- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
ہندوستان کی سکھوں کے خلاف عالمی مہم کے شواہد منظرعام پر آگئے، انٹرسیپٹ کی رپورٹ نے سکھوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کردیئے،انٹر سیپٹ نے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے اپریل 2023 میں جاری کردہ میمو پیش کردیا، ہندوستانی وزارت خارجہ کی جانب سے میمو نارتھ امریکہ میں قائم بھارتی قونصل خانوں کولکھے گئے،رپورٹ میں بتایا گیا کہ میمو میں سکھ رہنمائوں کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایات دی گئیں، کلاسیفائیڈ دستاویزات پر بھارتی سیکریٹری خارجہ کے دستخط فرانزک رپورٹ سے بھی ثابت ہوچکے ہیں،پانچ ممالک کی مشترکہ انٹیلیجنس ایجنسی فائیوآئیز نے بھی امریکی اورکینیڈا کے ہندوستان کیخلاف دعووں کی تصدیق کی،انٹرسیپٹ میں جاری کردہ ہندوستانی دستاویزات میں مودی سرکار اور بین الاقوامی بھارتی قونصل خانوں کے مابین الیکٹرانک گفتگوبھی پیش کی ہے،ان ثبوتوں سے ثابت ہوچکا ہے مودی سرکارنے دنیا بھرمیں سکھ رہنمائوں کو ٹارگٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں،اپریل2023میں میموبھارتی قونصل خانوں کو بھیجے گئے، جس کے 2ماہ بعد ہردیپ سنگھ نجرکوکینیڈامیں قتل کردیا گیا اور جون 2023میں ہی سکھ رہنما گروپتونت سنگھ کو امریکا میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی،جسٹن ٹروڈو نے کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونیکاالزام لگایا اور امریکا نے بھی گروپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کا ذمہ دار مودی سرکار کو ٹھہرایا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی