چین ، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شہر پان جن میں ہانگ ہائی تان سرخ ساحل پر سیاحوں کا تصاویر کے لئے انداز ۔(شِنہوا)
چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ژوشان میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کی افتتاحی تقریب میں اداکار فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ژوشان میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کی افتتاحی تقریب میں اداکار اور اداکارائیں فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ژوشان میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کی افتتاحی تقریب میں اداکار اور اداکارائیں فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین ، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شہر پان جن میں ہانگ ہائی تان سرخ ساحل پر سیاحوں کا تصاویر کے لئے انداز ۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں اگست کے دوران گاڑیوں کی درآمد میں بہتری کا سلسلہ اور رواں سال پہلی بار ماہانہ درآمدات 40 ہزار یونٹس سے زائد رہی ہے۔
بیجنگ کسٹمز نے بتایا کہ چینی دارالحکومت نے گزشتہ ماہ 43 ہزار گاڑیاں درآمد کیں جو گزشتہ برس کے ماہانہ اوسط 45 ہزار یونٹس کے قریب ہیں جو کہ مسلسل 6 ماہ سے ماہانہ بنیادوں پر اضافہ ہے۔
2023 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران شہر کی درآمدات اور برآمدات مجموعی طورپ 23.9 کھرب یوآن (تقریباً 332 ارب امریکی ڈالر) رہیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے 3 فیصد زائد اور ملک کی مجموعی بیرونی تجارت کا 8.8 فیصد ہے۔
اس عرصے میں درآمدات 1.8 فیصد اضافے سے 20 کھرب یوآن اور برآمدات 9.3 فیصد اضافے سے 391 ارب یوآن تک پہنچ گئیں۔
جنوری سے اگست کی اس مدت میں شہر کے سرفہرست 5 تجارتی شراکت دار یورپی یونین ، امریکہ ، جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم ، آسٹریلیا اور برازیل تھے۔
ہانگ ژو (شِنہوا) 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی فزیکل مشعل ریلے چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ میں جاری ہے ۔ اس دوران ایک آن لائن " ڈیجیٹل مشعل بردار" ریلے کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے جس میں بدھ تک 9 کروڑ 70 سے زائد انٹریٹ صارفین شرکت کرچکے ہیں۔
ژے جیانگ کے شہر شاؤشنگ میں 79 سالہ ڈونگ شی جیاؤ نے مشعل اٹھائی تھی اور وہ آن لائن مشعل برداروں میں بھی شامل ہیں۔
ڈونگ ایک راک بینڈ کی سربراہ ہیں جس کے ارکان کی اوسطاً عمریں 70 برس سے زائد ہے ۔ انہوں نے اپنے بینڈ کے ساتھیوں کے ساتھ رضاکارانہ طور پر آمدہ کھیلوں کا جشن منانے کے لئے گیت پیش کئے اور آن لائن مشعل ریلے کو فروغ دیا۔
انہوں نے کہا کہ آن لائن مشعل ریلے سے بھی جوش و خروش اور اعتماد سے فروغ پاسکتا ہے ۔ وہ پر امید ہیں کہ اپنے شوق کو دنیا بھر کے دوستوں تک پہنچا ئیں گی۔
19 ویں ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی منتظم کمیٹی نے 27 نومبر 2022 کو بلاک چین ، بگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے کھیلوں کے لئے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم جاری کیا تھا جس پر مشعل کو وقت اور جگہ کی قید کے بغیر لے جایا جاسکتا ہے۔
رواں سال 15 جون کو کھیلوں کی مشعل روشن ہوئی تھی جس کے بعد ڈیجیٹل مشعل بردار ریلے کا باضابطہ آغاز ہوا ۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لوگ اپنے موبائل فون سے مشعل کو آگے بڑھاسکتے ہیں۔
آن لائن ریلے بہت زیادہ فاصلے طے کررہی ہے کیونکہ مشعل کو سنبھالنے والا اگلا ڈیجیٹل مشعل بردار دنیا میں کہیں بھی ہوسکتا ہے ۔ آن لائن مشعل گزرنے کے بعد ہر مشعل بردار اس لمحے کی تصویر ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت ہاتھوں تاریخی ہار پر قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے داماد شاہین آفریدی کی سرزنش کردی،نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی کو اپنی لائن و لینتھ کا خیال رکھنا ہوگا، یہ کوئی بات نہیں ہوتی کہ اگر آپکو ابتدا میں وکٹ نہیں ملی تو آپ خود سے ناراض ہوجائیں،سابق کپتان نے نسیم شاہ کی بالنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہین نے نسیم کی لینتھ پر گیند کیوں نہیں کی؟ مجھے لگتا ہے کہ میچ شروع ہونے کے 20سے 25اوور بعد بھارت میچ جیت چکا تھا،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دیکھا کہ لوگ پچ کو قصوار وار قرار دے رہے تھے کیوں فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن پچ اچھی تھی تاہم آپکی بالنگ صحیح نہیں تھی،شاہد آفریدی نے کہا کہ نسیم شاہ نے جس لینتھ پر بالنگ کروائی اگر شاہین اسی جگہ بالنگ پر فوکس کرتے اور وکٹ لیتے تو صورتحال یکسر تبدیل ہوتی،انہوں نے کہا کہ شاہین کی لائن اور لینتھ میچ میں ٹھیک نہیں تھی، جہاں وہ بال کرنا چاہ رہے تھے نہیں ہوئی، ابتدائی اوور میں شاہین کو وکٹ نہ تو فرسٹریشن ہوجاتی ہے،آل رائونڈر نے شاہین کو اعتماد دیتے ہوئے کہا کہ آپ واپس آئیں اور شاندار کم بیک کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت میں نیپا وائرس سے دو ہلاکتوں کے بعد حکومت نے الرٹ جاری کردیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں نیپا وائرس سے دو ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جس میں سے ایک شخص رواں ماہ کے شروع میں وائرس سے ہلاک ہوا جب کہ دوسری ہلاکت 30اگست کو ہوئی،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وائرس سے ہلاک ہونے والے دونوں شہریوں کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس میں نیپا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جب کہ ریاست کیرالہ میں 2018سے اب تک اس وائرس سے 4اموات ہوچکی ہیں،عالمی ادارہ صحت کے مطابق نیپا وائرس جانوروں سے لگنے والا ایک وائرس ہے جب کہ وائرس مضر کھانوں اور متاثرہ شخص سے بھی لگتا ہے، کبھی کبھار وائرس میں مبتلا شخص میں اس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں تاہم کبھی کبھار متاثرہ شخص کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے، یہ وائرس دماغ کو شدید نقصان پہنچاتا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وائرس کے نتیجے میں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے جب کہ فی الحال اس کی کوئی دوا یا ویکسین موجود نہیں ہے،بھارتی وزیر صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ریاست کیرالہ میں اس صورتحال پر نظر رکھنے اور قابو پانے کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم روانہ کردی ہے،کیرالہ کے وزیر صحت نے کہا کہ وائرس سے مرنے والے دونوں افراد سے رابطے میں رہنے والے 168افراد کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پرتگال میں ایک چھوٹا سا قصبہ قریب میں واقع ڈسٹلری(شراب کشید کرنے کے کارخانے)میں حادثے کے بعد 20لاکھ لیٹر سے زائد شراب سڑکوں پر بہہ گئی جس نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی،میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال کے لیویرا میں ایک شراب کے کارخانے شراب کے دو ٹینک پھٹ گئے جس سے 20لاکھ لیٹر سے زائد کی شراب گلیوں میں بہہ گئی جس نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی،لیویرا ڈسٹلری کی انتظامیہ نے کارخانے کے قریب ایک گھر کے تہہ خانے میں شراب بھر جانے کے بعد مکینوں سے معافی مانگی اور ڈسٹلری نے نقصان کی ذمہ داری بھی قبول کی،دریں اثنا مقامی حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ رضاکاروں نے شراب کو دریا تک پہنچنے سے روکا اور جو ماحولیاتی تباہی کا باعث بن سکتا تھا، کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ 2.2ملین لیٹر ریڈ وائن بہہ جانے کے بعد کمپنی کے معاشی نقصان کے بارے میں فکر مند ہے جبکہ شراب بہہ جانے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فیصل آباد کے علاقہ مکوآنہ کے رہائشی محمد شاہد کو ایشیا کپ ویل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 کے لیے پاکستان ویل چیئر کرکٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ایشیا کپ 5 اکتوبر سے 12 اکتوبر تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلا جائے گا اس موقع پر محمد شاہد نے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان ویل چیئر کرکٹ کونسل کا بہت مشکور ہوں اور یہ میرے لیے اور میرے علاقہ کے لیے بہت بڑے فخر کی بات ہے انشا اللہ میں اپنی 100 فیصد کاکردگی کے ساتھ اپنے علاقہ اور اپنے ملک کا نام روشن کروں گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وقار یونس نے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی سے متعلق ایک دعوی کیا ہے،وقار یونس نے پاکستان کے خلاف کم بیک کرنے والے کے ایل راہول سے معذرت کرتے ہوئے کہا آپ ایسے شخص کے ساتھ بیٹنگ کر رہے تھے جو پاگلوں کی طرح رنز لیتا ہے، کوئی سنگل مس نہیں کرتا، جو بیٹنگ، فیلڈنگ اور وکٹوں کے درمیان رنز بھاگتے ہوئے بہترین بننا چاہتا ہے اور جو اپنی فٹنس سے بہت پیار کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فرانس کی فٹبال ٹیم کے سٹار کھلاڑی پال پوگبا کو ڈرگ ٹیسٹ کے بعد عبوری طور پر معطل کردیا گیا ہے،20اگست کو یوڈینسی کے خلاف میچ کے بعد اٹالین کلب یووینٹس کے 30سالہ فرانسیسی کھلاڑی پال پوگبا کا ڈرگ ٹیسٹ لیا گیا تھا،اٹلی کی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ٹربیوبل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پوگبا کی ٹیسٹااسٹیرون کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ ان کے دوسرے سیمپل کے ٹیسٹ کے نتیجے کا انتظار ہے،ڈوپنگ ٹریبونل کے مطابق ڈرگ ٹیسٹ کے بعد پوگبا کو عبوری طور پر معطل کیا گیا ہے، اگر ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تو ان پر 2سے 4 سال کی پابندی لگ سکتی ہے،دوسری جانب پال پوگبا کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے بھی ایک آرگنائیزڈ کرائم گینگ کی جانب سے بلیک میلنگ کرکے فٹبال سے باہر کرنے کی کوشش کی گئی تھی، ان سے 11.1ملین یورو مالیت کا بھاری تاوان طلب کیا گیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی میتھیاس پوگبا کو بھی اسی معاملے میں مشکوک سرگرمیوں کی بنیاد بنا کر ستمبر 2022میں حراست میں لیا گیا تھا، بعد ازاں دسمبر میں انہیں رہا کردیا گیا تھا،پال پوگبا نے مانچسٹر یونائیٹڈ سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد گزشتہ برس ٹیورن کے پراسیکیوٹرز کے سامنے معاملے کی شکایت بھی کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں 228رنز کی عبرتناک شکست پر سابق بھارتی کپتان سینل گواسکر بھی خاموش نہ رہ سکے،بھارتی میڈیاسے بات کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے پاکستانی بیٹنگ لائن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاکستانی بیٹرز نے بھارت کیخلاف بلے بازی کی مجھے سمجھ نہیں آیا، پاکستان کی بیٹنگ لائن میں کتنے کھلاڑی ہیں؟ بابراعظم کے علاوہ انکے پاس کوئی پلئیر ہی نہیں،انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستانی بیٹنگ لائن میں کوئی ایسا کرکٹر نہیں جو مخالف ٹیم کے بالرز کیلئے خوف کی علامت ہو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کا میچ سیمی فائنل کی حیثیت لے چکا ہے تاہم ایشیائی ایونٹ میں گرین شرٹس کا آئی لینڈرز کے خلاف ریکارڈ بہت خراب ہے،ریکارڈ کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو دونوں ٹیمیں 155ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جہاں گرین شرٹس 92میچز میں کامیابی حاصل کرکے آئی لینڈرز سے بہت آگے ہے،اس دوران سری لنکن ٹیم 58مقابلوں میں جیت کا مزہ چکھ سکی ہے،ایشیاکپ کے مقابلوں پر نظر ڈالیں تو سال 1984سے شروع ہوئے ٹورنامنٹ میں حیران کن طور پر سری لنکا پلڑا بھاری ہے، آئی لینڈرز نے ٹورنامنٹ میں اب تک پاکستان کیخلاف 17میچز کھیل رکھے ہیں جس میں 12سری لنکا کے نام رہے جبکہ 5مقابلوں میں پاکستان کامیاب رہا،یہ بھی ایک ریکارڈ ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیاکپ کے دوران کوئی بھی مقابلہ بارش کی نذر نہیں ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان کولمبو میں ٹیم کے ہوٹل پہنچ گئے،فاسٹ بولر زمان خان نے کولمبو میں موجود ٹیم کو جوائن کر لیا،دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل نسیم شاہ اور حارث رئوف کی انجری کا معائنہ کر رہا ہے،میڈیکل پینل کو نسیم شاہ کی ایم آر آئی رپورٹ آنے کا انتظار ہے جس سے انجری کا درست اندازہ ہوسکے گا،علاوہ ازیں حارث رئوف کی پسلیوں میں تکلیف ہے جس کی وجہ سے انہیں آرام کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی،ون ڈے بیٹرز میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ امام الحق ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے،آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بھارت کے شبمن گِل دوسرے، جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن تیسرے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں،جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نویں نمبر پر آ گئے ہیں،پاکستان کے فخر زمان ایک درجے تنزلی کے بعد 10ویں نمبر پر چلے گئے،ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے، مچل اسٹارک دوسرے اور ٹرینٹ بولٹ تیسرے نمبر پر موجود ہیں،آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر موجود ہیں،افغانستان کے راشد خان ایک درجے تنزلی کے بعد 8ویں نمبر پر آ گئے ہیں اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی دسویں اور حارث رئوف 21ویں نمبر پر موجود ہیں،ون ڈے آل رائونڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کی فلم نگری کے لیجنڈ اداکار یوسف خان کی14ویں برسی 20ستمبر کو منائی جائے گی۔یوسف خان 10 اگست 1931 کو مشرقی پنجاب کے شہر فیروز پور میں پیدا ہوئے۔انہوںنی1954 میں فلم پرواز سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس فلم میں مشہور اداکارہ صبیحہ خانم ان کی ہیروئن کے روپ میں نظر آئیں۔ یوسف خان نے جن اردو فلموں میں کام کیا ان میں مجرم، حسرت، بھروسہ، فیصلہ اور نیا دور شامل ہیں، بعد میں وہ پنجابی فلموں کی طرف متوجہ ہوئے اور ایک نئے انداز سے شائقین کے سامنے آئے۔1962 میں فلم پہاڑن سے انہوںنے پنجابی فلموں میں اداکاری شروع کی اور یہ سفر بہت کام یاب ثابت ہوا۔یوسف خان نے پنجابی فلموں میں کئی یادگار کردار نبھائے، ان کی پنجابی فلموں میں ملنگی، یارانہ، بائو جی، ضدی، وارنٹ، ہتھکڑی، جگنی، شریف بدمعاش، قسمت، جبرو، خطرناک، حیدر خاں اور بڈھا گجر سر فہرست ہیں۔یوسف خان نے اپنی شان دار پرفارمنس پر کئی اعزازات بھی اپنے نام کیے۔ 2006 میں حکومت پاکستان نے انہیںصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ انہیںفلم نگری کا سب سے بڑا اور معتبر ایوارڈ نگار اور نگار ملینئم ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ لیجنڈ اداکار یوسف خان 20ستمبر2009کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے لاہور میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کے چیئرمین سینیٹر رانا مقبول احمد کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی۔چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر رانا مقبول احمد کے پسماندگان سے دلی تعزیت اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی وہ مرحوم سینیٹرکے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور غمز دہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹر رانا مقبول احمد کی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ ایوان بالا میں قانون سازی کے حوالے سے مرحوم سینیٹر کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ مرحوم سینیٹر ایک قابل، محنتی، ایماندار اور حب وطن انسان تھے اور بطور سینیٹر انہوں نے متعدد اہم امور کے حوالے سے ایوان بالا میں قانونی مسودے متعارف کرائے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے ہمراہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی،قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، سینیٹرمشاہد حسین سید، سینیٹررضاربانی،سینیٹرارباب عمر فاروق،سینیٹرپرنس احمد عمر احمد زئی،سینیٹرعبدالقادر، سینیٹرنصیب اللہ بازئی،سینیٹرعرفان صدیقی،سینیٹرفیصل سلیم رحمان،سینیٹرحاجی ہدایت اللہ،سینیٹرڈاکٹر آصف سعید کرمانی اور نعمان خان بھی موجود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
محکمہ موسمیات نے 15 ستمبر سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ 15 سے 20 ستمبر کے دوران آندھی اور تیز ہواں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، 16 ستمبر سے مغربی ہوائیں بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 سے 20 ستمبر کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات سمیت پنجاب کے اکثر مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے، اس دوران راولپنڈی، اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا میں بھی تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔ 16 سے 18 ستمبر کے دوران کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک، وزیرستان اور جنوبی پنجاب میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے جبکہ 16 سے 18 ستمبر کو راجن پور، موسی خیل، بارکھان، ژوب، قلات، خضدار، میرپور خاص، تھرپارکر، خیرپور، عمر کوٹ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب 17 سے 19 ستمبر کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، گلیات، چترال، ایبٹ آباد، راولپنڈی، اسلام آباد میں ندی نالوں میں پانی کے بہا میں اضافے کا امکان ہے جبکہ موسلادھار بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ بارشوں کے باعث حالیہ گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ آندھی تیز ہواں کے باعث کمزور انفراسٹرکچر سولر پینل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹرعلی محمد خان کی شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کرنے کی مذمت کی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کا ہتھکڑیوں میں عدالت لاناایک تضحیک آمیز عمل ہے نہ تو شاہ محمود قریشی کہیں فرار ہو رہے ہیں اور نہ ہی وہ کوئی قاتل اغواکار یا دہشت گرد ہیں، دو دفعہ کے سابق وزیرخارجہ اور سینئر سیاستدان شاہ محمود قریشی کیساتھ یہ شرمناک عمل نا قابل قبول ہے،
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم کی رہائشگاہ کی بجلی کا بل 9819روپے ہونے کے باوجود ادا نہیں کیا گیا،مختلف وزارتیں، ڈویژنز اور سرکاری ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ ،،مختلف وزارتوں کے ذمے کروڑوں روپے کے بجلی بل کے واجبات شامل ہیں،دفترخارجہ 14کروڑ32لاکھ 81ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ ہے،بی بلاک میں مختلف وزراتیں 9کروڑ83لاکھ 67ہزارسے زائد کا نادہندہ ہے، بدھ کے روزوزیراعظم کی رہائشگاہ کی بجلی کا بل 9819روپے ہے لیکن پھر بھی نادہندہ ہے،وزیراعظم کی رہائشگاہ کا گزشتہ ماہ کا بل بھی ادا نہیں کیا گیا،مختلف وزارتیں، ڈویژنز اور سرکاری ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ ہیں،مختلف وزارتوں کے ذمے کروڑوں روپے کے بجلی بل کے واجبات شامل ہیں،دفترخارجہ 14کروڑ32لاکھ 81ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ ہے، بی بلاک میں مختلف وزراتیں 9کروڑ83لاکھ 67ہزارسے زائد کا نادہندہ ہے،کیوبلاک،وزارت خزانہ سمیت دیگربلاکس میں 4کروڑ 97لاکھ 20ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہیں،سی بلاک میں واقع وزارتیں 4کروڑ 4لاکھ 49ہزار روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں،پارلیمنٹ ہائوس بجلی بلوں کی مد میں 5کروڑ20لاکھ 26ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ ہے،ایف بی آر بجلی بلوں کی مد میں ایک کروڑ 54لاکھ 20ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،کابینہ بلاک بجلی بلوں کی مد میں 7کروڑ64لاکھ 97ہزارسے زائد کا نادہندہ ہے،سندھ ہائوس 66لاکھ 53ہزاراور پنجاب ہائوس 51لاکھ 20ہزارروپے کا نادہندہ ہے،نیشنل لائبریری کے بجلی بلوں کی مدمیں 12لاکھ 90ہزار،نیشنل آرٹ گیلری17لاکھ80ہزارروپے سے زائد کے واجبات شامل ہیں،پارلیمنٹ لاجزکے بقایاجات 10لاکھ سے زائد کے ہیں،آزاد کشمیر سیکرٹریٹ بجلی بلوں کی مد میں 9لاکھ 87ہزارسے زائد کے واجبات شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق وفاقی وزیراطلاعات محمد علی درانی نے کہا ہے کہ میاں صاحب کو کہا تھا کہ امپائر کے سر پر گیند ماریں گے تو چیئرمین پی ٹی آئی نے آئوٹ نہیں ہونا، اب بھی کہتا ہوں کہ امپائر کو گیند مارنے سے نقصان ہوگا، میں ان سب سے زیادہ پی ٹی آئی چیئرمین کو جانتاہوں، مجھے پتہ ہے وہ کیا کرینگے،جب چن چڑھے گا توسب دیکھ لیں گے،مثبت نتائج کاامکان نہیں ہوتا تو میں نکلتا ہی نہیں،شہبازشریف کہتے ہیں کہ وہ پارٹی قیادت کے پابند ہیں تو پھر میں نے کہا کہ ہم بھی حق بات کے پابند ہیں،سیاستدان پر کراس صرف عوام لگاسکتے ہیں،کچھ کردار ایسے ہوتے ہیں جو ٹکرائو پیدا کرکے اپنی اہمیت بتاتے ہیں،جو پھڈا ڈالناچاہتے ہیں ان سے درخواست ہے کہ پیڑنہ گنیں آم کھائیں۔بدھ کے روزنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیراطلاعات محمد علی درانی نے کہا کہ جمعہ کو پہلے سی بی ایمز اعمتاد کو بحالی کے نکات کا اعلان کروں گا،سی بی ایمزان لوگوں کی ترجمانی کرینگے جو پی ٹی آئی میں ہیں اور کرائسز میں ہیں،صدرعارف علوی سے میری اور پھرآرمی چیف سے ملاقات کے بعد حالات میں بہتری آئی،آئندہ چند دنوں میں انہی کی طرف سے معاملات کو آگے بڑھانے کیلئے کام ہوگا۔انہوںنے کہا کہ میں ان سب سے زیادہ پی ٹی آئی چیئرمین کو جانتاہوں، مجھے پتہ ہے وہ کیا کرینگے،جب چن چڑھے گا توسب دیکھ لیں گے،مثبت نتائج کاامکان نہیں ہوتا تو میں نکلتا ہی نہیں،
میاں صاحب کو کہا تھا کہ امپائر کے سر پر گیند ماریں گے تو چیئرمین پی ٹی آئی نے آئوٹ نہیں ہونا،میں اب بھی یہی کہہ رہا ہوں کہ امپائر کو گیند مارنے سے نقصان ہوگا۔محمد علی درانی نے کہا کہ شہبازشریف سے جیل میں ملاقات کی تو کہا کہ آپ کو فوج سے نہیں لڑنا چاہیے،جو موقف شہبازشریف کا تھا اسی طرح کا مثبت موقف صدر عارف علوی کا ہے،شہبازشریف کہتے ہیں کہ پارٹی قیادت کا پابند ہیں تو پھر میں نے کہا کہ ہم بھی حق بات کے پابند ہیں،سیاستدان پر کراس صرف عوام لگاسکتے ہیں۔سابق وفایق وزیراطلاعات نے کہا کہ صدر عارف علوی سے ملاقاات کا بیک گرائونڈپی ٹی آئی کے زیرتاب لوگ تھے،صدر سے پہلے پی ٹی آئی کے ان لوگوں سے ملا جو پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں،مشکلات میں پھنسے پی ٹی آئی کے لوگوں نے مجھے بتایا کہ وہ مفاہمت چاہتے ہیں،ان میں اکثر وہ ہیں جن کو میں نے خود پی ٹی آئی چیئرمین کے حوالے کیا تھا،پی ٹی آئی میں کسی کو پتہ ہی نہیں کس نے کیا پوزیشن لے رکھی ہے۔محمد علی درانی کامزید کہنا تھا کہ کچھ کردار ایسے ہوتے ہیں جو ٹکرائو پیدا کرکے اپنی اہمیت بتاتے ہیں،جو پھڈا ڈالناچاہتے ہیں ان سے درخواست ہے کہ پیڑنہ گنیں آم کھائیں،بلاول بھٹو کو والد سے معذرت کرنی چاہیے وہ جیسا بھی ہے ملک کا صدررہا ہے،میرے ان سے اختلافات اپنی جگہ،میں مرکر بھی ان کی جماعت میں نہ جائوں، لوگ مجھے کہتے ہیں کہ تم صلح کراتے کراتے آخری نوابزادہ نصراللہ بن رہے ہو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) چین میں 3 ہزار 500 کلومیٹر سے زائد شاہراہوں کی ذہین اپ گریڈ یشن مکمل کرلی گئی ہے۔
بیجنگ میں میں ہونے والی ڈیجیٹل ٹرانسپورٹیشن کانفرنس اینڈ ایکسپو (بیجنگ) 2023 میں بتایا گیا کہ اس میں لین لیول مینجمنٹ، ذہین نگرانی اور قبل از وقت انتباہ، اور آف سائٹ قانون کے نفاذ جیسے ذہین منظرنامے میں مثبت نتائج حاصل ہوئے ۔
چین کی سفری خدمات کا معیار مسلسل بہتر ہوا ہے کیونکہ ملک انفارمیشن انفراسٹرکچر، جیسے بیڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم اور 5 جی ٹیکنالوجی کے اطلاق کو وسعت دے رہا ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ کے ٹرانسپورٹ پلاننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں عملے ایک رکن چھن کن نے بتایا کہ چین میں ایک کروڑ سے زائد روڈ ٹرانسپورٹ اور شہری مسافر گاڑیوں میں بیدو ٹرمینلز نصب ہیں۔
واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں 2022 کے دوران غربت کی شرح بڑھ کر 12.4 فیصد ہوگئی ہے جبکہ 2021 کی نسبت بچوں میں غربت کی شرح دوگنا سے بھی زائد ہوگئی ہے۔
امریکہ کے مردم شماری بیورو کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق سپلیمنٹری پاورٹی مئیر (ایس پی ایم) میں 2022 کے دوران ایک برس قبل کی نسبت 4.6 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ یہ لوگوں کے پاس ضروریات زندگی کے وسائل ہو نے یہ نا ہو نے کی پیمائش کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بچوں میں شرح غربت 2021 میں 5.2 فیصد تھی جو 2022 میں بڑھ کر 12.4 فیصد ہوگئی ہے۔ 2009 میں ادارے کی جانب سے انڈیکس پر نظر رکھنے کے بعد سے بچوں میں شرح غربت میں یہ سب سے بڑی تبدیلی ہے۔
امریکہ ، کیلیفورنیا، سان فرانسسکو کی ایک سڑک پر بے گھر افراد کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
امریکہ کے بائیں بازو کے تھنک ٹینک سینٹر آن بجٹ اینڈ پالیسی ترجیحات کے مطابق غربت میں اضافے کے بعد اب 1 کروڑ 53 لاکھ امریکی غربت کی زندگی بسر کررہے ہیں۔
بجٹ اور پالیسی ترجیحات بارے مرکز کی صدر شیرون پیراٹ نے ایک بیان میں کہا کہ غربت میں اضافہ "حیران کن" ہے۔
پیراٹ نے کہاکہ مجموعی طور پر بچوں کی شرح غربت میں اضافہ گزشتہ 50 برس میں سب سے زائد ہے ۔ یہ ملک میں غربت اور مشکلات میں پالیسی کے اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
ایس پی ایم میں آمدنی کے ساتھ ساتھ غیر نقد امداد جیسے خوراک اور رہائشی امداد کے اثرات بھی شامل ہیں۔
بھارتی ریاست راجستھان میں ٹرک بس سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں 11افراد ہلاک اور 15زخمی ہوگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ صبح ساڑھے چار بجے پیش آیا ، بس فلائی اوور پر ایندھن ختم ہونے کے بعد رکی ہوئی تھی، اسی دوران پیچھے سے آنیوالا ٹرک اس سے ٹکرا گیا، حادثے میں 5 مرد اور 6خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمی ہونیوالوں کی تعداد 15ہوگئی ہے ،پولیس کے مطابق حادثے کے وقت کچھ مسافر بس میں موجود تھے جبکہ کچھ باہر کھڑے ہوئے تھے،بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے حادثے کے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مکاؤ (شِنہوا) چین کا مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ آمدہ ہانگ ژو ایشین گیمز میں 273 ارکان پر مشتمل دستہ بھیجے گا جس میں 183 کھلاڑی شامل ہوں گے ۔
مکاؤخصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے مطابق کھلاڑی اکواٹکس، ٹریک اینڈ فیلڈ، باسکٹ بال، بیڈمنٹن اور مارشل آرٹس سمیت 21 کھیلوں میں حصہ لیں گے۔
مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو ہو آئیٹ سینگ نے کھلاڑیوں کو روانگی سے قبل الوداعیہ دیا۔
ہو نے کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور توقع ظاہرکی وہ ملک اور مکاؤ کے لئے اعزازات حاصل کریں گےاور 2025 میں ہانگ کانگ ، مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ اور گوانگ ڈونگ صوبے کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہ 15 ویں چینی قومی کھیلوں کی مکمل تیاری کریں گے ۔
ہو نے مکاؤ میں کھیلوں کی ترقی میں مسلسل تعاون کا عزم ظاہر کرتے ہو ئے کہا کہ کھیلوں میں پیشہ ورانہ مہارت کے فروغ کے لئے کھلاڑیوں کی تربیت کو ترجیح دی جائے گی۔
ہانگ ژو ایشیائی کھیل 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک منعقد ہوں گے۔

شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی طرف ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے،جنوبی کوریا کے جنرل اسٹاف نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی جانب دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں ، میزائل دارالحکومت پیانگ یانگ کے سنان ضلع کے قریب مقامی وقت کے مطابق 11.43اور 11.53کے درمیان داغے گئے،جاپانی حکومت نے بھی اعلان کیا کہ میزائل جاپانی خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرے ہیں اور خطے میں کام کرنے والے فضائی اور سمندری عناصر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے،جاپان نے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ میں جاپانی سفارت خانے کے ذریعے شمالی کوریا کو احتجاجی مراسلہ بھیجا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ننگ بو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ننگ بو میں 19 ویں ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کا سفر جاری ہے۔
چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ننگ بو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کے دوران مشعل بردار ژانگ جن منگ مشعل لیکر دوڑ رہے ہیں ۔ (شِنہوا)
چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ننگ بو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کے دوران مشعل برداروں وانگ جن ون (بائیں) اور وانگ لی پھنگ کا مشعل کے ساتھ تصاویر کے لئے ایک انداز ۔ (شِنہوا)
چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ننگ بو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کے دوران مشعل بردار ژو شی جی مشعل لیکر دوڑرہے ہیں ۔ (شِنہوا)
چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ننگ بو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کے دوران مشعل بردار فان بنگ مشعل تھا مے ہوئے ہیں۔ (شِنہوا)

فرانسیسی حکام نے پیرس میں ایرانی قونصل خانے میں اختتام ہفتہ پر آتش زدگی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے،قونصل خانے میں ہفتے کی صبح آگ لگی تھی اور اس کا پولیس کے ایک گشتی دستے سے پتا چلا تھا۔ اس سے قونصل خانے کے بیرونی داخلی دروازے کو نقصان پہنچا تھا،اس کیس سے وابستہ ایک ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 1963میں ایران میں پیدا ہونے والے مشتبہ شخص کو اتوار کے روز گرفتار کیا گیا تھا اور اس کی منگل کے روز فاسٹ ٹریک ٹرائل کے جج کے سامنے پیشی تھی،ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیرس میں قونصل خانے پر حملے کی مذمت کی ہے جبکہ فرانسیسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان این کلیئر لیجنڈرے نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں 9منزلہ اپارٹمنٹ عمارت میں آگ لگنے سے 54سے زائد افراد ہلاک ہو گئے،امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا۔،ریسکیو ٹیمیوں کی جانب سے عمارت میں آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری رہا،آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ۔تاہم شبہ ظاہر کیا جار ہا ہے کہ آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ معذوروں کے ساتھ ناروا سلوک پر سخت سزا ملے گی، جرم کے مرتکب شخص کو پانچ لاکھ ریال تک جرمانے اور دو برس قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،قانون کے تحت معذوروں کے ساتھ ناروا سلوک قابل سزا جرم گردانا گیا ہے۔ اس پر پانچ لاکھ ریال تک جرمانہ عائد ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ دو برس قید کی سزا ہوسکتی ہے،نگراں ادارے اس بات کے پابند ہونگے کہ وہ متعلقہ اداروں کے تعاون سے معذوروں کا ڈیٹا مرتب کریں جس سے ضرورت پڑنے پر استفادہ کیا جائے گا۔ اس ڈیٹا کی مدد سے معذوروں کے لیے خدمات کا معیار بلند کیا جاسکے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیو دہلی (شِنہوا) بھارت کی شمالی ریاست راجستھان میں بدھ کی علی الصبح ٹریلر اور بس کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ حادثہ راجستھان کے دارالحکومت جے پور سے تقریباً 160 کلومیٹر مشرق میں بھرت پور ضلع میں ہنترا کے قریب جے پور-آگرہ شاہراہ پر پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ صبح تقریباً 4 بجکر 30 منٹ (مقامی وقت کے مطابق) ایک بس انترا فلائی اوور پر خراب ہو نے کے بعد رکی تھی کہ اس دوران ایک ٹریلر پیچھے سے ٹکرا گیا جس میں 11 افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوگئے۔ہلاک ہو نے والوں میں 5 مرد اور 6 خواتین شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والی بس یاتریوں کو لے کر گجرات سے اتر پردیش جا رہی تھی ۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
بھارت میں مہلک سڑک حادثات اکثر اوور لوڈنگ، سڑکوں کی خراب حالت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کی وجہ سے ہوتے ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ بھارت میں ہر سال تقریباً پانچ لاکھ سڑک حادثات میں 1 لا کھ 50 ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔
بھارتی حکومت نے 2024 تک سڑک حادثات میں ہونے والی اموات میں 50 فیصد کمی لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں صحرا بھی سیاحت کا مرکز بننے لگے، صحرا ئے بلام کی خوبصورتی اور سکون نے سیاحوں کا دل جیت لیا،بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صحرائے بلام ریاض کے جنوب میں واقع ایک بڑا علاقہ ہے جو ریت کے بلند ٹیلوں کیلئے مشہور ہے۔ سیاح یہاں پر سینڈ بورڈنگ اور اونٹ کی سواری سے لطف اندوز ہوتے ہیں،ٹھنڈی ریت پر طلوع آفتاب کا نظارہ حیرت انگیز تجربات میں سے ایک ہے، ستاروں سے سجی رات صحرا کا حسن دوبالا کردیتی ہے جبکہ فراٹے بھرتی، راستہ بناتی گاڑیاں حسین منظر پیش کرتی ہیں،ریاض کے اس صحرائی ٹریک پر ماہر ڈارئیورز اپنی مہارت دکھاتے ہوئے نظر آتے ہیں، جبکہ ریت میں دھنستی، دھول اڑاتی گاڑیاں دیکھنے والوں کو حیرانی میں مبتلا کردیتی ہیں،ڈارئیورز کا کہنا ہے مشکل ٹریک پر راستے بنانا دلچسپ تجربہ ہے، جبکہ سعودی حکومت سیاحوں کیلئے صحرا میں مزید تفریحی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کا سلسلہ تھم نہ سکا، تلنگانہ کے گجویل ٹائون میں ایک افسوسناک واقعے میں مسلم شخص کو ہجوم کی جانب سے برہنہ پریڈ کروائی گئی،بین الاقوامیمیڈیا کی رپورٹ کے مطابق گجویل ٹائون میں ہجوم نے مسلم شخص کو برہنہ پریڈ کروائی، اس حوالے سے کمشنر پولیس سدی پیٹ نے مینارٹیز کمیشن کو رپورٹ پیش کردی ہے،رپورٹ کے مطابق ایک مسلمان شخص محمد عمران کو ہجوم نے برہنہ حالت میں پریڈ کروائی جبکہ اس شخص سے جبرا جئے سری رام کے نعرے لگوائے گئے۔ ظلم کی انتہا کرتے ہوئے مسلم شخص کو غلاظت سے بھری فٹ پاتھ کو چاٹنے کے لیے کہا گیا،پولیس کمشنر کا اپنی رپورٹ سے متعلق کہنا ہے کہ گجویل پولیس اسٹیشن، بلیو کولٹس کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور حالات کو سنبھالا، جبکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے،پولیس کمشنر نے بتایا کہ 11ملزمان کو حراست میں لے کر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے اور 4مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں، تمام ملزمان سے سختی سے نمٹا جائے گا،پولیس کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ضلع کلکٹر کے ساتھ شہر میں تمام مذاہب کے قائدین اور سیاسی پارٹیوں کے ساتھ امن کمیٹی کی میٹنگ کی اس کے بعد ٹائون میں معمولات زندگی معمول پر آئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی وزارت حج و عمرہ نے خواتین کیلیے مناسب عمرہ لباس کے حوالے سے تین ضابطوں کی وضاحت کردی،وزارت حج و عمرہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ خواتین عمرے کے لیے غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں،حج و عمرہ کی وزارت کے مطابق لباس ڈھیلا ہونا چاہیے جو جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے،وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ خواتین عمرہ کے لیے مسجد الحرام آتے وقت ایسا کوئی بھی لباس پہن سکتی ہیں جو تینوں ضوابط پر پورا اترے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن سے ملاقات میں راکٹ ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے،شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ 4برس بعد گزشتہ روز بذریعہ ٹرین روس پہنچے تھے اور اس حوالے سے کم جونگ ان کا کہنا تھا روس کے دورے کا واضح مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینا ہے،غیر ملکی میڈیاکے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ اور روسی صدر کی ملاقات روسی اسپیس سینٹر میں ہوئی اور روسی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ کو اسپیس سینٹر کا دورہ کرایا،شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے روسی صدر سے ملاقات میں دفاع اور ٹیکنالوجی تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ روسی صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ نے راکٹ ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور روس شمالی کوریا کی سیٹیلائٹ بنانے میں مدد کر سکتا ہے، شمالی کوریا اپنا خلائی پروگرام تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے،دوسری جانب شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ روسی صدرپیوٹن کے تمام فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں، روس اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لییجنگ میں اترا ہے،کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ تعلقات اولین ترجیح ہے، ہمیں اقتصادی تعاون پر بات کرنے کی ضرورت ہے،میڈیا رپورٹسکے مطابق کم جونگ ان کے ہمراہ فوجی قیادت کی موجودگی سے یہ امکان ظاہر ہوتا ہے کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی ڈیل ہو سکتی ہے جس پر مغربی ممالک نے تشویش کا اظہار بھی کیا ہے اور امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کو روس کے ساتھ کسی بھی قسم کے ہتھیاروں کی ڈیل سے باز رہنے کا کہا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی صدر جوبائیڈن کے سر پر مواخذے کی تلوار لٹکنے لگی، سپیکر کیون میک کارتھی نے مواخذے کی کارروائی کیلئے انکوائری کی ہدایت کر دی،امریکی صدر جوبائیڈن کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال اور بدعنوانی کے الزامات ہیں، ڈیموکریٹ رہنما جیفریز نے جوبائیڈن کے مواخذے کیلئے انکوائری کو ناجائز اور وقت کا ضیاع قرار دیا ہے،سپیکر کیون میک کارتھی نے جوبائیڈن اور ان کے خاندان کے خلاف کاروباری معاملات کی انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن خاندان کے بدعنوانی میں ملوث ہونے کے امکانات ہیں،امریکی سپیکر نے کہا کہ جوبائیڈن پر اختیارات کے غلط استعمال اور بدعنوانی کے الزامات ہیں جس پر باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر رہے ہیں تاکہ 2024 کے انتخابات سے قبل مواخذے کی کارروائی شروع ہو سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد (شِنہوا) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیدونگ سے ملاقات میں صدر مملکت نے پاکستان کی ترقی کے لئے چین کی طویل مدتی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین -پاکستان دوستی کئی دہائیوں سے عوام کے دلوں میں منفرد اور گہری جڑ وں کی حامل ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ قریبی تبادلے کو برقرار رکھنا چاہتا ہے اور باہمی فائدہ مند تعاون کو خاص طور پر چین کے ترقیاتی تجربے سے سیکھنے کے لئے گہرا کرنے کا خوا ہشمندہے ۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سی پیک کی تعمیر کو فعال طور پر فروغ دے گا اور زراعت، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں۔
جیانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت چین -پاکستان تعلقات نے اعلیٰ سطح کی ترقی کو برقرار رکھا ہے، ہمہ جہت اور گہرا تعاون قائم کیا ہے جبکہ سی پیک کی تعمیر اعلیٰ معیار کی ترقی کی جانب گامزن ہو چکی ہے۔
چینی سفیر نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے اتفاق رائے پر عمل درآمد کریں گے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین -پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے فعال کوششیں کریں گے۔

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن منیٹ کے آئندہ دورہ چین سے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو نئی رفتار ملے گی۔
کمبوڈیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کی دعوت پر ہن منیٹ 14 سے 16 ستمبر تک بیجنگ کا سرکاری دورہ کریں گے۔
22اگست کو عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا سرکاری غیر ملکی دورہ ہوگا۔
رائل اکیڈمی آف کمبوڈیا کے پالیسی تجزیہ کار سیون سام نے کہا کہ منیٹ کا آئندہ دورہ چین ظاہر کرتا ہے کہ کمبوڈیا کی نئی حکومت نے کمبوڈیا اور چین کے تعلقات کو مضبوط بنانے کو بہت اہمیت دی ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان اٹوٹ دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ توقع ہے کہ اس دورے سے موجودہ تعلقات مزید گہرے اور مستحکم ہوں گے اور ساتھ ہی کمبوڈیا کے لئے تعاون اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
اس سے کمبوڈیا اور چین کے درمیان پہلے سے موجود تاریخی اور ثقافتی تعلقات مضبوط ہوں گے تاکہ خاص طور پر بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) کے فریم ورک کے تحت تعاون کو گہرا کیا جا سکے۔
ماہر نے کہا کہ اس دورے سے کمبوڈیا کے مستقبل کی ترقی کے لئے بہت سے امکانات پیدا ہوں گے کیونکہ یہ قریبی دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے مابین وسیع تر علاقائی تعاون کے امکانات کو اجاگر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے سیاست، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، سیاحت، زراعت، ثقافت اور تعلیم جیسے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ ملے گا۔

لیبیا میں بحیرہ روم سے آنے والے سمندری طوفان کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6ہزار تک پہنچ گئی، 10ہزار شہری تاحال لاپتہ ہیں،لیبیا کی وزارت داخلہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ڈنیال سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث اموات 6 ہزار ہو گئی ہیں،وزارت داخلہ نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے 10ہزار افراد لاپتا ہیں، 15سو افراد کی لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں،اب تک7سو افراد کی لاشوں کو دفنایا جا چکا، ملک کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بینکاک(شِنہوا) تھائی لینڈ کی وزارت تجارت کی ایک تحقیق کے مطابق چین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ای کامرس مارکیٹ نے سرحد پار تجارت میں اضافے کے ساتھ تھائی کاروباری اداروں کو ممکنہ فوائد فراہم کیے ہیں۔
وزارت کے ٹریڈ پالیسی اینڈ اسٹریٹجی آفس (ٹی پی ایس او) کی جانب سے جاری کردہ تحقیق کے مطابق چینی ای کامرس مارکیٹ کی توسیع کو نوول کرونا وائرس کے تناظر میں صارفین کے رویے میں تبدیلی اور انٹرنیٹ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے تقویت ملی ہے جنہوں نے آن لائن خریداری کا انتخاب کیا ہے۔
تحقیق کے مطابق چینی حکومت نے قواعد و ضوابط نافذ کیے ہیں اور 33 بڑے شہروں میں 165 پائلٹ کراس بارڈر ای کامرس (سی بی ای سی) زون قائم کیے ہیں۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ یہ زون غیر ملکی ویب سائٹس پر چینی مصنوعات کی فروخت اور چینی ویب سائٹس پر غیر ملکی مصنوعات کی فروخت کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
سی بی ای سی کے ذریعے ٹریڈنگ چینی مارکیٹس میں رسائی حاصل کرنے کی کلید ہے۔
ٹی پی ایس او کے ڈائریکٹر پون پونگ نیناپکورن نے رپورٹ میں کہا کہ اس سے تھائی تاجروں کو اپنے ٹیکس فوائد کے ساتھ ساتھ تیز اور آسان کسٹم طریقہ کار کی وجہ سے مواقع بڑھانے میں مدد ملے گی۔
ہوانا (شِنہوا) مختلف ممالک کے وفود 15 اور 16 ستمبر کو ہونے والے جی 77 اور چین سر برا ہی اجلاس (جی 77+چائنہ سمٹ) میں شرکت کے لیے ہوانا پہنچ گئے۔
توقع ہے کہ جی 77پلس چین سربراہی اجلاس میں دنیا بھر کے سربراہان مملکت اور اعلیٰ حکومتی حکام کے ساتھ ساتھ بلاک کے رکن ممالک کے 100 سے زائد وفود اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی محکمہ اور چینی وزارت خارجہ کے مطابق کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل برمودیز کی دعوت پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی شی،چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ریڈیو ہابانا کیوبا کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے صدر لوئیز اناسیو ڈی سلوا اور ان کے ہم منصب ارجنٹائن کے البرٹو فرنینڈس ، کولمبیا کے گسٹاوو پیٹرو اور ہنڈوراس کے آئرس شیو مارا کاسترونے بھی اس موقع پر شرکت کی تصدیق کی ہے۔
اقوام متحدہ کی ویب سائٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔
کیوبا نے جنوری کے دوران جی 77پلس چین کی صدارت سنبھالی تھی اور پہلی بار 134 ممالک کے بلاک کی صدارت کی تھی۔

بڈاپسٹ (شِنہوا) ہنگری کے وزیر برائے امور خارجہ و تجارت پیٹر زیجرتو نے خبردار کیا ہے کہ چین سے ڈی کپلنگ اور ڈی رسکنگ کے ذریعے یورپی معیشت کو شدید دھچکا لگے گا۔
انہوں نے یہ بات ہنگری کے شہر زیگیٹسزنٹ میکلوس میں چین کی شنگھائی باؤلونگ آٹوموٹو کارپوریشن کی ہنگری کی پیداواری تنصیب کی حوالگی تقریب میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران دنیا کو متعدد بحرانوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے نتیجے میں عالمی معیشت میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یورپ نے اس اثر کو شدت سے محسوس کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی رسکنگ دراصل خطرہ پیدا کرے گی اور خطرہ یہ ہے کہ دنیا کو ایک بار پھر محدود کر دیا جائے گا جبکہ ہماری دلچسپی رابطہ سازی میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہنگری کی 2010 میں متعارف کرائی گئی ایسٹرن اوپننگ پالیسی کامیاب رہی ہے۔
ہنگری کو 2015 میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شامل ہونے والا یورپی یونین کا پہلا رکن ملک بننے پر فخر تھا۔
ہنگری اب وسطی یورپ میں چین کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کی منزل بن گیا ہے جس نے ہنگری کی معیشت کی ترقی کو برقرار رکھنے میں حصہ لیا ہے۔