- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
تیونسیا(آئی این پی)تیونس کے جنوبی علاقے میں زہریلی شراب استعمال کرنے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 40 کی حالت غیر ہونے پر انہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ اس امر کی تونس کے مقامی حکام نے بھی تصدیق کی ہے،اس سلسلے میں سرکاری ترجمان فتحی باکوچ نے بتایا ہے کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کہ یہ زہریلی شراب فراہم یا فروخت کرنے والا کون شخص ہے۔ ایک شخص کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے، تاہم ابھی تحقیقات جاری ہیں،ترجمان کے مطابق اس زہریلی شراب کا کیمیائی تجزیہ بھی کیا جا رہا ہے، کہ اس میں زہریلا پن کیسے آیا اور اس کا ذمہ دار کون ہے کہ اتنی بڑی تعداد کو یہ زہریلی شراب فراہم کی گئی،عرب میڈیا کے مطابق سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چالیس شرابیوں میں سے کئی حالت سنبھلنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیے گئے ہیں اور بعض متاثرہ افراد کو علاج کے لیے دارالحکومت کے بڑے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی