ترکیہ کے شہراستنبول میں منعقدہ انٹرنیشنل فائر فائٹرزعالمی چیمپئن شپ کے بعدچین کی ٹیم تصاویر بنوا رہی ہے۔(شِنہوا)
چین میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے چینی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور پاکستان میں نوجوان اور ہنر مند افرادی قوت سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) میں چائنا انٹرنیشنل اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی ایڈمنسٹریشن فورم (سی آئی ای ٹی اے ایف) سے خطاب کرتے ہوئے غلام قادر نے کہا کہ اس فورم کا موضوع کاروباری افراد، خاص طور پر چھوٹے کاروباروں اور پسماندہ برادریوں کو بااختیار بناتا ہے اور انہیں مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں مقابلہ کرنے اور کامیاب ہونے کے لئے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 91 فیصد پاکستانی مصنوعات زیرو کسٹم ڈیوٹی پر چین آتی ہیں اور انہیں امید ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دے کر چین کو برآمدات میں اضافہ ہوگا۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ملک ہے اور اسے آبادی کا بہت بڑا فائدہ حاصل ہے کیونکہ 65 فیصد سے زائد آبادی کی عمریں 18 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ ہمارے نوجوان ٹیکنالوجی سے واقف ہیں اور ملک میں ڈیجیٹل اقدامات میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ عبدالقادر نے کہا کہ پاکستان ایک بہت بڑی ای کامرس مارکیٹ پیش کرتا ہے جس میں برآمدات پر مبنی صنعت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ رواں سال اگست میں 200 سے زائد چینی تاجروں نے کراچی میں ہونے والی پہلی فوڈ اینڈ ایگری ایکسپو کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے پاکستانی زرعی اور غذائی مصنوعات خریدنے اور ای کامرس پلیٹ فارمز پر کاروبار کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان نے سی پیک فریم ورک کے تحت آئی ٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی کو شامل کیا ہے۔ ہم نے اس مقصد کے لئے دو مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کئے ہیں۔ ہم نے ان شعبوں میں اپنے دونوں ممالک کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے چین پاکستان ڈیجیٹل، گرین اور ہیلتھ کوریڈور کا بھی آغاز کیا ہے۔ ہم اپنے تعلیمی اداروں، تحقیقی اداروں اور آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان روابط قائم کر رہے ہیں تاکہ اپنے وژن کے عملی نفاذ اور ڈیجیٹل دور کے مشترکہ سفر پر آگے بڑھ سکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
7 ستمبر کو یومِ فضائیہ کے موقع پر نشان حیدر یافتہ راشد منہاس شہید کے مزار پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایئر وائس مارشل خالد محمود نے راشد منہاس شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے، تقریب میں راشد منہاس شہید کے بھائی انجم منہاس بھی شریک تھے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے سب سے کم عمر شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس 17 فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی اور پی اے ایف اکیڈمی رسالپور سے بی ایس سی کیا۔ 20 اگست 1971 کے دن صبح 11 بج کر 26 منٹ پر پائلٹ آفیسر راشد منہاس پاک فضائیہ کے مسرور ایئر بیس پر اپنے ٹرینر جیٹ طیارے T-33 میں سوار ہوئے۔ انہیں کنٹرول روم سے پہلی کلیئرنس ملی تو طیارہ رن وے پر آ گیا، اسی دوران ان کا انسٹرکٹر اور فلائٹ سیفٹی آفیسر مطیع الرحمن، تیکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر جہاز کے کاک پٹ میں داخل ہوگیا اور انہیں اپنے حربے سے بے ہوش کر دیا، بعد میں اس نے پرواز کے دوران جہاز کا رخ بھارت کی جانب موڑ دیا۔ راشد منہاس نے اپنے انسٹرکٹر کے مذموم ارادوں کو ناکام بنانے کیلئے سخت مزاحمت جاری رکھی۔ انہوں نے جہاز کو پاکستانی حدود ہی میں ٹھٹھہ کے قریب گرا کر غدارِ وطن کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا اور جامِ شہادت نوش کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے رہائی کے بعد پرویز الہی کی دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس میں آئی جی اسلام آباد، ڈی سی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایچ او تھانہ شالیمار اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ پرویز الہی کو رہا نہیں کیا گیا؟ اس پر وکیل صفائی نے بتایا کہ پرویز الہی کو رہا کرنے کے بعد پولیس لائنز کے پاس سے گرفتار کیا گیا۔اس پر عدالت نے کہا کہ پرویز الہی کو رہا نہ کرنے یا دوبارہ کسی اور کیس میں گرفتار کرنے میں فرق ہے، اس عدالت کا ایسا کوئی حکم نہیں کہ انہیں کسی اور کیس میں بھی گرفتار نہیں کیا جا سکتا، اگر اس عدالت کے حکم کے باوجود تھری ایم پی او میں رہا نہیں کیا گیا تو توہین عدالت بنے گی۔ پرویز الہی کے وکیل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا، اس پر عدالت نے کہا کہ پھر توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی، اس عدالت کا ایسا کوئی حکم نہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے، اگر کسی اور کیس میں گرفتار کیا گیا ہے تو وہ معاملہ متعلقہ ٹرائل کورٹ نے دیکھنا ہے۔ جسٹس طارق محمود نے کہا کہ پرویز الہی تو گاڑی میں آپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، جب انہیں رہا کر دیا گیا تو ہمارے آرڈر کی خلاف ورزی کیسے ہوئی؟ وکیل نے کہا کہ اس عدالت کے آرڈر کو فرسٹریٹ کرنے کیلئے دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ پرویز الہی کا متعلقہ کورٹ نے اب ریمانڈ بھی دے دیا ہے، اگر پرویز الہی کو رہا نہ کرتے تو عدالت سخت ایکشن لیتی۔ عدالت نے چودھری پرویز الہی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے اغبرگ میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ان کا اپنا گرفتار ساتھی بھی مارا گیا ، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے خودکش جیکٹ،5 دستی بم اوردھماکا خیز مواد بھی برآمدکیا گیا ہے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کچلاک میں پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ ارائیاں سٹاپ پر ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ارائیاں سٹاپ پر ٹریکٹر ٹرالی والے ناشتہ کر رہے تھے کہ بے قابو ڈمپر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پردم توڑگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد انڈس ہسپتال منتقل کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا ہیکہ آرمی چیف نے بزنس کمیونٹی سے ملاقات میں اسمگلنگ کی روک تھام اور کچے کے آپریشن سمیت ساری مثبت باتیں کی ہیں۔ ایک بیان میں ناصر شاہ نے کہا کہ آرمی چیف کراچی میں بزنس کمیو نٹی سے ملاقات کرنے آئے تھے، انہوں نے ساری مثبت باتیں کیں کہ اگر کہیں کوئی گڑبڑ ہے تو اس کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے اسمگلنگ کے خاتمے، کچے کے آپریشن کی بات کی ہے اوربہت ساری ایسی باتیں ہیں جو آرمی چیف نے نہیں کہیں لیکن وہ سوشل میڈیا پر آرہی ہیں، اس کی تردید بھی آئی ہے۔ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں ہمارے لیے قابل احترام ہیں، اس وقت ملک کے حالات میں سب کو مل کر آگے چلنا ہے، انتخابات کے بعد ہمارا بے روزگاری مہنگائی سے مقابلہ ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان رد کردیا۔ وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ فارما انڈسٹری 250 سے زائد دواں کی قیمتوں میں اضافہ چاہتی ہے اورفوری طور پر دواں کی قیمتوں میں اضافہ ممکن نہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دواں کی قلت قیمتوں میں اضافے کیلئے دبا ڈالنے کا بہانہ ہے، 8 سے 10 دوائیں چھوڑ کر تمام دوائیں فارما انڈسٹری کو منافع کما کردے رہی ہیں۔ حکام کے مطابق دواں کی قیمتوں میں اس سال 14 اور 20 فیصد تک اضافہ کیا گیا، دواں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ اگلی منتخب حکومت ہی کر سکتی ہے، پہلی ترجیح عوام کو دواں کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔ نگران وفاقی وزیرصحت وزیرڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ فارما انڈسٹری کے ساتھ مل کر معاملات حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے 400 یونٹ والے بجلی صارفین کیلئے ریلیف کی تجویز مسترد کر دی۔ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ 200 یونٹ والے صارفین کو بجلی بلوں میں ریلیف مل گیا، بجلی کے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین بلوں کی قسطیں کرا سکیں گے، صارفین کو تاریخ گزرنے کے بعد ادائیگی پر جرمانہ نہیں ہوگا۔ دستاویز وزارت خزانہ کے مطابق بجلی بلوں میں اقساط کرانے کا ریلیف اگست 2023 کیلئے دیا جائے گا، 200 یونٹ تک کے بل کی اقساط سے 40 لاکھ بجلی صارفین کو وقتی ریلیف ملے گا، وزیراعظم سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی بلوں میں ریلیف کی منظوری دیں گے۔ خیال رہے کہ 400 یونٹ تک اقساط کی صورت میں 3 کروڑ 20 لاکھ صارفین مستفید ہوسکتے تھے۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے بجلی، گیس چوروں کے خلاف کریک ڈان ریکوری بہتر کرنے پر زور دیا ہے، یکم جولائی سے گیس ٹیرف میں بھی 45 سے 50 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کر دی۔ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ جعلی رسیدوں سے متعلق کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی جس دوران بشری بی بی وکلا کے ہمراہ جج طاہر عباس سپرا کی عدالت پیش ہوئیں۔ کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کو بشری بی بی کی آڈیو فارنزک کے لیے بھجوائی ہے اور تفتیش کے لیے بشری بی بی کی گرفتاری مطلوب ہے۔ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بشری بی بی کو 3، 3گھنٹے شامل تفتیش کیا گیا، توشہ خانہ تحائف کیس چھوٹا سا ہے، اسے طویل کیا جا رہا ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ معاملہ رسیدوں کا ہے، آڈیو کہاں سے آگئی؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ بشری بی بی سے آڈیو لیک کا پوچھا کہ آپ کی ہے یا نہیں؟ بشری بی بی نے کہا میں نے ایسا کوئی غلط کام نہیں کیا، بشری بی بی نے کہا لیک آڈیو میری نہیں۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی بشری بی بی کی وائس میچنگ کے لیے وقت دیا جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں بھی 12 ستمبر تک توسیع کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چینی وزیر اعظم لی چھیانگ انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں 26ویں چین-آسیان سربراہ اجلاس میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

چینی وزیراعظم لی چھیانگ انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں 26ویں چین-آسیان سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو بنوا رہےہیں۔(شِنہوا)
چینی وزیراعظم لی چھیانگ انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں 26ویں چین-آسیان سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو بنوا رہےہیں۔(شِنہوا)
ترکیہ کے شہراستنبول میں منعقدہ انٹرنیشنل فائر فائٹرزعالمی چیمپئن شپ کے بعدچین کی ٹیم تصاویر بنوا رہی ہے۔(شِنہوا)
ترکیہ کے شہراستنبول میں منعقدہ انٹرنیشنل فائر فائٹرزعالمی چیمپئن شپ کے بعدچین کی ٹیم تصاویر بنوا رہی ہے۔(شِنہوا)
ترکیہ کے شہراستنبول میں منعقدہ انٹرنیشنل فائر فائٹرزعالمی چیمپئن شپ کے دوران ایک ترک فائر فائٹر مقابلہ کر رہا ہے جس میں دنیا بھر سے آگ بجھانے والے عملوں کے 4سو کے قریب کارکنوں نے حصہ لیا۔(شِنہوا)

چین کے صوبہ ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں 19ویں ایشین گیمز ہانگ ژو کے لیے پریس کانفرنس کامنظرجس میں اعلان کیا گیا کہ مشعل بردار ریلی 8 ستمبر کو ویسٹ لیک کے قریب سے شروع ہوگی۔(شِنہوا)
جکارتہ (شِنہوا)چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے جاپان کے فوکوشیما جوہری پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے معاملے پر اپنے ملک کے موقف کو واضح کرتے ہوئے جاپان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کو ذمہ داری سے حل کرے۔
بدھ کو یہاں 26ویں آسیان پلس تھری سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لی نے کہا کہ جوہری آلودہ پانی کی تلفی کا دنیا بھر کے سمندری حیاتیاتی ماحول اورلوگوں کی صحت سے تعلق ہے۔
انہوں نے جاپان پر زور دیا کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کوخلوص کے ساتھ پورا کرے، اپنے پڑوسیوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مکمل مشاورت کرے اور جوہری آلودہ پانی کو ذمہ دارانہ طریقے سے ٹھکانے لگائے۔
بیروت(شِنہوا)لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل) کے مشن کی مدت میں ایک سال کی توسیع کرنے کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےفیصلے پر کاربند رہنے کے لیے اپنی حکومت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نےیو این آئی ایف آئی ایل کے سربراہ آرولڈو لزارو سائنز کےساتھ ملاقات کے دوران لبنانی حکومت کے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جنوبی لبنان میں سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے فوج کے ذریعےیو این آئی ایف آئی ایل کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے فوج اوریو این آئی ایف آئی ایل کے درمیان موجودہ تعاون کو موثر قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی اور بین الاقوامی ادارے سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنانی خودمختاری کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کام کرے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کھپت کو بڑھانے اور معیشت کو تقویت دینے کے لیے اعلیٰ درجے کی الیکٹرانک ڈیوائسز کی فراہمی میں اضافہ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
چین کی صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی اور خزانہ کی وزارتوں کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک منصوبے کے مطابق چین اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گا کہ 2024 تک فائیو جی موبائل فون کی ترسیل ملکی موبائل فون مارکیٹ میں 85 فیصد سے زائد سطح تک پہنچ جائے ۔
چین کی صارف الیکٹرانکس صنعت میں حالیہ برسوں میں مستحکم ترقی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کمپیوٹر، کمیونیکیشنز اور الیکٹرانک ڈیوائسز بنانے والے بڑے اداروں نےاس سال کے پہلے سات مہینوں میں اپنے منافع کو 276 ارب 32 کروڑ یوآن (تقریباً 38 ارب 39 کروڑ ڈالر) تک پہنچایا۔
اس عرصے کے دوران موبائل فونز کی پیداوار81 کروڑ یونٹس تک پہنچ گئی جس میں59 کروڑ30 لاکھ سمارٹ فونز شامل ہیں۔
اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے زور دیاہے کہ سلامتی کونسل کو اپنے بنیادی مینڈیٹ پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے عملی مسائل کے حل کے لیے پرعزم رہنا چاہیے۔ سلامتی کونسل کے طریقہ کار کے حوالے سےسلامتی کونسل کی کھلی بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے ژانگ نے کہا کہ کونسل کو اپنے بنیادی مینڈیٹ پر توجہ دینی چاہیے۔ دنیا کو تیزی سے ابھرتے ہوئے بحرانوں اور چیلنجوں کا سامنا ہے۔ کونسل کو اپنے مینڈیٹ کو پورا کرنا چاہیے، لیکن وہ بہت زیادہ کام کرنے سے قاصر ہے، اس لیےاسے اپنی توانائیاں بڑے مسائل کے حل پر مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ جس سے امن اور سلامتی کو خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کونسل اور اقوام متحدہ کے دیگر اداروں کے درمیان ضرورت سے زیادہ وسائل اور اوور لیپنگ کے موضوعاتی مسائل کی حمایت نہیں کرتے۔ مزید برآں، ہم سیاسی مقاصد کے تحت انفرادی ممبران کے طرز عمل کی مخالفت کرتے ہیں، جس میں ملک کے مخصوص انسانی حقوق کے مسائل پرکونسل میں بحث پر زور دیا جاتا ہے۔ ژانگ نے کہا کہ کونسل کے اجلاس، بیانات اوردستاویزات اہداف کے حصول کا ایک ضروری ذریعہ ہیں۔
لانژو(شِنہوا) چھٹی شاہراہ ریشم (دون ہوانگ) بین الاقوامی ثقافتی نمائش بدھ کو چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے قدیم شاہراہ ریشم کے ایک بڑے مرکزی شہر دون ہوانگ میں شروع ہوئی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔
ایکسپو میں50 سے زائد ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے 1 ہزار 200 سے زائد مہمان شرکت کر رہےہیں۔
اس سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر ملکی اور غیر ملکی مہمانوں نے شاہراہ ریشم کے جذبے کو فروغ دینے، عالمی تہذیبی اقدام پر عمل کرنے، اور وسیع پیمانے پر بین الاقوامی عوامی تبادلے اور تعاون پر زور دیا۔
شرکاء نے تہذیبوں کے تنوع کا احترام کرنے ، کھلے پن اور باہمی طور پر سیکھنے کے ذریعے مشترکہ ترقی کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
بیجنگ(شِنہوا) چینی سائنس دانوں نے جنوب مغربی صوبے یوننان میں اوریوچارس پودے کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے۔
چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس ) کے ذیلی ادرے چھنگ دو انسٹی ٹیوٹ آف بیالوجی(سی آئی بی) کے مطابق سی آئی بی اور گوانگشی انسٹی ٹیوٹ آف باٹنی آف دی سی اے ایس کے محققین کی طرف سے کی گئی یہ دریافت حال ہی میں جرنل ایکولوجی اینڈ ایوولوشن میں شائع ہوئی ہے۔
اگست 2021 میں بلوط کے درختوں پر فیلڈ تحقیقات کے دوران، محققین نے یوننان کی ننگ لانگ کاؤنٹی میں اوریوچارس کی ایک نامعلوم نسل دریافت کی۔ پودے کا اوریوچارس کی متعدد معروف اقسام سے موازنہ کرکے، محققین نے تصدیق کی کہ یہ ایک نئی نوع ہے، جس میں پتوں پررگوں،پانی ذخیرہ کرنے کی خصوصیات، پیڈیسل اینڈ بریکٹ اور بریکٹ کی شکل میں منفرد خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کی استغاثہ نے اپریل میں مغربی جاپان میں ایک انتخابی تقریب کے دوران وزیر اعظم فومیو کیشیداپر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کرنے کے الزام میں ملزم کو سزا کے لیے ذہنی طور پر فٹ قرار دیتے ہوئے اس پر فرد جرم عائد کر دی۔
24 سالہ ریوجی کیمورا کواقدام قتل سمیت دیگر الزامات کا سامنا ہے جبکہ تحقیقاتی حکام نے ٹیسٹوں کے ذریعے اس بات کا تعین کیا کہ حملے میں استعمال ہونے والا گھریلوسطح پر تیار کردہ پائپ بم مہلک تھا۔
کیمورا پر استغاثہ کی طرف سےفرد جرم جمعہ کو ختم ہونے والی تین ماہ کی نفسیاتی تشخیص کے بعد عائد کی گئی۔
ہیوگو پریفیکچر سے تعلق رکھنے والے کیمورا پر الزام ہے کہ اس نے فومیوکیشیدا کی طرف اس وقت دھماکہ خیز مواد پھینکا تھا جب وزیراعظم 15 اپریل کو واکایاما شہر کی ایک مقامی ماہی گیری بندرگاہ پر تقریر کرنے والے تھے تاہم حملے میں کیشیدا کو کوئی چوٹ نہیں پہنچی تھی تاہم ایک پولیس اہلکار سمیت دو افرادمعمولی زخمی ہوئے تھے۔
عدالتی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ کیمورا نے گزشتہ سال ہونے والے ہاؤس آف کونسلرز کے انتخابات کے لیے بطورامیدوار نامزد نہ ہونے پررنجش پیدا کر رکھی تھی۔
جکارتہ(شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ نئی سرد جنگ کی مخالفت اور ممالک کے درمیان تنازعات کو مناسب طریقے سے نمٹانے کو یقینی بنانا ضروری ہے۔
بدھ کو یہاں 26 ویں آسیان پلس تھری سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم لی نے کہا کہ اب جبکہ ہم مشترکات کی بنیاد پر مشترکہ بنیاد تلاش کرنے میں ثابت قدم ہیں، ہمیں اختلافات سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں اور ہم ان کو حل کرنے کے لیے صحیح راستہ تلاش کر سکیں گے۔
چینی وزیر اعظم نے کہا کہ اختلافات کو قابو میں رکھنے کے لیے،جو چیز ضروری ہے وہ یہ ہے کہ فریقین کے لیے کسی ایک کو منتخب کرنے بلاک پر مبنی تصادم اور ایک نئی سرد جنگ کی مخالفت کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ملکوں کے درمیان اختلافات اور تنازعات کو مناسب طریقے سے حل کیاجائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ممالک کے درمیان غلط فہمیوں، مفادات کے ٹکراؤ یا بیرونی مداخلت کی وجہ سے اختلافات اور تنازعات پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس کی وجہ کچھ بھی ہو، اس مسئلے کا بھرپور طریقے سے سامنا کرنا، غلط فہمیوں کو دور کرنا اور اختلافات کو قابو میں رکھنا ضروری ہے۔

اسلام آباد (شِنہوا) نگراں وزیرمملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان چینی سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے نئے منصوبے متعارف کرانے کے ساتھ انہیں ملک کے قدرتی اور تاریخی مقامات کی طرف راغب کرے گا۔
2023 کو دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی تبادلوں کے سال کے طور پر منانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وصی شاہ نے کہا کہ یہ سال صرف جشن کا نہیں ہے بلکہ پاکستان کے لیے چینیوں کو راغب کرکے عالمی سیاحتی منظر نامے پرخود کو متعارف کرانے کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں کی جانب سے اندرون ملک اور بیرون ملک سفرکی خواہش میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور ہر سال چینی سیاح دنیا کی سیر کے لیے اپنے جوش و جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکڑوں اربوں ڈالر سفر پر خرچ کرتے ہیں، اگرہم چینی سیاحوں کی ایک چھوٹی سی تعداد کو بھی راغب کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پاکستان بھی اس میں سے حصہ لے سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چینی سیاحوں کی سہولت کے لیے پاکستان نے ایک ای پورٹل بنایا ہے جس کے ذریعے اب چینی سیاح بھی سیاحتی ویزوں کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

شنگھائی(شِنہوا)چین کے شنگھائی میں کارساز کمپنی ٹیسلا کی گیگا فیکٹری میں تیار کردہ 20 لاکھ ویں گاڑی بدھ کو اسمبلی لائن سے باہرآئی۔
کمپنی کے مطابق کار سازکمپنی ٹیسلا کی امریکہ سے سے باہر پہلی گیگا فیکٹری ٹیسلا شنگھائی پلانٹ نے جنوری 2019 میں تیاری شروع کی اور اسی سال دسمبر میں پہلی گاڑی تیار کی۔
کمپنی کے مطابق شنگھائی فیکٹری نے 30 مہینوں میں اپنی 10 لاکھ کاریں تیار کیں جبکہ 13 ماہ سے بھی کم عرصے میں مزید 10 لاکھ گاڑیاں تیار کی گئیں۔
ٹیسلا گیگا فیکٹری شنگھائی میں مینوفیکچرنگ کے سینئر ڈائریکٹر سونگ گانگ نے کہاکہ ٹیسلا کی پیداوار کی رفتار میں اضافے میں شنگھائی کے اعلی کاروباری ماحول خاص طور پر شنگھائی پائلٹ فری ٹریڈ زون کے لِن گانگ کے خصوصی علاقےکا بڑا کردار ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ کے ثالثی اداروں کے لئےغیرملکی قانون کی تشریح کے طریقہ کارپر بدھ کو بیجنگ میں تعاون فورم کا آغازہوگیا۔ چین کے بین الاقوامی اقتصادی وتجارتی ثالثی کمیشن کے وائس چیئرمین اور سیکرٹری جنرل وانگ چھینگ جی نے کہا کہ اس فورم کامقصد بین الاقوامی تجارتی معاملات میں شریک اداروں کوایک دوسرے کے ممالک یا خطوں کے قوانین سے آگاہی کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔ وانگ نے کہا کہ اس میکنزم کے 39 پارٹنرز ہیں، جن میں بین الاقوامی ثالثی ادارے اور دنیا بھر کے تقریباً 20 ممالک اور خطوں سے تنازعات کا تصفیہ کرنے والی تنظیمیں شامل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس میں مزید شراکت داروں کا خیرمقدم کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیلٹ اینڈ روڈ تجارت اور سرمایہ کاری تنازعات کو روکنے اور حل کرنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید رکھتے ہیں اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق مارکیٹ اور قانون پر مبنی کاروباری ماحول کو فروغ دیں گے۔

نیروبی(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افریقی ممالک کو موسمیاتی آفات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے قابل بنانے کے لیےمالیاتی پیکجز قرضوں میں ریلیف اور عالمی مالیاتی نظام کے جائزہ سمیت نئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انتونیو گوتریس نے امیر ممالک کویاددہانی کرائی کہ وہ غریب ممالک کو موسمیاتی افراتفری کا موثر جواب دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ضروری فنڈز فراہم کرنے کے اپنے وعدوں کو پورا کریں۔
کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں افریقہ کلائمیٹ سمٹ میں افریقی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امیر ممالک کو موسمیاتی فنڈز حاصل کرنے کے لیے اپنے وعدوں پرعمل کرنا چاہیے اورموسمیاتی تبدیلی کے لیے براعظمی ردعمل کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائے۔
نیروبی میں پہلے موسمیاتی سربراہی اجلاس کے دوران افریقی رہنماؤں نے کئی اقدامات تجویز کیے ہیں، جن میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے امیر ممالک کے ساتھ قرضوں کی بات چیت بھی شامل ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین نے اپنے نقشے میں ڈیاؤ یو جزائرکو اپنا حصہ دکھانے کے خلاف جاپان کے احتجاج کو مسترد کردیا ہے،جاپان نےچینی حکومت سے اس نقشے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
چینی وزرات خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کو ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ "ڈیاؤیو ڈاؤ اور اس سے منسلک جزیرے چین کا علاقہ رہے ہیں۔ جاپان کے چیف کابینہ سیکرٹری ہیروکازو ماتسونو نے اس نقشے پرتنقید کی تھی جس میں ان جزائر کو چین کا حصہ دکھایا گیا ہے جنہیں جاپان میں سینکاکو جزائر اور چین دیاؤیو کہتا ہے۔ ماتسونو نے کہا کہ جاپان نے سفارتی ذرائع سے چین سے شکایت کی تھی اور اس نقشے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

تہران (شِنہوا) ایران کے نائب صدر اور محکمہ ماحولیات (ڈی او ای) کے سربراہ علی سلاجیگہ نے کہا ہے کہ ایران اور چین ماحولیاتی تعاون خاص طور پر دھول اور ریت کے طوفانوں کا مقابلہ کرنے میں اچھی صلاحیت کے حامل ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے 9 اور 10 ستمبر کو تہران میں ہونے والی ریت اور دھول کے طوفانوں سے نمٹنے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پریس کانفرنس میں ایران کے لیے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر اسٹیفن پرائسنر نے بھی شرکت کی۔
علی سلاجیگہ نے کہا کہ چین، روس اور ایران کے ہمسایہ ممالک اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور چین نے مارچ 2021 میں دستخط ہونے والے 25 سالہ باہمی تعاون کے معاہدے کے تحت ماحولیاتی تعاون کو بہت اہمیت دی ہے۔
پرائسنر نے آ ئندہ کانفرنس کی میزبانی سمیت ریت اور دھول کے طوفانوں سے نمٹنے میں ایران کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران اور اقوام متحدہ نے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے اس شعبے میں تعاون قائم کیا ہے۔

بیجنگ(شِنہوا)چینی خبر رساں ادارے شِنہوا کے تھنک ٹینک کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی فوجی بالادستی دنیا بھر میں عام شہریوں کے لئے ایک انسانی المیہ ہے۔
شِنہوا نیوز ایجنسی کے تھنک ٹینک شِنہوا انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کی جانے والی اس رپورٹ میں امریکی فوجی بالادستی کی تشکیل کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، واشنگٹن کی جانب سے اسے برقرار رکھنے کے لیے اپنائے گئے طریقوں کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے اور حقائق اور اعداد و شمار کے ساتھ اس کے خطرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنی فوجی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے امریکہ نے عام شہریوں کو قتل کیا، دوسرے ممالک کی خودمختاری اور انسانی وقار کو پامال کیا اور حیاتیاتی ماحول کو نقصان پہنچایا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں بے شمار انسانی تباہیوں کا سبب بنا ہے۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ویتنام جنگ کے نتیجے میں 20 لاکھ شہری ہلاک ہوئے، افغانستان میں جنگ سے 1 لاکھ سے زائد شہری ہلاک ہوئے اور عراق جنگ میں 2 لاکھ سے ڈھائی لاکھ کے درمیان شہری ہلاک ہوئے۔
افغانستان کے صوبہ فرح میں امریکی افواج کی جانب سے چھوڑے گئے گولہ بارود کے پھٹنے کے خطرے سے دوچار گاؤں میں ایک لڑکے کی تصویر۔ (شِنہوا)
حالیہ برسوں میں امریکی فوج کی جانب سے قیدیوں کے ساتھ منظم بدسلوکی کے اکثر سامنے آنے والے اسکینڈلز انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور انسانی وقار کو پامال کرنے کا ثبوت ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 64 ویں اجلاس میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے فروغ اور تحفظ سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے دہشت گردی کے مقابلے کے حوالے سے نشاندہی کی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے اپنے نجی ٹھیکیداروں کے ساتھ مل کر عراق اور دیگر ممالک میں زیر حراست مسلمان قید ی مردوں کے خلاف پوچھ گچھ کی آڑ میں انہیں کپڑے اتارنے پر مجبور کیا۔
مز ید کہا گیا ہے کہ قیدیوں کو برہنہ کر کے ایک دوسرے کے اوپر رکھا گیا۔ انہیں جنسی بے حرمتی اور بدسلوکی کی دھمکیاں دی گئیں۔
جکارتہ(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل فروغ دے گا، جدید خدمات سمیت شعبوں میں مارکیٹ تک رسائی کو مزید وسعت دے گا اور دانشورانہ ملکیت کے حقوق کے تحفظ کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرے گا۔
لی نے یہ بات چین ۔انڈونیشیا بزنس کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
لی نے کہا کہ چین ایک مضبوط قانونی فریم ورک کے تحت ایک عالمی معیار اور مارکیٹ پر مبنی کاروباری ماحول فراہم کرنے کی کوشش کرے گا۔
انہوں نے کہا امید ہے کہ انڈونیشیا اپنی مارکیٹ کے کھلے پن کو برقرار رکھے گا اور چینی کاروباری اداروں کے لئے شفاف اور منصفانہ کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔
چینی وزیر اعظم انڈونیشیا کے سرکاری دورے پر یہاں پہنچے ہیں جہاں وہ 26 ویں چین ۔آسیان سربراہ اجلاس، 26 ویں آسیان پلس تھری سمٹ اور 18 ویں ایسٹ ایشیا سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔

بیجنگ(شِنہوا)امریکہ نے اپنی فوجی بالادستی پر انحصار کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں اور بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں کی مسلسل خلاف ورزی کی ہے اور جان بوجھ کر ان کے خلاف عمل کیا ہے۔
شِنہوا نیوز ایجنسی کے تھنک ٹینک شِنہوا انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے امریکی فوجی بالادستی کی ابتدا، حقائق اور خطرات کے عنوان سے یہ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
اس رپورٹ میں امریکی فوجی بالادستی کی تشکیل کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، واشنگٹن کی جانب سے اسے برقرار رکھنے کے لیے اپنائے گئے طریقوں کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے اور اس کے خطرات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طاقت کے غیر قانونی استعمال یا اپنی طاقت کی دھمکی دینے کی ممانعت بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے جس کو امریکہ نے مسلسل نظر انداز کیا ہے۔ امریکہ ایک ایسا ملک ہے جس نے خود مختار ممالک کے خلاف بار بار اور بے شرمی سے جنگیں شروع کی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک آزاد امریکی خلائی فورس کی تشکیل اور خلائی کمانڈ کے قیام نے امریکی خلائی ہتھیاروں اور فوجی مشقوں کے تجربات کو تیز کر دیا ہے جو خلا کے پرامن استعمال کے تصور کے شدید منافی ہے۔
گوانتانامو بے جیل میں قیدیوں کے ساتھ منظم بدسلوکی کے اسکینڈلز نے ثابت کیا کہ امریکی فوج نے تشدد اور دیگر ظالمانہ، غیر انسانی یا ذلت آمیز سلوک یا سزا کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کو پامال کیا ہے۔
حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن کا 1972 میں آغاز کیا گیا جبکہ 1975 میں اسے نافذ العمل کیا گیا تھا جس میں اب 185 ممالک اور چار دستخط کنندہ ریاستیں شامل ہیں۔ یہ حیاتیاتی سلامتی کے لئے عالمی حکمرانی کی بنیاد کے طور پر کام کرتا ہے۔
امریکہ کے شہر واشنگٹن ڈی سی میں جنگ مخالف ریلی کے دوران مظاہرین سائن بورڈ اٹھائے ہوئے ہے۔ (شِنہوا)
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کنونشن کے ایک فریق کی حیثیت سے امریکہ جنوبی کوریا جیسے ممالک میں خطرناک حیاتیاتی تجربات کر رہا ہے اور ایک طویل عرصے سے اپنے ہی ملک میں انسانی تجربات میں مشغول ہے۔
جکارتہ (شِنہوا) جکارتہ۔بانڈونگ تیز رفتارریلوے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور انڈونیشیا ۔ چین عملی تعاون کے تحت اس علمبردار منصوبے میں ریلوے ٹریک کی لمبائی 142 کلومیٹر ہے جس پر ٹرین کی زیادہ سے زیادہ حد رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
تیز رفتار ریلوے پر 7 ارب امریکی ڈالرزسے زائد لاگت آئی ہے اور اس کی تعمیر میں چینی کمپنیوں کی برسوں کی کوششیں اور تجربہ شامل ہے۔
یہ ریلوے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ اور مغربی صوبہ جاوا کے صدرمقام بانڈونگ کو جوڑتی ہے جس سے سفر کا دورانیہ کم ہوکر صرف 40 منٹ رہ گیا ہے۔ مقامی معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ ملک کی عوامی نقل و حمل میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔
انڈونیشیا، صوبہ مغربی جاوا کے شہر بانڈونگ میں ایک ٹرین اسٹیشن کے نزدیک جکارتہ ۔ بانڈونگ تیز رفتار ریلوے کی ٹرینیں دیکھی جاسکتی ہیں۔(شِںہوا)
انڈونیشیا ، جکارتہ ۔ بانڈونگ تیز رفتار ریلوے آزمائش اور شمولیت کے مرحلے دوران عملہ جامع جانچ پڑتال کے لئے تصاویر اور ویڈیو بنارہا ہے۔(شِںہوا)
انڈونیشیا ، بانڈونگ میں تیگالور اسٹیشن کے نزدیک جکارتہ ۔ بانڈونگ تیز رفتار ریلوے ٹرین کی جامع جانچ کی جارہی ہے۔ (شِںہوا)
انڈونیشیا ، بانڈونگ میں جکارتہ ۔ بانڈونگ تیز رفتار ریلوے کے ولینی سب اسٹیشن پر بجلی کی ترسیل سے قبل چائنہ ریلوے الیکٹریفیکیشن انجینئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے تکنیکی ماہرین سامان کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ میں 2 سے 6 ستمبر تک منعقد ہونے والے 2023 چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز کے موقع پر چائنہ پاکستان ڈبل ہنڈرڈ انٹرپرائزز کوآپریشن پراجیکٹ کے مطابق چین اور پاکستان دونوں سے بالترتیب 100 کاروباری اداروں کو اپنے ہم منصب ملک میں مارکیٹ میں توسیع کے لیے منتخب کیا جائے گا۔
بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) کی مشترکہ تعمیر اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر اس منصوبے کا آغاز ژونگ گوانکن بیلٹ اینڈ روڈ انڈسٹریل پروموشن ایسوسی ایشن، چین میں پاکستانی سفارت خانے اور دونوں ممالک کے دیگر متعلقہ فریقین نے مشترکہ طور پر کیا۔
ژونگ گوانکن بیلٹ اینڈ روڈ انڈسٹریل پروموشن ایسوسی ایشن کے صدر ژانگ شیاؤ ڈونگ نے کہا کہ ترقی کے لیے چینی مارکیٹ میں توسیع کا ارادہ رکھنے والی 100 پاکستانی تکنیکی جدت سازی پر مبنی کمپنیز اور سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے پاکستانی مارکیٹ کی طرف دیکھنے والے خصوصی، بہتر، منفرد اور جدید خصوصیات کے حامل 100 چینی کاروباری اداروں کی اس فہرست میں شامل ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ منتخب افراد کو انٹرپرائز ٹریننگ، اسٹریٹجک مشاورت، پالیسی کی تشریح، ٹیلنٹ سروسز اور قانونی خدمات جیسی جامع خدمات فراہم کرے گا ۔ اس کا مقصد بی آر آئی فریم ورک کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان تکنیکی جدت سازی تعاون کو فروغ دینا اور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کی مربوط ترقی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
اس اقدام کی بنیاد پر سی پیک، بیجنگ-تیان جن-ہیبے ریجن، یانگسی ریور ڈیلٹا اور گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا جیسے اہم علاقوں میں سروس پلیٹ فارم اور صنعتی پارک قائم کیے جائیں گے ۔ان کے ذریعے پاکستان کے ہائی ٹیک انٹرپرائزز اور اس منصوبے میں حصہ لینے کے خواہشمند چینی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کو جگہ دی جائے گی۔
منصوبے کے تحت متعلقہ فریق دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں، تحقیق و ترقی کے مراکز اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایک منظم ماحولیاتی نظام کی تعمیر، پلیٹ فارم کی تعمیر، ٹیکنالوجی کے فروغ اور منتقلی کے ساتھ ساتھ چینی اور پاکستانی کاروباری اداروں کے لئے ٹیلنٹ کی تربیت کو اجاگر کریں گے۔

بیجنگ (شِنہوا) چین نے بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) میں شامل ممالک کی پائیدار ترقی کو خصوصی طور پر تیار کردہ ڈیجیٹل منصوبوں کی ایک سیریز کے ذریعے فروغ دیا ہے۔
ساتویں ڈیجیٹل بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس کے مطابق ڈیجیٹل بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام (ڈی بی اے آر) 2016 میں چینی سائنسدانوں کی طرف سے شروع کیا گیا تھا ۔اس نے 8 شعبوں میں پائیدار ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے متعدد وسیع پیمانے پر تسلیم شدہ ڈیٹا مصنوعات تشکیل دی ہیں۔ان میں زراعت اور غذائی تحفظ، آب و ہوا اور ماحول، آفات کا خطرہ، قدرتی و ثقافتی ورثہ، شہر اور بنیادی ڈھانچہ، آبی وسائل اور پانی کا تحفظ، ساحلی علاقے وسمندر اور پہاڑ اور قطبی سرد علاقےشامل ہیں۔
ڈی بی اے آر کے چیئرمین گو ہواڈونگ نے کہا کہ ڈیٹا سپورٹ اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی اہداف کی نگرانی، تشخیص اور تحقیق کا ایک لازمی حصہ ہے۔
گو نے مزید کہا کہ بگ ارتھ ڈیٹا کے طریقوں اور تکنیکی جدت سازی کی بنیاد پر ڈی بی اے آر نے ڈیٹا، ٹیکنالوجی اور علم کے تبادلے کے ذریعے بی آر آئی ممالک کی پائیدار ترقی کی خدمت کی ہے۔
گو نے کہا کہ آگے بڑھتے ہوئے ڈی بی اے آر پائیدار ترقی کے لئے سائنسی طریقوں اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز پر تحقیق جاری رکھے گا اور سائنس-ٹیک تعاون کے لئے نئے ماڈل تلاش کرے گا۔