• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

لاہور ہائیکورٹ، پرویز الہی کی بازیابی کی درخ...

لاہور ہائیکورٹ نے پرویزالہی کی حبس بے جا کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹادی۔ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست الگ سے جاری رہیگی، پرویز الہی کو کسی بھی کیس میں گرفتار اور نظربند کرنے سے روکا لیکن اسلام آباد پولیس انہیں گھر جاتے ہوئے گرفتار کیا۔ عدالت نے کہا کہ گزشتہ روز سیشن جج اٹک اسد علی نے اپنی رپورٹ جمع کرائی جس میں بتایا گیا سیشن جج کے اٹک جیل پہنچنے سے پہلے پرویز الہی کواسلام آباد پولیس لے گئی، اسلام آباد کے چیف کمشنر اور آئی جی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الہی کی نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل کیا، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکے مطابق پرویزالہی کو کریمنل کیس میں گرفتار کیا گیا، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادنے بتایا آئی جی پولیس سپریم کورٹ اور چیف کمشنر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مزید کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے اور توہین عدالت کی کارروائی ان افسران کے خلاف الگ سے جاری رہے گی، چیف کمشنر اسلام آباد نے اس عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کی، چیف کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے، افسران 7 روز میں اپنا جواب داخل کرائیں۔ عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ کو مداخلت سے روک دیا۔ عدالت نے کہا کہ پرویزالہی کی بازیابی کی درخواست غیر مثر ہوگئی ہے، اس لیے بازیابی کی درخواست نمٹائی جاتی ہے۔ اس دوران قیصرہ الہی کے وکلا نے درخواست نہ نمٹانے کی استدعا کی جس پر عدالت نے کہا کہ آپ عدالت کے اس آرڈر کو چیلنج بھی کرسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آج ایک بار پھر 6 ستمبر کے جذبے، اتحاد اور عز...

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر اسی طرح پاکستان کے لئے ایک ہونے اور چھ ستمبر کے جذبے، اتحاد اور عزم کی ضرورت ہے ، اسی سے پاکستان کے دفاع، ترقی اور معاشی خوشحالی کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ سابق وزیر اعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ جنگ ستمبرعوام اور فوج کے دفاع وطن کیلئے ایک جان ہوکرلڑنیکی سنہری تاریخ کا یادگاردن ہے، یہ وہی دن ہے جب پاکستان کے شیر دلیر عوام اور افواج نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو دھول چٹا دی تھی۔ پاک فضائیہ، بحریہ، بری افواج نے بے مثال شجاعت، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا تھا۔ شہباز شریف نے کہا کہ قوم شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے جانیں قربان کرکے ارض پاک کی سلامتی کو یقینی بنایا ، جب دشمن نے للکارا تھا تو پوری قوم ہر طرح کی تقسیم مٹا کر ایک ہو گئی تھی۔ شہباز شریف نے شہدائے پاکستان کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والوں کو اجر عظیم عطا فرمائے، آمین۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بعض عناصر نے عوام اور فوج کے رشتے پر وار کرن...

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بعض عناصر نے عوام اور فوج کے مقدم رشتے پر وار کرنے کی مذموم کوشش کی، اسے تحمل اور سمجھداری سے ناکام بنایا،شہدا کا تقدس اور احترام ہماری اہم ذمہ داری ہے، پاک فوج اور عوام کے درمیان اعتماد و یگانگت ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کے مزار پر یوم دفاع کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر پاکستان عارف علوی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے مزار پر پھول رکھے گئے اور فاتح خوانی کی گئی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ یوم دفاع و شہدا ہماری قومی و عسکری تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے، یہ دن ہمیں اپنی مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، 1965 کی جنگ میں مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کو جرات، پیشہ ورانہ مہارت سے ناکام بنایا، 65 کی جنگ میں قومی اتحاد و یکجہتی کا عظیم جذبہ دیکھنے میں آیا، اسی جذبے سے ہم نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا۔ سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا پاک فوج اپنے نظم و ضبط اور اعلی پیشہ ورانہ معیار کی بدولت دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے، ایمان، تقوی اور جہاد فی سبیل اللہ ہمارا طرہ امتیاز ہے، پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہردم تیارہے، دفاع وطن کو اپنی جان سے مقدم رکھنا پاک فوج کے ہر افسر اور جوان کا عزم ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا شہدا کی قربانیاں اور غازیوں کے کارنامے ہمارے لیے قابل تقلید مثالیں ہیں، شہدا کے خون سے آزادی کے چراغ روشن ہوتے ہیں، شہدا کا تقدس اور احترام ہماری اہم ذمہ داری ہے، پاک فوج اور عوام کے درمیان اعتماد و یگانگت ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ حال ہی میں بعض عناصر نے عوام اور فوج کے مقدم رشتے پر وار کرنے کی مذموم کوشش کی، افواج پاکستان نے بحیثیت ایک قومی ادارہ نہایت تحمل اور سمجھ داری سے اسے ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے جس جانفشانی سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں، پاک فوج عوام کی خواہشات اورامنگوں کا محور ہے، مضبوط معیشت مضبوط دفاع کے لیے ناگزیرہے، باہمی تعاون سے پاکستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چہلم امام حسین پر ایک لاکھ سے زائد پاکستانی...

چہلم امام حسین علیہ السلام پر ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچ گئے۔ عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کے مطابق1 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کربلا میں کیمپ لگایا گیا ہے، پاکستانی زائرین کی سہولت و رہنمائی کے لیے یہ 3 روزہ کیمپ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ کیمپ پر ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجود ہے، جبکہ سبیل امام حسین علیہ السلام بھی سفارت خانے کی جانب سے لگائی گئی ہے۔ عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفارتی دشواریاں دور کرنے کے لیے پاکستانی سفارتی عملہ کربلا کیمپ آفس پر موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 216 ٹریفک...

پنجاب بھر میں 1ہزار 216 ٹریفک حادثات میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ 1251 زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1216ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 612افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق 639 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ترجمان کے مطابق ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد )موٹر سائیکل حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 633ڈرائیوز،33کم عمرڈرائیور،429مسافراور197پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ307ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت314متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 75حادثات میں 74متاثرین کے ساتھ دوسرے نمبرگوجرانوالہ71حادثات میں 63متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1259متاثرین میں 1004مرد اور255خواتین شامل ہیں ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1046موٹرسائیکلز،68آٹو رکشے،108کاریں،16وین،11مسافربسیں،31ٹرک اور105دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی نژاد امریکیوں کو ویزہ نہ دینے کی خب...

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پاکستانی نژاد امریکیوں کو ویزہ نہ دینے یا درخواست مسترد کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل سے پریس بریفنگ کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری اور سائفر معاملے پر سوال و جواب ہوئے۔ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکی کانگریس نے سائفر معاملے پر تحقیقات کا کہا؟ جس کے جواب میں نائب ترجمان نے کہا کہ ہم کانگریس شراکت داروں سے کئی معاملات پر مشورہ کرتے ہیں، کسی ایک خاص معاملے کے بارے میں نہیں بولیں گے۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستانی نژاد امریکیوں کو ویزہ نہ دینے یا درخواست مسترد کرنے میں کوئی صداقت نہیں، یہ بات سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد امریکیوں و دیگر اوورسیزپاکستانیوں کے اپنے مادر وطن دورے کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستانی سفارتخانہ درخواست گزاروں کو ویزوں سمیت ہر ممکن قونصلر مدد فراہم کرتا رہتا ہے۔ ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ نیویاک، شکاگو، ہیوسٹن، لاس اینجلس کے قونصلیٹ سے ویزے لیے جاسکتے ہیں اور ویزا درخواستوں پر ساتوں دن 24 گھنٹے آن لائن کارروائی کی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالت کے حکم پر آئی جی اسلام آباد نے شیریں م...

ہائی کورٹ کے حکم پر آئی جی اسلام آباد نے جرمانے کی رقم شیریں مزاری کو ادا کردی۔ شیریں مزاری کے ای سی ایل میں نام کے حوالے سے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی، جس میں انہوں نے استفسار کیا کہ جب مقدمات بنے تب گرفتاری کیوں نہیں کی؟، 2014 کے مقدمات کا کیا اسٹیٹس ہے؟۔ ان مقدمات کو 10 سال ہوگئے ہیں۔ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے لیے کیا وفاقی حکومت سے اجازت لی گئی؟ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے، جس پر حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ہمیں تفتیشی ایجنسی لکھتی ہے تب ہی نام شامل کیا جاتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت منظوری دیتی ہے جب کہ فہرست وزارت داخلہ تیار کرتی ہے۔ وفاقی حکومت اپنا اختیار کسی کو دے ہی نہیں سکتی۔ رولز میں سے وفاقی حکومت کا لفظ ہے ڈی پاسپورٹ کا لفظ نہیں۔عدالت نے کہا کہ ای سی ایل میں بھی وفاقی حکومت ہی منظوری دیتی ہے۔ وفاقی حکومت کی منظوری سے وزارت داخلہ نام ایف آئی اے کو بھیجا جاتا ہے۔ تھانہ سیکرٹریٹ میں 2014 کا مقدمہ ہے پولیس نے تب کیوں گرفتار نہیں کیا یہ بھی بتائیں۔ کیا آئی جی اسلام آباد نے 25 ہزار جرمانہ ادا کیا ہے؟۔ آئی جی کو کہیں جرمانہ ادا کریں ورنہ توہین عدالت لگا کر جیل بھیجیں گے۔ آپ نے عدالتی احکامات کو مذاق بنا رکھا ہے۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو 25 ہزار روپے جرمانہ ادا کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا، جس پر آئی جی اسلام آباد نے 25 ہزار روپے کا جرمانہ شیریں مزاری کو کمرہ عدالت میں دے دیا ۔ واضح رہے کہ عدالت نے جواب جمع نہ کرانے پر آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ شیریں مزاری نے جرمانے کی مد میں آنے والے 25 ہزار روپے شوکت خانم کو دینے کا اعلان کیا۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے 19 ستمبر تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر عدالت برہم، چی...

لاہورہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی کو عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ چوہدری پرویز الہی کی بازیابی کے لیے کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مرزا وقاص رف کی عدالت میں ہوئی لیکن عدالتی حکم کے باوجود آج بھی چوہدری پرویز الہی کو پیش نہیں کیا گیا۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عارف شہزاد، ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل خان اور پنجاب حکومت کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بھی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ جسٹس مرزا وقاص رف نے چوہدری پرویز الہی کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو کیسے نظر انداز کیا گیا۔ چوہدری پرویز الہی کے وکیل نے کہا عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے کہا کہ عدالت کے احکامات کو نظر انداز کرنا الگ مسئلہ ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد پولیس نے چوہدری پرویز الہی کو گرفتار کیا، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم موجود ہے تو آپ کا اس پرکیا مقف ہے، عدالتی حکم بہت صاف تھا مگر انہیں گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ پمز میں پرویز الہی کولیکر گئے، سکیورٹی کی وجہ سے پولیس لائن میں رکھا، یہاں لانا مشکل ہے، لاہور ہائیکورٹ نے پوچھا کہ یہاں سے لے جاتے ہوئے کوئی مشکل نہیں تھی، پرویز الہی کو پیش کرنا کسی کی انا کا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ آئی جی سپریم کورٹ اور چیف کمشنراسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے، توہین عدالت کی کارروائی ان افسران کیخلاف الگ سے جاری رہے گی۔ لاہور ہائیکورٹ نے کہا چیف کمشنر اسلام آباد نے اس عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کی، چیف کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے، افسران 7 روز میں اپنا جواب داخل کرائیں۔ عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور کو مداخلت سے روکتے ہوئے کہا کہ افسران کے خلاف توہین عدالت کیس اگلے ہفتے تک ملتوی کیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہم دشمن کے سامنے ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار کی ط...

ایئر وائس مارشل غضنفر لطیف نے کہا ہے کہ ہم دشمن کے سامنے ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے، ہماری افواج نے ملکی سرحدوں کی حفاظت دل و جان سے کی، دفاع وطن کیلئے دی جانیوالی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی اے ایف اصغرخان اکیڈمی کے ائیرآفیسرکمانڈنگ ائیروائس مارشل غضنفر لطیف نے کہا کہ آج مسلح افواج کی مشترکہ فتح کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، ہم دشمن کے سامنے ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری افواج نے ملکی سرحدوں کی حفاظت دل و جان سے کی، دفاع وطن کیلئے دی جانیوالی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آئیں سب ملکر عہد کریں کہ ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ائیروائس مارشل غضنفر لطیف نے کہاکہ مسلح افواج کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضاں میں سانس لے رہے ہیں، آج کا تاریخی دن ہمارے غازیوں اور شہیدوں کے نام ہے، وطن سے محبت اور آزادی کی قدر ہمیں ورثے میں ملی ہے، پاک افواج کی ہر فتح کے پیچھے قوم کی دعائیں ساتھ ہوئی ہیں، آج ہم آپکے جذبوں اور کاوشوں کی بدولت یہاں تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اس دور میں ہمیں بے پناہ مسائل کا سامنا ہے، ہم بحیثیت ایک قوم ہر مشکل سے نکل آئیں گے، پاکستان قائم رہنے کیلئے بنا ہے دنیا کی کوئی طاقت اسے فنا نہیں کرسکتی، ہم اسی طرح گارڈز تبدیلی کی روایت کو قائم و دائم رکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی میں مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پرو...

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ بدھ کو ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا اور اسی حوالے سے کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔کراچی میں مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی پی اے ایف اصغرخان اکیڈمی کے ائیرآفیسرکمانڈنگ ائیروائس مارشل غضنفر لطیف تھے۔ ایئر وائس مارشل غضنفر لطیف نے اس موقع پر مزارِ قائد پر پھولوں کی چادر رکھی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔ کراچی میں مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوم دفاعِ پاکستان ، عسکری قیادت کا شہدا اور...

پاکستانی عسکری قیادت کی جانب سے یوم دفاع کے موقع پر شہدا اور لواحقین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلح افواج کے شعب تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے اٹھاون ویں یوم دفاع و شہدا پر پیغام میں شہدا اور ان کے لواحقین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ کو حق و باطل کے معرکے نے ثابت کیا کہ غیور قوم اپنی سرحدوں کی حفاظت کر نے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ ہزاروں بیٹوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے پاک سرزمین کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا، آج پوری قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ہم بطور قوم تمام شہداکی قربانیوں کے مقروض ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدانے پاکستان کے پرچم کی سربلندی کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کیے، پاکستان کونقصان پہنچانے کی ہرکوشش کامنہ توڑجواب دیاجائے گا، مسلح افواج ہرطرح کیاندرونی وبیرونی خطرات کیخلاف پرعزم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں یوم دفاعِ پاکستان ملی جوش وجذبے...

6 ستمبر 1965 کو دشمن کے دانت کھٹے کرنے پر ملک بھر میں 58 واں یوم دفاع یوم دفاع پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا ،6 ستمبر1965 کو پاک فوج کے بہادر جوانوں نے مکار دشمن کی تمام تر چالوں کو ناکام بنایا تھا۔ بدھ کو یوم دفاع پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا ، دن کے آغاز پر نمازفجر کے بعد مساجد میں ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں اور مادر وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کیلئے فاتحہ اور قرآن خوانی کی گئی۔ نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہدا پر یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل نوید اشرف تقریب کی بطورمہمان خصوصی تھے۔ چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل نوید اشرف نے یادگارشہدا پرپھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔ 6 ستمبر 1965 میں پاک فوج کے بہادر جوانوں نے مکار دشمن کی تمام تر چالوں کو ناکام بنایا تھا، بزدل دشمنوں کو ارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے پر سبق سکھایا۔ شجاعت، ایثار اور بہادری کی لازوال داستان رقم کرنے والوں کو قوم آج سلام پیش کرتی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر، ہم ان کے مقروض ہ...

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہداء کے مقروض ہیں، ہماری جانب سے چھوٹا سا نذرانہ شہدا اور ان کے پیاروں کی تکریم ہے۔6 ستمبر کو یومِ دفاع و شہدا کے حوالے سے قومی یادگار شکر پڑیاں میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی ، تقریب میں نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے شرکت کی، یادگار پر فاتحہ پڑھی، پھول رکھے اور خطاب بھی کیا۔ اپنے خطاب میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم اپنے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، شہدا ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں۔ نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ شہدا اللہ کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں ، شہدا کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے آئے ہیں ، ہم شہدا کو نہیں بھولے، ہماری جانب سے چھوٹا سا نذرانہ شہدا اور ان کے پیاروں کی تکریم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-شی جن پھنگ-ریڈ کراس صدر-ملاقات

چین کے صدر شی جن پھنگ بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس کی صدر مرجانا سپولجارک ایگر سے بیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے صدر شی جن پھنگ بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس کی صدر مرجانا سپولجارک ایگر سے بیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

زمبابوے-ہرارے-زمبابوے کے صدر- افتتاحی تقریب

زمبابوے کے نومنتخب صدر ایمرسن منانگاگوا ہرارے میں سٹیٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین ژو چھیانگ سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین-شان ڈونگ-کمرشل راکٹ-سیٹیلائٹس-سمندرسےلان...

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے ساحلی شہرہائی یانگ کےنواحی سمندرسے کمرشل راکٹ کیریس-1 چار سیٹلائٹس لے کرخلاء میں روانہ ہو رہا ہے۔(شِنہوا)

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ- تلکرم-اسرائیلی فوجی- چھاپہ

 شمالی مغربی کنارے میں تلکرم کے قریب ایک پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کے چھاپے کے بعد لوگ تباہ شدہ مکان کا معائنہ کر رہے ہیں جہاں اسرائیلی فوجیوں رات بھر جھڑپوں میں ایک فلسطینی کو گولی مار کرقتل کر دیا۔(شِنہوا)

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماحولیاتی منفی اثرات کے باعث 2022 میں صحرائی...

نیروبی(شِنہوا)2022 کےآخرمیں صحرائی افریقہ میں کم از کم 18 لاکھ 50 ہزار بچےماحولیاتی آفات کے باعث  اپنے ملکوں میں بے گھر ہو گئے  جبکہ یہ تعداد گزشتہ سال میں تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔

لندن میں قائم ایک خیراتی ادارے  سیو دی چلڈرن کے مطابق ان میں سے کچھ بچے متعدد بار بے گھر ہوئے جبکہ دیگر صرف ایک مرتبہ بے گھر ہوئےتاہم سال کے آخر میں تمام بچےبے گھر ہو کر  خاندان کے ساتھ کیمپوں یا دیگر عارضی پناہ گاہوں میں رہنے پرمجبور ہو گئے۔

سیو دی چلڈرن کی ایسٹ اینڈ سدرن افریقہ ریجنل آفس کی ایڈووکیسی، رابطوں، مہمات اور میڈیا کے شعبوں کی سربراہ  کجالا شاکونے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں جاری بیان میں کہا کہ جب بچے اپنے گھر کھو دیتے ہیں تو وہ تقریباً سب کچھ کھو دیتے ہیں جس میں صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، خوراک اور حفاظت تک ان کی رسائی بھی شامل ہے۔

کینیا کے صدر ولیم روٹو (درمیان میں آگے ) اور دیگر حکام  نیروبی میں افریقہ کلائمیٹ سمٹ 2023 کے پہلے دن کے دوران تصویر بنوا رہے ہیں ۔(شِنہوا)

شاکو نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ نیروبی میں جاری افریقہ کلائمیٹ سمٹ میں شرکت کرنے والے رہنما اس بات کو تسلیم کریں گے کہ موسمیاتی بحران بچوں کی زندگیوں اور بچوں کی ضروریات اور حقوق پر تباہ کن اثرات مرتب کر رہا ہے۔

خیراتی ادارے نے کہا کہ صومالیہ میں بارش کے پانچ ناکام موسموں سے تقریباً 66 لاکھ افراد شدید قحط کا شکار ہیں جو ملک کی آبادی کا 39 فیصد حصہ ہیں۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں کاروں کی پیداوار و فروخت میں مسلسل ت...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں اس سال کے پہلے سات مہینوں میں گزشتہ سال کی نسبت گاڑیوں کی پیداوارمیں 7.4 فیصد اوراور فروخت میں 7.9 فیصد اضافہ ہوا۔

چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) کےعہدیدار وانگ ویمنگ نے منگل کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین 2023 میں اپنی گاڑیوں کی سالانہ فروخت کو 3 فیصد بڑھا کر2کروڑ70 لاکھ تک بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

وانگ نے مزید کہا کہ نئی توانائی والی  گاڑیوں اور پیٹرول گاڑیوں کی کھپت کو مستحکم رکھنے اور بڑھانے کے لیے محکمانہ ہم آہنگی کو مضبوط بنانا اور پالیسی میں ہم آہنگی پیدا کرنا ضروری ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی عالمی غیر یقینی صورتحال اور مقامی طلب میں مسلسل تین گنا دباؤ، رسد پر منفی اثرات اور کمزور توقعات کے باعث آٹو انڈسٹری میں ترقی کے چیلنجز برقرار ہیں اور صنعت کی ترقی کو مستحکم کرنے کا کام کٹھن ہے۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی خاتون اول کوویڈ-19 کا شکار

ہیوسٹن (شِنہوا)امریکی خاتون اول جِل بائیڈن کا کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا جس سے ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 ان کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر الزبتھ الیگزینڈر نے ایک بیان میں کہا کہ خاتون اول کا کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا اور انہیں فی الحال صرف محدود علامات کا سامنا  ہے  تاہم وہ ڈیلاویئرکے  ریہوبوتھ بیچ میں اپنے گھر پر رہیں گی۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر کے مطابق جِل بائیڈن کے مثبت ٹیسٹ کے بعد صدر جو بائیڈن کا ایک ٹیسٹ کرایا گیا جس کا نتیجہ منفی آیا۔

وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ صدر کا  اس ہفتے باقاعدگی سے ٹیسٹ جاری رکھا جائے گا  اور علامات کی نگرانی کی جائے گی۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ فلسطین پرسے پابندیاں ختم کرکےتعلقات م...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں پر عائد تمام پابندیاں ختم کرے اور فلسطین کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرے۔

فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق محمود عباس نے یہ بات امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی جانب سے انہیں کی گئی فون کال پر  گفتگو کے دوران کہی ،اس دوران دونوں فریقوں نے فلسطین کی تازہ ترین پیش رفت اوریروشلم میں امریکی قونصل خانے اور واشنگٹن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے دفتر کو دوبارہ کھولنے سمیت دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 

انہوں نے امریکی انتظامیہ سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل کے فیصلے کے ذریعے اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت حاصل کرنے کے لیے فلسطین کے مطالبے کوپورا کیا جائے۔

اس کے علاوہ محمود عباس نے کہا کہ اسرائیلی افواج اور آباد کار دو ریاستی حل کو کمزور کر رہے ہیں اور جارحانہ طرز عمل کے ذریعے امن کے حصول کے تمام امکانات کو تباہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے  ان تمام خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اسرائیلی حکام کو پابند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تائیوان کے پاس اقوام متحدہ میں شمولیت کا کوئ...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے ایک بار پھر کہا ہے کہ  تائیوان کے پاس اقوام متحدہ یا دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں شامل ہونے کی کوئی بنیاد، وجہ یا حق حاصل نہیں بلکہ اس کے لیے ریاست کا درجہ درکار ہے۔ رپورٹس کے مطابق تائیوانی حکام نے تائیوان کی اقوام متحدہ میں شرکت کے لیے"چار اپیلیں" درج کرائیں اوراس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ "سفارتی اتحادیوں" کی مدد کے ساتھ یو این سیکرٹری جنرل کو مشترکہ خط پیش کرے گا جس میں حالیہ پریس بریفنگ میں  اقوام متحدہ کی قرارداد 2758 کی غلط تشریح کو درست کرنے پر زور دیا جائےگا۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کو روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے۔ اس حقیقت اور قانونی بنیادوں کے باوجود، تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام  جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 کو توڑ مروڑکر بین الاقوامی طور پرمسلمہ  ون چائنہ کے اصول کو کھلے عام چیلنج کر رہے ہیں اور "تائیوان کی آزادی" میں پیش رفت کے لیے جھوٹ بول رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ انتہائی خطرناک علیحدگی پسند اشتعال انگیزیاں ہیں۔

بھارت کا پہلا شمسی مشن آدتیہ-ایل1 دوسری کوشش...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کا پہلا شمسی مشن آدتیہ-ایل 1 کو دوسری کوشش میں کامیابی ملی ہے۔

بھارتی خلائی تحقیقی ادارے(اسرو) کے مطابق یہ آپریشن اسروکے ٹیلی میٹری، ٹریکنگ اور کمانڈ نیٹ ورک (آئی ایس ٹی آر اے سی)کی جانب سے منگل کی صبح کیا گیا۔

خلائی ایجنسی نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ بنگلورمیں آئی ایس ٹی آر اے سی  کے ذریعےزمین سے کی گئی دوسری کوشش کامیاب رہی ۔

 جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز سے پی ایس ایل وی-سی 57 راکٹ کے ذریعے ہفتہ کوآدتیہ-ایل1 کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔

اتوار کے روز زمین سےپہلی مشق کامیابی سے کی گئی۔

سیٹلائٹ کو لگرینج پوائنٹ ایل 1 کی طرف مدار میں چھوڑنے سے پہلے زمین سے دو مزید مداری مشقوں سے گزرنا ہو گا۔

اسرو کے مطابق اگلی مشق 10 ستمبر کو رات 2 بج کر 30 منٹ (مقامی وقت ) پر کی جائے گی۔

 اسرو کے مطابق یہ شمسی مشن شمسی سرگرمیوں اور خلائی موسم پر ان کے اثرات کو حقیقی طور پردیکھنے میں بڑی مدد  فراہم کرے گا۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی عدالتوں کو غیرملکی ریاستوں سے متعلقہ مق...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے غیر ملکی ریاستی استثنیٰ کے اپنے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک قانون منظور کیا ہے،جس میں چینی عدالتوں کو غیر ملکی ریاستوں اور انکی جائیداد سے متعلق دیوانی مقدمات نمٹانے کے لیے قواعد کا اجرا کیاگیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان خیالات کااظہار منگل کو چین کے غیر ملکی ریاستی استثنیٰ کے قانون کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیاجس کی حال ہی میں ملک کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے جائزہ لینےکے بعد منظوری دی ہے ۔ اس قانون کے ذریعے ریاستی استثنیٰ کے سابقہ قانون میں ردوبدل کرتے ہوئے چین میں عدالتوں کو غیر ملکی ریاستوں کے خلاف مقدمات کی سماعت کا اختیار دیاگیا ہے۔

 اس قانون کے ذریعے اس بنیادی اصول کی توثیق کی گئی ہے کہ غیر ملکی ریاست اور اس کی املاک کو چین میں استثنیٰ حاصل ہے، اور ساتھ ہی ساتھ غیر ملکی ریاست کے غیر خودمختار اقدامات سے متعلق استثنیٰ کا بھی تعین کیا گیا ہے، جس کے تحت چینی عدالتیں تجارتی سرگرمیوں، متعلقہ جسمانی چوٹ اور املاک کو پہنچنے والے نقصان کے  تنازعات سے متعلق معاملات میں اپنے دائرہ اختیار کا استعمال کر سکتی ہیں۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ سرکاری دورے پر جک...

جکارتہ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک علاقائی تعاون میں آسیان کی مرکزی حیثیت اور بین الاقوامی امور میں اس کے عظیم تر کردار کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

 وزیر اعظم  لی نے ان خیالات کا اظہار انڈونیشیا کے سرکاری دورے پرمنگل کو جکارتہ پہنچنے پر کیا، جہاں وہ 26ویں چین-آسیان سربراہی اجلاس، 26ویں آسیان پلس تھری سمٹ اور 18ویں مشرقی ایشیا سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بطور وزیر اعظم یہ انڈونیشیا کا ان کا پہلا دورہ ہے، لی نے کہا کہ چین علاقائی تعاون کے اہم امور پر تمام فریقوں کے ساتھ  تفصیلی تبادلہ خیال کرنے، یکجہتی اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، چیلنجز سے نمٹنے اور عالمی ترقی کے ایک اہم انجن کے طور پرمشرقی ایشیا کو ترقی دینے کے لیے مل کر کام کرنےپر تیار ہے۔

چین نے کمرشل راکٹ کے ذریعےسمندر سے 4 سیٹلائٹ...

ہائی یانگ، شان ڈونگ(شِنہوا)چین نےمشرقی صوبے شان ڈونگ کے ساحلی شہرہائی یانگ کے نواحی سمندر سے ایک راکٹ خلا میں بھیجاجس کے ذریعے چارسیٹلائٹس کو مدارمیں چھوڑا گیا ۔

کمرشل راکٹ کیریس-1منگل کو شام 5 بج کر34 منٹ (بیجنگ وقت) پرتائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں روانہ ہوا۔

لانچ سینٹرکے مطابق یہ کیریس-1  راکٹ سیریز کا 9 واں فلائٹ مشن تھا۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نےمریخ اور چاند کے تحقیقاتی مشنزسے حاصل...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے اپنے مریخ اور چاند پر بھیجے گئے تحقیقاتی مشنزسے حاصل کردہ اعدادوشمارکے دو نئےشمارےشائع کیے ہیں۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسز کی قومی فلکیاتی آبزرویٹریزکے مطابق  رواں سال جنوری سے مارچ تک ملک کے مریخ مشن ،تیان وین -1 پر نصب ہائی ڈیفینیشن کیمرے سمیت تین سائنسی آلات کے ذریعے حاصل کردہ سائنسی ڈیٹا جاری کیا گیا ہے جس کی مقدار تقریباً 68 گیگا بائٹس ہے۔

یہ تحقیقاتی  مشن سے حاصل کردہ پانچواں ڈیٹا ریلیز ہے۔تیان وین -1 ایک  آربیٹر، ایک لینڈر اور ایک روور پر مشتمل ہے۔ 10 فروری 2021 کو مریخ کے مدار میں داخل ہونے والا یہ چین کا پہلا مشن ہے۔ چین کی اکیڈمی آف سائنسزنے رواں سال 15 اپریل سے 24 جون کے درمیان چاند پر موجود  چھانگ ای 4 مشن کے لینڈر اور روور پر نصب چار پے لوڈز کے ذریعے حاصل کردہ 38 واں سائنسی ڈیٹا شائع کیا۔ ڈیٹا کا سائز 2.7 گیگا بائٹس ہے۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا برطانیہ سے لندن میں ہانگ کانگ تجارتی...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے برطانیہ پرزوردیا کہ وہ لندن میں ہانگ کانگ کے اقتصادی وتجارتی دفتراوراس کے اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنائے کیونکہ گزشتہ ہفتے دفتر کے احاطے میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بیان منگل کوباقاعدہ نیوزبریفنگ میں اس واقعے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں دیا جس کے دوران دفتر پرسرخ پینٹ کا چھڑکاؤ کیا گیا اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے نشان کو مسخ کیا گیا۔

ماؤ نے کہا کہ چین اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت اور مطالبہ کرتا ہے کہ برطانیہ  اس واقعہ کی مکمل تحقیقات اور قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

چین نے"غیر قانونی ماہی گیری" کے امریکی الزام...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے نام نہاد "غیر قانونی ماہی گیری" کے امریکی بلاجواز الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو سب سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا اوراپنے ماہی گیری جہازوں کی غیر قانونی،غیررپورٹ شدہ اورغیر منظم (آئی یو یو) ماہی گیری کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیےسنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے۔

 وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روزپریس کانفرنس میں اس سے متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی قانون اور روایتی بین الاقوامی طریقہ کارکے مطابق، آئی یو یو کی سرگرمیوں کا مطلب ماہی گیری جہاز ہیں۔ انفرادی ماہی گیر جہازوں کی آئی یو یو سرگرمیوں کو ان کے ممالک سے منسوب نہیں کیا جانا چاہئے۔ ماؤ نے کہا کہ امریکہ کے لیے ایسی کوئی قانونی بنیاد نہیں کہ وہ آئی یو یو ماہی گیری کے لیے کسی ملک کی نشاندہی کرے جو چھوٹی تعداد میں ماہی گیر جہازوں کی سرگرمیوں کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ اس طرح کی واضح شناخت بین الاقوامی ماہی گیری کے تعاون کو بری طرح متاثر کررہی ہے اور یہ سیاسی چالبازیوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی وائڈ فیلڈ سروے ٹیلی سکوپ جلد کام شروع...

بیجنگ(شِنہوا) شمالی نصف کرہ سے پورے آسمان کا مشاہدہ کرنے کی صلاحیت کی حامل وائڈ فیلڈ(وسیع علاقے کی) دوربین جلد ہی چین کےشمال مغربی صوبے چھنگھائی میں کام شروع کردےگی۔ 2.5 میٹر قطرکے ساتھ وائڈ فیلڈ سروے ٹیلی سکوپ (ڈبلیو ایف ایس ٹی) شمالی نصف کرہ میں ٹائم ڈومین سروے کی سب سے بڑی دوربین ہے۔ اسے چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے پرپل ماؤنٹین آبزرویٹری نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق، یہ دوربین ممکنہ طور پر ستمبر کے وسط میں کام شروع کر دے گی، جس سے سائنسدانوں کو متحرک فلکیاتی مظاہر کی نگرانی اور ٹائم ڈومین فلکیاتی مشاہدے کی تحقیق کرنے میں مدد ملے گی۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، پاکستانی طالب علم کی خد مات کے تجا رتی...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں جاری خدمات کا تجارتی میلہ حسین اظہر کے لیے بلاشبہ ایک خوشگوار تجربہ ہے۔

بیجنگ میں یونیورسٹی آف انٹرنیشنل بزنس اینڈ اکنامکس سے پی ایچ ڈی کرنے والے پاکستانی طالب علم چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات میں پاکستانی بوتھ پر بطوررضاکار خدمات انجام دے رہے ہیں جس کے ذریعے خدمات کے شعبے میں ملک کی معروف مصنوعات کو فروغ دیا جارہا ہے۔

حسین نے بتایا کہ انہیں چین میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بطور رضاکار منتخب کئےجانے پر فخر ہے۔ ہم یہاں دنیا بھر کے سیاحوں کو مختلف مصنو عات پیش کرسکتے ہیں۔

پاکستانی بوتھ میں 5 ادارے اپنے کاروبار کی نمائش کر رہے ہیں جن میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (ایس ٹی زیڈ اے)، نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی)، نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی)، حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) شامل ہیں۔

حسین نے بتایا کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی بین الاقوامی کاروباری برادری کو پاکستان میں اپنا کاروبار شروع کرنے یا سرمایہ کاری کرنے کا حل فراہم کرتی ہے ۔اس کے علاوہ این ایل پی، این بی پی، ایچ بی ایل نے ترسیل اور سرمایہ کاری میں اپنی سرحد پار خدمات یہاں پیش کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2 سے 6 ستمبر تک جاری رہنے والا 5 روزہ میلہ پاکستان کے لئے ممکنہ صارفین کی تلاش کا ایک بڑا موقع ہے۔ ابتدائی 3 دن میں اس پویلین میں اوسطاً یومیہ 150 افراد آئے ہیں۔

انہوں نے بیجنگ میں اپنی تعلیمی زندگی سے قبل پاکستان کی پریسٹن یونیورسٹی میں 17 برس تک بزنس شعبے میں بطوراستاد کام کیا ۔ چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات میں کام کرنا کاروبار کے شوقین شخص کے لئے ایک دلچسپ تجربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی بابا، انٹیل، ڈیلوئٹ جیسے تمام اہم برانڈز اور دنیا بھر کے بے شمار دیگر اختراعی اداروں کا ایک چھت تلے یکجا ہونا حیرت انگیز ہے۔ میں ا سے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا ۔ یہاں بڑی تعداد میں کاروباری افراد اور ٹیکنالوجیز دیکھ کر بہت پرجوش ہوں۔

پاکستانی اپنے ملک کی مصنوعات کے فروغ کے لئے آ ئے ہیں اور اس دوران وہ دوسری قوموں سے سیکھنے کے منتظر رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کی ایک کمپنی کے پیش کردہ جدید اور سستے شمسی پینل سے متاثر ہوئے ہیں۔اگر اسے بجلی کی شدید قلت کے دوران  پاکستان میں متعارف کرایا جائے تو  یہ ایک بہت اچھا موقع ہوگا ۔

2023 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات میں فورمز، مذاکرات اور سربراہ اجلاسوں سمیت 200 سے زائد تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ میلے میں 83 ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کر رہی ہیں جبکہ 2 ہزار 400 سے زائد کمپنیاں آن لائن نمائشو ں میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس میلے کا موضوع " کھلے پن سے ترقی کا فروغ ، تعاون سے مستقبل کی فراہمی" ہے

حسین نے کہا کہ خدمات تجارت عالمگریت میں ایک اہم محرک قوت بن چکی ہے اور پاکستان کو اس میلے سے بہت فائدہ ہوگا۔

چین-بیجنگ- سی آئی ایف ٹی آئی ایس-پاکستانی بو...

چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) میں پاکستان کے بوتھ کا منظر۔(شِنہوا)

حسین اظہر (درمیان میں)  بیجنگ میں چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) میں پاکستان کے بوتھ پر آنے والے مہمان سے گفتگو کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

پاکستان ریلوے کی مسافروں کے لئے بنائی گئی ''...

پاکستان ریلوے کی مسافروں کے لئے بنائی گئی '' لائیو لوکیشن ایپ'' قابل بھروسہ نہیں رہی، غلط معلومات کی فراہمی کی شکایات، نشاندہی پر ٹائم ٹیبل ٹھیک کرنے کے بجائے آئی ٹی حکام نے بتایاکہ ٹرینوں کی لائیو لوکیشن ایپ نجی کمپنی کی ہے ہم اس کے ذمہ دار نہیں ہیں،پاکستان ریلوے کے انجنوں میں لائیو کریکنگ ڈیوائسسیز لگائی گئی ہیں جس سے مسافروں کو مسافرٹرنیوں کے شیڈول کے ساتھ لائیولوکیشن دیکھنے کی سہولت دستیاب ہوتی ہے ۔اس خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرنیوں اور مال بردار ٹرنیوں کی لائیولوکیشن کے لیے نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا جس کے تحت ریلوے کے انجنوںمیں باقاعدہ ڈیوائسسز لگائی گئیں اور اس کے ساتھ ایپ میں مسافراور مال بردار ٹرنیوں کا ٹائم ٹیبل بھی دیاگیاہے لائیولوکیشن ایپ میں راولپنڈی سے کوہاٹ جانے والی ٹرین کا ٹائم غلط لکھاہواہے جس کی نشاندہی سیٹیزن پورٹل پر کی گئی کہ اس کو ٹھیک کیاجائے راولپنڈی سے جانے کاوقت 3بج کر 15منٹ ہے جبکہ لائیو ایپ پر 3بج کر 30منٹ لکھاہے جس پر ریلوے آئی ٹی حکام نے غلطی ٹھیک کرنے کے بجائے لائیولوکیشن ایپ سے ہی لاتعلقی کااعلان کردیاہماری ایپ کا نام پاک ریل ہے جبکہ پاک ریل لائیو نجی کمپنی کی ملکیت ہے اس کے لیے ان سے رابطہ کریں ہم آپ کی شکایت کو بندکررہے ہیں ، مسافروں کا کہنا ہے کہ جب ریلوے کاان کے ساتھ باقاعدہ معائدہ ہواہے تو ریلوے کی ذمہ داری ہے کہ اس کوٹھیک معلومات دے تاکہ مسافر غلط معلومات کی وجہ سے ٹرین سے رہے نہ جائیں ۔ترجمان ریلوے سے اس حوالے سے بارہا رابطہ کیاگیا مگرانہوں نے جواب نہیں دیا۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز الہی کو(آج) پیش کریں،عدالت کا چیف کمشن...

لاہور ہائیکورٹ نے چیف کمشنر اسلام آباد اور پولیس کو (آج) بدھ کو پرویز الہی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق کے حکم کے باوجود پولیس نے لاہور سے پرویز الہی کو گرفتار کیا تھا جس پر جسٹس امجد نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے سیشن جج اٹک کو حکم دیا تھا کہ وہ پرویز الہی کو بازیاب کراکے پیش کریں جب کہ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا تھا تاہم بعد ازاں جسٹس امجد رفیق کا بنچ تبدیل کردیا گیا۔ جسٹس امجد رفیق کے بعد جسٹس مرزا وقاص رف نے منگل کے روز پرویز الہی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سیشن جج اٹک اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل عدالت میں پیش ہوئے تاہم سیشن جج پرویز الہی کو ساتھ نہ لائے۔ دوران سماعت عدالت نے سیشن جج سے پوچھا کہ(آج) بدھ کو پرویزالہی کو 11بجے اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا گیا آپ کب جیل میں پہنچے؟ اس پر سیشن جج نے کہا کہ دوپہر کے بعد جیل پہنچا، پرویز الہی جیل میں نہیں تھے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چیک اپ کے بعد پولیس لائن اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے، اس پر عدالت نے کہا کہ سی پی او اور ڈی پی او کہاں ہیں، کیوں نا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے؟ سپرنٹنڈنٹ جیل کدھر ہیں؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ نے بتایا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ بعض وجوہات کی بنا پر پیش نہیں ہوسکے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 11 بجے تک ملتوی کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس اور چیف کمشنر کو بھی طلب کرلیا، عدالت نے ڈی پی او اٹک اور سی پی او راولپنڈی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ کیس کی دوبارہ سماعت میں جسٹس مرزا وقاص نے کہا کہ کمشنر اسلام آباد کو حکم دے رہا ہوں کہ وہ پرویز الہی کو پیش کریں، بادی النظر میں ریاست پرویز الہی کو پیش کرنے سے گریزاں ہے، ویسے بھی آئی جی اسلام آباد کیخلاف توہین کا معاملہ تو عدالت کے سامنے موجود ہی ہے، چیف کمشنر اسلام آباد نے عدالت کے حکم کی تعمیل نہیں کی، چیف کمشنر اسلام آباد اور پولیس پرویز الہی (آج) بدھ کو پیش کریں۔ بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے دونوں افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت (آج) بدھ تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہیلتھ سیکٹر کے حالات بہتر کرنے کی کوشش کر رہ...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جب ہمیں ذمہ داری ملی تو ہیلتھ سیکٹر کے حالات خراب تھے، کوشش کر رہے ہیں اس میں کچھ نہ کچھ بہتری کر کے جائیں، جب کسی غریب کا صحیح طریقے سے علاج ہو تو بہت تسکین ملتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ہم مختصر وقت کیلئے آئے لیکن وہ وقت زیادہ ہوگیا، ہم نے ہیلتھ سیکٹر پر پہلے دن سے کام شروع کیا، موجودہ حالات کا ڈاکٹرز کو قصور وار نہیں ٹھہراتا، وہ اپنا کام کر رہے ہیں، ایک ڈاکٹر ایک بیڈ پر پانچ مریضوں کا علاج کر رہا ہے، سہولیات دینا گورنمنٹ کا کام ہے، فنڈز نہیں دیں گے تو وہی رزلٹ نکلتا ہے جو تھا۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے مجھے اچھی ٹیم ملی، مل کر دن رات کام کیا، مجھے بڑی امید ہے لوگوں کو اچھے سٹینڈرڈ کی سہولیات ملیں گی، ہم تو کچھ نہ کچھ کر کے چلے جائیں گے لیکن آگے جو بھی آئے اس کو معاملات درست رکھنے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 13 کروڑ کی آبادی میں اگر 150 بہتر لوگ لگ جائیں تو ہیلتھ سہولیات بہتر ہوجائیں گی، ہم نے میرٹ پر تقرریاں کی ہیں، آج کل ڈینگی آیا ہوا ہے، جتنی محنت ہم نے کی ہے ڈینگی انشا اللہ کنٹرول میں رہے گا، ہسپتالوں کی تعداد نہیں یاد کہ کتنوں کا دورہ کر چکا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صداقت عباسی کی مبینہ گمشدگی پر آئی جی اسلام...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کی مبینہ گمشدگی پر آئی جی اسلام آباد پولیس سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے صداقت عباسی کے مبینہ اغوا کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس نے عدالتی حکم پر رپورٹ جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ صداقت عباسی اسلام آباد پولیس کی تحویل میں نہیں ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ صداقت عباسی کی مبینہ گمشدگی کے حوالے سے مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کرلیا ہے۔ عدالت نے معاملے پر آئی جی اسلام آباد سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی جب کہ معاملے پر وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ معلومات لی جائیں صداقت عباسی ان وزارتوں کے ماتحت اداروں کی تحویل میں تو نہیں، ایس ایس پی آپریشنز معاملے کی تحقیقات کے لئے سینئر آفیسر کو تعینات کریں۔ بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں