• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

موسمیاتی بحران نے آزاد جموں و کشمیر کے چھوٹے...

دلتی ہوئی آب و ہوا کا آزاد جموں و کشمیر میں چھوٹے پیمانے پر کسانوں پر گہرا اثر پڑ رہا ہے۔ اے جے کے ایک انتہائی نازک اور حساس خطوں میں سے ایک ہے کیونکہ اس کا جغرافیائی محل وقوع، آبی وسائل، گلیشیئرز ہیں۔ جنگلات، ماہی گیری اور اس سے منسلک حیاتیاتی تنوع موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا شکار ہیں۔ وہاں کی دیہی آبادی کی اکثریت اپنی زندگی گزارنے کے لیے جنگلات، مویشیوں اور زراعت پر انحصار کرتی ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے کاشتکار اکرام اللہ نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ اب صرف دو موسم ہیںگرمی اور سردی۔ ہمارے پاس اب بہار نہیں ہے، اس لیے ہماری سبزیاں غیر متوقع گرمی کی وجہ سے جلدی جھلس جاتی ہیں۔ہمارے صحن میں ہری مرچ، ٹماٹر اور ادرک اگائی جاتی تھی، لیکن بارش میں تبدیلی کی وجہ سے جڑوں میں کیڑے لگ گئے۔ بارش ہمارے پودوں کے انکرن کے عمل اور پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کو متاثر کرتی ہے۔ ماضی میںہمارے پاس پیداوار کی کثرت تھی، لیکن اب ہمارے پاس صرف چند کلو ہے. ہمارے باغ میں پہلے بھی آڑو اور امرود کے پودے پھلتے پھولتے تھے، لیکن اب ان پر پھل نہیں لگتے۔ انہوں نے کہامیں بھینسیں پالتا تھا اور ان کا دودھ بیچتا تھا، لیکن اب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے ایسا نہیں ہے۔ گرمی اور خراب موسم نے میری بھینس کے مرنے سے پہلے ہی اس کے دودھ کی پیداوار میں کافی حد تک کمی کر دی تھی، مجھے ہر روز چھ کلو دودھ ملتا تھا جب موسم معمول کے مطابق تھا اور موسم اپنی جگہ پر تھا۔ ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سردار جاوید ایوب، سیکرٹری زراعت، لائیو سٹاک، آبپاشی اور سمال ڈیمزآزاد جموں و کشمیرنے کہاکہ موسلا دھار بارش اور شدید گرمی آزاد جموں و کشمیر کی زراعت کو منفی طور پر متاثر کر رہی ہے، جس سے کسانوں کا زیادہ قیمتوں پر انحصار بڑھ رہا ہے۔ گرمی، خشک سالی، اور موسم کے دوران شدید بارشیں ہماری فصلوں کو برباد کر دیتی ہیں۔ اس لیے، لوگوں کے پاس بازار جا کر کھانا خریدنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔ انہوں نے کہاکہ بھینس کا دودھ آزاد جموں و کشمیر کے کسانوں کے لیے بنیادی خوراک ہے، جو جدوجہد کرنے والے خاندانوں کے لیے آمدنی اور غذائیت کا ذریعہ ہے۔ لیکن کچھ لوگ دودھ کی پیداوار میں کمی دیکھ رہے ہیں کیونکہ شدید گرمی ان کے جانوروں کو متاثر کرتی ہے۔ موسم کے خلاف مزاحمت کرنے والی فصلوں کی اقسام کا نفاذ، آبپاشی کے طریقوں کو اپنانے کے ساتھ ساتھ، لچک کو بڑھا سکتا ہے۔جاوید ایوب نے کہاہمارا مقصد آزاد جموں و کشمیر کی مدد کے لیے این جی اوز اور تحقیقی اداروں کو شامل کرکے ضروری سپورٹ فریم ورک فراہم کرنا ہے۔ چھوٹے پیمانے پر کسان آب و ہوا کی غیر یقینی صورتحال کو نیویگیٹ کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں 40 لاکھ بچے صاف پانی سے محروم ہی...

پاکستان میں 40 لاکھ بچے صاف پانی سے محروم ہیں۔اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 8 ملین لوگ صاف پانی سے محروم ہیں جن میں نصف تعداد بچوں کی شامل ہے، یونیسیف رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ پاکستان کے بچوں کو نہیں بھول سکتے، سیلاب کا پانی چلا گیا لیکن ان کی مشکلات باقی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہیں لیکن بہت سے لوگوں تک رسائی نہ ہوسکی اسی لیے پاکستانی حکومت سیلاب متاثرہ بچوں اور خاندانوں کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ کرے۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی نے متاثرہ اضلاع میں بچوں اور خاندانوں کے لیے پہلے سے موجود عدم مساوات مزید گہری کردی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توہین رسالت اور توہین قرآن میں نامزد مرکزی م...

عدالت نے توہین رسالت اور توہین قرآن میں نامزد مرکزی ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق توہین رسالت اور توہین قرآن میں نامزد دونوں ملزمان راجہ عامر سلیم مسیح اور راکی سہوترا کو جوڈیشل مجسٹریٹ جڑانوالہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 7یوم کی توسیع کردی۔ ملزمان کو آئندہ پیشی پر یکم ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کئے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سانحہ جڑانوالہ،انسداد دہشت گردی کی عدالت میں...

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ جڑانوالہ کرسچین کالونی میں گھروں اور گرجا گھروں کو نذر آتش کرنے کے الزام میں گرفتارملزمان کے جسمانی ریمانڈمیں 30اگست تک توسیع کردی،سانحہ جڑانولہ کے واقعات کے مقدما ت کی تعداد 11اور ملزما ن کی تعداد 1ہزار سے زائد ہو گی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سٹی جڑانوالہ پولیس نے جڑانوالہ واقعہ میں ملوث گرفتار ہونیوالے ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر کے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جس پر عدالت نے مذکورہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 30اگست تک توسیع کردی ہے ذرائع نے بتا یا ہے کہ سانحہ جرانوالہ میں توڑ پو ڑ اور جلا ئو گھیرائو میں پو لیس نے مزید کا روائی کر تے ہو ئے دہشت گردی کی دفعا ت کے تحت مزید مقدما ت درج کر لئے اب تک مقد ما ت کی تعداد 11 اور ملزما ن کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہو گئی،ملزما ن کی گرفتا ری کیلئے پو لیس نے چھا پو ں کا سلسلہ تیز کر دیا،جس کے مطابق ایک مقدمہ میں ملوث 45 ملزمان' دوسرے مقدمہ میں ملوث 32' تیسرے مقدمہ میں ملوث 29' چوتھے مقدمہ میں ملوث 6 اور پانچویں مقدمہ میں ملوث 4 ملزمان کاجسمانی ریمانڈ دیا گیا، پولیس گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے ساتھ لے گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور،ادویات کی قلت شدت اختیار کرگئی،مریضوں...

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ادویات کی قلت شدت اختیار کرگئی، شہر کے مختلف میڈیکل اسٹورز پر 120 سے زائد ادویات کی قلت ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں اس وقت امراض قلب، بلڈپریشر ہیپرین سمیت دیگرخون کی کلاٹنگ ختم کرنے والی دوائیں موجود نہیں، شوگر کی دوا سمیت مختلف انسولین بھی لاہورمیں نایاب ہیں۔ پارکنسنزڈیزیز، اسٹروک، فٹس، ایپی لیپسی کیلئے ادویات مارکیٹ سے غائب ہیں جبکہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کیلیے دواہیپامرز بھی مارکیٹ میں موجود نہیں۔ انفیکیشن، ڈائریا کی ادویات، کھانسی کیسیرپ گردوں، جگرکی ادویات اورسرجری میں استعمال میڈیسن بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں، پولی فیکس، پایوڈین سمیت زخموں کیلیے استعمال کریمز بھی میڈیکل اسٹورزپرمیسر نہیں۔ فارماکمپنیز کا کہنا ہے کہ ڈالرکاریٹ بڑھنے کی وجہ سے خام مال بہت مہنگاہوگیا، ڈریپ کے مقرر کردہ ریٹس پر ادویات کی فروخت ممکن نہیں۔ ایل سیز کھولی جائیں اورادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فردوس عاشق اعوان کا بجلی کے نرخوں میں ہوشربا...

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافے پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگای کا جن بے قابو ہو چکا ہے۔ ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مہنگای نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے مگر غریب عوم کا کوی پرسان حال نہیں، ملک فلاحی ریاست کی بجاے پریشان حال مخلوق کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ حکومت عوام کے مسال کے حل کے لے کوی لاحہ عمل ترتیب دے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بجلی کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، بلوں کی ادایگی عام آدمی کے بس کی بات نہیں رہی۔ آمدن سے بھی زیادہ صرف بجلی کے بل ہیں جن کی وجہ سے جینا دشوار ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آی پی پی عوام دوست جماعت ہے، ہماری جماعت عوامی مسال کو حل کرنے کے لیوجود میں آی ہے، فی گھرانہ تین سو یونٹ تک فری بجلی ہمارے منشور کا حصہ ہے، چھوٹے کاشتکاروں کے لے سولر ٹیوب ویل بھی ہمارے منشور میں شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بجلی بل، ملک کے مختلف شہرو ں میں عوام سڑکوں...

بجلی کے بلوں میں اضافے پر شہریوں کا صبر جواب دے گیا اور ملک کے مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئی،راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالا اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے جن میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہریوں نے احتجاجا بل جلائے اور دھرنا دیا،راولپنڈی میں مظاہرین کمیٹی چوک پر جمع ہوئے اور حکومت سے بجلی پر ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ گوجرانوالا میں گیپکو آفس کا گھیرا کیا گیا،دوسری جانب کراچی میں بجلی کے نرخوں میں اضافے پر جماعت اسلامی اور تاجروں نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا۔ راولپنڈی میں شہریوں نے بجلی اورگیس کے بلوں کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کیا اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی، تاجربرادری،ٹریڈرزیونین اورعام شہری احتجاج کرنے لیاقت باغ پہنچ گئے، شہریوں نے مہنگائی اوربلوں کیخلاف پینا فلیکس آویزاں کردیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاسی استحکام کے بغیر سنگین اقتصادی بحران پر...

سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر سنگین اقتصادی بحران پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ(ایکس) پر ایک بیان میں کہا کہ ملک آئینی اور قانونی بحران کا شکار ہوتے ہوئے نظر آ رہا ہے، مسئلہ سیاسی سے زیادہ اقتصادی ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کب ہوتے ہیں، کسی کے حکم پر ہوتے ہیں یہ ثانوی مسئلہ ہے، پیٹرول کے نرخ اور بجلی کا بل غریب کا سب بڑا مسئلہ ہے، پاکستان میں پہلی مرتبہ چینی اور آٹے کا ایک ہی بھا 170روپے فی کلو ہوگیا ہے ، غریب آٹا خریدے ، بجلی کا بل ، گھر کا کرایہ دے یا بچوں کی فیس دے ، ساری چیزیں ایک تنخواہ میں ممکن نہیں ہیں ۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ عوام کا نام ہی ریاست ہے اور عوام سنگین ترین معاشی اور سیاسی بحران کے شکنجے میں آ گئے ہیں ، غریب کا گھر چلانا اب بنیادی مسئلہ ہے جس پر کوئی توجہ نہیں دے رہا اور اس مسئلہ پر قابو پانا حکومت کی سب سے اہم ترین ذمہ داری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ ک...

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج سائفر کسی میں سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے، جس میں انہوں نے جسمانی ریمانڈ کے 3 آرڈرز کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں شاہ محمود قریشی نے 20، 21 اور 25 اگست کے ٹرائل کورٹ کے احکامات کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جسمانی ریمانڈ دینے کے آرڈر کالعدم قرار دے کر جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا جائے ۔ وفاقی حکومت کی ملی بھگت سے بدنیتی پر مبنی میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ میں ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہوا ۔ سائفر ٹیلی گرام نہ میں نے لیا، نہ ہی اس کا ٹرانسکرپٹ کسی غیر مجاز شخص کو بتایا ۔ ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ سائفر وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے ۔ ان تمام حقائق کے باوجود ایف آئی اے نے مجھے گرفتار کیا، 3 بار جسمانی ریمانڈ حاصل کر چکی ۔ درخواست کے مطابق پراسیکیوشن کوئی بھی ثبوت سامنے لانے میں ناکام رہی ، اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے جسمانی ریمانڈ دیا ۔ درخواست میں وفاق اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بناتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ جج نے اس بات پر غور نہیں کیا کہ ایف آئی آر میں سائفر میرے پاس ہونے کا الزام نہیں ہے۔ ایف آئی آر میں سائفر کسی اور کے پاس ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ بطور وزیر خارجہ فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے قانون کے مطابق وزیراعظم پاکستان کو پیغام پہنچایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمسن بچیوں سے زیادتی کے مجرموں کو عمرقید بام...

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کم سن بچیوں سے زیادتی کے مقدمات میں 2 ملزمان کو عمر قید بامشقت کی سزاں کا حکم دیدیا۔ استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت کیے جانے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کم سن بچیوں سے زیادتی کے 2 مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔ کیماڑی میں بچی سے زیادتی کے ملزم شریف کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی جب کہ سرجانی ٹان میں بچی سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم طارق عالم کو 10 برس قید با مشقت کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ گزشتہ برس درج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی حکومت کو سینئر سول سرونٹس کیلئے رہائشگ...

ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو سینئر سول سرونٹس کے لیے رہائش گاہیں الاٹ کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس بابر ستار نے وفاقی حکومت میں گریڈ 21 اور 22 کے سینئر سول سرونٹس کو میرٹ لسٹ کے بغیر رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کے کیس میں 11 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے وفاقی حکومت کو آئندہ سماعت تک الاٹمنٹس سے روک دیا ۔ عدالت نے وزارت ہاسنگ اور وزارت قانون کے سیکرٹریز کو یکم ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ طلب کرلیا۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ الزام ہے کہ وفاقی حکومت میں اہم عہدوں پر منظور نظر سرونٹس کو میرٹ لسٹ نظرانداز کر کے الاٹمنٹس کی گئیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کی کہ بتائیں کن رولز کے تحت الاٹمنٹس کی گئیں؟ تحریری حکم نامے کے مطابق رپورٹ میں وہ تمام معلومات ہی فراہم نہیں کی گئیں، جو عدالت نے مانگی تھیں۔ بادی النظر میں فراہم کی گئی انفارمیشن عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔ عدالتی ہدایات کے مطابق سیکرٹری وزارت ہاسنگ کا بیان حلفی جمع ہی نہیں کرایا گیا۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ بتایا گیا کہ نئے سیکرٹری ہاسنگ نے چارج سنبھالا ہے جن کی طبیعت آج ٹھیک نہیں۔ سیکرٹری ہاسنگ آئندہ سماعت پر خود پیش ہوں اور عدالتی سوالوں کا جواب دیں۔ سیکرٹری ہاسنگ دوبارہ رپورٹ جمع کرائیں اور بیان حلفی دیں کہ فراہم کردہ معلومات مکمل اور درست ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعلق ہے، ضرور...

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعلق ہے۔ امریکا کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری چاہتے ہیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا سے گفتگو میں نگران وزیراعظم انوارالحق نے کہا کہ ضروری نہیں امریکا کے ساتھ ہرمعاملے پر اتفاق ہو، ملکوں کے درمیان امور پر اتفاق اور اختلاف رہتا ہے۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ملکر پاکستان نے طویل جنگ لڑی ہے، ہم نے ملکر عالمی امن کیلئے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکاسے قریبی تعاون ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی معاشرہ ایک متنوع حیثیت کاحامل ہے، گزشتہ200 برسوں میں امریکا نے زبردست ترقی کی۔ باقی ملکوں کیلئے امریکی ترقی سیکھنے کے مواقع ہیں۔ انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پہلے ہمارے پڑوس میں ایک بڑا سپرپاور روس موجود رہا پھر امریکا کی قیادت میں مغربی ممالک کا بڑا اتحاد بھی ہمارے پڑوس میں رہا۔ مزید کہا کہ ہماراسب سے بڑامسئلہ ہماریوسائل،اخراجات میں توازن نہ ہوناہے۔ انہوں نے کہا کہ 70 کی دہائی میں بھارت سے پڑھے لکھے نوجوان ملک سے باہر گئے،30 سال بعد وہی لوگ اپنیملک کا قیمتی اثاثہ ثابت ہوئے۔ ضروری ہیہمارے نوجوان جہاں بھی جائیں کامیاب ہوں۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈاکٹرز اپنی مہارت کی وجہ سے دنیا میں جانے جاتے ہیں، پاکستانی ڈاکٹرامریکی معاشرے میں ہماری پہچان ہیں، انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم آئی ایم ایف کوایک دشمن کے طورپرکیوں پیش کیاجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام میں موجودہ بحرانوں پرقابو پانے کی مکمل صلاحیت ہے۔ پاکستان میں جمہوری عمل تسلسل سے جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نائیجر کا فرانسیسی سفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک...

نائیجر میں وزارت خارجہ نے 48 گھنٹوں میں فرانسیسی سفیر سلوین ایٹے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ نائیجر میں فوج نے 26 جولائی کو بغاوت کرکے اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا ، نائیجر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ جزوی طور پر نائیجر کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی دعوت کا جواب دینے سے انکار کرنے کی وجہ سے لیا گیا ہے۔ انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ فرانسیسی حکومت کے دیگر اقدامات بھی نائیجر کے مفادات کے خلاف تھے، بیان میں ان اقدامات کی مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔ یاد رہے نائیجر میں سابق نوآبادیاتی طاقت فرانس نے صدر محمد بازوم کو ان کی معزولی کے بعد عہدے پر واپس آنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب فرانسیسی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مڈگاسکر کے نیشنل سٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 12...

مشرقی افریقی ملک مڈگاسکر کے سٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد ہلاک جبکہ 80 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈین اوشین آئی لینڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے شائقین کی بڑی تعداد نے مڈگاسکر کے نیشنل سٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ بھگڈر میں 12 افراد موقع پر ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، فوری طور پر بھگدڑ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، 2019 میں مہاما سینا سٹیڈیم میں اسی طرح کے ایک واقعے میں 15 کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں سیاحتی ٹرین کو حادثہ، 8 سیاح ہلاک

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے مدورائی میں ٹرین میں آگ لگنے سے 8سیاح ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے کم از کم 8 سیاح اس وقت جھلس کر ہلاک ہو گئے جب ہفتہ کی صبح مدورائی ریلوے یارڈ میں ایک نجی ٹرین کے کوچ کے اندر سلنڈر پھٹ گیا۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ ایک ایل پی جی سیلنڈر جسے کوچ میں غیر قانونی طور پر اسمگل کیا گیا تھا، آگ لگنے کی وجہ بنا۔ صبح 5 بجے لگنے والی آگ پر دو گھنٹے بعد 7.1 بجے قابو پالیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہے،ریلوے اور علاقائی حکام موقع پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔ انڈین ریلوے نے مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوٹیوب پر سرچ کرنا مزید آسان، زبردست فیچر مت...

اسمارٹ فونز میں گنگنا کر گانا ڈھونڈنا کوئی نئی چیز نہیں، گوگل اسِسٹنٹ اور ساونڈ ہاونڈ نے یہ فیچر کافی عرصے سے صارفین کیلئے پیش کر رکھا ہے۔ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی یوٹیوب پر آزمائش کیلئیگنگنا کر گانا ڈھونڈنے کا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں شناخت کیلئے چلنے والے گانے کو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت بھی ہوگی۔ گوگل کے مطابق صارفین کو سرچ کرنے کیلئے یوٹیوب وائس سرچ میں سونگ فیچر میں جانے کی ضرورت ہوگی۔ جس کے بعد کم از تین سیکنڈ تک گانا گنگنانا ہوگا اوریوٹیوب پرموجود متعلقہ کونٹینٹ سامنے آ جائے گا۔ ان فیچرز کا آزمائشی مراحل میں ہونے کی وجہ سے گانا گنگنا کر تلاش کرنے اور ریکارڈنگ کے فیچرز فی الحال اینڈرائیڈ پر انتہائی کم افراد کو یوٹیوب پر دستیاب ہیں۔ اس مرحلے سے گزرنے کے بعد فیچر میں تمام نقوص ہٹا کر عام صارفین کیلئے متعارف کرا دیا جائے گا۔ عین ممکن ہے یہ فیچر یوٹیوب میوزک پر بھی متعارف کرایا جائے گا۔ گوگل کی جانب سے یوٹیوب کیلئے صرف اس ہی فیچر کی آزمائش نہیں ہورہی بلکہ ایک اعلان کے مطابق گوگل سبسکرپشن فِیڈ میں چینل شیلف کی بھی آزمائش کر رہا ہے۔ یہ فیچر تخلیق کاروں کی تازہ ترین اپ لوڈ کو شیلف میں لے آئے گا جس کے بعد صارفین کو چینل پر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پریگوژن کے طیارے میں ہلاک افراد کی لاشیں اور...

روس کی نجی ملیشیا کے ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن کے تباہ شدہ طیارے میں ہلاک افراد کی لاشیں اور بلیک باکسز مل گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی تفتیش کاروں نے اعلان کیا ہے کہ انہیں طیارے کے دو بلیک باکسز کے علاوہ حادثے میں ہلاک ہونے والے دس افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ بدھ کو روس میں طیارے کے حادثے میں روسی نجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ روسی تحقیقاتی کمیٹی نے ٹیلی گرام پر کہا کہ طیارہ حادثے کے مقام سے 10 ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ملی ہیں ، ان کی شناخت کے لیے جینیاتی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں تفتیش کاروں نے فلائٹ ریکارڈرز کو قبضے میں لے لیا اور جگہ کا بغور معائنہ کیا جا رہا ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے مزید کہا کہ حادثہ کی جگہ سے متعلق تفصیلی تحقیق جاری ہے، حادثے کے تمام حالات کا تعین کرنے کے لیے اہم مواد اور دستاویزات بھی نکالی گئی ہیں ، تحقیقات میں تمام امکانات کا بغور مطالعہ کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم کو 39 لاکھ ڈالر...

نیوزی لینڈ کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم جینی شپلی کو 39 لاکھ ڈالر سود سمیت ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے یہ حکم ایک تعمیراتی کمپنی کے دیوالیے میں سابق وزیراعظم کے کردار پر سنایا ہے۔ شپلی 1997 سے 1999 تک نیوزی لینڈ کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، وہ ایک تعمیراتی فرم کے بورڈ کی چیئرمین تھیں۔ اس کمپنی کو کئی برس مالی مشکلات کے بعد 2013 میں فروخت کیلئے پیش کردیا گیا تھا۔ کمپنی فروخت کرنے والوں نے سابق وزیراعظم شپلی اور ڈائریکٹرز کے خلاف الزام عائد کیا کہ انہوں نے کمپنی کو اس انداز میں چلایا کہ سخت نقصانات ہوئے۔ سابق وزیراعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے اتنے قرضے لیے جن کی ادائیگی مشکل ہوگئی۔ سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ چار ڈائریکٹر اور سابق وزیراعظم کمپنی کو قرض دینے والوں کو 39 لاکھ ڈالر بمع سود ادا کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بدین حیدرآباد شاہراہ پر ٹرک اور کوچ میں تصاد...

بدین حیدرآباد شاہراہ پر ٹنڈومحمد خان جانے والی مسافر کوچ ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہوگئے،جنہیں قریبی اسپتال متنقل کردیا گیا ہے جبکہ 6 شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد ریفر کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ٹرک اور کوچ میں تصادم سہتا اسٹاپ کے قریب پیش آیا، مسافر کوچ ٹنڈوباگو سے ٹنڈو محمد خان جاری تھی۔ پولیس نے دونوں گاڑیاں اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور سے القاعدہ کے دو اہم کمانڈرز سمیت 8 دہ...

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے آٹھ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہورسیالقاعدہ کے دواہم کمانڈرکاشان اورحسن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دہشتگردوں سے بارودی مواد ،ہینڈگرنیڈ،ڈیٹو نیٹر اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے336 کومبنگ آپریشنز کے دوران 135 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بہاولنگر میں دریائی حفاظتی بند توڑنے پر جھگڑ...

بہاولنگر کی بستی دلو والا میں دریائی حفاظتی بند توڑنے پر دو گروہوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دریائی علاقے میں آبادیوں کو بچانے کے لیے حفاظتی بند بنایا گیا تھا، دوسری پارٹی بند توڑنے آ گئی جس پر جھگڑا ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا، جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خدمات کے شعبے کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں...

ملک میں خدمات کے شعبے کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں خدمات کے شعبے میں برآمدات کاحجم 538 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں خدمات کے شعبے کی برآمدات کا حجم 526 ملین ڈالر تھا۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں خدمات کے شعبے کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 6 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔ اعداد وشمار کے مطابق رواں سال جون میں خدمات کے شعبے کی برآمدات کا حجم 574 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو جولائی میں کم ہو کر 538 ملین ڈالر ہو گیا۔ اسی طرح جولائی میں خدما ت کے شعبے کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 45 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ جولائی میں خدمات کے شعبے میں درآمدات کا حجم 811 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ سال جولائی میں 558 ملین ڈالر تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،سیوریج لائن میں دھماکے کے بعد سے نجی ک...

لسبیلہ چوک کے قریب سیوریج لائن میں ہونے والے دھماکے کے بعد سے نجی کوریئر کمپنی کا ملازم لاپتہ ہے۔ لاپتہ نوجوان کے چچا سلمان نے بتایا کہ 22 سالہ اریب سیوریج لائن میں دھماکے کے وقت دکان سے چینج لینے کیلئے گیا تھا، واقعے کے بعد سے اب تک اریب لاپتہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اور متعلقہ اداروں سمیت سب سے کہا لیکن اریب کو تلاش نہیں کیا جا رہا، علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت نالے میں تلاش کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائ...

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے آٹھ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہورسے القاعدہ کے دواہم کمانڈرکاشان اورحسن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دہشتگردوں سے بارودی مواد ،ہینڈگرنیڈ،ڈیٹو نیٹر اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے336 کومبنگ آپریشنز کے دوران 135 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی امن کیلئے پاک فوج جانوں کی صورت میں قی...

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیاں دنیا کے امن کے لیے ہیں اور پاک فوج امن کے لیے جانوں کی صورت میں بڑی قیمت ادا کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جین میریٹ نے کہا کہ طالبان، حقانی گروپ اور دوسری تنظیموں کو قابو کریں، افغانستان میں دہشت گردوں کو نہ روکا گیا تو پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا اہم ترین اتحادی اور فرنٹ لائن ملک بھی ہے۔ جین میریٹ نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے اور صورتحال پر اب بھی دنیا کی نظریں ہیں، یوکرین کی تعمیرِ نو میں پاکستانی کنسٹرکشن کمپنیاں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، پاکستانی کنسٹرکشن کمپنیوں کے کردار کی حمایت کریں گے، پاکستان میں ماہر افرادی قوت یوکرین کی تعمیرِ نو کے لیے وہاں کام کرسکتی ہے۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشتگرد جماعتوں کی کارروائیوں پر گہری تشویش ہے۔ جین میریٹ نے مزید کہا ہے کہ افغانستان کے آدھے حصے میں انسانی صورتحال اور خاص طور پر خواتین کو حقوق نہ دئیے جانے پر تشویش ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تشدد کا شکار بچی کو...

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے سوشل میڈیا پر بچی پر تشدد کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تشدد کا شکار بچی کو تحویل میں لے لیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اوکاڑہ کے علاقہ کی کمسن بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی، کمسن بچی کو اس کی ماں نے تشدد کا نشانہ بنا کر ویڈیو وائرل کر دی۔ بچی کی نانی کی درخواست پر پولیس نے کمسن بچی پر تشدد کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تشدد کا شکار کمسن بچی کو تحویل میں لے لیا ہے، کمسن بچی کو مکمل تحفظ اور تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعلی محسن نقوی کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتا...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور کا دورہ کیا، وزیراعلی نے ایمرجنسی اور بچہ وارڈ سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کیلئے فراہم کردہ طبی سہولتوں کا جائزہ لیا ۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے مریضوں کی عیادت کی اورہسپتال میں مہیا کردہ طبی سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا، وزیراعلی محسن نقوی نے مریضوں اورتیمارداروں سے مفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں بھی پوچھا ، مریضوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مریضوں کے لواحقین اور تیمارداروں نے پارکنگ پر اوورچارجنگ کے بارے میں شکایات کیں۔ وزیراعلی محسن نقوی نے ایم ایس کو اوورچارجنگ کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، امیر کی طرح غریب آدمی کو بھی معیاری علاج معالجے کی سہولتیں ملنی چاہئیں، عام آدمی کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں کے دورے جاری رہیں گے۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی کے دورے کے موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر لاہورڈویژن، آر پی او اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے بڑے ائیرپورٹس پر پرندوں کو مارنے...

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے )نے ملک کے 3 بڑے ائیر پورٹس کراچی، لاہور اور اسلام اباد پر طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات کے تناظر میں برڈ ریپیلنٹ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ برڈ ریپیلنٹ سسٹم لگانے کا ٹھیکہ جس فرم کو دیا جائے گا وہ پہلے اس سسٹم کی ٹیسٹنگ کروائے گی اس کے بعد اس کی تنصیب کرے گی اور آخر میں اس کی کمیشنگ کرے گی۔ سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ اس جدید سسٹم کو نصب کرنے کے لیے ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں رابطہ کر سکتی ہیں، منصوبہ اگلے سال کے اوائل تک مکمل کر دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ملکی ائیر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائنز کو ہر سال لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ...

بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں چھوڑا گیا پانی کا ریلا گنڈاسنگھ میں داخل ہوگیا ، اگلے 10 سے 12 گھنٹے میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے ، ہیڈ ورکس اسلام پر پانی کی آمد ایک لاکھ سے زائد کیوسک ہے جس کے باعث ہزاروں ایکڑ فصلیں و نشیبی بستیاں زیرآب آگئیں اور درجنوں دیہات ڈوب گئے ہیں۔ منچن آباد کی حدود میں رتیکا پتن کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلابی پانی نے علاقہ میں تباہی مچا دی، 85 سے زائد آبادیوں میں پانی داخل ہونے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ تیز بہا وکے باعث پانی گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اکبر ماڑی نہال میں داخل، تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں ۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق بہاولپور کی 3 تحصیلوں میں دریائے ستلج کے سیلابی ریلے سے متعدد بند بہہ گئے، جبکہ ہیڈ میلسی سائفن پرپانی کی سطح ایک لاکھ 24 ہزارکیوسک ہو گئی جس کے باعث متعدد دیہات ڈوب گئے۔ پاک فوج کی بہاولپورڈویژن کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپس، ریسکیوآپریشن اور فری راشن کی تقسیم جاری ہے۔ لودھراں، بوریوالا اورہیڈ سلیمانکی میں متاثرین کی محفوظ مقامات پرمنتقلی جاری ہے، سیلاب کیدوران وبائی امراض سے بچانے کیلئے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس جان بوجھ کر لٹکایا جا رہا ہے،...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے ترجمان قانونی امور نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس جان بوجھ کر لٹکایا جا رہا ہے، فورا فیصلہ دینا چاہیے۔ ایک بیان میں نعیم پنجوتھا نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں قانون و انصاف کا قتل کیا جا رہا ہے، آئین معطل ہو چکا ہے۔ نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سیکشن 426 میں نوٹس جاری کرنے کا ذکر ہی نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پھر کیوں نوٹس جاری کیا؟ انہوں نے کہا کہ نوٹس ہو بھی گیا تو ریکارڈ طلبی کے لیے دوبارہ طویل نوٹس کیوں جاری کیا؟، ہائی کورٹ نے سماعت مقرر ہونے کے باوجود کیوں 2 دن کا مزید ٹائم دیا؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان او...

بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تجارت شروع ہوگئی، کارگو ٹرکوں کا پہلا قافلہ چین سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگیا۔ پاکستان کی نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن اور چین کی معروف کمپنی سیوا لاجسٹکس کے اشتراک سے پہلی بار اقوام متحدہ کی بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کنونشن کے تحت سامان کی سرحد پار نقل وحمل کا آغاز ہوا ہے، یہ اہم پیشرفت پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کی دسویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی۔ ٹی آئی آر سروس کے باضابطہ آغاز کیلئے کاشغر یوان فانگ انٹرنیشنل لاجسٹکس پورٹ کمپنی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں این ایل سی کے نمائندوں، کاشغر کسٹمز، میونسپل کمیٹی کے حکام، سیوا لاجسٹکس اور کراس بارڈر ای کامرس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ مقررین نے کاشغر سے اسلام آباد تک ٹی آئی آر ٹرانسپورٹ روٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور دونوں ممالک کے مابین ٹی آئی آر کے تحت مستقبل میں تجارتی سامان کی ترسیل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی، اس منصوبے سے خشکی میں گھرے وسطی ایشیائی ریاستوں سے رابطے کے لیے موثر اور محفوظ زمینی راستہ دستیاب ہو گا۔ سرحدوں پر کسٹم کے آسان اور مربوط طریقہ کار کی بدولت ٹی آئی آر سامان کی سرحد پار ترسیل تیز تر اور زیادہ محفوظ طریقے سے ممکن ہو گی، اس سے نہ صرف وقت بلکہ لاگت میں بھی کمی ممکن ہو گی، تقریب کے اختتام پر کارگو ٹرکوں کا پہلا قافلہ پاکستان کے لیے سفر پر روانہ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

علی وزیر، ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر سم...

انسداد دہشتگردی اسلام آباد میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر اور انسانی حقوق کی کارکن وکیل ایمان مزاری کے خلاف بغاوت، اکسانے اور دھمکانے کے کیس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی گئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی ، ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس حسن نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس حسن نے کی ، ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 28 اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کی درخواست ضمانت پر دلائل بھی طلب کرلیے ۔ واضح رہے کہ 24 اگست کو بغاوت، دھمکانے اور اکسانے کے کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔ عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انتخابات مداخلت کیس کے باوجود ٹرمپ کی سوشل...

واشنگٹن(شِنہوا)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو سال سے زیادہ عرصہ تک ٹوئٹر پرپابندی کا سامنا کرنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر واپس آ گئے جو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا۔

گزشتہ رات ٹرمپ نے "انتخابی مداخلت، کبھی ہتھیار نہ ڈالیں" کےعنوان کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔

یہ تصویر جمعرات کے اوائل میں اسوقت لی گئی جب انہوں نے جارجیا کے انتخابی مداخلت کیس پر اٹلانٹا میں حکام کے سامنے ہتھیار ڈالے۔

دو گھنٹوں کے اندران کی پوسٹ کو تقریباً 4 لاکھ 85 ہزار لائکس، 1 لاکھ42ہزار ری پوسٹس اور 47 ہزار 300 کوٹس حاصل ہوئے۔

ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر6 جنوری 2021 کو امریکی دارالحکومت میں ہنگامے کے بعد پابندی لگا دی گئی تھی۔ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے نومبر 2022 میں ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کر دیا تاہم ٹرمپ نے فوری طور پر کچھ بھی پوسٹ نہیں کیا تھا۔

 
۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی سامان اور خدمات کی بین الاقوامی تجارت...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی سامان اور خدمات کے شعبے میں بین الاقوامی تجارت جولائی کے دوران 37کھرب70ارب یوآن یا 526 ارب 50کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج نے جمعہ کوکہا کہ اشیا کی برآمدات تقریباً18کھرب 30ارب یوآن اوردرآمدات 14کھرب 40ارب یوآن سے تجاوزرہیں جس سے تجارتی سرپلس کی مالیت 385 ارب 50 کروڑ یوآن رہی۔

گزشتہ ماہ خدمات کے شعبہ میں برآمدات183ارب 80کروڑ یوآن اورخدمات کی درآمدات 315ارب 30کروڑ یوآن تھیں، جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 131ارب50کروڑ یوآن رہا۔

 
۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ اٹامک انرجی اتھارٹی کی جاپان کی طرف سے...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ایٹمی توانائی کے ادارے نے کہا ہے کہ جاپان کی جانب سے فوکوشیما کے تابکاری سے آلودہ پانی کو سمندرمیں چھوڑنے سے سمندری ماحول کے حقوق اور مفادات کو شدید خطرات لاحق اورعالمی جوہری توانائی کی صنعت کی سلامتی اور ترقی کے مفادات کو نقصان پہنچاہے۔ چائنہ اٹامک انرجی اتھارٹی (سی اے ای اے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاپانی حکومت کے اس اقدام سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے اختیارات اور اعتمادکو بری طرح سے مجروح کیا گیا ہے۔ سی اے ای اے نے کہا کہ فوکوشیما کے تابکاری سے آلودہ پانی کے اخراج کے منصوبے کا آئی اے ای اے کا جائزہ جاپان کی یکطرفہ درخواست پر کیا گیا، جو اصل  میں ایک تکنیکی مدد اور مشاورتی جائزہ تھا ، جس کی کوئی بین الاقوامی قانونی حیثیت نہیں تھی اور یہ جائزہ رپورٹ جاپان کو اس کے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے لیے کوئی جواز فراہم نہیں کرتی۔

 
۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ اٹامک انرجی اتھارٹی کی جاپان کی طرف سے...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ایٹمی توانائی کے ادارے نے کہا ہے کہ جاپان کی جانب سے فوکوشیما کے تابکاری سے آلودہ پانی کو سمندرمیں چھوڑنے سے سمندری ماحول کے حقوق اور مفادات کو شدید خطرات لاحق اورعالمی جوہری توانائی کی صنعت کی سلامتی اور ترقی کے مفادات کو نقصان پہنچاہے۔ چائنہ اٹامک انرجی اتھارٹی (سی اے ای اے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاپانی حکومت کے اس اقدام سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے اختیارات اور اعتمادکو بری طرح سے مجروح کیا گیا ہے۔ سی اے ای اے نے کہا کہ فوکوشیما کے تابکاری سے آلودہ پانی کے اخراج کے منصوبے کا آئی اے ای اے کا جائزہ جاپان کی یکطرفہ درخواست پر کیا گیا، جو اصل  میں ایک تکنیکی مدد اور مشاورتی جائزہ تھا ، جس کی کوئی بین الاقوامی قانونی حیثیت نہیں تھی اور یہ جائزہ رپورٹ جاپان کو اس کے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے لیے کوئی جواز فراہم نہیں کرتی۔

 
۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی حمایت کے لیے فلسطین کا بیانیہ مضبوط کر...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کےصدرمحمود عباس نے بین الاقوامی حمایت کے لیے فلسطینی بیانیہ کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

محمودعباس نے مغربی کنارے میں منعقدہ فتح تحریک کی انقلابی کونسل کے اجلاس کے دوران کہا کہ فلسطینی بیانیہ شائع کرنے کے لیے فلسطینی کوششوں کو تیز کرنا ضروری ہے جو ہمارے لوگوں کی جدوجہد اور ان کے آزادی اور خودمختاری کے حق کو اجاگر کرنے کے قابل ہو۔

محمودعباس نے کونسل کو فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کی غرض سے فلسطینی کوششوں کے لیے عرب اور بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کی پالیسی کی وجہ سے جنوری سے کشیدگی اور تشدد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

 
۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا یوکرین میں لڑائی ختم کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں چین کے سفیرنے یوکرین میں لڑائی کےخاتمےاوربحران کے وسیع ہوتے اثرات پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیاہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ امن کے حصول کے لیےبین الاقوامی برادری کو فریقین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کہ وہ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں،ایک دوسرے سے برابری کی بنیاد پر بات چیت کرتے ہوئے اتفاق رائے حاصل کریں، امن اور مذاکرات کی  آوازوں کو مضبوط اور امن مذاکرات کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کے لیے مختلف امن اقدامات پر عمل درآمد کے طریقے تلاش کریں۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ جلتی پر تیل ڈالنے،میدان جنگ میں ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھنے،یکطرفہ پابندیوں میں اضافے یا ایسے کسی اقدام سے گریز کرنا چاہئے جس سے تنازعہ قابو سے باہرہوجائے ۔

انہوں نے کہا کہ  تمام ممالک کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے،  یوکرین کے بحران نے ایک بار پھر یہ ظاہر کر دیا ہے کہ سرد جنگ کی ذہنیت پرعمل پیرا ہونا، بلاکس کے تصادم کو ہوا دینا اور مکمل سلامتی کی خواہش قابل عمل نہیں ہے۔

 

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا یوکرین میں لڑائی ختم کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں چین کے سفیرنے یوکرین میں لڑائی کےخاتمےاوربحران کے وسیع ہوتے اثرات پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیاہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ امن کے حصول کے لیےبین الاقوامی برادری کو فریقین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کہ وہ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں،ایک دوسرے سے برابری کی بنیاد پر بات چیت کرتے ہوئے اتفاق رائے حاصل کریں، امن اور مذاکرات کی  آوازوں کو مضبوط اور امن مذاکرات کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کے لیے مختلف امن اقدامات پر عمل درآمد کے طریقے تلاش کریں۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ جلتی پر تیل ڈالنے،میدان جنگ میں ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھنے،یکطرفہ پابندیوں میں اضافے یا ایسے کسی اقدام سے گریز کرنا چاہئے جس سے تنازعہ قابو سے باہرہوجائے ۔

انہوں نے کہا کہ  تمام ممالک کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے،  یوکرین کے بحران نے ایک بار پھر یہ ظاہر کر دیا ہے کہ سرد جنگ کی ذہنیت پرعمل پیرا ہونا، بلاکس کے تصادم کو ہوا دینا اور مکمل سلامتی کی خواہش قابل عمل نہیں ہے۔

 

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ کی تائیوان کوامریکی ہتھیاروں...

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ نے اپنے تائیوان کے علاقے کوامریکہ کی طرف سے ہتھیاروں کی فروخت کی سخت مخالفت کی ہے۔

امریکی حکومت کے تائیوان کو 50کروڑ ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کے فیصلے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں   ریاستی کونسل تائیوان کے امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ٖڈی پی پی)حکام پر تائیوانی ہم وطنوں کی محنت سے کمائی گئی رقم کو ہتھیاروں پر خرچ کرنے اور "تائیوان کی آزادی" کے لیےعلیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔

  ژو نے کہا کہ یہ معاہدہ 'سیکیورٹی' کا باعث نہیں بنے گا۔

ترجمان نے کہا کہ اگر ڈی پی پی  حکام آزادی کے حصول کے لیے امریکہ پر انحصار کرنے اور دوبارہ اتحاد کے خلاف مزاحمت کے لیے طاقت کا استعمال کرنے کے غلط راستے پر آگے چلتے ہیں تو یہ صرف آبنائے تائیوان کو جنگ کے دہانے پر دھکیلنے کے مترادف ہوگا جس سے  تائیوانی ہم وطن مشکل صورتحال سے دوچار ہوجائیں گے۔

ترجمان نے ڈی پی پی حکام  پر زور دیا کہ وہ تائیوانی ہم وطنوں کے مفادات کو نقصان پہنچانے اورخود غرض سیاسی مفادکے لیے آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے کی  اپنی ان کوششوں کو فوری طورپرترک کرے۔

 

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسیان ممالک موسمیاتی تبدیلی پر تعاون آگے بڑھ...

وینتیان (شِنہوا)جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے رکن ممالک نے موسمیاتی تبدیلی کے لیے ایک آسیان مرکز کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ علاقائی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مربوط طرز عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

اس معاہدے پرلاؤ س کے دارالحکومت وینتیان میں دستخط کیے گئے جو اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن، پیرس معاہدے اور قومی سطح پر طے شدہ شراکت کے تحت کیے گئے وعدوں کا حصہ ہے۔

یہ مرکز موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے منفی ماحولیات اثرات میں کمی اوران کا مقابلہ کرنے سمیت قومی منصوبے اور حکمت عملی ترتیب دے گا  جو مختلف قومی حالات کی روشنی میں مساوات اوراشتراکیت پر کاربند رہتے ہوئے مختلف ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں کے اصول کی عکاسی کرے گا۔

 
۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسیان ممالک موسمیاتی تبدیلی پر تعاون آگے بڑھ...

وینتیان (شِنہوا)جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے رکن ممالک نے موسمیاتی تبدیلی کے لیے ایک آسیان مرکز کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ علاقائی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مربوط طرز عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

اس معاہدے پرلاؤ س کے دارالحکومت وینتیان میں دستخط کیے گئے جو اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن، پیرس معاہدے اور قومی سطح پر طے شدہ شراکت کے تحت کیے گئے وعدوں کا حصہ ہے۔

یہ مرکز موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے منفی ماحولیات اثرات میں کمی اوران کا مقابلہ کرنے سمیت قومی منصوبے اور حکمت عملی ترتیب دے گا  جو مختلف قومی حالات کی روشنی میں مساوات اوراشتراکیت پر کاربند رہتے ہوئے مختلف ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں کے اصول کی عکاسی کرے گا۔

 
۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیرصحت مند طرز زندگی سے نرسنگ ہوم میں داخلے...

سڈنی(شِنہوا) یونیورسٹی آف سڈنی کے محققین کی زیر قیادت ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 60 سال اوراس سے زیادہ عمرکے بالغ افراد میں غیرصحت مند طرز زندگی کا نرسنگ ہوم میں داخلے کے بڑھتے ہوئے خطرے سے تعلق ہے۔

  ایپیڈیمولوجی اینڈ کمیونٹی ہیلتھ نامی جریدے میں شائع ہونے والی یہ مشترکہ تحقیق 60 سال یا س سے زیادہ عمرکے 1لاکھ 25ہزار سے زائد آسٹریلوی باشندوں کے تجزیے پر مبنی ہے، جن کی تمباکو نوشی کی عادت، جسمانی سرگرمیوں، بیٹھے رہنےکا وقت، سونے کا انداز اور خوراک سے متعلق طرز زندگی کامطالعہ کیاگیا۔

1لاکھ 27ہزار108شرکاء میں سے 10 سال کی اوسط فالو اپ کے ساتھ،محققین نے مشاہدہ کیا کہ سات میں سے ایک بڑی عمر کا بالغ  شخص زیادہ خطرے والے اور کم صحت مند طرز زندگی گزار رہا تھا جن کانرسنگ ہوم میں داخلے کا خطرہ صحت مند طرز زندگی کے گروپ میں شامل افراد کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ تھا۔

 

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا آبی مصنوعات کی نگرانی کو سخت کرنے کا...

بیجنگ (شِنہوا) چین آبی مصنوعات کے سیفٹی معیار کو یقینی بنانے کے لیے جوہری آلودگی کی نگرانی کی کوششوں کو تیز کرے گا۔

اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن نے جمعہ کو بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں درآمد شدہ فوڈ سیفٹی خطرات کی چھان بین اوراصلاح کی بنیاد پر ملک بھر میں فوڈ سیفٹی کی نگرانی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مقامی مارکیٹ ریگولیشن ڈیپارٹمنٹس قائم کئے جائیں گے۔

ایڈمنسٹریشن، فوڈ پروڈکشن آپریٹرز پر زور دے گا کہ وہ فوڈ سیفٹی قوانین اور ضوابط کے ساتھ ساتھ درآمد شدہ خوراک سے متعلقہ شرائط اور ضوابط کی سختی سے پابندی کریں، اس نے مزید کہا کہ آپریٹرز کے لیےجاپان سے آنے والی آبی مصنوعات ،بشمول خوردنی آبی جانوروں کی  فوڈ پراسیس کرنے۔کھانا بنانے یا بیچنے کے مقصد کے خریداری یا استعمال کرنے پر سختی سے ممانعت ہے۔

ایڈمنسٹریشن درآمد شدہ آبی مصنوعات کی مارکیٹ سیلز کے نمونے لینے کے عمل کی  نگرانی کو بھی مضبوط بنائے گی اور قانون کے مطابق اس سے متعلقہ غیر قانونی کاموں پر سخت سزا دے گی۔

 
۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان کے جوہری آلودہ پانی کےسمندر میں اخراج...

اسلام آباد(شِنہوا)جاپان کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں پھینکنے کے خودغرضی اور غیر ذمہ داری پر مبنی رویے سے انسانی صحت اور عالمی ماحولیاتی نظام کو شدید نقصان پہنچے گا۔

اسلام آباد میں قائم سینٹر فارساؤتھ ایشیا اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمود الحسن خان نےشِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ سمندر میں  جوہری آلودہ پانی کا اخراج میری ٹائم سیکیورٹی، بلیو اکانومی، اوشین گرافی، حیاتیاتی تنوع اور موسمیاتی تبدیلی کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا اور خطے اور اس سے باہر تابکاری کے خطرے کو بڑھا دے گا۔

جاپان نے اندرون اور بیرون ملک بڑے پیمانے پر مذمت کے باوجود جمعرات کو تباہ شدہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کو بحرالکاہل میں خارج کرنا شروع کیا۔

اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرنے کہا کہ یہ خدشہ ہے کہ جاپان کے اس طرح کے جان بوجھ کراٹھائے گئے اقدام سے تمام علاقائی ممالک کے لیے علاقائی سلامتی کا خطرہ پیدا ہو جائے گا، اس لیے یہ ان کا حق ہے کہ جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں ٹھکانے لگانے سے پہلے مناسب طریقے سے مشاورت، تعاون اور ہم آہنگی  یقینی بنائی جائے۔

 انہوں نے کہا کہ اس سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ پانی میں اب بھی تابکار عناصر موجود ہوں گے جو ماحول کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتا ہے اور صحت سے متعلق منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے اس لیے جوہری آلودہ پانی کو چھوڑنے کا جاپانی طریقہ خطرات سے بھرا ہوا ہے۔

 جاپان کے اندر سے ہونے والی تنقید اور ملک کی ماہی گیری کی صنعت کی جانب سے تابکاری زدہ پانی کے اخراج کے حوالے سے ظاہر کیے گئے خدشات کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمود الحسن خان نے کہا کہ یہ ملک کی قیادت کے فیصلے کو کہیں زیادہ متنازع بناتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ مقامی لوگ اس بارے میں فکر مند ہیں کہ اس اقدام سے جاپانی عوامی  تشخص کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ عوامی رائے کو دیکھتے ہوئے واضح طور پر جاپان اپنے ماہی گیروں اور شہریوں کے مفادات اور بحرالکاہل کے ماحولیاتی نظام پر غور نہیں کر رہا ہے اور جاپان پیسہ بچانے کے لیے بہت سے لوگوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

 
۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا تجارتی کیریس -1 وائے 8 راکٹ نیا سیٹلا...

جیوچھوان(شِنہوا)چین نے جمعہ کواپنے شمال مغربی علاقے میں جیوچھوان کےسیٹلائٹ لانچ سینٹر سےکیریس -1 وائے 8 کیریئر راکٹ خلاء میں روانہ کیا جس کے ذریعے ایک نیا سیٹلائٹ مدار میں بھیجا گیا۔

یہ کمرشل راکٹ جیلین-1 کُوان فو 02 اے سیٹلائٹ لے کردن 12 بج کر 59منٹ(بیجنگ وقت) پرلانچنگ کے مقام سے روانہ ہوا۔

یہ کیریس -1 راکٹ سیریز کا استعمال کرنے والا 8 واں فلائٹ مشن ہے۔

 
۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کا تائیوان پراپنے مؤقف کا اعادہ،ایک...

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان نے چین کے تائیوان خطے کے بارے میں اپنے دیرینہ موقف کا اعادہ کرتے ہوئےایک بار پھر ’’ایک چین‘‘ پالیسی کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اعادہ وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران لائی چھنگ تی کے بلومبرگ کو ایک حالیہ انٹرویو میں "تائیوان کی آزادی" کے موقف پر شِنہوا کو جواب دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان کے بارے میں ہماری پالیسی مستقل اور اصولی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم ون چائنہ پالیسی پر کاربند ہیں اور تائیوان کو عوامی جمہوریہ چین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ سمجھتے ہیں۔

لائی چھنگ تی اس وقت چین کے علاقے تائیوان کے نائب رہنما ہیں اور اگلے سال جنوری میں تائیوان کی قیادت کے انتخاب میں ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے امیدوار بھی ہیں۔

 
۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کا تائیوان پراپنے مؤقف کا اعادہ،ایک...

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان نے چین کے تائیوان خطے کے بارے میں اپنے دیرینہ موقف کا اعادہ کرتے ہوئےایک بار پھر ’’ایک چین‘‘ پالیسی کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اعادہ وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران لائی چھنگ تی کے بلومبرگ کو ایک حالیہ انٹرویو میں "تائیوان کی آزادی" کے موقف پر شِنہوا کو جواب دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان کے بارے میں ہماری پالیسی مستقل اور اصولی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم ون چائنہ پالیسی پر کاربند ہیں اور تائیوان کو عوامی جمہوریہ چین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ سمجھتے ہیں۔

لائی چھنگ تی اس وقت چین کے علاقے تائیوان کے نائب رہنما ہیں اور اگلے سال جنوری میں تائیوان کی قیادت کے انتخاب میں ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے امیدوار بھی ہیں۔

 
۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جرمنی-کولون-گیمزکام 2023-چینی کمپنیاں

جرمنی کے شہر کولون میں گیمز کام 2023 کے دوران لوگ گیم سائنس کے بوتھ پر گیمزکھیلنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایرانی وزیر خارجہ کی برکس کے آزاد اور مئو ثر...

تہران (شِنہوا) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے برکس ممالک کی جانب سے عالمی سطح پر بڑی آمادگی کے ساتھ آزادانہ اور مئو ثر کردار ادا کرنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ برکس کثیر الجہتی کو فروغ دینے کے سلسلے میں ایران کے لئے سازگار ہدف ہے۔

انہوں نے یہ تبصرہ انسٹا گرام پر برکس کی صلاحیتوں اور ایران کی تنظیم میں شمولیت کی خواہش کی وجوہات بارے  وضاحت کرتے ہوئے کیا۔

امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ برکس ممالک کی   تین ارب سے زائد آبادی دنیا کی 40 فیصد آبادی کے برابر ہے جو کہ دنیا کے ایک تہائی رقبے کے ساتھ ایران کے ہمراہ اہم تعاون کے حامل ہیں۔

انہوں نے ایران کی  صلاحیتوں کا خصوصی طور پر ذکر کیا جس کے مطا بق برکس اراکین کو اس کے جیو پولیٹیکل اور جیو اسٹریٹجک محل وقوع، توانائی کے بھرپور وسائل، ہنر مند، خصوصی اور مئو ثر افرادی قوت، مختلف شعبوں میں قابل توجہ پیشرفت اور سیاسی استحکام کے طور پر فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والے 15 ویں برکس سربراہ اجلاس میں اعلان کیا گیا ہے کہ ایران، ارجنٹائن، مصر، ایتھوپیا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت چھ ممالک کو گروپ میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے اور ان کی رکنیت یکم جنوری 2024 سے نافذ العمل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 2015 میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری، روس ۔یوکرین تنازعہ اور دیگر بین الاقوامی واقعات نے روایتی بین الاقوامی اتحادوں کے منفی کردار کو اچھی طرح ثابت کیا ہے۔

 
۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں