• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

ترکیہ،کیناکلے کے جنگلات میں لگنے والی آگ آبن...

ترکیہ کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آنے والے 6دیہات خالی کرا لیے گئے، آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن جاری ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے صوبے کیناکلے کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ نے آبنائے ڈار ڈینیلس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آتشزدگی کی وجہ سے ایجین سی اور بحیرہ مرمرہ کے درمیان سمندری ٹریفک کو معطل کر دیا گیا، آبنائے ڈارڈینیلس ایجین سی کو بلیک سی سے ملاتی ہے جس کے ذریعے ایشیا اور یورپ کے درمیان سمندری تجارت ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش، عمرہ زائرین ک...

مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث عمرہ زائرین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے،مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے، حرم کے صحن میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے،سعودی عرب کے دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی اطلاعات ہیں، بارش کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آ گئیں۔،طوفانی بارش کے دوران مکہ ٹاور کے اوپر بجلی چمکنے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے مطاف ، نماز کے مقامات ، داخلی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش خشک کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میکسیکو،بس حادثے میں 16افراد ہلاک ، 36زخمی

میکسیکو کی ریاست پیوبلا میں بس حادثے کے دوران 16افراد ہلاک ہوگئے ،عالمی میڈیا کی رپورٹسکے مطابق پیوبلا میں محکمہ داخلہ نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پیوبلا کی اکنوپالان ۔اوکساکا ہائی وے پربس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 16افراد ہلاک اور 36زخمی ہوگئے ، مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو تیہواکان جنرل ہسپتال اور دیگر طبی مراکز میں منتقل کر دیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کی صاف توانائ...

چین کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور آپریٹرز میں سے ایک چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے 2018 میں ملک کے نیوکلیئر پاور پلانٹ بلڈر کے ساتھ انضمام کے بعد سے صاف توانائی کے ذرائع سے بجلی کی مجموعی پیداوار 863.1 ارب کلو واٹ تک پہنچ گئی ہے۔ چائنہ نیوکلیئر انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن کارپوریشن کو 31 جنوری 2018 کو سی این این سی میں ضم کردیا گیا تھا۔ سی این این سی نے کہا کہ اس کی صاف توانائی کی پیداوار ، جس کے نتیجے میں کوئلے کی کھپت میں 26 کروڑ 20 لاکھ ٹن کی کمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 68 کروڑ 80 لاکھ ٹن کی کمی واقع ہوئی ، 2.26 ارب درخت لگانے اور 18 لاکھ 80 ہزار ہیکٹر رقبے پر جنگلات لگانے کے مساوی ماحولیاتی فوائد کا حامل ہے۔ سی این این سی اب تک 25 آپریشنل نیوکلیئر پاور یونٹس میں کام کرتا ہے اور کنٹرولنگ حصص رکھتا ہے جس کی مشترکہ صلاحیت 2 کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار کلو واٹس ہے۔ کمپنی کے پاس اس وقت 15 منظور شدہ نیوکلیئر پاور یونٹس زیر تعمیر ہیں جن کی متوقع گنجائش 1 کروڑ 62 لاکھ 50 ہزار کلوواٹس ہے ۔ 2022 میں ان پاور یونٹس نے 185.81 ارب کلو واٹ بجلی پیدا کی جو ملک کی مجموعی جوہری توانائی کی پیداوار کا 44.48 فیصد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ڈسپلے پینلز کی پیداواری مالیت360 ارب ی...

چین کے ڈسپلے پینلز کی پیداواری مالیت 2022 میں 3 کھرب 60 ارب یوآن(تقریبا 50 ارب امریکی ڈالرز)سے تجاوز کر گئی جو عالمی مجموعی رقم کا 48 فیصد ہے۔ وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی(ایم آئی آئی ٹی) کے ایک عہدیدار یانگ شوڈونگ نے کہا کہ طلب کی کمی سے متاثر ہونے کے باوجود چین کی نئی ڈسپلے صنعت نے مضبوط لچک اور پر اثر مزاحمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ یانگ نے ڈسپلے صنعت پر 2023 کی عالمی کانفرنس سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 2022 میں پوری ڈسپلے صنعت کی پیداوار 490 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی جو مجموعی عالمی پیداوار کا 36 فیصد ہے۔ یانگ نے کہا کہ ایم آئی آئی ٹی نئی ڈسپلے صنعت میں جدت سازی کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے مالی مدد کو بحال کرے گا ، اسے ڈیجیٹل معیشت کے ایک کلیدی شعبے کے طور پر بیان کرے گا اور یہ عوامی خدمات کی حمایت کو بھی مضبوط بنائے گا۔ ڈسپلے صنعت پر 2023 کی عالمی کانفرنس 7 سے 8 ستمبر تک چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا انسانیت کے مشترکہ مستقبل پر مبنی...

چینی صدر شی جن پھنگ نے انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کے تصور کو حقیقت میں بدلنے کے اقدامات پر زور دیا ہے۔ چینی صدر نے ان خیالات کا اظہار برکس بزنس فورم 2023 میں ایک تقریر میں کیا جو چینی وزیر تجارت وانگ وین تا ؤنے پڑھ کر سنائی۔ صدر شی نے خطرات اور چیلنجز پر قابو پانے، مشترکہ طور پر ایک بہتر دنیا کی تعمیر میں یکجہتی اور تعاون میں اضافے کے موضوع پر اپنی تقریر میں متنبہ کیا کہ اس وقت دنیا، ہمارے دور اور تاریخ میں ایسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئیں تھیں جس سے انسانی معاشرہ ایک نازک موڑ پر آرہا ہے۔ صدر شی نے پوچھا " کیا ہمیں تعاون اور انضمام کو آگے بڑھانا چاہیے یا صرف تقسیم اور محاذ آرائی کے سامنے جھک جانا چاہیے؟ کیا ہمیں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے ملکر کام کرنا چاہیے یا پھر ایک نئی سرد جنگ کی کھائی میں چلے جانا چاہیے ؟ کیا ہمیں خوشحالی، کشادگی اور جامع پن کو اپنانا چاہیے، یا تسلط پسندانہ سوچ اور غنڈہ گردی کو اجازت دیدیں کہ وہ ہمیں دبا کا شکار کریں ؟ کیا ہمیں تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے ذریعے باہمی اعتماد کو گہرا کرنا چاہیے، یا اندھے ضمیر کو تکبر اور تعصب کی اجازت دینی چاہیے؟ انہوں نے کہا کہ تاریخ کے رخ کا تعین ہمارے انتخاب سے ہوگا۔ چینی صدر نے کہا کہ آج ہماری دنیا ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرہ بن چکی ہے جس کے بڑے حصے میں ہماری بقا ہے۔ مختلف ممالک کے لوگ جس چیز کے منتظر ہیں وہ یقینی طور پر ایک نئی سرد جنگ یا ایک چھوٹا خصوصی بلاک نہیں ہے۔لوگ ایک کھلی، جامع، صاف ستھری اور خوبصورت دنیا چاہتے ہیں جس میں پائیدار امن، عالمگیر سلامتی اور مشترکہ خوشحالی ہو۔ چینی صدر نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ دنیا، تاریخ اور ہمارے مجموعی مفادات بارے درست خیالات کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کے لئے ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ استقامت، سخت محنت اور بڑی قربانیوں سے بہت سی ابھرتی ہوئی مارکیٹیں اور ترقی پذیر ممالک آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اورہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اس کا مقصد اپنی عوام کو بہتر زندگی فراہم کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،افریقہ تجارت میں جنوری سے جولائی کے دور...

چین کی افریقہ کے ساتھ تجارت میں رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران مستحکم اضافہ ہوا ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے جولائی کے دوران چین اور افریقہ کے درمیان تجارت گزشتہ برس کی نسبت 7.4 فیصد اضافے سے 11.4 کھرب یوآن (تقریبا 158.36 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔ چین گزشتہ ایک دہائی سے افریقہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے۔ کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں باہمی تجارت 18.7 کھرب یوآن رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 14.8 فیصد زائد ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کو مساوی عالمی حکمرانی کے لئے برکس...

چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ وہ نئے دور میں برکس کی یکجہتی اور ترقی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے، نتیجہ خیز برکس سربراہ اجلاس کے لئے کام کرنے اور زیادہ منصفانہ و مساوی عالمی حکمرانی کی کوشش میں دیگر برکس رہنماں کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں برکس ممالک نے کھلے پن، جامعیت اور باہمی تعاون کے برکس جذبے کی پاسداری کرتے ہوئے مختلف نظاموں، ثقافتوں اور خطوں سے ممالک میں مشترکہ ترقی کی ایک شاندار داستان رقم کی ہے جو جنوب۔ جنوب تعاون میں اہم ترین ہے۔ چینی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ برکس سربراہ اجلاس کے لئے جنوبی افریقہ کی زبردست تیاریوں کو انتہائی سراہتے ہیں۔ چینی صدرنے یہ بات جنوبی افریقہ کے سرکاری دورے میں اپنے جنوبی افریقی ہم منصب سائرل رامفوسا کے ساتھ ایک ملاقات میں کی ۔ چینی صدر 15 ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ چین۔افریقہ رہنماں کے مکالے کی رامفوسا کے ساتھ مشترکہ صدارت کریں گے۔ جنوبی افریقہ کے صدر رامفوسا نے کہا کہ آج دنیا کو جغرافیائی اور توانائی بحران سمیت متعدد سنگین اور پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ سمیت عالمی جنوبی ممالک چین کے ساتھ یکجہتی اور تعاون میں استحکام کی امید رکھتے ہیں تاکہ ملکر مسائل سے بہتر انداز سے نمٹ سکیں اور زیادہ مساوی، منصفانہ اور معقول بین الاقوامی نظام کا قیام فرغ پاسکے۔

انہوں نے کامیاب برکس سربراہ اجلاس کی میزبانی میں جنوبی افریقہ سے تعاون کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کثیرالجہتی کا مضبوطی سے دفاع کرنے، عالمی حکمرانی نظام میں اصلاحات کے فروغ اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ میں برکس ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔ چین اور جنوبی افریقہ کے صدور کے درمیان بات چیت کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق اس بات پر متفق ہیں کہ برکس تعاون زیادہ نمائندہ اور مساوی عالمی حکمرانی نظام کے حصول اور زیادہ جامع عالمی اقتصادی ترقی آگے بڑھانے کیلئے ضروری ہے۔ اعلامیہ کے مطابق فریقین تعاون کے تینوں ستونوں میں برکس ترقی میں تعاون جاری رکھنے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو وسیع کرنے اور برکس رکنیت میں توسیع میں پیشرفت کے لئے برکس ارکان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر متفق ہیں۔ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین رواں سال برکس چیئرمین کی حیثیت سے جنوبی افریقہ کی حمایت کرتا ، افریقہ اور عالمی جنوب تک رسائی رکھتا اور 15 ویں برکس سربراہ اجلاس کی کامیابی کے لئے نیک تمنا ئیں رکھتا ہے۔ برکس 5 ابھرتی ہوئی معیشتوں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کا مخفف ہے۔ جنوبی افریقہ نے یکم جنوری 2023 سے برکس کی صدارت سنبھالی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موسمیاتی تبدیلی اور پانی کی کمی پاکستان کے و...

عالمی بنک کے ماحولیاتی ماہر احمد اسلم نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی اور پانی کی کمی پاکستان کے وسائل کو تنگ کر رہی ہے اور اس کی اقتصادی اور غذائی تحفظ کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔پاکستان دنیا کے کاربن کے اخراج میں 1 فیصد سے بھی کم حصہ ڈالتا ہے اس کے باوجود یہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے سب سے زیادہ کمزور ممالک میں سے ایک ہے۔ گلوبل کلائمیٹ رسک انڈیکس کے مطابق پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ ماحولیاتی خطرات کا شکار ملک ہے۔پاکستان میں عالمی درجہ حرارت 0.6 ڈگری سیلسیس سالانہ کی شرح سے بڑھ رہا ہے۔ اس کی وجہ سے گلیشیئر پگھل رہے ہیں اور بارش کے انداز میں تبدیلی آ رہی ہے جس سے پاکستان کے آبی وسائل پر دبا وپڑ رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں تقریبا 80فیصدآبادی کو ہر سال کم از کم ایک ماہ تک پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔زیر زمین پانی کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے کیونکہ سطح کا پانی نایاب ہو جاتا ہے۔ اس سے پانی کی سطح میں کمی اور آبی آلودگی کے خطرے میں اضافہ ہو رہا ہے،بروقت اور جامع اقدامات کے بغیر صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، 2025 تک پورے ملک کو پانی کی کمی کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔پاکستان کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی ایک رپورٹ میں ملک کو پانی کی کمی سے متاثرہ 17 انتہائی خطرے والے ممالک میں سے 14 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

اس کی وجہ دستیاب پانی کا ایک تہائی سے زیادہ ضائع ہونا ہے جو کہ ناقص انتظام کا نتیجہ ہے۔اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ بتاتی ہے کہ 2050 تک ملک کی آبادی 366 ملین سے تجاوز کر سکتی ہے۔ اس سے پہلے سے ہی محدود پانی کے وسائل پر دباو پڑے گا، کیونکہ پانی کی طلب 2025 تک 274 ملین ایکڑ فٹ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ تاہم، دستیاب پانی کی فراہمی صرف 191 ملین ایکڑ فٹ ہے۔بڑھتی ہوئی آبادی اور پانی کے ناکافی انتظام کی وجہ سے طلب اور رسد کے اس بڑھتے ہوئے فرق کے مزید بڑھنے کی توقع ہے۔ حکومت کو پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ورنہ ملک کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔احمد اسلم نے کہاکہ پاکستان کے آبی وسائل کے مرکز میں دریائے سندھ اور اس کی معاون ندیاں ہیں، جو حیرت انگیز طور پر 48 ملین ایکڑ قابل کاشت زمین کو سیراب کرنے کے لیے ذمہ دار ہیں۔اس اہم ذریعہ کی تکمیل 1.2 ملین ٹیوب ویلوں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے حاصل کیا جانے والا زمینی پانی ہے، جو ملک کے پانی کے ذخائر میں 50 ملین ایکڑ فٹ کا بڑا حصہ ڈالتا ہے۔ پانی کا یہ وسیع نیٹ ورک پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کی مسلسل بڑھتی ہوئی زرعی ضروریات کو برقرار رکھتا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ زراعت پاکستان میں ایک اہم معاشی محرک ہے جو 40 ملین سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہے اور قوم کو خوراک فراہم کرتی ہے۔ تاہم ملک کو پانی کے سنگین بحران کا سامنا ہے۔ فی شخص دستیاب پینے کے صاف پانی کی مقدار کم ہو کر 1,800 کیوبک میٹر فی سال سے کم ہو گئی ہے، اور 2035 تک اس کے 1,000 سے کم ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کی دستیابی میں کمی کی وجہ آبادی میں اضافہ، موسمیاتی تبدیلی اور پانی کا غیر موثر انتظام شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کی وجہ سے 2026 تک دریا کے پانی کی سطح 800 کیوبک میٹر سالانہ تک کم ہونے کا بھی اندازہ لگایا گیا تھاجس کے زراعت اور معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ پانی کا بحران خوراک کی قلت، معاشی عدم استحکام اور سماجی بدامنی کا باعث بن سکتا ہے اور حکومت پر زور دیا کہ وہ پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرے ورنہ ملک کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔احمد نے کہا کہ پانی کی پریشانی زراعت سے آگے بڑھی ہے جس سے گھریلو ضروریات، صنعتوں، بجلی کی پیداوار، اور میونسپل سروسز متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ موسمیاتی تبدیلی پانی کے ذخائر کو ختم کر کے پانی کے بحران کو بڑھا رہی ہے۔ پاکستان 2040 تک اپنے میٹھے پانی کے ذخائر کا 40 فیصد تک کھو سکتا ہے ، ایک تباہ کن منظر نامہ جس کے اثرات معیشت، غذائی تحفظ اور عوامی بہبود پر پڑیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اینگرو پاورجن قادر پور کے منافع میں 200 فیصد...

اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ کی آمدن جاری سال 2023 کی پہلی ششماہی میں 66.2 فیصد اضافے سے 7.08 بلین روپے ہو گئی جو 2022 کی اسی مدت کے دوران 4.2 بلین روپے تھی۔ آمدنی میں مضبوط اضافہ کمپنی کی مالیاتی سرگرمیوں کے موثر انتظام اور فروخت میں اضافے سے منسوب کیا جا سکتا ہے،ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اینگرو پاورجن قادر پور ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے اور اینگرو انرجی لمیٹڈ کا ذیلی ادارہ ہے۔ کمپنی بجلی پیدا کرتی ہے اور فروخت کرتی ہے۔ یہ پہلی سبز سہولت ہے جس پر توجہ مرکوز کی گئی کاربن کے اخراج کو کم کرنے پر گیس کے پارمیشن کے عمل کا استعمال کرتے ہوئے کمپنی ملک کے توانائی کے شعبے کو فروغ دینے اور ساتھ ہی ساتھ بجلی کی پیداوار کے عمل میں اختراعات کے ذریعے ماحولیاتی خطرات کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ کمپنی کا مجموعی منافع 426 ملین روپے سے 222 فیصد بڑھ کر 1.37 بلین روپے تک پہنچ گیا۔خالص منافع 201فیصد بڑھ کر 1.22 بلین روپے ہو گیا ۔کمپنی نے اپنے آپریشنل اخراجات کے انتظام میں نمایاں بہتری دکھائی کیونکہ خالص منافع کا مارجن زیادہ ہو گیا۔اینگرو پاورجن قادر پور کی فروخت 28.8فیصد بڑھ کر 3.7 بلین روپے ہوگئی جو 2.8بلین روپے تھی۔ اسی طرح، مجموعی منافع 180.7فیصد بڑھ کر 888 ملین روپے ہو گیا جو 316 ملین روپے تھا۔ مجموعی منافع کا مارجن بھی 24.02فیصد ہو گیا۔ کمپنی کے خالص منافع میں 207.4فیصد کی غیر معمولی اضافہ ہوا، جو 782ملین ہو گیا۔اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ نے سب سے زیادہ 13.2 بلین روپے اور سب سے کم 8.09 بلین روپے کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ منافع بعد از ٹیکس 3.4 بلین روپے اور سب سے کم 1.47 بلین روپے ریکارڈ کیا گیا۔ فی شیئر آمدنی سب سے زیادہ 10.51 روپے تھی اور سب سے کم 4.54 روپے تھی۔خالص منافع کا مارجن قدرے کم ہو کر 25.68فیصد ہو گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اضافی چینی کی برآمد مقامی مارکیٹ میں قیمتوں...

ملک میں اجناس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیچھے اضافی چینی کی برآمد اور پیداواری لاگت میں اضافہ کو اہم وجوہات قرار دیا گیا ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران چینی کی قیمتوں میں 40 سے 50 روپے فی کلو گرام کا نمایاں اضافہ ہوا جس سے گھریلو خوردہ منڈیوں میں صارفین پر بوجھ پڑا،آٹے کی قیمتوں کے بعد گزشتہ دو ماہ کے دوران چینی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 100 کلو چینی کے تھیلے کی قیمت دو ماہ قبل 11,300 روپے تھی اور 2,300 روپے اضافے کے بعد اب یہ پرچون مارکیٹ میں 13,600 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ اسلام آباد سے چینی کے ہول سیل ڈیلر عامر وحید نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ نومبردسمبر 2022 میں 100 کلو چینی کے تھیلے کی قیمت 8500 روپے تھی لیکن ملک میں فاضل سٹاک ہونے کی وجہ سے چینی کی صنعت نے اجناس کو برآمد کرنا شروع کر دیاجس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ گئیں۔،پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیدار سکندر خان نے کہا کہ ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ کاشتکاری سے متعلق اخراجات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کو مصنوعی طور پر روکنا بھی اجناس کی سمگلنگ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جس کی وجہ سے مقامی قیمتوں میں اضافہ ہوا،کاشتکاری سے متعلق اخراجات کے بڑھتے ہوئے تناسب پر روشنی ڈالتے ہوئے سکندر نے کہا کہ کھادوں، کیڑے مار ادویات، ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور نقل و حمل کے اخراجات نے گنے کی قیمت میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا جس کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔،پاکستان نے فروری تا جون پانچ ماہ 2023کے دوران 215,752 ٹن چینی برآمد کی۔ چینی برآمد کرنے کا فیصلہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مسلسل مطالبے پر کیا گیا۔ مجموعی طور پر 215,752 ٹن چینی برآمد کی گئی۔ فروری تا جون 2023، اور برآمدات کے اس حد سے زیادہ حجم کی وجہ سے، مقامی خوردہ مارکیٹ میں چینی کی اوسط خوردہ قیمت 85 روپے فی کلوگرام سے بڑھ کر 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔،وزارت تجارت کی ایک رپورٹ کے مطابق، چینی کی خالص کھپت 50 لاکھ ٹن سے زیادہ رہی، جہاں ایک روپے فی کلو اضافے کا مطلب ہے کہ صارفین سے وسائل کی 5 ارب روپے سے زیادہ کی منتقلی ہوئی۔ ملک میں چینی کا ذخیرہ ہے، لیکن 20 فیصد جنرل سیلز ٹیکس اور 28 فیصد شرح سود کے بعد، جو ملرز کو بینکوں کو ادا کرنا پڑتا ہے اور چینی کی زیادہ یوٹیلیٹی لاگت نے بھی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کی زرعی...

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 2040 تک پاکستان کی زرعی پیداوار میں 10 فیصد کمی متوقع ہے۔پرنسپل سائنٹیفک آفیسر پاک این ڈی سی سیکرٹریٹ، گلوبل چینج امپیکٹ اسٹڈیز سینٹر محمد عارف گوہیرنے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میںگلوبل وارمنگ کے اثرات تیزی سے واضح ہو رہے ہیں اور یہ ملک کے ماحول، معیشت اور معاشرے کے لیے مختلف چیلنجز کا باعث بن رہے ہیں۔ عالمی گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں 1 فیصد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجود پاکستان زمین پر سب سے زیادہ موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستان اوسط درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا سامنا کر رہا ہے جس کی وجہ سے زیادہ بار بار اور شدید گرمی کی لہریں اٹھ رہی ہیں۔ بڑھتا ہوا درجہ حرارت صحت عامہ، زراعت، اور مجموعی طور پر زندگی کے حالات پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے سائنٹیفک آفیسر محمد بلال اقبال نے بتایا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں غربت کے خاتمے کے لیے غذائی تحفظ کو سب سے اہم عوامل میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ پاکستان کی زرعی پیداوار کو متاثر کر رہی ہے اور 2040 تک اس میں 10 فیصد کمی کرنے جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ گرین ہاوس گیسوں کے بے لگام اخراج کی وجہ سے گلوبل وارمنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کا ایک سلسلہ جو براہ راست زراعت کے شعبے پر اثر انداز ہوتا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت، بارش کے بے ترتیب نمونے، اور شدید موسمی واقعات اجتماعی طور پر پاکستان کی زرعی ٹیپسٹری کے نازک تانے بانے کو کھول رہے ہیں۔ پاکستان کی بنیادی طور پر زرعی معیشت، فصلوں اور مویشیوں پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے، موسمی نمونوں میں اتار چڑھا وکے لیے خطرناک حد تک حساس ہے۔ گلوبل ہنگر انڈیکس کے مطابق پاکستان 116 ممالک میں 92 ویں نمبر پر ہے۔ ہم نے 2015 میں غربت میں 50 فیصد کمی کی، 57 فیصد سے 24.3 فیصد، لیکن دو آفات، کوویڈ 19 اور سیلاب کے بعدیہ 2022 میں ایک بار پھر بڑھ کر 35.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ 2022 کے سیلاب نے غذائی تحفظ پر تباہ کن اثرات مرتب کیے تھے۔ مون سون کا طویل موسم اور پاکستان کی تاریخ کے بدترین سیلابوں میں سے ایک موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔ پاکستان میں سیلاب سے 30 ملین سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان بلوچستان، پنجاب اور سندھ صوبوں میں ہوا ہے۔ زرعی اراضی کو نقصان پہنچانے کے علاوہ سیلاب نے ان فصلوں کو بھی نقصان پہنچایا جو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کٹائی کے لیے تیار تھیں۔ سندھ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والی فصلوں میں سے ایک کپاس تھی۔ سیلاب نے کپاس کے علاوہ پیاز، چاول، گنے اور مرچ کی کھڑی فصلوں کو بھی تباہ کردیا۔انہوں نے ان بڑھتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک مکمل کثیر جہتی حکمت عملی کی سفارش کی۔ آب و ہوا کے لیے لچکدار فصلوں کی کاشت، پائیدار طریقوں کو اپنانے، پانی کے انتظام میں سرمایہ کاری، اور علم کو پھیلانے کے ذریعے پاکستان گلوبل وارمنگ کے خطوںسے نکل سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ ہائیکورٹ کا سود ی کاروبار سے منسلک افرا...

سندھ ہائیکورٹ نے صوبہ بھر میں سود کے کاروبار سے منسلک افراد کیخلاف کریک ڈائون کا حکم دیتے ہوئے آئی جی اور محکمہ داخلہ سندھ کو 26ستمبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں سودی کاروبار کی روک تھام سے متعلق اہم سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ نے صوبہ بھر میں سود کے کاروبار سے منسلک افراد کیخلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا،سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ اور محکمہ داخلہ سندھ کو قانونی کارروائی کا حکم دیا اور آئی جی سندھ کو سودی کاروبار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ سمیت 26ستمبر تک پیش ہونے کی ہدایت کردی،عدالت عالیہ نے 2 ماہ میں دی سندھ پروہیبشں آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لون ایکٹ کے رولز بنانے کا بھی حکم دے دیا،واضح رہے کہ سپریم کورٹ پہلے ہی ملک بھر میں سودی نظام کے خاتمے کا حکم دے چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سانحہ جڑانوالہ،سیکڑوں افراد کیخلاف مزید 5مقد...

جڑانوالہ واقعے میں ملوث سیکڑوں افراد کیخلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مزید 5مقدمات درج کرلیے گئے،تفصیلات کے مطابق مقدمات میں 750ملزمان کیخلاف درج کئے گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ، یہ مقدمات تھانہ صدر جڑانوالہ میں دہشتگردی اور توڑ پھوڑ سمیت سنگین دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں،پولیس کے مطابق انتشار پھیلانے کیلئے اکسانے والے مرکزی ملزم سمیت 170سے زائد افراد قانون کی گرفت میں آچکے ہیں جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے ،واضح رہے کہ جڑانوالہ واقعے میں ملوث ملزمان کیخلاف درج مجموعی مقدمات کی تعداد 10ہوگئی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رضوانہ تشدد کیس،سول جج کو نوکری سے فارغ کرنے...

رضوانہ تشدد کیس میں سول جج کو نوکری سے فارغ کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی،ہائی کورٹ نے کم سن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کے کیس میں ملزمہ سومیہ عاصم کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کو نوٹس جاری کر کے معاونت طلب کرلی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سول سوسائٹی کی درخواست پر سماعت کی اور ڈپٹی اٹارنی جنرل احسن رضا اور اسٹیٹ کونسل کو روسٹرم پر طلب کر لیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ سول جج کا معاملہ ویسے تو ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر ہے لیکن ہم جوڈیشل سائیڈ پر بھی دیکھیں گے، ہمارے پاس اس حوالے سے تفصیلی درخواست آئی ہے،چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ بچوں پر تشدد اور چائلڈ لیبر سے متعلق فیڈریشن کو دیکھنا چاہیے، دوران سماعت چیف جسٹس نے طیبہ تشدد کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل کم سن طیبہ تشدد کیس سمیت متعدد واقعات سامنے آئے ہیں، ہم اس درخواست پر وفاق اور ایڈوکیٹ جنرل آفس کو نوٹس کر رہے ہیں، جس پر اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ ہمیں درخواست کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ ہم نوٹس کی تیاری کر لیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کسی صورت انتہا پسندی اور دہشت گردی ک...

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے واضح پیغام دیا ہے کہ خودکش حملہ آوروں سے نہیں ڈرتے اور دہشت گردی کیخلاف سرنڈر نہیں کریں گے، گزشتہ روز وزیرستان میں ہمارے 10جوان شہید ہوئے، جو لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم جنگ لڑ کر تھک گئے ہیں وہ اپنی غلط فہمی دور کر لیں،ہم اپنے شہدا کو نہیں بھولیں گے، نہ ہی آگے شہادت دینے سے گریز کریں گے، ہم اپنا ٹیکس جمع کرکے اپنی فوج پر خرچ کرتے ہیں اور اپنا نظام چلا رہے ہیں، ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ کسی خیرات پر نہیں لڑ رہے،فوجی جوان صرف دفاع میں نہیں بلکہ قدرتی آفات میں بھی ہماری مدد کرتے اور معاشرے کی خدمت کرتے ہیں، جس سے ہمارا ان پر اعتماد بڑھا،بدھ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیر اعظم نے بٹگرام میں چیئرلفٹ میں پھنسے تمام بچوں کو بحفاظت ریسکیو کیے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس امدادی کارروائی میں بچوں کے بچنے پر خوشی منائیں گے،انہوں نے کہا کہ فوجی جوان صرف دفاع میں نہیں بلکہ قدرتی آفات میں بھی ہماری مدد کرتے اور معاشرے کی خدمت کرتے ہیں، جس سے ہمارا ان پر اعتماد بڑھا، وہاں بچے پھنسے تھے، اس وقت تو ہم اس بحث میں نہیں پڑسکتے تھے کہ یہ کس کا اختیار ہے کس کو انہیں بچانا چاہیے، اصل چیلنج ان بچوں کو بچانا تھا، لیکن اب بات ہوسکتی ہے کہ یہ کس کا فرض تھا اور کس کی کوتاہی ہوئی، بدقسمتی سے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی اصل روح پر توجہ دینے کی بجائے بحث کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی، ایسے مواقع پر جس سے گریز کرنا چاہیے،نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیرستان میں ہمارے 10جوان شہید ہوئے، جو لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم جنگ لڑ کر تھک گئے ہیں وہ اپنی غلط فہمی دور کر لیں، پاکستان کسی صورت انتہا پسندی اور دہشت گردی کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گا، دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم کریں گے، ہم ہر قیمت پر لڑیں گے اور سرنڈر کا کوئی آپشن نہیں

ہم دہشت گردوں کا تعاقب کریں گے،انوارالحق نے کہا کہ ہم کوئی ایسی طاقت نہیں جو 5ہزار میل دور کہیں چلے جائیں گے، یہ ہمارا گھر ہے جسے اپنے انداز سے چلائیں گے، جسے یہ غلط فہمی ہے کہ ایسی قبیح حرکتوں سے ہمارے حوصلے پست ہوجائیں گے یا ہم تھکاوٹ کا شکار ہوجائیں گے، وہ اپنی غلط فہمی دور کرلے، ہم اپنے شہدا کو نہیں بھولیں گے، نہ ہی آگے شہادت دینے سے گریز کریں گے،نگراں وزیراعظم نے کہاکہ ہم اپنا ٹیکس جمع کرکے اپنی فوج پر خرچ کرتے ہیں اور اپنا نظام چلا رہے ہیں، ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ کسی خیرات پر نہیں لڑ رہے، یہ ہماری جیبوں سے نکلا پیسہ ہے جو سیکیورٹی فورسز پر خرچ ہوتا ہے، جو لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم جوانوں کی خدمات کے بدلے انہیں تنخواہ دے رہے ہیں، وہ اپنی غلط فہمی دور کرلیں،انہوں نے کہا کہ فوجی جوانوں کی خدمات کے بدلے ہم انہیں تنخواہیں نہیں احترام دیتے ہیں، عزت و احترام ان کی تنخواہ ہے، وہ کم یا زیادہ ہوسکتی ہے، تنخواہ تو ان کی ضروریات پوری کرنے کیلیے ہے، جو ہم پوری کریں گے، لیکن قوم ان کو جو تنخواہ دے رہی ہے وہ عزت و احترام کی تنخواہ ہے جو ہم دیتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کچھ وقت تک لڑسکتے ہیں لیکن طویل عرصے تک ان میں یہ لڑائی لڑنے کی سکت نہیں، یہ غلط اندازہ لگارہے ہیں کہ ان کا واسطہ کس سے پڑا ہے، ہم خودکش حملہ آوروں سے نہیں ڈرتے، علما سے پوچھتا ہوں کسی نبی نے خودکش حملے کی تعلیم دی ہے، ان گمراہوں کے خلاف لڑتے رہیں گے، اگر یہ رجوع کریں گے تو اللہ انہیں راہ ہدایت پر لے آئے وگرنہ وہ ہدایت پر نہیں آئے تو قانون اور اپنے عزمِ حق کے تحت لڑتے رہیں گے،انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ دہشت گردوں کو خوش فہمی ہے کسی طاقت کے یہاں سے چلے جانے سے انہیں استقامت ملی ہے، تو اس استقامت میں ہم بہت جلد تبدیلی لے آئیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

التقى مؤذني المسجد النبوي واستمع لارائهم واك...

التقى مؤذني المسجد النبوي واستمع لارائهم واكد على مكانتهم الدينية ..السديس : عظموا قيم الاعتدال وعمقوا الأثر الإيجابي الديني عالميًا
فرعي .. مستقل
خطط استراتيجية لتعظيم دور المؤذنين وتعضيد رسالة الشؤون الدينية الوسطية في العالم

  • اكد رئيس الشؤون الدينية للمسجد الحرام والمسجد النبوي الشيخ الدكتور عبدالرحمن السديس، على اهمية تعظيم دور مؤذني وكالة الشؤون الدينية بالمسجد النبوي وابراز مكانتهم الدينية .
    - واوضح رئيس الشؤون الدينية في اول لقاء مع مؤذني بالمسجد النبوي ان رئاسة الشؤون الدينية تعكف لإعداد خطط استراتيجية مستقبلية دينية نوعية لتعزيز دور المؤذنين لبث رسالة الحرمين الدينية الوسطية في العالم مسديا الشكر لولاة الأمر الميامين على مايلقاه مؤذني وكالة الشؤون الدينية في المسجد النبوي من العناية والاهتمام والرعاية الكريمة.
    - وخاطب رئيس الشؤون الدينية مؤذني المسجد النبوى قائلا " عظموا قيم الاعتدال والتسامح والتعايش وعضدوا الرحلة الإيمانية للقاصدين واثروا تجربة القاصدين وعمقوا الأثر الإيجابي الديني عالميًا والعمل على المشتركات الإسلامية والإنسانية.
    - وتحدث رئيس الشؤون الدينية عن ما جعله الله من مكانة عالية ومنزلة كريمة لمؤذن المسجد النبوي الشريف والاصطفاء بالأذان به مؤكدا ان قرار مجلس الوزراء لنقل اختصاصات ومهمات وأعمال الإشراف على شؤون الأئمة والمؤذنين الحرمين لرئاسة الشؤون الدينية يجسد الاهتمام الكبير من القيادة الرشيدة لمهام الائمة والمؤذنين ودورهم المحوري في بث
  • رسالة الاسلام المعتدل للعالم ..

 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

 

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین وسطی امریکی پارلیمنٹ کے ساتھ دوستانہ تعا...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین، تائیوان کے نام نہاد قانون ساز یوآن کی مستقل مبصر کی حیثیت کو ختم کرنے اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کو مستقل مبصر کے طور پر قبول کرنے کے لئے وسطی امریکی پارلیمنٹ کی قرارداد کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس کو سراہتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وانگ وین بن نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہا کہ اس سے ایک بار پھر ظاہر ہوتا ہے کہ ایک چین کا اصول وقت کے ناقابل تسخیر رجحان کی نمائندگی کرتا ہے اور اسے عوام کی زبردست حمایت حاصل ہے۔

وانگ نے مزید کہا کہ چین ایک چین کے اصول کی بنیاد پر وسطی امریکی پارلیمنٹ کے ساتھ دوستانہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

 
۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین وسطی امریکی پارلیمنٹ کے ساتھ دوستانہ تعا...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین، تائیوان کے نام نہاد قانون ساز یوآن کی مستقل مبصر کی حیثیت کو ختم کرنے اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کو مستقل مبصر کے طور پر قبول کرنے کے لئے وسطی امریکی پارلیمنٹ کی قرارداد کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس کو سراہتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وانگ وین بن نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہا کہ اس سے ایک بار پھر ظاہر ہوتا ہے کہ ایک چین کا اصول وقت کے ناقابل تسخیر رجحان کی نمائندگی کرتا ہے اور اسے عوام کی زبردست حمایت حاصل ہے۔

وانگ نے مزید کہا کہ چین ایک چین کے اصول کی بنیاد پر وسطی امریکی پارلیمنٹ کے ساتھ دوستانہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

 
۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کی صاف توانائ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور آپریٹرز میں سے ایک چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن (سی این این سی) کے  2018 میں ملک کے نیوکلیئر پاور پلانٹ بلڈر کے ساتھ انضمام کے بعد سے صاف توانائی کے ذرائع سے بجلی کی مجموعی پیداوار 863.1 ارب کلو واٹ  تک پہنچ گئی ہے۔

چائنہ نیوکلیئر انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن کارپوریشن کو 31 جنوری 2018 کو سی این این سی میں ضم کردیا گیا تھا۔

سی این این سی نے کہا کہ اس کی صاف توانائی کی پیداوار ، جس کے نتیجے میں کوئلے کی کھپت میں 26 کروڑ 20 لاکھ ٹن کی کمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 68 کروڑ 80 لاکھ ٹن کی کمی واقع ہوئی ، 2.26 ارب درخت لگانے اور 18 لاکھ 80 ہزار ہیکٹر رقبے پر جنگلات لگانے کے مساوی ماحولیاتی فوائد کا حامل ہے۔

 سی این این سی اب تک 25 آپریشنل نیوکلیئر پاور یونٹس میں کام کرتا ہے اور کنٹرولنگ حصص رکھتا ہے  جس کی مشترکہ صلاحیت 2 کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار کلو واٹس ہے۔

کمپنی کے پاس اس وقت 15 منظور شدہ نیوکلیئر پاور یونٹس زیر تعمیر ہیں جن کی متوقع گنجائش 1 کروڑ 62 لاکھ 50 ہزار کلوواٹس ہے۔

2022میں ان پاور یونٹس نے 185.81 ارب کلو واٹ بجلی پیدا کی جو ملک کی مجموعی  جوہری توانائی کی پیداوار کا 44.48 فیصد ہے۔

 
۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ڈسپلے پینلز کی پیداواری مالیت360 ارب ی...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ڈسپلے پینلز کی پیداواری مالیت 2022 میں 3 کھرب 60 ارب یوآن (تقریباً 50 ارب امریکی ڈالرز) سے تجاوز کر گئی جو عالمی مجموعی رقم کا 48 فیصد ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) کے ایک عہدیدار یانگ شوڈونگ نے کہا کہ طلب کی کمی سے متاثر ہونے کے باوجود  چین کی نئی ڈسپلے صنعت نے مضبوط لچک اور پر اثر مزاحمت کا مظاہرہ کیا ہے۔

یانگ نے ڈسپلے صنعت  پر 2023 کی عالمی کانفرنس سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 2022 میں  پوری ڈسپلے صنعت کی پیداوار 490 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی  جو مجموعی عالمی پیداوار کا 36 فیصد ہے۔

یانگ نے کہا کہ ایم آئی آئی ٹی نئی ڈسپلے صنعت  میں جدت سازی کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے مالی مدد کو بحال کرے گا ، اسے ڈیجیٹل معیشت کے ایک کلیدی شعبے کے طور پر بیان کرے گا  اور یہ عوامی خدمات کی حمایت کو بھی مضبوط بنائے گا۔

ڈسپلے صنعت  پر 2023 کی عالمی کانفرنس 7 سے 8 ستمبر تک چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں ہوگی۔

 
۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا انسانیت کے مشترکہ مستقبل پر مبنی...

جوہانسبرگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کے تصور کو حقیقت میں بدلنے کے اقدامات پر زور دیا ہے۔

چینی صدر نے ان خیالات کا اظہار برکس بزنس فورم 2023 میں ایک تقریر میں کیا جو چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے پڑھ کر سنائی۔

صدر شی  نے خطرات اور چیلنجز پر قابو پانے، مشترکہ طور پر ایک بہتر دنیا کی تعمیر میں یکجہتی اور تعاون میں اضافے کے موضوع پر اپنی تقریر میں متنبہ کیا کہ اس وقت دنیا، ہمارے دور اور تاریخ میں ایسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئیں تھیں جس سے انسانی معاشرہ ایک نازک موڑ پر آرہا ہے۔

صدر شی نے پوچھا " کیا ہمیں تعاون اور انضمام کو آگے بڑھانا چاہیے یا صرف تقسیم اور محاذ آرائی کے سامنے جھک جانا چاہیے؟ کیا ہمیں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے ملکر کام کرنا چاہیے یا پھر ایک نئی سرد جنگ کی کھائی میں چلے جانا چاہیے ؟ کیا ہمیں خوشحالی، کشادگی اور جامع پن کو اپنانا چاہیے، یا تسلط پسندانہ سوچ اور غنڈہ گردی کو اجازت دیدیں کہ وہ ہمیں دبا ؤ کا شکار کریں ؟ کیا ہمیں تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے ذریعے باہمی اعتماد کو گہرا کرنا چاہیے، یا اندھے ضمیر کو تکبر اور تعصب کی اجازت دینی چاہیے؟"

انہوں نے کہا کہ تاریخ کے رخ کا تعین ہمارے انتخاب سے ہوگا۔

چینی صدر نے کہا کہ آج ہماری دنیا ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرہ بن چکی ہے جس کے بڑے حصے میں ہماری بقا ہے۔ مختلف ممالک کے لوگ جس چیز کے منتظر ہیں وہ یقینی طور پر ایک نئی سرد جنگ یا ایک چھوٹا خصوصی بلاک نہیں ہے۔لوگ ایک کھلی، جامع، صاف ستھری اور خوبصورت دنیا چاہتے ہیں جس میں پائیدار امن، عالمگیر سلامتی اور مشترکہ خوشحالی ہو۔

چینی صدر نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ دنیا، تاریخ اور ہمارے مجموعی مفادات بارے درست خیالات کو برقرار رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کے لئے ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ استقامت، سخت محنت اور بڑی قربانیوں سے بہت سی ابھرتی ہوئی مارکیٹیں اور ترقی پذیر ممالک آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اورہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اس کا مقصد اپنی عوام کو بہتر زندگی فراہم کرنا ہے۔

 

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا انسانیت کے مشترکہ مستقبل پر مبنی...

جوہانسبرگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کے تصور کو حقیقت میں بدلنے کے اقدامات پر زور دیا ہے۔

چینی صدر نے ان خیالات کا اظہار برکس بزنس فورم 2023 میں ایک تقریر میں کیا جو چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے پڑھ کر سنائی۔

صدر شی  نے خطرات اور چیلنجز پر قابو پانے، مشترکہ طور پر ایک بہتر دنیا کی تعمیر میں یکجہتی اور تعاون میں اضافے کے موضوع پر اپنی تقریر میں متنبہ کیا کہ اس وقت دنیا، ہمارے دور اور تاریخ میں ایسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئیں تھیں جس سے انسانی معاشرہ ایک نازک موڑ پر آرہا ہے۔

صدر شی نے پوچھا " کیا ہمیں تعاون اور انضمام کو آگے بڑھانا چاہیے یا صرف تقسیم اور محاذ آرائی کے سامنے جھک جانا چاہیے؟ کیا ہمیں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے ملکر کام کرنا چاہیے یا پھر ایک نئی سرد جنگ کی کھائی میں چلے جانا چاہیے ؟ کیا ہمیں خوشحالی، کشادگی اور جامع پن کو اپنانا چاہیے، یا تسلط پسندانہ سوچ اور غنڈہ گردی کو اجازت دیدیں کہ وہ ہمیں دبا ؤ کا شکار کریں ؟ کیا ہمیں تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے ذریعے باہمی اعتماد کو گہرا کرنا چاہیے، یا اندھے ضمیر کو تکبر اور تعصب کی اجازت دینی چاہیے؟"

انہوں نے کہا کہ تاریخ کے رخ کا تعین ہمارے انتخاب سے ہوگا۔

چینی صدر نے کہا کہ آج ہماری دنیا ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرہ بن چکی ہے جس کے بڑے حصے میں ہماری بقا ہے۔ مختلف ممالک کے لوگ جس چیز کے منتظر ہیں وہ یقینی طور پر ایک نئی سرد جنگ یا ایک چھوٹا خصوصی بلاک نہیں ہے۔لوگ ایک کھلی، جامع، صاف ستھری اور خوبصورت دنیا چاہتے ہیں جس میں پائیدار امن، عالمگیر سلامتی اور مشترکہ خوشحالی ہو۔

چینی صدر نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ دنیا، تاریخ اور ہمارے مجموعی مفادات بارے درست خیالات کو برقرار رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کے لئے ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ استقامت، سخت محنت اور بڑی قربانیوں سے بہت سی ابھرتی ہوئی مارکیٹیں اور ترقی پذیر ممالک آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اورہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اس کا مقصد اپنی عوام کو بہتر زندگی فراہم کرنا ہے۔

 

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،افریقہ تجارت میں جنوری سے جولائی کے دور...

بیجنگ (شِںہوا) چین کی افریقہ کے ساتھ تجارت میں رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران مستحکم اضافہ ہوا ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے جولائی کے دوران چین اور افریقہ کے درمیان تجارت گزشتہ برس کی نسبت 7.4 فیصد اضافے سے 11.4 کھرب یوآن (تقریباً 158.36 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔

چین گزشتہ ایک دہائی سے افریقہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے۔ کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں باہمی تجارت 18.7 کھرب یوآن رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 14.8 فیصد زائد ہے ۔

 

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،افریقہ تجارت میں جنوری سے جولائی کے دور...

بیجنگ (شِںہوا) چین کی افریقہ کے ساتھ تجارت میں رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران مستحکم اضافہ ہوا ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے جولائی کے دوران چین اور افریقہ کے درمیان تجارت گزشتہ برس کی نسبت 7.4 فیصد اضافے سے 11.4 کھرب یوآن (تقریباً 158.36 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔

چین گزشتہ ایک دہائی سے افریقہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے۔ کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں باہمی تجارت 18.7 کھرب یوآن رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 14.8 فیصد زائد ہے ۔

 

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز جیننگ فیکٹریوں میں کپا...

سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز جیننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد و ترسیل سے متعلق ریکارڈ مرتب کریں تاکہ درست ڈیٹا کی مدد سے کپاس کی پیداوار کا صحیح تخمینہ حاصل ہو سکے اور اس کی روشنی میں آئندہ فصل کے لئے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی جاسکے۔انھوں نے مزید کہا کہ کپاس کی فصل کی بہتر نگہداشت کے لئے ترجیحاً اقدامات کئے جا ئیں ۔اس ضمن میں فیلڈ انسپکشن کو بڑھایا جائے اور رپورٹ ہونے والے ہاٹ سپاٹ ائیریا میں جدید کیمسٹری کی حامل زرعی زہروں کا سپرے کروایا جا ئے۔ وہ آج کپاس کی موجودہ صورتحال کی مانیٹرنگ کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب محمد شبیر احمد خان،کنسلٹنٹ شعبہ زراعت توسیع ڈاکٹر انجم علی،ڈاکٹر اشتیاق حسن و دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ پنجاب رانا فقیر احمداور تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز زراعت توسیع نے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری زراعت پنجاب کو بتایا گیا کہ صوبہ میں کپاس کی مجموعی صورتحال اچھی ہے۔اگیتی کاشتہ فصل کی چنائی کا مرحلہ جاری ہے ۔بعض علاقوں میں سفید مکھی اور گلابی سنڈی کا حملہ مشاہدہ میںآیا ہے مگر وہ نقصان کی معاشی حد سے نیچے ہے تاہم رپورٹ ملنے پر زراعت توسیع اور پیسٹ وارننگ کی ٹیمیں جدید کیمسٹری کی حامل زرعی زہروں کا سپرے کر رہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری زراعت پنجاب کو بتایا گیا کہ ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں اونچے درجہ کا سیلاب ہونے کے باعث نہری بندش کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں تا حال ہیڈ سلیمانکی پر پونے دو لاکھ کیوسک جبکہ ساہیوال ڈویژن میں 1 لاکھ87 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے لیکن ابھی تک کپاس کی فصل محفوظ ہے کیونکہ ابھی سیلاب کی صورتحال کنٹرول میں ہے تاہم نقصان کا اندیشہ موجود ہے۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قبل از وقت فصلات بشمول کپاس کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔اس ضمن میں محکمہ آبپاشی سے مکمل رابطہ رکھا جائے اور سیلاب کی صورتحال کو مانیٹر کیا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ کپاس کی صاف چنائی کے لئے کاشتکاروں کی فنی راہنمائی کی جائے۔کپاس کے پیداواری ہدف کے حصول کے لئے آئندہ45 روز نہایت اہم ہیں ۔زراعت توسیع کے افسران و عملہ کاشتکاروں کے شانہ بشانہ شریک ہوں۔ انھوں نے واضح کیا کہ کپاس کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار ملکی معیشت میں استحکام کا باعث بن سکتی ہے ۔اس لئے کپاس کے پیداواری ہدف کے حصول کے سلسلے میں تمام افسران و عملہ اپنی ڈیوٹی قومی فریضہ سمجھ کر سر انجام دیں۔کپاس کی مہم گزشتہ قریباً4 ماہ سے جاری ہے۔چند روز کی مزید محنت سے ہم اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کو مساوی عالمی حکمرانی کے لئے برکس...

پریٹوریا (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ وہ نئے دور میں برکس کی یکجہتی اور ترقی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے، نتیجہ خیز برکس سربراہ اجلاس کے لئے کام کرنے اور زیادہ منصفانہ و مساوی عالمی حکمرانی کی کوشش میں دیگر برکس رہنماؤں کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں برکس ممالک نے کھلے پن، جامعیت اور باہمی تعاون کے برکس جذبے کی پاسداری کرتے ہوئے مختلف نظاموں، ثقافتوں اور خطوں سے ممالک میں مشترکہ ترقی کی ایک شاندار داستان رقم کی ہے جو جنوب۔ جنوب تعاون میں اہم ترین ہے۔

چینی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ برکس سربراہ اجلاس کے لئے جنوبی افریقہ کی زبردست تیاریوں کو انتہائی سراہتے ہیں۔

چینی صدرنے یہ بات جنوبی افریقہ کے سرکاری دورے میں اپنے جنوبی افریقی ہم منصب سائرل رامفوسا کے ساتھ ایک ملاقات میں کی ۔

چینی صدر 15 ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ چین۔افریقہ رہنماؤں کے مکالے کی رامفوسا کے ساتھ مشترکہ صدارت کریں گے۔

جنوبی افریقہ کے صدر رامفوسا نے کہا کہ آج دنیا کو جغرافیائی اور توانائی بحران سمیت متعدد سنگین اور پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ سمیت عالمی جنوبی ممالک چین کے ساتھ یکجہتی اور تعاون میں استحکام کی امید رکھتے ہیں تاکہ ملکر مسائل سے بہتر انداز سے نمٹ سکیں اور زیادہ مساوی، منصفانہ اور معقول بین الاقوامی نظام کا قیام فرغ پاسکے۔

انہوں نے کامیاب برکس سربراہ اجلاس کی میزبانی میں جنوبی افریقہ سے تعاون کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کثیرالجہتی کا مضبوطی سے دفاع کرنے، عالمی حکمرانی نظام میں اصلاحات کے فروغ اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ میں برکس ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

چین اور جنوبی افریقہ کے صدور کے درمیان بات چیت کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق اس بات پر متفق ہیں کہ برکس تعاون زیادہ نمائندہ اور مساوی عالمی حکمرانی نظام کے حصول اور زیادہ جامع عالمی اقتصادی ترقی آگے بڑھانے کےلئے ضروری ہے۔

اعلامیہ کے مطابق فریقین تعاون کے تینوں ستونوں میں برکس ترقی میں تعاون جاری رکھنے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو وسیع کرنے اور برکس رکنیت میں توسیع میں پیشرفت کے لئے برکس ارکان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر متفق ہیں۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین رواں سال برکس چیئرمین کی حیثیت سے جنوبی افریقہ کی حمایت کرتا ، افریقہ اور عالمی جنوب تک رسائی رکھتا اور 15 ویں برکس سربراہ اجلاس کی کامیابی کے لئے نیک تمنا ئیں رکھتا ہے۔

برکس 5 ابھرتی ہوئی معیشتوں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کا مخفف ہے۔ جنوبی افریقہ نے یکم جنوری 2023 سے برکس کی صدارت سنبھالی ہے۔

 

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کو مساوی عالمی حکمرانی کے لئے برکس...

پریٹوریا (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ وہ نئے دور میں برکس کی یکجہتی اور ترقی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے، نتیجہ خیز برکس سربراہ اجلاس کے لئے کام کرنے اور زیادہ منصفانہ و مساوی عالمی حکمرانی کی کوشش میں دیگر برکس رہنماؤں کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں برکس ممالک نے کھلے پن، جامعیت اور باہمی تعاون کے برکس جذبے کی پاسداری کرتے ہوئے مختلف نظاموں، ثقافتوں اور خطوں سے ممالک میں مشترکہ ترقی کی ایک شاندار داستان رقم کی ہے جو جنوب۔ جنوب تعاون میں اہم ترین ہے۔

چینی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ برکس سربراہ اجلاس کے لئے جنوبی افریقہ کی زبردست تیاریوں کو انتہائی سراہتے ہیں۔

چینی صدرنے یہ بات جنوبی افریقہ کے سرکاری دورے میں اپنے جنوبی افریقی ہم منصب سائرل رامفوسا کے ساتھ ایک ملاقات میں کی ۔

چینی صدر 15 ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ چین۔افریقہ رہنماؤں کے مکالے کی رامفوسا کے ساتھ مشترکہ صدارت کریں گے۔

جنوبی افریقہ کے صدر رامفوسا نے کہا کہ آج دنیا کو جغرافیائی اور توانائی بحران سمیت متعدد سنگین اور پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ سمیت عالمی جنوبی ممالک چین کے ساتھ یکجہتی اور تعاون میں استحکام کی امید رکھتے ہیں تاکہ ملکر مسائل سے بہتر انداز سے نمٹ سکیں اور زیادہ مساوی، منصفانہ اور معقول بین الاقوامی نظام کا قیام فرغ پاسکے۔

انہوں نے کامیاب برکس سربراہ اجلاس کی میزبانی میں جنوبی افریقہ سے تعاون کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کثیرالجہتی کا مضبوطی سے دفاع کرنے، عالمی حکمرانی نظام میں اصلاحات کے فروغ اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ میں برکس ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

چین اور جنوبی افریقہ کے صدور کے درمیان بات چیت کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق اس بات پر متفق ہیں کہ برکس تعاون زیادہ نمائندہ اور مساوی عالمی حکمرانی نظام کے حصول اور زیادہ جامع عالمی اقتصادی ترقی آگے بڑھانے کےلئے ضروری ہے۔

اعلامیہ کے مطابق فریقین تعاون کے تینوں ستونوں میں برکس ترقی میں تعاون جاری رکھنے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو وسیع کرنے اور برکس رکنیت میں توسیع میں پیشرفت کے لئے برکس ارکان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر متفق ہیں۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین رواں سال برکس چیئرمین کی حیثیت سے جنوبی افریقہ کی حمایت کرتا ، افریقہ اور عالمی جنوب تک رسائی رکھتا اور 15 ویں برکس سربراہ اجلاس کی کامیابی کے لئے نیک تمنا ئیں رکھتا ہے۔

برکس 5 ابھرتی ہوئی معیشتوں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کا مخفف ہے۔ جنوبی افریقہ نے یکم جنوری 2023 سے برکس کی صدارت سنبھالی ہے۔

 

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مناسب آبپاشی سے موتیاکے پھول کا سائز دو گنا...

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین فلوریکلچر وہارٹیکلچرنے پھولوں کے کاشتکاروں کوموتیاکی بہتر پیداوار حاصل کرنیکے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے، موتیاکو پھولوں میں نہایت اہم مقام حاصل ہے اور یہ ایک سدا بہار جھاڑی نما پودے پر پیداہوتاہے لہٰذا اگر اسے پانی کی مناسب مقدار فراہم کی جائے تو اس کی بڑھوتری بھی بہتر ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مناسب آبپاشی سے بہترین خوشبو کے حامل سفید رنگ کے موتیاکے پھول کا سائز بھی دو گنا ہو سکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں ہر سال وسیع پیمانے پر موتیاکے خوشبودار پھولوں سے تیل نکال کر اسے عطربنانے کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ موتیاکو کاشت کے بعد ابتدائی مراحل میں بڑھوتری کیلئے پانی کی کافی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے موسم گرما کی شدت کے باعث اسے پانی کی کمی نہیں آنے دینی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پانی دیتے وقت اگر کھادوں کا متوازن و متناسب استعمال کیاجائے تو موتیاکی مزید بہتر پیداوار کا حصول بھی ممکن ہو سکتاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سورج مکھی کاشت کرکے کم وقت میں زیادہ زر مباد...

پاکستان ہرسال350 ارب روپے سے زائدخوردنی تیل کی در١مد پر خرچ کرتاہے لہٰذا42 فیصد تک تیل کی مقدار کے حامل سورج مکھی کی کاشت کے ذریعے کم وقت میں زیادہ زر مبادلہ بچایا جاسکتا ہے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے مطابق پاکستان ملکی خوردنی تیل کی کل ضرورت کا تقریباً14 فیصد خود پیدا کرتا ہے جبکہ باقی86 فیصد کثیر زرمبادلہ خرچ کرکے در١مد کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہر سال پاکستان کی جانب سے اربوں روپے تیل کی امپورٹ پر خرچ کرنے سے ملکی معیشت پر بہت بڑا بوجھ پڑ رہاہے۔انہوں نے بتایا کہ روغن دار اجناس میں سورج مکھی کی فصل کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ سورج مکھی کے بیجوں میں تیل کی مقدار 42 فیصد تک ہوتی ہے اور ا س میں 24 فیصد لحمیات بھی پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تیل انسانی صحت کیلئے عام طور پر اور دل کے مریضوں کیلئے خاص طور پر مفید ہے نیزسورج مکھی کا تیل عام کولہو سے نکال کر گھر میں صاف کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سورج مکھی کم دورانیہ کی فصل اور 110 سے 130 دن کے مختصر عرصہ میں پک کر تیار ہوجاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سورج مکھی کی سال میں دو فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرخ مرچ کے کاشتکار مرچوں کی چنائی بروقت مکمل...

محکمہ زراعت نے مرچ کے کاشتکاروں کو مرچوں کی چنائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سرخ مرچ کے کاشتکار بہترپیداوارکے حصول کے لئے مرچوں کی چنائی بروقت مکمل کرلیں۔ انہوں نے بتایا کہ چنائی کا عمل اس وقت شروع کیاجائے جب مرچ اچھی طرح پک چکی ہو اور اس کا رنگ بھی مکمل طورپر سرخ ہوچکاہو۔انہوں نے بتایا کہ چنائی صبح یاشام کے ٹھنڈے اوقات میں کرنی چاہیے تاکہ پودے ٹوٹنے کا احتمال نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ مرچ کی چنائی ہفتہ عشرہ کے وقفے سے کرنے کے بعد مرچوں کو اکٹھاڈھیرکی صورت میں رکھنے کی بجائے خشک اور صاف چنائی پر اسے احتیاط سے بکھیر دیناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار چنائی کے بعد کمز وراور بیماری سے متاثرہ مرچوں کو الگ کردیں نیزمرچوں کو بارش یا آندھی سے بچانے کیلئے بھی ضروری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ بہتر پیداوار کے ذریعے کاشتکاروں کو مالی منفعت حاصل ہوسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آری کی کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی...

ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادنے کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کر نے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ باغبان ترشاوہ پھلوں کی برداشت کا عمل بروقت شروع کردیں۔محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت کے بعد ایک کلو یوریا، ایک کلو ڈی اے پی، ایک کلو پوٹاش فی پود ا ڈالنی چاہیے اور تنے سے پودے کے پھیلاؤ کے برابر دائرہ میں کھاد ڈالنے کے علاوہ نئے پودے لگانے کیلئے 3مربع فٹ کے گڑھے کھودے جائیں اور انہیں دو ہفتوں کیلئے کھلا چھوڑ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پودے لگانے سے پہلے گڑھوں میں گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالنے سے پودوں کی افزائش میں زبردست بڑھوتری ہو سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاشتکار سفید مکھی کی بر وقت تدارکیاقدامات کو...

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن محکمہ زراعت فیصل آباد چوہدری اسرار احمد نے کہا کہ مسلسل ایک ہی قسم کے زہر کے استعمال سے سفید مکھی کی قوت مدافعت میں اضافہ ہو نے لگا ہے جبکہ سفید مکھی کے پھیلاؤ میں جڑی بوٹیاں محفوظ پناہ گاہیں ثابت ہوتی ہیں لہٰذاکاشتکار بر وقت حفاظتی و تدارکی اقدامات یقینی بنائیں۔انہوں نیکہا کہ کپا س کی فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں میں رس چو سنے والے کیڑے کُتر کر کھانے والے کیڑوں کی نسبت زیا دہ نقصان دہ ہیں کیو نکہ رس چوسنے والے کیڑے کپا س کی فصل سے ابتدا ہی سے پتو ں کا رس چو س کر پو دوں کو کمز ور کر نا شر وع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رس چو سنے وا لے کیڑ وں میں معا شی نقصان کے لحاظ سے سفید مکھی سب سے زیا دہ نقصان پہنچاتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سفید مکھی کے کپا س کے علا وہ تقریباً 500 سے زائد متبا دل خو را کی پو دے ہیں جن پر یہ کپاس کی فصل نہ ہو نے کی صو رت میں بھی سال بھر اپنا دو ران زندگی جا ری رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپا س کی فصل کو سفید مکھی کے با لغ اور بچے دونو ں ہی رس چو س کر نقصان پہنچاتے ہیں کیونکہ رس چو سنے کے عمل کے دوران، با لغ اور بچے اپنے جسم سے میٹھا لیس دار ما دہ خا رج کر تے ہیں جس پر بعد میں سیا ہ رنگ کی اُلّی لگ جا تی ہے جس سے ضیا ئی تالیف کا عمل متاثر ہو تا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پو دے کی بڑھوتری رک جا تی ہے اور پیدا وار بھی شدید متا ثر ہو تی ہے اس لئے اگر سفید مکھی کی منا سب اور بر وقت روک تھام نہ کی جا ئے تو کپا س کی فصل میں اس کی کا لو نی بن جا تی ہے اور کا لو نی بننے کے بعد اس کا تدارک مشکل ہو جا تا ہے۔انہوں نے کہا کہ سفید مکھی کے پھیلا ؤ میں جڑی بو ٹیا ں بھی اہم کر دا ر ادا کر تی ہیں کیو نکہ جڑی بو ٹیا ں نہ صر ف سفید مکھی کو محفو ظ پنا ہ گا ہ مہیا کر تی ہیں بلکہ یہ سفید مکھی کی خو راک کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جڑی بو ٹیو ں کا بر وقت تدا رک نہ ہونا بھی سفید مکھی کے شدید حملہ کی بنیا دی وجہ ہے جبکہ سفید مکھی کے پھیلا ؤ کی دوسری اہم وجہ غیر سفا رش کر دہ، غیر معیاری اور بار بار ایک ہی گر وپ سے تعلق رکھنے والی زرعی زہروں کا بے دریغ استعمال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل ایک ہی قسم کی زہر یں سپر ے کر نے سے سفید مکھی میں ان زہر وں کے خلا ف قو ت مدا فعت آجانے کی وجہ سے بھی سفید مکھی کا مؤ ثرتدارک ممکن نہیں رہتا لہٰذاکاشتکاروں کوماہرین زراعت کی مشاورت سے بدل بدل کر زہروں کا سپرے کرنا چاہیے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاشتکاروں کواچھی طرح پک جانے اور رنگ مکمل طو...

محکمہ زراعت نے مرچ کے کاشتکاروں کو مرچوں کی چنائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ مقررہ وقت پر چنائی نہ کرنے کے عمل سے فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتاہے اسلئے اس ضمن میں کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیاجائے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ چنائی کا عمل اس وقت شروع کیاجائے جب مرچ اچھی طرح پک چکی ہو اور اس کا رنگ بھی مکمل طور پر سرخ ہو چکاہو۔انہوں نے کہاکہ چنائی صبح یا شام کے ٹھنڈے اوقات میں کرنی چاہیے تاکہ پودے ٹوٹنے کا احتمال نہ رہے۔ انہوں نے کہاکہ مرچ کی چنائی ہفتہ عشرہ کے وقفے سے کرنے کے بعد مرچوں کو اکٹھا ڈھیر کی صورت میں رکھنے کی بجائے خشک اور صاف چٹائی پر اسے احتیاط سے بکھیر دیناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار چنائی کے بعد کمزور اور بیماری سے متاثرہ مرچوں کو الگ کر دیں نیز مرچوں کو بارش یا آندھی سے بچانے کیلئے بھی ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ بہتر پیداوار کے ذریعے کاشتکاروں کو مالی منفعت حاصل ہوسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد،کاشتکاروں کو باسمتی اقسام میں نائٹ...

ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے ترجمان نے کہا ہے کہ چاول کی باسمتی اقسام 65 من فی ایکڑ تک پیداواری صلاحیت کی حامل ہیں اس لیے کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کے لیے باسمتی اقسام میں نائٹروجنی کھاد کی آخری قسط لاب کی منتقلی کے 50 دن کے اندر ڈال دیں۔انہوں نے کہا کہ بار بار چاول کی کاشت والے کھیتوں میں زنک و بوران کی شدید کمی نوٹ کی گئی ہے لہٰذا ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ایسے کھیتوں میں زنک سلفیٹ کے ساتھ ساتھ نائٹروجن یا فاسفورس بھی ڈالنے کامشورہ دیاہے۔انہوں نے کہا کہ دھان میں سلفر کوٹڈ یوریا یا مونیم سلفیٹ کھادیں ڈالنے کا فائدہ زیادہ ہوتا ہے اور پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جن کھیتوں میں زنک کی کمی ہو جاتی ہے وہاں دھان کے پودوں کی جڑیں چھوٹی رہ جاتی ہیں نیزپنیری کی منتقلی کے ایک ماہ کے اندر نچلے پتوں پر زنک آلود نشان پڑ جاتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ زنک کی کمی کی وجہ سے پودوں کو دوسرے خوراکی اجزاکے حصول میں دشواری پیش آتی ہے اور فصل کی بڑھوتری رک جاتی ہے جس کے نتیجہ میں دھان کی پیداوار متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر نرسری میں زنک سلفیٹ کھاد کا استعمال نہ کیا گیا ہو توپنیری منتقلی کے 2سے3ہفتے کے اندر 33فیصد طاقت والا زنک سلفیٹ 5تا10کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سالوں میں دھان کی کاشت کے اکثر علاقوں میں بوران کی کمی بھی مشاہدہ میں آئی ہے اس لیے کاشتکار بوران کی کمی کی صورت میں 1سے2کلو گرام بورک ایسڈ فی ایکڑ ڈالیں۔انہوں نے کہاکہ دھان کی پنیری کی منتقلی کے ایک ماہ بعد دھان کے کھیت سے پانی خشک کرکے زمین میں آکسیجن کا گزر آسان کر دیا جائے تو زنک اور بوران کی معمولی کمی کا از خود تدارک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دھان کی فصل میں پہلے 40دن تک 2سے 3 انچ پانی کھڑا رکھنے سے فصل زیادہ جھاڑ بناتی ہے اسی طرح اگر پانی 3انچ سے زیادہ کھڑا رہے توفصل کم شگوفے بتاتی ہے اور پیداوار میں کمی ہو جاتی ہے اس لیے نرسری منتقل کرنے کے 40دن بعد پانی کی مقدار کم کردی جائے اور کھیت کو وتر آنے دیاجائے تاکہ اچھی پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد،کاشتکاروں کو مشروم کی کاشت کے لیے...

محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مشروم کی کاشت کے لیے محکمانہ سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادکے ڈپٹی ڈائریکٹرچوہدری خالد محمودنے کہا ہے کہ کھمبی کو عرف عام میں مشروم بھی کہاجاتاہے، کاشتکار صدف نما کھمبی، بٹن یا یورپی کھمبی، چینی کھمبی، شاہ بلوط کی کھمبی سمیت دیگر اقسام کاشت کر کے بھاری منافع حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبی یا مشروم میں لحمیات کی مقدار 21.7 سے لے کر 40.8 فیصد تک ہوتی ہے، کھمبی جہاں وٹامنز کا اہم ترین ذریعہ ہے وہیں اس کااستعمال شوگر، دل کے مریضوں کے لیے مثالی غذا اور موٹاپے کاشکار افراد کے لیے بہترین علاج بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھمبی کو پلاٹس، کھیتوں کے علاوہ کمروں، شیلفوں یا پولی تھین کے تھیلوں میں بھی کاشت کیاجا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چاول کی پرالی یا گندم کے بھوسہ پر بھی کھمبی کی کاشت کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار کھمبی کی کامیاب کاشت اور بہتر پیداوار کے لیے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال جولائی کے دوران ادویات کی برآم...

رواں مالی سال (2023ـ24) کے پہلے مہینے کے دوران ادویات کی برآمد میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.87 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک نے جولائی 2023 کے دوران 26.205 ملین ڈالر کی ادویات برآمد کیں جو کہ جولائی 2022 کے دوران 24.069 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 8.87 فیصد کی نمو ظاہر کرتی ہیں۔مقدار کے لحاظ سے فارماسیوٹیکل سامان کی برآمد بھی 2,098 میٹرک ٹن سے 144.27 فیصد بڑھ کر 5,125 میٹرک ٹن ہوگئی۔دریں اثنا ماہانہ بنیاد پر جون 2023 میں 21.914 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے جولائی 2023 کے دوران دواسازی کی برآمدات میں 19.58 فیصد اضافہ ہوا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جولائی 2022 کی برآمدات کے مقابلے جولائی 2023 میں ملک کی تجارتی اشیاء کی مجموعی برآمدات میں 8.09 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔اس ماہ کے دوران برآمدات 2,068 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ جولائی میں 2,250 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات تھیں۔رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارہ گزشتہ جولائی میں 2.371 ملین امریکی ڈالر کے خسارے سے 40.06 فیصد کم ہو کر جولائی 2023 میں 1.637 ملین امریکی ڈالر رہ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لکی مروت ، میلے میں دو گروپوں میں تصادم کے ن...

لکی مروت کے میلے میں رقم کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، جھگڑے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق لکی مروت میں ایک میلے میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ لڑائی رقم کے لین دین کے تنازع پر ہوئی، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے واقعے کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بشری بی بی کی اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی...

سابق خاتون اول بشری بی بی نے اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی،بشری بی بی کی اپنے شوہر سے ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی، ملاقات کے بعد سابق خاتون اول بشری بی بی واپس روانہ ہو گئیں،ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے جمعرات کو ان کے وکلا کی ملاقات ہونے کا بھی امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

داسوپراجیکٹ کے لئے زمین کے حصول کا دیرینہ مس...

چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی نے کہا ہے کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تعمیراتی کام میں مزید تیزی آئے گی، کیونکہ پراجیکٹ کے لئے زمین کے حصول کا دیرینہ مسئلہ تقریبا حل کیا جا چکاہے،داسوہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دورے کے موقع پرچیئرمین واپڈا نے کہا کہ زمین کا حصول پراجیکٹ کی تیز تر تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ تھا اور اِس مسئلے کے حل میں پراجیکٹ حکام کی کوششوں کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کا تعاون قابلِ تعریف ہے،چیئرمین واپڈا نے منصوبے کے سٹارٹر ڈیم اور زیر زمین پاور ہائوس کا تفصیلی دورہ کیا، جنرل منیجر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے علاوہ کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے پراجیکٹ منیجرزبھی اِس موقع پر موجود تھے،بریفنگ کے دوران چیئرمین کو بتایا گیاکہ اِس سال ہائی فلو سیزن کے دوران منصوبے کا ریور ڈائی ورشن سسٹم تسلی بخش طور پر کام کر رہا ہے، ایک اعشاریہ 3کلو میٹر طویل لیفٹ بنک فلشنگ ٹنل کو بھی گزشتہ ہفتہ عارضی طور پر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے، تاکہ مین ڈیم سائٹ کو بائی پاس کیا جاسکے اورمین ڈیم کے بائیں کنارے کی کھدائی کی جاسکے،بریفنگ میں بتایا گیا کہ اِن ٹیک، پاور ہائوس،ٹیل ریس ٹنل،سرچ چیمبر اور ٹرانسفارمرز ہال کے لئے کھدائی کا عمل جاری ہے ، 4ہزار 320میگاواٹ پیداوار ی صلاحیت کے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا ، دو ہزار 160میگاواٹ کے زیر تعمیر پہلے مرحلے سے 2026 میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی،بریفنگ کے دوران چیئرمین واپڈا کو بتایا گیا کہ اِس وقت منصوبے کی 10سائٹس پر بیک وقت تعمیراتی کام جاری ہے ، اِن سائٹس میں مستقل پل، ڈائی ورشن ٹنل، ڈیم کے دائیں اور بائیں کناروں پر کھدائی اور لو لیول آئوٹ لٹ (Lowlevel outlet)قابلِ ذکر ہیں،چیئرمین نے پراجیکٹ حکام کو ہدایت کی کہ شیڈول کے مطابق دریا کا رخ موڑنے کا عمل رواں سال نومبر میں مکمل کیا جائے،قبل ازیں چیئرمین واپڈا نے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا اور منصوبے کی مختلف سائٹس پر تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا،دیا مر بھاشا ڈیم کی تکمیل 2027-28 میں شیڈول ہے، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 8اعشاریہ ایک ملین ایکڑ فٹ ہے جس سے 12لاکھ 30ہزار ایکڑ اضافی اراضی زیر کاشت آئے گی، جبکہ پراجیکٹ سے 4ہزار 500میگاواٹ سستی پن بجلی بھی میسر ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائ...

چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا،چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست ایڈوکیٹ لطیف کھوسہ کی وساطت سے دائر کی گئی، سپریم کورٹ میں درخواست آرٹیکل 186اے کے تحت دائر کی گئی ہے،سابق وزیراعظم نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو میرے خلاف تمام مقدمات کی شنوائی سے روکا جائے اور میرے تمام مقدمات اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور یا پشاور ہائیکورٹس منتقل کیے جائیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی فیصلہ ہونے تک جسٹس عامر فاروق کو مقدمات کی سماعت سے روکا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جولائی میں ہونیوالی نیب ترامیم مشکوک قرار

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ جولائی میں ہونیوالی نیب ترامیم مشکوک اورعدالتی فیصلوں سے متصادم ہیں،چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کے حکم کے خلاف نیب اپیل پر سماعت ہوئی،نیب پراسیکیوٹر رضوان ستی نے کہا کہ ملزم کو گرفتاری سے پہلے مطلع کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے، نیب ترمیم کا اطلاق ماضی سے کیا گیا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دئیے کہ جاوید لطیف کا مقدمہ انکوائری سٹیج پر تھا، اس وقت گرفتاری نہیں ہو سکتی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 3جولائی 2023کی ترمیم کے بعد دوران انکوائری بھی گرفتاری ہو سکتی ہے جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جولائی میں ہونے والی نیب ترامیم مشکوک ہیں، 3جولائی کو کی گئی نیب ترامیم عدالتی فیصلوں سے متصادم ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ سوال جواب کے لیے بلائے گئے بندے کو جیل میں کیسے ڈالا جا سکتا ہے؟ نیب قانون 2001تک ڈریکونین تھا، نیب قانون میں ریمانڈ کا دورانیہ کم کرنے اور ضمانت دینے کی ترامیم اچھی ہیں،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ نیب قانون کی تشریح عدالتی فیصلوں اور آئین کے تناظر میں ہی ہو سکتی ہے،بعدازاں سپریم کورٹ نے گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کے حکم کیخلاف نیب کی اپیل خارج کر دی اور ریمارکس دئیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم 3جولائی کی ترمیم سے پہلے کا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور،مین ہول میں گرنے سے 2افرادجاں بحق

کاہنہ کے علاقے میں مین ہول میں گرنے سے 2افراد زندگی کی بازی ہار گئے،پولیس کے مطابق رنگ روڈ گجومتہ میں واسا ملازم اشرف مسیح مین ہول کی صفائی کررہا تھا،پولیس کا کہنا تھا کہ اشرف مین ہول میں گرگیا، راہگیر اکرم بھی بچانیکی کوشش میں اندر گرگیا اسی اثنا میں دونوں افراد مین ہول میں ڈوب کردم توڑ گئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمان...

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی،لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھانہ شادمان کو جلانے اور توڑپھوڑ کے کیس کی سماعت کی جس دوران جیل پولیس نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا،عدالت نے کیس پر مختصر سماعت کے بعد اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13روز کی توسیع کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا چیئر لفٹ آپر...

نگران وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ چیئر لفٹ ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر پاک فوج اور ریسکیو اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،اپنے ایک بیان میں محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ چیئر لفٹ ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا، چیئر لفٹ میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، بحفاظت ریسکیو کئے جانے والے تمام افراد کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتا ہوں، پاک فوج اور ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں ریسکیو آپریشن مکمل کیا،نگران وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں مقامی کمیونٹی اور انتظامیہ کا کردار بھی لائق تحسین ہے، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی سربراہی میں انتظامیہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، حکومت کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آٹھ قیمتی انسانی جانیں بچ گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جڑانوالہ واقعے میں ملوث لوگوں کو سزائیں ہوں...

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ جڑانوالہ واقعے میں ملوث لوگوں کو سزائیں ہوں گی،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جڑانوالہ والے واقعات اچانک رونما نہیں ہوتے، اس کی ایک تاریخ ہے،انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم اعتماد کا کلچر ایک دن میں نہ پیدا ہوا ہے نہ ختم ہو گا،بٹگرام کے چیئر لفٹ واقعہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مرتضی سولنگی نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے پیشہ وارانہ انداز میں بہادری سے بچوں کو ریسکیو کیا، مقامی لوگوں نے بھی بہادری کا مظاہرہ کیا اور بچوں کو ریسکیو کر لیا،ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کو مقامی نوجوانوں کی بہادری کا ادراک ہے، انوار الحق کاکڑ مقامی نوجوانوں کی خدمات کا اعتراف کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مونس الٰہی کیخلاف کک بیکس اور گھپلوں کی انکو...

سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کے صاحبزادے مونسی الہی کیخلاف سرکاری ٹھیکوں میں کک بیکس اورگھپلوں کی انکوائری رپورٹ منظرعام پرآگئی، رپورٹ کے مطابق مونس الہی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے فرنٹ مین عظمت حیات اور سیکرٹری سہیل اصغر کے ذریعے ٹھیکوں کی مد میں کک بیکس لیں،رپورٹ کے مطابق مونس الہی نے جولائی2022سے اپنے بینک اکائونٹس میں ملکی وغیرملکی بھاری رقم جمع کرائی، مونس الہی نے جولائی2022کے بعد72ملین روپیسے 384کنال سے زائداراضی خریدی، خریدی گئی اراضی بظاہرکک بیکس اوررشوت کی رقم سے بنائی گئی،رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویزالہی کے وزیراعلی پنجاب بنتے ہی مونس الہی کے اثاثوں میں اضافہ ہوا، مونس الہی نے اپنے والد کے عہدے کاغلط استعمال کیا۔ مونس الہی نے گجرات میں پسندیدہ کنٹریکٹرزکوٹھیکے دلواکررشوت وصول کی۔ مونس الہی کرپشن اورکرپٹ پریکٹسز اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں،یاد رہے کہ سرکاری ٹھیکوں میں کیک بیکس کے کیس میں چوہدری پرویزالہی قومی احتساب بیور (نیب)کی تحویل میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عارفوالا، پاکپتن اور بہاولنگر میں سیلاب سے ت...

عارف والا کے مزید دیہاتوں میں بڑے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ہے، بے قابو سیلابی ریلے سے مزید کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، سیلابی پانی کئی کلو میٹر تک پھیل چکا ہے جبکہ ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں،سڑکیں ٹوٹ جانے کی وجہ سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ ختم ہو گیا، سیلابی پانی سے ہزاروں ایکڑ رقبے پر کاشت فصلیں تباہ و برباد ہو گئیں، ہزاروں لوگ نقل مکانی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں،ادھر پاکپتن میں دریائے ستلج کے سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سیلابی ریلے نے درجنوں بستیاں اجاڑ دیں، سینکڑوں مکانات پانی کی نذر ہو گئے، علاقہ مکینوں کی نقل مکانی جاری ہے ، دریا کے اطراف سیلاب متاثرین کے لیے خیمہ بستیاں آباد کر دی گئی ہیں،نقل مکانی کرکے آنے والے خاندانوں کے لئے 6 خیمہ بستیاں قائم کی گئی ہیں، سیلاب متاثرین کو سہولیات نہ ملنے کیوجہ سے خیمہ بستیاں ویران ہیں، خیمہ بستیاں صرف فوٹو سیشن کے لیے بنائی گئی ہیں،دریائے ستلج میں منچن آباد کی حدود میں بابا فرید پل پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، سیلابی پانی کے بہا ئومیں اضافے سے 150سے زائد آبادیوں کا زمینی رابط منقطع ہو گیا۔ کھیتوں اور گزر گاہوں پر 7 سے 8 فٹ پانی جمع ہو چکا ہے، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے،علاقہ میں ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن جاری ہے،دوسری جانب دریائے ستلج میں بھوکاں پتن کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، 35سال بعد آنے والا پانی کا بڑا ریلہ بہاولنگر کی حدود میں داخل ہو کر بھوکاں پتن کے مقام سے گزر رہا ہے، ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی سطح 155330کیوسک ہے،پانی کے تیز بہا ئوسے حفاضتی بند ٹوٹنے سے چاویکا، ماڑی میاں صاحب، سنتیکا کے متعدد چکوک ڈوب گئے، متاثرہ علاقوں سے رہائشی افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں، مختلف مقامات پر شاہراہیں پانی میں بہہ گئیں، 50 سے زائد آبادیوں کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بٹگرام حادثہ، چیئرلفٹ چلانے کیلئے ضلعی انتظا...

خیبرپختونخوا حکومت نے بٹگرام حادثے کے بعد چئیر لفٹ چلانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا این او سی لازمی قرار دے دیا،خیبر پختونخوا حکومت نے بٹگرام چئیر لفٹ حادثہ کے بعد صوبہ بھر کی چئیر لفٹس کے معائنہ کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیں کہ تمام کمرشل ،ڈومیسٹک اور تفریحی مقامات کی چئیر لفٹس کی فوری چیکنگ کی جائے،صوبائی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دریاں اور ندی نالوں کے اوپر چلنے والی سفری چئیر لفٹس کی چیکنگ کی جائے، تمام لفٹس کے ڈیزائن، گنجائش اور ان میں حفاظتی اقدامات کا بھی معائنہ کیا جائے،خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق چئیر لفٹس چلانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے این او سی لینا لازمی ہو گی،صوبائی حکومت نے تمام اضلاع کے ڈی سیز کو ہدایت کی ہے کہ چئیر لفٹس کے حوالے سے رپورٹ ایک ہفتہ کے اندر جمع کروادی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات کیلئے سیا...

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلیے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں سے حلقہ بندیوں ، انتخابی فہرستوں سے متعلق امور، انتخابی شیڈول اور تاریخ سے متعلق الگ الگ مشاورت کی جائے گی،سیاسی جماعتوں سے الیکشن کمیشن کی ملاقاتیں آئندہ چند روزمیں ہی شروع بھی ہوں جائیں گی، اس حوالے سے تمام بڑی سیاسی جماعتوں سیرابطیکریگا چلد متوقع ہیں،دوسری جانب عام انتخابات میں نتائج کی فوری ترسیل سے متعلق الیکشن کمیشن نے موبائل ایپلی کیشن بنا لی،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جدید نظام کے تحت پریذائیڈنگ آفیسر ریٹرننگ آفیسر کو موبائل ایپ کے ذریعے فوری رزلٹ بھیج سکے گا، ریٹرننگ آفیسر اس سسٹم کے تحت فوری اور ووٹوں کے درست اعدادوشمار کے ساتھ غیر حتمی رزلٹ مرتب کر سکے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں