• Columbus, United States
  • |
  • ٢٠ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

برازیلی اسٹار فٹبالر رونالڈو نے تیسری شادی ک...

برازیل کے فٹبال لیجنڈ رونالڈو لوئس نزاریو 33سالہ برازیلین ماڈل سیلینا لاکس کے ساتھ باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے،برازیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فٹبال لیجنڈ رونالڈو اور 33سالہ سیلینا لاکس 7سال سے ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے تھے تاہم کچھ روز قبل شادی کا فیصلہ کیا۔ اسٹار فٹبالر کی میلین ڈومینگیس اور ڈینییلا سیکاریلی کے ساتھ طلاق کے بعد یہ تیسری شادی ہے،دوسری جانب سیلینا نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر لکھا آج ہم اپنے خاندانوں کو مذہبی جشن کے لیے اکٹھا کررہے ہیں جس کے ساتھ بہت سی تقریبات کا آغاز ہوتا ہے،رونالڈو نے برازیل کی نمائندگی کرتے ہوئے 98میچز میں حصہ لیا جس میں انہوں نے 62گولز اسکور کیے، لیجنڈری فٹبالر نے سال 2002میں اپنی ٹیم کو پانچواں فیفا ورلڈکپ ٹائٹل جیتنے میں بھی مدد کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شائقین کرکٹ ہمیں سپورٹ کریں اور نیک خواہشات...

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت سے قبل کپتان بابراعظم نے بیان جاری کردیا،قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ورلڈکپ روانگی سے قبل ٹیم کی اور اپنی شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ جیسا کہ ہم ورلڈکپ کیلئے روانہ ہورہے ہیں، میری درخواست ہے کہ شائقین کرکٹ ہمیں سپورٹ کریں اور نیک خواہشات کا اظہار کریں،کپتان نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فینز کی سپورٹ اور محبت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عرفان پٹھان نے اپنے چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں ک...

پاکستانی کھلاڑیوں پر تنقید کے نشتر چلانے والے سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے قومی ٹیم کو ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور ٹیموں سے ہی باہر نکال دیا،سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس)پر قومی کرکٹرز اور شائقین کرکٹ پر تنقید کرنے والے عرفان پٹھان نے اپنے چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا، انہوں نے بھارت، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو اپنی فیورٹ ٹیموں میں شامل کیا،انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم ایونٹ میں فیورٹ کے طور پر کھیلتی ہوئی دیکھائی دے گی، ٹیم میں تجربہ کار اور سینئیر کھلاڑیوں کی موجودگی اور ہوم ایڈوانٹیج سمیت مضبوط بیٹنگ، بولنگ لائن کیساتھ بھارت ٹاپ ٹیم ہے،سابق آل رائونڈر نے جنوبی افریقہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پروٹیز کی آئی سی سی ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی پیش کرنے کی تاریخ ہے اور انکی حالیہ کارکردگی بہت شاندار رہی ہے،انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ فارمیٹ میں انگلینڈ اپنے جارحانہ اور بے خوف انداز کیلئے جانا جاتا ہے، انکی بیٹنگ اور بولنگ لائن بہت زبردست ہے جو انہیں ٹورنامنٹ میں ٹاپ فور میں شامل کرتی ہے،آسٹریلیا کے حوالے سے سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ کینگروز کی آئی سی سی ایونٹس میں تاریخ کسی سے چھپی نہیں ہے، انکے پاس تجربہ کار ٹیم اور شاندار آل رائونڈرز موجود ہیں جو کسی بھی وقت گیم کا نقشہ بدل سکتے ہیں،سابق بھارتی کرکٹر نے ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو ایشیاکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد ٹاپ فور میں جگہ نہیں دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھکاوٹ غالب، انگلش کرکٹر ڈینی ویٹ نے بگ بیش...

انگلینڈ کی ویمن کرکٹر ڈینی ویٹ نے تھکاوٹ کے باعث آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ چھوڑ دی،ڈینی ویٹ کی ویمن بگ بیش لیگ چھوڑنے کی تصدیق بی بی ایل کی پرتھ اسکارچرز کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے،ترجمان پرتھ اسکارچرز کے مطابق ڈینی ویٹ ویمن بگ بیش لیگ(بی بی ایل) کے لیے پرتھ اسکارچرز کا حصہ تھیں تاہم اب ڈینی ویٹ تھکاوٹ کی وجہ سے دستبردار ہو گئی ہیں،ترجمان پرتھ اسکارچرزکا کہنا ہے کہ ڈینی ویٹ کی جگہ متبادل اوورسیز پلیئر تلاش کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امام الحق والدین کی دعائوں کیساتھ ورلڈ کپ کی...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کا کہنا ہے کہ میں اپنے سب سے بڑے اثاثے والدین کی دعائوں کے ساتھ ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو رہا ہوں،آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے بھارت روانگی سے قبل امام الحق نے والدین کے ہمراہ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی،امام الحق کا تصویر سے متعلق کہنا تھا کہ میں اپنے سب سے بڑے اثاثے والدین کی دعائوں کے ساتھ ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو رہا ہوں،انہوں نے کہا کہ میرے والدین میرے لیے لکی چارم ہیں، ہمیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں،امام الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی ورلڈ کپ جیتا اب پھر جیتیں گے ان شا اللہ ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیز ترین ففٹی، سنچری اور 314کا ٹوٹل، نیپال ن...

ایشین گیمز میں کرکٹ کے ایونٹ میں نیپال نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی اور ایک ہی میچ میں متعدد ریکارڈز بنا ڈالے،نیپال نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا اور منگولیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3وکٹوں پر 314رنز بنائے،اس کے علاوہ نیپالی ٹیم کے کوشال مالا نے 34گیندوں پر ناقابلِ شکست 137رنز بنائے جبکہ دیپندرہ سنگھ نے 9گیندوں پر ناقابلِ شکست 50رنز بنائے، کپتان روہت پاڈل نے بھی 27گیندوں پر 61رنز اسکور کیے،اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں افغانستان کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ تھا،افغانستان نے فروری 2019میں آئر لینڈ کے خلاف میچ میں 3وکٹوں پر 278رنز بنائے تھے،نیپال کے دیپندرہ سنگھ نے بھارت کے یووراج سنگھ کا تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ توڑا، یووراج سنگھ نے 2007کے ورلڈ کپ میں انگلینڈکے خلاف 12گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی لیکن دیپندرہ سنگھ نے صرف 9گیندوں پر 50رنز بنائے،کوشال مالا نے تیز ترین سنچری بنا کر بھارت کے روہت شرما اور جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر کو پیچھے چھوڑ دیا،کوشال مالا نے 34گیندوں پر سنچری بنائی جبکہ روہت شرما اور ڈیوڈ ملر نے 35گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آبادو پشاور میں ایس جونیئر گالف لیگ مق...

چھوٹے بچوں میں گالف کا شوق اور شعور اجاگر کرنے کیلئے اسلام آباد اور پشاور میں ایس جونیئر گالف لیگ کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں 5 سے 21سال تک کی عمر کے گالفرز نے حصہ لیا ،ایونٹ منتظمین کے مطابق پشاور میں ایس جی جی ایل کے مقابلوں کیلئے 28جونیئر گالفرز نے حصہ لیا جو ایک حوصلہ افزا تعداد تھی، 6سے 10سال کی عمر کے گالفرز کیلئے مخصوص برڈی کیٹیگری میں اسماعیل نے پہلی، محمد عمر بخاری نے دوسری اور سلطان محمد انس نے تیسری پوزیشن حاصل کی،ایگلز کی بوائز کیٹیگری میں زالمے امین پہلے، معیز آفتاب دوسرے اور محمد عبدل تیسرے نمبر پر رہے، 10سے 14سال کے گالفرز کی ایگلرز کیٹیگری میں لڑکیوں کا مقابلہ سارہ امین نے 76کے اسکور کے ساتھ جیتا ، ماہم بخاری دوسری اور انعم بخاری تیسری پوزیشن پر رہیں،14سے 18سال کی عمر کے گالفرز کی البٹروس کیٹیگری میں عدنان بخاری 73کے اسکور کے ساتھ پہلی، لاریب الرحمن دوسری پوزیشن پر رہے، بوائز ایلیٹ میں باسل رحمن نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،اسلام آباد میں ہونیوالے ایونٹ میں 42گالفرز شریک ہوئے، 5سال کی ننھی گالفر رامن نے 4ہولز پر مقابلہ کیا اور سب کی توجہ حاصل کی ،اسلام آباد میں 9ہولز پر مشتمل برڈی کیٹیگری کا ایونٹ علینہ خان نے 69کے اسکور کے ساتھ جیتا ، بوائز برڈیز میں شاہ زین بن ذیشان نے 56کے اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی،10سے 14سال کے ایج گروپ میں عبداللہ خان نے 81اسٹروکس کے ساتھ ایگلز کا بوائز ٹائٹل جیتا، گرلز ٹائٹل ذانیہ ذیشان کے نام رہا،البٹروس کیٹیگری میں شاہ ویز عباس نیازی سرفہرست رہے، انہوں نے 18ہولز کا مقابلہ 75اسٹروکس میں مکمل کیام، ارتضی حسین دوسرے نمبر پر رہے، گرلز البٹروس میں جاسیہ تصور پہلے اور زرمینہ خان دوسرے نمبر پر رہیں ،اسلام آباد میں 18سے 21سال کے گالفرز کی ایلیٹ کیٹیگری میں سعد رانا نے 77کے اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خواہش ہے مدینے میں نوکری مل جائے،شعیب اختر

سابق قومی کرکٹر اور اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے مدینے میں نوکری ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا،شعیب اختر حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے ان سے حج و عمرے سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں شعیب اختر نے بتایا کہ میں نے پہلی مرتبہ 2014میں حج کیا تھا، یہ حج جمعہ کا حج تھا، اس کے بعد گزشتہ برس اللہ نے ایک بار پھر اپنے گھر بلالیا اور میں پھر حج پر چلاگیا، اللہ کی مہربانی ہے کہ اس نے مجھے اپنے گھر بلالیا ،انہوں نے کہا کہ کائنات کی سب سے خوبصورت جگہ خانہ کعبہ اور حضور پاک ۖ کا گھر مبارک ہے جہاں جاکر طبیعت خوش ہوجاتی ہے،سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ مدینے میں منہ ڈھانپ کر قالینوں پر سوجاتا تھا تاکہ کوئی پہچان کر ڈسٹرب نہ کرے کیوں کہ وہاں بھی لوگ پہچان کر پھر سیلفیاں اور تصویروں کیلئے تنگ کرتے ہیں جس کیلئے میں کبھی منع نہیں کرتا لیکن عبادت کیلئے جب جائیں تو دل کرتا ہے انسان وہاں صرف اکیلا ہو، ریاض الجنہ میں بھی ایک سے 2گھنٹے میں اکیلا بیٹھا رہا،شعیب اختر نے کہا میری خواہش ہے کہ مجھے مدینہ میں نوکری مل جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیرون ملک جتنے بھکاری گرفتار ہوتے ہیں ان میں...

سیکرٹری اوور سیز پاکستانیز نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا کہ ہمارے فقیر سب سے زیادہ باہر جاتے ہیں،چیئرمین منظور کاکڑ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کا اجلاس ہوا،سینیٹر رانا محمودالحسن نے اجلاس کے دوران کہا کہ جاپان نے 3لاکھ 40ہزار ہنرمند افراد مانگے ہیں، بھارت نے ڈیڑھ لاکھ، نیپال نے 91ہزار ہنرمند جاپان بھیجے، بنگلا دیش اور سری لنکا نے بھی ہنرمند افراد جاپان بھیجے لیکن پاکستان سے صرف 200افراد جاپان گئے،انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 50ہزار انجینئر بیروزگار ہیں جبکہ نیپال کی3کروڑ آبادی ہے، انہوں نے اپنے لوگوں کو جاپانی سکھا دی، سعودی عرب کی جانب سے بھی اب ہنرمند افراد کو لیاجا رہا ہے، سعودی عرب کو اب سادہ لیبر نہیں اسکلڈ لیبر چاہیے،سینیٹر رانا محمود الحسن نے مزید کہا کہ ہمارے 30لاکھ افراد سعودی عرب میں ہیں، نیوٹیک نے سفارش تیار کر کے سعودی عرب بھیجی ہے،کیا تیاری کی جا رہی ہے، ہم نے جو پہلے پرپوزل تیار کیا تھا وہ سعودی عرب نے مسترد کر دیا، ہم کم از کم 50ہزار افراد کو تو تربیت دے کر بھیجیں،سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز ذیشان خانزادہ نے اجلاس کو بتایا کہ ایک ملین کے قریب پاکستانی سمندر پار ہیں، بھارت اور بنگلا دیش ہم سے بہت آگے ہیں، سعودی عرب میں اسکلڈ سینٹر بنا دیا ہے، یو اے ای میں ہمارے 16لاکھ افراد ہیں جبکہ قطر میں 2لاکھ پاکستانی کام کرتے ہیں،ذیشان خانزادہ نے مزید بتایا کہ جو صورتحال ہے اس میں ہمارے لوگ بیرون ملک جانے کو تیار ہیں، لوگ روزگار کے لیے بیرون ملک جانے پر 50لاکھ بھی دینے کو تیار ہیں،حکام سمندر پار پاکستانیز نے بتایا کہ جاپان کے ساتھ 2019میں ہمارا معاہدہ ہوا، ہم زبان کی تربیت بھی دیتے ہیں جس کی توثیق جاپان خود کرتا ہے،سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ نیپال اس وقت جہاز بھر بھر کر اپنے مائونٹین شیپرز پاکستان بھیج رہا ہے، ہمارے افراد کوہ پیمائی میں بھی اتنے اسکلڈ نہیں،سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے گداگر سب سے زیادہ باہر جا رہے ہیں، جتنے فقیر گرفتار ہوتے ہیں ان میں سے 90فیصد پاکستانی ہوتے ہیں، عراقی اور سعودی سفیر ہمیں کہتے ہیں ان کی جیلیں بھر گئی ہے، اب یہ ہیومن ٹریفکنگ کا مسئلہ ہے،انہوں نے کہا کہ حرم کے اندر سے جتنے جیب کترے پکڑے جاتے ہیں ان میں زیادہ تر پاکستانی ہیں، یہ زیارت پر بھیک مانگنے جاتے ہیں، بھکاری زیادہ تر عمرہ ویزے پر جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کا ایف بی آر کو اپنے تمام آرڈرز ا...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کو اپنے تمام آرڈرز اور نوٹیفکیشن ویب سائٹ پر ڈالنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے انکم ٹیکس کمشنر کے ٹیکس اختیار سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کمشنر ان لینڈ ریونیو ایف بی آر کی نظرثانی درخواست خارج کردی،دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ ایف بی آر اپنے آرڈرز چھپا کر کیوں رکھتا ہے؟ عدالتی وقت کے ضیاع پر ایف بی آر کو 10ہزار روپے جرمانہ بھی کر دیا،عدالت کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولی کے سب سے بڑے ادارے کو شفاف ہونا چاہئے۔ ایف بی آر شفاف نہیں ہوگا تو عوام کو ٹیکس ادائیگی پر کیسے آمادہ کرے گا؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا یہ کیس عدالت کا وقت ضائع کرنے کی کلاسک مثال ہے،عدالت نے قرار دیا کہ 2022کا فیصلہ درست تھا کہ کمشنر ٹیکس کا تعین کرسکتا ہے لیکن اختیارات منتقل نہیں کر سکتا ۔ ہم سب کا کام پارلیمنٹ کے بنائے قانون پر عمل کرنا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ سپریم کورٹ کے حکمنامے کی کاپی کمشنر ایف بی آر اور تمام ڈائریکٹرز و دیگر حکام کو بھی بھجوائی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہبازشریف کو نواز شریف کی واپسی میں حائل رکا...

سابق وزیراعظم شہبازشریف کو قائد ن لیگ نواز شریف کی واپسی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ذمہ داری مل گئی،مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے شہباز شریف کو پاکستان جاکرقانونی معاملات دیکھنے کی ہدایت کردی، شہبازشریف واپس آکر قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت کریں گے۔ شہباز شریف مختلف اضلاع میں جلسوں اور کنونشن سے بھی خطاب کریں گے،دوسری جانب چیف آرگنائزرمریم نوازقائد ن لیگ کے استقبال کی تیاریوں کی نگرانی کرینگی اور اس مقصد کیلیے مریم نواز پارٹی کے عہدیداروں ،ونگز اور تنظیمیوں کو متحرک کرینگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترجمہ قرآن میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کا ک...

ترجمہ قرآن میں میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کے کیس میں عدالت نے نگراں وزیراعظم کو طلب کرلیا،عدالت میں قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف اور قرآن بورڈ کی اجازت کے بغیر چھاپنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے نگراں وزیراعظم اور نگراں وزیراعلی پنجاب کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،جسٹس شجاعت علی خان نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ یہ کسی ایک کا کیس نہیں بلکہ ہم سب کا کیس ہے۔ عدالت نے محمد حسن معاویہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر وفاقی حکومت کی جانب سے رپورٹ جمع نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کہ 8ماہ سے وفاقی حکومت نے رپورٹ جمع نہیں کروائی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ یہاں سیر کرنے آئے ہیں؟ ہم ملک بھر کے چیف ایگزیکٹو کو بلا لیتے ہیں،دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے آپ یہاں سیر کرنے آئے ہیں اور نگراں وزیر اعظم کے سامنے معاملہ رکھا ہی نہیں گیا،عدالت نے ہدایت کی کہ نگراں وزیر اعظم خود پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کریں۔ عدالت نے نگراں وزیر اعظم اور اٹارنی جنرل کو 16 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت ایڈیشنل آئی جی پنجاب شہزادہ سلطان نے بیان دیا کہ ہمارا دائرہ اختیار بہت محدود ہے۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنے دائرہ اختیار پر جتنا عمل کررہے ہیں سب کو پتا ہے،عدالت نے ڈی پی او چنیوٹ پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کہ آئی جی کو چاہیے کہ ڈی پی او کو کسی کورس پر بھیجیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو بھی طلب کرلیا،واضح رہے کہ درخواست گزاروں نے قران پاک کے ترجمے میں تحریف اور قران بورڈ کی اجازت کے بغیر چھاپنے اور توہین آمیز مواد سوشل میڈیا سے نہ ہٹانے کے اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے شیئرڈ فیوچر عالمی کمیونٹی وژن پر مبنی...

چین نے اپنے شیئرڈ مستقبل کے تحت عالمی کمیونٹی کے وژن پر مبنی وائٹ پیپر جاری کردیا ہے،شیئرڈ مستقبل پر مبنی عالمی کمیونٹی کا خیال چینی صدر شی جن پنگ نے 2013میں تجویز کیا تھا،چین کی جانب سے جاری وائٹ پیپر کے مطابق یہ وژن روایتی بلاک سیاست، جس کی لاٹھی اس کی بھینس اور چند مغربی ملکوں کی محدود اقدار سے آگے کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے،وائٹ پیپر کے مطابق وژن کا مقصد مزید منصفانہ بین الاقوامی آرڈر کا قیام ہے جس کا فائدہ ہر ملک کو پہنچے،چین کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی قراردادوں میں مسلسل 6برسوں سے اس وژن کی شمولیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے عالمی حمایت حاصل ہے،چینی وزارت خارجہ کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو بھی اسی وژن کا حصہ ہے،چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پنگ کے اس خیال نے دنیا کو بین الاقوامی تعاون کی راہ دکھائی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگورنو کاراباخ ،آئل ڈپو میں دھماکے سے ہلاکتو...

آذربائیجان کے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں آئل ڈپو میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 125 ہو گئی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ نگورنو کاراباخ کے آئل ڈپو میں دھماکے سے 20افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ تقریبا 300افراد کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جس میں سے درجنوں افراد کی حالت نازک تھی،آرمینین وزارت صحت کے مطابق اسپتال میں زیر علاج 105افراد چل بسے ہیں جس کے بعد واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 125ہوگئی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق نگورونو کاراباخ کے آئل ڈپو میں دھماکا ایسے وقت میں ہوا جب آذربائیجان کی جانب سے علاقے میں فوجی آپریشن جاری ہے،آرمینین حکومت کا کہنا ہے کہ اس انکلیو سے اب تک 13ہزار سے زائد افراد ملک سے انخلا مکمل کرچکے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل ڈپو میں دھماکے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم اس حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیم کے اہلکار نے بتایا کہ آئل ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 200سے زیادہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت،جشن میلاد النبی پرگلی سجانے پرہندوانتہ...

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی مسلمان دشمنی کا ایک اور واقعہ سامنا آگیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کی ایک کالونی میں مسلمان خواتین نے 12ربیع الاول کی خوشی میں گلی سجائی،موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق ہندو انتہاپسندوں کا گروپ گلی کی سجاوٹ دیکھ کر بے قابو ہوگیا اور سجاوٹ کو نوچ کر پھینکنے کی کوشش کی، خواتین نے ہندو انتہا پسند غنڈوں کو روکنے کی کوشش تو انہوں نے گلی سجانے والی خواتین پر دھاوا بول دیا اور دن دہاڑے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا،علاقے کی پولیس نے حسب معمول ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ کسی کو گرفتار کیا۔ خواتین پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور اس میں ہندو انتہاپسندوں کے چہرے واضح طور پر نظر آنے کے باوجود پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ شامی پیٹرول اور اناج کی اسمگلنگ کر رہ...

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ، دریائے فرات کے مشرق میں ایک کرد نیم ریاست قائم کر کے شامی پیٹرول اور اناج کی اسمگلنگ کر رہا ہے،لاوروف نے تیونس کے وزیر خارجہ نبیل عمار کے ساتھ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسئلہ شام کے بارے میں ترکیہ اور ایران کے ساتھ آستانہ فارمیٹ کے دائرہ کار میں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن مغرب کی عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے شام کی اقتصادیات کو پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے،لاوروف نے کہا کہ دریائے فرات کے مشرق میں امریکی اقدامات بھی شامی اقتصادیات پر منفی اثرات ڈال رہے ہیں، اصل میں اس علاقے میں امریکہ ایک کرد سیمی اسٹیٹ بنا چکا ہے اور یہاں سے شامی پیٹرول اور شامی اناج کی اسمگلنگ کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی دبائو کام کرگیا، بھارت خالصہ رہنما ہرد...

شدید عالمی دبا ئوکے بعد ہندو انتہا پسند مودی سرکار نے کینیڈا میں قتل ہونے والے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں تعاون پر آمادگی ظاہر کر دی،نیو یارک میں بھارتی وزیر خارجہ سبرا منیم جے شنکر نے کہا کہ کوئی حکومت انہیں ہردیپ سنگھ نجر قتل کے حوالے سے ٹھوس چیز فراہم کرے تو وہ یقینی طور پر اس کا جائزہ لیں گے،بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کے بعد کینیڈین انٹیلی جنس حکام نے نجر قتل کیس میں بھارت کے خلاف شواہد سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو دکھانا شروع کر دیے،بریفنگ ملنے پر رہنما این ڈی پی جگمیت سنگھ نے کہا کہ انہوں نے قابل اعتماد شواہد دیکھے ہیں کہ خالصتان تحریک کے رہنما کا کینیڈا میں قتل کا بھارت سے تعلق ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جوبائیڈن کے کتے نے ایک بار پھر خفیہ سروس ایج...

امریکی صدر جوبائیڈن کے کتے 'کماندڑ' نے ایک بار پھر ایک اور خفیہ سروس ایجنٹ کو کاٹ لیا،عالمی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن کے 2سالہ کتے کا نام 'کمانڈر' ہے جس کا تعلق جرمن شیفرہڈ نسل سے ہے جو وائٹ ہائوس کے خفیہ سروس ایجنٹ کو اکثر کاٹ لیتا ہے،میڈیا رپورٹس میں بتایا کہ 'کمانڈر' کے کاٹنے کا حال ہی میں واقعہ پیر کی رات کو پیش آیا جس نے خفیہ سروس ایجنٹ کو زخمی کیا ہے جس کا علاج وائٹ ہائوس میں ہی کیا گیا،'کمانڈر' کے وائٹ ہائوس کے ملازموں کو کاٹنے کا یہ 11واں واقعہ ہے جب کہ اس سے قبل کمانڈر کے کاٹنے کا واقعہ رواں سال جولائی میں پیش آیا تھا جس پر وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری نے الزام لگایا تھا کہ 'کمانڈر' کے کاٹنے کی وجہ امریکی صدارتی محل کا دبائو ہے، جو پالتو کتے پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے، اس کی مزید تربیت کا سوچ رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات کو جواز بنا کر مود...

ہندو انتہا پسند مودی سرکار نے اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات کو جواز بناکر اپنے ناقدین کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے بھارت کو عالمی منی لانڈرنگ روکنے اور دہشتگردی کی فنڈنگ روکنے کیلئے سفارشات پیش کی تھی،تاہم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مودی حکومت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )کی سفارشات کو سول سوسائٹی گروپ اور ناقدین پر دبائو کیلئے استعمال کر رہی ہے،رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے گزشتہ 10سال میں 20ہزار سے زائدغیر سرکاری تنظیموں کے لائسنس منسوخ کیے اور صرف سال 2022میں 6ہزار سے زائد ادارے بند کر دیے جن میں سے زیادہ تر وہ ادارے اور تنظیمیں شامل ہیں جو بی جے پی حکومت کی ناقد تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکا دہی میں...

امریکی عدالت کے جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکا دہی میں ملوث قرار دے دیا،جج آرتھر اینگوران نے کہا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ اوران کی کمپنی نے اپنے اثاثوں کی مالیت بڑھا چڑھا کر پیش کی تھی،امریکی جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ یہ ثابت نہیں کر سکے کہ ان کی ایک پراپرٹی کا خواہش مند خریدار سعودی عرب میں موجود ہے،عدالت میں جن پراپرٹیز کی مالیت بڑھا چڑھا کر پیش کی گئی ان میں مار اے لاگو، پارک ایونیو پر واقع عمارت، ٹرمپ ٹاور میں پینٹ ہاس اور ویسٹ چیسٹر کانٹی میں ایک اسٹیٹ شامل ہے،نیویارک کی اٹارنی جنرل لٹیشیا جیمز نے الزام لگایا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اثاثوں کو دو اعشاریہ دو ارب ڈالر بڑھا کر پیش کیا تھا تاکہ وہ بہتر بزنس ڈیل کر سکیں جبکہ ٹرمپ کے وکلا کا دعوی تھا کہ سابق صدر نے اثاثوں کی قیمت درست بتائی تھی اور یہ وہ مالیت ہے جو ٹرمپ نے بطور وژنری رئیل اسٹیٹ ڈیولپر سمجھی تھی،عدالت نے مقدمہ قابل سماعت نہ ہونے سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست مسترد کردی تھی، سابق صدر ٹرمپ اور ان کے کاروباری ساتھیوں کے خلاف کیس پیر سے عدالت میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ میں رواں سال لڑکوں کا سب زیادہ رکھا...

برطانیہ میں رواں سال لڑکوں اور لڑکیوں کے سب زیادہ رکھے جانے والے ناموں کی فہرست سامنے آگئی،برطانوی اخبار کے مطابق رواں سال برطانیہ میں لڑکوں کا سب زیادہ رکھا جانے والا نام "محمد" ہے،دوسرے نمبر پر جو نام سب زیادہ رکھا گیا وہ نوح ہے، ہیری کے نام کی مقبولیت 13ویں سے گر کر 23ویں نمبر پر آگئی ہے،نومولود لڑکیوں کے رکھے جانے والے ناموں میں "میگھن" نام کی مقبولیت کم ہوگئی۔ اس سال جو نام لڑکیوں کے رکھے گئے ان میں "للی" سر فہرست ہے جبکہ لڑکیوں کے لیے "صوفیہ" نام مقبولیت کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق میں شادی تقریب میں آتشزدگی، 113افراد جا...

عراق کے صوبے نینوا میں شادی کی تقریب کے دوران ہال میں آتشزدگی سے 113سے زائد افراد ہلاک جبکہ 150سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں،عرب میڈیا کے مطابق عراقی شہر ہمدانیہ میں شادی تقریب کے دوران ہال میں آتشزدگی کے وقت ایک ہزار سے زائد افراد تقریب میں شرکت کیلئے وہاں موجود تھے،میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی وزارت شہری دفاع کا کہنا ہے کہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ آتشبازی کے سامان سے لگی تھی، حادثے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی ڈپٹی گورنر نے حادثے میں 113افراد کے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا جا رہا ہے تاہم حادثے میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب انجیکشن اسکینڈل کا مرکزی ملزم گرفتار

پنجاب میں مخصوص انجیکشن سے بینائی کھونے کے معاملے کے مرکزی ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم انجیکشن کو لاہور سے باہر سپلائی کرتا تھا اور واقعے کے بعد یہ کئی روز سے روپوش تھا، گرفتار ملزم کو لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈریپ کا امراض چشم کی غیرمعیاری دوا کی فروخت...

ڈریپ نے امراض چشم دوا کی فروخت کا ایک بیچ غیر معیاری قراردیتے ہوئے کومیسیٹن آئی ڈراپس کا پراڈکٹ کال الرٹ جاری کر دیا۔بدھ کے روزڈریپ نے امراض چشم کی غیرمعیاری دوا کی فروخت پر ایکشن لیتے ہوئے امراض چشم کی دواکا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا،ڈریپ کی جانب سے کہا گیا کہ کومیسیٹن آئی ڈراپس کا بیچ سی وائے ایف 003غیرمعیاری قرارپایا ہے،دوا کا بیچ فیڈرل ڈرگ اینالسٹ اور سی ڈی ایل کراچی نے غیر معیاری قراردیا ہے،ڈاکٹرز مریض کو کومیسیٹن آئی ڈراپس کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کریں،غیر معیاری دوا کا استعمال مریض کی بینائی کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ افراد کی بازیابی کے...

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم دے دیا،سندھ ہائی کورٹ میں 2لڑکیوں سمیت 14لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،دوران سماعت لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق پیشرفت نہ ہونے پر سندھ ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ، جے آئی ٹیز اور دیگر سے رپورٹس طلب کر لیں،سماعت کے دوران عدالت نے ہدایت کی کہ جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس لاپتہ افراد سے متعلق دوبارہ اجلاس کریں،سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی نئی درخواستوں میں گمشدگی کے مقدمات درج کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو متعلقہ تھانوں سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی،عدالت کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ پولیس مقدمات کا اندارج کر کے شہریوں کی داد رسی کرے،سندھ ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران لاپتہ علیشاہ، غفور، ادریس، افشاں، عظیم، داد شاہ، دھانی بخش، دلدار علی کی بازیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا بھی حکم دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن نے پاک سر زمین پارٹی کی تحلیل پ...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاک سر زمین پارٹی کی تحلیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا،پاک سر زمین پارٹی کی تحلیل کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی،اسلام آباد میں پاک سر زمین پارٹی کے نمائندے نے الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر بتایا کہ پاک سر زمین پارٹی ایم کیو ایم پاکستان میں ضم ہو چکی ہے،پاک سر زمین پارٹی کے نمائندے نے کہا کہ مکمل طریقہ کار اور قرار داد کے بعد پارٹی کو تحلیل کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیمرا کا فیض آباد دھرنا فیصلے کے خلاف نظر ثا...

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیرٹی اتھارٹی(پیمرا )نے فیض آباد دھرنا فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا،پیمرا کی جانب سے درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کر دی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پیمرا نظر ثانی درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتا،متفرق درخواست کے مطابق فیض آباد دھرنا فیصلے کے خلاف نظر ثانی زیر التوا ہیں، سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست پر 28ستمبر کو (آج)سماعت مقرر ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیمرا کی متفرق درخوست منظور کی جائے اور فیصلے کے خلاف نظر ثانی واپس لینے کی اجازت دی جائے،واضح رہے کہ گزشتہ روز، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)نے بھی سپریم کورٹ سے نظرثانی درخواست واپس لینے کی اجازت مانگی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نئے پائیدار زنک ایسک کے ذخائر کی تلاش وقت کی...

بلوچستان میں زنک دھاتوں کے کافی ذخائر ہیں جو کیلامین نکالنے کا بنیادی ذریعہ ہے ،ایک گلابی سفید معدنیات، جو عام طور پر زنک آکسائیڈ اور تھوڑی مقدار میں فیرک آکسائیڈ پر مشتمل ہوتا ہے ۔پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سابق جی ایم جیولوجی محمد یعقوب شاہ نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ کیلامائین کی مقامی پروسیسنگ اور مصنوعات کی مقامی فروخت اور برآمد سے ریاستی خزانے کے لیے بہت زیادہ آمدنی ہو سکتی ہے اور اس سے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ کیلامائین جیسے معدنیات ریگولیٹری اور ماحولیاتی پائیداری کے تابع ہیں، اس لیے حفاظتی معیارات کی پابندی بھی ضروری ہے۔دواوں کی تیاری کے لیے دواسازی کی صنعت میں کیلامائین کا بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے جن میں خاص طور پر سورج کی جلن، کیڑوں کے کاٹنے، انفیکشن کی وجہ سے جلد کی خارش شامل ہیں۔یہ ذاتی نگہداشت کی اشیا اور کاسمیٹکس، جیسے کریم، لوشن، چہرے کے ماسک، اور جلد کو خارش کرنے والی کریمیں بنانے میں ایک اہم جزو ہے۔بہت سی صنعتی مصنوعات کے ایک اہم حصے کے طور پر کیلامائین مشتقات بھی اہم ہیں۔ جب آکسیجن کی عدم موجودگی میں گرم کیا جاتا ہے تو کیلامائین زنک آکسائیڈ تیار کرتا ہے جو کہ بہت سارے تجارتی ایپلی کیشنز میں ایک جزو کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے

جیسے ہائی وولٹیج کے آلات، سرکٹ بریکر، بشنگ، ٹرانسفارمرز ہیں۔زیادہ سے زیادہ برآمدی فوائد حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو ایک سٹریٹجک کاروباری پالیسی بنانا چاہیے جس میں بہت سے تجارتی پہلووں کا احاطہ کیا جائے جس میں فائن پروسیسنگ، محفوظ پیکنگ، مناسب مارکیٹنگ، کوالٹیٹیو پروڈکشن، اس کی محفوظ کان کنی، مسابقتی نرخوں، مناسب مارکیٹ ریسرچ سے متعلق مطلوبہ بین الاقوامی ماحولیات کے سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔ برانڈنگ، ٹارگٹ مارکیٹ، لچکدار تجارتی ٹیرف، تحقیق اور ترقی، برآمد کنندگان کے لیے مراعات، اور انشورنس فوائد اس کے علاوہ ہیں۔بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور تنظیموں کے ساتھ تعاون پاکستان کے لیے بین الاقوامی منڈی میں رسائی کو آسان بنائے گا۔ اس سے تجارت اور کاروباری حجم کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور عالمی سطح پر خریداروں کی تعداد بھی بڑھے گی۔یعقوب نے مشورہ دیا کہ پاکستان کو زنک ایسک کے نئے پائیدار ذخائر کی تلاش اور ذخائر کے قریب پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن یونٹس کے قیام پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ اس سے لاجسٹک لاگت اور بالآخر پیداواری لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ پاکستان کو بھی ہر سطح پر اس صنعت سے وابستہ افراد کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔خطرے کے انتظام کی پالیسیاں اور ان کو عملی طور پر لاگو کرنے کی حکمت عملیوں سے متعلق تربیت بھی متعارف کرائی جانے والی اہم خصوصیات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طویل مدت میں، یہ اس صنعت سے وابستہ تاجروں اور تاجروں کے لیے قیمتوں کے اتار چڑھاو سے نمٹنے کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہری جنگلات شہروں میں کاربن کے اثرات آلودگی...

شہری جنگلات کاربن کے اثرات اور آلودگی کی سطح کو کم اور پاکستان کو معاشی فوائد پہنچا سکتے ہیں۔ سندھ ریڈیئنٹ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسعود لوہار نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ شہری جنگلات شہروں کو جنت اور آنے والی نسلوں کے لیے پرامن جگہوں میں تبدیل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم اور حکومت سندھ نے 2021 میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے جس کے تحت کلفٹن اربن فاریسٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اس منصوبے کے لیے 50 ملین روپے کی گرانٹ مختص کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ جنوبی ایشیائی خطے میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ ہے جو کبھی کسی بھی کاسموپولیٹن شہر میں موجود تھا۔ اس میں 35 ایکڑ پر مشتمل جھیل قائم کی گئی ہے جو سمندر کے کھارے پانیوں سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "100 سے 150 فٹ کے رقبے پر محیط چار مختلف جھیلیں بھی قائم کی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک جھیل جبکہ باقی تین میں مختلف اقسام کے آبی پودے ہیں۔ 220 ایکڑ پر مشتمل ماحولیاتی نظام کی بحالی کے منصوبے کے 200 ایکڑ پر درخت لگائے ہیں۔

کلفٹن تیزی سے کچرا پھینکنے کی جگہ بنتا جا رہا ہے خاص طور پر پلاسٹک کا کچرا، اس طرح اس کا ماحول آلودہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رجحان کو روکنے کے لیے کلفٹن میں پراجیکٹ کا آغاز ضروری تھا، اس کے ساتھ ساتھ ایک آگاہی مہم بھی چلائی گئی۔ انہوںنے مزید کہا کہ شہری جنگل 700,000 مختلف اقسام کے شجرکاریوں پر مشتمل ہے۔ "ان میں سے 600,000 مینگرووز ہیں، جبکہ باقی 100,000 پودوں، جھاڑیوں اور رینگنے والوں کی 83 مختلف مقامی اقسام پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساحل سمندر پر 700 میٹر لمبا واکنگ اور سائیکلنگ ٹریک بھی قائم کیا گیا ہے۔ مزید ماحولیاتی اور اقتصادی اہمیت کو بڑھانے کے لیے شہد کی مکھیوں کو راغب کرنے کے لیے خصوصی پودے اور کریپر لگائے گئے ہیں۔ مینگرووز شہد کی مکھیوں کے لیے قدرتی کشش ہیں۔ ماحولیاتی نظام کی بحالی کا منصوبہ مختلف فضائی، سمندری اور زمینی پرجاتیوں کا مسکن بن رہا ہے۔ جب لہریں اونچی ہوتی ہیں تو جھینگے اور دیگر سمندری انواع بھی جھیل تک پہنچ جاتی ہیں اور وہاں انڈے دیتی ہیں۔ لہذا، آہستہ آہستہ یہ ماحولیاتی نظام کو بہتر کرنے اور کاربن کے اثرات کو کم کرنے کے علاوہ جنگلی حیات کے لیے ایک قدرتی مسکن اور پناہ گاہ بنتا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک کا پہلا معدنی پروسیسنگ منصوبہ بلوچستان م...

ملک کا پہلا معدنی پروسیسنگ منصوبہ بلوچستان میں قائم کیا جائے گا تاکہ صوبے کے معدنی شعبے کی صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے۔ بلوچستان بے تحاشہ معدنی وسائل سے مالا مال ہے اوران دنوں اس وقت سرخیوں میں ہے جب مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اس کے معدنی شعبے سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل ایک سول ملٹری ادارہ، جو حال ہی میں قائم کیا گیا تھا، نے بھی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے صوبے کے معدنی شعبے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اس سلسلے میں پلاٹینم مائننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ جو کہ ایک نجی شعبے کی فرم ہے، نے حال ہی میں حکومت بلوچستان کے ساتھ ملک کے پہلے معدنی پروسیسنگ کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جوائنٹ وینچر کا معاہدہ کیا۔ اس معاہدے کے تحت خام فلورائٹ ایسک کو ایسڈ گریڈ کیلشیم فلورائٹ میں تبدیل کیا جائے گا جسے بین الاقوامی سطح پر کئی کیمیائی صنعتوں کو فیڈ اسٹاک کے طور پر فروخت کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبے کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ثابت ہوگا۔ فی الحال پاکستان خام ایسک کو کم سے کم قیمت پر برآمد کرتا ہے جسے چین، ترکی، امریکہ، جیسے ممالک میں اسٹیل، کیمیکلز، اور اوزون دوست ریفریجرینٹس جیسی قیمتی مصنوعات میں تبدیل کیا جاتا ہے اور پاکستان کی طرف سے انتہائی زیادہ قیمتوں پر دوبارہ خریدا جاتا ہے۔

لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پی ایم سی ایل کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق ضلع لورالائی میں فلورائٹ کا اوسط دستیاب وسائل 1.6 ملین ٹن پایا جاتا ہے۔ معاہدے کے تحت، پی ایم سی ایل خطے میں اپنا نکالنا شروع کرے گا اور اس خام دھات کو ایسڈ گریڈ کیلشیم فلورائٹ میں تبدیل کرے گا جو اس کی پیداواری سہولت حب میں نصب کی جائے گی۔ بلوچستان منرل ریسورسز لمیٹڈ جو کہ صوبائی حکومت کا ادارہ ہے، اس منصوبے میں سرمایہ کاری کیے بغیر منافع کا 5فیصدحصہ لے گا۔ مینیجنگ ڈائریکٹر سعید سرپارہ کے مطابق معاہدہ، جس کی مالیت 3 بلین روپے ہے ویلیو ایڈیشن کی راہیں بھی تلاش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ پاکستان اس وقت برآمدات پر مبنی ملک نہیں ہے، یہ معاہدہ ایک اہم قدم ہے جو نئی صنعتوں کے قیام، ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کے ذریعے تجارتی قدر میں اضافے اور نئی علاقائی اور برآمدی منڈیوں کو استعمال کرنے کے لیے ایک گیٹ وے ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت ایک نئی معدنی پالیسی وضع کر رہی ہے جو سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ ہوگی اور صوبے کی بہتری میں مثبت کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم سی ایل اس پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے والا پہلا نجی شعبہ تھا، اس طرح صوبائی حکومت کے صنعتی ترقی کے وژن کو شیئر کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیلاب 2022 کے بعد کسانوں کی حالت زار ابتر' و...

2022کے سیلاب نے پاکستان میں بے مثال تباہی مچائی جس میں زراعت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا، کیونکہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں۔پاکستان کے اقتصادی سروے 2022-23 کے مطابق پاکستان بھر کے 94 اضلاع میں 33 ملین افراد متاثر ہوئے، جب کہ 1700 سے زائد افراد ہلاک اور 76 لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہوئے۔ اہم زرعی انفراسٹرکچر، اناج کا ذخیرہ اور مویشیوں کو شدید نقصان پہنچا۔نقصانات اور نقصانات دونوں لحاظ سے زراعت سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شعبہ تھا۔ تقریبا 4.4 ملین ایکڑ فصلوں کو نقصان پہنچا، اور تقریبا 10 لاکھ جانور ضائع ہوئے۔ کل نقصانات 30.13 بلین ڈالر تھے، جن میں سے زراعت کا نقصان 12.9 بلین ڈالرجو کل کا 43 فیصدتھا۔ بحالی اور تعمیر نو کے لیے درکار کل 16 بلین ڈالر میں سے 4 بلین ڈالر زراعت کے شعبے کے لیے درکار تھے۔اٹلانٹک کونسل کے مطابق زرعی شعبے کو مجموعی طور پر 3.18 بلین ڈالر کا نقصان ہوا، جس میں 1.63 بلین ڈالر سندھ اور 1.04 بلین ڈالر بلوچستان سے آئے۔ لائیو سٹاک کی صنعت کو 291 ملین ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جس میں بلوچستان میں 125 ملین ڈالر اور سندھ میں 109 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں تقریبا 4.3 ملین مزدور متاثر ہوئے اور ملازمتوں میں خلل پڑا۔ وسیع زرعی زمینوں کے زیر آب آنے سے فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ چاول، کپاس، گنا اور گندم جیسی اہم فصلیں تباہی کا شکار ہوئیں۔ فصلوں کی تباہی کی وجہ سے کسانوں کو ہونے والا مالی نقصان حیران کن تھاجس کی وجہ سے وہ سال بھر کے لیے ان کی آمدنی کے بنیادی ذرائع سے محروم ہو رہے تھے ۔

ہیڈ آف انوویشن اینڈ انٹیگریشن، پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ ارشاد خان عباسی نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ فصلوں کے نقصان کے علاوہ، سیلاب نے مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا، جو پاکستانی کسانوں کے لیے ایک اہم اثاثہ ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں گائے، بھینس اور مرغیاں شامل ہیں۔ اس سے نہ صرف کسانوں کی آمدنی کم ہوئی بلکہ ڈیری اور گوشت کی مصنوعات کی سپلائی میں بھی خلل پڑاجس سے پوری معیشت میں جھٹکا لگا۔مون سون کے دوران 1.2 ملین سے زیادہ مویشی ہلاک ہوئے، جس سے متاثرہ گھرانوں کی روزی اور دودھ اور گوشت سمیت جانوروں کی مصنوعات کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی۔ 2022 کے سیلاب کے بعد پاکستانی کسانوں کو جو مالی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا وہ ایک بھیانک حقیقت ہے۔ ان کی فصلوں کی تباہی اور مویشیوں کے ضائع ہونے کے ساتھ، بہت سے کسان اب خود کو ایک نازک صورتحال میں پاتے ہیں۔ ان پر قرضوں کا بوجھ ہے جو انہوں نے اپنی کاشتکاری کی سرگرمیوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے لیے تھے اور اب انہیں اپنی زندگی اور معاش کی تعمیر نو کی کوشش کے دوران ان قرضوں کی ادائیگی کے مشکل چیلنج کا سامنا ہے۔پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی مالی پریشانی کو دور کرنا نہ صرف ایک فوری معاملہ ہے بلکہ ایک طویل مدتی ناگزیر بھی ہے۔ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم نہ صرف فوری ریلیف فراہم کریں بلکہ مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ایک زیادہ لچکدار اور پائیدار زرعی شعبے کے قیام کے لیے تندہی سے کام کریں۔ کاشتکاروں کے علم اور ہنر کو بڑھانے کے لیے تربیتی پروگرام شروع کیے جانے چاہئیں، تاکہ انھیں مستقبل کے چیلنجوں سے بہتر طریقے سے نمٹنے کے لیے لیس کیا جا سکے۔ فصلوں کی انشورنس اسکیموں کو فروغ دینے سے کسانوں کو قدرتی آفات کے دوران مالی خطرات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ موسمیاتی لچکدار زرعی طریقوں کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنا انتہائی موسمی واقعات کے لیے ان کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹک، فقیرآباد کے قریب مال گاڑی کی 3بوگیاں پٹ...

اٹک میں فقیرآباد کے قریب مال گاڑی کی 3بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں ،ریلوے انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی،پشاور ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریکس کو اٹک ریلوے اسٹیشن پر روک لیاگیا،ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے ملتان جانیوالی تھل ایکسپریس کو حسن ابدال پرروک لیاگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متنازع ٹویٹ کیس، اعظم سواتی کو گرفتار کر کے...

سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے متنازع ٹویٹ کیس میں رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا،متنازع ٹویٹس کرنے کے کیس میں اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کیے، اس سے قبل سپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا تھا،اعظم سواتی پر سرکاری افسران کے خلاف متنازع ٹویٹس کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے کہیں بھی نظر آنے پر ایف آئی اے کو اعظم سواتی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشری بی بی کا آڈیو لی...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشری بی بی کا آڈیو لیک کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کے ساتھ یکجا کر دیا،بشری بی بی کی آڈیو لیکس طلبی نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت میں ہوئی،وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ایف آئی اے کو بشری بی بی کا وائس سیمپل لینے کے لیے کہا، ایف آئی اے نے پولیس کی درخواست پر بشری بی بی کو سمن جاری کیا،عدالت نے بشری بی بی کا کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کے کیس کے ساتھ یکجا کر دیا، عدالت نے بشری بی بی کا کیس آڈیو لیکس کے خلاف ان کی مرکزی درخواست کے ساتھ یکجا کیا،عدالت نے ایف آئی اے کے سمن معطلی کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان پر حملوں کیلئے افغان...

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی)پاکستان پر حملوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کرتی ہے،سلامتی کونسل میں افغانستان پر اجلاس سے خطاب میں منیر اکرم کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں عبوری افغان حکومت اپنے وعدے پورے کرے گی،انہوں نے زوردیا کہ سلامتی کونسل کو افغانستان سے تعلقات معمول پر لانے کیلئے حکمت عملی وضع کرنی چاہیے،منیر اکرم نے کہا کہ افغانستان کو کرنسی اور اشیا کی اسمگلنگ پاکستانی معیشت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے،جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعمیری بات چیت ہورہی ہے۔ تاہم افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش پاکستان میں دہشتگرد حملے کر رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ کابل ان حملوں کو روکنے میں پاکستان کی مدد کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جناح ہائوس حملہ کیس، صنم جاوید سمیت دیگر کی...

جناح ہائوس حملہ کیس میں گرفتار صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور کرنے کے خلاف پراسیکیوشن نے اپیل تیار کرلی،صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور کرنے کے خلاف اپیل پراسکیوٹر جنرل کی منظوری کے بعد دائر ہوگی، اپیل میں صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور کرنے کے احکامات کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے،صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں انسداد دہشت گردی عدالت نے منظور کی تھیں، ملزمان کے خلاف جناح ہائوس جلائو گھیرائو کا مقدمہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے درج کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرکاری ملازمین کو اکسانے کا کیس، فواد چودھری...

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی،سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے کیس کی سماعت کی،ملزم فواد چودھری عدالت پیش نہ ہوئے، ان کے وکیل قمرعنایت نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی اور مقف پیش کیا کہ میرے موکل کی والدہ بیمار ہیں اور فواد چودھری کو لاہور جانا پڑا جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے،عدالت نے فواد چودھری کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر کے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے ہدایت کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی 3اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیرِ اعلی پنجاب کی جامعہ اشرفیہ آمد،...

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب قرآن بورڈ کو پورا سپورٹ کرے گی،نگران وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ جا کر مولانا فضل الرحیم کو چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ کے عہدے پر تعینات ہونے پر مبارک باد دی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ کے عہدے پر آپ کی تعیناتی کا دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کرتے ہیں،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امید ہے آپ جیسے جید عالم دین کی رہنمائی میں پنجاب قرآن بورڈ ایک فعال ادارہ بنے گا،مولانا فضل الرحیم نے اس موقع پر ملک وقوم کی ترقی، خوش حالی، استحکام، امن اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کندھ کوٹ،راکٹ لانچر کا گولا پھٹنے سے دھماکا،...

کندھ کوٹ میں راکٹ لانچر کا گولا پھٹنے سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خاتون سمیت 7افراد جان کی بازی ہار گئے،پولیس کے مطابق شہر میں کچے کے علاقے میں راکٹ لانچر کا گولا پھٹا جس کی وجہ سے دھماکا ہوگیا، دھماکے سے بچوں اور خاتون سمیت 7افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ گھوڑا گھٹ تھانہ کی حدود علی نواز سبزوئی میں پیش آیا جہاں اہلخانہ نامعلوم مقام سے ملنے والا گولہ بیچنے کے لئے توڑ رہے تھے،حادثے میں چار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جن کی حالت تشویش ناک ہے، گولا پھٹنے سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا،کندھ کوٹ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کسی بھی سیاسی جماعت اور لیڈر کو الیکشن سے پہ...

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت اور لیڈر کو الیکشن سے پہلے اور بعد میں نشانہ نہیں بنانا چاہیے،اپنے ایک بیان میں ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنانے کے حق میں نہیں ہیں لیکن اگر کوئی جماعت یا لیڈر ملکی دفاع پر چڑھ دوڑے، شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی کرے تو کیا اس پر کیس اس لیے نہیں چلنا چاہیے کہ اس نے الیکشن لڑنا ہے؟انہوں نے کہا کہ نواز شریف 21اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے، نواز شریف لاہور پہنچنے کے بعد مینار پاکستان جائیں گے، مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا جس سے نواز شریف خطاب کریں گے، ہماری الیکشن مہم کا آغاز مینار پاکستان سے ہوگا،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف جتنے بھی کیسز ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں، آج ملک جس حال میں ہے وہ اس سازش کی وجہ سے ہے جو نوازشریف کے خلاف کی گئی، 2018 میں جب 25جولائی کو الیکشن ہوئے تو نواز شریف کہاں تھے؟ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو اقامہ میں نا اہل کیا گیا، سینیٹ میں ہمارے سینیٹرز کو دوہری شہریت کی بنا پر نا اہل قرار دیا گیا، یہ سب کچھ آن ریکارڈ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا کیس، جسٹس اطہر من...

سپریم کورٹ میں پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے کیس میں جسٹس اطہر من اللہ نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا، نجی ٹی وی کے مطابق اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی ادارہ جاتی آزادی کے لیے تقرریوں میں شفافیت، احتساب بنیادی اصول ہیں،انہوں نے کہا کہ من مانے فیصلے، صوابدید کا غیر منظم استعمال عدلیہ کی آزادی کو ختم کرتا ہے، کمیشن میرٹ کی بنیاد پر اصولوں کے مطابق نامزدگیوں میں ناکام رہا،جسٹس اطہر من اللہ نے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ آئین ہونے کے باوجود سپریم کورٹ نے سنگین غداری کی کارروائیوں کی بار بار توثیق کی،ان کا کہنا تھا کہ آمروں کو آئین کی دفعات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی اجازت دی، آمرانہ حکومتوں کے تحت حکمرانی سپریم کورٹ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی،انہوں نے اختلافی نوٹ میں تحریر کیا کہ آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت اس عدالت نے 3منتخب وزرائے اعظم اور متعدد عوامی نمائندوں کو تاحیات نااہل کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدرکا اعلیٰ سطح کے آزمائشی آزاد تجارتی...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے اعلیٰ سطح کے  آزمائشی فری ٹریڈ زونز (آزاد تجارتی علاقوں) کی تعمیر کیلئے کوششوں پر زور دیتے ہوئے ایف ٹی زیزکوہدایت کی ہے وہ سب سے آگے رہنے اور سخت چیلنجوں سے نمٹنے میں پیش پیش رہیں۔

صدر شی جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے یہ بات آزمائشی ایف ٹی زیز کی تعمیر کو آگے بڑھانے سے متعلق جاری ایک حالیہ ہدایات میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ نئے دور میں اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دینے کے لیے ایف ٹی زیز کی تعمیر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کا ایک اہم سٹرٹیجک اقدام ہے۔

شی نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران ایف ٹی زیز نے بڑے پیمانے پر بنیادی متعلقہ پالیسیوں کا آغاز کرتے ہوئے اور بہت سے تاریخی اور سرکردہ ادارہ جاتی جدت کے نتائج حاصل کر کے اصلاحات اور کھلے پن کے لیے جامع آزمائشی پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا ہے۔

انہوں نے ایک دہائی کے تجربے کی بنیاد پر ملک کے نئے سفر پر ایف ٹی زیز کو اَپ گریڈ کرنے کی حکمت عملیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہیں نئی راہیں تلاش کرنے ، سخت چیلنجوں سے نمٹنے اور وسیع  پیمانے پر مواقع  تلاش کرنے میں پیش پیش رہنا چاہیے۔

 
۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-وائٹ پیپر-مشترکہ مستقبل پر مبنی عا...

 چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی جانب سے "مشترکہ مستقبل  پر مبنی عالمی برادری کے لیےچین کی تجاویز اور اقدامات" کے عنوان سے جاری وائٹ پیپر سے متعلق ایک پریس کانفرنس کامنظر۔(شِنہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگژو-ایشین گیمز-تائیکوانڈو

چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہرہانگژو میں 19ویں ایشیائی کھیلوں میں تائیکوانڈو کے خواتین کے 57 کلوگرام سیمی فائنل کے دوران چین کی لوو ژونگشی (دائیں) جنوبی کوریا کی کم یوجن سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ (شِنہوا)

 
۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگژو-ایشین گیمز-تائیکوانڈو

چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہرہانگژو میں 19ویں ایشیائی کھیلوں میں تائیکوانڈو کے خواتین کے 57 کلوگرام سیمی فائنل کے دوران چین کی لوو ژونگشی (دائیں) جنوبی کوریا کی کم یوجن سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ (شِنہوا)

 
۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگژو-ایشین گیمز-جوڈو

چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہانگژو میں 19ویں ایشین گیمزمیں چین اور جنوبی کوریا کے درمیان خواتین کے جوڈو کے78 پلس کلوگرام کیٹگری کے فائنل  مقابلے میں چین کی شو شیان (اوپر) مقابلہ کر رہی ہیں۔(شِںہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگژو-ایشین گیمز-جوڈو

چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہانگژو میں 19ویں ایشین گیمزمیں چین اور جنوبی کوریا کے درمیان خواتین کے جوڈو کے78 پلس کلوگرام کیٹگری کے فائنل  مقابلے میں چین کی شو شیان (اوپر) مقابلہ کر رہی ہیں۔(شِںہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگژو-ایشین گیمز-وشو

چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہرہانگژو میں 19ویں ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے ووشو کے نان چھوان اور نا ن داؤ آل راؤنڈمقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے والی چین کی کھلاڑی چھن ہوئی ینگ (درمیان)، چاندی کا تمغہ جیتنے والی ملائیشیا کی تان چیونگ من (بائیں) اور کانسی کا تمغہ جیتنے والی ازبک کھلاڑی ڈاریا لاتیشیوا  ایوارڈ تقریب میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگژو-ایشین گیمز-وشو

چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہرہانگژو میں 19ویں ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے ووشو کے نان چھوان اور نا ن داؤ آل راؤنڈمقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے والی چین کی کھلاڑی چھن ہوئی ینگ (درمیان)، چاندی کا تمغہ جیتنے والی ملائیشیا کی تان چیونگ من (بائیں) اور کانسی کا تمغہ جیتنے والی ازبک کھلاڑی ڈاریا لاتیشیوا  ایوارڈ تقریب میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگژو-ایشین گیمز-ٹیبل ٹینس

چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہرہانگژو میں 19ویں ایشیائی کھیلوں میں چین اور جاپان کے درمیان خواتین کی ٹیم کے ٹیبل ٹینس فائنل میچ کے دوران چین کی چھن مینگ خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔ (شِنہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں