بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہاہے کہ وہ نام نہاد "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں کے کسی بھی نام یا کسی بھی آڑ میں امریکی دورے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بیان تائیوان علاقے کے ڈپٹی لیڈرلائی چھنگ تی کے براستہ امریکہ پیراگوئے کے دورے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں دیا۔
ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام نے 2 اگست کو اعلان کیا تھا کہ لائی 12 اگست کو پیراگوئے کے صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے اور وہ پیراگوئے جاتے اور واپس آتے ہوئے نیویارک اور سان فرانسسکو میں "ٹرانزٹ" سٹاپ کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ اور تائیوان خطے کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری تعلق اور "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں کے کسی بھی نام سے یا کسی بھی بہانے سے امریکہ کے دورے اور امریکہ کے کسی بھی طرح کے گٹھ جوڑ اور "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں اور ان کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی حمایت کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے شماریاتی حکام کی نگرانی میں جولائی کے آخر میں جولائی کے وسط کے مقابلے میں بیشتر پیداواری اشیا کی قیمتیں زیادہ ریکارڈ کی گئی ہیں۔
قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس) کے مطابق 9 کیٹیگریز میں درجہ بندی کی گئی، اس عرصے میں 50 بڑی اشیا میں سے 39 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، 7 کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 4 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
خاص طور پر جولائی کے وسط کے مقابلے میں جولائی کے آخر میں مائع پیٹرولیم گیس کی قیمت میں 6.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مائع قدرتی گیس کی قیمت میں 3.3 فیصد کمی واقع ہوئی۔
رِبڈ سٹیل سلاخوں کی قیمت میں 1.8 فیصد اور کو کنگ کوئلے کی قیمت میں 6.9 فیصد اضافہ ہوا۔
یہ اعداد و شمار ہر 10 دن بعد جاری کیے جاتے ہیں جو ملک بھر میں 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں تقریباً 2 ہزار ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے سروے پر مبنی ہیں۔
اسلام آباد (شِںہوا) قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے پی ایچ ڈی کرنے والی پلانٹ سائنسز کی طالبہ اقرا قیوم نے اپنی تحقیق میں خشک روایتی چینی ادویات کے پودے کے نمونے کا بغور جائزہ لیا جس کا مقصد پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں واقع اپنے دور افتادہ گاؤں میں حاملہ خواتین کی زندگیاں بہتر بنانا تھا۔
اقرا قیوم نے بچپن سے اپنی والدہ کو ان پر اور ان کے بہن بھائیوں پر معمولی بیماریوں کے علاج میں پاکستانی روایتی ادویات استعمال کرتے دیکھا ہے۔ پلانٹ سائنسز میں ماسٹر ڈگری کے دوران انہوں نے روایتی چینی ادویات کی تعلیم حاصل کی تھی جس کے دوران انہیں احساس ہوا کہ اسے گاؤں کی خواتین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لئے زیادہ سائنسی بنیادوں پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ ان کے علاقے میں حاملہ خواتین کو اچھے ڈاکٹروں تک رسائی حاصل نہیں ہے جس کے سبب ماؤں اور بچوں دونوں میں پیچیدگیاں اور خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔ وہ روایتی چینی ادویات پر تحقیق کرکے اس میں تمیز کرنا چاہتی ہیں کہ کس طرح خواتین روایتی پودوں کو زیادہ مئو ثر طریقے سے استعمال کرسکتی ہیں۔
ان کی حالیہ تحقیق مختلف بیماریوں کے علاج میں استعمال 6 پودوں پر مرکوز ہے جس میں خاص کر نوجوان لڑکیوں اور حاملہ خواتین میں بیکٹیریا انفیکشن کےعلاج پر زور دیا گیا ہے جو کہ ان کے گاؤں میں صحت کے عام مسائل ہیں۔
اقرا کا کام روایتی چینی ادویات شعبے کے سینکڑوں طلباء کی جانب سے وسیع تحقیق کی صرف ایک مثال ہے۔ وہ پختہ یقین رکھتی ہیں کہ روایتی چینی ادویات ، پاکستان میں صحت عامہ کا شعبہ نمایاں طور پر بہتر بنا تے ہوئے کم مضراثرات کے ساتھ ایک سستا حل پیش کرسکتی ہیں۔
چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں واقع چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کےماتحت چھنگ دو انسٹی ٹیوٹ آف بائیولوجی کے سابق طالب علم پروفیسر مشتاق احمد نے مرگی کے علاج کے لیے پیونی میڈیسنل پلانٹ کا استعمال کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ ایک روایتی چینی دوا تیار کی۔ اب وہ اپنے کلینیکل ٹرائلز اور پیداوار کے لئے مقامی دوا ساز کمپنیوں کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔
مشتاق احمد نے بتایا کہ جیسے جیسے پاکستان میں روایتی چینی ادویات میں دلچسپی بڑھے گی ، یہ عام نام بن جائے گا اور پاکستان میں ایک طاقتور روایتی یا متبادل دوا کے طور پر ابھرے گا۔

چھنگ دو (شِنہوا) چین کے شہر چھنگ دو میں جاری ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران ٹورنامنٹ کا پانڈا ماسکوٹ رونگ باؤ چھنگ دو کے اطراف تقریباً ہر جگہ نظر آتا ہے جو اسی قسم کی دیگر مصنوعات کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کررہا ہے۔
ایک سیاح ژاؤ نے بتایا کہ رونگ باؤ سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہے اور وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں اس مصروف اسٹور میں ایک ماسکوٹ مل گیا۔ یہاں کی مصنوعات واقعی پرکشش ہیں۔ چین میں رواں سال خرگوش کا سال ہے جس کی مناسبت سے ژاؤ نے اپنی بیٹی کے لئے چھنگ دو شہر سے خرگوش کی خصوصیات والی یادگار اشیاء خریدی ہیں۔
15 سالہ یانگ چھنگ شین اور اس کی دوست چھنگ دو انٹرنیشنل فنانس اسکوائر کے ایک اسٹور کے باہر اپنی پسندیدہ اشیاء کا انتخاب کرنے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ان کا آبائی شہر چھنگ دو یونیورسٹی کھیلوں کی میزبانی کررہا ہے۔ پانڈا ماسکوٹ پیارا ہے اور کھیلوں کے لئے ایک اچھی یادداشت چھوڑکر جا رہا ہے۔
سوئٹزر لینڈ کے شہر لوزانے میں واقع عالمی اولمپک عجائب گھر میں بیجنگ 2022 اولمپک سرمائی کھیلوں کے ماسکوٹ بنگ ڈوین ڈوین کو دیگر ماسکوٹس کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
چھنگ دو کے ہانگ شینگ روڈ پر ایک لائسنس یافتہ اسٹور کے منیجر ہو جی نے بتایا کہ اسٹور صبح 9 بجے سے نصف شب تک کھلا رہتا ہے، کھیلوں کے افتتاح کے بعد سے درجنوں افراد قطار یہاں خر یداری کے لئے آ تے ہیں۔
ہو نے مزید بتایا کہ ان کے اسٹور پر یومیہ 30 ہزار گاہک آ تے ہیں اور یومیہ اوسطاً آمدن 4 لاکھ یوآن (55 ہزار 600 امریکی ڈالر) ہے۔
اس منظر نامے نے لوگوں کو بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کے ماسکوٹ بنگ ڈوین ڈوین کی زبردست فروخت کی یاد دلادی ہے۔ اس وقت کھلاڑی ، کھیلوں کے شائقین اور دنیا بھر کے لوگ پانڈا ماسکوٹ خریدنے کے لئے اسٹور کے سامنے سینکڑوں میٹر تک قطار میں کھڑے رہتےتھے۔
چینی عوام پانڈا کو "قومی خزانہ" کا درجہ دیتے ہیں جو دنیا بھر میں ایک خاص کشش اور رغبت کا حامل ہے۔ بیجنگ 2022 اور چھنگ دو یونیورسٹی کھیلوں کے علاوہ، پانڈا کو 1990 کے بیجنگ ایشیائی کھیل اور 2008 میں بیجنگ اولمپکس میں بھی ماسکوٹ کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔

بیجنگ(شِنہوا)چینی معیشت رواں سال کی دوسری ششماہی جولائی سے دسمبر کے دوران اپنے مستحکم اور مثبت رجحان کو برقرار رکھے گی۔ اس سے پہلے پہلی ششماہی جنوری سے جون کی مدت کے دوران چینی معیشت میں مسلسل بحالی دیکھی گئی تھی۔
نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن سے تعلق رکھنے والے یوآن دا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران جولائی کے لیے مختلف معاشی اشاریوں میں مثبت تبدیلیوں پر روشنی ڈالی جن میں بجلی کی پیداوار میں تیز رفتار نمو، مارکیٹ کی توقعات میں بہتری اور مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجرز انڈیکس میں دو ماہ کا اضافہ شامل ہے۔
یوآن کے مطابق حکومت کے مسلسل نافذ العمل ہو نے والے پالیسی مکس سے معاشی بہتری کو فروغ ملے گا۔
چین نے رواں سال کاروباری اداروں کے لئے سازگار پالیسیز کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔
ان اقدامات میں چھوٹی کمپنیز کے لیے ٹیکس میں چھوٹ دینے سے لے کر نئی توانائی گاڑیوں کے لیے خریداری ٹیکس سے استثنیٰ تک شامل ہیں۔ اس میں ایک مستحکم پالیسی ماحول پیدا کرنا اور کاروباری اداروں کا اعتماد بڑھانا شامل ہے۔
اس کے علاوہ کئی نئے اقدامات بھی کیے گئے جن میں ٹیکنالوجی کمپنی کے لیے مالی معاونت، آٹوموبائل اور الیکٹرانکس کی کھپت کے لیے مراعات اور نجی معیشت کو مضبوط بنانا شامل ہے۔
یوآن نے کہا کہ دوسری سہ ماہی میں نئی معاشی تبدیلیوں کے جواب میں اقدامات کی ایک اور کھیپ بروقت نافذ کی جارہی ہے تاکہ مسلسل معاشی بحالی کے لئے مضبوط پالیسی حمایت پیش کی جاسکے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران چین کی سروس ٹریڈ ویلیو میں گزشتہ سال کی نسبت 8.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مجموعی تجارتی مالیت 31.4 کھرب یوآن (تقریباً 439.19 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔
سروس کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 5.9 فیصد کم ہوکر 13.2 کھرب یوآن رہیں اور خدمات کی درآمدات 18.1 کھرب یوآن رہیں جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 22.1 فیصد زیادہ ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سال کی پہلی ششماہی میں سروس ٹریڈ خسارہ 489.4 ارب یوآن رہا۔
اس عرصے کے دوران چین کی علم پر مبنی خدمات کی تجارت میں مستحکم نمو برقرار رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 12.3 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً13.6 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔
یہ اعداد و شمار پہلے 6 ماہ میں مجموعی خدمات کی تجارت کا 43.5 فیصد ہے جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 1.5 فیصد زیادہ ہے۔
اس عرصے کے دوران سفری شعبے سے متعلق خدمات میں قابل ذکر بحالی درج کی گئی۔ اس شعبے میں مجموعی تجارتی قدر ایک سال قبل کے مقابلے میں 65.4 فیصد بڑھ کر 650.94 ارب یوآن ہوگئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ٹریول سروسز کی برآمدات و درآمدات میں بالترتیب 52.4 فیصد اور 66.4 فیصد اضافہ ہوا۔
اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مندوب نے عالمی برادری پر غذائی عدم تحفظ کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے کے لئے زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے کہا کہ اس وقت عالمی غذائی تحفظ کی صورتحال کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ فوری مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری کو بنیادی وجوہات پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے اور اس مسئلے کو مکمل طور پر حل کرنے کے لئے صورتحال کا منظم جائزہ لینا چاہئے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قحط اور تنازعات کی وجہ سے پیدا ہونے والے عالمی غذائی عدم تحفظ پر کھلی بحث سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوراک کے بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک بغیر کسی استثنیٰ کے ترقی پذیر ممالک ہیں۔ غذائی عدم تحفظ بنیادی طور پر دنیا بھر میں ناکافی اور غیر متوازن ترقی کا نتیجہ ہے اور یہ شمال اور جنوب کے درمیان ترقی کے فرق کا ٹھوس اظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا طویل عرصے سے جاری، غیر منصفانہ اور غیر معقول غذائی پیداوار اور تجارتی نظام اور مجموعی طور پر عالمی گورننس سسٹم سے گہرا تعلق ہے۔
بین الاقوامی برادری کو علامات اور بنیادی وجوہات دونوں پر توجہ دینی چاہیے، قواعد و ضوابط کو بہتر بنانا چاہیے اور منصوبہ بندی کے مطابق 2030 میں بھوک کو صفر کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے جامع اقدامات کرنے چاہئیں۔

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) نے پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے جنوبی ایشیائی ملک کی پہلی چینی نیوز سروس کا آغاز کیا ہے۔
چائنہ نیوز ڈیسک کے ایڈیٹرز نے شِنہوا کو بتایا کہ نئی شروع کی جانے والی سروس بین الاقوامی، مقامی اور چین سے متعلق خبروں کو چینی زبان میں شائع کرے گی۔
اے پی پی میں چینی نیوز سروس کے انچارج سینئر سفارتی نامہ نگار فرقان راؤ نے کہا کہ ان کا ادارہ انگریزی، اردو اور پاکستان کی دیگر مقامی زبانوں میں خبریں شائع کرتا رہا ہے۔
راؤ نے شِنہوا کو بتایا کہ اس سروس کا بنیادی مقصد چینی عوام کو پاکستان، اس کی ترقی، ثقافت اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئی سروس سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) کے خلاف جعلی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرے گی۔

چین کے شہر چھنگ دو میں 31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں آرٹسٹک جمناسٹکس خواتین کے ٹیم ایونٹ کی تمغوں کی تقریب میں طلائی تمغہ جیتنے والی ٹیم چین (درمیان)، چاندی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم جاپان (بائیں) اور کانسی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم اسپین کا تصاویر کے لئے انداز۔ (شِنہوا)

چین ، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں ایف آئی ایس یو گیمز و یلج میں ہنگری کی کھلاڑی اینا پولوٹز ( بائیں) اپنی ٹیم کے ساتھی کے ساتھ روایتی چینی ادویات بارے صحت کی دیکھ بھال کے آلات کے حوالے سے معلومات حاصل کررہی ہیں۔(شِںہوا)

چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کی چھانگ جیانگ لی خوداختیار کاؤنٹی کے قصبے وولی میں لی تینگ چھو (بائیں) دیگر خواتین محنت کشوں کے ساتھ کیلوں کے باغ میں کام کررہی ہے۔ (شِنہوا)
شی جیا ژوآنگ (شِنہوا) چین کے شمالی صوبہ ہیبے میں گزشتہ چند روز کے دوران ہونے والی موسلادھار بارش کے سبب جمعرات کی صبح 10 بجے تک 12 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
مقامی حکام نے بتایا کہ منتقل کردہ افراد میں 8 لاکھ 57 ہزار 200 کا تعلق ا یسے علاقوں سے جہاں سیلابی پانی کو روکا جاتا اور ان کا ذخیرہ کیا جاتا تھا۔
طوفان ڈوکسوری کے زیراثر ہیبے کے بیشتر علاقوں میں 27 جولائی سے موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ صوبے میں اوسط بارش کا تناسب 146 ملی میٹر سے زائد ہوچکا ہے۔
اب تک ہیبے نے ایک لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل 4 ہزار 700 سے زائد امدادی ٹیمز امدادی کاموں میں تعاون کے لئے روانہ کی ہیں۔
ہیبے کے محکمہ ہنگامی انتظامات کے مطابق 29 جولائی سے یکم اگست کے درمیان 94 کاؤنٹیز اور اضلاع کے ساتھ ساتھ صوبے کے 826 قصبوں کو شدید بارش کے سبب سیلاب کا سامنا پڑا۔
شی جیا ژوآنگ (شِنہوا) چین کے شمالی صوبے ہیبے کی بیرونی تجارت 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران 272.35 ارب یوآن (تقریباً 38.09 ارب امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 4.9 فیصد زائد ہے۔
