• Columbus, United States
  • |
  • ٢٠ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین-ہانگژو-ایشین گیمز-ٹیبل ٹینس

چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہرہانگژو میں 19ویں ایشیائی کھیلوں میں چین اور جاپان کے درمیان خواتین کی ٹیم کے ٹیبل ٹینس فائنل میچ کے دوران چین کی چھن مینگ خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔ (شِنہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی تعاون تنظیم کا ٹی وی فیسٹیول نانجنگ...

نانجنگ(شِنہوا)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا ٹی وی فیسٹیول 2023 منگل کو  چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے دارالحکومت نانجنگ میں شروع ہوا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولی نے ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

اس میلے میں تقریباً 150 مہمان شرکت کر رہے ہیں جن میں ٹیلی ویژن اور ریڈیو ریگولیٹری ایجنسیوں کے حکام اور ایس سی او کے رکن ممالک کے میڈیا اداروں کے ارکان شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق شرکاء نے تعاون بڑھانے، سمعی و بصری سرگرمیوں کے ذریعے ایس سی او ممالک کی دوستی کی داستانیں سنانے، پرامن ترقی کا پیغام دینے اور  ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون کے لیے حمایت کو مستحکم کرنے کا عہد کیا۔

 میلے میں مخصوص مکالمے ، ٹی وی ٹیکنالوجیز اور ٹی وی پروگرام کے مواد کی نمائش جیسی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سمعی و بصری کام بھی چین میں ستمبر سے دسمبر تک نشر کیے جائیں گے۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگورنو کاراباخ میں ایندھن کے ڈپو میں دھماکے...

ماسکو(شِنہوا)نگورنو کاراباخ کے علاقے میں ایندھن کے ڈپو میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہو گئے۔

آرمینیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آرمین پریس نے منگل کو مقامی صحت کی دیکھ بھال کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ سات متاثرین ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ 13 افراد کی نامعلوم لاشوں کو کورونر کے دفتر منتقل کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ درجنوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور کچھ ابھی تک لاپتہ ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایندھن کے ڈپو دھماکے کے متاثرین کی مدد کیلئے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم آرمینیا کے دارالحکومت یریوان سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے میں آرہی ہے ۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران میں زہریلی شراب بنانےوتقسیم میں ملوث 4...

تہران(شِنہوا)ایران میں ایک عدالت نے چار افراد کو جعلی شراب تیار کرنے اور تقسیم کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی ہے جس کے استعمال سے جون میں شمالی صوبے البرز میں سینکڑوں افراد متاثرہوئے تھے۔

ایرانی عدلیہ کی میزان نیوز ایجنسی نے ایرانی عدلیہ کے ترجمان مسعود سیٹیشی کے حوالے سے بتایا کہ مجموعی طور پر 208 افراد زہریلی شراب پینے سے متاثر ہوئے تھے جن میں سے 17 ہلاک اور دیگر 191 افراد زخمی یا معذور ہو گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مشتبہ افراد نے غیر قانونی طور پر ایک طبی آلات کی دکان سے صنعتی الکوحل خرید کر اس سے جعلی الکوحل والے مشروبات تیار کر کے صوبے میں تقسیم کیے تھے۔

 مسعود سیٹیشی نے کہا کہ مرکزی ملزم نے کیمیا کے مضمون کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور وہ لیبارٹری کا ماہر ہے۔

مسعود سیٹیشی نے کہا کہ چار افراد کو موت کی سزاؤں کے علاوہ سات افراد کو ایک سے پانچ سال تک قید کی سزا سنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان اور ان کے وکلاء کو عدالتی فیصلوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور وہ سزا کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین تحفظ و ہنگامی خدمات کےآلات کی ترقی کو ف...

بیجنگ(شِنہوا)چین اس سال سے 2025 تک زلزلوں، سیلابوں، آتشزدگی اور دیگر آفات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے حفاظتی اور ہنگامی خدمات کے آلات کی ترقی کو فروغ دے گا۔

چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور چار دیگر محکموں کی طرف سے مشترکہ طور پر منگل کوجاری کردہ پلان میں کہا گیا ہے کہ 2025 تک صنعتوں کی سطح سمیت، مصنوعات کے معیار اور حفاظتی اور ہنگامی آلات کے استعمال کی حکمت عملیوں کونمایاں طور پر بہتر کیا جائے گا۔

پلان میں مزید کہا گیا کہ آفات کی روک تھام، کمی اور امدادی سرگرمیوں میں اس طرح کے آلات کے معاون کردار کو نمایاں طور پر بڑھایا جائے گا۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر کے خلاف...

ووہان(شِنہوا)چینی فٹ بال ایسوسی ایشن (سی ایف اے) کے سابق صدر چھن شویوآن کے خلاف رشوت خوری کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا ہے۔

چینی صوبہ ہوبے کے صوبائی پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے منگل کو کہا کہ استغاثہ نے چھن پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے شنگھائی انٹرنیشنل پورٹ (گروپ) کمپنی لمیٹڈ، سی ایف اے کی قیادت کی تبدیلی کی تیاری کرنے والی ٹیم اور سی ایف اے میں اپنی تعیناتی کے دوران دوسروں کے لیے فوائد حاصل کرنے اور اس کے بدلےبڑی رقم وصول  کرنے کے لیے اپنے اعلیٰ عہدوں کا فائدہ اٹھایا۔

 ہوبے کے صوبائی نگران کمیشن کے ذریعے چھن کے کیسوں کی تحقیقات کے اختتام کے بعد ہوبے صوبائی پیپلز پروکیوریٹوریٹ نامزد ہونے پر ہوبے کے شہر ہوانگشی میں  ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا۔

 ہوانگشی میونسپل پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے چھن کے خلاف ہوانگشی کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں سرکاری سطح پر مقدمے کا آغاز کیا ہے۔

 چھن کو 2019 میں سی ایف اےکا صدر منتخب کیا گیا تھا۔

پاک چین کرکٹ میچ 27 ستمبر کو ہو گا

پاک چین تعلقات کی تاریخ میں پہلی بار پاک چین کرکٹ میچ چینی قونصلیٹ لاہور اور انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ (آئی آئی آر ایم آر) کے اشتراک سے 27 ستمبر (بدھ) کومنعقد ہو گا۔

دس سے زائد چینی شہری کرکٹ میچ کھیلیں گے اور پاکستان کے سابق کرکٹ کھلاڑی بھی اس میچ میں کھیلیں گے۔ شہر کی سڑکوں پر چین اور پاکستان کے جھنڈوں سے سجے پاک چائنہ کرکٹ میچ کا سنگ بنیاد لاہور کرکٹ کلب ایسوسی ایشن (ایل سی سی اے) کے گراؤنڈ میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر کے قریب قذافی سٹیڈیم سے ملحق ہے۔

اس میچ میں چینی سفارت کار، حکام اور چینی اداروں کے اعلیٰ افسران اپنی خصوصی شرکت کریں گے۔ مہمان خصوصی قائم مقام چینی قونصل جنرل لاہور کاو کی ہوں گے۔ خصوصی رنگ برنگی کٹس اور کرکٹ کا سامان پاک چین کرکٹ میچ کو دلکش اور سنسنی خیز بنا دے گا۔

پاک چین کرکٹ میچ آہنی بھائی چارے اور ہم آہنگی کی نئی جہت کا مرکز ثابت ہو گا جس کا عنوان ہے "چین-پاک کرکٹ دوستی: نیا دور، نیا تناظر، نیا راستہ"۔ چین میں جاری ایشین گیمز میں کرکٹ کی واپسی کے پس منظر میں پاک چین کرکٹ میچ پاک چین تعلقات میں نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔

پاک چین کرکٹ میچ کے آغاز سے قبل تعلیمی اداروں کے طلباء پاک چین گانوں، قومی ترانے کے ساتھ ساتھ ایک اسٹائل میں شوخ شوز پیش کریں گے۔ آخر میں میچ کے اختتام کے بعد فاتح ٹیم کو نہ صرف ٹرافی دی جائے گی بلکہ معززین کو اعزازی شیلڈز بھی دی جائیں گی۔

چین کے قائم مقام قونصل جنرل لاہور کاو کی نے کرکٹ میچ کے انعقاد کا خیرمقدم کیا ہے۔ گزشتہ سال پر نظر ڈالیں تو، چین اور پاکستان نے مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے اور قریبی تبادلے اور تعاون کا مشاہدہ کیا ہے اور کرکٹ ایک نئی چیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی حکومت چینی کمپنیوں کوکامیابی سے روکنے...

بیجنگ(شِنہوا)امریکی حکومت کی جانب سے چینی کمپنیوں کو کامیابی سے روکنے کے لیے غیر قانونی اور غیر منصفانہ طریقے استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے  ایک مضمون کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ عام مقابلے میں آگے نہیں بڑھ رہا ہے۔  ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز ایک باقاعدہ پریس بریفنگ میں کیا جب ان سے 20 ستمبر کو چین کی وزارت برائے ریاستی سلامتی کی طرف سے جاری کردہ ایک مضمون پر تبصرے کے لیے کہا گیا، جس میں سائبر حملوں اور جاسوسی کے لیے امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے طریقوں کو بے نقاب کیا گیا تھا۔ مضمون میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے 2009 میں ہواوے ہیڈ کوارٹرز کے سرورز میں دراندازی شروع کی اور تب سے وہ ان کی نگرانی کر رہی ہے۔ اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ چین امریکی حکومت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی مذمت کرتا ہے، وانگ نے کہا کہ یہ ایک اور ثبوت ہے کہ امریکی حکومت ایک طرف چین کے خلاف بڑے پیمانے پر سائبر جاسوسی کر رہی ہے، جس سے چین کی سائبر سکیورٹی کو بہت زیادہ خطرات لاحق ہیں، وہیں اس کے ساتھ ساتھ نام نہاد چینی ہیکنگ حملوں کے حوالے سےغلط معلومات پھیلارہی ہے۔

  ترجمان نے کہا کہ یہ ایک کھلی منافقت اور سیاسی کھیل  ہے۔

ترکیہ میں 350 سال قدیم عثمانی دور کا حمام در...

استنبول(شِنہوا) ترک ماہرین آثار قدیمہ نے ملک کے شمال مغربی صوبے کیناکلے میں کھدائی کے دوران 350 سال قدیم عثمانی دور کا ایک حمام دریافت کیا ہے۔

حریت ڈیلی نیوز نے منگل کو اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ حمام کیمر گاؤں سے دریافت کیا گیا ہے، جہاں پریون کا قدیم شہر واقع تھا۔ کھدائی کرنے والی ٹیم کے نائب سربراہ حسن کاساپوگلو نے کہا کہ یہ حمام اس گاؤں میں عثمانی ترکوں کی موجودگی کا واحد محفوظ تعمیراتی ڈھانچہ ہے،  350 سال قدیم حمام جدید ڈھانچے کے درمیان چھپا ہواتھا۔  

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بحر الکاہل کے جزیرہ نما ممالک کے لیے نئی امر...

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں بحر الکاہل کے جزیرہ نما ممالک کے سربراہان کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔بحرالکاہل کے جزیرہ نما ممالک واشنگٹن کی جانب سے اس سے قبل کیے گئے بڑے وعدوں کے پورا ہونے کے تاحال منتظر ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق،سربراہی اجلاس میں صدر بائیڈن کی جانب سے ان ممالک کے لیے 20کروڑ ڈالر کی نئی فنڈنگ کا اعلان  کیا گیا ،جس میں 4کروڑ ڈالر کی نئی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔تاہم یہ فنڈنگ کانگریس کی منظوری سے مشروط ہے۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے فراہم کردہ متن کے مطابق اپنے خیرمقدمی کلمات میں، بائیڈن نے غلطی سے نئے انفراسٹرکچر کی سرمایہ کاری کے لیے 40 ارب ڈالرکا اعلان کردیا۔ اگرچہ رسمی فیکٹ شیٹ میں اسے درست کر دیا گیا تھا لیکن برطانوی اخبار دی گارجین کی ایک رپورٹ میں غلط نمبر کا ہی حوالہ دیا گیا۔

2022 میں، وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ امریکہ بحرالکاہل کے جزائر کی مدد کے لیے 81کروڑ ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گا، لیکن امریکی کانگریس نے ابھی تک فنڈنگ کے بیشتر وعدوں کی منظوری نہیں دی ۔

بائیڈن انتظامیہ کی بحر الکاہل کے جزائر کے ساتھ  تعلقات کو دوبارہ استوار کرنے کی کوششوں کو اس وقت دھچکا لگا جب خطے کے دو اہم ممالک، سولومن جزائر اور وانواتو کے رہنماؤں نے سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اکتوبر میں منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں دنیا بھر کے 130 سے زائد ممالک اور کئی بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔

 چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے منگل کو ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ میں بتایا کہ فورم کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور چین اس فورم کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

اس فورم میں  بی آر آئی کی 10ویں سالگرہ کی مناسبت سے خاص طور سے کئی ایک یادگاری تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

ہانگژو میں بین الاقوامی اینٹی ڈوپنگ سمپوزیم...

ہانگژو(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگژو میں تیسرے بین الاقوامی اینٹی ڈوپنگ سمپوزیم کا انعقادکیا گیا،چائنہ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (سی ایچ آئی این اے ڈی اے) کے زیراہتمام ہونے والے اس سمپوزیم میں اینٹی ڈوپنگ  کے عالمی  ماہرین نے قومی اینٹی ڈوپنگ اداروں کی انتظامی صلاحیت کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

پیر کے دن کو اختتام پذیر ہونے والے، دو روزہ سمپوزیم میں ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کے صدر ویٹولڈ بینکا نے اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سے ہم یورپ میں این اے ڈی اوز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اینٹی ڈوپنگ ماہرین کے ساتھ کام کررہے ہیں  تاکہ ایک اینٹی ڈوپنگ انٹیلی جنس اور تحقیقاتی نیٹ ورک بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے شروع سے ہی ٹھوس کامیابی حاصل کی گئی ہے،کئی غیر قانونی سٹیرائیڈ لیبارٹریوں کو ختم اور کارکردگی بڑھانے والی دوائیں ضبط کی گئی ہیں اس عمل میں متعدد ڈوپنگ ایتھلیٹس کو بھی پکڑا گیا ہے۔

چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف اسپورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی ینگ چھوان نے اینٹی ڈوپنگ کوششوں کے حوالے سے اپنے  عزم کا اعادہ کرتےہوئے ڈوپنگ کے حوالےسے "صفر رواداری" اور ڈوپنگ مسائل پر "صفر کیسز " کا مطالبہ کیا۔

سمپوزیم کے موقع پر، چائنہ دا نے اپنے ویتنامی ہم منصب کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ ایونٹ میں بین الاقوامی تنظیموں اور قومی اینٹی ڈوپنگ ایجنسیوں کے 542 شرکاء نے شرکت کی، جن میں سے 433 ورچوئلی طور سے شریک تھے۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین سیاہ مٹی کے تحفظ کی کوششوں کو تیز کرے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین ایک "قیمتی مٹی کے وسائل" کی حیثیت سے سیاہ مٹی کے تحفظ کی کوششوں کو تیزکرے گا، جوبنیادی طور پر ملک کے شمال مشرقی صوبوں اور اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کے مشرقی حصے میں پائی جاتی ہے۔

وزارت حیاتیاتی ماحولیات وماحولیات کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزارت  زرعی اراضی پر آلودگی کا باعث بننے والے ذرائع پر روک تھام اور کنٹرول کی کوششوں کو مزید مضبوط کرے گی، اور مٹی کے وسائل کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے قانون کے مطابق سیاہ مٹی کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کی تحقیقات  کرے گی اوراس کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔

اگست 2022 سے نافذ العمل سیاہ مٹی کے تحفظ کے قانون کے ذریعے ملک میں کالی مٹی کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیاگیا ہے۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نام نہاد "جمہوریت بمقابلہ آمریت" بیانیے کی م...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے مساوات، ایک دوسرے سے سیکھنے ، مکالمے اور تہذیبوں کی جامعیت کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیاہے۔

وانگ یی نے نام نہاد "جمہوریت بمقابلہ آمریت" کے بیانیے اور اپنی اقدار یا ترقی کے طریقوں کو دوسروں پر مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کااظہار کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ یی نے ان خیالات کااظہار منگل کو  "ہم نصیب مستقبل کی عالمی برادری: چین کی تجاویز اور اقدامات" کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی تہذیب دوسری سے برتر نہیں ہے اور کسی کی اقدارکو ایک سیاسی آلے یا تصادم کو ہوا دینے کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر بھی استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا ۔ ٹورنٹو ۔ وسط ۔ خزاں تہوار ۔ مون کیک

کینیڈا،  ٹورنٹو میں وسط خزاں تہوار سے قبل ایک سپرمارکیٹ میں صارفین مون کیک کے قریب سے گزر رہے ہیں۔ (شِںہوا)

برطانیہ ۔ لندن ۔ وسط ۔ خزاں تہوار ۔ جشن

برطانیہ ، لندن میں چینی وسط خزاں تہوار کے جشن میں مقامی خواتین چینی طرز کا  رقص  سیکھ رہی ہیں۔ (شِںہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ ۔ لندن ۔ وسط ۔ خزاں تہوار ۔ جشن

برطانیہ ، لندن میں چینی وسط خزاں تہوار کے جشن میں مقامی خواتین چینی طرز کا  رقص  سیکھ رہی ہیں۔ (شِںہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ میسیاچوسیٹس ۔ بوسٹن ۔ چینی رقص ڈرام...

امریکہ ، ریاست میساچوسیٹس کے شہر بوسٹن میں چینی فنکار چینی رقص ڈرامہ ''مولان'' پیش کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ میسیاچوسیٹس ۔ بوسٹن ۔ چینی رقص ڈرام...

امریکہ ، ریاست میساچوسیٹس کے شہر بوسٹن میں چینی فنکار چینی رقص ڈرامہ ''مولان'' پیش کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ ۔ لندن ۔ وسط ۔ خزاں تہوار ۔ جشن

برطانیہ ، لندن میں چینی وسط خزاں تہوار کے جشن میں ایک اداکارہ فن کا مظاہرہ کررہی ہے۔(شِںہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ ۔ لندن ۔ وسط ۔ خزاں تہوار ۔ جشن

برطانیہ ، لندن میں چینی وسط خزاں تہوار کے جشن میں ایک اداکارہ فن کا مظاہرہ کررہی ہے۔(شِںہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہانگ ژو ۔ ایشیائی کھیل ۔ ٹینس

چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں ٹینس کے ویمنز سنگل میں پاکستان کی اُشنا سہیل چین کی ژو لین سے مقابلہ کررہی ہیں۔ (شِںہوا)

گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو سے عالمی سطح پر غ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے تجویز کردہ گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی سطح پر غربت میں کمی کے مقصد کو تقویت بخشی ہے۔

چائنہ انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے نائب سربراہ ژاؤ فینگ تاؤ نے "مشترکہ مستقبل کے ساتھ عالمی برادری، چینی تجاویز و اقدامات" کے عنوان سے جاری وائٹ پیپر پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے عالمی ترقی اور غربت میں کمی کے لئے مزید وسائل مختص کئے ہیں۔

ژاؤ نے بتایا کہ چین نے جنوب۔ جنوب تعاون معاونت فنڈ کو عالمی ترقیاتی اور جنوب-جنوب تعاون فنڈ میں اپ گریڈ کرنے اور اس کی مجموعی رقم 4 ارب امریکی ڈالر تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

ژاؤ کے مطابق اس  انیشی ایٹو کے فریم ورک کے تحت چینی مالیاتی اداروں نے جی ڈی آئی کے نفاذ کے لیے 10 ارب امریکی ڈالر کا خصوصی فنڈ قائم کیا ہے اور 200 سے زائد تعاون منصوبوں کو جی ڈی آئی پروجیکٹ پول میں شامل کیا ۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین...

کابل(شِنہوا) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت صحت عامہ کی ملک گیر انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کی خوراک دی گئی ۔

اس مہم کا مقصد بچوں کو معذوری کا شکار کرنے والی اس بیماری کا خاتمہ ہے ۔ مہم کے دوران 5 برس سے کم عمر 1 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین دی جائے گی۔ پیر سے شروع ہونے والی یہ مہم 4 روز جاری رہے گی۔

افغانستان، کابل میں ایک بچے کو انسداد پولیو ویکسین کی خوراک دی جارہی ہے۔ (شِنہوا)

افغانستان، کابل میں ایک بچے کو انسداد پولیو ویکسین کی خوراک دی جارہی ہے۔ (شِنہوا)

افغانستان، کابل میں ایک بچے کو انسداد پولیو ویکسین کی خوراک دی جارہی ہے۔ (شِنہوا)

افغانستان، کابل میں طبی عملہ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کی خوراک دے رہا ہے۔ (شِنہوا)

افغانستان، کابل میں ایک بچے کو انسداد پولیو ویکسین کی خوراک دی جارہی ہے۔ (شِنہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر اولمپک تحریک کے اہم شراکت دار ہیں،...

ہانگ ژو (شِنہوا) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے نائب صدر جوآن انتونیو سمارانچ جونیئر نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پھنگ عالمی اولمپک تحریک میں ایک اہم شراکت دار ہیں۔

سمارانچ جونیئر نے یہ بات ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے موقع پر شِںہوا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔

سمارانچ جونیئر نے بتایا کہ ان کے خیال میں سب سے اہم کھیلوں بارے چینی صدر کا عزم اور تعاون ہے اور وہ نوجوانوں اور پورے معاشرے کے لئے کھیلوں اور اولمپکس میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

کھیلوں اور بین الاقوامی اولمپک امور میں اس طرح کے ایک اہم شراکت دار کی موجودگی اچھی بات ہے۔

سمارانچ جونیئر نے گزشتہ ہفتے مغربی جھیل کے قریب ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب سے قبل چینی صدر کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کی تھی۔

سمارانچ جونیئر بیجنگ اولمپک 2022  اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں میں آئی او سی رابطہ کمیشن کے چیئرمین تھے ۔انہوں نے بیجنگ 2022 کے پورے عمل کا مشاہدہ کیا۔

وہ اس بات سے بہت متاثر ہوئے کہ کیسے چینی صدر نے چینی عوام کو اولمپک تحریک کی ترقی میں حصہ بنانے کی قیادت کی۔

کینیا، چین کی تعمیر کردہ ایکسپریس وے علاقائ...

نیروبی (شِنہوا) کینیا میں چین کی تعمیر کردہ نیروبی ایکسپریس وے کو افریقہ مشارکی ایوارڈز کے دوسرے ایڈیشن میں نقل و حمل میں بہترین تکنیکی جدت سازی کے ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

 ایکسپریس وے کو چلانے والی کمپنی کو خصوصاً اس کے الیکٹرانک ٹول کلیکشن (ای ٹی سی) سسٹم کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ایکسپریس وے کی یہ جدت سازی گاڑی چلانے والوں کو ایکسپریس وے کے استعمال کے  لئے بلا تعطل ادائیگی کرنے کے قابل بناتی ہے۔

اس سروس کو استعمال کرنے کے لئے کوئی بھی اپنے شناختی کارڈ اور لاگ بک کی کاپی فراہم کرکے اندراج کرتا ہے اور ان کی گاڑیوں میں ایک چپ نصب کی جاتی ہے جس کے ذریعے وہ سروس کے لئے رقم ادا کر  تے ہیں۔

ای ٹی سی سسٹم گاڑی چلانے والوں کے لئے پرکشش بن گیا ہے ۔ اس سے وقت کی بچت ہوتی ہے کیونکہ کسی کو سروس بارے ادائیگی کرنے کے لئے قطار میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اور جدید شاہراہ کا انتظام کرنے والی موجا ایکسپریس وے کمپنی رعایت پیش کرتی ہے۔

موجا نے صارفین کو آگا ہ کیا ہے کہ ہمیں ووٹ دینے کے لیے ایک اکاؤنٹ بنائیں،  کیٹگری منتخب کریں، مطلوبہ معلومات مہیا کریں اور ووٹ پر کلک کریں۔

بیجنگ میں وسط خزاں تہوار اور قومی دن کی تعطی...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں وسط خزاں تہوار اور قومی دن کی تعطیلات قریب آتے ہی بیجنگ میں تیان آن من اسکوائر پر 18 میٹر بلند پھولوں کی ٹوکری اور چھانگ آن ایونیو پر پھولوں کی نمائش کا آغاز ہوگیا ہے جسے دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد متوجہ ہورہی ہے۔

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے علاقے شی دان میں ایک شخص پھولوں کی سجاوٹ کی تصاویر بنارہا ہے۔ (شِںہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے علاقے جیانگ گو مین میں پھولوں کی سجاوٹ دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِںہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے علاقے شی دان میں ایک خاتون پھولوں کی سجاوٹ کے ساتھ سلیفی بنارہی ہے۔ (شِںہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ کے تیان آن من اسکوائر میں "پھولوں کی ٹوکری" دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِںہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے علاقے ڈونگ ڈان میں  پھولوں کی سجاوٹ دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِںہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے علاقے ڈونگ ڈان میں لوگ پھولوں کی سجاوٹ کی تصاویر بنارہے ہیں۔(شِںہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسپین،بیلوں کی دوڑ میں ایک شخص ہلاک، ایک زخم...

اسپین کے علاقے والینسیا کے قصبے 'پوبلا ڈی فارنالس'میں بیلوں کی دوڑ کے دوران ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے،حکام کے بیل کے نوکیلے سینگھوں سے ہلاک ہونے والے شخص کیپھیپھڑے اور جگر زخمی ہو گیا تھا۔ متاثرہ شخص ہسپتال میں تمام تر طبی کوششوں کے باوجود ہلاک ہو گیا ہے،پوبلا ڈی فارنالس قصبے کی علاقائی اسمبلی نے اس افسوسناک واقعے کے بعد قصبے میں بیلوں کی ریس کے ساتھ ساتھ دیگر تمام تقریبات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوات،صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے دوڑ ا...

نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مالم جبہ میں دوڑ اور سائیکلنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا،پاک آرمی اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے منعقدہ مقابلوں میں مالم جبہ میں 16کلومیٹر کی دوڑ اور سائیکلنگ ریس شامل تھی، مقابلوں میں 45ایتھلیٹس نے حصہ لیا جن میں 3خواتین بھی شامل تھیں،مہمان خصوصی نے ریس کے اختتام پر عمدہ کارگردگی والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، مقابلوں کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں سیاح موجود تھے،سیاحوں نے کھیلوں کے صحت مند ایونٹ کے انعقاد پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا، سیاحوں نے علاقے میں امن کو برقرار رکھنے کیلئے بھی پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈ کپ کیلئے بھارت جانے سے قبل افغان کھلاڑی...

کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت جانے سے قبل افغان کرکٹرز سے اہم طالبان لیڈر انس حقانی نے ملاقات کی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت روانگی سے قبل افغانستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل نے کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ کی جس میں طالبان کے اہم رہنما انس حقانی نے بھی شرکت کی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی،رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 10روز ٹریننگ کے بعد افغانستان کی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پیر کی شام بھارت روانہ ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انسانیت دوراہے پر تمام ممالک کی دانشمندی کی...

بیجنگ (شِنہوا) انسانیت تاریخ کے ایک اور دوراہے پر کھڑی ہے۔  اس اتحاد و تقسیم، کھلنے اور بند ہونے اور تعاون و محاذ آرائی کے درمیان میں انتخاب تمام ممالک کی دانشمندی کا امتحان ہے۔

یہ بات چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے جاری کردہ ایک وائٹ پیپر میں کہی گئی ہے۔

"مشترکہ مستقبل کے ساتھ عالمی برادری، چینی تجاویز و اقدامات" کے عنوان سے شائع وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ایک ہی سیارے پر رہنے والے تمام ممالک مشترکہ مفادات، ذمہ داری اور تقدیر کےساتھ ابھرتے معاشرے کے رکن ہیں جن کی فلاح و بہبود اور سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے۔

وائٹ پیپر کے مطابق ہر ملک، عوام اور فرد کی خواہشات پوری کرنا اس وقت ممکن ہے جب انسانیت کے اجتماعی مستقبل پر مناسب توجہ دی جائے گی اور اس کے لئے واحد صحیح انتخاب سب کے فائدے کے لیے ملکر کام کرنا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ عالمی بحرانوں کا مقابلہ کرتے دنیا کے 190 سے زائد ممالک ایک ہی بڑی کشتی کے سوار ہیں۔

انسانیت درپیش بحرانوں سے اس وقت نکل سکتی ہے اور ایک بہتر مستقبل کی طرف بڑھ سکتی ہے جب تمام ممالک ملکر کام کریں ، انفرادی مفادات کو سب کے مفادات سے ہم آہنگ کریں اور حقیقی معنوں میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ عالمی برادری قائم کریں۔

وائٹ پیپر کے مطابق یہ رائے تیزی سے مستحکم ہورہی ہے کہ تمام مضبوط ممالک بالادستی کے خواہش مند ہیں ۔ بڑی طاقت کا جنون اور زیروسم ذہنیت وقت کے تقاضوں سے متصادم ہے۔ اس وقت انسانیت کو نئے خیالات کی اشد ضرورت ہے جو مثبت ترقی کرے اور مثبت تاریخی رجحانات سے مطابقت رکھتے ہوں۔

دستاویز کے مطابق چین نے مساوات اور انصاف کی مستقل حمایت کی ہے۔ وہ دیگر ممالک کے ساتھ دوستانہ تعاون کے لئے پرعزم ہے۔ اپنی ترقی کو مستقل بنیادوں پر عالمی ترقی اور چینی عوام کے مفادات کو دنیا بھر کے تمام لوگوں کے مشترکہ مفادات کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ جب دنیا پھلتی پھولتی ہے تو چین پھلتا پھولتا ہے اور اسی طرح جب چین ترقی کرتا ہے تو دنیا ترقی کرتی ہے۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ارشد ندیم کو سلور میڈل جیتنے پر نگراں وزیرِ...

نگراں وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی کی جانب سے ورلڈ ایتھلیٹک نیزہ بازی چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو 30لاکھ روپے کا چیک دیا گیا ہے،نگراں وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی کی ارشد ندیم سے ملاقات ہوئی،اس دوران نگراں وزیرِ اعلی محسن نقوی کی جانب سے ارشد ندیم کی درخواست پر میاں چنوں اسٹیڈیم کے لیے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا،اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے باوجود پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت ہر قسم کے شک و شبہے سے بالاتر ہے،ملاقات کے دوران مستقبل میں اپنے اہداف سے متعلق بات کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنا میرا ہدف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے امریکہ کی جانب سےچینی کمپنیوں اور افر...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے چینی کمپنیوں اور افراد کو "خصوصی نامزد شہریوں اور بلاک شدہ افراد (ایس ڈی این) کی فہرست" میں شامل کرنے کی سختی سے مخالفت کی ہے ۔ انہیں ایران کی بغیر پائلٹ فضائی گاڑی اور فوجی طیاروں کی تیاری میں نام نہاد روابط کے سبب اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے بتایا کہ امریکہ نے یکطرفہ پابندیوں اور طویل دائرہ  کار کا غلط استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی تجارتی نظم و نسق اور قواعد کو متاثر کیا ، معمول کے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تبادلوں میں رکاوٹ پیدا کی اور چینی کمپنیوں و افراد کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچایا ۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ فوری طور پر چینی کمپنیوں اور افراد پر بے بنیاد جبر کا سلسلہ بند کرے جبکہ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ مقابلوں سے قبل پاکستا...

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ مقابلوں سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کا ردعمل سامنے آگیا،بھارتی کرکٹ بورڈنے پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندو تہوار گنیش وسرجن اور عید میلاد النبی کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات ہیں جس کے باعث میچ میں شائقین کرکٹ شرکت نہیں کرسکیں گے،دونوں ٹیمیں حیدرآباد کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں 29سمتبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی،قومی ٹیم میگا ایونٹ سے قبل دوسرا وارم اپ میچ آسٹریلیا کے خلاف 3اکتوبر کو کھیلے گی،اس سے قبل حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے)نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کو ری شیڈول کرنے کا مطالبہ کیا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ دو مذہبی تہواروں کے باعث بڑی تعداد میں پولیس افسران کو تعینات کیا جائے گا، اس وجہ سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، چی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ یی نے ممالک کے درمیان تنازعات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عالمی سلامتی کے لیے سازگار ماحول کی تشکیل پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے یہ بیانات "مشترکہ مستقبل کی عالمی برادری: چین کی تجاویز اور اقدامات" کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر پر منعقدہ پریس کانفرنس میں دیئے ہیں۔

وانگ نے فوجی اتحادوں کی من مانی توسیع اور دوسرے ممالک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ممالک کو ایک دوسرے کے جائز سیکورٹی خدشات کی قدر کرنی چاہیے۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت میں ورلڈکپ کیلئے روان...

قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے روانگی کا شیڈول منظر عام پر آگیا،نجی ٹی وی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دبئی کیلئے روانہ ہوگی بعدازاں مختصر قیام کے بعد حیدرآباد پہنچے گی،بھارت کی جانب سے قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر کے باعث دبئی میں قیام مختصر کردیا گیا ہے،بھارتی حکام نے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے احتجاج کے بعد 33رکنی اسکواڈ اور سپورٹ اسٹاف کے ویزے جاری کیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین مصر کے ساتھ تعاون اور باہمی اعتماد کو مس...

قاہرہ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے ایک سینئر عہدیدار نے مصر کے دورے کے دوران کہا ہے کہ چین دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم کرنے کے لیے مصر کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

یہ بات سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی شی نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے دوران کہی۔

لی نے ہفتہ سے پیر تک مصر کا سرکاری دوستانہ دورہ کیا۔

چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے سیسی کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے لی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں سربراہان مملکت نے دوطرفہ تعلقات، کثیر الجہتی تعاون اور گورننس پر گہرے تبادلے کیے ہیں جو جاری عالمی تبدیلیوں کے پس منظر میں دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے بنیادی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

لی نے کہا کہ چین ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر مصر کے ساتھ باہمی حمایت جاری رکھے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو اور مصر وژن 2030 کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دے گا۔

سی پی سی سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن کے سیکرٹری لی نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں فریق بین الجماعتی تبادلوں اور انسداد بدعنوانی تعاون میں اضافہ کریں گے۔

سیسی نے لی سے کہا کہ وہ ان کی طرف سے شی جن پھنگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کریں اور اس بات کی تعریف کی کہ چین نے صدر شی کی قیادت میں قابل ذکر ترقیاتی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور چین کی ترقی کو روکا نہیں جا سکتا۔

چین میں سائبر تشدد کے خلاف کریک ڈاؤن

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے سائبر تشدد سے متعلق غیر قانونی اور مجرمانہ کارروائیوں کے خلاف کریک  ڈاؤن کے لئے رہنما اصولوں کا ایک مجموعی ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ 

سپریم پیپلز کورٹ (ایس پی سی)، سپریم پیپلز پروکیوریٹر اور وزارت پبلک سیکورٹی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں ایسی چیزیں شامل ہیں جو سائبر تشدد سے متعلق قوانین اور پالیسیز کے اطلاق کی وضاحت کرتی ہیں۔

ہدایات واضح کرتی ہیں کہ سائبر تشدد کی مختلف کارروائیاں موجودہ جرائم کے زمرے میں آتی ہیں اور ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتی ہیں جوبدنیتی سے سائبر تشدد کو اکساتے ہیں، منظم کرتے ہیں یا اس میں اضافہ کرتے ہیں اور ان لوگوں کے خلاف جو بار بار تلقین کے باوجود اس طرح کے اقدامات کی اصلاح کرنے سے انکار کرتے ہیں۔

رہنما اصولوں میں ایسے مواقع کی بھی فہرست شامل  ہے جس میں پیپلز کورٹس کو سائبر تشدد کے متاثرین کو مدد فراہم کرنی چاہیے جیسے کسی فرد کے شخصیتی حقوق پر حملہ کیا جاتا ہے اور متاثرہ شخص مجرم کو شہری ذمہ داری پوری کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔

ایس پی سی کے ایک عہدیدار کے مطابق رہنما اصولوں کا اجرا اور اطلاق سائبر تشدد سے نمٹنے میں حکام کی افادیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور شہریوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ اور صاف سائبر اسپیس ماحول کو یقینی بنانے میں معاون ہو گا۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈکپ میں واپسی ٹارگٹ ہے ،کین ولیمسن

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہیکہ وہ اپنے ٹارگٹ سے پیچھے ہٹنا نہیں چاہتے اور ان کا ٹارگٹ ورلڈکپ کھیلنا ہے،کین ولیمسن گھٹنے کی انجری کے باعث 6ماہ سے کرکٹ سے دور ہیں، ان کے گھٹنے کا آپریشن ہوا اور وہ ان دنوں وہ ری ہیب میں مصروف ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ کرکٹ میں واپسی میرے لیے بہت اچھی خبر ہے، آپ ورلڈکپ کا حصہ بننے کے لیے پر امید رہتے ہیں، انجری کے بعد آپ ایکشن میں واپس آنا چاہتے ہیں، واپسی کے لیے آپ کو فٹنس درکار ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ میرا سارا فوکس اس وقت روزانہ کے ری ہیب پروگرام پر ہے، میں نہیں چاہتا کہ کچھ ایسا ہو کہ میں ایک قدم پیچھے چلا جاں، نیٹس پر بیٹنگ کر رہا ہوں، رننگ میں 100فیصد نہیں ہوں لیکن میں پہلے سے بہتر ہو رہا ہوں ،کین ولیمسن نیوزی لینڈ کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں