• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

ہانگ ژو گیمز، غزہ کی بیچ والی بال ٹیم خواب...

غزہ (شِنہوا)  غزہ  کی 5 رکنی بیچ والی بال ٹیم وقت کم اور مقابلہ سخت ہو نے کے باعث ہانگ ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے لئے تربیت میں مصروف ہے۔

ٹیم نے شِنہوا کو بتایا کہ وہ چین میں اپنے حریفوں کو چیلنج کرنے کے لئے دن میں 8 گھنٹے تربیت حاصل کرتے ہیں۔ غزہ کی ٹیم 4 کھلاڑیوں اور ایک کوچ پر مشتمل ہے۔

شِںہوا سے گفتگو میں غزہ کے کھلاڑی عبداللہ العرقان نے بتایا کہ اگرچہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ چین میں تمغہ جیتنا آسان نہیں ہوگا لیکن ہم واقعی اس کی کوشش کریں گے۔

20 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں فلسطین کی نمائندگی کرنا ان کا بچپن کا خواب تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ 6 برس سال کی عمر سے والی بال کھیل رہے ہیں۔ وہ اپنے والد کے ساتھ میچز میں شرکت کرتے تھے جو غزہ میں والی بال کے مشہورترین کھلاڑی تھے۔

عبداللہ نے بتایا کہ انہوں نے پہلا خواب اس کھیل میں کپ جیتنے کا دیکھا تھا اور اس سے اپنے والد کو آگاہ کیا ۔  میرے والد نے مجھے اپنے خواب کے مطابق آگے بڑھنے اور والی بال کے ذریعے اپنی خواہش پوری کرنے کی کوشش کی ترغیب دی۔

تاہم العرقان کے لئے مقابلے کا یہ راستہ خاصا دشوار تھا  کیونکہ وہ جسمانی طور پر بہت دبلا پتلا تھا۔

مزید یہ  کہ غزہ کی پٹی کے غیرمستحکم سیاسی اور معاشی حالات بھی اس کے حوصلے پست کررہے تھے ۔ غزہ کی آبادی 23 لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکثروبیشتر وہ سوچتے تھے کہ اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ جنگ زدہ علاقے میں رہتے ہیں اور مسلح دھڑوں کے درمیان 4 بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں اور فوجی کشیدگی کو دیکھ چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی ہم کسی تنازع میں موت سے بچ جاتے ہیں تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ میرے لیے ایک اور پیغام ہے کہ مجھے اپنی کوشش جاری رکھتے ہوئے اپنا خواب پورا کرنے کے لئے بہت کام کرنا ہے۔

 
۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ ژو گیمز، غزہ کی بیچ والی بال ٹیم خواب...

غزہ (شِنہوا)  غزہ  کی 5 رکنی بیچ والی بال ٹیم وقت کم اور مقابلہ سخت ہو نے کے باعث ہانگ ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے لئے تربیت میں مصروف ہے۔

ٹیم نے شِنہوا کو بتایا کہ وہ چین میں اپنے حریفوں کو چیلنج کرنے کے لئے دن میں 8 گھنٹے تربیت حاصل کرتے ہیں۔ غزہ کی ٹیم 4 کھلاڑیوں اور ایک کوچ پر مشتمل ہے۔

شِںہوا سے گفتگو میں غزہ کے کھلاڑی عبداللہ العرقان نے بتایا کہ اگرچہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ چین میں تمغہ جیتنا آسان نہیں ہوگا لیکن ہم واقعی اس کی کوشش کریں گے۔

20 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں فلسطین کی نمائندگی کرنا ان کا بچپن کا خواب تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ 6 برس سال کی عمر سے والی بال کھیل رہے ہیں۔ وہ اپنے والد کے ساتھ میچز میں شرکت کرتے تھے جو غزہ میں والی بال کے مشہورترین کھلاڑی تھے۔

عبداللہ نے بتایا کہ انہوں نے پہلا خواب اس کھیل میں کپ جیتنے کا دیکھا تھا اور اس سے اپنے والد کو آگاہ کیا ۔  میرے والد نے مجھے اپنے خواب کے مطابق آگے بڑھنے اور والی بال کے ذریعے اپنی خواہش پوری کرنے کی کوشش کی ترغیب دی۔

تاہم العرقان کے لئے مقابلے کا یہ راستہ خاصا دشوار تھا  کیونکہ وہ جسمانی طور پر بہت دبلا پتلا تھا۔

مزید یہ  کہ غزہ کی پٹی کے غیرمستحکم سیاسی اور معاشی حالات بھی اس کے حوصلے پست کررہے تھے ۔ غزہ کی آبادی 23 لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکثروبیشتر وہ سوچتے تھے کہ اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ جنگ زدہ علاقے میں رہتے ہیں اور مسلح دھڑوں کے درمیان 4 بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں اور فوجی کشیدگی کو دیکھ چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی ہم کسی تنازع میں موت سے بچ جاتے ہیں تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ میرے لیے ایک اور پیغام ہے کہ مجھے اپنی کوشش جاری رکھتے ہوئے اپنا خواب پورا کرنے کے لئے بہت کام کرنا ہے۔

 
۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ۔ اسلام آباد ۔ گھریلو آرائش اور فرنی...

اسلام آباد میں لوگ گھریلو آرائش اور فرنیچر  کی نمائش دیکھ رہے ہیں ۔ (شِنہوا)

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ۔ اسلام آباد ۔ گھریلو آرائش اور فرنی...

اسلام آباد میں لوگ گھریلو آرائش اور فرنیچر  کی نمائش دیکھ رہے ہیں ۔ (شِنہوا)

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ۔ اسلام آباد ۔ گھریلو آرائش اور فرنی...

اسلام آباد میں لوگ گھریلو آرائش اور فرنیچر  کی نمائش دیکھ رہے ہیں ۔ (شِنہوا)

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ۔ اسلام آباد ۔ گھریلوآرائش اور فرنیچ...

اسلام آباد میں لوگ گھریلو آرائش اور فرنیچر کی نمائش دیکھ رہے ہیں ۔ (شِنہوا)

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ۔ اسلام آباد ۔ گھریلوآرائش اور فرنیچ...

اسلام آباد میں لوگ گھریلو آرائش اور فرنیچر کی نمائش دیکھ رہے ہیں ۔ (شِنہوا)

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ۔ اسلام آباد ۔ گھریلوآرائش اور فرنیچ...

اسلام آباد میں لوگ گھریلو آرائش اور فرنیچر کی نمائش دیکھ رہے ہیں ۔ (شِنہوا)

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شاؤشنگ ۔ ایشیائی کھیل ۔ مشعل ریلے

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر شاؤ شنگ میں مشعل بردار لو من جیا  19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل لیکر دوڑ رہی ہے۔(شِنہوا)

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سنکیانگ ۔ کاشغر۔ قدیم شہر نظارہ

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغورخوداختیار خطے کے قدیم شہر کاشغر کے خوبصورت مقام پر سیاح فن کا مظاہرہ دیکھ رہے ہیں  ۔ (شِنہوا)

 

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سنکیانگ ۔ کاشغر۔ قدیم شہر نظارہ

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے قدیم شہر کاشغر کے خوبصورت مقام پر لوگ رقص میں مگن ہیں۔(شِنہوا)

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران حکومت اچھی نگرانی کرے گی تو 100 نمبر د...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فروری کے آخر اور مارچ کے شروع میں انتخابات ہوسکتے ہیں۔ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عام انتخابات سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کب ہونگے، یہ فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔ نگران حکومت کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگران حکومت اچھی نگرانی کرے گی تو 100 نمبر دیں گے۔ نگران سیٹ اپ کا بنیادی کام انتخابات کرانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کی نجکاری سے سیاسی نقصان ہوتا ہے۔ اداروں کی نجکاری کرنا مشکل فیصلہ ہوتا ہے جو سیاستدان نہیں کر پائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میجرراجہ عزیز بھٹی شہید کا 58واں یوم شہادت(آ...

جنگ ستمبر 65ء کے ہیرو،نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 58واں یوم شہادت(آج)12 ستمبرکو منایا جائے گااس سلسلے میں شہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادر یںچڑھائی جائے گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی جبکہ ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں راجہ عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نی12ستمبر65ء کوپاک بھارت جنگ کے دوران لاہور کے محاذ پر جام شہادت نوش کیاانہیں پاکستان کی مسلح افواج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہباز شریف کا بیگم کلثوم نواز کی وفات کو پان...

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف کا بیگم کلثوم نواز کی وفات کو پانچ سال مکمل ہونے پر خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بڑی بہنوں کی طرح بھابھی تھیں بیگم کلثوم نواز ہماری دعائوں اور یادوں میں زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گی آمریت کے خلاف ان کی بہادری، سیاسی بصیرت اور جدوجہد تاریخ کا ایک ناقابل فراموش باب ہے بیگم کلثوم نواز نے مشکل کی گھڑی میں سیاسی میدان میں قدم رکھا اور ایسا شاندار کردار نبھایا جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا سیاسی کارکنوں کے لئے وہ ایک شفیق والدہ کی طرح تھیں، وہ سراپا خیرخواہی اور دانائی تھیں علم وادب سے انہیں خصوصی محبت تھی، اسلام، قرآن اور مشرقی روایات ہی ان کی پہچان تھی ذاتی حوالے سے بڑی بہن کے طور پر ان کی شفقت، راہنمائی اور مخلصانہ مشورے میرا قیمتی اثاثہ ہے افسوس! دنیا سے رخصت ہوتے وقت ان کے پیاروں کو ان سے دور کردیا گیا تھا یہ غم ہم بطور خاندان کبھی بھلا نہیں سکتے اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے، اہل خانہ اور تمام وابستگان کو صبر جمیل دے۔ آمین

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فراڈ کیس میں علی وزیر کی ضمانت منظور ، رہائی...

انسداد دہشتگردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے تھانہ بھارہ کہو فراڈ کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔ علی وزیر کی جانب سے وکیل عطااللہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تین ستمبر کو تھانہ بھارہ کہو فراڈ کیس میں علی وزیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور، سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا،...

پشاور میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق ورسک روڈ پر ہونے والے دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوا جبکہ فرنٹیئر کور کے 5 اہلکار اور 2 شہری زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ایس پی ورسک نے بتایا کہ مچنی سے مہمند رائفل کی گاڑیاں پشاور آ رہی تھیں، ساڑھے 10 بجے مہمند رائفل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دیگر اہلکار زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ دو سویلین بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکا خودکش نہیں، آئی ڈی بلاسٹ ہوا ہے، پہلے سے کوئی تھرٹ نہیں تھی، تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلاول بھٹو زرداری بوکھلا گئے ہیں' جماعت کے ا...

جمعیت علماء اسلام (ف) نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بوکھلا گئے ہیں' جماعت کے اندر باپ اور بیٹے کی جنگ ہے' جے یو آئی پورے ملک میں انتخابات میں بہترین کارکردگی دکھائے گی' الیکشن سے اتحادی نہیں بھاگ رہے بلکہ ان کی جماعت کے اندر باپ اور بیٹے میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے پوچھیں کہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں انہوں نے حلقہ بندی اور مردم شماری کے حوالے سے کن امور پر اتفاق کیا تھا۔ اگر ایک ماہ الیکشن تاخیر سے ہوئے تو کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔ اصل مقصد یہ ہے کہ الیکشن صاف شفاف اور غیر جانبدار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اپنے ملک کے اندر جو جی ٹوئنٹی کانفرنس کرائی ہے وہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر ایک متنازعہ حیثیت اختیار کرگئی ہے۔ 76سالوں سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشمیر کا مسئلہ حل طلب ہے۔ ہزاروں خاندان مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد نے پاکستان کی سالمیت اور اس کی بقا کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوںنے کہا کہ ہندوستان مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر دنیا کو اپنا چہرہ دکھانے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ابھی ابتدائی سیاست سیکھنا شروع کی ہے انہوں نے کوئی لاشیں نہیں اٹھائیں بلکہ ملک کے اندر ہزاروں لاشیں جے گگگیو آئی اٹھا چکی ہے۔ مولانا فضل الرحمن اور مولانا عبدالغفور حیدری پر خودکش حملے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہماری جماعت ہوئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری ابھی سیاست میں نومولود ہے اسے سیاست کے دائو پیچ ابھی صحیح طرح سے نہیں آتے اپنے گھر کی لڑائی کو وہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ شامل نہ کرے۔ سیاسی اسٹنٹ بنا کر وہ لوگوں میں ہمدریاں حاصل کرنا چاہتا ہے۔ الیکشن کا دنگل جب بجے گا تو لوگوں کو پتا چلے گا کہ اس ملک میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کون ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپ...

پنجاب کی نگران کابینہ نے صوبے میں ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 25 واں اجلاس ملتان میں منعقد ہوا جس میں 39 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، کابینہ اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیران، سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام شریک تھے۔ اجلاس میں پنجاب کابینہ نے ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی، وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن فوری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ پنجاب کابینہ نے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں، معذور افراد اور طلبا و طالبات کو فری سہولت دینے کی بھی منظوری دی ہے۔ صوبائی کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں، معذور افراد اور طلبا و طالبات کو مفت ٹکٹ ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سفارتخانے کا الجیریا کی خیراتی تنظیم کو...

الجزائر میں چینی سفارت خانہ نے معذور افراد کی مدد کے لیے سلیمہ سوکری چیریٹی اینڈ ہیومینیٹیرین فانڈیشن کو 44 برقی اور دستی وہیل چیئرز عطیہ کی ہیں۔ الجیریا میں چین کے سفیر لی جیان نے دارالحکومت الجزائر میں منعقدہ عطیات کی تقریب سے خطاب کیا۔ لی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ وہیل چیئرز ان کی زندگی اور کام کو بہتر طریقے سے آسان بنائیں گی اور آج کی خیراتی سرگرمی کے ذریعیہم الجیریامیں معذور افراد کی فلاح و بہبود میں حصہ ڈال سکتے ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ مزید تنظیموں سے بھی لوگوں کے اس گروپ پر توجہ دینے کا مطالبہ کریں گے۔ اس کے علاوہ سفیر نے کہا کہ یہ تقریب چین اور الجیریاکے درمیان دوستی اور تعاون کا ایک مضبوط ثبوت ہے۔ انہوں نے خیرات سمیت لوگوں کے ذریعہ معاش کے شعبے میں الجیریاکے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ فانڈیشن کی صدر سلیمہ سوکری نے عطیہ وصول کرنے والے معذور افراد کے خاندانوں کی جانب سے چینی سفارت خانہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عطیہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور عوام کے درمیان گہری دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان، افغان سیکورٹی فورسز نے اسلحہ اور...

افغان سیکورٹی فورسز نے افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ صوبائی پو لیس کی جا نب سے پیر کے روز جاری بیان میں مزید تفصیلات فراہم کئے بغیر کہا گیا ہے کہ جلریز اور دائیمرداد اضلاع سے تین اے کے ایم، ایک مشین گن، تین ایس کے ایس اور مختلف قسم کے گولہ بارود برآمد ہوئے ہیں۔ اس سے قبل افغان پولیس نے کابل میں گزشتہ ایک سال کے دوران 21 کلاشنکوف، 83 پستول اور گولہ بارود برآمد کر کے قبضے میں لینے کا دعوی کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سفارت خانے کا برطانیہ میں متعلقہ فریقین...

برطانیہ میں چینی سفارت خانہ نے متعلقہ فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ چین مخالف سیاسی جوڑ توڑ بند کریں۔ برطانوی میڈیا کی جانب سے چین کو انٹیلی جنس فراہم کرنے کے شبے میں دو برطانوی شہریوں کی گرفتاری سے متعلق حالیہ رپورٹس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سفارت خانہ کے ترجمان نے کہا کہ چین پر برطانوی انٹیلی جنس معلومات چرانے کا شبہ مکمل طور پر من گھڑت ہے اور بدنیتی پر مبنی بدنامی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اور برطانیہ میں متعلقہ جماعتوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ چین مخالف سیاسی جوڑ توڑ اور اس طرح کے خود ساختہ سیاسی تماشے کو بند کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی طیارہ ساز کمپنی کو 1،061 سی 919 جیٹ طیا...

کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ لمیٹڈ کے بورڈ چیئرمین ہی ڈونگ فینگ نے 16 ویں پوجیانگ انوویشن فورم میں کہا ہے کہ چین کے مقامی سی 919 طیارے کے آرڈرز کی تعداد 1،061 تک پہنچ گئی ہے۔ سی 919 اور اے آر جے 21 جیٹ لائنز تیار کرنے والی طیارہ ساز کمپنی کے مطابق چین کے مقامی طور پر تیار کردہ مسافر طیاروں کے شعبے نے ابتدائی طور پر ایک پروڈکٹ لائن اپ تشکیل دی ہے جس میں علاقائی طیاروں سے لے کر مختصر سے درمیانے فاصلے کے نیرو باڈی ایئر کرافٹ اور طویل فاصلے تک کے وائڈ باڈی ایئر کرافٹ شامل ہیں۔ دسمبر 2022 میں سی 919 کے افتتاحی کسٹمر چائنہ ایسٹرن ایئر لائنزنے ترسیل حاصل کی جس کا تجارتی آپریشن مئی 2023 میں شروع ہوا۔ دو طیارے شنگھائی اور چھنگ دوکے درمیان فضائی روٹ پر فعال طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جو ایئر لائنز کے ذریعہ چلائے جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا تبت بہترین کاروباری ماحول سے سرمایہ ک...

چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیارعلاقے میں جنوری سے جولائی کے دوران 740 سرمایہ کاری منصوبوں پر دستخط ہوئے جن میں سرمایہ کاری کی حقیقی مالیت 34.32 ارب یوآن(تقریبا 4.76 ارب امریکی ڈالرز) تھی ۔ مقامی حکام نے بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران تبت میں مقرر کردہ اثاثہ سرمایہ کاری تقریبا 19.72 ارب یوآن تک پہنچ گئی جس سے خطے میں 7 ہزار 997 افراد کو روزگار حاصل ہوا اور انہیں تقریبا 8 کروڑ 89 لاکھ 10 ہزار یوآن کا معاوضہ ملا۔ علاقائی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے سرمایہ کاری فروغ بیورو کے مطابق تبت نے اپنا کاروباری ماحول بہتر بنایا ہے اور رواں سال سرمایہ کار دوست پالیسیاں متعارف کرائی ہیں۔ مغربی ترقی حکمت علمی کے مطابق کاروباری ادارے ٹیکس پالیسی سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں جس کے تحت انہیں کاروباری انکم ٹیکس پر 15 فیصد کی رعایت دی گئی ہے۔ حکومت نے سیاحت ، ثقافت ، صاف توانائی ، سبز تعمیراتی مواد اور سطح مرتفع حیاتیات جیسی خصوصی صنعتوں کے فروغ کے لئے 11 ارب یوآن کا سرمایہ کاری فنڈ قائم کیا ہے جو اس کی صنعتی تعاون پالیسی کا حصہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشین گیمز کی مشعل ریلے نے جیاشنگ کے ولولے ا...

چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر جیاشنگ میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے منعقد ہوئی ۔ یہ مشعل ریلے کا تیسرا مرحلہ تھا جس کے دوران 8.8 کلومیٹر طویل سفر میں مشعل جیاشنگ کے تاریخی مقامات سے گزری۔ مشعل ریلے کا آغاز زی چھانگ ورثہ پارک سے ہوا جس میں 170 مشعل برداروں نے شرکت کی۔ 231 عیسوی میں قائم ہونے والا زی چھنگ کئی برس تک جیاشنگ کا سیاسی، معاشی، ثقافتی اور فوجی مرکز رہا ہے مشعل شہر کے مشہور مقامات سے گزری جن میں شی زی ہوئی فیری، جنوبی جھیل پر ریڈ بوٹ اور بیجنگ- ہانگ ژو گرینڈ کینال شامل ہیں۔ مشعل کو " ابدی شعلے" کا نام دیا گیا۔ جیاشنگ تاریخ وثقافت سے مالامال شہر ہے جس نے اپنی متحرک شہری زندگی کے اظہار کے لئے مشعل ریلے کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا۔ مشعل کے راستے پر شہریوں نے فن کا شاندار مظاہرہ کیا جسے آن لائن لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے نشر کیا گیا جس سے شہر کی ساکھ مزید بہتر ہوئی ۔ ٹوکیو اولمپکس میں چین کے بیڈمنٹن مکسڈ ڈبلز چیمپیئن وانگ یل یو جیاشنگ میں پہلے مشعل بردار تھے۔ انہوں نے کہا کہ مشعل تھامنے کے بعد میں کافی وقت تک پر جوش رہا۔ وانگ پرامید ہیں کہ مستقبل میں کھیلوں کی ترقی کے لئے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ اتوار کو چین میں اساتذہ کا عالمی دن بھی تھا جس کی مناسبت سے ریلے کا اختتام ژانگ شیا پھنگ نے کیا جو جیاشنگ آزمائشی پرائمری اسکول کی پرنسپل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہر تعلیم کی حیثیت سے میرے ہاتھ میں جو کچھ ہے وہ صرف ایک مشعل نہیں بلکہ امید اور توقعات بھی ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ ژو گیمز، غزہ کی بیچ والی بال ٹیم خواب پ...

غزہ کی 5 رکنی بیچ والی بال ٹیم وقت کم اور مقابلہ سخت ہو نے کے باعث ہانگ ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے لئے تربیت میں مصروف ہے۔ ٹیم نے شِنہوا کو بتایا کہ وہ چین میں اپنے حریفوں کو چیلنج کرنے کے لئے دن میں 8 گھنٹے تربیت حاصل کرتے ہیں۔ غزہ کی ٹیم 4 کھلاڑیوں اور ایک کوچ پر مشتمل ہے۔ شِںہوا سے گفتگو میں غزہ کے کھلاڑی عبداللہ العرقان نے بتایا کہ اگرچہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ چین میں تمغہ جیتنا آسان نہیں ہوگا لیکن ہم واقعی اس کی کوشش کریں گے۔ 20 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں فلسطین کی نمائندگی کرنا ان کا بچپن کا خواب تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ 6 برس سال کی عمر سے والی بال کھیل رہے ہیں۔ وہ اپنے والد کے ساتھ میچز میں شرکت کرتے تھے جو غزہ میں والی بال کے مشہورترین کھلاڑی تھے۔ عبداللہ نے بتایا کہ انہوں نے پہلا خواب اس کھیل میں کپ جیتنے کا دیکھا تھا اور اس سے اپنے والد کو آگاہ کیا ۔ میرے والد نے مجھے اپنے خواب کے مطابق آگے بڑھنے اور والی بال کے ذریعے اپنی خواہش پوری کرنے کی کوشش کی ترغیب دی۔ تاہم العرقان کے لئے مقابلے کا یہ راستہ خاصا دشوار تھا کیونکہ وہ جسمانی طور پر بہت دبلا پتلا تھا۔ مزید یہ کہ غزہ کی پٹی کے غیرمستحکم سیاسی اور معاشی حالات بھی اس کے حوصلے پست کررہے تھے ۔ غزہ کی آبادی 23 لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثروبیشتر وہ سوچتے تھے کہ اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ جنگ زدہ علاقے میں رہتے ہیں اور مسلح دھڑوں کے درمیان 4 بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں اور فوجی کشیدگی کو دیکھ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی ہم کسی تنازع میں موت سے بچ جاتے ہیں تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ میرے لیے ایک اور پیغام ہے کہ مجھے اپنی کوشش جاری رکھتے ہوئے اپنا خواب پورا کرنے کے لئے بہت کام کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نائن الیون حملے میں ہلاک ہونے والے دو افراد...

امریکی حکام نے 11ستمبر کے حملوں کے دو مہلوکین کی شناخت کا اعلان کیا ہے،یہ شناخت ان کی موت کے 22سال بعد جدید ڈی این اے تجزیہ ٹیکنالوجی کے ذریعے کیا گیا ہے،حکام نے بتایا کہ کیا کہ دو مقتولین ایک مرد اور ایک خاتون نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹاورز کے گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے تھے تاہم ان کے اہل خانہ کی درخواست پر ان کی شناخت ظاہر کرنے سے معذرت کی ہے،اس طرح نیویارک سٹی ٹاورز کے گرنے سے ہلاک ہونے والے 2,753افراد میں سے جن کی شناخت کا تعین کیا گیا ہے ان کی تعداد بڑھ کر 1,649ہو گئی،شہر کے میئر ایرک ایڈمز نے ایک بیان میں اپنی امید کا اظہار کیا کہ شناخت سے ان دو مقتولین کے خاندانوں کو کچھ سکون ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی شناخت کے لیے کوششیں جاری رہیں گی،2021کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ نائن الیون کے واقعے میں مارے جانے والے کسی شخس کی نئی شناخت کی گئی ہے، یہ ایک ایسا عمل ہے جس کے لیے وقت درکار ہوتا ہے اور یہ بہت سست رفتاری سے آگے بڑھتا ہے،نیویارک کے میئر اور چیف میڈیکل ایگزامینر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دو نئے متاثرین کی شناخت "نئی جنریشن سیکوینسنگ ٹیکنالوجی، جو روایتی ڈی این اے تکنیکوں کے مقابلے میں تیز اور زیادہ حساس ہے" کے استعمال کے ذریعے کی گئی،شناخت کردہ مرد اور خاتون کی باقیات چار سال قبل ملی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی قیادت کی مراکش میں زلزلہ متاثرین کی ام...

سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں قائم شاہ سلمان امدادی تنظیم (KSrelief)کو ہدایت کی ہے کہ مراکش میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے لیے فضائی لنک یا رابطہ قائم کر کے وہاں کے متاثر کے لیے امدادی سامان بھیجا جائے، شاہی ہدایات کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے تحت ایک سعودی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کی ٹیموں کے ساتھ مراکش میں امدادی اور انسانی ہمدردی کے کاموں میں سرگرم عمل رہے گی، یہ اقدام قدرتی آفات اور بحرانوں میں دنیا بھر کے متاثرہ اور ضرورت مند افراد کے ساتھ کھڑے رہنے کے حوالے سے مملکت کے انسانی ہمدردی کے کردار کی توسیع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی سطح پرنوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح م...

عالمی سطح پر بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر نوجوان طبقہ بے روزگاری کاشکار ہے،بے روز گار افراد ذہنی تنا و کا شکار ہو کرمایوسی کی طرف چلے جاتے ہیں جس سے نوجوان مختلف سماجی برائیوں،منشیات کی لت،چوری تشدد اور ملک دشمن عناصرکا حصہ بن جاتے ہیں،عالمی اعدادوشمارکے مطابق نوجوانوں کی بے روزگاری شرح میں اضافے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔جس میں جنوبی افریقہ 60.7فیصداضافے کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔اس کے علاوہ نائیجریا 53.4فیصدر اضافے کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے۔تیسرے نمبر پر سپین ہے جہاں27فیصد نوجوانوان بے روزگاری کا شکار ہے،سائیبریا24.7فیصداضافے کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔سری لنکا 23.8فیصد پر اضافے کیساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ ترکی18.6فیصد نوجوان بے روز گاری کی شرح میں اضافے کیساتھ16ویں نمبر پر ہے،پاکستان میں صرف 39فیصد نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہیں،2022میں پاکستان میں نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح 11.31فیصد تھی جو 2021کے مقابلے میں 0.28فیصد زیادہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایلون مسک نے اپنے پسندیدہ پلیٹ فارم کے ذریعے...

امریکی ارب پتی ایلون مسک نے اپنے پسندیدہ پلیٹ فارم کے ذریعے کینیڈین گلوکار گرائمز کے ساتھ اپنے تیسرے بچے کا نام ظاہر کردیا۔ جس کے بعد ایلون مسک کے عوامی طور پر جانے جانے والے بچوں کی تعداد 11ہو گئی ہے،ایلون مسک نے ایکس پلیٹ فارم پر انکشاف کیا کہ ایک نیا بچہ ان کے خاندان میں شامل ہوا ہے اور ہم نے اس کا نام ٹیکنو میکانیکس رکھا ہے،ایلون مسک نے کہا کہ ہم اسے ٹا کہہ کر پکارتے ہیں، اس کا بڑے بھائی کا نام ایکسا ڈارک سیڈاریل رکھا گیا تھا اور اسے X A-Xii کہا جاتا ہے،دوسری جانب ایلون مسک نے صارفین کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر)میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے،ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا ہے، ایلون مسک نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد صارفین کو دستیاب ہوگا،انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس، میک اور ونڈوز کمپیوٹر پر کام کرے گا، اب آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کے لیے کسی فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوگی،ایلون مسک کے مطابق ایکس ایک گلوبل ایڈریس بک ہے اور اسی لیے کالز کے لیے فون نمبر کی ضرورت نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نائیجریا کشتی حادثے میں 26مسافر ڈوب گئے، متع...

نائیجریا میں کشتی حادثے کے واقعات تھم نہ سکے، ایک اور افسوسناک واقعہ میں مصنوعی جھیل میں مسافر بردار کشتی الٹ گئی، جس کے باعث 26افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ متعدد لا پتہ ہوگئے،بین الاقوامیمیڈیا کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ اتوار کے روز پیش آیا اور یہ گزشتہ تین ماہ کے دوران کشتی الٹنے کا دوسرا بڑا واقعہ ہے، بد قسمت کشتی میں 100سے زائد مسافر سوار تھے، جو مصنوعی جھیل پر کشتی کے ذریعے اپنی زرعی زمینوں پر جا رہے تھے،حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حادثے میں 26افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار 30مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معروف فٹبالر رونالڈو نے اپنا لگژری ہوٹل مراک...

فٹبال کی دنیا کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے مراکش کے زلزلہ متاثرین کے دل جیت لئے، معروف فٹبالر نے اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا،بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مراکش میں جمعے کی رات 6.8شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں درجنوں مکانات زمین بوس ہوگئے تھے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2000سے تجاوز کر گئی ہے، ہزاروں افراد زخمی ہیں،اسٹار فٹبالر رونالڈو نے مراکش میں اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے وقف کردیا ہے، جس کے ذریعے زلزلہ متاثرین کو پناہ فراہم کی جارہی ہے،واضح رہے کہ اسٹار فٹبال رونالڈو کا ہوٹل 4اسٹار ہے جس میں ضروریات زندگی کی تمام سہولیات موجود ہیں، ہوٹل کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سوئمنگ پول، فٹنس سینٹر اور ریسٹورنٹ بھی موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات میں مسلسل تیسرے ماہ پیٹرولی...

متحدہ عرب امارات نے مسلسل تیسرے ماہ فیول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے،رپورٹس کے مطابق یو اے ای میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے کردیا گیا ہے، نئی قیمتوں میں 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے،امارات میں سپر پیٹرول 98کی قیمت 3.14درہم سے بڑھا کر 3.42درہم لیٹر کردی گئی ہے، اسی طرح پیٹرول 95کی قیمت 3.02درہم سے بڑھا کر3.31درہم لیٹر کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شارجہ ، 2ہزار بزرگ شہریوں اور کمزور افراد کو...

شارجہ میں صحت کے شعبے سے وابستہ اہلکاروں نے 11ستمبرسے 2ہزار بزرگ شہریوں اور کمزور افراد کو ان کے گھروں میں موسمی انفلوئنزا کی ویکسین مفت فراہم کرنا شروع کردی ہے،بین الاقوامیمیڈیا کی رپورٹ کے مطابق خلود العلی، ڈائریکٹر، سینئرز سروسز سینٹر، ایس ایس ایس ڈی نے کہا کہ گزشتہ سال 1,155افراد نے حفاظتی ٹیکے لگوائے تھے، جبکہ شارجہ سوشل سروسز ڈیپارٹمنٹ (SSSD)نے کے مطابق ویکسینیشن مہم موسم سرما کے اختتام تک جاری رہے گی،محکمہ صحت کے بیان کے مطابق محکمہ کی جانب سے یہ مہم ہر سال بوڑھوں اور معذور لوگوں کی صحت کو فروغ دینے کے لیے چلائی جاتی ہے، نیز ہوم کیئر ٹیم کے ذریعے ان کو ان کی رہائش گاہ پر مفت موسمی انفلوئنزا ویکسین فراہم کرنے کے SSSDکے ہدف کی حمایت بھی کرتا ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ کا کا ڈیٹا بیس،بشمول الذھد سٹی، البطحی، کلبہ، خرفکن، دبہ الحسن، الحمریہ، المدام، اور الملیحہ میں ویکسین وصول کرنے والوں کی معلومات شامل ہیں، جیسے کہ انہیں کیا بیماریاں ہیں اور ان کی موجودہ صحت کی حالت کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا، دہشتگردی کی بڑی کارروائی، نائن الیون...

نائن الیون واقعے کو 22 برس بیت گئے، ان حملوں میں 2,977افراد مارے گئے جن میں سے اکثریت کا تعلق نیویارک سے تھا، ان حملوں کی منصوبہ بندی القاعدہ نامی شدت پسند گروہ نے افغانستان میں کی تھی،11ستمبر 2001کا سورج امریکا کیلئے قیامت بن کر چڑھا، جب دہشت گردوں نے ہائی جیک کئے گئے 2طیارے نیویارک میں موجود ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے ایک کے بعد ایک ٹکرا دیئے اور دنیا کی بلند ترین عمارت منٹوں میں زمین بوس ہوگئی، حملے میں 6ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے، 10ارب ڈالر کا مالی نقصان بھی ہوا، اسی روز دو مزید طیارے بھی ہائی جیک کئے گئے، جن میں سے ایک پینٹاگون کے قریب اور دوسرا جنگل میں گر کر تباہ ہوا تھا،ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے فوری بعد دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کی ایک لہر نے جنم لیا تھا،امریکا کی جانب سے ان حملوں کا ذمہ دار عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کو ٹھہرایا گیا تھا، ناکافی ثبوتوں کے باوجود اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے افغانستان پر جنگ مسلط کر دی تھی، جس کے بعد سے دہشت گردی کے جن نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،افغانستان پر امریکی حملے میں شدت پسندوں کے ساتھ ساتھ ہزاروں افغان شہری بھی مارے گئے، ہزاروں بے گھر ہوئے، تاہم امریکا کو اس جنگ میں کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا کے شہر وینکوور میں خالصتان کے قیام کے...

سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر وینکوور میں خالصتان کے قیام کے لیے پرامن ماحول میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا،پولنگ کا آغاز ہردیپ سنگ نجر کی والدہ اور والد نے ووٹ ڈال کر کیا۔ ووٹنگ سینٹر کی فضا خالصتان لے کر رہیں گے اور دہلی بنے گا خالصتان کے نعروں سے گونجتی رہی،ووٹنگ کا وقت شروع ہونے سے قبل ہی ووٹ ڈالنے کے لیے طویل قطاریں لگ گئیں تھیں۔ ہزاروں سکھ، خواتین اور بوڑھے افراد ووٹ ڈلنے کے لیے موجود ہیں،ووٹ ڈالنے والے سکھ کمیونٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کچھ بھی کر لے سکھوں کی تحریک کو روک نہیں سکتا۔ نریندر مودی مسلمانوں، سکھوں اور دیگر اقلیتوں کا دشمن ہے،سکھ کمیونٹی کا کہنا تھا کہ بھارت سے جنگ نہیں بلکہ جمہوری عمل کے ذریعے آزادی لینا چاہتے ہیں، بھارت سکھ کمیونٹی کو خالصتان کی آزادی کے حصول سے کبھی نہیں روک سکتا اور کینیڈا حکومت نے بھارتی مطالبے کے باوجود ریفرنڈم کی اجازت دے کر حق کا ساتھ دیا ہے،واضح رہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کو جون میں خالصتان کی تحریک سرگرمی سے چلانے پر قتل کر دیا گیا تھا۔ سکھ فار جسٹس کی قیادت کے مطابق قتل میں بھارت ملوث ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ ، کرپٹو کرنسی فراڈ میں ملوث 29 سالہ نو...

ترکیہ میں کرپٹو کرنسی فراڈ میں ملوث 29سالہ فاروق فتح کو 11ہزار 196سال قید کی سزا سنا دی گئی،عالمیمیڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں 2ہزار سے زائد افراد کو کرپٹو کرنسی کا جھانسا دیکر 356ملین لیرا کا چونا لگوانے والے فاروق فتح اوزر اور اس کی بہن اور بھائی کو سخت سزائیں سنائی گئیں،فاروق فتح نے محض 22سال کی عمر میں کمپنی کھولی تھی اور پھر منی لانڈرنگ، فراڈ اور منظم جرائم کا نیٹ ورک بنایا، کرپٹو کرنسی سے مال بنایا، اسے 2ہزار سے زائد دھوکا دہی کے مقدمات کا سامنا تھاجس پر وہ 2021میں البانیہ فرار ہو گیا، اسے جون میں ترکی واپس بھیج لایا گیا تھا ہر کیس کی الگ الگ سنوائی ہوئی اور الگ الگ سزائیں دی گئیں اس طرح مجموعی سزا 11ہزار سے زائد سال بن گئی، استغاثہ نے عدالت سے فاروق فتح کو مجموعی طور 40ہزار 562سال قید کی سزا سنانے کی درخواست کی تھی، فاروق فتح کی بہن سیراپ اور بھائی گوون کو بھی انہی الزامات کا مجرم قرار دیا گیا،یاد رہے کہ ترکیہ میں 2004میں سزائے موت ختم کردی گئی تھی لیکن اس کے بعد سے قید کی غیر معمولی سزائیں عام ہو گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلند شرح سود، ان پٹ لاگت صنعتوں کو نقصان پہن...

کاروباری رہنماوں اور صنعت کاروں نے پاکستان کی شرح سود کو علاقائی معیشتوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اور ملکی صنعتوں کے پنپنے کے لیے زیادہ مسابقتی اور سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے ان پٹ لاگت کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق صنعتی شعبے میں بگڑتے ہوئے رجحان سے پریشان تاجروں نے سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ اور محصول کو خبردار کیا کہ کاروبار کرنے کی بڑھتی ہوئی لاگت نے اس شعبے کی کارکردگی کو متاثر کیا ہے اور یہ پاکستان کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے سے روک سکتا ہے۔پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، بڑی صنعتوں کی پیداوار جون 2023 میں سال بہ سال 15 فیصد کم ہوئی جس کی وجہ کاروبار کرنے کی زیادہ لاگت ہے۔ اس کے علاوہ، مالی سال 2023 کی 12 ماہ کی مدت بھی 10.26 فیصد کی مجموعی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد طارق یوسف کا دعوی ہے کہ بڑھتی ہوئی شرح سود، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں بے تحاشہ کمی ان سب کی وجہ سے قوت خرید ختم ہو رہی ہے اور صنعتوں کو مسابقت کم ہو رہی ہے۔پاکستان میں خطے میں سب سے زیادہ شرح سود 22 فیصد ہے، اس کے مقابلے میں ملائیشیا کی شرح 3 فیصد، چین کی 3.45 فیصد، بھارت کی 6.5 فیصد اور بنگلہ دیش کی 6 فیصد ہے۔تھائی لینڈ (1997)، ارجنٹائن (2001)، برازیل (2015)، وینزویلا (2010)، ترکی (2018)، اور نائیجیریا (2016) میں بلند شرح سود کی وجہ سے ہونے والے معاشی نقصانات دیکھے گئے ہیں۔

ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ اور جولائی 2023 کے آوٹ لک کے مطابق، جون 2022 میں 21.3 فیصد کے مقابلے میں جون 2023 میں سی پی آئی افراط زر سال بہ سال کی بنیاد پر 29.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستانی روپیہ، جس کی قدر جولائی 2022 میں امریکی ڈالر کے مقابلے 207.35 روپے تھی، جون 2023 کو 286.73 روپے پر ختم ہوئی ۔ روپے کی قدر میں تیزی سے کمی نے کاروباری اعتماد کو ختم کر دیا ہے۔بجلی، گیس، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بار بار اوپر کی طرف نظرثانی ایک اور اتنا ہی مضبوط عنصر ہے جو مہنگائی کو ہوا دیتا ہے، جس کے نتیجے میں صنعتی پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ گزشتہ چند مہینوں میں پیداواری لاگت میں خطرناک حد تک اضافے نے ملک بھر میں پریشان کن اضافے کا رجحان قائم کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ سود کی شرح، کمزور شرح تبادلہ اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کی موجودگی میں بھارت، بنگلہ دیش اور چین جیسے ممالک سے مقابلہ کرنا مشکل ہوگا۔کاشف نے کہامجھے برآمدات میں مسلسل کمی کی توقع ہے، کیونکہ مینوفیکچررز کو پیداوار کی بڑھتی ہوئی لاگت کو سنبھالنے میں زبردست مسائل کا سامنا ہے۔رہنماوں کا خیال ہے کہ یہ کاروباری اور صنعتی برادری ہے جو کاروبار کرنے کی زیادہ لاگت کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔ مزید برآں، وہ حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے اور ان اخراجات کو کم کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان توانائی کی کارکردگی میں نمایاں پیش ر...

توانائی کی کارکردگی کے حوالے سے پاکستان کے عزم کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے کیونکہ عالمی بینک کی جائزہ رپورٹس میں ملک کے درجہ بندی کے اسکور میں قابل ستائش بہتری دیکھی گئی ہے، جو کہ قومی توانائی کی کارکردگی کے مطابق 100 میں سے 28 سے بڑھ کر 36 تک پہنچ گئی ہے۔ کنزرویشن اتھارٹی کی درجہ بندی میں یہ اضافہ پائیدار توانائی کے طریقوں کو اپنانے میں پاکستان کی پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے اور قوم کو درپیش توانائی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکومت کی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔نیکاکے مطابق، توانائی کی کارکردگی پر عالمی بینک کی جائزہ رپورٹیں توانائی کی بچت کے طریقوں کو فروغ دینے میں ممالک کی کوششوں اور پالیسیوں کا ایک جامع جائزہ فراہم کرتی ہیں۔یہ توانائی کے شعبے میں پاکستان کی نمایاں پیش رفت کو بھی اجاگر کرتا ہے، جو توانائی کی کھپت کو کم کرنے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کے کامیاب نفاذ کی عکاسی کرتا ہے۔ عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا اضافہ توانائی کی کارکردگی کے حوالے سے حکومت کے کثیر جہتی نقطہ نظر کا نتیجہ ہے۔توانائی کے بحران کے درمیان، پاکستان نے متعدد پالیسیوں اور پروگراموں کو نافذ کیا ہے جو توانائی کے تحفظ کو بڑھانے، قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو فروغ دینے، اور توانائی تک رسائی کو بہتر بنانے پر مرکوز ہیں۔ ان کوششوں نے نہ صرف زیادہ پائیدار توانائی کا منظر پیش کیا ہے بلکہ معیشت اور اس کے شہریوں کی فلاح و بہبود پر بھی مثبت اثر ڈالا ہے۔توانائی کی بچت کے لیے حکومت کا عزم اس کے اہداف اور جامع حکمت عملی سے ظاہر ہوتا ہے۔ پاکستان نے 2030 تک اپنی توانائی کی شدت کو 30 فیصد تک کم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جس سے توانائی کی کھپت کو بہتر بنانے اور فضلہ کو کم کرنے کے اپنے عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، حکومت نے انرجی ایفیشینسی اینڈ کنزرویشن پالیسی 2023 متعارف کرائی ہے، جو مختلف شعبوں میں توانائی کی کارکردگی کے طریقوں کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتی ہے۔ مزید برآں، پاکستان نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع بالخصوص شمسی اور ہوا کی توانائی میں نمایاں سرمایہ کاری کی ہے۔پالیسی کا مقصد 2030 تک 9 ملین ٹن تیل کے برابر کے توانائی کی بچت کے اہداف کو حاصل کرنا ہے اور اخراج کو کم کرنا ہے۔ اپنی مارکیٹ کو قابل عمل بنانے کے طریقہ کار کے ذریعے، پالیسی 2030 کے بعد قومی خزانے کو سالانہ 6.4 بلین ڈالر کی زری بچت کی پیشکش کرتی ہے۔یہ اقدامات نہ صرف انرجی مکس کے تنوع میں حصہ ڈالتے ہیں بلکہ جیواشم ایندھن پر انحصار کو بھی کم کرتے ہیں، گرین ہاس گیسوں کے اخراج کو کم کرتے ہیں۔یہ توانائی کی کارکردگی میں ہونے والی پیش رفت کو اجاگر کرتا ہے اور اس کوشش میں حکومت، نجی شعبے اور شہریوں کی اجتماعی کوششوں کا اعتراف کرتا ہے۔ بہتر درجہ بندی نہ صرف پاکستان کی عالمی حیثیت کو بڑھاتی ہے بلکہ معیشت، ماحولیات اور معیار زندگی پر توانائی کے موثر طریقوں کے مثبت اثرات کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان کو اپنی رفتار کو برقرار رکھنا چاہیے اور آنے والے سالوں میں اپنی رینکنگ کو مزید بہتر بنانے کے لیے کامیابیوں پر استوار کرنا چاہیے۔ قابل تجدید توانائی میں مسلسل سرمایہ کاری، توانائی کی بچت والی ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا، اور ادارہ جاتی فریم ورک کو مضبوط بنانا طویل مدتی پیشرفت کو یقینی بنانے اور توانائی کی بچت میں پاکستان کو ایک علاقائی رہنما کے طور پر پوزیشن دینے میں اہم ہوگا۔جامع پالیسیوں، قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری اور معاشرے کے تمام شعبوں کی فعال شرکت کے ذریعے، پاکستان نے اپنی توانائی کی کارکردگی کی درجہ بندی کو بہتر بنانے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف پاکستان کی عالمی حیثیت کو بڑھاتی ہے بلکہ مزید پائیدار اور خوشحال مستقبل کی راہ بھی ہموار کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ابراہیم فائبر کے منافع میں 69 فیصد کمی،ویلتھ...

فائبرز لمیٹڈ نے حال ہی میں 30 جون 2023 کو ختم ہونے والی ششماہی اور دوسری سہ ماہی کے لیے اپنی مالیاتی رپورٹ جاری کی، جس میں ملکی اقتصادی سرگرمیوں میں کافی سست روی کی وجہ سے آمدنی اور منافع دونوں میں کمی واقع ہوئی۔کمپنی نے ششماہی کی مدت کے دوران 60.1 بلین روپے کی کل آمدنی کی اطلاع دی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 64.1 بلین روپے تھی، جو مجموعی طور پر 6.3 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ محصولات میں اس کمی کی وجہ موجودہ معاشی غیر یقینی صورتحال ہے جس کی بنیادی وجہ مسلسل بلند افراط زر، گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی نمایاں گراوٹ ہے۔آمدنی میں کمی کے نتیجے میں، کمپنی کے مجموعی منافع کو بھی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ مجموعی منافع 44.66 فیصد کم ہو کر 6.69 بلین روپے ہو گیا جو 12.09 بلین تھا۔ اس کی وجہ کمپنی کی طرف سے فروخت کی جانے والی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کو قرار دیا جا سکتا ہے۔ مجموعی منافع میں اس کمی نے اشارہ کیا کہ کمپنی اپنے اعلی انتظامی اخراجات کی مالی اعانت کے لیے اعلی مجموعی منافع حاصل کرنے کے لیے اپنے وسائل استعمال کرنے سے قاصر ہے۔ٹیکس سے پہلے کا منافع 10.2 بلین روپے سے نمایاں طور پر 57.45 فیصد کم ہو کر 4.36 بلین روپے ہو گیا۔ اس کمی کی وجہ کمپنی کے آپریٹنگ اخراجات میں اضافہ اور مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال بتائی جاتی ہے۔اسی طرح، ابراہیم فائبرز کا خالص منافع ششماہی کے دوران 69.7 فیصد کم ہو کر 1.76 بلین روپے ہو گیا جو 5.80 بلین روپے تھا۔ آمدنی، مجموعی اور خالص منافع میں یہ کمی جاری سال کی ششماہی مدت کے دوران کمپنی کو درپیش چیلنجوں کی عکاسی کرتی ہے۔ خالص منافع کے مارجن میں کمی کی وجہ سود کی بلند شرح، بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور ملکی کرنسی کی قدر میں کمی ہے۔کمپنی کی فی حصص آمدنی 69.7 فیصد گر کر 5.67 روپے ہوگئی جو 18.69 روپے تھی۔

اس کمی نے فی حصص منافع میں کمی کی نشاندہی کی جس کی وجہ سے اسٹاک سرمایہ کاروں کے لیے کم پرکشش تھے۔30 جون 2023 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے دوران، ابراہیم فائبرز کو آمدنی، مجموعی اور خالص منافع پیدا کرنے میں چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ریونیو 9.2 فیصد کم ہو کر 30.39 بلین ہو گیا جو 33.46 بلین روپے تھا۔ یہ متعدد عوامل سے منسوب کیا جا سکتا ہے، جیسے کہ مارکیٹ کے حالات، صارفین کے رویے میں تبدیلی یا میکرو اکنامک غیر یقینی صورتحال۔کمپنی کا مجموعی منافع 44.2 فیصد کم ہو کر 3.28 بلین روپے ہو گیا جو 5.88 بلین روپے تھا۔ مجموعی منافع اور مارجن دونوں میں یہ کمی فروخت کی گئی اشیا سے حاصل ہونے والی آمدنی کی نسبت پیداواری لاگت میں اضافے کی نشاندہی کرتی ہے، جو سپلائی چین میں رکاوٹوں یا قیمتوں کے دبا کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔زیر غور مدت کے دوران، ٹیکس سے پہلے کا منافع 2.06 بلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو 5.01 بلین روپے تھا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 58.83 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔کمپنی کو 2.18 بلین روپے کے خالص منافع کے مقابلے میں 125.4 ملین روپے کا مضبوط نقصان ہوا، جس سے منافع میں 105.7 فیصد کمی واقع ہوئی۔کمپنی کو خام تیل کی غیر مستحکم قیمتوں کی وجہ سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا جس نے موجودہ غیر یقینی معاشی ماحول میں اضافہ کیا۔

غیر موجودہ اثاثہ 30 جون 2023 کو 4.21 فیصد کے اضافے سے 40.5 بلین روپے تک پہنچ گیا، جو کہ 31 دسمبر 2022 کو 38.8 بلین روپے تھا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنی نے طویل عرصے میں سرمایہ کاری کی ہے۔ - مدتی اثاثے جیسے جائیداد، سامان اور غیر محسوس اثاثے۔موجودہ اثاثے 31 دسمبر 2022 کو 44.2 بلین روپے سے 30 جون 2023 کو 47.09 بلین روپے تک 6.55 فیصد بڑھ گئے۔ یہ قلیل مدتی اثاثوں جیسے کیش، اکانٹ کی وصولی اور انوینٹری میں اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ موجودہ اور غیر موجودہ اثاثوں میں اضافے کے نتیجے میں کل اثاثوں میں 5.46 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ کمپنی کے کل اثاثے 30 جون 2023 تک بڑھ کر 87.6 بلین روپے ہو گئے جو کہ 31 دسمبر 2022 کو 83.07 بلین روپے تھے۔جون 2023 تک، کمپنی کی نان کرنٹ واجبات 31 دسمبر 2022 کو 10.04 بلین روپے کے مقابلے میں 12.5 بلین روپے تھیں، جو 25.18 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی نے سرمائے کی سرمایہ کاری اور دیگر اخراجات کی مالی اعانت کے لیے مزید طویل مدتی ذمہ داریاں اٹھائی ہیں۔ کمپنی کی موجودہ واجبات 31 دسمبر 2022 کو 18.5 بلین روپے سے 30 جون 2023 کو 1.30 فیصد اضافے سے 18.8 بلین روپے تک پہنچ گئیں۔قلیل مدتی ذمہ داریوں میں قلیل مدتی قرضے، اکانٹس کی ادائیگی اور دیگر موجودہ واجبات شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بوستان اسپیشل اکنامک زون میں الیکٹرک اپلائنس...

بوستان اسپیشل اکنامک زون میں الیکٹرک اپلائنسز کلسٹر کے قیام سے صوبہ بلوچستان معاشی ترقی میں اضافے کا مشاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کی قیادت میں، اس اقدام کا مقصد الیکٹرک اپلائنسز کی مارکیٹ کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانا، مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور صوبے کی معاشی خوشحالی میں حصہ ڈالنا ہے۔الیکٹرک اپلائنسز مارکیٹ عالمی سطح پر قابل ذکر ترقی کا سامنا کر رہی ہے، جس کی وجہ شہری کاری میں اضافہ، ڈسپوزایبل آمدنی میں اضافہ، اور توانائی کی کارکردگی پر بڑھتی ہوئی توجہ ہے۔بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ میں ریسرچ کوآرڈینیٹر ریحانہ کاسی نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان، اپنے وسیع قدرتی وسائل اور اسٹریٹجک محل وقوع کے ساتھ، اس منافع بخش مارکیٹ میں فائدہ اٹھانے کے لیے موزوں ہے۔انہوں نے کہا کہ بوستان انڈسٹریل زون میں الیکٹرک اپلائنسز کلسٹر کا قیام اس صلاحیت کو بروئے کار لانے اور صوبے کی معاشی نمو میں حصہ ڈالنے کے لیے ایک اسٹریٹجک اقدام ہے۔بوستان انڈسٹریل زون، جو ضلع پشین میں واقع ہے، ایک ہزار ایکڑ پر محیط ہے۔ ریحانہ نے کہاکہ بوستان انڈسٹریل زون میں الیکٹرک اپلائنسز کلسٹر کے قیام سے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے کافی مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس شعبے کو مینوفیکچرنگ، اسمبلی، کوالٹی کنٹرول، تحقیق اور ترقی اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کے لیے ہنر مند کارکنوں کی ضرورت ہوگی۔انہوں نے مزید کہایہ نہ صرف بے روزگاری کے مسئلے کو حل کرے گا، بلکہ اس سے خطے میں مہارت کی ترقی اور صلاحیت کی تعمیر میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہمارا مقصد بوستان انڈسٹریل زون میں برقی آلات کے شعبے میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترغیبات اور سازگار کاروباری ماحول کی پیشکش کے ذریعے بورڈسرمایہ کاروں کو مینوفیکچرنگ سہولیات قائم کرنے، ٹیکنالوجی کی منتقلی، اور شعبے کی ترقی میں حصہ ڈالنے کی ترغیب دینا چاہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کا یہ بہا نہ صرف مقامی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو فروغ دے گا بلکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور علم کے تبادلے کے مواقع بھی پیدا کرے گا۔ریحانہ نے کہا کہ بوستان انڈسٹریل زون میں الیکٹرک اپلائنسز سیکٹر کا قیام مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے کے حکومتی وژن کے مطابق ہے۔مزید برآں، یہ شعبہ صوبے کی برآمدی آمدنی میں نمایاں حصہ ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، کیونکہ عالمی سطح پر برقی آلات کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ریحانہ نے کہا کہ بورڈمتعلقہ سرکاری ایجنسیوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بھی تعاون کرے گا تاکہ صنعتوں کو بجلی، پانی کی فراہمی، نقل و حمل اور مواصلاتی نیٹ ورک سمیت ضروری بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ اسٹریٹجک اقدام روزگار کے مواقع پیدا کرے گا، سرمایہ کاری کو راغب کرے گا، مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دے گا، اور صوبے کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملکی سیاست میں آئندہ 10روز میں اہم فیصلے متو...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں آئندہ 10 دن اہم ہیں اور ان میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر)پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسئلہ سیاست کا نہیں غربت اور معیشت کا ہے، جو 16مہینے غریب کو ریلیف دینے آئے تھے وہ غریب کو تکلیف دے کر باہر چلے گئے ہیں، 16مہینے میں انہوں نے اپنے سارے کیس بھی ختم کروا لئے اور لوٹ مار بھی کر لی لیکن غریب کو اندھے کنویں میں غرق کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو کہتے تھے ہم ریاست بچانے آئے ہیں انہوں نے ریاست کو نیست و نابود کر دیا کیونکہ عوام کا نام ہی ریاست ہے، عوام ہی 16 ماہ میں تباہ و برباد ہوگئے، جب تک عوام خوشحال نہیں ہونگے ملک میں استحکام نہیں آئے گا، کاروبار کا پہیہ نہیں چلے گا اور جب تک کاروبار کا پہیہ نہیں چلے گا ملک میں معاشی اور اقتصادی حالات بہتر نہیں ہوں گے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر غریب کو بنیادی زندگی کی ضرورت کی چیزیں نہیں ملیں گی اور اسکی دسترس سے باہر ہوں گی تو پھر وہ کیسے زندگی گزارے گا، لندن میں بیٹھے لوگ سکون سے موج میلہ کر رہے ہیں، انہیں یہ احساس نہیں کہ پاکستان میں غریب پر بجلی، پٹرول اور آٹا، چینی کیا بم گرا رہے ہیں جو سب کچھ انہی کا کیا دھرا ہے لیکن اس کی انہیں کوئی فکر نہیں ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پکڑ دھکڑ کبھی بھی مسائل کا حل نہیں رہی، لیاقت خان سے لے کر آج تک احتساب کا عمل جاری ہے لیکن کبھی کسی بڑے آدمی کو سزا نہیں ملی، انصاف بڑے آدمی کے آگے ہاتھ جوڑے کھڑا ہو جاتا ہے اور غریب کو سزا ملتی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 80 فیصد شوگر ملیں سیاستدانوں کی ملکیت ہیں، کوئی اور شوگر ملز لگا ہی نہیں سکتا، یہ اپنے دور میں اپنی مرضی کے فیصلے کرتے ہیں اور ہر کابینہ میں دو تین شوگر ملز مالکان وزیر ضرور ہوتے ہیں، جب کابینہ میں دو تین شوگر مالکان وزیر ہوں گے تو وہ اپنے مفاد پر زیادہ توجہ دیں گے نہ کہ غریب کے مسائل پر۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ اللہ تعالی اس ملک کے حالات میں بہتری پیدا کرے گا اور غریب کو جینے کا حق ملے گا، جو لوگ یہ سوچ کر بیٹھے ہیں کہ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ان سے پوچھا بھی جائے گا اور وہ آئین و قانون کے دائرے میں آئیں گے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ آئین و قانون پر عمل ہوگا تو ملک ترقی کرے گا، اگر آئین و قانون پر عمل نہ ہوا تو مسال مزید گھمبیر اور سنگین ہو جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بالاکوٹ،سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، دو افراد جا...

بالاکوٹ کے علاقے پارس میں شاران کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثے کے باعث دو سیاح جاں بحق ہوگئے۔ ایس ایچ او بالاکوٹ طارق خان کے مطابق جیپ حادثے میں چھ سیاح زخمی بھی ہوئے جنہیں ٹی ایچ کیو بالاکوٹ منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کریک ڈاون کے دوران 80 لاکھ یونٹ کی بجلی چوری...

بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز)کی جانب سے بجلی چوری روکنے کے لیے کاروائیاں جاری ۔ پاور ڈویژن کے مطابق اب تک 80 لاکھ یونٹ کی بجلی چوری پکڑی جاچکی ہے جب کہ 194 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 35.2 کروڑ کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ (لیسکو) اور ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)دیگر ڈسکوز سے بہتر کام کر رہی ہیں۔ لیسکو میں بجلی چوری کے 1159 کیسز سامنے آئے۔ میپکو میں بجلی چوری کے 1317 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرکاری ڈسکوز پولیس کے ہمراہ کاروائی عمل میں لا رہی ہیں۔ زیادہ چوری والے علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر کاروائی کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلاول سن لے ہم الیکشن کے اتحادی بھاگنے والے...

سابق گورنر خیبرپختونخوا مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ظفر اقبال جھگڑا نے کہا ہے کہ بلاول سن لے ہم الیکشن کے اتحادی بھاگنے والے نہیں بگانے والے ہیں ، وہ سیاسی داؤ بیچ نہیں سمجھتا جو جیل میں ہے ان سے جا کر پوچھ لے ، نواز شریف کا بیانیہ ہمیشہ بھروقت الیکشن کرانا ہے مسئلہ کشمیر کو ہندوستان حل کرے ، جی 20کانفرنس سے خطے میں امن نہیں ہوگا پاکستان جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے ، چیف آف آرمی سٹاف نے مضبوط معیشت اور دفاع کا جو سلوگن دیا ہے کرپٹ لوگوں کے خلاف احتساب ہوتا ہوا نظر آئے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بلاول ابھی سیاست کے داؤ بیچ سیکھ رہا ہے جب وہ لیڈر بنے گا اس سے سمجھ آئے گی ، چونکہ آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ مستقبل کا وزیراعظم ہے اس لئے عوام کی حمایت اور ہمدردی حاصل کررہا ہے ، جب الیکشن کابگل بجے گا تو لگ پتہ جائیگا ۔ نوازشریف اس ملک کی امید کی آخری کرن ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے بھارت کے اندر جو جی 20کانفرنس کرائی ہے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر سب سے پہلے اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایمٹی جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں اور پاکستان کے نامور ایٹمی سیاستدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جس طرح ایٹم بم بنایا اور نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کئے اس کے بعد امریکہ نے اعتراف کیا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام امریکہ سے بھی دس قدم آگے بڑھ گیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ بات ذہین نشین کرلینی چاہیے کہ خطے کا امن صرف مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے ورنہ ایک بڑے تصادم کا خطرہ ہر وقت موجود ہے ، انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر ایک مذہبی آدمی ہے اور وہ مذہب اور پاکستان سے محبت کرتے ہیں انہوں نے معیشت اور دفاع کا جو سلوگن دیا ہے ا س پر قوم ان کیساتھ ہے مگر کرپٹ لوگوں کے خلاف ایکشن لینا ہوگا انہوں نے کہا کہ ن لیگ نہ کبھی پہلے الیکشن سے بھاگی اور نہ آئندہ بھاگے گی ، بلاول سمیت سب کو اپنی غلط فہمی دور کرلینی چاہیے جب الیکشن کا بگل بجے گا تو ن لیگ پورے ملک سے واضح اکثریت حاصل کرے گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیر ملکی موبائل فون کمپنی گیس چوری میں ملوث...

غیر ملکی موبائل فون کمپنی کے گیس چوری میں ملوث ہونے کے انکشاف پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق گیس چوری کیے جانے کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس میں پتا چلا کہ کرک کے علاقے میں موبائل فون ٹاور کے جنریٹر چوری شدہ گیس سے چلایا جارہا تھا۔موبائل کمپنی مین گیس لائن سے براہ راست گیس چوری کررہی تھی۔ گیس کی چوری 200 فٹ پائپ کے ذریعے کی جارہی تھی۔ سوئی ناردرن نے غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے جنریٹر اور پائپ ضبط کرلیا اور کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔واضح رہے کہ موبائل فون ٹاور غیر ملکی موبائل فون کمپنی کی ملکیت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھما...

پشاور میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ورسک روڈ پر ہونے والے دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 5 اہلکار اور تین شہری شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈاکٹرکوثر عبداللہ ملک نے نگران وفاقی وزیرکے...

ڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک سے بطورنگران وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔پیر کے روز ایوان صدر میں نگران وفاقی وزیر کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہوا،تقریب میں صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،تقریب میں نگران وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی،تقریب کا آغازقومی ترانے اور کلام پاک کی تلاوت سے کیا گیا،صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک سے بطورنگران وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لے لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بشری بی بی نے آڈیو لیک کیخلاف اسلام آباد ہائ...

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی اور سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کی آڈیو لیک کیخلاف سابق خاتون اول نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بشری بی بی نے پولیس اور ایف آئی اے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے دائر درخواست میں پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ بشری بی بی کی درخواست کیساتھ میاں نجم الثاقب کیس میں جسٹس بابر ستار کے حکمنامے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ گھر کی ٹیلیفون کی ریکارڈنگ کو غیر قانونی اور اختیار سے تجاوز قرار دیا جائے، یہ بھی قرار دیا جائے کہ اس طرح کی ریکارڈنگ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، اس درخواست کے حتمی فیصلے تک فریقین کو بشری بی بی کیخلاف کسی بھی ایکشن سے روکا جائے، من گھڑت اور بے بنیاد آڈیو کی بنیاد پر پولیس اور ایف آئی اے کی طرف سے ہراساں کیا جارہا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بے بنیاد آڈیو کو مختلف چینلز پر نشر کرکے بشری بی بی سے منسوب کیا گیا ، مبینہ آڈیوز کو چینلز پر بشری بی بی سے منسوب کرکے نشر کرنے سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ، بشری بی بی مذہبی اور پردہ دار خاتون ہیں ، سیاست سے تعلق نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راولپنڈی،بگا شیخاں میں دو گروپوں میں تصادم،...

تھانہ روات کے علاقہ بگا شیخاں میں دو گروپوں میں رات گئے تصادم کے دوران 4 افراد قتل ہو گئے۔ راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقہ بگا شیخاں میں دو گروپوں میں رات گئے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد قتل ہو گئے، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ ایس ایچ او روات نے بتایا کہ خونی تصادم میں ایک فریق کے جانب سے 3 جب کہ دوسری جانب سے 1 شخص قتل ہوا جب کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا۔ایس ایچ او نے مزید کہا کہ پولیس کی بھاری نفری گاوں بگا شیخاں سمیت آر ایچ یو میں تعینات ہے تاہم روات معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس، شادی کے بعد کی مجبوریوں کا آپ کو...

سیکریٹ عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران جج ابو الحسنات اور عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ سیکریٹ عدالت کے جج ابو الحسنات نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا عدالت میں پیش ہوئے جب کہ اسپیشل پراسیکیوٹرز سپریم کورٹ میں مصروفیات کے سبب عدالت نہ پہنچ سکے جس کے باعث ان کا انتظار کرنا پڑا۔ پراسیکیوٹر کے نہ آنے کے باوجود وکیل سلمان صفدر نے عدالت سے سماعت شروع کرنے کی استدعا کی جس پر جج ابوالحسنات نے سائفرکیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق دورانِ سماعت جج ابوالحسنات کی رخصت پر جج اور وکیل نعیم پنجوتھا کے درمیان مکالمہ ہوا، وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ آپ گزشتہ ہفتے چھٹی پرتھے، آپ کی رخصت پر ڈیوٹی جج بھی موجود نہیں تھے، ڈیڑھ ہفتے سے ضمانت پردلائل نہیں ہوئے، آج بھی پراسیکیوٹر وقت پرنہیں آئے۔ جج ابوالحسنات نے نعیم پنجوتھا سے سوال کیا کہ آپ کی اہلیہ نہیں کیا؟ اس پر نعیم پنجوتھا نے کہا کہ میری ابھی شادی نہیں ہوئی۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اس پر کہا جب شادی ہوگی تو میں آپ کی شادی پر ضرور آں گا، آپ کوشادی کے بعد اہلیہ کی ذمہ داری کا احساس ہوگا، شادی کے بعد کی مجبوریوں کا آپ کو احساس بعد میں ہوگا۔ واضح رہے کہ سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سائفر کیس کی سماعت 9 ستمبر کو ملتوی کر دی تھی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے بارے میں عدالتی عملے نے پی ٹی آئی وکلا کو آگاہ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں