• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

ایرانی وزیر خارجہ کی برکس کے آزاد اور مئو ثر...

تہران (شِنہوا) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے برکس ممالک کی جانب سے عالمی سطح پر بڑی آمادگی کے ساتھ آزادانہ اور مئو ثر کردار ادا کرنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ برکس کثیر الجہتی کو فروغ دینے کے سلسلے میں ایران کے لئے سازگار ہدف ہے۔

انہوں نے یہ تبصرہ انسٹا گرام پر برکس کی صلاحیتوں اور ایران کی تنظیم میں شمولیت کی خواہش کی وجوہات بارے  وضاحت کرتے ہوئے کیا۔

امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ برکس ممالک کی   تین ارب سے زائد آبادی دنیا کی 40 فیصد آبادی کے برابر ہے جو کہ دنیا کے ایک تہائی رقبے کے ساتھ ایران کے ہمراہ اہم تعاون کے حامل ہیں۔

انہوں نے ایران کی  صلاحیتوں کا خصوصی طور پر ذکر کیا جس کے مطا بق برکس اراکین کو اس کے جیو پولیٹیکل اور جیو اسٹریٹجک محل وقوع، توانائی کے بھرپور وسائل، ہنر مند، خصوصی اور مئو ثر افرادی قوت، مختلف شعبوں میں قابل توجہ پیشرفت اور سیاسی استحکام کے طور پر فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والے 15 ویں برکس سربراہ اجلاس میں اعلان کیا گیا ہے کہ ایران، ارجنٹائن، مصر، ایتھوپیا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت چھ ممالک کو گروپ میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے اور ان کی رکنیت یکم جنوری 2024 سے نافذ العمل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 2015 میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری، روس ۔یوکرین تنازعہ اور دیگر بین الاقوامی واقعات نے روایتی بین الاقوامی اتحادوں کے منفی کردار کو اچھی طرح ثابت کیا ہے۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-گوانگ ڈونگ-گوانگ ژو میلہ-شروع

 چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں گوانگ ژو میلے کے دوران ایک شخص کا جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جسمانی طبی معائنہ کیا جا رہا۔(شِنہوا)

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-جیلین-چھانگ چُھن-چائنہ-شمال مشرقی ایشیا...

چین کے صوبہ جیلین کے دارالحکومت چھانگ چُھن میں 14ویں چائنہ-شمال مشرقی ایشیا ایکسپو میں لوگ نیپال کی پیش کردہ مصنوعات خرید رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہنگری-بڈاپسٹ-ایتھلیٹکس-ورلڈ چیمپئن شپ-چھٹا د...

چین کے وانگ جیانان ہنگری کے بڈاپیسٹ میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ بڈاپیسٹ 2023 کے مردوں کے لانگ جمپ فائنل کے دوران مقابلہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ -یروشلم-پکوانوں کی ثقافت-نمائش

یروشلم میں قدیم عرب دنیا کی پکوانوں کی تاریخ کی نمائش کے دوران ایک باورچی لوگوں کو قدیم عربی پکوان پیش کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برکس بینک ارکان کی تعداد میں اضافہ اورمقامی...

شنگھائی(شِنہوا) نیو ڈویلپمنٹ بینک (این ڈی بی) کے صدردلما روسیف نے کہا ہے کہ این ڈی بی رکن ممالک کی مقامی کرنسیوں میں نئے اراکین اورمالیات کی شمولیت کو فروغ دے گا۔

شنِہوا کو ایک تحریری انٹرویو میں روسیف نے بتایا کہ 2023 اور 2024 کے لیے، ہمارے پاس 18ارب20کروڑ ڈالر مالیت کے 76 منصوبے پہلے سے موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بینک کم لیوریج کے ساتھ بہتر طریقے سے سرمایہ کاری کر رہا ہےاورپائیدار ترقیاتی منصوبوں کو انجام دینے کے لیے وہ ایک مضبوط پوزیشن میں ہے۔

روسیف نے کہا کہ مقامی کرنسیوں میں فنانسنگ بینک کے اہم اہداف میں سے ایک ہے، جیسا کہ بینک کی جنرل اسٹریٹجی 2022-2026 میں واضح طور پر کہا گیا ہے، جس میں یہ شرط  بھی ہے  کہ ہماری تمام فنانسنگ کا 30 فیصد حصہ رکن ممالک کی کرنسیوں کو استعمال کرے گا۔ روسیف نے بتایا کہ نئے ممبران کی شمولیت سے گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے درمیان تعاون کے لیے این ڈی بی کو ایک حقیقی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے میں مدد ملے گی۔

بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں بڑے پیمانے پر پیش رف...

بیجنگ(شِنہوا) چینی حکومت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران مشترکہ طور پر بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے ذریعے بڑے پیمانے پر پیش رفت ہوئی ہے۔

چین کے قومی اقتصادی منصوبہ ساز نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے سربراہ ژینگ شنجی کی جانب سے لکھے گئے آرٹیکل  میں عہدیدار نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران چین نے 152 ممالک اور 32 بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر پر 200 سے زائد تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں ۔یہ 83 فیصد ممالک کا احاطہ کرتا ہے جن کے ساتھ چین نے سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔

ژینگ نے چین ۔یورپ ریلوے ایکسپریس، نئی بین الاقوامی زمینی۔سمندری تجارتی راہداری اور چائنہ۔ لاؤس ریلوے جیسے مختلف تاریخی منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کا رابطہ زیادہ قابل رسائی ہو گیا ہے۔

ژینگ نے کہا کہ چین ۔یورپ ریلوے ایکسپریس 25 یورپی ممالک کے 211 شہروں تک پہنچ چکی ہے  اور نئی بین الاقوامی زمینی۔سمندری تجارتی راہداری نے چین کے وسطی اور مغربی علاقوں کو 100 سے زائد ممالک میں 300 سے زیادہ بندرگاہوں سے جوڑ دیا ہے۔

ژینگ نے کہا کہ 2013 سے 2022 تک چین اور بیلٹ اینڈ روڈ سے متصل ممالک کے درمیان اشیا کی درآمدات وبرآمدات میں سالانہ اوسطاً 8.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

 انہوں نے مزید کہا کہ ان کی مجموعی دو طرفہ سرمایہ کاری 270 ارب امریکی ڈالر زسے تجاوز کر چکی ہے۔

ژینگ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ سے متصل ممالک میں چینی کاروباری اداروں کی طرف سے تعمیر کردہ سمندر پار اقتصادی اور تجارتی تعاون کے زونز کی جا نب سے گزشتہ دہائی کے دوران 4 لا کھ 21 ہزار مقامی ملازمتیں پیدا کی گئیں۔

ژینگ نے کہا کہ  ایک اندازے کے مطا بق 2030 تک بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر سے متعلقہ ممالک میں 76 لاکھ افراد کو انتہائی درجے کی غربت سے نکالنے میں مدد ملے گی اور 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو درمیانے درجے کی غربت سے نکالنے میں معاونت میسر ہو گی۔

چین ۔ ہانگ ژو ۔ ایشیائی کھیل ۔ رضاکار ۔ افتت...

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے صدر مقام ہانگ ژو میں ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں اور ہانگ ژو ایشیائی پیرا گیمز کے رضاکاروں کی افتتاحی تقریب میں رضاکار نمائندے پرچم لہرا رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی ۔ افریقہ ۔ جوہانسبرگ ۔ شی جن پھنگ ۔ تن...

جنوبی افریقہ، چینی صدر شی جن پھنگ جوہانسبرگ میں 15ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر  تنزانیہ کی صدر سامیہ صلو حو حسن سے ملاقات کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

جنوبی کوریا ۔ مظاہرہ۔ جاپان کا جوہری آلودہ پ...

جنوبی کوریا ، سیول میں شہری جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان،کڑھائی کا کام مقا می افراد کے ذریع...

جوزجان، افغانستان(شِنہوا) افغانستان کے صوبہ جوزجان میں متعدد خواتین کارکن اپنے اہل خانہ کی کفالت اور تعلیمی اخراجات پورا کرنے کے لیے سلائی اور کڑھائی کر رہی ہیں۔

وہ جوزجان کے دارالحکومت شبرغان شہر کے بابا علی گاؤں میں کام کرتی ہیں اور ایک ہفتے میں تین ہزار افغانی کماتی ہیں۔

افغانستان، صوبہ جوزجان میں خواتین کارکن کڑھائی کے ڈیزائن تیار کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

چین ایران کے ساتھ کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر...

جوہانسبرگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین برکس اور دیگر کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر ایران کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے کے لئے  تیار ہے تاکہ مثبت اور مضبوط کثیر الجہتی کو فروغ دیا جاسکے۔

چینی صدر نے یہ بات 15 ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات میں کہی۔

انہوں نے ایران کو برکس کا رکن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایک تاریخی واقعہ ہے کہ برکس سربراہ اجلاس نے تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے توسیع کا فیصلہ کیا ۔

چینی صدر  نے کہا کہ تمام نئے ارکان اہم اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک ہیں۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس سے دنیا پر بڑے اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال فروری میں ایرانی صدر کے کامیاب دورہ چین کے بعد سے دونوں ممالک کے اداروں نے دونوں رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر عملدرآمد کرنے میں وقت ضائع نہیں کیا جس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے۔

ملاقات کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ ایران برکس کا مکمل رکن بننے میں چین کے تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس کا شکر گزار ہے۔ اس سے ایران۔ چین تعلقات کے فروغ کو نئی رفتار ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کثیر الجہتی پلیٹ فارمز دونوں ممالک کے درمیان تعاون مضبوط بنانے کے لئے سازگار ہے۔ چینی صدر  کی جانب سے تجویز کردہ گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کو بہتر طریقے سے آگے بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

رئیسی نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات اور مصالحت کے فروغ میں چینی صدر  کے اہم کردار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برکس کی توسیع سے ظاہر ہوتا ہے کہ یکطرفہ رویہ زوال پذیر ہے۔

نمیبیا سے صاف توانائی شعبے میں تعاون کی مضبو...

جوہانسبرگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین نمیبیا کے ساتھ صاف توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے اور چینی کاروباری اداروں کو نمیبیا میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے گی۔

چینی صدر نے یہ بات 15 ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر نمیبیا کے صدر ہیج گینگوب سے ملاقات میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ صدر گینگوب چینی عوام کے پرانے دوست ہیں جن کی چین کے ساتھ گہری محبت ہے۔ چین بنیادی مفادات پر اس کے موقف کی حمایت اور بین الاقوامی امور میں انصاف کی فراہمی اور حق کی آواز بلند کرنے پر صدر گینگوب کے بھرپور تعاون کو سراہتا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ چین اور افریقہ ایک جیسے تاریخی تجربات اور سخت جدوجہد کے حامل ہیں، چین بڑے اور چھوٹے ممالک کے درمیان مساوات اور باہمی احترام پر زور دیتا ہے۔

اس موقع پر نمییبا کے صدر گینگوب نے کہا کہ نمیبیا اور چین کے درمیان طویل المیعاد دوستی ہے۔ چین ہر قسم کے حالات کا دوست ہے اور اس سے بھی بڑھ کر ایک ایسا دوست ہے جس پر مشکل وقت میں بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نمیبیا قومی آزادی اور خودمختاری کے ساتھ ساتھ قومی ترقی کی جدوجہد میں چین کے پختہ تعاون پر اس کا تہہ دل سے شکر گزار ہے۔

شاہراہ ریشم بین الاقوامی ثقافتی نمائش میں تر...

بیجنگ(شِنہوا)  چھٹی سلک روڈ (ڈن ہوانگ) بین الاقوامی ثقافتی نمائش میں ترکمانستان مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرے گا۔

وزارت ثقافت و سیاحت (ایم سی ٹی)، نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن، دی چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ اور گانسو کی صوبائی حکومت نمائش  کی میزبانی کر رہی ہے۔ رواں سال یہ نمائش 6 سے 7 ستمبر تک گانسو کے ڈن ہوانگ میں منعقد ہو گی۔

ایم سی ٹی کے عہدیدار  پھنگ یوبن نے کہا کہ ترکمانستان کا قومی عجائب گھر ملک کی ثقافت، آرٹ اور مصنوعات کے مہمانوں کے لئے نمائشی تقریبات کے انعقاد میں قائدانہ کردار ادا کرے گا۔

گانسو کے صوبائی محکمہ ثقافت و سیاحت کے سربراہ ہی شیاؤزو نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں 1200 سے زائد ملکی و غیر ملکی مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔ایکسپو میں فورمز اور نمائشیں منعقد ہوں گی جبکہ فن کا مظا ہرہ پیش کیا جا ئے گا۔

پریس کانفرنس کے مطابق تقریب کے دوران ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے شعبے میں اقتصادی تعاون کے میلے اور سیمینارز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

افغانستان ، سیکیورٹی فورسز کی جا نب سے ہتھی...

چاری کار ، افغانستان (شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ پروان میں افغان سیکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد کئے ہیں۔

جمعہ کے روز صوبا ئی پو لیس ہیڈ کوارٹرز کے بیان کے مطا بق ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی  اہلکاروں نے صوبہ پروان کے دارالحکومت چا ری کار شہر میں آپریشن کے دوران متعدد ہتھیار برآمد کیے جن میں ایک کلاشنکوف ، دو پستول، آٹھ دستی بم اور ہزاروں کارتوس شامل ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اسی طرح سیکیورٹی  فورسز نے غزنی اور اروزگان صوبوں میں ہتھیاربرآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لئے۔

افغانستان کی نگران حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ سیکیورٹی  اداروں سے تعلق نہ رکھنے والے ہر شخص سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کریگی۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برکس کی توسیع تعاون کا نیا نقطہ آغاز ہے، چین...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ برکس کی توسیع تعاون کا ایک نیا نقطہ آغاز ہے جو کہ برکس تعاون میکانزم میں نئی رفتار پیدا کرے گی۔

برکس کا 15 واں سربراہ اجلاس جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں 22 سے 24 اگست تک منعقد ہوا جس میں  سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، ارجنٹائن، ایران اور ایتھوپیا کو تنظیم کی رکنیت دی گئی ۔

ترجمان نے کہا کہ سربراہ اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ اور دیگر برکس ممالک کے رہنماؤں نے متفقہ طور پر 6 ممالک کو برکس  کا رکن بنانے پر اتفاق کیا۔

ترجمان کے مطابق اعلان کردہ توسیع اہم تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔ چین کی صدارت میں برکس نے گزشتہ برس توسیع کا عمل شروع کیا تھا ۔ اس کے بعد سے چین اس عمل کو آگے بڑھانے میں برکس کے دیگر ارکان کے ساتھ ملکر کام کر تا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ متعدد ابھرتی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک نے برکس میں شمولیت پر غور کیا جس میں 20 سے زیادہ ممالک نے درخواستیں جمع کرائی تھیں ۔ یہ برکس کی اہمیت اور تعاون میں ابھرتی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے جوش و خروش اور خواہشات کو ظاہر کرتی  ہیں۔

ترجمان کے مطابق یہ توسیع برکس ممالک کے دوست ترقی پذیر ممالک کے ساتھ اتحاد اور تعاون کا عزم ظاہر کرتی ہے۔ یہ عالمی برادری کی توقعات پر پورا اترتی اور ابھرتی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کو پورا کرتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ برکس تعاون میں ایک نیا نقطہ آغاز بھی ہے جو برکس تعاون میکانزم میں نئی تحریک پیدا کرے گا اور عالمی امن اور ترقی میں درکار قوت کو مزید وسعت دے گا۔

چینی صدر اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ملاق...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے چینی صدر شی جن پھنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان بات چیت کی تصدیق کی ہے ۔ ترجمان کے مطابق یہ بات چیت برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی درخواست پر ہوئی۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے چین ۔ بھارت موجودہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ چین ۔ بھارت تعلقات بہتر بنانا دونوں ممالک اور عوام کے مشترکہ مفادات کی خدمت کرنا ہے جو کہ دنیا اور خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے بھی سازگار ہے۔

چینی صدر   نے کہا کہ فریقین اپنے دوطرفہ تعلقات میں مجموعی مفادات کو ذہن میں رکھ کر سرحدی تنازع کو مناسب طریقے سے حل کریں تاکہ مشترکہ طور پر سرحدی علاقے میں امن و امان قائم کیا جاسکے۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی افریقہ ۔ جوہانسبرگ۔ شی جن پھنگ ۔ برکس...

جنوبی افریقہ، جوہانسبرگ میں چینی صدر شی جن پھنگ کا برکس افریقہ  آؤٹ ریچ اور برکس پلس ڈائیلاگ میں شریک رہنماؤں کے ساتھ گروپ فوٹو۔ (شِنہوا)

چین اور افریقہ جدت سازی کے لئے مشتر کہ طور پ...

جوہانسبرگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور افریقہ پر زور دیا ہے کہ وہ جدیدیت کے لئے ملکر کام کریں۔

چینی صدر نے چین۔افریقہ رہنماء مکالمے سے اہم خطاب میں کہا کہ چین افریقہ کی صنعت کاری میں تعاون پر مبنی اقدام شروع کرنے کا خواہش مند ہے جو افریقہ کو اپنا مینوفیکچرنگ شعبہ بڑھانے، صنعت کاری اور مختلف معاشی اقدامات کو عملی جامہ پہنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

 اس بات پر زور دیا گیا کہ چین۔ افریقہ تعاون، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اور گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو بارے فورم کے تحت 9 پروگرامز کے ذریعے چین صنعت کاری اقدامات میں معاونت، سرمایہ کاری اور قرض کے لئے مزید وسائل استعمال کرے گا۔

چینی صدر نے کہا کہ چین افریقہ کے لئے جدید زراعت میں تعاون بارے منصوبے کا آغاز کرے گا ، افریقہ کو اناج اگانے میں مدد دے گا اور چینی کمپنیوں کو افریقہ میں زرعی سرمایہ کاری بڑھانے کی ترغیب دے گا۔

اس منصوبے کا مقصد افریقہ کو خوراک میں خودکفیل بنانا ، آزاد انہ پائیدار ترقی کے حصول میں مدد دینا، افریقہ میں خوراک کی پیداوار کا فروغ ، افریقہ کی غذائی تحفظ کی صلاحیت کی مئو ثر طریقے سے بہتری اور زرعی جدیدیت بارے اہداف کے حصول میں مدد کرنا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ چین رواں سال نومبر میں ہائی نان میں زراعت کے شعبے میں دوسرے چین ۔ افریقہ تعاون فورم کی میزبانی کرے گا۔ اس کے علاوہ کچھ ضرورت مند افریقی ممالک کو موجودہ غذائی بحران سے نمٹنے کے لئے چین اضافی ہنگامی غذائی امداد بھی مہیا کرےگا۔

انہوں نے کہا کہ چین باصلاحیت افراد کی ترقی سے متعلق چین ۔ افریقہ تعاون منصوبے کا بھی آغاز کرے گا جس میں ہر سال پیشہ ورانہ کالجز کے 500 پرنسپلز اور باصلاحیت اساتذہ اور 10 ہزار تکنیکی اہلکاروں کو چینی زبان اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔

چینی صدر نے 2013 میں چین کی افریقہ بارے پالیسی میں خلوص، حقیقی نتائج، ہم آہنگی اور نیک نیتی کے اصول اپنانے کا اعلان کیا تھا اور گزشتہ 10 برس سے چین اس اصول پر کاربند رہا ہے۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افریقہ کے علاقائی اقتصادی انضمام کے فروغ کے...

جوہانسبرگ (شِنہوا) چین افریقہ کے علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دینے کے لئے  پرعزم ہے جس میں بین الافریقی تجارت کو مضبوط اور مربوط کرنا، سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور مختلف کاروباروں میں ویلیو چینز کی ترقی میں سہولت فراہم کرنا شامل ہے۔

چین افریقہ رہنماء مکالمے کے بعد جاری ایک مشترکہ اعلامیہ کے مطابق افریقہ کثیر الجہتی کو مضبوط بنانے کے حامی گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو متعارف کرانے پر چین کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کرتا ہے کہ چین اور افریقہ کی ترقی سے دنیا میں امن و ترقی کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ فریقین افریقی یونین کے ایجنڈا 2063 اور افریقی ممالک کی قومی ترقیاتی حکمت عملیوں کے ساتھ چین ۔ افریقہ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو ہم آہنگ کرنا جاری رکھیں گے تاکہ چین ۔ افریقہ تعاون کو بلند سطح تک لے جایا جاسکے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے چین ۔افریقہ تعاون (ایف او سی اے سی) پر فورم کی ادارہ سازی مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فریقین نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں پر اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی سالمیت، خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو برقراررکھنے میں ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کیا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین نے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ تلاش کرنے میں افریقی ممالک سے تعاون کیا اور افریقہ نے ایک چین اصول پر اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق چین اور افریقہ نے براعظم افریقہ میں سلامتی کے مسائل اور خطرات سے نمٹنے میں ایک مضبوط اصولی فریم ورک کے طور پر افریقی امن اور سلامتی کے ڈھانچے کی اہمیت کا ذکر کیا۔

اعلامیہ  کے مطابق چین نے روس ۔ یوکرین تنازع ختم کرنے میں افریقی رہنماؤں کے تعمیری اور تخلیقی اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریق اعتماد سازی کے لیے بات چیت اور رابطے بڑھانے اور متحارب فریقین کے درمیان مذاکرات کا سازگار ماحول پیدا کرنے پر زور دیتے ہیں۔

جنوبی افریقہ۔ جوہانسبرگ ۔ شی جن پھنگ ۔ چین ۔...

جنوبی افریقہ ، جوہانسبرگ میں چینی صدر شی جن پھنگ کا چین۔  افریقہ رہنما مکالمے کے شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو۔ (شِنہوا)

نسیم شاہ نے والدہ کو یاد کرتے ہوئے انسٹاگرام...

افغانستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو میچ جتوانے والے نسیم شاہ نے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کردی۔ سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر نسیم شاہ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے آخری اوور میں فضل الحق فاروقی کو دو چوکوں لگا کر ٹیم کو کامیابی دلوائی۔ میچ کے اختتام پر انہوں نے اپنی مرحوم والدہ کو یاد کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی تھی۔ واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میچ میں کامیابی کے ساتھ سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرلی ہے جبکہ سیریز کا آخری میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ویں ایشین گیمز ،قاسم اکرم پاکستان شاہینز کی...

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 19 ویں ایشین گیمز میں پاکستان شاہینز کی قیادت کے لیے آل راونڈر قاسم اکرم کو ٹیم کا کپتان منتخب کرنے کی تصدیق کردی۔ ٹی 20 فارمیٹ کا ایونٹ 28 ستمبر سے 7 اکتوبر تک شیڈول ہے۔گوادر پرو کے مطابق 20 سالہ قاسم نے 20 فرسٹ کلاس اور 40 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے 2022 میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت بھی کی تھی۔ 15 رکنی اسکواڈ میں سے 8 کھلاڑی اس سے قبل پاکستان کی قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق ان میں عامر جمال، ارشد اقبال، آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، محمد حسنین، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔ بقیہ ارکان جن میں عرفات منہاس، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، روحیل نذیر اور سفیان مقیم شامل ہیں، حال ہی میں شاہینوں کی جانب سے منسلک ہوئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق شاہینز اپنی مہم کا آغاز کوارٹر فائنل مرحلے سے کریں گے جو 3 اور 4 اکتوبر کو شیڈول ہے۔ سیمی فائنل 6 اکتوبر کو ہوگا، اس کے بعد فائنل اور کانسی کے تمغے کا مقابلہ 7 اکتوبر کو ہوگا۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان کی مردوں کی ٹیم نے 2010 میں چین کے شہر گوانگچو میں ہونے والے ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشین گیمز،قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلا...

ایشین گیمز کی تیاریوں کیلے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں کیمپ کمانڈنٹ و ہیڈ کوچ اولمپیئن شہناز شیخ کی زیر نگرانی کیمپ میں تمام کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہیجو چین کے شہر ہانگجو میں 23ستمبر سے شروع ہونیوالی ایشین گیمز کی بھرپور تیاریوں کیلے ایکشن میں نظر آینگے۔نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں واٹر موٹر پمپ کے وقت پر نہ چلنے پر بھی کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشین گیمز،قومی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ کا معام...

ایشین گیمز میں شرکت کرنیوالے قومی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ کرانیکا معاملہ پیچیدہ صورتحال اختیار کر گیا، سپورٹس بورڈ اور اتھلیٹکس فیڈریشن کی مبینہ ساز باز پر ایتھلیٹس کی شفاف ڈوپنگ کو یقینی بنانے کیلے سوالات اٹھنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کی مبینہ ساز باز کے باعث ڈوپ ٹیسٹ سے غاب ہونیوالے اتھلیٹ محمد نواز کا مبینہ پیسوں کے عوض ڈوپ ٹیسٹ نہیں لیا گیا تھا ، ایتھلیٹکس فیڈریشن قومی ایتھلیٹ کو ڈوپ ٹیسٹ کرانے کیلے پیش نہ کرنے سمیت میڈل سرمنی میں بھی فرار ہونیوالے گولڈ میڈلسٹ محمد نواز کو سامنے نہ لا سکی تھی ۔ دوسری جانب پاکستان سپورٹس بورڈ کیری ہیبلیٹیشن اور میڈیکل وونگ کے ڈی سی او عارف حلیم کے قومی اتھلیٹس کیساتھ مبینہ مک مکا کے الزامات بھی سامنے آے جنہوں نے غاب ہونیوالے اتھلیٹ محمد نواز سے مبینہ پیسوں کے عوض ڈوپ ٹیسٹ نہیں لیا تھاجبکہ ایسی ہی اطلاعات نیشنل گیمز میں مثبت ڈوپ ٹیسٹ کا شکار ہونیوالے واپڈا کی رابعہ عاشق کے بارے میں بھی ہیں۔کھیلوں سے تعلق رکھنے والے حلقوں نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاریکٹر جنرل شعیب کھوسو سے ان معاملات کی فوری انکواری کروانے کا مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ ڈوپ سے متعلق زیرو ٹالرنس کو یقینی بنایا جاے تاکہ ایشین گیمز میں ملک کو کسی بدنامی سے بچایا جا سکے۔واضح رہے کہ واڈا قوانین کے تحت ڈوپنگ کنٹرول آفیسر کورس کی تجدید ہر 2 سال کے بعد ضروری ہے تا کہ نئے قوانین اور طریقہ کار سے آگاہی رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روہڑی سندھ کا پہلا فری وائی فائی زون قرار

سندھ میں پہلی بار ضلع کونسل کی جانب سے روہڑی شہر کو فری وائی فائی زون قرار دے دیا گیا، منصوبے کا افتتاح ضلع چیئرمین کمیل حیدر شاہ نے کیا۔ روہڑی شہر کو سندھ کا پہلا فری وائی فائی زون قرار دیدیا گیا، منصوبے کا افتتاح ضلع چیئرمین کمیل حیدر شاہ نے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جدید دور میں نوجوانوں کیلئے فری انٹرنیٹ ناگزیر ہے، ایک وقت میں 3 ہزار شہری مستفید ہوسکیں گے۔ ضلع چیئرمین نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں سکھر، پنو عاقل اور دیگر شہروں میں سروس دیں گے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ فری انٹرنیٹ سروس سے تعلیم کا حصول آسان ہوجائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حماد اظہر سمیت چار ملزمان کے خلاف اشتہاری کی...

نو مئی گلبرگ میں جلا گھیرا کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے حماد اظہر سمیت چار ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کر دی۔ عدالت نے تھانہ گلبرگ پولیس کی درخواست پر حماد اظہر، غلام عباس، علی عباس اور سرمد ملک کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔پولیس کا درخواست میں موقف تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے متعدد کوششیں کیں لیکن ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں۔ استدعا کی گئی کہ عدالت ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد میں 100 سے زائد کار شورومز ڈی سیل...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو سو سے زائد گاڑیوں کے شورومز ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس بابر ستار نے 25 کار شو رومز مالکان کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔ کار شو روم مالکان کے وکلا نے دلائل دیے کہ کار ڈیلرز کا کاروبار اسلام آباد ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اینڈ موٹر وہیکل ڈیلرز آرڈیننس کے تحت ریگولیٹ ہوتا ہے، سی ڈی اے کا یہ کیس ہی نہیں کہ متعلقہ فورم کی اجازت کے بغیر یہ بزنس کر رہے ہیں، سی ڈی اے نے بغیر نوٹس کار شورومز کو سیل کیا جو قانونی طور پر درست نہیں۔عدالت نے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سے وضاحت طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ شورومز سیل کرنے سے قبل قانون کے مطابق نوٹسز کیوں نہیں دیے گئے ؟۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کا چاند پر جانا اہم سائنسی فتح، اسرو ت...

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے پڑوسی ملک بھارت کے چاند پر جانے کو اہم سائنسی فتح قرار دیتے ہوئے بھارتی سائنسی ادارے اسرو کی تعریف کی ہے، ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی سے ایک 60 سال کا شہری شہید ہوا، بھارت نے فائرنگ کرکے دونوں ملکوں کے درمیان 2003کے معاہدیکی خلاف ورزی کی،ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان نے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا، برکس بلاک میں شمولیت کیلئے کوئی درخواست نہیں دی ، برکس کو عالمی امن و یکجہتی کے لیے کام کرنا چاہیے اور برکس کا فورم کثیرالملکی ہونا چاہیے ۔جمعہ کو ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت کے چاند پر جانے پر بھارتی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو )تعریف کا مستحق ہے۔ دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کل وزارت خارجہ کا دورہ کیا تھا جس دوران وزیراعظم کو پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزارت خارجہ کو اپنا خارجہ پالیسی کا تصور دیا اور نگران وزیراعظم نے وزارت خارجہ اور بیرونی مشنز کو اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات دینے کی ہدایات جاری کیں۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر حج نے گزشتہ ہفتے پاکستان کا دورہ کیا، سعودی وزیرحج سے پاکستانی زائرین کو حج و عمرہ میں سہولیات دینے کے امور پربات چیت ہوئی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی اور حکومت پاکستان کے درمیان حج کے حوالے سے معاہدہ بھی ہوا۔ بھارت کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی سے ایک 60 سال کا شہری شہید ہوا، بھارت نے فائرنگ کرکے دونوں ملکوں کے درمیان 2003کے معاہدیکی خلاف ورزی کی۔ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا پاکستان نے اس واقعے پر بھارت سے سخت الفاظ میں احتجاج کیا اور پاکستان نے بھارت کو سیز فائر معاہدے پر عمل کرنے پر زور دیا۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان کی بھارت میں شیڈول کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کی تفصیلات پاکستان کرکٹ بورڈ طے کر رہا ہے۔ابھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم برکس سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جنوبی افریقا میں ہونے والی برکس سمٹ کی پیشرفت سے پاکستان آگاہ ہے لیکن پاکستان نے برکس بلاک میں شمولیت کے لیے کوئی درخواست نہیں دی۔ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا برکس کو عالمی امن و یکجہتی کے لیے کام کرنا چاہیے اور برکس کا فورم کثیرالملکی ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس، سزا معطلی کی درخواست پر چیئرم...

اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف نہ مل سکا اور سماعت پیر تک ملتوی ہوگئی۔ جمعہ کو ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ہوئی تو الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ ہوئے اور معان وکیل نے التوا مانگ لیا۔ معاون وکیل نے کہا کہ آج امجد پرویز دستیاب نہیں ، انکی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، انہیں دو دن کا آرام تجویز کیا گیا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ ضمانت کا معاملہ تھا، کون سا دلائل پر زیادہ وقت لگنا تھا۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ بیس دن سے ایک شخص اندر ہے، معاون وکیل کا بھی وکالت نامہ موجود ہے، وہ دلائل دے سکتا ہے، آپ کا جونئیر جج جیل بھیج رہا ہے، یہ پیش نہیں ہورہے تو کیا آپ سزا معطل نہیں کرسکتے؟ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آج ہم اس کیس کے لیے بیٹھے ہیں، ہم بھی وہ کام کرسکتے ہیں جو ٹرائل کورٹ نے کیا ہے، ہم نے سسٹم کو چلانا ہے، جو ٹرائل کورٹ نے کیا ہے وہ ایڈمنسٹریٹیو سائیڈ پر دیکھیں گے، ہم پیر کو رکھ رہے ہیں۔ لطیف کھوسہ روسٹرم سے احتجاجا چلے گئے اور کہا کہ پھر ہم نہیں آئیں گے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ پیر کو نہ آئے ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کریں گے ، دو غلط ایک صحیح نہیں ہوتے، جو ٹرائل کورٹ نے کیا وہ ہم نہیں کرینگے۔ ایڈووکیٹ لطیف خان کھوسہ عدالت سے واک آوٹ کر گئے۔ ہائی کورٹ نے کیس کی پیر تک سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ، شہری سے موٹرسائیکل چھیننے والا...

شہری سے موٹرسائیکل چھین کرفرارہونے والا ڈاکو سڑک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔ ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق ملزمان شہری سے موٹرسائیکل چھین کر زیرو پوائنٹ کی طرف فرار ہورہے تھے۔ متاثرہ شہری بھی کیری ڈبہ سے لفٹ لے کر ڈاکوں کا تعاقب کررہا تھا۔ واردات کی کال پر پولیس نے بھی ناکہ بندی کی ہوئی تھی۔ جونہی ڈاکو زیرو پوائنٹ پل سے مڑے تو آگے پولیس کا ناکہ لگا تھا۔موٹرسائیکل سوار ڈاکوں نے کیری ڈبہ پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کرتے ہوئے ڈاکو سڑک کے ساتھ پتھر سے ٹکرا کر گرگئے۔ گرنے سے ایک ڈاکو شدید زخمی ہوا جو ہلاک ہوگیا جب کہ دو ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ ڈاکوں کی فائرنگ سے کیری ڈبہ کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ پولیس نے موقع سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی ڈی اے ریسکیو ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ کی ل...

سی ڈی اے ریسکیو ٹیم نے لفٹ کھول دی،لفٹ میں پھنسے تمام افراد کو نکال لیا گیا۔ لطیف کھوسہ سمیت 10 سے زائد وکلا لفٹ میں 20 منٹ تک پھنسے رہے ،تاہم سی ڈی اے ریسکیو ٹیم کی جانب سے لفٹ کو کھل دیا گیا ہے اور لفٹ میں موجود تمام افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ ہائی کورٹ کا لاپتا افراد کی بازیابی کے...

سندھ ہائی کورٹ نے 14 سالہ لڑکی سمیت دیگر لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر وفاقی حکومت کو اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو 14 سالہ لڑکی سمیت دیگر لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ محمد امین اور محمد الیاس جہاں بھی ہیں سراغ لگایا جائے۔ وفاقی وزارت داخلہ کے جس بھی ماتحت ادارے کے پاس ہوں تلاش کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ دونوں لاپتا افراد کا سراغ لگانے کے لیے جے آئی ٹیز کے 25 اور صوبائی ٹاسک فورس کے 12 اجلاس ہوچکے ہیں۔ دونوں گمشدہ افراد کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ عمران میو ایڈووکیٹ نے مقف اختیار کیا کہ فیض محمد کورنگی کے علاقے سے لاپتا ہوا تھا۔ عدالت نے لاپتا شہری فیض محمد کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ 14 سالہ لڑکی افشاں کی عدم بازیابی پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل کو طلب کرلیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ لاپتا شہری زین العابدین گھر واپس آگیا۔ عدالت نے شہری کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی۔عدالت نے پولیس رپورٹس کو روایتی قرار دیتے ہوئے 2009 سے لاپتا 2 افراد کی بازیابی کے لیے وفاقی حکومت کو اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ، عام انتخابات میں مجوزہ تاخیر...

لاہور ہائیکورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کیلئے عام انتخابات میں مجوزہ تاخیر کیخلاف بار ممبر کی درخواست پر صدر کے پرنسپل سیکریٹری، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے 6 ستمبر تک جواب طلب کر لیا، آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل آف پاکستان سے بھی معاونت طلب کر لی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست میں درخواست گزار مقسط سلیم نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ای سی پی نے 17 اگست کو نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں نئی حلقہ بندیوں کے وسیع اختیارات دیئے گئے جس سے آئندہ عام انتخابات میں تاخیر ہوگی۔ انہوں نے دلیل دی کہ آئین نے ای سی پی کو اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90 دن کے اندر منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ 90 دن کی مدت نومبر 2023 میں ختم ہونیوالی تھی۔ درخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ وہ غیر آئینی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ای سی پی کی غیر آئینی ہدایات پر عمل کرنے سے روکے۔ ایک قانونی افسر نے دلائل دیت ہوئے کہا کہ نئی حد بندی کیلئے مختلف ٹائم لائنز ہیں جس کیلئے اس عمل کو مکمل کرنے میں کم از کم چار ماہ درکار ہیں۔ عدالت نے الیکشن میں تاخیر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ای سی پی کو ہر صورت اپنی تیاریاں مکمل رکھنی چاہئے تھیں۔ عدالت نے مزید کہا کہ ای سی پی کو اضافی کوشش کرنی چاہئے تاکہ جلد از جلد نئی حد بندی کی جاسکے اور آئندہ سماعت تک جواب دہندگان سے جواب طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی ضمانت منس...

سپریم کورٹ نے نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی، دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نیب کہتا ہے ملزم کیخلاف کیس ہی نہیں بنتا، احد چیمہ کے جیل میں گزارے 3 سالوں کا مداوا کون کرے گا، نیب سیاسی انجینئرنگ کیلئے بنایا گیا جسے وہ خود سچ ثابت کررہا ہے۔ سپریم کورٹ میں نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ احد چیمہ کے کیس کی ازسرنو تحقیقات کی گئیں، دوبارہ تحقیقات میں نتیجہ نکلا کہ احد چیمہ پر کیس بنتا ہی نہیں، سپریم کورٹ کی جانب سے نیب پراسیکیوٹر کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ احد چیمہ 3 سال جیل میں رہے، اب نیب کہتا ہے کیس ہی نہیں بنتا، احد چیمہ کے جیل میں گزارے 3 سالوں کا مداوا کون کرے گا؟۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب رویے کی وجہ سے بریگیڈیئر اسد منیر نے خود کشی کی، انتقال کے بعد اسد منیر عدالت سے بری بھی ہوگئے تھے، نیب ایماندار لوگوں کے ساتھ اس قسم کا رویہ کیوں رکھتا ہے؟۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میرے ایک دوست کو نیب نے بطور گواہ بلایا اور 5 گھنٹے بٹھائے رکھا، چارٹرڈ اکانٹنٹ کو 5 گھنٹے بٹھائے رکھنے کے بعد کہا بعد میں آنا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کیلئے بنایا گیا جسے یہ خود سچ ثابت کررہا ہے، جو کچھ نیب کرتا رہا ہے، اس کی ذمہ داری کسی پر تو ڈالنا ہوگی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نیب میں پراسکیوٹر رہا ہوں، سسٹم سے اچھی طرح واقف ہوں، نیب میں بلیو، ییلو اور ڈارک روم ہیں، مقصد صرف سیاست ہے۔ عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے نیب کی جانب سے احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیل واپس لینے کی بنیاد پر کیس خارج کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک الیکٹرون لمیٹڈ نے 2023 کی پہلی سہ ماہی م...

پاک الیکٹرون لمیٹڈ نے جاری کیلنڈر سال 2023 کی پہلی سہ ماہی میں 8.1 بلین روپے کی فروخت کی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12 بلین روپے تھی۔مجموعی منافع بھی 2.5 بلین روپے سے 20فیصد کم ہو کر 2 بلین ہو گیا۔اخراجات میں اضافے کی وجہ سے، ٹیکس سے پہلے کا منافع بھی 439 ملین روپے سے 172 ملین روپے رہ گیا۔بعد از ٹیکس منافع بھی88فیصدگر کر 37 ملین روپے ہو گیا جو 311 ملین تھا۔پاک الیکٹران لمیٹڈ کی اپنی کارروائیوں کو برقرار رکھنے اور منافع حاصل کرنے کی صلاحیت، مشکلات کے باوجود اس کی لچک کو نمایاں کرتی ہے۔ لاگت کے انتظام کو حل کرنے اور مارکیٹ کے بدلتے ہوئے حالات کو اپنانے کے لیے کمپنی کی کوششیں واضح ہیں کیونکہ یہ غیر یقینی صورتحال کے دور سے گزر رہی ہے۔ کمپنی کی خالص فروخت 42 ارب روپے سے 22 فیصد بڑھ کر 52 ارب روپے ہوگئی۔مجموعی منافع 13فیصد بڑھ کر 10 بلین روپے ہو گیا جو 9 بلین روپے تھا۔ ٹیکس سے پہلے کا منافع 2.2 بلین روپے سے 6.4 فیصد بڑھ کر 2.3 بلین روپے ہو گیا۔تاہم بعد از ٹیکس منافع 1.5 بلین روپے سے 32 فیصد کم ہو کر 1 ارب روپے ہو گیا۔پاک الیکٹران لمیٹڈ کی مالیاتی کارکردگی کا سالانہ خلاصہ ایک کمپنی کی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ فروخت میں اضافہ، مجموعی منافع، اور قبل از ٹیکس منافع مسابقتی مارکیٹ میں کمپنی کی لچک اور حکمت عملی کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ تاہم، خالص منافع میں کمی ان چیلنجوں کی موجودگی کی نشاندہی کرتی ہے جنہوں نے کمپنی کے نچلے درجے کے نتائج کو متاثر کیا۔ پہلی سہ ماہی میں پاک الیکٹران لمیٹڈ کی اوسط مارکیٹ کیپ 9.51 بلین روپے تھی۔ اس مدت کے دوران، کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 10.88 بلین روپے تک پہنچ گئی، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کی اعلی سطح کی نشاندہی کرتی ہے۔زیر نظر سہ ماہی کے دوران مارکیٹ کی سب سے کم قیمت 8.52 بلین روپے تھی۔پاک الیکٹرون لمیٹڈ کی فی شیئر آمدنی 2019 میں 0.27 روپے، 2020 میں 0.36 روپے، 2021 میں 2.89 روپے اور 2022 میں 1.33 روپے رہی۔ 2019 سے 2021 تک اوپر کی رفتار، اس کے بعد 2022 میں کمی، مختلف اندرونی اور بیرونی عوامل سے متاثر ہو سکتی ہے۔پاک الیکٹران لمیٹڈ کے حریفوں میں پاکستان کیبلز لمیٹڈ، ای ایم سی او انڈسٹریز لمیٹڈ، جانسن اینڈ فلپس لمیٹڈ اور سیمنز پاکستان انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔پاک الیکٹرون لمیٹڈ اپنے حریفوں میں سب سے زیادہ مارکیٹ ویلیو 9.3 بلین رکھتا ہے اس کے بعد سیمنز 5.4 بلین روپے کا ہے۔ جانسن اینڈ فلپس کی مارکیٹ کیپیٹل 577 ملین روپے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بعد پولٹری ف...

پاکستان میں پولٹری فارمنگ کی صنعت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بعد ملک کی دوسری بڑی صنعت کا درجہ اختیار کر گئی ہے لہٰذاتیزی سے فروغ پاتے پولٹری فارمنگ سیکٹر کومسائل ومنفی اثرات سے بچانا ہوگا۔جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین اینیمل سائنسز پولٹری فارمنگ، لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے کہا کہ پولٹری فارمنگ کی صنعت سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے نیزاگرچہ مرغبانی کی صنعت تیزی سے فروغ پا رہی ہے تاہم اس ضمن میں ضروری اقدامات کو مد نظر نہ رکھا جا رہا ہے جس سے مرغی خانوں میں بیماریاں پھیلنے کے خدشات بھی موجود رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یو ں تو بہت سی صنعتوں میں قابل ذکر ترقی ہوئی ہے لیکن جو ترقی مرغبانی کے میدان میں ہوئی اورہو رہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔انہوں نے بتایاکہ اس صنعت سے وابستہ سٹیک ہولڈرز، سائنسدانوں، ماہرین لائیوسٹاک اور تاجروں نے بڑی لگن اور شب و روز کی محنت سے اسے بام عروج تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ماحول کنٹرول سسٹم اشد ضروری ہے اسلئے اگر برائلر فارم لگانامقصود ہوتو کم از کم 25ہزار کی گنجائش کا شیڈ ہونا اور اگر انڈے والی مرغی رکھنا ہو تو کم ازکم 30ہزار لیئر مرغی کارکھنا اشد ضروری ہے تاکہ پولٹری فارم سے پورا پورا فائدہ اٹھایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ جس جگہ پر پولٹری فارم لگانا مطلوب ہو اس جگہ کے پانی کا پہلے لیبارٹری ٹیسٹ کروانا ضروری ہے تاکہ اس بات کا علم ہو سکے کہ یہ پانی مرغیوں کیلئے مفید ہے یا نہیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ایسی جگہ پر فارم لگانے سے گریز کرنا چاہیے کہ جہاں بارش کا پانی کھڑا رہنے، سیلاب آنے یا بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ کا خطرہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجوزہ پولٹری فارم کے ساتھ چاول یا دھان کی فصل کاشت کی جاتی ہو تو ایسی زمین کیساتھ بھی پولٹری فارم لگانے سے گریز کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو ترسیلات زر کو بڑھانے کے لیے شرح م...

پاکستان کی غیر ملکی ترسیلات زر جولائی 2023 میں پانچ ماہ کی کم ترین سطح 2 بلین ڈالر پر آگئی۔اسٹیٹ بینک نے ترسیلات زر میں 19 فیصد کمی ریکارڈ کی، جولائی میں یہ تعداد 2.03 بلین ڈالر تک گر گئی، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 2.51 بلین ڈالر تھی۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد امین جاویدنے ترسیلات زر میں کمی کی وجہ انٹربینک اور انٹربینک کے درمیان شرح مبادلہ کے نمایاں تفاوت کے درمیان رقم بھیجنے کے لیے غیر رسمی ذرائع استعمال کرنے کے لیے تارکین وطن کی ترجیح کو قرار دیا۔ غیر سرکاری حوالا ہنڈی مارکیٹ میں بہتر غیر ملکی کرنسی کے نرخوں کی دستیابی نے غیر مقیم پاکستانیوں کے ایک حصے کو اپنے گھر والوں کو رقوم کی منتقلی کے لیے اس غیر منظم چینل کا انتخاب کرنے کی ترغیب دی۔کارکنوں کی ترسیلات زر میں کمی کے نتیجے میں پاکستان کی درآمدی ادائیگیوں کو برقرار رکھنے اور غیر ملکی قرضوں کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی صلاحیت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جولائی 2023 میں واحد سب سے بڑی رقم بھجوائی کیونکہ انہوں نے 486.7 ملین ڈالر بھیجے۔ تاہم یہ پچھلے سال کے اسی مہینے میں غیر ملکیوں کی طرف سے بھیجے گئے 577.1 ملین ڈالر سے تقریبا 16 فیصد کم ہے۔زیر جائزہ مدت کے دوران متحدہ عرب امارات سے آمدن میں 35 فیصد کی نمایاں کمی 455.9 ملین ڈالر سے 315.1 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔جولائی 2023 میں برطانیہ سے ترسیلات زر کی رقم 305.7 ملین ڈالر تھی، جو جولائی 2022 کے 408.6 ملین ڈالر کے مقابلے میں 25 فیصد کی کمی کے ساتھ تھی۔مزید برآں، یورپی یونین سے ترسیلات زر میں 4فیصد کی کمی ہوئی اور جولائی 2023 میں یہ رقم 283.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ ریاستہائے متحدہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جولائی 2023 میں 238.1 ملین ڈالر بھیجے۔مالی سال 23 میں، پاکستان کو 27.02 بلین ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جو کہ مالی سال 22 کے 31.27 بلین ڈالر سے کم ہیں۔ترسیلات زر ترقی پذیر معیشتوں میں کثیر جہتی کردار ادا کرتی ہیں۔ وہ خاندانوں اور افراد کو انتہائی ضروری مالی مدد فراہم کرکے غربت میں کمی اور معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔وہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور متعدد اقتصادی سرگرمیوں کے ذریعے سماجی اقتصادی ترقی کے لیے بھی اہم ثابت ہوتے ہیں۔ڈاکٹر ساجد نے کہاکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا سے اشارہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مزدوروں کی ترسیلات زر کی آمد کو بڑھانے اور ملک کے گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کے لیے بہتر روپیہ ڈالر کی شرح مبادلہ پیش کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کو غیر رسمی ذرائع سے رسمی چینلز کی طرف دوبارہ راغب کرنے کے لیے دونوں بازاروں کے درمیان فرق کو کم کرنا ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو معدنی شعبے کی صلاحیت سے فائدہ اٹھ...

پاکستان کو اپنی معدنی دولت کی کھدائی اور قیمت میں اضافے کے لیے کافی سرمائے اور جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے اور یہ کام چینی مہارت اور مدد سے کیا جا سکتا ہے۔ماربل، گرینائٹ اور معدنیات کی سیکٹرل کونسل کے رکن محمد یعقوب شاہ نے کہاکہ پاکستان کو قیمتی، نیم قیمتی اور اسٹریٹجک معدنیات جواہرات اور صنعتی پتھروں کی ایک بڑی قسم کو حاصل کرنے کے لیے ایک اچھی طرح سے قائم مائننگ انڈسٹری کی اشد ضرورت ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چونکہ چین کان کنی کی صنعت اور اس کی ویلیو چین میں بہت بڑا شراکت دار ہے، اس کا تعاون پاکستان کے کان کنی کے شعبے کو فروغ دینے میں مدد کر سکتا ہے۔یعقوب شاہ نے کہا کہ مختلف قیمتی اور بنیادی دھاتیں جیسے سونا، پلاٹینائیڈ گروپ آف منرلز، چاندی، تانبا، سیسہ، زنک، کوبالٹ، بسمتھ اور نکل کے علاوہ نایاب زمینی عناصر گلگت بلتستان میں غیر دریافت شدہ ہیں۔ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پاکستان کے دیگر حصوں میں مختلف معدنیات دھاتوں کے ذخائر موجود ہیں، جن میں سونے کے 108، چاندی کے 64، تانبے کے 295، سیسہ کے 227، 102 ٹارگٹ ایریاز شامل ہیں۔ ضلع مانسہرہ سے پاکستان افغانستان سرحد تک پھیلی 200 کلومیٹر طویل میزبان چٹانوں کی پٹی میں ان کوتلاش کرنے کے لیے آٹھ ہدف والے علاقے قائم کیے گئے ہیں۔ ان تمام ذخائر کو سائنسی خطوط پر تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ان قدرتی ذرائع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کو چین جیسے ممالک سے تکنیکی مہارت حاصل ہو۔2022 میں، چین نے سونے کی عالمی پیداوار میں 10فیصد اور کل صاف شدہ تانبے کی پیداوار میں 43.3فیصدحصہ ڈالا۔رواں سال کے دوران، چین میں کان کنی کی مجموعی پیداوار میں 2022 کے اسی مہینے کے مقابلے جون میں 1.50 فیصد اضافہ ہوا، اور سال کے آخر تک اس میں 4.10 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ چین سب سے بڑا کان کن، اور ویلیو ایڈیشن کا ماہر بھی ہے۔ اگر چینی مائننگ ماڈل اور ویلیو ایڈیشن فریم ورک کو پاکستان میں متعارف کرایا جائے اور اس پر عمل کیا جائے تو ملک بھر میں بہت سے چھوٹے اور بڑے پیمانے پر کان کنی اور ویلیو ایڈیشن یونٹس قائم کیے جا سکتے ہیں۔کان کنی کا شعبہ نہ صرف سماجی اقتصادی ویلیو چین میں ایک بہت بڑا تعاون کرنے والا ہے بلکہ صنعتی اجزا جیسے فوڈ پروسیسنگ، برقی توانائی کی پیداوار، گھریلو اور تجارتی تعمیرات وغیرہ میں خام مال کا ایک اہم ذریعہ ہے۔پاکستان میں اس وقت تقریبا 5,000 کانیں کام کر رہی ہیں جو 30,000 لوگوں کو روزگار فراہم کر رہی ہیں۔ تقریبا 50,000 چھوٹے اور درمیانے درجے کے ادارے اس شعبے سے وابستہ ہیں۔معدنیات کے شعبے کو تلاش کی جدید تکنیکوں اور مشینی کان کنی کے ذریعے زیادہ پیداواری اور معاشی طور پر قابل عمل بنایا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں