• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

جنوبی افریقہ ۔ پریٹوریا۔ چین ۔ شی جن پھنگ ۔...

جنوبی افریقہ ، پریٹوریا میں چینی صدر شی جن پھنگ اپنے جنوبی افریقی ہم منصب سائرل رامفوسا سے جنوبی افریقہ کا سب سے بڑا اعزاز آرڈر آف ساؤتھ افریقہ وصول کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

 پریٹوریا میں چینی صدر شی جن پھنگ کی اپنے سرکاری دورے  کے دوران جنوبی افریقہ کے صدر سائرل رامفوسا سے ملاقات کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

چین۔ چھونگ چھنگ ۔ غار کے مندر کا تحفظ

چین، جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں سیاح دازو چٹان نقش و نگار کے خوبصورت مقام  کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور پاکستان کے درمیان ٹی آئی آر ٹرانسپور...

ارمچی (شِنہوا) اخروٹ اورسٹیل پائپ جیسے سامان سے لدی، ٹی آئی آر کے نشانات والی پانچ گاڑیاں گزشتہ روزچین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخوداختیارعلاقے سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئیں۔

گاڑیوں کی روانگی چین اور پاکستان کے درمیان 1951 میں سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد سے پہلا ٹی آئی آرٹرانسپورٹ آپریشن ہے۔ اس اقدام سے سنکیانگ کی سرحد پار نقل و حمل کی صلاحیت  مستحکم ہوگی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ساتھ ساتھ ایک نیا بین الاقوامی لاجسٹکس روٹ میسرآئے گا۔

سنکیانگ میں کاشغر کسٹمز کے ڈپٹی چیف چھینگ تاؤ نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان ٹی آئی آر ٹرانسپورٹ کے آغاز کے ساتھ، کاروباری اداروں کو کسٹم کلیئرنس کے آسان طریقہ کار سے مزید فائدہ پہنچے گا، اس سے تجارتی سہولت اور کارگو ٹرانزٹ کی کارکردگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ نقل و حمل کے وقت اور اخراجات میں کمی آئے گی۔ ٹی آئی آر ایک بین الاقوامی کسٹم ٹرانزٹ سسٹم ہے جو ٹرانسپورٹ آپریٹرز اور کسٹم اداروں کی جانب سے سامان کو سرحدوں کے پار منتقل کرنے کے دوران وقت اور پیسہ بچانے میں مدد کرتا ہے۔

چین - پاکستان - ٹی آئی آر ٹرانسپورٹ سروس

کاشغرکے کسٹمز افسران ٹی آئی آر انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا جائزہ لیتے ہوئے۔(شِنہوا)

چین ۔ جنوبی افریقہ تعلقات کی مضبوطی سے عالمی...

پریٹوریا (شِنہوا) مغربی میڈیا کی مسخ شدہ رپورٹس میں چین پر جنوبی افریقہ سمیت افریقی ممالک کو "نوآبادیات" بنانے کا الزام عائد کیا جاتا ہے ،اس کے برعکس چین کے ساتھ تعلقات کو جنوبی افریقہ "کامریڈشپ" اور "برادرانہ دوستی" کے طور پر بیان کرتا ہے۔

دریں اثنا ایک صدی میں نظر نہ آنے والی کئی غیر یقینی صورتحال اور تیز رفتار تبدیلیوں کے باوجود، عالمی جنوب ، چین ۔ جنوبی افریقہ تعلقات ترقی پذیر ممالک کی آواز اور  مفادات آگے بڑھانے میں عالمی سطح پر نمایاں اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔

افریقی قومی کانگریس کے سیکرٹری جنرل فیکیلے مبلولا نے بتایا کہ اتحاد کا احساس نسلی امتیاز کے خلاف جنگ میں جنوبی افریقی عوام سے تعاون ، کامریڈ اور دوست کی حیثیت سے افریقی قومی کانگریس کا ساتھ دینے پر پیدا ہوا ہے۔

چینی صدر  کے دورہ جنوبی افریقہ میں شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مضبوط اقتصادی تعلقات کے علاوہ یہ ایک ایسا رشتہ ہے جو سامراج مخالف تعلقات کی بنیاد پر قائم ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر  کا دورہ افریقی قومی کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ما بین دہائیوں سے جاری اہم تعلقات کی مضبوطی میں دونوں صدور کے درمیان تعاون کا ایک حصہ ہے۔

چینی صدر 15 ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت اور جنوبی افریقہ کے سرکاری دورے کے لئے پیر کو جوہانسبرگ پہنچے تھے۔

اپنے جنوبی افریقی ہم منصب سائرل رامفوسا سے ایک ملاقات کے دوران چینی صدر نے کہا کہ چین ۔ جنوبی افریقہ اچھے تعلقات اور ان کی گہری دوستی کی کنجی اس حقیقت میں مضمر ہے کہ دونوں ممالک اور دونوں فریق اپنے اپنے ترقیاتی راستوں پر ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور گہری دوستی رکھتے ہیں ۔

رامفوسا نے چین کو اپنے ملک کا مخلص بھائی، دوست اور شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین نے جنوبی افریقہ کی آزادی کے ساتھ ساتھ اس کی قومی ترقی کی جدوجہد میں قابل قدر تعاون  فراہم کیا ہے۔ انہوں نے نوول کرونا وائرس وبا کے دوران چین کی جانب سے ان کے ملک کی بروقت مدد کا بھی ذکر کیا۔

جنوبی افریقہ کے معروف اخبار "دی اسٹار" کے ایڈیٹر ان چیف سیفی سو مہلانگو نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ اور چین کے درمیان اٹوٹ رشتہ ہے۔

چینی نائب صدر کی تاجک قومی اسمبلی کے چیئرمین...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے تاجکستان کی قومی اسمبلی کے چیئرمین رستم امام علی سے ملاقات کی ہے۔

ہان نے کہا کہ چین اور تاجکستان کے تعلقات نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی میں تعاون کے بامعنی نتائج کے ساتھ مسلسل پیشرفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین، تاجکستان کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے ما بین اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کرنے، ترقیاتی حکمت عملی کو بہتر طور پر ہم آہنگ کرنے، عملی تعاون کو وسعت دینے، سیکیورٹی تعاون کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے اسٹریٹجک سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو برقرار رکھنے سمیت  مشترکہ خوشحالی کے فروغ کی خاطر بین الاقوامی تعاون کو تیز کرنے کے لئے تیار ہے۔

چینی جد ت سازی کی وضاحت کرتے ہوئے  ہان نے کہا کہ چین، تاجکستان کو اپنی اقتصادی ترقی میں شامل ہونے اور  جد ت سازی کے حصول کے لئے خلوص دل سے خوش آمدید کہتا ہے۔

رستم امام علی نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا تاجکستان کی سفارتی ترجیح ہے اور تاجکستان ،چین کو بین الاقوامی سطح پر ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔

 انہوں نے تاجکستان اور چین کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اپنے ملک کی آمادگی کا اظہار کیا۔

چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ نے بھی رستم امام علی سے ملاقات کی۔

برکس سے افریقی تعاون مستقبل کی ترقی کے لئے گ...

بیجنگ (شِنہوا) ایک آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ افریقہ وسیع قدرتی وسائل کے باوجود دنیا کے غریب ترین ممالک رکھنے والا ایک براعظم ہے۔ کم آمدن معیشتوں کی عالمی بینک کی درجہ بندی کے مطابق 27 میں سے 23 غریب ترین ممالک افریقہ میں ہیں۔

براعظم افریقہ میں دنیا کی 65 فیصد غیر استعمال شدہ قابل کاشت زمین، زراعت کے لئے ایک ساز گار آب و ہوا اور وافر مقدار میں تازہ پانی موجود ہیں جسے کھپت اور آب پاشی میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بدقسمتی سے لاکھوں افریقی اب بھی دائمی بھوک کا شکار ہیں۔

آکسفیم انٹرنیشنل کے مطابق اگست 2022 تک 35 افریقی ممالک میں 13 کروڑ 99 لاکھ 50 ہزار افراد خوراک کی شدید قلت کا شکار تھے۔ افریقی آبادی کا 5 واں حصہ یعنی 27 کروڑ 80 لاکھ افرد غذائی قلت کا شکار ہیں اور پانچ برس سے کم عمر کے 5 کروڑ 50 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کے سبب نشوونما سے محروم ہیں۔

برازیل میں 2014 کے چھٹے سربراہ اجلاس کے دوران شروع کردہ برکس کثیر الجہتی تعاون معاہدہ افریقہ کے لئے بنیادی ڈھانچے ، تکنیکی اختراع ، صنعت ، زرعی کاروبار سمیت کئی دیگر شعبوں میں فروغ، سرمایہ کاری کے منصوبوں اور اقدامات میں تعاون کے حصول کا ایک موقع ہے۔

فائل فوٹو، چین، دارالحکومت بیجنگ میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے صدر دفتر کی عمارت دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)

زیادہ تر افریقی ممالک میں بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کی صلاحیت نہیں ہے۔ اس کے برعکس ایشیائی ممالک کے پاس اشیا سازی کا ایک کامیاب ترقیاتی ماڈل ہے جو روزگار اور برآمدی آمدنی پیدا کرتا ہے جس سے تیز اور پائیدار خوشحالی اور تیز رفتار ترقی ہوتی ہے۔

افریقی ممالک کو باقی دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے ، ہدف شدہ بنیادی ڈھانچے، ہنرمندی میں ترقی، مالیاتی پالیسی، زراعت، خدمات اور دیگر شعبوں میں معیاری روابط پیدا کرکے مینوفیکچرنگ کے فروغ کی کوششوں تیز کرنا ہوگی ۔

اقوام متحدہ کانفرنس برائے تجارت و ترقی کا بر...

جنیوا (شِںہوا) جنوبی افریقہ میں منگل سے جمعرات تک منعقدہ 15 ویں برکس سربراہ اجلاس سے قبل اقوام متحدہ کانفرنس برائے تجارت و ترقی (یو این سی ٹی اے ڈی) کی سیکرٹری جنرل ریبیکا گرینس پان نے زیادہ جامع کثیر الجہتی نظام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) پائیدار ترقی میں  تعاون کی ایک مثال ہے۔

کوسٹا ریکا کی سابق نائب صدر اور یو این سی ٹی اے ڈی کی پہلی خاتون اور وسطی امریکہ سے تعلق رکھنے والی  گرینس پان نے شِںہوا کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں پائیدار ترقی کا ہدف بحال رکھنے میں جنوب کی آواز کی ضرورت ہے کیونکہ یہ عالمی سطح پر یکجہتی اور اجتماعی کارروائی کا واحد حقیقی عزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ عالمی جنوب میں آواز اٹھانے والے یہ اہم ممالک اکٹھے ہوں اور ایسے پیغامات دیں جو برکس میں شامل ہونے کے خواہشمند متعدد ممالک کے لئے حوصلہ افزا ثابت ہوسکتے ہیں۔

سعودی عرب، ایران، متحدہ عرب امارات، بحرین، ارجنٹائن اور انڈونیشیا سمیت متعدد ممالک برکس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام برکس ممالک جی 20 کا بھی حصہ ہیں ۔ ہم کثیرالجہتی کو زیادہ متحرک، زیادہ جامع بنانا چاہتے ہیں اور زیادہ کثیر قطبیت کے دور میں بھی زیادہ کثیر الجہتی دنیا کی تعمیر میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔

جنوبی افریقہ ، جوہانسبرگ کی سڑکوں پر 15 ویں برکس سربراہ اجلاس کے سائن بورڈ دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِںہوا)

انہوں نے کہا کہ یہ  درخواست عالمی جنوب کی آواز کو توانا کرنے کی ہے ۔اس کے لئے ایک پلیٹ فارم کا ہونا ضروری ہے جو ترقی پذیر دنیا کے نقطہ نظر ، ترقی اور زیادہ مواقع کی ضرورت کی نمائندگی کرتا ہے۔

برکس میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ ان 5 ممالک عالمی جی ڈی پی میں حصہ تقریباً ایک چوتھائی ہے۔

برکس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کثیر قطبی دنیا کا...

نیویارک(شِنہوا)چینی امورکے ایک امریکی ماہر نے کہا ہے کہ ایک کثیر قطبی دنیا کے اظہار کے طور پر چین نے ہمیشہ برکس کی اہمیت کو برقرار رکھا ہے اورمزید ممالک کے لیے اس کی مقبولیت میں کثیر قطبی دنیا کے اظہار میں اضافہ ہواہے۔

کوہن فاؤنڈیشن کے چیئرمین رابرٹ لارنس کوہن نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برکس بزنس فورم 2023 میں چینی وزیر تجارت وانگ وینتاؤ نے صدر شی جن پھنگ کا بیان پڑھ کر سنایا جس سے ایک کثیرالقومی اقتصادی تنظیم کے طور پربرکس کی بڑھتی ہوئی اہمیت مزید مستحکم ہوئی ہے۔ کوہن نے کہا کہ 40 سے زائد ممالک نے برکس میں شمولیت میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور تقریباً دو درجن نے باضابطہ درخواستیں دی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ برکس میں توسیع سے تجارت میں اضافہ اور وقت کے ساتھ ساتھ تجارت پر انحصار کرنے والے ممالک میں تنوع آئے گا۔ بین الاقوامی تجارتی تصفیوں کے لیے برکس کی ممکنہ  کرنسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر دنیا کے ممالک -- گلوبل ساؤتھ -- توسیع شدہ برکس میں اجتماعی طور پر کام کر کے بین الاقوامی اقتصادیات، مالیات اور تجارت پر زیادہ اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

امریکی برآمدی کنٹرول فہرست سے چینی اداروں کا...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے 27 چینی اداروں کو برآمدی کنٹرول کی "غیر تصدیق شدہ فہرست" سے نکالنے کے فیصلہ کومعمول کی دو طرفہ تجارت کے لیے سازگار قراردیا ہے۔

چینی وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہاکہ یہ اقدام دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے مطابق اور اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے لیے فائدہ مند حل اس وقت تک تلاش کیے جا سکتے ہیں جب تک کہ دونوں فریق واضح تعاون اور باہمی فائدے کے اصول پر عمل کرتے رہیں گے۔

ہانگ کانگ کا جاپان سے سمندری مصنوعات کی درآم...

ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) نے ٹوکیو کی جانب سے تابکاری سے آلودہ پانی کے اخراج کے اعلان کے بعد جمعرات سے جاپان سے بعض آبی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کااعلان کیا ہے۔

ایچ کے ایس اے آرحکومت کے سیکرٹری حیاتیاتی ماحولیات وماحول تسی چھن وان نے کہا کہ سمندر میں تابکاری سے آلودہ پانی پھینکنے سے پیدا ہونے والے بڑے خطرات کے پیش نظر ایچ کے ایس اے آر حکومت کے لیے فوڈ سیکورٹی اور صحت عامہ کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدامات اٹھانا لازمی ہیں۔

تسی نے کہا کہ پابندی کا اطلاق جاپان کے10بڑے شہروں بشمول ٹوکیو، فوکوشیما،چیبا، توچیگی، ایباراکی، گنما، میاگی، نیگاتا، ناگانواور سائیتاما کےپریفیکچرزسے آبی درآمدات پر ہوگا،جس میں تمام اقسام کی  تازہ،منجمد،ٹھنڈی، خشک یا پروسس شدہ سمندری غذا،سمندری نمک اور سمندری کائی  شامل ہیں۔  

چینی صدر کا ترقی کےفروغ کے لیے برکس ممالک کے...

جوہانسبرگ(شِنہوا)چین کےصدر شی جن پھنگ نے اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے لیے برکس ممالک کے درمیان کاروباری اور مالیاتی تعاون کووسعت دینےکی غرض سےکوششیں کرنے پر زور دیا ہے۔

بدھ کوجوہانسبرگ میں 15ویں برکس سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدرشی نے کہا کہ عالمی اقتصادی بحالی بدستور متزلزل ہے اور ترقی پذیر ممالک کے لیے چیلنجز اور بھی زیادہ سنگین ہیں جو پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کی ان کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔

صدر شی نے کہا کہ ترقی تمام ممالک کا ایک ناقابل تنسیخ حق ہے جو چند ملکوں کا استحقاق نہیں ہے۔

چین-شمال مشرقی ایشیا ایکسپو چینی شہر چھانگ چ...

چھانگ چُھن(شِنہوا)14ویں چین-شمال مشرقی ایشیا ایکسپو چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلین کے دارالحکومت چھانگ چُھن میں بدھ کو شروع ہوگئی۔

آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے منعقد ہونے والی پانچ روزہ نمائش نے اندرون و بیرون ملک سے 1 ہزار سے زائد کمپنیوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے جس میں شمال مشرقی ایشیا کے ممالک کی نمایاں ہیں۔

"مستقبل کے لیے تعاون میں شمال مشرقی ایشیا کی مشترکہ ترقی" کے موضوع پرمنعقدہ اس ایکسپو میں علاقائی تعاون کے بارے میں گول میز کانفرنس، تھنک ٹینک فورم، اور کاروباری سرگرمیوں کا ایک سلسلہ بھی شامل ہوگا۔

نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرپرسن ہاؤ منگ جن نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمال مشرقی ایشیا عالمی ترقی کے لیے سب سے زیادہ متحرک خطوں میں سے ایک ہے جو دنیا میں ٹیکنالوجی کے شعبےکی تحقیق وترقی کی بہترین صلاحیتوں کا حامل ہے۔

 ہاؤمنگ جن نے کہا کہ خطے کے ہر ملک کے اپنے اپنے اقتصادی فوائد اور مخصوص خصوصیات ہیں جبکہ چین علاقائی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے متعلقہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترقی چندملکوں کااستحقاق نہیں،سب کا ناقابل تن...

جوہانسبرگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ترقی چند ممالک کا استحقاق نہیں بلکہ سب کا ناقابل تنسیخ حق ہے۔

صدرشی نےبدھ کو 15ویں برکس سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا برکس ممالک کو ترقی اور احیاء کے راستے پر ساتھ چلنے کے علاوہ صنعتی ترقی اورسپلائی چین میں خلل ڈالنے اور معاشی جبر کی مخالفت کرنی چاہیے اور ڈیجیٹل معیشت، سبز ترقی، سپلائی چین جیسے شعبوں میں عملی تعاون پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

پائیدار ترقی کے اہداف کے بہتر نتائج کے لیے ب...

بیجنگ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے اداراہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کے ایک عہدیدارنے کہا کہ 2030 تک پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے ایجنڈے کے حصول میں بہتر نتائج کے لیے برکس ممالک اور دیگر کے درمیان تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں، چین میں اداراہ برائے خوراک و زراعت کے نمائندے کارلوس واٹسن نے برکس کی جنوب جنوب تعاون (ایس ایس سی) کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پراہمیت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کے لیے چین ترقی پذیر ممالک کی حمایت کے لیے صف اول میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی جی ڈی پی کے ایک چوتھائی اور دنیا کی 42 فیصد آبادی کے ساتھ، برکس دوسرے ممالک کو اپنی طرف متوجہ  کررہا ہےایس ڈی جیز کو بروقت حاصل کرنے کے لیے ان ممالک کے درمیان تعاون کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں 15ویں برکس سربراہی اجلاس کے بینرزلگے ہوئے ہیں۔(شِنہوا)

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں جاری 15ویں برکس سربراہی اجلاس کو سراہتے ہوئے واٹسن نے ایس ڈی جیز کے حصول کی جانب پیش رفت تیز کرنے میں ایس ایس سی کے اہم کردار پر زور دیا، اور اسے "سائنس، ٹیکنالوجی وجدت ،علم کے اشتراک تک رسائی بڑھانے نیزصلاحیت کی تعمیر کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے درمیان یہ تعاون زرعی ترقی، خوراک وغذائی تحفظ، دیہی ترقی اور غربت میں کمی کی کوششوں کو تیز رکنے کے لیے ایک کلیدی طریقہ کار کے طور پر کام کر سکتا ہے۔

کسی ایک ملک کا اپنے اصولوں کوبین الاقوامی اق...

جوہانسبرگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نےکہاہے کہ  کسی ایک ملک کی جانب سے اپنے اصولوں اورضوابط کوبین الاقوامی اقدارکے طور پرپیش کرنا ناقابل قبول ہے۔

بدھ کو15ویں برکس سربراہی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ بزور قوت یا طاقتور آوازوں کی ڈکٹیشن کی  بجائےبین الاقوامی اصولوں کے حوالے سے اقوام متحدہ منشورکے مقاصد اور اصولوں کی بنیاد پر ہدایات دینی چاہئے اورتمام ممالک کو انہیں برقرار رکھنا چاہیے۔چینی صدر نے کہا کہ خصوصی گروپس بنانے کے لیے گروہ بندی اس سے بھی زیادہ ناقابل قبول ہے۔

انسانی تاریخ کسی خاص تہذیب یا نظام پر ختم نہ...

جوہانسبرگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ انسانی تاریخ ایک تہذیب یا ایک نظام پر ختم نہیں ہوگی۔

صدرشی نے بدھ کوجوہانسبرگ میں15ویں برکس سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بہت سی تہذیبیں اور ترقی کے راستے ہیں اور دنیا کو ایسا ہی ہونا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کے درمیان تبادلے کو بڑھا کرتہذیبوں کے درمیان باہمی طور پر سیکھنےکے عمل کو فروغ دینا چاہیے۔

 چینی رہنما نے کہا کہ برکس ممالک کو جامعیت کے جذبے کو فروغ دینے سمیت  تہذیبوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی اور ہم آہنگی  اور جدیدیت کے راستوں کا آزادانہ انتخاب کرتے ہوئے تمام ممالک کے احترام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں طرزِحکمرانی پر برکس سیمینار، لوگوں کے درمیان تبادلوں سمیت ثقافتی تبادلے پر برکس فورم  اور لوگوں کے درمیان تبادلے کووسعت دینے اورتعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے خواتین کے اختراعی مقابلے جیسے منصوبوں کا بہتر استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ 

صدر شی نے کہا کہ چین یہ تجویز کرنا چاہتا ہے کہ برکس ممالک تعلیم کے شعبے میں تعاون کو وسعت دیں، پیشہ ورانہ تعلیم کے لیے برکس اتحاد کے کردار میں اضافہ کریں، ڈیجیٹل تعلیم پر تعاون کا طریقہ کار تلاش کرکےاسے قائم کریں اور تعلیم پر ہمہ جہتی تعاون کو فروغ دیں۔ 

اس کے علاوہ انہوں نےبرکس ممالک پرزوردیا کہ وہ روایتی ثقافتوں کے تبادلے کو مضبوط بناتے ہوئےعمدہ روایتی ثقافتوں کی تجدید کو فروغ دیں۔

بھارت میں زیر تعمیر ریلوے پل گرنے سے 17 افرا...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی شمال مشرقی ریاست میزورام میں بدھ کو ایک زیر تعمیر اوور ہیڈ ریلوے پل منہدم ہونے سے کم از کم 17 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

یہ پل میزورام کے دارالحکومت ایزول کے شمال مغرب میں تقریباً 21 کلومیٹر دور سائرنگ قصبے میں منہدم ہوا۔

میزورام کے وزیر اعلی زورمتھنگا نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ ایزول کے قریب سائرنگ میں زیر تعمیر ریلوے اوور ہیڈ پل آج گرا جس سے کم از کم 17 مزدور ہلاک ہوئے ہیں۔

 زورمتھنگا کے مطابق موقع پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے ہلاکتوں پر افسوس ظاہرکرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سانحہ سےانہیں گہرا دکھ ہوا اور میں تمام سوگوار خاندانوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔

 حکام کے مطابق پل گرنے کے فوراً بعد مقامی لوگ ملبے سے متاثرین کو نکالنے میں مدد کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔

حکام نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، پولیس، مقامی انتظامیہ اور ریلوے حکام کے امدادی کارکنوں کو بھی جائے وقوعہ پر پہنچا دیا ۔

انہوں نے بڑی تعداد میں امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے آنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔

رپورٹس کے مطابق پل گرنےکے وقت تعمیراتی مقام پر 40 کارکن موجود تھے۔

حکام کو خدشہ ہے کہ کچھ مزدور ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں تاہم پل گرنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برکس نے ہنگامہ خیزعالمی صورتحال میں عالمی جن...

جوہانسبرگ (شِنہوا) جنوبی افریقہ کے برکس کے لیے سفیر انیل سوکلال نے کہا کہ 15ویں برکس سربراہی اجلاس میںعالمی جنوب کے ممالک اس مقصد کے لیے اکٹھے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ طاقت کے عدم توازن کی وجہ سے ان کی آواز دنیا میں سنی جائے۔

شِنہوا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم ایک بہت منقسم، انتہائی پولرائزڈ عالمی برادری میں رہ رہے ہیں اور گلوبل ساؤتھ بد قسمتی سے پسماندہ ہے۔

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کی میزبانی میں، 15ویں برکس سربراہی اجلاس نے برسوں میں پہلی بار اس قدر عالمی توجہ حاصل کی ہے۔ سوکلال نے کہا کہ گروپ کا عالمی وژن ایک خوشحال عالمی معیشت اور عظیم تر جمہوری بین الاقوامی تعلقات کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ جغرافیائی سیاست میں یہ پہلی بار ہے کہ آپ کے پاس ایک ایسا اجتماعی اور طاقتور ادارہ ہے جو گلوبل ساؤتھ کی آواز کی نمائندگی کررہاہے۔

صدر رامافوسا نے افریقہ، لاطینی امریکہ اور ایشیا سمیت دیگر خطوں کے تقریباً 70 رہنماوں کو جنوبی افریقہ مدعو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا برکس کی ممکنہ توسیع کا انتظار کر رہی ہے جبکہ گلوبل ساؤتھ کے تقریباً 40 ممالک نے اس گروپ میں شمولیت میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ 

افغانستان کےعلاقائی ممالک کےساتھ تعلقات بہتر...

کابل(شِنہوا)افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ علاقائی ممالک کے ساتھ افغان نگران حکومت کے تعلقات مضبوطی کی طرف گامزن ہیں۔

افغان سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار کے مطابق متقی نے حکومت کے احتسابی پروگرام کے ایک اجلاس میں کہا کہ گزشتہ سال 70 ہزار غیر ملکی سیاحوں نے افغانستان کے مختلف علاقوں کا سفر کیا جن میں 10 ہزار یورپی باشندے بھی شامل تھے۔

پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت نے پڑوسی ممالک کے ساتھ سرحدی راستے کھلے رکھے ہوئے ہیں تاکہ افغان مصنوعات کو بیرون ملک برآمد کیا جا سکے۔

خبر ایجنسی بختار کے مطابق وزارت خارجہ علاقائی ممالک کے ساتھ ایک مشترکہ کمیٹی کے ذریعے افغان مہاجرین کے مسئلے کو حل کرنے کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے۔

چین، چاول کی ابتدائی پیداوار میں مسلسل اضاف...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے قومی ادارہ برائے شماریات نے کہا ہے کہ چاول کی ابتدائی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 2023 میں 2 کروڑ 83 لاکھ 40 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔

بیورو نے کہا کہ ابتدائی چاول کی بوائی کا رقبہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 0.5 فیصد کم ہوکر 47 لاکھ 30 ہزار ہیکٹرز رہ گیا  لیکن فی ہیکٹر پیداوار 1.2 فیصد بڑھ کر 5ہزار987 کلوگرام فی ہیکٹر ہوگئی۔

بیورو کے ایک عہدیدار وانگ گوئرونگ نے کہاکہ موسمیاتی حالات عام طور پر اس سال ابتدائی چاول کی افزائش کے لئے سازگار تھے۔

وانگ نے کہا کہ پیچیدہ بین الاقوامی ماحول اور دنیا بھر میں اکثر شدید موسمی واقعات کے درمیان چین کے موسم گرما کے اناج اور چاول کی ابتدائی فصل نے پورے سال مستحکم اناج کی پیداوار کے لئے ٹھوس بنیاد رکھی ہے۔

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، تمام شعبوں میں تیزی سے شہرکاری اور مربو...

قاہرہ(شِنہوا)  مصر کے ماہر ابو بکر الدیب نے کہا ہے کہ چین تیزی سے شہرکاری اور تمام شعبوں میں مربوط ترقی کر رہا ہے جس سے ملک دنیا بھر میں ایک منفرد ترقیاتی ماڈل بن گیا ہے۔

قاہرہ میں قائم عرب سینٹر فار ریسرچ اینڈ اسٹڈیز کے مشیر الدیب حال ہی میں چین کے نتیجہ خیز دورے سے واپس آئے ہیں جس کے دوران انہیں اس عظیم ایشیائی ملک کی معاشی اور سماجی ترقی کو قر یب سے دیکھنے کا موقع ملا۔

مصری ماہر نے شِنہوا کو بتایا کہ جب انہوں نے بیجنگ ہوائی اڈے پر قدم رکھا تو ہر چیز کی مہذب اور بصری ہم آہنگی نے ان کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔

بین الاقوامی تعلقات اور سیاسی معیشت کے ماہر الدیب نے کہا کہ انہوں نے چین کے اپنے حالیہ دورے کے دوران متعدد صوبوں اور شہروں کے ساتھ ساتھ کچھ دیہاتوں کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ کی سڑکیں بڑے پیمانے پر شہری ہم آہنگی اور مخلص  لوگوں کی خصوصیات کی حامل ہیں۔ 

ماہر نے کہا کہ انہوں نے شروع میں سوچا تھا کہ یہ شہری اور بصری رابطہ دارالحکومت بیجنگ تک محدود ہے لیکن انہوں  نے کئی صوبوں اور شہروں کا دورہ کیا اور ہر جگہ ایسی خوبصورتی دیکھی۔

مصری ماہر نے زراعت، صنعت، فن تعمیر، مواصلات اور توانائی سمیت تمام شعبوں میں چینی ٹیکنالوجی کی نمایاں ترقی کو بھی سراہا۔

وفاقی دارالحکومت کے کالجوں میں ٹرانسپورٹ کا...

وفاقی دارالحکومت کے کالجوں میں بسوں کے ڈرائیور نہ ہونے کے باعث سینکڑوں طالبات مشکلات کا شکار ہو گئیں ستم ظریفی کا یہ عالم ھے کہ تقریبا" تمام کالجوں میں دوجنوں بسیں بغیر استعمال کھڑی ہیں اور ڈرائیورز نہیں ذرائع نے بتایا کہ ماڈل کالج ایف ایٹ ون 1ایف ٹین 2 ایف الیون تھری 1آئی ٹین فور 1آئی سی جی دو ایف سیون فور 2 اور دیگر کالجز بھی ایسی صورتحال سے دوچار ہیں کئی کالجز میں نائب قاصد کلینر بسوں کو چلا رہے ڈیزل کا مسئلہ بھی جوں کا توں ھے وفاقی نظامات تعلیم بھی اس سنگین ایشو پر آنکھیں بند کیے بیٹھا ھے نئے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای کو اس ضمن میں فوری اپنا کردار ادا کرنا ہوگا والدین سخت پریشان ہیں اس مہنگائی کے دور میں اپنی بچیوں کو ہزاروں روپے دے کر پرائیویٹ وین لگوانا ناممکن ھے بسوں میں ضرورت سے زاید بچیوں کے سفر کرنے سے دھکم پیل میں روزانہ کئی طالبات زخمی ہو رئیں نگران وزیر اعظم اور وفاقی وزیر تعلیم کو دارالحکومت کے رہائشیوں کی داد رسی کرنا چاہیے ایک طرف شرح خواندگی کا رونا رویا جاتا ھے دوسری طرف والدین بچوں کو سکول نہ بجھوانے کا سوچنے پر مجبور ہو چکے کروڑوں روپے مالیت کی بسیں کھڑی اور ان سے استفادہ نہیں کیا جا رہا۔(محمد اویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے...

وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ (پارٹ ون، ٹو)کے سالانہ امتحانات برائے سال 2023کے نتائج جاری ، رواں برس پارٹ ٹو میں کامیابی کا تناسب 83.86فیصد رہا ہے پارٹ ون میں کامیابی کا تناسب 61.82فیصد رہا ہے ، رواں برس بارہویں کے امتحانات کیلئے کل 86495امیدواران نے رجسٹریشن حاصل کی ، رواں برس گیارہویں کے امتحانات کیلئے کل 88381امیدواران نے رجسٹریشن حاصل کی ، انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو پر میڈیکل گروپ میں تینوں پوزیشنز طالبات کے اڑیںپری میڈیکل میں پہلی پوزیشن ایشل شاہنور فاطمہ نے 1075لے کر حاصل کی ، ان کا تعلق پنجاب کالج ایچ الیون سے ہے پری میڈیکل میں دوسری پوزیشن ہانیہ عثمان نے 1072نمبر لیکر اپنے نام کی ، ان کا تعلق آرمی پبلک سکول ہمایوں روڈ سے ہے پری میڈیکل میں تیسری پوزیشن رد الملک نے 1066نمبر لے کر حاصل کی ، ان کا تعلق آرمی پبلک سکول راولپنڈی کینٹ سے ہے پری انجینئرنگ میں عشبا فاطمہ نے 1069لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ، ان کا تعلق آرمی پبلک سکول راولپنڈی کینٹ سے ہے پری انجینئرنگ میں دوسری پوزیشن عائشہ ظفر نے 1059لیکر اپنے نام کی ، ان کا تعلق آرمی پبلک سکول راولپنڈی کینٹ سے ہے ،پری انجینئرنگ میں تیسری پوزیشن زویا احمد نے 1054کی اپنے نام کی ان کا تعلق آرمی پبلک سکول چکلالہ کینٹ سے ہے ، انٹر میڈیٹ امتحانات کیلئے 501سنٹرز بنائے گئے تھے

چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر خان نے بتایا کہ رواں سال 30مئی تا 22 جولائی کے درمیان امتحانات لئے گئے آج 42دن کے بعد ہم انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان کر رہے ہیں۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ نے گزشتہ دو سال سے ای مارکنگ سسٹم پر شفٹ ہو چکا ہے۔ چیئرمین اگلے سال سے فیڈرل بورڈ نے پاسنگ پرسنٹیج 40فیصد مقرر کر دی ہے۔چیئرمین سائنس جنرل گروپ کی حرا عارف نے 1045 پہلی پوزیشن حاصل کر لی سائنس جنرل گروپ کی ماہ نور تارڑ 1054نمبر لے کر دوسری پوزیشن لے گئیں سائنس جنرل گروپ کی عمارہ امین نے 1038 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ،نگر ان وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی کا فیڈرل بورڈ میں منعقدہ تقریب سے خطابمیں کہا کہ ہم موجود چیلنجز سے نکلنے کیلئے صرف تعلیم کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں ہمارے پاس مختصر وقت ہے لیکن ہم اپنی کوشش کریں گے، صوبائی حکومتوں کو بھی خط لکھوں گا ،وفاقی تعلیم بورڈ حکام نے رزلٹ کی تیاری میں بڑی محنت کی ہے آنہیں بھی مبارکباد پیش کرتا ہوںہمارا مقصد صرف کام کام اور کام ہے۔ڈیلی ویجز اساتذہ کو بلا کر ان کے مسائل سنے ہیں۔ جلد کوئی حل نکالیں گے۔ نگران وزیر تعلیم نے کہا کہ میٹرک کا سیکنڈ اینیول امتحانات 13ستمبر کو ہوں گے، چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈانٹرمیڈیٹ کا دوسرا سالانہ امتحان 10اکتوبر سے شروع ہوں گے۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، ریاست میزورام میں زیر تعمیر ریلوے پل...

بھارت کی ریاست میزورام میں زیر تعمیر ریلوے پل گر گیا جس کے نتیجے میں 17افراد ہلاک ہوگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ بدھ کی صبح 10بجے کے قریب پیش آیا اور اس وقت کئی کام کرنے والے افراد حادثے کی جگہ پر موجود تھے،بھارتی پولیس کے مطابق ملبے سے 17لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ کچھ افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب...

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ مذاہب کا منافرت پر اکسانے کے لیے استعمال بند کیا جائے،پوپ فرانسس نے مذاہب کے نام پر تشددکا شکار افراد کے دن پر خصوصی پیغام دیا کہ تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلیے مذہب کا استعمال بندکیا جائے، قتل، دہشتگردی، جبر اور جلاوطنی کے لیے بھی خداکا نام استعمال کیا جانا بندکیاجائے،دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات پرعالمی سطح پر غور و فکرکا مطالبہ بھی کیا،انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال میں چوکس رہنیکی ضرورت ہے، نئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں تشدد اور امتیازی سلوک کو جڑ نہیں پکڑنی چاہیے،پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے تصور اور استعمال کو ذمہ دارانہ انداز میں پیش کرنیکی ضرورت ہے، مصنوعی ذہانت کا استعمال اخلاقی عکاسی، تعلیم اورقانون کے دائرے تک بڑھایا جانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی اسرائیل تعلقات میں پیشرفت بڑی بات ہوگی...

امریکا نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان امن بڑی بات ہے،وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات میں پیشرفت امریکا کے مفاد میں ہے دونوں ممالک کے درمیان امن بڑی بات ہے،امریکی مشیر نے مزید کہا کہ سویلین جوہری افزدوگی یا سعودی اسرائیل تعلقات کے حوالے سے فوری طور پر کسی اعلان کی توقع نہیں ۔ اس سلسلے میں ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان معمول کے تعلقات کے لیے سعودی عرب اور اسرائیل سے قریبی مشاورت کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔ ہم مشرق وسطی کو مربوط دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چلی' شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی علاقے...

چلی میں ہونے والی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے، مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ،چلی کے دارالحکومت سنٹیاگوکے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف شہر سیلاب آنے کے بعد زیر آب آ گئے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں،حالیہ بارشوں سے ہزاروں شہری بے گھر ہو گئے اور سینکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں، زیر آب آنے کی وجہ سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا، چلی کے صدر نے صورتحال کے پیش نظر سٹیٹ آف ایمرجنسی نافذ کر دی ہے،چلی کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید تباہ کن بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو محتاط رہنے کی تلقین کی جاتی ہے۔