- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
ترکیہ میں اونچی آواز میں میوزک چلانے والے 38سالہ شخص کو چاقو کے وار کرکے بیدردی سے قتل کردیا گیا،عرب میڈیا کے مطابق قتل کی یہ لرزہ خیز واردات ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوا،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نے کار سوار کو میوزک کی آواز کم کرنے کو کہا جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور موٹر سائیکل سوار شخص نے کار سوار کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سنان چلیشکانیل کے نام سے ہوئی ہے جسے راہگیر شدید زخمی حالت میں اسپتال لائے تاہم وہ دوران علاج چل بسا جب کہ قاتل فرار ہوگیا جسے اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا،سی سی ٹی وی فوٹیجز میں کار سوار کو خون میں لت پت دیکھا جا سکتا ہے جس پر موٹر سائیکل سوار مسلسل چاقو کے وار کر رہا ہے۔ راہگیروں نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ ہاتھ نہ آیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی