• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین، لوہے اور اسٹیل کی صنعت کی ویلیو ایڈڈ م...

بیجنگ (شِنہوا)  وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) نے کہا ہے کہ چین کی لوہے اور اسٹیل کی صنعت کی ویلیو ایڈڈ 2023 میں گزشتہ سال کی نسبت 3.5 فیصد کی شرح نمو حاصل کرے گی۔

ایم آئی آئی ٹی، نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور پانچ دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے ملک میں لوہے اور اسٹیل کی صنعت کی مستقل ترقی پر توجہ مرکوز کرنے والا ایک منصوبہ مشترکہ طور پر جاری کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق 2024 میں چین لوہے اور اسٹیل کی صنعت کی ویلیو ایڈڈ میں تقریباً 4 فیصد اضافہ ہو گا۔

منصوبے کے مطابق اس شعبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تکنیکی جدت سازی اور اپ گریڈنگ، طلب میں اضافے، رسد کی صلاحیت بڑھانے اور معروف کاروباری اداروں کو پروان چڑھانے کی کوششیں کی جائیں گی۔

تکنیکی طور پر  یہ دستاویز اعلیٰ درجے کے  سبز اور ذہین راستے کی طرف منتقلی پر روشنی ڈالتی ہے اور الیکٹرک فرنس اسٹیل کی ترقی کے لئے حمایت کا عزم ظاہر کرتی ہے۔

منصوبے کے مطابق چین اہم علاقوں سے لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات کی طلب میں بھی اضافہ کرے گا، صنعتی چین کو مزید بین الاقوامی بنائے گا اور کارپوریٹ انضمام اور تنظیم نو کے ساتھ آگے بڑھے گا۔

۲۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سنکیانگ میں کپاس کے کاشتکار کی خوشحال ز...

یولی (شِںہوا)  آرکن رحیم اگست کے دوران یولی کاؤنٹی کے بخش مالی دیہات میں 300 مو (20 ہیکٹرز) سے زائد رقبے پر پھیلے کپاس کے کھیت میں کپاس کی گانٹھوں کی اضافی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ رواں سال موسم بہار کی بوائی کے بعد، مئی میں درجہ حرارت میں اچانک کمی سے ان کا کھیت  تقریباً  تباہ ہوگیا تھا تاہم آرکن رحیم نے اپنے تجربات کی بدولت  دوبارہ بیج لگائے اور نقصان کو پورا کرلیا۔

آرکن رحیم  کپاس کے کھیت کے علاوہ مکئی کی بھی کاشت کر تا ہے  اور بھیڑ و بیل بھی پالتا ہے۔ ان کا آئندہ سال کا منصوبہ بہت سادہ ہے۔ سب سے پہلے وہ پولٹری میں بطخ ، ہنس یا مرغیوں کی تعداد بڑھائیں گے  اور ان تینوں میں سب سے زیا دہ آ سانی سے پا لے جا نے والا ہی ان کا انتخاب ہو گا۔

اس کے علاوہ  وہ سیاحوں کے لئے فارم میں قیام کی سہولت مہیا کی جا ئے گی جہاں اس نے سبزہ گاہ کی تزئین و آرائش کی ہے اور مزید پھلدار درخت لگائے ہیں۔

اپنی بیٹی بارے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نیا سمسٹر شروع ہونے پر مڈل اسکول جائے گی، امید ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرے گی اور مزید علم کے ساتھ ، مستقبل میں ایک بڑی دنیا دیکھے گی۔

چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیارخطے کی کاؤنٹی یولی کے دیہات بخش مالی میں آرکن رحیم اپنے کپاس کے کھیت کے قریب ایک کھائی میں بطخوں کی گنتی کر رہا ہے۔  (شِنہوا)

چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیارخطے کی کاؤنٹی یولی کے دیہات بخش مالی میں آرکن رحیم کو اپنے کپاس کے کھیتوں میں گاڑی چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔  (شِنہوا)

چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیارخطے کی کاؤنٹی یولی کے دیہات بخش مالی میں آرکن رحیم مکئی کی نشوونما کا معائنہ کررہا ہے۔(شِنہوا)

چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیارخطے کی کاؤنٹی یولی کے دیہات بخش مالی میں آرکن رحیم اپنے کپاس کے کھیت میں کیڑوں سے ہو نے والے نقصانات بارے جانچ رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا پیدائشی نقائص کی روک تھام بارے پانچ س...

بیجنگ (شِںہوا) چین نے پیدائشی نقائص کی زیادہ مئو ثر روک تھام ، تدارک اور پیدائشی نقائص کے سبب اموات اور معذوری میں کمی کے لئے ایک پانچ سالہ منصوبہ جاری کیا ہے۔

چین کے قومی صحت کمیشن کے جاری کردہ اس منصوبے کے تحت ملک میں پیدائش سے قبل اسکر یننگ کی شرح 2027 تک کم از کم 90 فیصد تک کردی جائے گی جبکہ پیدائشی نقائص سے نوزائیدہ اور 5 برس سے کم عمر بچوں کی شرح اموات بالترتیب 0.1 فیصد اور 0.11 فیصد تک کم کی جائے گی۔

منصوبے میں پیدائشی نقائص جیسے شدید پیدائشی امراض قلب، ڈاؤن سنڈروم اور تھیلیسیمیا میجر کی روک تھام اور علاج میں بہتری لانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

منصوبے کے مطابق 2027 تک  پیدائش کے دو ہفتے کے اندر وراثتی میٹابولک بیماریوں جیسے فینیلکیٹونوریا اور پیدائشی ہائپوتھائیرائڈزم کی تشخیص اور علاج کی شرح 90 فیصد تک کی جائے گی۔

تین ماہ کے اندر پیدائشی سماعت سے محرومی کی تشخیص اور پیدائش کے بعد چھ ماہ کے اندر بیماری کی روک تھام کی شرح دونوں کو  90 فیصد تک کیا جائے گا۔

۲۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان ، سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ...

قلات ، افغانستان (شِنہوا) افغانستان کے جنوبی صوبہ زابل میں افغان پولیس نے اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لیکر 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

اتوار کے روز ایک اعلامیہ کے مطابق یہ کارروائیاں ہفتہ کے روز قلات شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئی تھیں۔ 

افغانستان کی نگران حکومت نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں کے علاوہ ہر فرد سے اسلحہ اور گولہ بارود واپس لے گی۔

۲۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، مسافروں کی نقل و حمل میں 47 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ چین نے گزشتہ ماہ تجارتی نقل و حمل کے ذریعے مجموعی طور پر 91 کروڑ مسافروں کے سفر ی دوروں کو نمٹا یا جو گزشتہ سال کی نسبت 47 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق شہری علاقوں میں جولائی کے دوران مجموعی طور پر 8.21 ارب مسافروں  نے سفر کئے جو گزشتہ سال کی نسبت 14.7 فیصد اضافہ ہے۔

وزارت کے مطابق ٹرانسپورٹ میں مقررہ اثاثہ جات کی سرمایہ کاری گزشتہ ماہ 348.6 ارب یوآن (تقریباً 48.55 ارب امریکی ڈالرز ) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 5.3 فیصد زیادہ ہے۔

ریلوے میں جولائی کے دوران مقرر کردہ اثا ثہ جات کی سرمایہ کاری گزشتہ سال کی نسبت 8 فیصد اضافے کے ساتھ 66.4 ارب یوآن تک پہنچ گئی جبکہ سڑکوں اور آبی گزرگاہوں کے لئے سرمایہ کاری گزشتہ سال کی نسبت 4.8 فیصد اضافے کے ساتھ 271.6ارب یوآن رہی۔ 

سول ایوی ایشن کے شعبے میں سرمایہ کاری 10.5 ارب یو آن رہی جو ایک سال قبل کے مقابلے میں  2.5 فیصد زیادہ ہے۔

۲۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ابتدائی 7 ماہ کے دوران تجارتی گاڑیوں کی...

بیجنگ (شِںہوا) چین کی تجارتی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تیز رفتار اضافے کا سلسہ جاری رہا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز نے بتایا کہ اس عرصے میں تجارتی گاڑیوں کی فروخت گزشتہ برس کی نسبت 15.9 فیصد اضافے سے 22 لاکھ 60 ہزار یونٹس جبکہ ان گاڑیوں کی پیداوار 16.9 فیصد اضافے سے 22 لاکھ 50 ہزار یونٹس رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق کوچز اور ٹرکس کی پیداوار اور فروخت دونوں میں گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت دو ہندسوں میں اضافہ ہوا۔کوچز کی فروخت گزشتہ برس کی نسبت 25.1 فیصد بڑھ کر 2 لاکھ 62 ہزار یونٹس رہی۔

صرف جولائی کے دوران چین میں تجارتی گاڑیوں کی فروخت 2 لاکھ 87 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 16.8 فیصد زائد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا جولائی کی مدت میں چین کی تجارتی گاڑیوں کی برآمدات 4 لاکھ 27 ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 32.5 فیصد زائد ہے۔

۲۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جولائی میں چین کے صنعتی منافع میں کمی

بیجنگ(شِنہوا)چین کی بڑی صنعتی کمپنیز کے منافع میں جولائی کے مہینے کےدوران کچھ کمی ہوئی ہے۔

قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 2 کروڑ  یوآن (تقریباً 27 لاکھ  80 ہزار امریکی ڈالرز) کی سالانہ مرکزی کاروباری آمدنی کی حامل صنعتی کمپنیز کے مشترکہ منافع میں جولائی کے دوران ایک سال پہلے کے مقابلے میں  6.7 فیصد کمی ہوئی جو جون میں  8.3 فیصد کی کمی کے مقابلے میں کم ہے۔

بڑی صنعتی کمپنیز کا پہلے سات ماہ کے دوران منافع 39.4 کھرب یوآن تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی نسبت 15.5 فیصد کم ہے جبکہ سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 1.3 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

بجلی، حرارت، گیس اور پانی کی پیداوار اور رسد کے شعبوں میں مجموعی منافع گزشتہ سال کی نسبت 38 فیصد اضافے کے ساتھ پہلے سات ماہ کے دوران 391.82 ارب یوآن تک پہنچ گیا۔

این بی ایس نے کہا کہ بیورو کی نگرانی میں  41صنعتی زمروں میں سے جنوری سےجولائی کی مدت کے دوران 13 کے  منافع میں بہتر ی ہوئی ہے۔

۲۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، جنوری ۔ جولائی کے دوران زرعی مصنوعات کی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی زرعی مصنوعات کی بیرونی تجارت میں رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزارت زراعت اور دیہی امور کے مطابق اس عرصے میں منصوعات کی مجموعی درآمدات اور برآمدات 198.62 ارب امریکی ڈالرز رہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق چین کی ایسی مصنوعات کی درآمدات گزشتہ برس کی نسبت 5.4 فیصد اضافے سے کے ساتھ 142.78 ارب ڈالرز جبکہ برآمدات گزشتہ برس کے مقابلے میں 0.6 فیصد اضافے سے 55.84 ارب ڈالرز رہیں۔

اس مدت میں چین کا زرعی مصنوعات میں تجارتی خسارہ 86.94 ارب ڈالرز رہا جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 8.7 فیصد زائد  ہے۔

۲۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایگر یکلچرل بینک آف چائنہ کی جانب سے نجی کار...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے سب سے بڑے تجارتی قرض دہندگان میں سے ایک  ایگر یکلچرل بینک آف چائنہ نے نجی معیشت کے شعبے کے لئے معاونت میں اضافہ کر دیا ہے۔

بینک کے مطابق جولائی کے آخر تک نجی کاروباری اداروں کو بینک کے واجب الاداقرضے  50 کھرب یوآن (تقریباً  694.6 ارب امریکی ڈالرز) سے تجاوز کر گئے جو سال کے آغاز کے مقابلے میں  800 ارب یوآن زیادہ ہیں۔

بینک نے کہا کہ اس عرصے کے دوران بینک نے تقریباً 60 لاکھ نجی کاروباری اداروں کو قرضے فراہم کئے ہیں۔

۲۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہریوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہ...

ڈپٹی کمشنر کوٹلی حق نواز چوہدری نے کہا  ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں بجلی کے بلات میں عائد اضافی ٹیکسز کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اب شہری بل جمع کروا رہے ہیں۔ سرکاری اداروں میں ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک نظام نافذ کردیا گیا ہے۔ پانچ سال سے زیر التواء کیسوں کے فیصلے کردیئے گئے ہیں۔ بحیثیت کلکٹر تین سو سے زائد کیسوں کے فیصلے صرف دس ماہ میں کئے ہیں۔ شہر میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بائی پاس روڈ اور واٹر سپلائی کی بڑی سکیم زیر غور ہے۔ گزشتہ روز یہاں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حق نواز چوہدری نے کہا کہ بجلی کے بلات کا ایشو پورے ملک میں چل رہا ہے تاہم اس مسئلہ کو احسن انداز میں حل کرلیا گیا ہے۔ اضافی ٹیکسز کو معطل کرنے سے شہری اب بل جمع کرارہے ہیں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم آزاد کشمیر کے احکامات  کی روشنی میں شہریوں کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کررہے ہیں بنیادی دستاویزات کے حصول اور دیگر مسائل کے لئے دفاتر میں آنے والے شہریوں کو چکر لگوانے کی بجائے فوری طور پر ان کی درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت ڈسرکٹ کلکٹر روزانہ کی بنیاد پر کیسوں کی سماعت کرتا ہوں اور گزشتہ دس ماہ کے دوران تین سو سے زائد کیسز نمٹائے گئے ہیں اور ان میں ایسے کیسز بھی شامل ہیں جو گزشتہ پانچ سالوں سے زیر التواء تھے۔  انہوں نے کہا کہ اپنے اختیارات سب ڈویژنل مجسٹریٹ کو تفویض کردیئے ہیں تاکہ شہریوں کے معمولی نوعیت کے کیسز ان کے علاقوں میں ہی سنے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلی شہر کے لئے بائی پاس روڈ زیر غور ہے تاکہ سہر میں ٹریفک کا دبائو کم ہوسکے جبکہ پانی کا بنیادی مسئلہ حل کرنے کے لئے گریٹ واٹر سپلائی سکیم کی منظوری کے لئے کوشاں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کا ماسٹر پلان مرتب کیا جارہا ہے جبکہ انسداد تجاوزات اور سیوریج کے مسائل بھی حل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ  کسی کا جائز کام رکتا نہیں جبکہ ناجائز کام نہیں ہوتا شہریوں کو چوبیس گھنٹے دستیاب ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معروف پاکستانی سروس فرمز بیجنگ میں سی آئی ای...

بیجنگ (گوادر پور) بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل کونسلر غلام قادر نے کہا کہ عالمی اقتصادی منظرنامے پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کی نشاندہی کرنے والے ایک اقدام کے طور پر، اعلیٰ پاکستانی سروس فرموں کا ایک وفد انتہائی متوقع چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) میں شرکت کے لیے تیار ہے۔
غلام قادر نے چائنا اکنامک نیٹ کو بتایا کہ پاکستان کی چند معروف سروس کمپنیوں پر مشتمل ایک وفد انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن، فنانس سمیت مختلف شعبوں میں قوم ک صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا۔ یہ چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لئے پاکستان کی ایک تزویراتی کوشش کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی ایف ٹی آئی ایس، اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی (ایس ٹی زیڈ اے)، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)، نیٹ سول، آئی ایس بی ای آئی، نیشنل بینک آف پاکستان، نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (این ایل سی) اور ایف بی انٹرپرائزز 2 سے 6 ستمبر تک بیجنگ میں ہونے والے سی آئی ایف ٹی آئی ایس میں چینی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اپنے بوتھ قائم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اثاثہ جات فنانس اور لیزنگ سلوشنز میں مہارت رکھنے والی دو بڑی سافٹ ویئر کمپنیاں نیٹ سول اور آئی ایس بی ای آئی ٹیکنالوجیز فنانشل ٹیکنالوجی ڈومین میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گی۔ اس کے برعکس، این بی پی اپنی بینکاری اور مالیاتی خدمات کی نمائش کرے گا، جس میں پاکستان کے مضبوط مالیاتی شعبے اور ڈیجیٹل بینکاری کے حل کے لئے اس کے عزم کو اجاگر کیا جائے گا۔ عبدالقادر نے کہا کہ سی آئی ایف ٹی آئی ایس میں پاکستانی وفد کی شرکت عالمی خدمات کی تجارت کے میدان میں ایک نمایاں کھلاڑی بننے کی جانب ملک کے سفر میں ایک تاریخی لمحہ کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سی آئی ایف ٹی آئی ایس چین اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے ایک پل کا کردار ادا کرے گی اور سب کی نظریں ان معروف کمپنیوں پر مرکوز ہیں۔

Credit: Independent News Pakistan (INP) — Pak-China

۲۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور پاکستان تہذیبی روابط اورباہمی طورپر...

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین اور پاکستان کے دو سرکردہ ثقافتی اداروں نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد ثقافتی تحفظ خاص طورسے غاروں میں بنے قدیم مندروں کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینا ہے۔

دوستانہ تعلقات اور تعاون کے قیام سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر رواں ہفتے چین کی اکیڈمی آف داژو راک کارونگز اورپاکستان کے ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم آف خیبر پختونخوا کے درمیان دستخط ہوئے۔یہ دستخط  جنوب مغربی چھونگ چھنگ کے ضلع داژومیں منعقدہ غارمندروں کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی فورم میں کئے گئے۔

داژو راک کارونگز داژومیں واقع ہے جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ایک مشہور مقام ہے۔ پاکستان کا شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا ثقافتی ورثے سے مالا مال خطہ ہے، جس میں 20 سے زیادہ عجائب گھر اور 20ہزار سے زیادہ آثار قدیمہ ہیں۔

مفاہمت کے مطابق، دونوں ادارے مواصلاتی رابطہ کاری، تبادلوں اور بات چیت کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنائیں گے، تعاون کے کئی اہم امورکا جائزہ اورمنصوبہ بندی کریں گے اورمشترکہ طور پر ایکشن پروجیکٹس تشکیل دیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ  دونوں ادارے سائنسی اور آثار قدیمہ کی تحقیق، ثقافتی ورثہ کے استعمال اور غاروں میں بنے مندروں کے تحفظ کے لیے اہلکاروں کی تربیت میں بھی تعاون کریں گے، اور تعاون کے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم کی مشترکہ تعمیر کے ذریعے، مستقل بنیادوں پر بین الاقوامی تعلیمی سیمینار کا مشترکہ طور پرانعقادکریں گے۔

اکیڈمی آف داژو راک کارونگز کے سربراہ جیانگ سی وئی نے کہا کہ دونوں ادارے ثقافتی ورثے کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے تجربات اور ٹیکنالوجیز کا تبادلہ اور  مل کر کام کریں گے۔

خیبرپختونخواہ کے ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی اینڈمیوزیم کے ڈائریکٹرعبدالصمد نے کہا کہ دونوں ممالک کے ثقافتی محکموں کے لیے دوستانہ تعاون پر مبنی یادداشت  انتہائی اہمیت کی حامل ہے، جس کا مطلب ہے کہ پاکستان اور چین نے ایک بار پھر ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے تعاون میں نئی پیش رفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے، دونوں ممالک کے درمیان سیاست، معیشت اور توانائی کے شعبوں میں گہرا تعاون ہے اور یہ معاہدہ محض کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ  ثقافت کے شعبے میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون ہے۔چھونگ چھنگ کے اپنے پہلے دورے پر، عبدالصمد  داژو راک کارونگز کے عالمی ثقافتی ورثے کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ میں نہ صرف اس عالمی ثقافتی مقام کی فنکارانہ خوبصورتی دیکھ کر حیران ہوا، بلکہ مجھے اس میں پتھر کے کئی جانے پہچانے نقش و نگار بھی ملے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی رشتے گزشتہ 70 سالوں سےبھی پہلے کے موجود ہیں، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے ہزاروں سال پہلے سے موجود تھے۔

حالیہ برسوں میں چین اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تبادلوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ مارچ 2023 میں بیجنگ میں "گندھارا آرٹ ایگزیبیشن" کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے سات عجائب گھروں سے لائے گئے 173 شاندار فن پارے پیش کیے گئے۔مئی 2023 میں چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں "پاکستان کلچرل ویک 2023" کا انعقاد کیا گیا۔

عبدالصمد نے کہا کہ میں متعلقہ چینی محکموں کے ساتھ ثقافتی تبادلوں کو جاری رکھنے اور عملی تعاون کا خواہاں ہوں، جس سے بلاشبہ مؤثر طریقے سے تہذیبی رابطوں اور باہمی طور سے  سیکھنے کو فروغ ملے گا، مجھے امید ہے کہ اس تہذیبی ثقافت سے محبت کرنے والے مزید چینی سیاح خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے۔

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی سپریم کورٹ نےچوتھی مدت کے لئے149خصوصی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی سپریم پیپلز کورٹ (ایس پی سی) نے  قومی عوامی کانگریس کے کل 149 نائبین اورعوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے اراکین کو  خصوصی نگران مقرر کیا ہے۔

خصوصی نگران نامزد ہونےو الے ان افراد کوقانون، تعلیم، طب،صحت، سائنسی تحقیق اور معاشیات سمیت دیگر شعبوں سےلیا گیا ہے۔

2010 میں، ایس پی سی نے ایسے 60 خصوصی سپروائزرز کی تعیناتی شروع کی تھی  اور رواں سال کا بیچ  چوتھی مدت کے لیے ہے۔ 

اس سے پہلے آنے والے خصوصی سپروائزرز نے اپنے متعلقہ شعبوں کے کام اور پیشہ ورانہ مہارت کی بنیاد پر اپنی نگرانی کے فرائض پوری لگن سے انجام دیے ۔ انہوں نے دیگرشعبوں کے علاوہ عوامی عدالتوں کے ٹرائل اور انفورسمنٹ،عدالتی اصلاحات اور ٹیلنٹ ٹریننگ کے امورمیں تعاون فراہم کیا۔

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے ماحولیاتی بنیادی ڈھانچے کے جامع فروغ...

بیجنگ(شِنہوا)چین کےقومی ترقی اوراصلاحات کمیشن نےملک کےماحولیاتی بنیادی ڈھانچے کی جامع بہتری کےلیےایک  لائحہ عمل پیش کیاہے۔

2023 سے 2025 تک کے عرصے پرمحیط  لائحہ عمل بنیادی ڈھانچےکی تعمیر کے حوالے سے چھ بڑے کاموں کی وضاحت کرتا ہے جن میں گھریلو سیوریج اور وسائل کے استعمال کو جمع کرنا اور ٹریٹ کرنا، گھریلو کچرے کی درجہ بندی اور ٹریٹمنٹ اور ٹھوس فضلہ کو ٹھکانے لگانا شامل ہیں۔

منصوبے کے مطابق 2025 تک چین کا مقصد یومیہ سیوریج ٹریٹمنٹ کی صلاحیت میں1 کروڑ20 لاکھ کیوبک میٹر تک اضافہ کرنا، 45 ہزار کلومیٹر تک پھیلا ہوا سیوریج اکٹھا کرنے کے نیٹ ورک کو وسعت دینا، اس کی تزئین و آرائش کرنا اورگھریلوکچرہ جمع کرنے کی صلاحیت کو یومیہ7 لاکھ ٹن تک بڑھانا ہے۔

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کی مذمت...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت دفاع نے امریکہ کی طرف سے چینی تائیوان  کو ہتھیاروں کی فروخت پرسخت عدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے اس کی شدید  مخالفت کی ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤگانگ نے ان خیالات کااظہار امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے تائیوان کوتقریباً 50 کروڑڈالرمالیت کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے لیے انفراریڈ سرچ اینڈ ٹریک سسٹم فروخت کرنے کی منظوری پرایک سوال کے جواب میں کیا۔

ترجمان نے کہا کہ اسلحے کی فروخت چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت اور ون چائنہ اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ بیانات خاص طور پر 17 اگست کےاعلامیہ  کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔

ژانگ نے کہا کہ اس اقدام سے تائیوانی ہم وطنوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، چین نے امریکہ کے ساتھ اس معاملے کو بھرپورطریقے سے اٹھایا ہے۔

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

2027 میں چین کی مصنوعی ذہانت پر سرمایہ کاری...

بیجنگ (شِنہوا) 2027 میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں چین کی سرمایہ کاری 38 ارب 10 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جو دنیا کی کل سرمایہ کاری کا تقریباً 9 فیصد ہے۔

عالمی مارکیٹ کے تحقیقی ادارے انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی ) نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ چین نے حالیہ برسوں میں اے آئی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھا ہوا ہے ۔

آئی ڈی سی نے مزید کہا کہ مستقبل میں حکومتی تعاون اورتیزترصنعتی اپ گریڈیشن کے ساتھ اے آئی ٹیکنالوجی صنعت کی متنوع ضروریات کے ساتھ مربوط ہو جائے گی اور مصنوعات، خدمات اور کاروباری ماڈلز کا حصہ بن جائے گی۔

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں پراپرٹی سیکٹر کی ترقی کے لیے متعدد ا...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں پراپرٹی سیکٹرکی ترقی اور استحکام کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔

ہاؤسنگ اور شہری-دیہی ترقی کی وزارت نے اعلان کیا کہ وہ رہن کے قرضے سے متعلق پالیسیوں اور گھر کے اولین خریداروں کے تعین سے متعلق اقدامات میں دوبارہ ردوبدل کرنے کی حمایت کرتی ہے۔

وزارت نے کہا کہ یہ اس حکم نامے کے مطابق ہے جو حال ہی میں وزارت، پیپلز بینک آف چائنہ، مرکزی بینک اور نیشنل فنانشل ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کیا گیا تھا۔

سرکلر کے مطابق، ایک گھرانہ جس کے افراد کے پاس کسی مخصوص علاقے میں مکان نہیں ، اسے بینک سے رہن کے قرض کے لیے درخواست دیتے وقت گھر کا پہلا خریدار تصور کیا جانا چاہیے۔

تاہم، وزارت ہاؤسنگ نے کہا کہ نئی پالیسی صرف شہروں کے لیے ایک آپشن فراہم کرتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ شہر اپنی پسند کی بنیاد پر اسے اختیار کرسکتے ہیں یا رد کرسکتے ہیں۔

وزارت کے مطابق  اس پالیسی سے گھروں کے زیادہ سے زیادہ خریداروں کوکم  ڈاون پیمنٹ کرنا پڑے گی اور رہن کے قرضے کی شرح بھی کم ہوگی، مکان کی خریداری کے اخراجات کم ہوجائیں گے  جس سے گھروں کی اونچی طلب اور ان لوگوں کی ضروریات بہتر طریقے سے پورا ہوں گی جوجائیداد کی فروخت اور دوبارہ خریداری کے ذریعے  رہائشی  سہولیات کوبہتر بنانا چاہتے ہیں۔

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان کوجوہری آلودہ پانی سمندر میں خارج کرن...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ جاپان پر مشترکہ طور پر زور دے کہ وہ تباہ شدہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے تابکاری سے آلودہ پانی کو سمندر میں بہانے سے روکے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  میں کہا کہ یہ عالمی سمندری ماحول اور دنیا بھر کے لوگوں کی صحت اور بہبود کو غیر متوقع نقصان اور خطرے سے بچنے کے لیے ضروری ہے۔

چینی نمائندے نے کہا کہ تابکاری سے آلودہ پانی کو سمندر میں بہانے کے بین الاقوامی اثرات ہیں اور یہ کسی بھی طرح سے جاپان کا ذاتی معاملہ نہیں ہے۔ عوامی مفادات کو نظر انداز کرنا اور کھلے عام تابکارآلودگی کے خطرے کو۔ بحر الکاہل کے جزائر پرمشتمل ممالک سمیت  پوری دنیا میں منتقل کرنا جاپان کا انتہائی خود غرضانہ اور غیر ذمہ دارانہ  فعل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تابکاری سے آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے سمندری ماحول، خوراک کی حفاظت اور انسانی صحت پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں شدید خدشات ہیں۔ بین الاقوامی برادری کی طرف سے جاپانی موقف کی قانونی حیثیت، قانونی جواز اور سیفٹی پر بڑے پیمانے پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔

چین کی ریاستی کونسل نے دواسازی اورطبی آلات...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل نے 2023 تا 2025 کے لئے دواسازی اورطبی آلات کی صنعتوں کی اعلیٰ معیارکی ترقی کو فروغ دینے کے منصوبوں پرغور کرتے ہوئے ان کی منظوری دی ہے۔

وزیر اعظم لی چھیانگ کی زیرصدارت ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس میں کہا گیا کہ مزید جدید ترین،اعلیٰ معیار کی ادویات، کلیدی ٹیکنالوجیز اور فارماسیوٹیکل مواد کی سپلائی کی صلاحیت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ درجے کے طبی آلات میں ملک  کے کمزور روابط کو مضبوط بنانے کی رفتار کو تیز کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ دواسازی کے شعبے میں تحقیق اور ترقی کے لیے فل چین سپورٹ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، جبکہ اس شعبے کی صنعتی ترقی  اور مارکیٹ مسابقت کو بڑھانے کے لیے سرکردہ طبی اداروں کی ترقی اور توسیع کے لیے حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی جائےگی۔

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ روایتی چینی ادویات کی ترقی کو محفوظ بنانا ہوگا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ملکی سطح پر تیار کئے جانے والے طبی آلات کی اپ گریڈنگ کو فروغ دینے کے لیے معاون پالیسیوں کو بہتر بنایا جانا چاہیے،اور یہ  کہ اس شعبے کے  ہنرمند گروپوں کی  مشترکہ  ترقی کے لیے یونیورسٹیوں اور کاروباری اداروں کو تعاون فراہم کیا جانا چاہیے۔

اجلاس میں سستے مکانات کی منصوبہ بندی اور تعمیر کے بارے میں بھی غور  اوراس سے متعلقہ  رہنما اصولوں کی منظوری دی گئی۔

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ کی تباہ حال سوڈ...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ نےکہاہے کہ سوڈان میں مصیبت میں مبتلا عوام کو طاقت یا وسائل کے حصول کی لڑائی سے بالاتر رکھتے ہوئے تنازعہ کو ختم کرنا چاہیے۔

انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس نے ایک غیر معمولی بیان میں کہا کہ انسانیت کوہر صورت برقراررہنا چاہیے جبکہ اپریل کے وسط میں شروع ہونے والی لڑائی دارالحکومت خرطوم اور مغربی دارفر کے علاقے کو تباہ کر کے ریاست کوردوفان تک پھیل گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہنگامی امدادی رابطہ کار نے کہا کہ شدید لڑائی سے پیدا ہونے والی بھوک، بیماری اور نقل مکانی سے پورے ملک کی تباہی کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوردوفان کے دارالحکومت کدوگلی میں خوراک کا ذخیرہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے جبکہ جھڑپیں اور سڑکوں پر رکاوٹیں امدادی کارکنوں کے لیے بھوک کے شکار لوگوں تک پہنچنے میں رکاوٹ ہیں۔

گریفتھس نے کہا کہ مغربی کوردوفان کے دارالحکومت ایل فلا میں انسانی ہمدردی کے دفاترمیں توڑ پھوڑ کی گئی ہے اور سامان لوٹ لیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میں الجزیرہ ریاست میں شہریوں کی حفاظت کے بارے میں بھی بہت فکر مند ہوں کیونکہ تنازع سوڈان کے غلہ اگانے والے علاقےکے قریب پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں اور اگر علاج نہ کیا گیا تو ان کی موت کا خطرہ ہے۔

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپین-والنسیا-ریتھمک جمناسٹک-ورلڈ چیمپئن شپ

سپین کے والنسیا میں 40ویں ایف آئی جی ریتھمک جمناسٹک ورلڈ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والی ٹیم بلغاریہ کی کھلاڑی  ایوارڈ تقریب کے دوران تصویر بنوارہی ہیں۔(شِنہوا)

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا ٹورنٹو-فین ایکسپو کینیڈا

کینیڈاکے شہر ٹورنٹو میں 2023 فین ایکسپو کینیڈا کے دوران ایک نمائش کنندہ ایک آئرن مین انفینٹی گانٹلیٹ دکھا رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-بیت دجان-جھڑپیں

نابلس کے مشرق میں مغربی کنارے کے گاؤں بیت دجان میں یہودی بستیوں کی توسیع کے خلاف احتجاج کے دوران فلسطینی مظاہرین کی اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپوں کا منظر۔(شِنہوا)

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطین کی انتہائی دائیں بازو کےاسرائیلی وزیر...

رم اللہ/غزہ(شِنہوا)فلسطین نے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر کے نسل پرستانہ بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک پریس بیان میں اتماربین گویر کے نسل پرستانہ بیانات اور موقف کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔

اسرائیل کے این 12 نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں اتماربین گویر نے کہا تھا کہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے زندگی اور نقل و حرکت کے حق نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی عربوں کے لیے نقل و حرکت کے حق کو پیچھے چھوڑ دیا۔

فلسطینی وزارت  خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بیانات کے ذریعے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو برقرار رکھنے، بستیوں کو توسیع دینے اور فلسطینیوں کے خلاف مزید ناانصافیوں کو مسلط کرنے کے لیے اکسایا جاتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اتماربین گویر کے تبصرے مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی موجودہ صورتحال اور روزمرہ کی زندگی کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے ناجائز محاصرے کا خلاصہ  ہیں جبکہ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں نے فلسطینیوں کی زندگی کوروزمرہ عذاب کے ایک مسلسل سلسلے میں بدل دیا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کی تحریک فتح، اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) اور دیگر متعدد فلسطینی دھڑوں نے اتماربین گویر کے بیانات کی مذمت کی ہے۔

 فلسطینی دھڑوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض رہنماؤں اور آباد کاروں کو ان کے جرائم پر جوابدہ ٹھہرانے کے لیے اپنی مذمت کو عملی اقدامات میں تبدیل کریں۔

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں ٹرین کی بوگی میں آگ لگنے سے 9 افرا...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں سٹیشن پر کھڑی ایک ٹرین کی بوگی میں سلنڈر دھماکے سے آتشزدگی کے باعث  کم سے کم 9 افراد ہلاک اور تقریباً 50 زخمی ہو گئے۔

 یہ حادثہ ہفتہ کوریاست کے مدورائی ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا۔ تمام ہلاک شدگان زائرین تھے جن کا تعلق شمالی ریاست اتر پردیش سے تھا۔

ٹرین کی پرائیویٹ کوچ ہفتہ کو اتر پردیش سے آئی تھی اور ریلوے سٹیشن کے قریب کھڑی تھی۔ سدرن ریلوے کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ایل پی جی سلنڈر کوچ کے اندر غیر قانونی طور پر لے جایا جا رہا تھا جو پھٹ گیا۔

سدرن ریلوے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نجی بوگی میں مسافروں نے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر اسمگل کیا جس کی وجہ سے آگ لگی جبکہ آگ لگنے پر بہت سے مسافر کوچ سے باہر نکل گئے۔

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدرشی کے دورے سے چین اور افریقہ کے درمیان...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیوروکےرکن اورچینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ  صدرشی جن پھنگ کے جنوبی افریقہ کے دورے سے چین اور افریقہ کے درمیان روایتی دوستی مستحکم ہوئی ہے اورجنوب جنوب تعاون پر نیا اتفاق رائے قائم اور امن اور ترقی کی رفتار کو فروغ ملا ہے۔

چینی صدر نے جوہانسبرگ میں منعقدہ 15ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور پیر سے جمعرات تک جنوبی افریقہ کا سرکاری دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران صدرشی نے جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ چین-افریقہ رہنماؤں کے مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی۔

وانگ نے کہا کہ صدر کی حیثیت سے شی کا جنوبی افریقہ کا یہ چوتھا سرکاری دورہ تھا ،چینی صدر نے رامافوسا کے ساتھ طویل اورتفصیلی بات چیت کی۔ 

مذاکرات کے دوران چینی صدرنے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ سطح کے باہمی اعتماد کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت دار رہیں، مشترکہ ترقی کے لیے ترقیاتی شراکت دار، باہمی افہام و تفہیم اور خیر سگالی جذبات رکھنے والے دوستانہ شراکت داراور انصاف کے تحفظ کے لیے عالمی شراکت داررہتے ہوئے دونوں ممالک کے لیے ہم نصیب مستقبل کے حامل معاشرے  کی تعمیرکریں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ صدرشی کے دورے کے مفید نتائج برآمد ہوئے کیونکہ دونوں سربراہان مملکت نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون، نئی توانائی اور بجلی، زرعی مصنوعات، خصوصی اقتصادی زونز و صنعتی پارکس ،سمندری معیشت،سائنس  وٹیکنالوجی اوراعلیٰ تعلیم  جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی افریقہ-چین- وانگ یی- میڈیا بریف

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی  چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ جنوبی افریقہ کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دےرہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-شینزین-لائٹ شو-جشن

 چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شینزین میں شینزین سپیشل اکنامک زون کے قیام کی 43 ویں سالگرہ منانے کے لیے منعقدہ لائٹ شوکا منظر۔(شِنہوا)

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برکس کی رکنیت ایرانی معیشت کو بہتراور پابندی...

تہران(شِنہوا)ایران کے قانون سازوں نے کہا ہےکہ ایران کی برکس میں شمولیت سے اس کی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی  جبکہ یہ امریکی زیر قیادت اقتصادی پابندیوں کے منفی اثرات کو دور کرنے کے لیےبھی ایک اہم قدم ہے۔

جمعرات کو جنوبی افریقہ میں منعقدہ 15ویں برکس سربراہ اجلاس میں اعلان کیا گیا تھا کہ  ایران سمیت ارجنٹائن، مصر، ایتھوپیا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو بلاک میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے اور ان کی رکنیت یکم جنوری 2024 سے شروع ہو گی۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا سے بات کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے پریذائیڈنگ بورڈ کے رکن علی رضا سلیمی نے کہا کہ ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اور پانچ بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں یعنی برازیل، روس، بھارت  چین، اور جنوبی افریقہ پر مشتمل برکس  کی رکنیت موجودہ انتظامیہ کی فعال سفارت کاری کا نتیجہ ہے اور امریکی اور یورپی پابندیوں کو بے اثر کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن شہریار حیدری نے ارنا کو بتایا کہ برکس  میں ایران کی رکنیت عالمی معیشت کو ڈالر کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں میں مدد دے گی۔

قانون ساز نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی شمولیت کی طرح برکس میں ایران کی رکنیت سے ملک پر مثبت سیاسی اور اقتصادی اثرات مرتب ہوں گے اور خطے میں اس کا جغرافیائی سیاسی اثر و رسوخ بڑھے گا۔

شہریارحیدری نے کہا کہ برکس میں شمولیت سے ایران دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو بہتر بنا سکے گا، پابندیوں کے اثرات کو کم کر سکے گا، اپنی افراط زر کو کافی حد تک روک سکے گا اور ڈالر کے مقابلے میں قومی کرنسی کی قدر میں اضافہ کر سکے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کی اسانا نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے نائب چیئرمین عباس مقتدی نے برکس میں ایران کی شمولیت کو ملک کی خارجہ پالیسی کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے معیشت، تجارت، بینکنگ، اور مالیاتی شعبوں پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ہانگ کانگ میں پیپلز لبریشن آرمی کے گیریژن نے...

ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ہانگ کانگ گیریژن نے  1997 میں ہانگ کانگ میں اپنی تعیناتی کے بعد سے اپنی 26 ویں روٹیشن مکمل کرلی ۔

سنٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) کی طرف سے منظور شدہ، یہ اقدام  چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے تحفظ کے قانون کے مطابق ایک معمول کی سالانہ روٹیشن ہے۔

روٹیشن پر ہانگ کانگ چھوڑنے والے افسران اور سپاہیوں نے ہانگ کانگ میں اپنی تعیناتی کے دوران دفاع کے حوالے سے اپنے تمام فرائض کامیابی سے مکمل کئے ہیں۔

 روانگی پر گیریژن کے انفارمیشن آفس کے ذریعے،انہوں نے ہانگ کانگ میں اپنے قیام کے دوران تعاون کرنے پر ہانگ کانگ کے تمام شعبوں اورعام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معروف کرکٹراورسابق کپتان محمد یوسف کی49ویں س...

معروف کرکٹر اور سابق کپتان محمد یوسف کی49ویں سالگرہ آج 27اگست اتوار کومنائی جائے گی۔محمد یوسف 27اگست 1974ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ان کا پرانا نام یوسف یوحنا تھا لیکن پھر دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر وہ سال2005ء میں حلقہ بگوش اسلام ہو گئے۔محمد یوسف نی1998ء میں یوسف یوحنا کے نام سے انٹر نیشنل کرکٹ کیریئر کا آغاز کیاانہوں نے 2005ء میں اسلام قبول کیا جس کے بعد ان پر فتوحات اور شہرت کے دروازے وا ہوتے گئے۔محمد یوسف نے 88ٹیسٹ میچوں میں7431رنز بنائے جن میں24سنچریاںاور32نصف سنچریاں شامل ہیں۔انہوں نی282ون ڈے میچوں میں9624رنز بنائے جن میں 15سنچریاں اور 64نصف سنچریاںشامل ہیں۔10مارچ2010ء کومحمد یونس اور محمد یوسف پرباہمی اختلافات سے قومی کرکٹ ٹیم کو نقصان پہنچانے کے جرم میںغیر معینہ کیلئے پابندی عائد کر دی گئی۔محمد یوسف نی29مارچ2010ء کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں باکسنگ کا عالمی دن آج منایا جائ...

دنیا بھر میں باکسنگ کا عالمی دن آج 27 اگست کو منایا جائے گا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی باکسنگ کا عالمی دن 27 اگست کو منایا جائے گا۔ جس کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں۔ اس دن ملک بھر میں باکسنگ کے نمائشی مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔اس سلسلہ میں فیڈریشن سے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن ہر سال 27 اگست کو باکسنگ کے عالمی دن کے موقع پر نمائشی مقابلوں کا اہتمام کرتی ہے اور اس دن لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، مظفر آباد اور گلگت سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑہوں میں انعامات تقسیم بھی تقسیم کئے جاتے ہیں

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیلیفورنیا نائٹس کوالیفائر مرحلے میں پہنچ گئ...

کیلیفورنیا نائٹس نے بارش سے متاثرہ میچ میں نیو جرسی ٹرائیٹن کو 24 رنز سے شکست دیکر یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ کیلیفورنیا نائٹس نے اپنے پانچ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 76 رنز بنائے اور نیو جرسی ٹرائیٹن 52 رنز پر محدود کرکے اسے مقابلے سے باہر کردیا ۔ پون سویال نے یوسف پٹھان کو پہلے اوور میں صرف 4 رنز پر آٹ کیا تاہم کرس بارنویل نے نیو جرسی کی اننگز کو دو چوکے لگا کر آگے بڑھایا۔ بارنویل نے اپنی ٹیم کے لئے بانڈریز کا سلسلہ جاری رکھا اور 4 اوورز میں ٹیم کا اسکور 45 رنز پر پہنچادیا اس وقت اس سکور پر اس کا صرف ایک کھلاڑی آوٹ ہوا تھا۔ تاہم بین لافلن نے آخری اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں اور کیلیفورنیا نائٹس کو اگلے مرحلے میں پہنچادیا۔ اس سے قبل نیو جرسی ٹرائیٹن نے ٹاس جیت کر کیلیفورنیا نائٹس کو بیٹنگ میں شامل کیا۔ ایشلے نرس اور ایرون فنچ نے پہلے اوور میں 21 رنز بناکر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم تاہم فنچ اگلے ہی اوور میں لیام پلنکٹ کے ہاتھوں آٹ ہو گئے۔اس کے بعد عرفان پٹھان اور ایشلے نرس نے 45 رنز کی شاندار شراکت قائم کی جس کی بدولت ٹیم نے مقررہ 5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 76 رنز بنائے۔ پٹھان 13 گیندوں پر 31 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے جبکہ نرس 10 گیندوں پر 24 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

واریئرز، نائٹس، چارجرز اور مورس ویل یونٹی پل...

یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ کے آخری لیگ میچ میں مورس ویل یونٹی کو 33 رنز سے شکست دیکریو یارک واریئرز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی۔ نیو یارک واریئرز نے اپنے 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے اور مورس ویل یونٹی کو 106/3 تک محدود کردیا تھا۔ کیلیفورنیا نائٹس، ٹیکساس چارجرز اور مورس ویل یونٹی بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہی اور پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا۔ کوالیفائر 1 میں نیو یارک واریئرز کا مقابلہ کیلیفورنیا نائٹس سے ہوگا جبکہ ٹیکساس چارجرز کا مقابلہ ایلیمنیٹر میں مورس ویل یونٹی کے مدمقابل ہوگی۔ کوالیفائر 2 الیمینٹر کی فاتح اور کوالیفائر کی ناکام ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جس کی فاتح ٹیم کا مقابلہ فائنل میں کوالیفائر 1 کی فاتح ٹیم کے ساتھ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور ہیزل کیچ ک...

سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور ان کی اہلیہ سپر ماڈل ہیزل کیچ کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔ دونوں نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے پرستاروں کو یہ خوشخبری سنائی۔ یووراج اور ہیزل نے اپنی بیٹی کی تصویر بھی شیئر کی، دونوں نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش پر مشترکہ پوسٹ کی۔ انہوں نے کہا کہ جاگتی راتیں اب بہت پرلطف لگ رہی ہیں کیونکہ ہم نے اپنی ننھی شہزادی اورا کا استقبال کر کے گھرانے کو مکمل کر لیا ہے۔ تصویر میں یووراج اورا کو گود میں لیے ہوئے ہیں جبکہ ہیزل کی گود میں ان کا بیٹا اورین کیچ سنگھ ہے، یووراج اور ہیزل کی شادی نومبر 2016 میں ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی دارالحکومت میں 14سو سے زائد غیرقانونی...

وفاقی دارالحکومت میں 14سو سے زائد غیرقانونی عمارتوں کا انکشاف ہواہے ،غیرقانونی عمارتوں کی لسٹ فائلوں تک محدود، ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کی جاسکی،سی ڈی اے نے 600نئی غیرقانونی عمارتوں کی نشاندہی کی ہے ۔اس خبررساں ادارے کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے صرف دو زون میں غیرقانونی عمارتوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہاہے ۔اسلام آباد کے زون فور اور فائیو میں 1400 غیرقانونی عمارتیں ہیں۔فیڈرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) نے 600نئی غیرقانونی عمارتوں کی نشاندہی کی ہے ۔زون فور اور فائیو میں 800 عمارتیں پہلے سے غیرقانونی قرار دی جاچکیں۔غیرقانونی عمارتوں میں شہری سرمایہ کاری کررہے ہیں اسلام آباد کے شہری لٹ رہے ہیں جبکہ سی ڈی اے خاموش تماشائی کاکردار اداکررہاہے ،غیرقانونی عمارتوں کی لسٹ فائلوں تک محدود، ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کی جاسکی،غیرقانونی عمارتوں کو سیل کرنے یا گرانے کے حوالے سے کوئی کاروئی نہیں کی جارہی ہے

غیرقانونی عمارتوں کی لسٹ فائلوں تک محدود،سی ڈی اے ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ  ہوسکیں،

سی ڈی اے کی نااہلی کے باعث 600 کے لگ بھگ نئی غیرقانونی عمارتیں بن گئیں سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول نے جیو ٹیگنگ کے ساتھ عمارتوں کی نشاندہی کردی ۔سی ڈی اے شعبہ انفورسمنٹ نئی غیرقانونی عمارتوں کیخلاف کاروائی سے گریزاں ہے شعبہ بی سی ایس نے عمارتوں کی لسٹ ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرنے کیلئے مراسلہ لکھاجیو ٹیگنگ کیساتھ نئی غیرقانونی عمارتوں کی لسٹ ویب سائیٹ پر جاری کرنے کا کہا گیا،15 روز گزرنے کے باوجود نئی غیرقانونی عمارتوں کیخلاف کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی۔حکام بی سی ایس نے کہاہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد غیرقانونی عمارتوں میں سرمایہ کاری کرنے میں مصروف ہے شعبہ انفورسمنٹ اور آئی ٹی کو ان عمارتوں کے حوالے سے مراسلہ لکھ چکے ہیں،شعبہ انفورسمنٹ کاروائی کرے تو ہمارا نمائندہ ان کے ساتھ ہوگا، انورسمنٹ کی جانب سے کاروائی کے حوالے سے ابھی تک آگاہ نہیں کیا گیا۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیاکپ، سری لنکن ٹیم کے 2 کرکٹرز کا کوویڈ ٹ...

ایشیا کپ کے آغاز سے قبل دفاعی چیمپئن سری لنکا کی ٹیم میں 2 کرکٹرز کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔ رپورٹ کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ کے آغاز سے صرف 5 روز قبل بڑا دھچکا لگا ہے، لنکن ٹائیگرز کے دو اہم بلے باز کوشل پریرا اور اویشکا فرنینڈو کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ حال ہی میں ختم ہوئی لنکن پریمئر لیگ (ایل پی ایل)میں فاسٹ بالر دوشامنتھا چمیرا کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا امکان ہے جبکہ لیگ سپنر وانندو ہسرنگا کم از کم 2 میچز سے محروم رہ سکتے ہیں۔ سری لنکن ٹیم ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز 31 اگست کو پالے کیلے میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گی جبکہ اپنا دوسرا گروپ میچ 5 ستمبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گی۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہو گا، جس میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈکپ، پاکستان کے بڑی ٹیموں کیخلاف میچز کے...

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ دیکھنے کے خواہشمند فینز کیلئے ٹکٹس کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کے شیڈول 9 میچز میں سے 4 کے ٹکٹس ہاتھ و ہاتھ فروخت ہوچکے ہیں جبکہ پانچ میچز کے بھی محض چند ٹکٹس ہی باقی رہ گئے ہیں۔ گرین شرٹس کے جن ٹیموں سے مقابلے کے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں ان میں بنگلورو میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، اسی شہر میں نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان، کولکتہ میں پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش اور اسی شہر میں انگلینڈ بمقابلہ پاکستان کے میچز شامل ہیں۔ دوسری جانب روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹکٹس کی فروخت کا آغاز 3 ستمبر کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میگا ایونٹ میں بھارت کے پانچ شہروں میں اپنے میچز کھیلے گا، جس میں حیدرآباد، بنگلورو، احمد آباد، کولکتہ اور چنئی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیرج چوپڑا یا کسی اور کیساتھ میرا مقابلہ نہی...

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل اور پیرس اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے بعد پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ مونڈو ٹریک پر میری ٹریننگ نہیں رہی، اس لیے تھوڑا عجیب لگ رہا تھا۔ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل راونڈ میں کوالیفائی کرنیکے بعد جیولین تھرور ارشد ندیم نے گفتگو میں کہا کہ ٹریک کی وجہ سے پہلے تھرو کم پھینکے جا رہے تھے، جیسے جیسے تھرو کیے تو بعد میں اچھی تھرو ہوتی گئی۔ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ انجری کے بعد اب میں پہلے سے اچھا محسوس کر رہا ہوں، انشا اللہ فائنل میں مزہ آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ نیرج چوپڑا یاکسی اور کے ساتھ میرا کوئی مقابلہ نہیں ہے، میں ہمیشہ اپنا مقابلہ اپنے ساتھ کرتاہوں، نیرج چوپڑا کے لیے بھی نیک تمنائیں ہیں، نیرج بھائی آپ بھی اچھا کریں ، اور میں بھی اچھا کرنے کی کوشش کروں گا، امید ہے کہ دنیا میں ہمارا نام ہو۔ ایتھلیٹ نے مزید کہا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ سب سے اچھی تھرو کروں، ورلڈ اسلامک گیمز کے ایک سال بعد میں دوبارہ ایکشن میں واپس آیا ہوں۔ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ مجھے امید تھی کوالیفائی کر جاں گا اور تھرو بھی اچھی کروں گا،ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ سے پہلے جو سوچا تھا ویسا ہی ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیا کپ، وفاقی کابینہ نے سکیورٹی کیلئے فوج،...

وفاقی کابینہ نے ایشیا کپ کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔ ایشیا کپ کے لیے فوج اور پنجاب رینجرز کی تعیناتی 27 اگست سے 6 ستمبر تک ہو گی جس میں پنجاب رینجرز کی تعیناتی سکینڈ ٹیرکیو آر ایف موڈ میں ہو گی جبکہ پاک فوج کی تعیناتی تھرڈ ٹیر کیو آر ایف موڈ میں ہوگی۔ ایشیا کپ کی سکیورٹی کے لیے سپیشل فورسز سٹینڈ بائی رہیں گی۔ واضح رہے کہ 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے 4 میچ پاکستان میں شیڈول ہیں جن میں سے ایک میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور 3 میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے، نگران پنجاب حکومت نے میچز کیلئے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے درخواست کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس(آج) کراچی می...

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس(آج) اتوار کو کراچی میں طلب کر لیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی میجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اجلاس کی صدارت کریں گے، اس حوالے اراکین کمیٹی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ سے متعلق مختلف امور پر بھی بات ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں بجلی کی پیداوار میں جولائی کے دوران...

ملک میں بجلی کی پیداوار میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 4.9 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ نیپرا اور عارف حبیب ریسرچ کے مطابق جولائی میں ملک میں مختلف ذرائع سے 14839 گیگاواٹ آورز بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 4.9 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں ملک میں مختلف ذرائع سے 14151 گیگاواٹ آورز بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔اعدادوشمار کیمطابق جولائی میں پن بجلی سے 5518، آر ایل این جی 2918، کوئلہ 2180، نیوکلیئر 2107، گیس 1129، ہوا 549، آر ایف او 295اور سولرسے 75 گیگاواٹ آورز بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی۔ اعدادوشمار کے مطابق جاری کیلنڈر سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں مختلف ذرائع سے 75861 گیگاواٹ آورز بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 8.5 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں مختلف ذرائع سے 82948 گیگاواٹ آورز بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خدمات کے شعبے کی برآمدات میں جولائی کے دوران...

ملک میں خدمات کے شعبے کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں خدمات کے شعبے میں برآمدات کاحجم 538 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال جولائی میں خدمات کے شعبے کی برآمدات کا حجم 526 ملین ڈالر تھا۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں خدمات کے شعبے کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 6 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔رواںسال جون میں خدمات کے شعبے کی برآمدات کا حجم 574 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو جولائی میں کم ہو کر 538 ملین ڈالر ہو گیا۔ اسی طرح جولائی میں خدما ت کے شعبے کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 45 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ جولائی میں خدمات کے شعبے میں درآمدات کا حجم 811 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ سال جولائی میں 558 ملین ڈالر تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کاشتکاری کے طریقے پاکستان کی کپاس کی پی...

پاکستان چین کے کامیاب کارپوریٹ فارمنگ طریقوں کو اپنا کر کپاس کی فصل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے۔ کارپوریٹ ایگریکلچر فارم، پیرووال، خانیوال کے دورے کے دوران، چیف ایگزیکٹو آفیسر فونگرو طاہر اسلم نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ کپاس کی کاشت کی روایتی شکل، دیگر مسائل کے علاوہ جدید کارپوریٹ فارمنگ کے تحت اگائی جانے والی فصل سے کہیں زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے سنکیانگ کے وسیع صحرائی علاقے میں اگائی جانے والی کپاس کی کاشت کو تقریبا 20 لاکھ ایکڑ تک بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے پیداواری لاگت میں زبردست کمی کرکے اور چننے کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنا کر وسائل کے تحفظ کے لیے بہت سی ٹیکنالوجیز تیار کی ہیں۔ طاہر نے کہا کہ ان کی نئی بننے والی کمپنی سلور فائبر کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے لیے چینی ٹیکنالوجیز کو پاکستان لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ کم لاگت والے پانی کے وسائل کو اعلی کارکردگی والی آبپاشی تکنیکوں کے ذریعے استعمال کرنا چاہتے ہیں تاکہ کم لاگت سے کپاس اگائی جا سکے۔ ہماری پوری توجہ غیر آبپاشی والی زراعت پر مرکوز رہے گی۔ ہمارے منصوبے کے مطابق جن علاقوں میں ہم کپاس اگانا چاہتے ہیں وہاں نہری آبپاشی کا نیٹ ورک نہیں ہے۔ لہذا، ہم فصلوں کو ٹارگٹڈ پانی دینے کے لیے جدید ترین مائیکرو اریگیشن طریقہ استعمال کریں گے۔ ویلتھ پاک کی تحقیق کے مطابق 1949 میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے، ملک نے بہترین زراعت کے طریقوں کو متعارف کرانے میں پیش رفت کی ہے۔ یہ کپاس کی کل پیداوار میں 3.9 فیصد کی اوسط سالانہ ترقی کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک بن گیا ہے۔

اس کے برعکس، پاکستان مختلف چیلنجوں کی وجہ سے اپنی 16 ملین کپاس کی گانٹھوں کی مقامی طلب کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران روئی کی پیداوار 14 ملین گانٹھوں کی اونچائی سے 4.9 ملین تک گر گئی ہے۔ لہذا، نئے تشکیل شدہ کاشتکاری اقدام کی طرف سے مناسب مداخلت ملک میں کپاس کی کاشت کو نمایاں طور پر فروغ دے سکتی ہے۔ پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں فونگرو کے ساتھ شراکت داری کے تحت ملک میں جدید ترین کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی متعارف کروائی جا رہی ہے۔ایک سمارٹ زرعی انقلاب دروازے پر دستک دے رہا ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ اس طرح کے ذریعے ملک میں کپاس کی کاشت میں بہت تیزی سے آگے بڑھنا ممکن ہے۔ کھوکھر نے کہا کہ ملک میں کپاس کی روایتی کاشت ناکام رہی ہے۔ فصل کے بار بار خراب ہونے سے کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ ان میں سے بہت سے لوگوں نے جنوبی پنجاب کے بنیادی علاقے میں بھی کپاس کی کاشت ترک کر دی ہے جو کہ ملک کے لیے اچھا شگون نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ کی حقیقی کامیابی پاکستان کو دنیا میں کپاس پیدا کرنے والے صف اول کے ممالک میں شامل کرنے کی کوششوں کو نئے سرے سے متحرک کرے گی۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے بھی جدید طرز پر کپاس کی بڑے پیمانے پر شجرکاری شروع کرنے کے منصوبے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ٹیکسٹائل کی صنعت ملک کا سب سے بڑا غیر ملکی زر مبادلہ کمانے والا مینوفیکچرنگ سیکٹر ہے۔ اس کا ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمدات میں 60 فیصد سے زیادہ کا بڑا حصہ ہے جس سے پاکستان ایشیا میں ٹیکسٹائل مصنوعات کا آٹھواں بڑا برآمد کنندہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لکی سیمنٹ نے مالی سال 23 میں منافع میں شاندا...

لکی سیمنٹ نے 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے اپنے مجموعی مالیاتی نتائج جاری کیے ہیں۔ مارکیٹ میں کمپنی کی مستحکم پوزیشن میں مالی سال 23 کے لیے کمپنی کی مجموعی آمدنی 459.46 بلین روپے تک پہنچ گئی، جو پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 16 فیصد کے نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس قابل ستائش ترقی کا سہرا مختلف اسٹریٹجک اقدامات اور مقامی مارکیٹ میں تعمیراتی مواد کی مضبوط مانگ ہے۔لکی سیمنٹ کا مجموعی منافع، آپریشنل کارکردگی کا ایک اہم اشارہ ہے، جس کی رقم 93.63 بلین روپے تھی جو مالی سال 22 کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ ہے۔ مجموعی منافع میں یہ اضافہ لاگت کے انتظام میں کمپنی کی مہارت اور مسابقتی منظر نامے میں چیلنجوں کو نیویگیٹ کرنے کی اس کی صلاحیت کو واضح کرتا ہے۔بنیادی کاموں کے علاوہ، کمپنی کی دیگر آمدنی میں 27 فیصد کا صحت مند اضافہ ہوا، جو 9.28 بلین روپے تک پہنچ گئی۔ آمدنی کا یہ متنوع سلسلہ کمپنی کی اپنی بنیادی کاروباری سرگرمیوں سے ہٹ کر مواقع سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت کی نشاندہی کرتا ہے۔مالی سال 23 کے لیے ٹیکس سے پہلے کا منافع 62.33 بلین روپے رہا، جو پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 36 فیصد کی قابل تعریف نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ مضبوط کارکردگی کمپنی کی مضبوط باٹم لائن کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی ٹیکس واجبات کا مثر طریقے سے انتظام کرنے کی صلاحیت کا اظہار کرتی ہے۔لکی سیمنٹ کی سالانہ کارکردگی کا سب سے نمایاں پہلو اس کا بعد از ٹیکس منافع ہے، جو کہ 59.54 بلین روپے تک پہنچ گیا جو کہ مالی سال 22 سے 63 فیصد کا متاثر کن اضافہ ہے۔ منافع میں یہ خاطر خواہ اضافہ کمپنی کے سمجھدار مالیاتی انتظام اور اس کی منڈی کے سازگار حالات سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔فی حصص آمدنی 152.97 رہی، جو پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 68فیصدکی غیر معمولی نمو کو ظاہر کرتی ہے۔ حصص یافتگان کے لیے دستیاب لکی سیمنٹ کی آمدنی فی شیئر کی بنیاد پر کافی بڑھ گئی ہے۔مجموعی منافع کا مارجن، اس بات کا ایک اہم اشارہ ہے کہ کمپنی اپنی پیداواری لاگت کو کس حد تک منظم کرتی ہے۔ مالی سال 23 میں، مجموعی منافع کا مارجن 27.19 فیصد رہا، جو مالی سال 22 میں 27.81 فیصد سے معمولی کمی اور مالی سال 21 میں 30.12 فیصد سے زیادہ قابل ذکر کمی کو ظاہر کرتا ہے۔دریں اثنا، مالی سال 21 میں، پی ای جی کا تناسب 0.06 تھا، جو کہ ای پی ایس کی خاطر خواہ نمو کو دیکھتے ہوئے ایک پرکشش قدر کی حیثیت کو ظاہر کرتا ہے۔لکی سیمنٹ لمیٹڈ کو پاکستان میں 18 ستمبر 1993 کو کمپنیز آرڈیننس 1984 (اب کمپنیز ایکٹ 2017) کے تحت شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمی سیمنٹ کی تیاری اور مارکیٹنگ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالی سال 2022-23 کے پہلے نو مہینوں میںکوہ نو...

گزشتہ مالی سال 2022-23 کے پہلے نو مہینوں میں کوہ نور انرجی لمیٹڈ کی فروخت، مجموعی اور خالص منافع میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی منافع نسبتا 28فیصد بڑھ گیا۔ فروخت 9.06 بلین روپے سے بڑھ کر 9بلین ہو گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی نے اس دوران اپنی فروخت سے معتدل آمدنی حاصل کی۔ کمپنی نے اپنے اخراجات اور پیداواری عمل کو سنبھالنے میں بہتری دکھائی کیونکہ اس نے15فیصد کے مجموعی منافع کے مارجن کے مقابلے میں 19فیصدکا زیادہ مجموعی منافع مارجن حاصل کیا۔ خالص منافع 1.19 بلین روپے تک بڑھ گیا جو سال پہلے کی اسی مدت میں 1.10 بلین تھا۔ لہذا، خالص منافع کا مارجن بڑھ کر 13فیصد ہو گیا۔ کمپنی نے منافع میں اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی، ایندھن کی کارکردگی میں بہتری اور ادائیگیوں میں اضافہ کو قرار دیا ہے۔ کمپنی نے جون 2022 کے مقابلے مارچ 2023 کے دوران اپنے طویل مدتی اثاثوں میں کمی کی۔ موجودہ اثاثے بھی مارچ 2023 میں 5.9 بلین روپے رہ گئے جو جون 2022 میں 6.9 بلین روپے تھے، جو مجموعی طور پر 13.58 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ کمپنی کے قلیل مدتی اثاثہ جات میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ موجودہ اور غیر موجودہ دونوں اثاثوں میں کمی کل اثاثوں میں کمی کا باعث بنی۔ کل اثاثوں میں 12.10 فیصد کمی واقع ہوئی کیونکہ وہ جون 2022 میں 9.6 بلین روپے سے کم ہو کر مارچ 2023 میں 8.4 بلین روپے رہ گئے۔ کوہ نور انرجی لمیٹڈ نے جون 2022 اور مارچ 2023 کے درمیان کمپنی کے سرمائے اور ذخائر میں 8.74 فیصد اضافہ کے طور پر سرمائے اور خالص منافع میں اضافہ کیا کیونکہ وہ جون میں 4.9 بلین روپے سے مارچ 2023 میں 5.3 ارب روپے تک بڑھ گئے۔ کمپنی نے بیرونی ذرائع سے فنڈز اکٹھا کر کے اپنی مالی پوزیشن میں اضافہ کیا ہے۔ کمپنی نے اپنی قلیل مدتی ذمہ داریوں میں کمی دیکھی کیونکہ موجودہ واجبات مارچ 2023 میں 4.6 بلین روپے سے کم ہو کر 33.89 فیصد کم ہو کر 3.1 بلین روپے ہو گئے۔ کمپنی کی کل ایکویٹی اور واجبات میں بھی 12.10 فیصد کمی واقع ہوئی کیونکہ وہ جون 2022 میں 9.6 بلین روپے سے مارچ 2023 میں کم ہو کر 8.4 بلین روپے رہ گئیں۔ کمپنی کی فروخت مالی سال 20 میں 7.54 بلین روپے اور مالی سال 19 میں 7.50 بلین روپے رہی۔ سب سے زیادہ بعد از ٹیکس منافع مالی سال 22 میں 1.5 بلین روپے تھا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی اپنی لاگت اور آمدنی کے انتظام میں اچھی طرح سے منظم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں