i بین اقوامی

تیونس میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، دو افراد ہلاک، 31زخمیتازترین

۲۱ جون، ۲۰۲۳

تیونس میں ایک مسافر ٹرین کے حادثے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ 31افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق قابس سے تیونس آنے والی ٹرین کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب ٹرین پٹری سے اترگئی ، حادثے میں دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ 31دیگر زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، مقامی ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے میں ٹرین کا ڈرائیور اور اس کا معاون ہلاک جبکہ 31افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی