• Columbus, United States
  • |
  • ٢٠ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

ایچ ای سی نے سندھ بھر کی جامعات کو 4ارب 39کر...

ہائیر ایجوکیشن ک کمیشن (ایچ ای سی)نے سندھ بھر کی جامعات کو گرانٹ جاری کر دی۔ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے مطابق سندھ بھر کی جامعات کو 4 ارب 39کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ جاری کردی گئی ہے، گرانٹ مالی سال 23-24کے سیکنڈ کوارٹر کی مد میں جاری کی گئی۔ایچ ای سی سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ یونیورسٹی کو 43کروڑ، جامعہ کراچی کو 51کروڑ، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو 19کروڑ روپے جاری کیے گئے۔اس کے علاوہ ڈا یونیورسٹی کو 89کروڑ،داد یونیورسٹی کو 27کروڑ جبکہ این ای ڈی کو 28 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گھوٹکی،کچے میں ڈاکوں کیخلاف آپریشن، سنگین وا...

گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں ڈاکوں کیخلاف آپریشن میں ڈاکو لقمان چاچڑ نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ذرائع کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے ڈاکو کے سر پر پانچ لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔دوسری جانب راجن پور میں عمرانی گینگ کے 2ڈاکوں نے بھی ہتھیار ڈال دیے،اسماعیل عرف خلیل عمرانی اور نیام اللہ عرف پٹولہ عمرانی قتل،اغوا برائے تاوان میں مطلوب تھے۔اس کے علاوہ سکھر میں مبینہ پولیس مقابلے میں سنگین وارداتوں میں مطلوب زخمی ڈاکو رستم بگٹی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا البتہ2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد، پولیس وین اور ٹرک میں تصادم، 4افر...

فیصل آباد میں پولیس وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل سمیت 4افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ  ستیا نہ روڈ پر پیش آیا،زخمیوں میں 6پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔حادثے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعظم سے برطانوی سیکرٹری خارجہ کی م...

لندن میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی،ملاقات میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی پر بھی بات چیت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور تعلقات کو مضبوط بنانے میں 16لاکھ برطانوی پاکستانی باشندوں کے تعمیری کردار کو سراہا۔ملاقات میں برطانیہ کی جانب سے افغان شہریوں کی میزبانی اور آبادکاری کے عمل میں پاکستان کی حمایت کو بھی سراہا گیا، اس موقع پر نگران وزیراعظم نے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی نئی صنعتوں کے قیام کے حوالے سے ا...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مضبوط ملک کی جامع تعمیر اور نئے دور میں نئے سفر پر قومی تجدید کو آگے بڑھانے کے لیے چینی جدیدیت کے حصول میں نئی صنعتوں کا قیام کلیدی اہمیت کا حامل ہے ، نئی صنعتیں لگانے میں پیش رفت کے حوالے سے اہم ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے نئے ترقیاتی فلسفے پرتمام شعبوں میں مکمل اور دیانتداری کے ساتھ عملدرآمد کرنے، ترقی اور سلامتی کو مربوط اور نئے دور کے نئے سفر پر نئی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے صحیح نقطہ نظر کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کے نئے دورکو فعال طور پر ڈھالنے اور اس کی رہنمائی کرنے، نئی صنعتوں کے فروغ میں اعلیٰ معیار کی ترقی ، اور ایک مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس کی تعمیر کوانفارمیشن ٹیکنالوجی کی  ڈیجیٹل معیشت اور ایپلی کیشن کی ترقی کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ چینی جدیدیت کے حصول کے لیے ایک مضبوط مادی اور تکنیکی بنیاد رکھی جا سکے۔ صدر شی  نے زور دیا کہ نئی صنعت سازی کا فروغ ایک منظم منصوبہ ہے۔ اس کے لیے ایک فریم ورک کی ضرورت ہے جس کے تحت مختلف سطحوں پر پارٹی کمیٹیوں (سربراہ پارٹی ممبران گروپس) کی متحد قیادت قائم ہو، حکومتیں منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی ذمہ دار ہوں، کاروباری ادارے بنیادی کردار ادا کریں، پورا معاشرہ مختلف طریقوں سے حصہ لیتے ہوئے  پالیسیوں اور عوامل کی حمایت  یقینی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ  اس میں شامل تمام فریقوں کو جدت کو اپناتے ہوئے ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے، اور نئی صنعت سازی کو فروغ دینے کے لیے بڑی طاقت جمع کرنا چاہیے، تاکہ ملک کو ہر لحاظ سے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے کے لیے نئی اور زیادہ سے زیادہ شراکت کی جا سکے۔    نئی صنعتوں کے قیام  کو فروغ دینے سے متعلق قومی اجلاس 22 سے 23 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شی جن پھنگ کی اہم ہدایات پیش کی گئیں۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وزیر اعظم لی چھیانگ نے اجلاس میں شرکت اوراظہار خیال کیا۔

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں انسداد پولیو مہم شروع

کابل(شِنہوا)افغانستان کی وزارت صحت نےجنگ سے متاثرہ ملک میں پیر کو ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا۔

ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ چارروزہ مہم کےدوران پانچ سال سے کم عمر کے1 کروڑ 10 لاکھ بچوں کوانسداد پولیوویکسین کی خوراکیں دی جائیں گی جو ملک سے اس مہلک مرض کے خاتمے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

 افغان وزارت صحت نے کہا کہ انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے علاوہ بچوں کو مہم کے دوران وٹامن اے کے سپلیمنٹس بھی دیئے جائیں گے۔

افغانستان میں رواں سال اب تک پولیو کے پانچ کیسز سامنے آنے کے بعد یہ مہم شروع کی گئی جبکہ 2022 میں پولیو کے دو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ کے ڈاشنگ ہوائی اڈے سے 4سالوں میں 8کروڑ...

بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ ڈاشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی آمدورفت گزشتہ چار سالوں میں 8کروڑ24لاکھ 80ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ڈاشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے نے پیرکواپنے آپریشنز کے آغاز کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ  اپنے آغاز کے بعد سے، ڈاشنگ سے تقریباً 5لاکھ 57ہزار300ٹن کارگو اور میل کو بھی منزل مقصود پر پہنچایا گیا۔ہوائی اڈے پر اترنے اور روانہ ہونے والی پروازوں کی تعداد تقریباً6لاکھ82 ہزار900تک پہنچ گئی ہے۔

ڈاشنگ سے اگست کے آخر تک 202فضائی روٹس کے ذریعے185شہروں کے درمیان پروازیں چلائی جارہی تھیں۔

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ ژو ایشیائی گیمزمیں مردوں کے 25 میٹر ریپ...

ہانگ ژو(شِنہوا) چین میں جاری ہانگ ژوایشین گیمز میں چینی شارپ شوٹرز وانگ شنجی، لیو یانگ پان اور لی یوئی ہونگ نے پیر کو 1 ہزار 765 پوائنٹس کی ریکارڈ توڑ کارکردگی کے ساتھ مردوں کا 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل ٹیم ٹائٹل جیت لیا۔

فاتح ٹیم کے رکن لی یوئی ہونگ نے اس موقع پر کہا کہ چینی ٹیم کا 2018 میں اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑنا ٹیم کی کوششوں کے نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک ورلڈ چیمپئن شپ، ایشین گیمز اور اولمپک گیمز کے لیے ہر دن سخت محنت کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کوچ اور ٹیم سے اظہار تشکر کیا۔

چین نے چاول کی معیاری اقسام کے لیے انٹرنیشنل...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے چاول کی معیاری اقسام کو فروغ دینے کے لیے انٹرنیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ تعاون میں اضافہ کیا ہے۔

 چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (سی اے اے ایس) نے پیر کوبتایاکہ   چاول کی کل 49 اقسام جن میں سے ہرایک 1کروڑ ایم یو(6لاکھ 66ہزارہیکٹر سے زیادہ) رقبے پر اگتی ہے، گزشتہ 25 سالوں میں چین اور ادارے نے مشترکہ طور پر کاشت کی ہے۔

سی اے اے ایس کے مطابق، اس تعاون کے تحت چاول کے کیڑوں پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ چاول کی کاشت اور پیداوار کے طریقوں میں مفید نتائج حاصل کیے گئے ہیں۔

سی اے اے ایس نے مزید کہا کہ مستقبل میں، چینی تحقیقی ادارے، بشمول اس کے، چاول کی اقسام کی تحقیق اور ترقی کے ساتھ ساتھ چاول کی نئی اقسام کی کاشت جیسے شعبوں میں عالمی ادارے کے ساتھ تعاون کرے گی۔

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈ کوسٹل فورم چین میں شروع ہوگیا

نانجنگ(شِنہوا)  ورلڈ کوسٹل فورم (ڈبلیو سی ایف) پیر کو چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر یان چھنگ میں شروع ہوگیا ، جس میں 34 ممالک سے تقریباً 1ہزار شرکاء ویٹ لینڈ کے تحفظ اور اقتصادی ترقی میں توازن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

  تین روزہ ایونٹ میں فورمز، ضمنی تقریبات اور ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں ساحلی ویٹ لینڈ  کے تحفظ میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے، ساحلی علاقوں میں پائیدار ترقی کو یقینی بنانے اور ساحلی ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے حوالے سے بیداری پیدا کی جائے گی۔

  افتتاحی تقریب میں ورلڈ کوسٹل فورم پارٹنرشپ انیشیٹو کا بھی اعلان کیا گیا، جس کا مقصد ویٹ لینڈ کے تحفظ میں عالمی تعاون کو مزید مضبوط کرنا ہے۔  

 582 کلومیٹر کی ساحلی پٹی اور 7لاکھ 69ہزار700ہیکٹر پر مشتمل ویٹ لینڈ کے ساتھ یان چھینگ ہجرت کرنے والے لاکھوں پرندوں کے لیے دوران ہجرت مشرقی ایشیائی-آسٹریلیا فلائی وے راستے پر ایک اہم مقام ہے۔

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پہلا مال بردار سی -295 طیارہ بھارتی فضائیہ م...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیرکوبھارتی فضائیہ کےایئربیس پرپہلا مال بردارسی -295 طیارہ باضابطہ طور پر بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) میں شامل کیا۔

راج ناتھ سنگھ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ درمیانےدرجے کے مال بردارہوائی جہاز کی شمولیت سے بھارتی فضائیہ کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔

بھارتی وزیردفاع نےکہا کہ دفاع اور ایروسپیس شعبےآنےوالےسالوں میں بھارت کو خود کفیل بنانے کے دو اہم ستون ہیں۔

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ قانون سازکی شام کے صدر بشار الا...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی نے پیر کو بیجنگ میں شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی۔

نیشنل پیپلز کانگریس(این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے کہا کہ چین شام کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کوعملی جامہ پہنانے، دوستانہ تعاون کومضبوط کرنے، مشترکہ مفادات کے تحفظ اورچین-شام اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی وسیع تر ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

ژاؤ نے انسانیت کے ہم ںصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے چین کے تصور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ این پی سی ہر سطح پر قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے اور روایتی دوستی کو مستحکم اور عملی تعاون کو فروغ دینے کے لیے شام کی عوامی اسمبلی کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پرصدر اسد نے کہا کہ چین کی ترقی دنیا میں انصاف کے لیے ایک قوت ہے اور وہ توقع کرتے ہیں کہ چین عالمی امن، انصاف اور ترقی کو فروغ دینے میں زیادہ کردار ادا کرے گا۔

چینی صوبےلیاؤننگ میں بین الاقوامی میلے میں...

شین یانگ(شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ میں پیر کو شروع ہونے والے2023 لیاؤننگ بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی میلے میں586ارب یوآن (تقریباً 81 ارب 70کروڑ ڈالر) سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدوں پردستخط کیے گئے ہیں۔

میلے کے منتظم نے کہا کہ اس  میلے میں صوبائی دارالحکومت شین یانگ میں افتتاحی تقریب کے بعد سرمایہ کاروں کے ساتھ مجموعی طور پر 271 منصوبوں پر دستخط کئے گئے۔

 تین روزہ میلے میں اندرون و بیرون ملک سے اقتصادی اور تجارتی وفود کے ساتھ ساتھ فارچیون 500 کمپنیاں اور کاروباری انجمنوں کے تقریباً 3 ہزار شرکاء شرکت کررہے ہیں۔

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنسدانوں کی چاند کی لاوا ٹیوبوں کے نی...

شنگھائی (شِنہوا) چین کے محققین قمری لاوا ٹیوبوں میں ایک محفوظ، مستحکم اور طویل مدتی پناہ گاہ کے قیام کے امکان پرتحقیق کر رہے ہیں۔

چاند کی پیدائش کے بعد ابتدائی دنوں کے دوران، جب لاوے کی اوپری سطح ٹھنڈی اور سخت ہوگئی تھی ، پگھلی ہوئی چٹانوں نے نیچے اپنا بہاؤ جاری رکھا تھا جس سے نسبتاً مستحکم اور چپٹی کھوکھلے پائپ کی شکل میں سرنگیں بن گئی تھیں۔

شنگھائی اکیڈمی آف اسپیس فلائٹ ٹیکنالوجی کے ژانگ چھونگ فینگ نے کہا کہ برسوں کی ارضیاتی سرگرمیوں، اثرات کے واقعات اور چاند پرزلزلوں کے ساتھ، کچھ لاوا ٹیوبیں گرنے کے بعد قابل رسائی "اسکائی لائٹس" بنی تھیں ، جس سے چاند کی زیر زمین دنیا کو جانے کا ایک موقع ملتا ہے۔

چین کے شینژو سیریز خلائی جہازوں اورقمری لینڈرز کے نائب چیف ڈیزائنرژانگ نے حال ہی میں شنگھائی میں منعقدہ 10ویں سی ایس اے-آئی اے اے کانفرنس میں ایڈوانسڈ اسپیس ٹیکنالوجی میں اس تحقیق کو متعارف کرایا۔

انہوں نے کہا کہ لاوا ٹیوبیں چاند کی سطح کے سخت ماحول سے محفوظ ہیں، جہاں پر درجہ حرارت انتہائی زیادہ ہے اور تابکاری اور مائیکرو میٹرائٹ کے اثرات موجود رہتے ہیں۔

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین ریلویز کو آذربائیجان کے ساتھ ریل روٹ...

آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے کہا ہے کہ پاکستانی تجارت براستہ آذربائیجان، یورپ اور روس تک رسائی حاصل کر سکتی ہے۔نگران وزیر شاہد اشرف تارڑ  نے کہاہے کہ چیئرمین ریلویز کو آذربائیجان کے ساتھ ریل روٹ جوڑنے کی ہدایات کی ہے وقت آگیا ہے کے اپنے اچھے تعلقات کو اقتصادی تعاون میں بدلا جائے۔ پیرکو نگران وفاقی وزیر برائے مواصلات، ریلویز، اور سمندری امور شاہد اشرف تارڑ نے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کی ملاقات میں  باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے کہاکہ پاکستان اور آذربائیجان کا تعلق ہر لحاظ سے بے مثال ہے،پاکستان اور آذربائیجان کے بیچ براہ راست پرواز کا آغاز کرنے کے بعد ہم دونو ممالک کو ریلوے اور روڈ سے جوڑنا چاہتے ہیں، ہماری توجہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر ہے، ہم پاکستان کو بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کا حصہ بنا کر تمام علاقائی ممالک سے جوڑنا چاہتے ہیں،پاکستانی تجارت براستہ آذربائیجان، یورپ اور روس تک رسائی حاصل کر سکتی ہے، تجارت کو فروغ دینے کے لیے اس منصوبے میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جائے۔ نگران وزیر شاہد اشرف تارڑ  نے کہاکہ چیئرمین ریلویز کو آذربائیجان کے ساتھ ریل روٹ جوڑنے کی ہدایات دے دی ہیں، وقت آگیا ہے کے اپنے اچھے تعلقات کو اقتصادی تعاون میں بدلا جائے، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو جلد سے جلد حتمی شکل دی جائے، مجھے امید ہے کہ دونو ممالک مل کر فل فوران تجاویز کو عملی شکل دیں گے۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناسا کا مشن سیارچے کے نمونے لے کر زمین پر وا...

لاس اینجلس (شِنہوا) ناسا کے پہلے امریکی مشن،اوسیرس ریکس خلائی جہازسے ایک سیارچے بینوکے نمونے زمین پر واپس پہنچ گئے ہیں۔

ناسا نے کہا ہے کہ کسی سیارچے کے نمونے زمین پر لانے کا یہ امریکہ کا اپنی نوعیت کا پہلا مشن ہے جس سے ہمارے نظام شمسی کی پیدائش کے حوالے سے نئی معلومات فراہم ہوں گی۔

ناساکے مطابق خلائی جہاز نے پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر3 بج کر42منٹ پرسیمپل والے کیپسول کوزمین کی سطح سے تقریباً 1لاکھ 1ہزارکلومیٹر کے فاصلے سے چھوڑا، جو زمین سے چاند کے فاصلے کا تقریباً ایک تہائی ہے۔

 کیپسول کیلیفورنیا کے ساحل کے اوپر پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بج کر42منٹ پرشیڈول کے مطابق زمین کی فضا میں داخل ہوا۔

یہ کیپسول تقریباً 10 منٹ بعد مقامی وقت صبح 10بجکر 52 منٹ(پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بج کر50منٹ) پرامریکی محکمہ دفاع کے یوٹاہ ٹیسٹ اینڈ ٹریننگ رینج پر اتر گیا۔اس نمونے کو سائنسی تجزیہ کے لیے پیر کو ہیوسٹن میں ناسا کے جانسن خلائی مرکز میں منتقل کیا جائے گا۔

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ہانگ ژو میں ایشیائی کھیلوں کی 110 ویں س...

ہانگ ژو (شِںہوا) ہانگ ژو میں ایشیائی کھیلوں کی 110 ویں سالگرہ کا جشن منایا گیا۔ براعظم کے پہلے بین الاقوامی کثیر کھیلوں کے ایونٹ ، مشرق بعید چیمپیئن شپ کھیلوں کا آغاز 1913 میں منیلا سے ہوا تھا۔

اولمپک کونسل آف ایشیا کے قائم مقام صدر راجہ رندھیر سنگھ نے تقریب سے خطاب میں میں ایشیائی کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔

راجہ رندھیر سنگھ نے کہا کہ او سی اے براعظم کے 5 خطوں میں اپنی مختلف ثقافتوں پر فخر کرتا ہے ۔ ایشیائی کھیل اور اولمپک کونسل آف ایشیا میں اعلیٰ درجے کے کھیل مقابلوں کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشیائی کھیل ہماری ثقافت اور ورثے کو اپنانے اور ہمارے براعظم کی ہر عظیم شے جیسا کہ موسیقی، رقص، گیت اور دیگر متاثر کن، تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کا وقت بھی ہے۔

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے انفرسٹکچر کاا...

سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے انفرسٹکچر کااجلاس  منگل کو چین میں ہوگا، پاکستانی وفد چین پہنچ گیا   جوائنٹ ورکنگ گروپ کے ایجنڈے میں ریلوے منصوبہ ایم ایل ون سرئے فہرست ہے، پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد  آج  چین میں ہونے والے سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے انفرسٹکچر میں شرکت کر رہاہے۔وفد کی سربراہی وفاقی سیکرٹری  مواصلات کررہے ہیں جبکہ وفد میں وفاقی سیکرٹری ریلوے  اوردیگر حکام بھی شریک ہیں  ۔اس خبررساں ادارے کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے انفرسٹکچر (جے  ڈبلیوجی ) برائے انفرسٹکچر کا اجلاس آج بروز منگل 26ستمبر کو چین میں ہورہاہے جس میں شرکت کرنے کے لیے پاکستانی وفد چین  چلاگیاہے وفد میں وفاقی سیکرٹری مواصلات محمدخرم آغا، سیکرٹری ریلوے مظہرعلی شاہ ودیگر حکام  شریک ہیں ۔سی پیک کے جے ڈیلیو جی  برائے انفرسٹکچر کے ایجنڈے میں ریلوے کامنصوبہ ایم ایل ون سرئے فہرست ہے  ۔

اسکے  ساتھ شاہراؤں کے منصوبوں کے حوالے سے بھی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان انفرسٹکچر کے تمام نئے منصوبوں کو شروع کرنے کے لیے کام مکمل کررہاہے تاکہ بی آرآئی  کے دس سال مکمل ہونے کے حوالے سے اکتوبرمیںہونے والے اجلاس میں ان کی منظوری ہوجائے جس میں چینی صدر شرکت کریں گے ۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیلاب سے متاثرہ لیبیا میں چین کا فوری امدادی...

طرابلس (شِنہوا) چین کا ایک کارگو طیارہ سیلاب سے متاثرہ لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں 90 ٹن ہنگامی انسانی امداد لے کر پہنچ گیا۔

لیبیا کے ہلال احمر کے سیکرٹری جنرل عمر ابو دابوس کے علاوہ لیبیا اور چین کے سینئر سفارت کاروں کی موجودگی میں بینینا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ابتدائی طبی امداد، واٹر پیوریفائرز، خیمے، کمبل، الٹرا ساؤنڈ تشخیصی نظام، لائف جیکٹس اور دیگر امدادی سامان اتارا گیا۔

بحیرہ روم کے طوفان ڈینیل سے 10 ستمبر کو لیبیا میں دہائیوں  کے دوران بدترین سیلاب  آیا جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے اور خطے کے بنیادی ڈھانچے، خاص طور پر پانی کی فراہمی اور سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

لیبیا کے حکام کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آلودہ پانی کے سبب درجنوں افراد خاص کر بچے شدید متاثر ہو ئے ہیں ۔ ان علاقوں میں لوگوں کو صاف پانی تک رسائی بہت محدود ہے۔

لیبیا میں چین کے ناظم الامور لیو جیان نے کہا کہ امید ہے کہ چین کی امداد سے لیبیا کو تباہی کے اثرات پر قابو پانے اور متاثرہ علاقوں کو معمول پر لانے میں مدد ملے گی۔

چین کے ساتھ بی آر آئی تعاون افریقہ میں بنیاد...

ادیس ابابا (شِنہوا) افریقی یونین (اے یو) کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) کے تحت چین اور افریقہ کے درمیان تعاون نے پورے افریقہ میں بنیادی ڈھانچے کے رابطے اور انضمام کو فروغ دیا ہے۔

 چین کے مجوزہ اقدام کی اس سال دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اقتصادی ترقی، تجارت، سیاحت، صنعت اور معدنیات کے کمشنر البرٹ مچنگا نے کہا کہ ان دس سالوں میں افریقہ کے منطر نامے پر نظر ڈالیں تو ہمیں بی آر آئی کے بہت ٹھوس ثبوت ملتے ہیں۔

انہوں نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں چین-افریقہ بی آر آئی تعاون کی چند مثالوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس نقل و حمل کے نیٹ ورک، مواصلاتی نیٹ ورک، لاجسٹک مراکز اور صنعتی پارک وغیرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی آر آئی کے تحت چین اور افریقہ کے درمیان مشترکہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی نے افریقی ممالک کو جوڑنا بہت آسان بنا دیا ہے۔ آپ پورے افریقہ میں نقل و حمل کر سکتے ہیں، سامان اور خدمات بھی پہنچا سکتے ہیں اور مال برداری بھی کر سکتے ہیں اور سب سے بڑھ کر روزگار پیدا ہوا ہے۔

اے یو کمشنر نے افریقہ کی بڑھتی ہوئی نوجوان آبادی کے لئے روزگار کے محرک کے طور پر بی آر آئی کے کردار کو اجاگر کیا۔ جب ہم روزگار پیدا کرتے ہیں تو آپ مقامی معیشت میں کھپت کو فروغ دیتے ہیں اور اس کا فائدہ مند نتیجہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو سے افریقہ کی حیثیت سے بہت زیادہ فائدہ اٹھانےمیں کامیاب ہوئے ہیں۔ ہم بہت خوش ہیں۔

مچنگا نے کہا کہ افریقہ اس اقدام کے تحت چین کے ساتھ اپنے تعاون کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

چینی صدر کا گلوبل سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ فورم...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے گلوبل سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ فورم کو مبارکباد کا خط ارسال کیا ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ اعلیٰ معیار کی اقتصادی اور سماجی ترقی کی حمایت کرنے اور مسافروں کے لئے خوشگوار سفر اور سامان کی ہموار نقل و حمل کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے محفوظ، آسان، موٴثر، سبز، اقتصادی، جامع اور لچکدار پائیدار نقل و حمل کے نظام کی تعمیر ایک اہم قدم ہے۔

شی  نے کہا کہ چین نقل و حمل میں اپنی طاقت کو بڑھانے میں تیزی لا رہا ہے اور عالمی نقل و حمل تعاون کو فروغ دینا جاری رکھے گا جبکہ  اپنی ترقی کے ساتھ دنیا کو نئے مواقع فراہم کرے گا۔

شی  نے کہا کہ وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے چین پائیدار نقل و حمل کے فوائد کو دنیا بھر کے لوگوں تک بہتر طر یقے سے پہنچانے کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

شی جن پھنگ نے گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو کے نفاذ ، اقوام متحدہ کے 2013 کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

"پائیدار نقل و حمل ، عالمی ترقی کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنا" کے عنوان سے یہ فورم پیر کے روز شروع ہوا۔

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، کوئلہ کان میں امدادی کارروائیوں میں رہ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں اتوار کی صبح ہونے والی آ تشزدگی سے متاثرہ کان میں امدادی کارروائیوں میں رہنمائی کے لیے ٹیم بھیج دی گئی ہے۔

پان ژو شہر کی شان جیاؤ شو کوئلہ کان میں صبح 8 بجکر10 منٹ پر ہونے والی آتشزدگی کے اس واقعے میں 16 افراد کے لقمہ اجل بننے کی تصدیق کی گئی تھی ۔

وزارت ہنگامی انتظامات نے زور دیتے ہو ئے کہا ہے کہ تلاش اور بچاؤ کے کاموں اور ثانوی آفات کی روک تھام میں مقامی حکام کی رہنمائی اور مدد کی جائے ۔

اس نے حفاظتی خطرات کی مکمل تحقیقات اور اصلاح میں مزید کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ بڑے حادثات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات یقینی بنائے جاسکیں۔

واقعے کی تحقیقات اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

چین کی ریاستی کونسل کے ماتحت ورک سیفٹی کمیشن نے حادثے کی وجوہات جاننے اور متعلقہ قوانین و ضوابط کے تحت ذمہ داروں سے جواب طلبی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹلی ۔ میلان ۔ بوسیڈنگ ۔ فیشن شو

اٹلی، میلان میں منعقدہ ایک فیشن شو میں ماڈل گو آئی لنگ بوسیڈنگ کے تیار کردہ ملبوسات  متعارف کرارہی ہے۔ (شِںہوا)

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیبیا ۔ بن غازی ۔ چین ۔ ہنگامی امداد۔ آمد

لیبیا ، مشرقی شہر بن غازی کے ائیرپورٹ پر چین کی جانب سے بھیجا گیا ہنگامی امدادی سامان جہاز سے اتارا جا رہا ہے۔ (شِںہوا)

برطانیہ ۔ برسٹول ۔ وسط خزاں تہوار۔ جشن

برطانیہ ، برسٹول میں آمدہ چینی وسط خزاں تہوار بارے "آل انڈر ون مون" کے موضوع کے تحت  منعقدہ کینٹونیز اوپرا میں فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔(شِنہوا)

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ ۔ برسٹول ۔ وسط خزاں تہوار۔ جشن

برطانیہ ، برسٹول میں آمدہ چینی وسط خزاں تہوار بارے "آل انڈر ون مون" کے موضوع کے تحت منعقدہ تقریب میں فنکار کرتب پیش کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روانڈا ۔ کیگالی ۔ چینی ثقافتی نمائش

روانڈا، کیگالی میں منعقدہ چینی ثقافتی نمائش میں ایک لڑکی چینی پیپر کٹنگ ورک دکھا رہی ہے۔(شِںہوا)

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی وفد چین کے معاشی معجزات کا معترف ،...

اسلام آباد/گوانگ ژو (شِںہوا) بلوچستان کی  گوادر یو نیورسٹی کے  وائس چا نسلر عبدالرزاق صابر اپنے حالیہ دورہ چین میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی دیکھ کر حیران رہ گئے۔

انہوں نے کہا کہ چینی عوام اور قیادت کی محنت اور عزم سے یہ معاشی معجزہ رونما ہوا ہے۔

عبدالرزاق صابر اس 12 رکنی وفد میں شامل تھے جس نے حال ہی میں چین کا 10 روزہ دورہ کیا تھا۔ ان افراد کا تعلق گوادر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تھا۔

وفد نے چین کے دارالحکومت میں تیان من اسکوائر، سمر پیلس، برڈز نیسٹ یا نیشنل اسٹیڈیم، اولمپک پارک اور  شہر  ممنوعہ کا دورہ کیا۔

فائل فوٹو، چین ، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژین کا ایک نظارہ ۔ (شِنہوا)

انہوں نے صوبہ  گوانگ ڈونگ میں چین کے جنوبی ٹیکنالوجی مرکز شین ژین کا دورہ بھی کیا۔ وفد نے چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے، صف اول کی نئے توانائی گاڑی ساز ادارے بی وائی ڈی، شین ژین فشریز کمپنی، یان تیان بندرگاہ، سدرن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ہانگ کانگ-ژوہائی-مکاؤ پل کا بھی دورہ کیا۔

وفد کے سر براہ وائس چا نسلر عبدالرزاق صابر نے کہا کہ انہوں نے 2005 میں بیجنگ کا دورہ کیا تھا اور اب اپنے حالیہ دورے میں شہر میں دیکھی جا نے والی تبد یلیاں بہت حیران کن ہیں۔

انہوں نے شِںہوا کو بتایا کہ اسکائی لائن ڈرامائی طور پر تبدیل ہوچکی ہے، بلند و بالا عمارتیں اور جدید بنیادی ڈھانچہ ان کی توقعات سے کہیں زیادہ  بہتر ین ہے، شہر کا مئو ثر عوامی نقل و حمل کا نظام، شہری شجرکاری اور تکنیکی ترقی قابل ذکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ بیجنگ اختراع اور شہری ترقی میں سب سے آگے ایک عالمی شہر بن چکا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ  گوادر یو نیورسٹی چین کی جامعات کے ساتھ تعلیمی تعاون بارے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرے گی تاکہ وہ پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔

عبدالرزاق صابر نے کہا کہ پاکستان اور چین اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ پاکستان چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) میں شامل ہونے والے ابتدائی ممالک میں شامل تھا ۔ بی آر آئی کے مرکزی منصوبے کے طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے گزشتہ برسوں میں ٹھوس نتائج مہیا کئے ہیں۔

 صوبہ پنجاب میں کروٹ پن بجلی منصوبے کی فائل فوٹو۔ (شِنہوا)

کاروباری شخصیت اور سابق چیئرمین گوادرمیونسپل کمیٹی بابو گلاب کا یہ 10 واں دورہ تھا اور انہیں ہردورے میں کچھ نہ کچھ نیا نظر آیا۔

بابو گلاب نے شین ژین کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ یہ ایک اسمارٹ شہر ہے جس میں اعلیٰ ٹیکنالوجی کمپنیاں تیزی سے ترقی کررہی ہیں۔

وہ ہواوے کے اسمارٹ فونز اور بی وائی ڈی کی الیکٹرک بسوں کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مقبولیت سے بہت متاثرہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شین ژین نے ثابت کیا ہے کہ ایک چھوٹا سا گاؤں اصلاحات اور کھلی پالیسیاں اپناکر کیسے کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔  ہمارے پاس ماہی گیری صنعت سے لیکر دیگر اعلیٰ ٹیکنالوجی شعبوں میں تعاون کی بہت زیادہ صلاحیتیں ہے۔

عبدالزراق صابر نے شِںہوا کو شین ژین کے بارے اپنے تاثرات بتاتے ہوئےکہا کہ انہیں امید ہے کہ چین کے ساتھ تعاون سے ان کے آبائی شہر گوادر کی قسمت بھی بدل جائے گی۔ شین ژین پہلے ایک چھوٹا سا ماہی گیری گاؤں تھا اور اب ایک عظیم شہر بن چکا ہے جبکہ پاکستان اس کی پیروی کرے گا۔

چین کا بیج کی صنعت کو مز ید فروغ دینے کا اع...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے موجودہ مرحلہ وار پیش رفت کی بنیاد پر بیج کی صنعت کو مزید فروغ د ینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت زراعت اور دیہی امور کے ایک عہدیدار زینگ یانڈے نے کہا کہ ملک معیاری جراثیم کے وسائل کی کاشت میں تیزی لائے گا، بیج کی صنعت میں جدت سازی کو فروغ دے گا اور اس شعبے میں معروف کاروباری اداروں کی پرورش کرے گا۔

زینگ نے کہا کہ بیج کی صنعت کی بنیادوں کی صلاحیت کو بہتر بنانے اور صنعت کے اندر دانشورانہ املاک کے تحفظ کو بڑھانے کے لئے بھی کوششیں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ متعدد اقدامات اٹھائے جائیں گے جن میں استعمال کے لئے دستیاب زرعی جراثیم کے وسائل کی فہرست جاری کرنا، فوری طور پر ضروری اقسام کی ایک کھیپ کی افزائش میں تیزی لانا اور  ساتھ ہی صنعت میں مصروف معروف اور پلیٹ فارم فرمزکی ترقی میں مدد کرنا شامل ہے۔

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب ڈیجیٹل اخترا...

ہانگ ژو (شِنہوا) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باخ نے ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کو "ڈیجیٹل اختراع اور انسانی خوبصورتی کا بہترین امتزاج" قرار دیا ہے۔

باخ نے ہفتے کی شب ہانگ ژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں 80 ہزارتماشائیوں کے ساتھ افتتاحی تقریب دیکھی تھی۔

تقریب میں ڈیجیٹل اختراع کی مدد سے ہانگ ژو کی قدیم تاریخ اجاگر کی گئی تھی۔ افتتاحی تقریب دو گھنٹے تک جاری رہی۔

تکنیکی اختراع کے ساتھ ایک ڈیجیٹل مشعل بردار بھی تقریب کا حصہ تھا جس نے اولمپک سوئمنگ چیمپیئن وانگ شون کے ساتھ مشعل روشن کی ۔ تقریب نے ہانگ ژو کو چین کی ٹیکنالوجی صنعت کے مرکز کے طور پر پیش کیا ۔

اپنی آفیشل ویب سائٹ پر آئی او سی کے صدر نے کہا کہ یہ افتتاحی تقریب ڈیجیٹل اختراع اور انسانی خوبصورتی کا بہترین امتزاج تھی۔ چین اس متاثر کن تقریب پر مبارکباد کا مستحق ہے۔

ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں چینی دستہ ہانگ ژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں پریڈ کررہا ہے۔ (شِنہوا)

19 ویں ایشیائی کھیلوں میں 45 ممالک اور خطوں کے تقریباً 12 ہزار 500 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ۔ اس میں 40 کھیلوں کے 481 مقابلے منعقد ہوں گے۔

باخ نے ہفتے کے روز ایتھلیٹس و یلج میں کہا تھا کہ ایشیائی کھیل نئے معیار قائم کریں گے۔ ہم بہت سے نئے کھیل دیکھیں گے۔ ہم ایک ایسی تنظیم کا تجربہ کریں گے جو چین اور ہانگ ژو اور خاص طور پر اس ڈیجیٹل مہارت سے فائدہ اٹھائے گی جو علی بابا ہیڈ کوارٹرز پیش کرتا ہے۔

"ہم کاربن میں کمی اور فضلے کے جامع انتظام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پائیدار طریقے سے کھیلوں کا انعقاد دیکھیں گے۔ مجموعی طور پریہ ایسے کھیل ہوں گے جن سے کھلاڑی لطف اندوز ہوں گے"۔

چین کے جیانگ سو میں پانچویں بین الاقوامی ڈاؤ...

نان جنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے ماؤ شان پہاڑپر پانچویں بین الاقوامی ڈاؤازم فورم کا افتتاح ہو گیاہے۔ اس تقریب میں ورلڈ فیڈریشن آف ڈاؤازم کا افتتاح بھی ہوا۔

چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے فورم کو مبارکباد کا خط بھیجا اور تقریب کے مہمانوں کو مبارکباد پیش کی جس کی میزبانی تاؤسٹ ایسوسی ایشن آف چائنہ اور چائنہ ریلیجیئس کلچر کمیونیکیشن ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر کی تھی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیا سی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے اپنے خط میں کہا کہ فورم کا موضوع" ریورنگ دی ڈاؤ اینڈ اپ ہولڈنگ ورچو، موونگ فارورڈ ود دی ورلڈ" انسانی تہذیبوں کی کامیابیوں کو بانٹنے اور انسانیت کے لئے ایک بہتر وطن کی تعمیر کی مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔

وانگ نے کہا کہ ڈاؤ ازم کی عالمی فیڈریشن کا افتتاح بین الاقوامی ڈاؤسٹ معاشرے کی مشترکہ امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ فیڈریشن موجودہ دور میں ڈاؤسٹ ثقافت کی اقدار کو تلاش کرنے کے لئے ایک نئے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے اور انسانی تہذیبوں کے مابین باہمی تبادلے اور سیکھنے کو فروغ دینے کی پابند ہے۔

وانگ نے کہا کہ چینی حکومت پائیدار عالمی امن اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے میں کردار ادا کرنے کے لئے چینی اور سمندر پار ڈاؤسٹ برادریوں کے مابین گہر ے اور دوستانہ رابطہ سازی کی حمایت جاری رکھے گی۔

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آرمینیا میں بغاوت اور قاتلانہ حملوں کی کوشش،...

آرمینیا میں اقتدار پر زبردستی قبضے کی کوشش اور وزیراعظم سمیت کابینہ ارکان پر قاتلانہ حملے کے الزام میں آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے،آرمینیا کے سرکاری میڈیا کے مطابق، آرمینیا کی قومی سلامتی سروس اور تفتیشی بیورو کے آپریشن کے نتیجے میں صلیب و وطن پرور تنظیم کے آٹھ کارکنوں پر آرمینی حکومتی ارکان اور وزیراعظم نکول پاشنیان کے خلاف اسلحہ کے استعمال اور اقدام قتل سمیت اقتدار کا تختہ الٹنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے ،۔ گرفتار افراد میں سے ایک ایریوان بلدیہ کے سابقہ ناظم اعلی اوررضاکارانہ پاسبان اتحاد نامی تنظیم کے سابق نائب صدر البرٹ بازیان ہیں جن پر پاشنیان پر قاتلانہ حملہ کروانے کا بھی الزام ہے ،گرفتار افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بائیڈن انتظامیہ اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا...

بائیڈن انتظامیہ اس ہفتے اسرائیل کو ایک خصوصی کلب میں داخل کرنے کے لیے تیار ہے جس کے تحت فلسطینی امریکیوں کے ساتھ اسرائیلی حکومت کے سلوک کے بارے میں خدشات کے باوجود اسرائیلیوں کو ویزا کے بغیر امریکہ جانے کی اجازت دے دی جائے گی،امریکی حکام کے مطابق اسرائیل کے ویزا ویور پروگرام میں داخلے کا اعلان ہفتے کے آخر میں کیا جا سکتا۔ ہفتے کے روز وفاقی بجٹ سال کے اختتام سے عین قبل یہ اعلان کیا جائے گا اور یہ اگلے سال سے لاگو ہوگا،اس وقت اس پروگرام کے تحت 40کے قریب زیادہ تر یورپی اور ایشیائی ملکوں کے شہریوں کو بغیر ویزے3ماہ کے لیے امریکہ جانے کی اجازت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روم ،61سالہ میٹیو میسینا دینارو اطالوی مافیا...

61سالہ میٹیو میسینا دینارو اطالوی مافیا کے سربراہ دوران حراست انتقال کرگیا۔ اس نے متعدد قتل کیے جن کے بارے میں اس کا کہنا تھاوہ ان سے قبرستان بھر سکتا ہے،اطالوی مافیا کوسا نوسٹرا کا سربراہ 30 سال سے اطالوی حکومت کا انتہائی مطلوب مجرم تھا،جس کو اس سال جنوری میں گرفتار کیا گیا،گرفتاری کے دوران ملزم کے کینسرکا علاج جاری تھا۔گزشتہ ماہ اسیجیل سے اسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ کومہ میں چلا گیادوران علاج ہی وہ انتقال کرگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلغاریہ میں فلسطین کے نام سے منسوب انٹرنیشنل...

بلغاریہ میں فلسطین کے نام سے منسوب انٹرنیشنل پارک کے ایک گوشے کا افتتاح کیا گیا ،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین پارک کارنر کا افتتاح شمال مشرقی بلغاریہ کے شہر ڈوبریچ میں انٹرنیشنل پارک میں ہوا جس میں مقامی فلسطینی سفارت خانے کا عملہ بھی شامل تھا،افتتاحی تقریب میں بلغاریہ کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر اور ڈوبریچ کے میئر نے شرکت کی جبکہ قومی کھلاڑیوں اور سفارتی اراکین بھی موجود تھے۔ فلسطین کارنر پر فلسطین کا جھنڈا لہرایا گیا اور ملک کی ثقافت کو سراہتے ہوئے کارنر کے آس پاس زیتون اور دیگر درخت لگائے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی سکیورٹی فورسز میں خودکشیوں کا بڑھتا ر...

بھارتی سکیورٹی فورسز میں اہلکاروں کے خودکشیوں کے اعداد و شمار پر رپورٹ جاری ہو گئی دوسرے ممالک کے خلاف پروپیگنڈے کرنے اور طاقت کے نشے میں چور مودی سرکار اپنے سکیورٹی اہلکاروں کی مشکلات سے بے پرواہ ہے،بھارتی سکیورٹی فورسز میں خودکشیوں کا رجحان بڑھنے کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے 2011سے 2023تک کل ایک ہزار 5سو 32اہلکاروں نے خودکشیاں کیں ،رپورٹ کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہوکر خودکشیاں کرنی لگیں، 2011سے 2023تک 1532خودکشیوں کے کیسز سامنے آئے جبکہ پچھلے 5سال میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے 53,336اہلکاروں نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ دی،اس کے علاوہ خواتین کو ہراساں کرنے پر بھی خودکشیوں کے کیسز سامنے آئے،رپورٹ کے مطابق خودکشیوں کی اہم وجوہات میں سے ایک سپاہیوں کی افسروں کے مقابلے میں انتہائی کم تنخواہ اور سہولیات کا فقدان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نائجر میں فوجی بغاوت، فرانس کا اپنا سفیر اور...

فرانس نے نائجر میں فوجی بغاوت کے بعد اپنے سفیر اور فوجی دستوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں فرانسیسی صدرنے کہا کہ فرانس نے نائجر میں صدر محمد بازوم کی حکومت کے خلاف جولائی میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد وہاں سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلانے اور فوجی دستوں کی دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے،فرانسیسی صدر نے کہا کہ نائجر میں موجود ہمارا سفیر اور متعدد سفارتی عملہ جلد ہی نائجر چھوڑ دے گا،فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ نائجر کے ساتھ فوجی تعاون بھی اب ختم ہوچکا ہے، نائجر میں ہمارے 1500فوجی دستے ہیں جو چند ماہ یا ہفتوں میں واپس آئیں گے اور سال کے آخر تک یہ عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہردیپ سنگھ قتل، امریکہ کی جانب سے کینیڈا کوخ...

امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے امریکہ کی انٹیلی جنس ایجنسی نے کینیڈا کو خفیہ معلومات فراہم کردی ہیں،امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں امریکی انٹیلی جنس نے کینیڈا کو تحقیقات میں تعاون فراہم کیا ، امریکہ نے کینیڈا کو ایسی معلومات فراہم کیں کہ جس کی بنیاد پر کینیڈا نے سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کو ثابت کیا ،امریکی انٹیلی جنس ایجنسی روز مرہ بنیاد پر اپنے دوست ممالک کو خفیہ معلومات فراہم کرتی ہے، امریکہ اور کینیڈا کے مابین مثبت تعلقات کی تاریخ بھی گواہ ہے ، ماضی میں بھی امریکہ کینیڈا کو چین کے خلاف خفیہ معلومات فراہم کرتا رہا ہے،ذرائع کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر قتل کے بارے میں متعلقہ معلومات امریکہ نے خصوصا مختلف انٹیلیجنس سٹریمز کے پیکج کے حصے کے طور پر شیئر کیں،امریکہ کی جانب سے بھارت اور کینیڈا تنازع میں باضابطہ طور پر کینیڈا کے ساتھ تعاون اور حمایت کا بھی اعلان کیا جاچکا ہے، امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ کینیڈا کے ساتھ تعاون کرے اور ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر احتساب کو یقینی بنائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی وفد کا مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کا...

فلسطینی حکام نے سعودی عرب کے وفد کی رواں ہفتے اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع رام اللہ شہر کا دورہ کر نے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی وفد فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کرے گا ،عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ مقبوضہ فلسطین کیلئے مقرر کیے گئے سعودی عرب کے خصوصی نمائندے کی سربراہی میں وفد فلسطین کے مغربی کنارے کا دورہ کرے گا، اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن معاہدے کو یقینی بنانے کی سفارتی کوششیں جاری ہیں جس میں فلسطینیوں کے لیے مراعات شامل ہوسکتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی جاپان اور جنوبی کوریا سربراہ اجلاس کی...

چین کے صدر شی جِن پِنگ نے جنوبی کوریا کے وزیرِ اعظم کو بتایا ہے کہ وہ کسی مناسب وقت پر چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے سالانہ سربراہی اجلاسوں کا انعقاد دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریائی حکومت کے ایک اعلی سطحی عہدیدار نے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک سہ فریقی سربراہ ملاقاتوں کو دوبارہ شروع کرنے کی جنوبی کوریا کی کوششوں کو سراہتا ہے،خیال رہے کہ یہ سربراہ ملاقاتیں چار سال سے معطل ہیں ، مذکورہ عہدیدار نے چینی صدر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مناسب وقت پر سربراہ ملاقات کے انعقاد کا خیرمقدم کیا جائے گا،اس موقع پر جنوبی کوریا کے وزیر اعظم نے چینی صدر کو بتایا کہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے جنوبی کوریا اقدامات کرے گا کہ سربراہ ملاقات فوری طور پر منعقد ہو سکے، انہوں نے کہا کہ ان کا ملک آنے والے دنوں میں جنوبی کوریا کے دارلحکومت سیئول میں ایک اعلی سطحی سہ فریقی ملاقات کی میزبانی کرتے ہوئے آغاز کرے گا،انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا رواں سال کے آخر تک اعلی سطحی بات چیت کا انعقاد چاہتا ہے،جنوبی کوریا آئندہ سہ فریقی سربراہ اجلاس کی باری کی سربراہی سنبھالنے والا ہے،واضح رہے کہ جنوبی کوریائی وزیر اعظم ان دنوں ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین،کوئلے کی کان میں آتشزدگی، 16ہلاک، متعدد...

چین میں کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے 16افراد ہلاک جبکہ درجن سے زائد زخمی ہو گئے ،چین کے جنوب مغربی صوبے گوئزو میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے کا یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، کان کے اندر آگ کنویئر بیلٹ میں لگی جس پر بعد میں قابو پا لیا گیا،ریسکیو حکام کے مطابق 16کان کنوں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی، گزشتہ برس چین میں کان کنی کے دوران 168واقعات ہوئے جن میں 245شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دی ہیگ میں سفارتخانوں کے باہر قرآن کی بے حرم...

سعودی وزارت خارجہ نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں متعدد سفارتخانوں کے سامنے ایک انتہا پسند گروپ کی جانب سے قرآن پاک کے نسخوں کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے،عرب میڈیاکے مطابق وزارت نے بیان میں سعودی عرب کی جانب سے اس طرح کے بار بار کیے جانے والے نفرت انگیز اقدامات کو مکمل طور پر مسترد کیے جانے کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا،بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات واضح طور پر نفرت اور نسل پرستی کو ہوا دیتے ہیں ، رواداری، اعتدال پسندی کی اقدار کو فروغ دینے اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے کی بین الاقوامی کوششوں سے براہ راست متصادم ہیں،وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات افراد اور ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے ضروری باہمی احترام کو بھی سبوتاژ کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں