ماہر ڈارئیورز اپنی مہارت دکھاتے ہوئے نظر آتے ہیں، جبکہ ریت میں دھنستی، دھول اڑاتی گاڑیاں دیکھنے والوں کو حیرانی میں مبتلا کردیتی ہیں،ڈارئیورز کا کہنا ہے مشکل ٹریک پر راستے بنانا دلچسپ تجربہ ہے، جبکہ سعودی حکومت سیاحوں کیلئے صحرا میں مزید تفریحی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی