• Columbus, United States
  • |
  • ٢١ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چائنیز کالج نے کراچی انسٹی ٹیوٹ میں ای کامرس...

چین کے ژی جیانگ فنانشل کالج (زیڈ ایف سی) نے علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کراچی میں ای کامرس شارٹ کورس کا آغاز کردیا۔گوادر پرو کے مطابق دونوں تعلیمی اداروں نے سب سے پہلے ایک آن لائن میٹنگ کے دوران مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جس کے بعد مختصر کورس کا باضابطہ آغاز 3 کلاس گھنٹے کے تعارفی لیکچر کے ساتھ کیا گیا۔ مختصر کورس 12 کلاس گھنٹوں پر مشتمل ہے ، جس کا آغاز 12 ستمبر سے ہوگیا۔کورس میں شرکت کرنے والے طلبا کو زیڈ ایف سی سے سرٹیفکیٹ ملے گا۔ دونوں ادارے مختصر کورس کے نتائج کی بنیاد پر مزید تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔گوادر پرو کے مطابق اس مفاہمت نامے کی سہولت ٹی این جی انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ نے فراہم کی تھی۔ صدر تانگ انٹرنیشنل لی جن سونگ نے کہا کہ پیشہ ورانہ تعلیم معاشرے کی معاشی تبدیلی اور اپ گریڈیشن کے لئے ایک اہم محرک قوت کے طور پر کام کرتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاک چین پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے میں تعاون کو دونوں ممالک نے انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ ہمیں پختہ یقین ہے کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہم چین اور پاکستان کے پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت کے تعاون کو ہموار طریقے سے چلانے کو یقینی بنائیں گے، بین الاقوامی صلاحیتوں کو فروغ دیں گے جو وقت کی ترقی کے مطابق ڈھل جائیں گے، اور چین-پاکستان بین الاقوامی تعلیمی تعاون کو نئی پیش رفت اور کامیابیاں حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طورخم بارڈر ساتویں روز بھی بند، چیک پوسٹ کے...

طورخم سرحدی گزرگاہ کے قریب چیک پوسٹ کے قیام پر افغان فورسز کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی ساتویں روز بھی جاری رہی ، سرحدی گزرگاہ ہرقسم آمدورفت کے لیے بند ہے۔ طور خم بارڈ بند ہونے کی وجہ سے سرحد کے دونوں طرف ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ طورخم سرحد پر پاک افغان حکام کے مابین دو روز قبل مذاکراتی اجلاس بھی ہوا جس میں سرحدی گزرگاہ کھولنے پر بات چیت ہوئی تاہم اس اجلاس کے خاطرخواہ نتائج سامنے نہیں آئے۔ واضح رہے کہ افغان فورسز سرحدی گزرگاہ کے قریب چیک پوسٹ قائم کرنا چاہتے تھے جس پر پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی، واقعے میں افغان فورسز کے دو اہلکار مارے گئے جبکہ ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بغاوت پر اکسانے کا کیس، علی وزیر کا 3 روزہ ج...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ علی وزیر کے خلاف سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے علی وزیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے علی وزیر کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تفتیشی افسر نے کہا کہ علی وزیر کے موبائل اور لیپ ٹاپ کا فارنزک درکار ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے علی وزیر کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار رکھی ہیں۔ بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث افسران کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، سپریم کورٹ کے جج منیب اختر نے 15 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ عدالت نے کرنل(ر)آزاد منہاس اور کرنل(ر)عنایت اللہ کی سزاں کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔ واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ سے درخواستیں مسترد ہونے کے بعد درخواست گزاروں نے 2016 میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، فیلڈ کورٹ مارشل نے آزاد منہاس کو 2، عنایت اللہ کو 4 سال قید بامشقت اور برطرفی کی سزا سنائی تھی۔ دونوں سابق فوجی افسران کے خلاف 1995 میں بینظیر بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں کارروائی کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بشری بی بی کی آڈیو لیکس کیخلاف درخواست پر سم...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی آڈیو لیکس کیخلاف درخواست پر سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار نے درخواست پر سماعت کی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی اور زلفی بخاری کی آڈیو لیک سے متعلق درخواستیں پہلے سے زیرسماعت نجم الثاقب کی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیں۔ جسٹس بابر ستار نے کہا کہ فون ٹیپنگ کی قانونی حیثیت پر عدالت کی معاونت کریں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معلومات کا ذریعہ نہیں پوچھا جا سکتا۔ وکیل لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ بدقسمتی سے ہمارے فون مسلسل بگ کئے جا رہے ہیں، جسٹس بابرستار نے کہا کہ وہ تو سب کے ہی ہو رہے ہیں اس میں کونسی بڑی بات ہے، آپکی درخواست پر اعتراض ہے کہ آپ نے کوئی آرڈر چیلنج ہی نہیں کیا۔ وکیل نے بتایا کہ پولیس اور ایف آئی اے بشری بی بی کو مسلسل ہراساں کر رہے ہیں، عدالت نے کہا کہ فون ٹیپنگ کی قانونی حیثیت اور قانونِ شہادت سے اس پہلو پر آئندہ سماعت پر عدالت کی معاونت کریں۔ وکیل نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک ہراساں کرنے سے روکنے کی استدعا کی تو جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کہ میں ایسا آرڈر پاس کروں گا جس پر عملدرآمد کروا سکوں، ہراسگی ایک وسیع ٹرم ہے کہ کل آپ توہین عدالت کی درخواست لے کر آ جائیں گے۔ بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور دھماکے کی ایف آئی آر درج، دہشتگردی، قت...

ورسک روڈ پر ریمورٹ کنٹرول دھماکے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی، ایف آئی آر میں دہشت گردی اور قتل سمیت 9 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر تھانہ مچنی گیٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کی گئی ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق دھماکا جائے وقوعہ پر پہلے سے پڑا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔ متن کے مطابق دھماکے میں 7 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کلرکہار،موٹروے پر گاڑی کو حادثہ، ایک شخص جاں...

کلرکہار کے قریب موٹروے پر کار کو حادثے کے نیتجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق تیز رفتار کار آگے جانے والے مزدا لوڈر سے ٹکرا گئی، زخمیوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ فیملی لاہور سے پشاور جا رہی تھی۔ جاں بحق اور زخمی ٹراما سینٹر کلرکہار منتقل کر دیے گئے جبکہ تشویش ناک حالت میں مبتلا 2 افراد کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبرپختونخوا، ایف آئی اے نے ایک سال میں ایک...

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) خیبرپختونخوا ریجن نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ہنڈی حوالہ کے خلاف کارروائیاں تیز کی ہیں۔خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور ہنڈی حوالہ کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران 440 کارروائیاں کی گئیں جس دوران 44 دکانوں کو سیل کیا گیا جب کہ 519 افراد کو گرفتار کرکے ان سے ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالربھی برآمد کیے گئے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گزشتہ 3 ماہ میں44 افراد کو گرفتارکرکے مقدمات درج کیے گئے۔ ڈائریکٹر ایف آئی آے کے مطابق بیرون ممالک میں حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کیخلاف انٹرپول سے بھی رابطے کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ، پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی نظر ثانی درخواست خارج کردی۔ سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے نظرثانی درخواست پر جسٹس جمال خان مندوخیل جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ یہ درخواست تو غیر موثر ہوچکی ہے۔ اس پر وکیل توفیق آصف نے کہا کہ مقدمہ 6 سال بعد لگے گا تو غیر مؤثر ہی ہوگا، گزشتہ روز تو فل کورٹ ریفرنس میں بھی مقدمات کی سماعت مقرر نہ ہونے پر بات ہوئی۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے نظر ثانی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کر دی۔ خیال رہے کہ آئین معطل کرنے اور غداری سمیت متعدد مقدمات کا سامنا کرنے والے سابق صدر پرویز مشرف 5 فروری 2023 کو انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محسن نقوی کا نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ، مریض...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کابینہ ارکان کے ہمراہ رات گئے نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا، مریضوں اور تیمارداروں نے سہولیات کے فقدان پر شکایات کے انبار لگا دیئے۔ وزیراعلی پنجاب نے ہسپتال کی مختلف وارڈز کا دورہ کیا، کئی وارڈز میں اے سی بند ہونے اور پارکنگ میں اوور چارجنگ کی شکایات پر نگران وزیر اعلی نے شدید برہمی کا اظہار کیا، وزیراعلی نے ایم ایس کی سرزنش کرتے ہوئے ایم ایس کو فوری طور پر تبدیل کر دیا۔ محسن نقوی نے ٹیسٹ باہر سے کروانے کی شکایات اور مریضوں سے غلط بیانی پر لیب انچارج کے خلاف کارروائی اور پارکنگ میں اوور چارجنگ پر ٹھیکیدار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ایمرجنسی، لیبارٹری، سرجیکل، نیورو، میڈیکل، فارمیسی، آئی وارڈ اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں و تیمارداروں سے ملاقات کی، انہوں نے علاج معالجہ کی سہولتوں کے بارے مریضوں سے استفسار کیا، مریضوں اور تیمارداروں نے وزیر اعلی محسن نقوی کو طبی سہولتوں کے فقدان کے بارے میں شکایات کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس ہسپتال کی صورتحال میں بہتری نہیں آئی، ادویات کا نہ ملنا اور ٹیسٹ باہر سے کرانے کا کوئی جواز نہیں، ہسپتالوں کو بہتر بنانے کیلئے دورے کرتا رہوں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوئٹہ میں دستی بم کا دھماکا، 3 افراد زخمی، ہ...

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دستی بم کا دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے سریاب روڈ پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم پھینکا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے جس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں کسی جماعت کے حمایتی نہیں، آزاد ا...

امریکا نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو آزادانہ اور شفاف انتخابات کیلئے حمایت کا یقین دلایا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی کسی ایک جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتا، پاکستان کی معیشت میں بہتری لانے کیلئے مدد کرتے رہیں گے، امریکا پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی منصفانہ اور آزاد الیکشن چاہتا ہے۔ اس سے قبل امریکا کی ڈیمو کریٹک پارٹی کے سینیٹر کرس وان ہالن کا بھی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی، اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستانی سیاست سے متعلق کچھ بھی انجینئر کرنے کی کوشش نہیں ہوئی۔ امریکی سینیٹر کرس وان ہالن کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستانی عوام پر منحصر ہے کہ وہ اپنے قائدین کا فیصلہ کریں، یقینی بنایا جائے کہ پاکستانی عوام کی مرضی سنی جائے اور ان کی عکاسی کی جائے، پاکستان میں انتخابات کا آزادانہ اور منصفانہ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکا، دیگر جمہوریتیں اور پاکستانی عوام دلچسپی رکھتے ہیں کہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں، بائیڈن انتظامیہ پاکستان کے ساتھ انتہائی مضبوط اور دو طرفہ تعلقات کی خواہاں ہے، پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات دنیا بھر میں استحکام اور سلامتی کیلئے اہم ہیں۔ امریکی سینیٹر کرس وان ہالن نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد امریکا کی مدد دیکھنے میں آئی، امریکا نے پاکستان کے معاملے میں آئی ایم ایف کو ہنگامی معاشی ریلیف کے ساتھ آگے آنے کیلئے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ، مقدس اسلامی مہینوں میں عام ا...

لاہور ہائیکورٹ نے مقدس اسلامی مہینوں میں عام انتخابات روکنے اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 170 اے کی شق تین کو غیر آئینی قرار دینے کیلئے دائر درخواست خارج کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے شہری فہد عزیز کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بارہ اسلامی مہینوں میں سے چار مہینے انتہائی مقدس ہیں، ذوالقعد، ذوالحج، رجب اور محرم الحرام کے مہینوں کا احترام لازمی ہے، مقدس مہینوں میں الیکشن کے باعث ماضی میں فسادات اور قتل و غارت کے واقعات ہو چکے ہیں، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 170 اے کی شق تین اسلامی اصولوں کے خلاف ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 170 اے کی شق تین کو غیر آئینی قرار دینے کی درخواست قابل سماعت نہیں، آئین کے آرٹیکل 203 جی کے تحت سپریم کورٹ یا کسی ہائیکورٹ کو فیڈرل شریعت کورٹ کے اختیارات میں مداخلت کا اختیار نہیں۔ عدالت عالیہ نے اپنے تحریری فیصلے میں مزید لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 203 ڈی کے تحت کسی قانون کو اسلام، قرآن و سنت کے خلاف دینے کا اختیارات فیڈرل شریعت کورٹ کے پاس ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولیس ریکارڑ جمع نہ کروا سکی، پرویز الہی کی...

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر پولیس کے ریکارڈ جمع نہ کروانے کے باعث سماعت ملتوی کردی۔ منگل کو انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔ پولیس کی جانب سے ریکارڑ جمع نہ کروایا جا سکا جس پر عدالت نے پولیس کو ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دیتے ہیں۔ چودھری پرویز الہی کے وکیل نے سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کرنے کی استدعا کر دی جس پر جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ 14 ستمبر کو دیگر اہم کیسز لگے ہیں، 15 ستمبر کی تاریخ رکھ لیتے ہیں۔ بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی سی اسلام آباد نے پرویز الہی کیخلاف جاری ا...

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے صدر چودھری پرویز الہی کے خلاف جاری ایم پی او حکم واپس لے لیا۔ منگل کو سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے ایم پی او آرڈر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اس حوالے سے ڈی سی اسلام آباد نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔ عدالت نے مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہی کی درخواست نمٹا دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ مزید جس ایف آئی آر میں گرفتار کیا ہے وہ نمبر لکھوا دیں۔ واضح رہے کہ عدالت نے پرویز الہی کو ایم پی او آرڈر معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور ڈی سی اسلام آباد کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدرکا فوجی تیاریوں کو مضبوط بنانے پر زو...

ہاربن (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ایک گروپ آرمی ہیڈ کوارٹر کے معائنے کے دوران فوجیوں کی جنگی تیاریوں کو وسیع پیمانے پر بڑھانے پر زور دیا ہے۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مر کزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات 78 ویں گروپ آرمی کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

شی  نے گروپ آرمی کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

 انہوں نے ملک کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں سیلاب کے دوران قدرتی آفات سے نمٹنے کے کاموں میں فوری اور دلیرانہ حصہ لینے پر فوج اور مسلح پولیس فورسز کی تعریف کی۔

شی نے جنگی تیاریوں کی سطح کو بہتر بنانے، کلیدی اور مشکل موضوعات کی تربیت کو مضبوط بنانے اور نئی جنگی صلاحیتوں کی تعمیر کی کوششوں پر زور دیا۔

شی جن پھنگ نے پارٹی کی تعمیر کو مضبوط بنانے، مسلح افواج کی اعلیٰ سطح کی سالمیت اور اتحاد کو برقرار رکھنے اور فوج کے مستحکم اور محفوظ رہنے کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

معائنے کے دوران ژانگ یوشیا اور دیگر سینئر فوجی افسران بھی موجود تھے۔

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی محنت کش طبقے اور ٹریڈ یونینز بار...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی محنت کش طبقے اور ٹریڈ یونینز بارے تقاریر کے اقتباسات کا مجموعہ سینٹرل پارٹی لٹریچر پریس نے شائع کر دیا ہے۔

2012 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے کامریڈ شی جن پھنگ کے ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے پارٹی کی طویل مدتی حکمرانی کے لئے طبقاتی بنیاد اور عوامی تعاون مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کی ۔ ٹریڈ یونین کے کام پر پارٹی کی قیادت کی پیروی کرتے ہوئے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ ٹریڈ یونین کی ترقی کی راہ پرغیر متزلزل طریقے سے عملدرآمد کیا گیا۔

چینی صدر شی جن پھنگ کی اس ضمن میں تقاریر نئے دور میں مزدوروں کی تحریک اور ٹریڈ یونین کے کام میں اختراعی ترقی اور لاکھوں محنت کشوں کو متحد اور متحرک کرنے میں بہت اہمیت کی حامل ہیں تاکہ وہ ہر اعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر میں دانشمندی اور قوت سے حصہ لے سکیں اور ہر محاذ پر چینی قوم کی عظیم تجدید شباب کو آگے بڑھا سکیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر کی مرتب کردہ اس کتاب میں 8 موضوعات کے تحت 240 متعلقہ اقتباسات شامل کئے گئے ہیں ۔

یہ 15 نومبر 2012 سے 7 جولائی 2023 کے درمیان چینی صدر شی جن پھنگ کی 70 سے زائد اہم زبانی اور تحریری مضامین سے اخذ کردہ ہیں جن میں سے کچھ پہلی بار شائع ہوئے ہیں۔

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ترقی چیلنج کے بجائے ایک موقع ہے:چینی...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے جی 20سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن سے کہا ہے کہ چین کی ترقی امریکہ کے لیے ایک چیلنج کے بجائے موقع ہے اور دونوں ممالک کو تبادلوں کو مضبوط بنانا چاہیے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کو روزانہ کی پریس بریفنگ میں اس سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم لی نے صدر بائیڈن اور کئی دوسرے ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ مختصر تبادلہ خیال کیا۔

 ماؤ ننگ کے مطابق بائیڈن نے کہا کہ امریکہ کو امید ہے کہ چین کی معیشت ترقی کا سفر جاری رکھے گی اور امریکہ چین کی معاشی ترقی کو نہیں روکے گا۔

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-شنگھائی-پوجیانگ اختراعی فورم

 چین کےمشرقی شنگھائی میں 2023 کے پوجیانگ انوویشن فورم کےانو میچ گلوبل ٹیک میچنگ میلے میں عملے کا ایک رکن مہمان کومصنوعات متعارف کرا رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مراکش - زلزلہ - ریسکیو

مراکش کےشہر أزرومیں آنےوالےشدید زلزلےکےمرکزکےقریب امدادی کارکن ایک زخمی کو ایمبولینس میں لے جا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن کوئزون شہر-آتشزدگی

فلپائن کے شہرکوئزون میں آگ بجھانے والا عملہ ایک گھر میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مراکش -تہناؤٹ - زلزلہ

مراکش کے شہر تہناؤٹ میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد ایک شخص تباہ شدہ عمارت کے ملبے کے درمیان سے گزر رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برازیل-ریو گرانڈے ڈو سل-سیلاب-تباہ کاریاں

 برازیل کے شہر کولناس میں ریو گرانڈے ڈو سل میں سیلاب سے تباہ شدہ عمارتوں کا منظرجس سے 44 افراد ہلاک اور 46 لاپتہ ہوگئے ہیں۔(شِںہوا)

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیا کے ساحلی علاقے میں سڑک کنارے دھماکے می...

نیروبی(شِنہوا)کینیا کے شمالی ساحل کے ساتھ واقع لامو کاؤنٹی میں سڑک کے کنارے ہونے والے دھماکے میں کینیا کےکم سے کم دس  فوجی ہلاک ہو گئے۔

کینیا ڈیفنس فورسز (کے ڈی ایف ) نے پیر کو ایک بیان میں بوور کے علاقے میں ہونے والے حملے کی مذمت کی تاہم ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی گئی۔

تاہم ایک سیکورٹی اہلکار نے بتایا کہ  فوجیوں کی ایک گاڑی جو گشت پر تھی ، ملیمانی بورے روڈ پر دیسی ساختہ بم سے ٹکرا گئی جس سےدس فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے۔

اہلکار نے نام ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ سوار دس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دھماکے میں انکی گاڑی تباہ ہو گئی۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کے ڈی ایف  نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  جرائم پیشہ عناصرعلاقے میں لوگوں اور سامان کی نقل و حرکت میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ علاقے میں سماجی اقتصادی استحکام کو تباہ کیا جا سکے۔

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور انڈونیشیا بیلٹ اینڈروڈ تعاون کے تحت...

بیجنگ(شِنہوا)چین اورانڈونیشیا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کےتیزی سے جاری منصوبوں کے تحت قریبی اقتصادی تعلقات کو فروغ دےرہے ہیں۔

پیر کو ختم ہونے والے سرمایہ کاری اور تجارت کے لیے 23 ویں چین بین الاقوامی میلے میں چار نئے منصوبوں پر دستخط کیے گئے جن کا آغازچین کے مشرقی شہر فوژو کے یوآن ہونگ انویسٹمنٹ زون میں کیا جائے گاجوچین اور انڈونیشیا کے درمیان "دو ممالک، جڑواں پارکس" منصوبے کے تحت چینی پارک کا مقام  ہے۔

ان چار سودوں میں دیگر کاروباری اداروں کے علاوہ انڈونیشین آبی مصنوعات کی ہول سیل، ماہی گیری اور پروسیسنگ کمپنیاں شامل ہیں۔ فوژو حکام کا کہنا ہے کہ یہ سودے چین اور انڈونیشیا کے تعاون کو نئی قوت فراہم کریں گے۔

یہ پیشرفت چین کے پچھلے ہفتے علاقائی جامع اقتصادی راہداری اور "دو ممالک، جڑواں پارکس" کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے نئے فلیگ شپ منصوبے بنانے کے وعدے کے بعد ہوئی ہے۔

چینی پارک کو سرکاری طور پر یوان ہونگ انویسٹمنٹ زون میں اس سال جنوری میں ریاستی کونسل کی منظوری کے بعد قائم کیا گیا تھا جس کے بعد سے اس میں مسلسل ترقی ہوئی ہے۔ جکارتہ میں بالترتیب فروری اور مئی میں منعقد ہونے والے دو کاروباری میلوں میں ایک ساتھ مل کر تقریباً 64 ارب 80 کروڑ یوآن (تقریباً 9 ارب ڈالر) کے 36 سودے طے ہوئےجبکہ مئی میں فوژو میں منعقد ہونے والے ایک اور میلے میں 4 ارب 55 کروڑ یوآن کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ 10 منصوبے حاصل کئے گئے۔

"دو ممالک، جڑواں پارک" بین الاقوامی تعاون کا ایک نیا ماڈل ہے جس میں دو ممالک ایک دوسرے کی سرزمین پر صنعتی پارک قائم کرتے ہیں اور مشترکہ طور پر ترقی کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ انڈونیشیا کے ساتھ منصوبے میں تین دیگر انڈونیشیائی صنعتی پارکس بنتان انڈسٹریل اسٹیٹ، ایویارنا انڈسٹریل اسٹیٹ اور گرینڈ باتانگ سٹی شامل ہیں۔

لیبیا میں سیلاب سے کم از کم 150 افراد جاں بح...

طرابلس(شِنہوا)لیبیاکےمشرقی علاقےسےٹکرانے والےبحیرہ روم کے طوفان ڈینیئل کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے بعد کم سے کم 150 افراد جاں بحق اورمتعدد لاپتہ ہو گئے۔

پارلیمنٹ کے مشرقی حصے میں قائم ایوان نمائندگان کے انفارمیشن آفس کے سربراہ محمد مسعود نے پیر کوشِنہوا کو بتایا کہ زیادہ تر متاثرین کا تعلق دارالحکومت طرابلس سے 13 سو کلومیٹر مشرق میں واقع شہر ڈیرنا سے تھا۔

مسعود نے کہا کہ مقامی حکام نے متاثرین کے لیے تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اتوار کے روز بحیرہ روم کے سمندری طوفان کےمشرقی لیبیاسے ٹکرانے کے بعد آنے والے سیلاب نے اپنے راستے میں موجود سہولیات کو تباہ کر دیا۔

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ سیاسی مشیرکاملک اوربیرون ملک چی...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے ملک اوربیرون ملک چینیوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے، "تائیوان کی آزادی" کی سختی سے مخالفت اور مادر وطن کے دوبارہ اتحاد کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے ان خیالات کا اظہار چائنہ کونسل برائے فروغ پرامن قومی اتحاد کے اجلاس میں کیا۔ پیر کو ہونے والے اجلاس میں وانگ کو کونسل کا صدر منتخب کیاگیا۔

وانگ نے ہر قسم کی علیحدگی پسندانہ کارروائیوں کی مخالفت، قوم کے پرامن اتحاد کو فروغ دینے اور بنیادی قومی مفادات کے تحفظ میں ملک و بیرون ملک ہم وطنوں کو متحد کرنے میں کونسل کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کونسل پر زور دیا کہ وہ نئے دور میں تائیوان کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پارٹی کی مجموعی پالیسی پر مکمل اور دیانتداری سے عمل درآمد کرے اور آبنائے تائیوان میں تبادلوں اور تعلقات کو فروغ دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرے۔

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور یورپ منقسم دنیا میں تعاون کے خواہاں

نئی دہلی (شِنہوا) چین اور یورپی رہنما نئی دہلی میں دو روزہ گروپ20 (جی 20) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر موثر بات چیت میں مصروف رہے جس کے دوران دوطرفہ  تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی۔   چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے ہفتہ کی سہ پہراطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی سے ملاقات کی، دونوں ممالک  کے درمیان گزشتہ 19 سال سے جامع تزویراتی شراکت داری قائم ہے ۔ لی نے اسی دن یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا جو  تقریباً پانچ ماہ میں ان کی یہ دوسری ملاقات تھی۔  جی 20 سربراہی اجلاس میں لی کی شرکت وزیر اعظم کی حیثیت سے ان کا یہ دوسراغیر ملکی دورہ تھا۔ جون میں، لی نے جرمنی اور فرانس کا دورہ کیا، جس سے چین-یورپ مضبوط تعلقات کی بڑی صلاحیت سامنے آئی تھی۔  سربراہی اجلاس کے تیسرے سیشن میں شرکت کے فوراً بعد، لی نے اتوار کو برطانوی وزیر اعظم رشی سونک سے ملاقات کی، جو تقریباً پانچ سالوں میں کسی چینی وزیر اعظم اور برطانوی وزیر اعظم کے درمیان پہلی  ملاقات تھی۔ بعد میں، لی نے یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل کے ساتھ تقریباً تین ماہ میں دوسری ملاقات کی۔

مراکش میں زلزلے سے جاں بحق ہونےوالوں کی تعدا...

رباط(شِنہوا)مراکش میں تباہ کن زلزلے سے جاں بحق والوں کی تعداد بڑھ کر2 ہزار 497 ہو گئی ہے  جبکہ 2 ہزار 467 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پیر کو مراکش کی وزارت داخلہ کی تازہ ترین  رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ پہاڑی علاقوں تک پہنچنے کے لیے ریسکیو اور ریلیف کی کوششیں جاری ہیں کیونکہ وہاں تک جانے والی سڑکیں چٹانوں کے گرنے سے بند ہو گئیں تھیں۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کی آفات، ماحولیات اور بحرانوں کی ڈائریکٹر کیرولین ہولٹ نے کہا کہ حقیقت میں تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے لیے ایک بڑا چیلنج درپیش ہے جبکہ ان دور دراز علاقوں میں بھاری مشینری پہنچانا ترجیح ہے۔

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اگست میں چین کی گاڑیوں کی فروخت میں 8.4 فیصد...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی گاڑیوں کی فروخت اگست میں گزشتہ سال کی نسبت 8.4 فیصد بڑھ کر25 لاکھ 82 ہزار یونٹ تک پہنچ گئی۔

پیر کو چین کی آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری اعداد و شمارکے مطابق ملک کی گاڑیوں کی پیداوارگزشتہ سال کی نسبت7.5 فیصد بڑھ کر گزشتہ ماہ 25 لاکھ 75 ہزار یونٹ تک پہنچ گئی جبکہ کھپت میں اضافے کی حکومتی پالیسیوں کی بدولت جولائی میں فروخت اور پیداوار دونوں میں کمی کا سلسلہ ختم ہو کربہتری کے آثار ظاہر ہوئے۔

رواں سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران گاڑیوں کی پیداواراورفروخت میں بالترتیب 7.4 فیصد اور 8 فیصد اضافہ ہوا جو رواں سال کے پہلے سات مہینوں میں دیکھی گئی نمو کے برابر رہا۔

پیر کو جاری اعداد و شمارکے مطابق نئی توانائی کی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں بالترتیب 22 فیصد اور 27 فیصد اضافہ  ظاہر ہوا۔

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

18ویں ورلڈ واٹر کانگریس بیجنگ میں شروع ہوگئ

بیجنگ(شِنہوا)  18ویں ورلڈ واٹر کانگریس پیرکو بیجنگ میں شروع ہوگئی۔ "پانی سب کے لیے : انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی" کے عنوان سے یہ ایونٹ پانچ روز تک جاری رہے گا۔  

یہ پہلا موقع ہے کہ چین ورلڈ واٹر کانگریس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس سال کی کانگریس میں 60 سے زائد ممالک اور خطوں کے تقریباً 600 مندوبین، 130 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں اور پانی سے متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ چین سے  آبی وسائل کےتقریباً 700 پیشہ ور افراد بھی شریک ہیں ۔ 18ویں ورلڈ واٹر کانگریس کے چھ ذیلی تھیمز ہیں جن میں بدلتے ہوئے ماحول کے تحت پانی۔انسان-معیشت-ماحول تعلق ، پانی  کے موثراستعمال کی پیداواری صلاحیت اور خدمات کو فروغ دینا، آفات کی روک تھام اور تخفیف کے لیے لچک پیدا کرنا، آبی ماحولیاتی نظام کی صحت اور افعال کی حمایت، پانی کے پائیداربنیادی ڈھانچے کا قیام اور پانی کے انتظام وانصرام میں جدت شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیر برائے آبی وسائل لی گاوینگ نے کہا کہ  اس وقت دنیا کو پانی کی آفات، آبی وسائل، آبی ماحولیات اور آبی ماحول سے متعلق بڑھتے ہوئے شدید چیلنجز کا سامنا ہے، اس لیےواٹر منیجمنٹ کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کرنا،پانی کی بہترین منیجمنٹ حکمت عملی پر بات چیت، تعاون اور ترقی کے طریقے تلاش کرنا اور کانگریس کے موضوع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئےمشترکہ طور پر عالمی واٹر گورننس کے طریقوں میں تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔  

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ پوائنٹس میں...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کے لیےنئے پبلک چارجنگ پائلزمیں اگست میں مستحکم توسیع ریکارڈ کی گئی۔

چائنہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر پروموشن الائنس کے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ تقریباً 61 ہزار پبلک چارجنگ پائلز شامل کیے گئے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 39.9 فیصد زیادہ ہیں۔

الائنس نے کہا کہ ستمبر 2022 سے اگست 2023 تک اوسطاً ہر ماہ تقریباً54 ہزارنئے پائلز قائم کئے گئے۔

چارجنگ کی سہولیات میں تیز ترترقی ملک کے ابھرتے ہوئے نئی  توانائی گاڑیوں (این ای وی) کے شعبے کی بدولت ہے۔

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں فوجی بیرکوں میں سائبرسیکورٹی ہفتہ 20...

ژینگژو (شِنہوا) چین میں فوجی بیرکوں میں سائبر سیکورٹی کو فروغ دینے کے لیے ایک ہفتہ طویل آگاہی مہم  شروع ہوگئی۔اس حوالے سے پیپلز لبریشن آرمی اسٹریٹجک سپورٹ فورس انفارمیشن انجینئرنگ یونیورسٹی میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ فوجی بیرکوں میں 2023 کے سائبر سیکورٹی سے متعلق ہفتہ آگاہی کے دوران  انٹرنیٹ کے استعمال کو فروغ دینے، قانون کے مطابق سائبر سیکورٹی کو یقینی بنانے اور فوج کے لیے صاف آن لائن ماحول کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

 ہفتہ آگاہی کا مقصد انٹرنیٹ کی قانونی منیجمنٹ، گورننس اوراستعمال کی ترغیب دیتے ہوئے سائبرسیکورٹی قوانین، ضوابط اور پالیسیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ 

ہفتہ بھر جاری رہنے والے ایونٹ کے دوران، فوجی یونٹس آن لائن نظریاتی دائرے میں پیچیدہ اور چیلنجنگ ماحول سے نمٹنے کی تعلیم حاصل کریں گے جس سے وہ ڈیجیٹل دائرے میں سائبر سیکورٹی تحفظ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا علم حاصل کریں گے۔

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا کارگوخلائی جہازتیانژو-5 خلائی اسٹیشن...

بیجنگ(شِنہوا) چین کا کارگوخلائی جہازتیانژو-5تمام مطلوبہ امور مکمل کرنے کے بعد پیرکوشام 4 بج کر46 منٹ پرخلائی اسٹیشن کے کامبی نیشن سےالگ ہو گیا ،جس  کے بعد وہ زمین کی جانب محو پرواز ہے۔

چائنہ  مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق کارگوخلائی جہاز منگل کو دوبارہ زیر کنٹرول رہتے ہوئے زمین کی فضا میں داخل ہو جائے گا۔ اس عمل کے دوران اس کے زیادہ تر حصے جل کر تباہ ہو جائیں گے، جبکہ ملبہ کی ایک چھوٹی سی مقدار جنوبی بحرالکاہل میں مخصوص محفوظ پانیوں میں گر جائے گی۔

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ انٹلیکچوئل پراپرٹی سالانہ کانفرنس 19 س...

جینان (شِنہوا) 12ویں چائنہ انٹلیکچوئل پراپرٹی سالانہ کانفرنس (سی آئی پی اے سی) 19 سے 20 ستمبر تک چین کےمشرقی صوبے شان ڈونگ کے دارالحکومت جینان میں منعقد ہوگی، جو عالمی سطح پر جدت کے تبادلوں  اور تعاون کا ایک پلیٹ فارم ہے۔

کانفرنس کے منتظمین نے پیر کو  ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ انٹلیکچوئل پراپرٹی سپورٹنگ آل راونڈ جدت " کے عنوان سے سی آئی پی اے سی 2023 میں عالمی سطح کے جدت کاروں، آئی پی سروس فراہم کنندگان  اور متعلقہ فنانسرز کے لیے 30 سے زائد ایونٹس ہوں گے۔

دو روزہ کانفرنس میں اندرون و بیرون ملک سے 160 سے زائد مہمان خطاب کریں گے۔ مقررین میں بین الاقوامی اور علاقائی آئی پی تنظیموں کے نمائندے، عالمی شہرت یافتہ سائنسدان اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔

شرکاء مصنوعی ذہانت، ماحول دوست صنعتوں اور بائیو ادویات سے متعلقہ  آئی پی قوانین، تخلیق، تحفظ، اطلاق، خدمات اور بین الاقوامی تعاون کے موضوعات پر گفتگو کریں گے۔

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ایشیائی کھیلوں کے ذریعے یی وو سے کھیلو...

ہانگ ژو (شِنہوا) چین میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کا انعقاد قریب آ تے ہی ملک کے چھوٹی مصنوعات کے مرکز یی وو سے 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران کھیلوں کی مصنوعات کی برآمدات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

کسٹمز اعداد و شمار کے مطابق چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے یی وو نے پہلی ششماہی میں 3.52 ارب یوآن (تقریباً 48 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر) مالیت کا کھیلوں کا سامان برآمد کیا جو گزشتہ برس کی اسی مدت سے 22.5 فیصد زائد ہے۔

ژے جیانگ کے صوبائی دارالحکومت ہانگ ژو میں 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک 19 ویں ایشیائی کھیلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے ساتھ ہی دیگر ایشیائی ممالک سے موصول آرڈرز میں اضافہ ہورہا ہے۔

یی وو میں کھیلوں کا سامان فروخت کرنے والے شیانگ لی لی نے بتایا کہ آمدہ ایشیائی کھیلوں کے سبب بال کھیلوں کی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی شرح نمو گزشتہ برس کی نسبت 30 فیصد سے زائد ہے۔

شیانگ کے مطابق غیر ملکی صارفین اب اعلیٰ معیار کی مصنوعات کے لئے چھوٹے آرڈرز دیتے ہیں، اس لئے متعلقہ کمپنیاں بھاری نفع کی مصنوعات کے لئے تحقیق و ترقی پر اصل ڈیزائن میں بھاری سرمایہ کاری کررہی ہیں۔

ایک پاکستانی خریدار نے بتایا کہ رواں سال چین میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں نے پاکستان میں بھی کھیلوں کا جنون پیدا کردیا ہے۔ میں یہاں باسکٹ بال اور دیگر مصنوعات خریدنے اور چینی فراہم کنندگان کے ساتھ تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے آیا ہوں۔

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کے موضوع پر تیار...

ہانگ ژو (شِنہوا) ہانگ ژو میں ہانگ ژو میٹرو لائن 19 کی سب وے ٹرینز کو 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے نشان اور نعروں سے سجایا گیا ہے اور یہ 16 مئی 2023 سے زیراستعمال ہیں ۔

ہانگ ژو میٹرو لائن 19 شہر میں تین اہم نقل و حمل کے مراکز کو باہمی طور پر منسلک کرتی ہے جس میں شیاؤ شان بین الاقوامی ہوائی اڈا، ہانگ ژو مشرقی ریلوے اسٹیشن اور ہانگ ژو مغربی ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔

یہ ہانگ ژو کے رہائشیوں اور بین الاقوامی سیاحوں دونوں کو ایشیائی کھیلوں کے موضوع پر مبنی سفر پیش کرتی ہے۔

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے صدر مقام ہانگ ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی علامات سے سجی ایک سب وے ٹرین میں لوگ سفر کررہے ہیں۔  (شِنہوا)

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے صدر مقام ہانگ ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی علامات سے سجی ایک سب وے ٹرین سے مسافر باہر آرہے ہیں ۔  (شِنہوا)

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے میٹاورس کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے ای...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) کے مطابق چین نے اپنی میٹاورس صنعت کی جدید ترقی کو فروغ دینے کے لئے تین سالہ ایکشن پلان کی نقاب کشائی کی ہے۔

ایم آئی آئی ٹی اور چار دیگر محکموں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ اس منصوبے میں 2023۔ 2025 کے ٹائم فریم میں شعبے کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے جدید میٹاورس ٹیکنالوجیز اور صنعتی نظام کی تعمیر سمیت اقدامات کی تفصیل دی گئی ہے۔

منصوبے کے مطابق 2025 تک میٹاورس ٹیکنالوجیز ، صنعتوں، ایپلی کیشنز اور دیگر شعبوں میں پیش رفت کی جانی چاہئے اور میٹاورس ڈیجیٹل میعشت میں ایک اہم ترقی کا قطب بن جائے گا۔

اس کا مقصد عالمی اثر و رسوخ کے ساتھ تین سے پانچ میٹاورس سے متعلق کمپنیز کو فروغ دینا اور 2025 تک تین سے پانچ صنعتی کلسٹر اضلاع کی تعمیر کرنا تھا۔

منصوبے میں اہم میٹاورس ٹیکنالوجیز کی مربوط جدت سازی کو بڑھانے کی کوششوں پر بھی زور دیا گیا اور صنعتی میٹورس اور ڈیجیٹل لائف میں پانچ بنیادی کاموں کا خاکہ پیش کیا گیا۔

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سفارتخانے کا الجیریا کی خیراتی تنظیم کو...

الجزائر (شِنہوا) الجزائر میں چینی سفارت خانہ نے معذور افراد کی مدد کے لیے سلیمہ سوکری چیریٹی اینڈ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کو 44 برقی اور دستی وہیل چیئرز عطیہ کی ہیں۔

الجیریا میں چین کے سفیر لی جیان نے دارالحکومت الجزائر میں منعقدہ عطیات کی تقریب سے خطاب کیا۔

لی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ وہیل چیئرز ان کی زندگی اور کام کو بہتر طریقے سے آسان بنائیں گی اور آج کی خیراتی سرگرمی کے ذریعےہم الجیریامیں معذور افراد کی فلاح و بہبود میں حصہ ڈال سکتے ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ مزید تنظیموں سے بھی لوگوں کے اس گروپ پر توجہ دینے کا مطالبہ کریں گے۔

اس کے علاوہ سفیر نے کہا کہ یہ تقریب چین اور الجیریاکے درمیان دوستی اور تعاون کا ایک مضبوط ثبوت ہے۔

 انہوں نے خیرات سمیت لوگوں کے ذریعہ معاش کے شعبے میں الجیریاکے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

فاؤنڈیشن کی صدر سلیمہ سوکری نے عطیہ وصول کرنے والے معذور افراد کے خاندانوں کی جانب سے چینی سفارت خانہ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ عطیہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور  عوام کے درمیان گہری دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔

افغانستان، افغان سیکورٹی فورسز نے اسلحہ اور...

میدان شر (شِنہوا) افغان سیکورٹی فورسز نے افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

صوبائی پو لیس کی جا نب سے پیر کے روز جاری بیان میں مزید تفصیلات فراہم کئے بغیر کہا گیا ہے کہ جلریز اور دائیمرداد اضلاع سے تین اے کے ایم، ایک مشین گن، تین ایس کے ایس اور مختلف قسم کے گولہ بارود برآمد ہوئے ہیں۔

اس سے قبل افغان پولیس نے کابل میں گزشتہ ایک سال کے دوران 21 کلاشنکوف، 83 پستول اور گولہ بارود برآمد کر کے قبضے میں لینے کا دعوی کیا تھا۔

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سفارت خانے کا برطانیہ میں متعلقہ فریقین...

لندن (شِنہوا) برطانیہ میں چینی سفارت خانہ نے  متعلقہ فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ چین مخالف سیاسی جوڑ توڑ بند کریں۔

برطانوی میڈیا کی جانب سے چین کو انٹیلی جنس فراہم کرنے کے شبے میں دو برطانوی شہریوں کی گرفتاری سے متعلق حالیہ رپورٹس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سفارت خانہ کے ترجمان نے کہا کہ چین پر برطانوی انٹیلی جنس معلومات چرانے کا شبہ  مکمل طور پر من گھڑت ہے اور بدنیتی پر مبنی بدنامی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اور برطانیہ میں متعلقہ جماعتوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ چین مخالف سیاسی جوڑ توڑ اور اس طرح کے خود ساختہ سیاسی تماشے کو بند کریں۔

چینی طیارہ ساز کمپنی کو 1،061 سی 919 جیٹ طیا...

شنگھائی (شِنہوا) کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ لمیٹڈ(سی او ایم اے سی) کے بورڈ چیئرمین ہی ڈونگ فینگ نے 16 ویں پوجیانگ انوویشن فورم میں کہا ہے کہ چین کے مقامی سی 919 طیارے کے آرڈرز کی تعداد  1،061 تک پہنچ گئی ہے۔

سی 919 اور اے آر جے 21 جیٹ لائنز تیار کرنے والی طیارہ ساز کمپنی کے مطابق چین کے مقامی طور پر تیار کردہ مسافر طیاروں کے شعبے نے ابتدائی طور پر ایک پروڈکٹ لائن اپ تشکیل دی ہے جس میں علاقائی طیاروں سے لے کر مختصر سے درمیانے فاصلے کے نیرو باڈی ایئر کرافٹ اور طویل فاصلے تک کے وائڈ باڈی ایئر کرافٹ شامل ہیں۔ 

دسمبر 2022 میں سی 919 کے افتتاحی کسٹمر چائنہ ایسٹرن ایئر لائنزنے ترسیل حاصل کی جس کا تجارتی آپریشن مئی 2023 میں شروع ہوا۔

دو طیارے شنگھائی اور چھنگ دوکے درمیان فضائی روٹ پر فعال طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جو ایئر لائنز کے ذریعہ چلائے جاتے ہیں۔

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا تبت بہترین کاروباری ماحول سے سرمایہ...

لہاسا( شِنہوا) چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیارعلاقے میں جنوری سے جولائی کے دوران 740 سرمایہ کاری منصوبوں پر دستخط ہوئے جن میں سرمایہ کاری کی حقیقی مالیت 34.32 ارب یوآن (تقریباً 4.76 ارب امریکی ڈالرز) تھی ۔

مقامی حکام نے بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران تبت میں مقرر کردہ اثاثہ سرمایہ کاری تقریباً 19.72 ارب یوآن تک پہنچ گئی جس سے خطے میں 7 ہزار 997 افراد کو روزگار  حاصل ہوا اور انہیں تقریباً 8 کروڑ 89 لاکھ 10 ہزار یوآن کا معاوضہ ملا۔

علاقائی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے سرمایہ کاری فروغ بیورو کے مطابق تبت نے اپنا کاروباری ماحول بہتر بنایا ہے اور رواں سال سرمایہ کار دوست پالیسیاں متعارف کرائی ہیں۔

مغربی ترقی حکمت علمی کے مطابق کاروباری ادارے ٹیکس پالیسی سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں جس کے تحت انہیں کاروباری انکم ٹیکس پر 15 فیصد کی رعایت دی گئی ہے۔

حکومت نے سیاحت ، ثقافت ، صاف توانائی ، سبز تعمیراتی مواد اور سطح مرتفع حیاتیات جیسی خصوصی صنعتوں کے فروغ کے لئے 11 ارب یوآن کا سرمایہ کاری فنڈ قائم کیا ہے جو اس کی صنعتی تعاون پالیسی کا حصہ ہے۔

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشین گیمز کی مشعل ریلے نے جیاشنگ کے ولولے ا...

ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر جیاشنگ میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے منعقد ہوئی ۔ یہ مشعل ریلے کا تیسرا مرحلہ تھا جس کے دوران 8.8 کلومیٹر طویل سفر میں مشعل جیاشنگ کے تاریخی مقامات سے گزری۔

مشعل ریلے کا آغاز زی چھانگ ورثہ پارک سے ہوا جس میں 170 مشعل برداروں نے شرکت کی۔

231 عیسوی میں قائم ہونے والا زی چھنگ کئی برس تک جیاشنگ کا سیاسی، معاشی، ثقافتی اور فوجی مرکز رہا ہے۔

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر جیاشنگ میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کے دوران مشعل بردار وانگ یل یو مشعل لیکر دوڑ رہا ہے۔ (شِںہوا)

مشعل شہر کے مشہور مقامات سے گزری جن میں شی زی ہوئی فیری، جنوبی جھیل پر ریڈ بوٹ اور بیجنگ- ہانگ ژو گرینڈ کینال شامل ہیں۔ مشعل کو " ابدی شعلے" کا نام دیا گیا۔

جیاشنگ تاریخ وثقافت سے مالامال شہر ہے جس نے اپنی متحرک شہری زندگی کے اظہار کے لئے مشعل ریلے کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا۔

مشعل کے راستے پر شہریوں نے فن کا شاندار مظاہرہ کیا جسے آن لائن لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے نشر کیا گیا جس سے شہر کی ساکھ مزید بہتر ہوئی ۔

ٹوکیو اولمپکس میں چین کے بیڈمنٹن مکسڈ ڈبلز چیمپیئن وانگ یل یو جیاشنگ میں پہلے مشعل بردار تھے۔ انہوں نے کہا کہ مشعل تھامنے کے بعد میں کافی وقت تک پر جوش رہا۔

وانگ پرامید ہیں کہ مستقبل میں کھیلوں کی ترقی کے لئے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر جیاشنگ میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کے دوران مشعل بردار ژانگ شیاؤ مشعل لیکر دوڑ رہی ہے۔ (شِںہوا)

اتوار کو چین میں اساتذہ کا عالمی دن بھی تھا جس کی مناسبت سے ریلے کا اختتام ژانگ شیاؤ پھنگ نے کیا جو جیاشنگ آزمائشی پرائمری اسکول کی پرنسپل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہر تعلیم کی حیثیت سے میرے ہاتھ میں جو کچھ ہے وہ صرف ایک مشعل نہیں بلکہ امید اور توقعات بھی ہیں ۔