شی جیا ژوآنگ کسٹمز کے مطابق اس مدت میں ہیبے کی مجموعی برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 7.8 فیصد اضافے سے 166.2 ارب یوآن جبکہ درآمدات 0.7 فیصد بڑھ کر 106.15 ارب یوآن تک پہنچ گئیں۔
آسٹریلیا، امریکہ اور یورپی یونین صوبے کے اہم تجارتی شریک رہے جن کے ساتھ اس کی تجارت بالترتیب 37.7 ارب یوآن، 30.62 ارب یوآن اور 29.55 ارب یوآن رہی۔
جنوری سے جون تک بیلٹ اینڈ روڈ سے متصل ممالک کے ساتھ صوبے کی تجارت گزشتہ برس کی نسبت 9.1 فیصد اضافے سے 97.26 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔
مکینیکل، الیکٹریکل ، محنت و مزدوری پر مبنی اور زرعی مصنوعات کی برآمدات نے ترقی کی شرح برقرار رکھی۔ صوبے نے لوہے، کوئلے اور قدرتی گیس کی درآمدات میں بھی اضافہ کیا۔
شنگھائی (شِںہوا) ٹیسلا کی شنگھائی گیگا فیکٹری نے جولائی کے دوران 64 ہزار 285 الیکٹرک گاڑیوں کی ترسیل کی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 128 فیصد زائد ہے۔
رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران فیکٹری کی مجموعی ترسیل 5 لاکھ 40 ہزار یونٹس سے زائد ہوچکی ہے جو 2021 کی مجموعی ترسیل سے زائد ہے۔
ٹیسلا شنگھائی گیگا فیکٹری نے حال ہی میں اپنی ماڈل وائی (ریئر ۔وہیل ڈرائیو) گاڑی کو جنوبی کوریا کو برآمد کرنا شروع کیا ہے۔ یہ چین میں تیار کردہ ٹیسلا گاڑیوں کی جنوبی کوریا کی منڈی میں پہلا داخلہ ہے۔
کمپنی کے مطابق فیکٹری میں استعمال ہونے والی کار کے پرزوں میں 95 فیصد سے زائد مقامی طور پر تیار کردہ ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے تبت میں 3.6 میگاواٹس ( ایم ڈبلیو) کی صلاحیت کے ساتھ پانچ نئی ٹربائنز نے کام شروع کر دیا ہے جنہیں ایک انتہائی تیز ونڈ فارم میں کامیابی کے ساتھ گرڈ سے منسلک کیا گیا۔
چائنہ تھری گورجز کارپوریشن (سی ٹی جی سی) نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ ٹربائن تبت کی کاؤنٹی کومائی کے چھی گو ٹاؤن میں واقع ونڈ فارم منصوبہ کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے۔ یہ ٹربائنز 5 ہزار سے 5 ہزار 200 میٹرز کی بلندی پر نصب کی گئی ہیں جن کا روٹر قطر 160 میٹرز ہے۔
چھی گو ونڈ فارم تبت میں انتہائی بلندی پر ہوا سے بجلی پیدا کرنے پر تحقیق اور ٹیکنالوجی کے مظاہرے کا اہم منصوبہ ہے۔
یہ تبت کے مرکزی پاور گرڈ سے منسلک ہونے والا ہوا سے بجلی کی پیداوار کا پہلا منصوبہ تھا جو دنیا بھر کے سطح مرتفع علاقوں میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے میں ایک سنگ میل ہے۔
ونڈ فارم کی تنصیب شدہ مجموعی صلاحیت 72.6 میگاواٹ ہے۔ چھی گو ونڈ فارم منصوبے کا پہلا مرحلہ 2021 میں فعال ہوا تھا۔
ڈویلپر کے مطابق منصوبہ کے ڈویلپر چائنہ تھری گورجز کارپوریشن نے 2020 کے بعد ونڈ فارم پر کام کی رفتار تیز کردی تھی۔ اس کی تکمیل کے بعد آن گرڈ بجلی کی پیداوار سالانہ 20 کروڑ کلوواٹ آور سے زائد ہونے کی توقع ہے جس سے 60 ہزار ٹن کوئلے کی بچت ہوگی۔
اس سے ہرسال کاربن ڈائی آکسائیڈ اور سلفر ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بالترتیب 1 لاکھ 73 ہزار ٹن اور 20 ٹن تک کم کرنے میں مدد ملے گی۔
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے لاہور میں ریفریز کوچنگ اینڈ ریفریشر کلینک کے انعقاد سے لا تعلقی ظاہر کرتے ہوے واضح کیا ہے کہ چند مفاد پرست عناصر فیڈریشن کا نام استعمال کرکے غلط معلومات پھیلانے کی مضموم کوششیں کر رہے ہیں جس پر فیڈریشن کو سخت تشویش ہے۔اپنے ایک بیان میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن فیبا نے ایسے کسی ایونٹ کی سپورٹ نہیں کی ہے جبکہ ان مخصوص شرپسند عناصر کی کس بھی سرگرمی اور وابستگی کی بھی سختی سے تردید کی ہے۔فیڈریشن نے ایک بار پھر واضح کیا کہ عوام اور باسکٹ بال کمیونٹی ایسے مفاد پرست ٹولے سے احتیاط کریں جو بعض گمراہ کن دعو ے کر رہے ہیں ۔پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن صدر بریگیڈیئر (ر)محمد افتخار منصور اور سیکرٹری جنرل خالد بشیر کی قیادت میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ اور ترقی کے لے کوشاں ہے اور منتخب باڈی فعال انداز میں نہ صرف تمام قومی ٹورنامنٹس اور ریفریشر کورسز منعقد کروا رہی ہے بلکہ انٹرنیشنل ایونٹ میں بھی بھرپور نماندگی کی جا رہی ہے جس کی واضح مثال مالدیپ میں منعقدہ فائیو نیشن انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی شاندار پرفارمنس تھی۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کا الحاق پاکستان اسپورٹس بورڈ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، فیبا ایشیا اور باسکٹ بال کی ورلڈ باڈی کے ساتھ ہے ۔ باسکٹ بال فیڈریشن کھیل کی ترقی کیلے انٹر ڈویژنل ، سینئر نیشنل چیمپین شپس ،فیبا انٹرنیشنل ریفری ورکشاپ، اولمپک سولیڈیریٹی لیول ون کوچنگ کورس، وویمنز چیمپین کے انعقاد سمیت آئندہ ساتھ ایشین گیمز اور چھٹے ایشین انڈور گیمز میں شرکت کرے گی۔فیڈریشن نے واضح کیا کہ عوام اور باسکٹ بال پلیرز شرپسند عناصر کے جھوٹے دعوں اور پراپیگینڈا سے بچ کر رہیں کیونکہ ایسے عناصر کا پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن اور فیبا سے کوی تعلق نہیں ہے اور باڈی کی کسی جگہ منسلک نہیں ہے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیرمین اعجاز بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کے سربراہ ذکا اشرف کو لکھے گے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ر عارف حسن سمیت پوری اولمپک فیملی غمزدہ ہے۔ اعجاز بٹ کی کرکٹ میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں. انہوں نے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند کی بلندی اور غمزدہ خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے حوصلہ اور صبر عطا فرمانے کی دعا کی۔
امریکی سٹاک مارکیٹ بیسڈک میں پہلی بار ایک پاکستانی کاروبار لسٹ ہورہا ہے جسے جی پی ایکے کا کوڈ الاٹ کیا گیا ہے۔ معروف جریدے فوربس کے مطابق، دنیا کی ٹاپ ٹین رینکنگ ٹیموں میں سے ہرایک کی مالیت 1.4ارب امریکی ڈالر ہے پاکستان کے پہلے ہی 2 کھلاڑی دنیا کے ٹاپ 25 میں شامل ہیں۔ حال ہی میں پاکستانی حکومت نے اسپورٹس کی ترقی بارے پالیسی وضع کی ہے۔ نیسڈ ک پر ای سپورٹس نے پہلے ہی دن عروج دیکھا اور پہلے دن میں 500سے 700 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ یہ ایک نئی لیکن ابھرتی صنعت ہے ۔ کچھ عرصہ پہلے تک، عوام کو اس تک رسائی نہ تھی اور اس کے حصص 1 کروڑ ڈالر یا اس سے زائد کیسرمایہ کاروں تک محدود تھے تاہم اب عوام بھی انٹرنیٹ کے ذریعے اس میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں اس کے لئے کلک آئی پی او نام کی ایک ایپ دائون لوڈ کرنا ہوگی جس کے ذریعے کوئی اس کے شیئر خرید سکتا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں وزارتِ خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ کے حوالے سے تحریری جواب جمع کرا دیا،وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کے مقدمے کے لیے 18لاکھ 50ہزار ڈالرز فیس ادا کی گئی،علاوہ ازیں چئیرمین کمیٹی محسن عزیز نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل کے لیے مزید 4 روزکی توسیع دی جائے،سینیٹ نے بل کے لیے 4 روز توسیع کردی۔
یرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن دہشتگردی کا بہانہ بنا کر الیکشن سے بھاگنے کے چکر میں ہیں،سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مولانا نے 16وزرا خیبرپختونخوا کی نگران حکومت میں بٹھا کر کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے،بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی دور میں 154روپے لیٹر پیٹرول حرام اور آج 273روپے لیٹر پیٹرول مولانا کو حلال لگتا ہے،بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مولانا کو نہ امن و امان سے کوئی سروکار ہے نہ ہی مہنگائی سے۔
امریکن بار ایسوسی ایشن نے سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کو بین الاقوامی انسانی حقوق ایوارڈ 2023سے نواز دیا،امریکن بار ایسوسی ایشن کے صدر ڈیبوراہ ایکسن راس نے پاکستان کے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے ایوارڈ سے نوازا،اس موقع پر صدر امریکن ایسوسی ایشن بار کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر)تصدق حسین جیلانی کو یہ ایوارڈ بحران کے دور میں سیاسی مصلحتوں سے بے خوف ہوکر جرات مندانہ فیصلے کرنے اور عدالتی آزادی کے دفاع میں دیا جارہا ہے،اس دوران تقریب سے خطاب میں جسٹس (ر)تصدق حسین جیلانی نے دنیا کے مختلف حصوں بالخصوص مقبوضہ کشمیر اور منی پور میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف مذہب کی بنیاد پر نفرت انگیزی اور جرائم پر تشویش کا اظہار کیا۔
ڈی آئی خان میں مقامی پولیس نے علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ موجود نہیں تھے جس کے باعث کوئی گرفتاری نہ ہوسکی، نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے علی امین کے گھر سے سیلاب ریلیف، کورونا ریلیف کا سامان اور غلیلوں و ڈنڈوں کے تھیلے بھی برآمد کرلئے،پولیس علی امین کے گھر سے ریلیف کے سامان کے کئی ٹرک بھر کر لے گئی،علی امین گنڈا پور نے چند روز قبل نگراں وزیر اعلی کو خط لکھا تھا جس میں وزیر اعلی پر کئی الزامات لگائے تھے ۔ انہوں نے نگران وزیر اعلی اعظم خان کے خلاف عوام کو اکسایا اور دھمکیاں دی تھیں ، علی امین کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس ہمارا ذاتی سامان لے گئی ہے جس کی رسیدیں موجود ہیں،تاہم پولیس کے مطابق یہ سرکاری ریلیف کا سامان ہے جو مقامی انتظامیہ نے غریب عوام کی امداد کیلئے جاری کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا،پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انسداد دہشتگردی عدالت نے شہریار آفریدی کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے ایس ایس پی آپریشنز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا۔شہریار آفریدی کے وکیل اشتیاق چوہدری نے کہا کہ شہریار آفریدی اے ٹی سی سے وکلا کے ہمراہ باہر آئے تو پولیس نے پھر دھاوا بول دیا، شہریار آفریدی اور ان کے وکلا نے اے ٹی سی میں پناہ لی ہوئی ہے،بعد ازاں شہریار آفریدی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، شہریار آفریدی کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے 16ایم پی او آرڈرکے تحت دوبارہ گرفتار کیا گیا، گرفتاری کے بعد شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے خصوصی بچوں کے لیے اولمپکس 2023 کے مقابلوں کا انعقاد کروایا گیا،خصوصی بچوں کے لیے پہلے اولمپکس میں کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن، ویٹ لفٹنگ، اور رسہ کشی کے مقابلے کروائے گئے،ایونٹ میں کرکٹ کا فائنل میرانشاہ تھنڈرز اور فٹبال میں میر علی ٹائیگر فاتح ٹیمز قرار پائیں جبکہ بیڈمنٹن کی مقابلوں میں شمالی وزیرستان یونائٹیڈ نے اول پوزیشن حاصل کی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہتھیار نہیں پھینکوں گا اور کبھی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، اگر کروں تو سمجھیں میرا ضمیر مر گیا ہے، ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج کی ویڈیو دکھ اور تکلیف کے عالم میں بنا رہا ہوں، راشد شفیق کی والدہ کا کل انتقال ہوا، میرے گھر میں رات کو دو ریڈ کئے گئے میرے دو ملازموں کو لے جا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو کہنا چاہتا ہوں ظلم اتنا کریں جتنا برداشت کر سکیں، ہم مر سکتے ہیں عزت کی موت مرنا پسند کریں گے، اصلی اور نسلی بندہ ہوں، مقابلے میں دوستوں کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا،سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میری اپنی پارٹی ہے، اپنے انتخابی نشان قلم دوات پر الیکشن لڑتا ہوں، ساری زندگی فوج، شہدا اور مجاہدوں کا ساتھ دیا، مجھ پر 7کیس جھوٹے بنائے گئے ہیں اور ساتوں میں ضمانت ہے لیکن کیا یہ انصاف ہے کہ ہم اپنے عزیروں کو کندھا بھی نہیں دے سکے،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ(آج) سے 13اگست کی رات 10بجے تک روزانہ کی بنیاد پر ویڈیو پیغام دوں گا اور ٹوئٹ بھی کروں گا، چٹان کی طرح کھڑا ہوں اور قبر کی دیواروں تک دوستی نبھاتا ہوں، عزت عزیز اور عزت کی موت مرنے کو ہی ترجیح دوں گا، ہتھیار نہیں پھینکوں گا اور کبھی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، اگر کروں تو سمجھیں میرا ضمیر مر گیا ہے۔
عدالت نے دو مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی عبوری ضمانتوں میں ایک روز کی توسیع کردی،اسلام آباد کی عدالت نے 190ملین پائونڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کی،عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں 5اگست(آج) تک توسیع کی ہے،دوسری جانب احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ نیب انکوائری کیس میں حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی،احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 5اگست کو(آج) پیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت ہونے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس سے متعلق دائر 8اپیلوں میں سے 5پر فیصلہ سنا دیا ہے جس میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ سیشن کورٹ فریقین کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرے،اس کے علاوہ عدالت نے توشہ خانہ کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی جبکہ گواہوں کی فہرست مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کر دئیے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور ہی توشہ خانہ کیس کی سماعت کریں گے۔
آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر گلین مک گرا نے ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی،گلین مک گرا کے مطابق آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت اور پاکستان سیمی فائنل کھیلیں گی،گلین مک گرا نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو ٹاپ فور میں رکھا ہے، انگلینڈ بھی اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے،ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا جبکہ پاکستان ٹیم بھی عمدہ کرکٹ کھیل رہی ہے۔
پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی ناروے کپ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ ناک آٹ مرحلے کا دوسرا میچ بھی جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،ناروے فٹبال کپ کے ناک آٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ناروے کے کلب تھرسیل کو 4 صفر سے شکست دی،پاکستان کی جانب سے عبیداللہ نے دو، شاہ میر اور عبدالوہاب نے ایک ایک گول اسکور کیا،پری کوارٹر فائنل میچ جیت کر پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان ٹیم کو مزید 2میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔
پاکستان اور سری لنکا کی مشرکہ میزبانی میں شروع ہونے والی ایشیاکپ کیلئے اسٹار اسپورٹس نے پرومو جاری کردیا، ٹوئٹر پر ایشیاکپ کے حوالے سے اسٹار اسپورٹس نے پرومو جاری کیا جو 45 سکینڈ پر مشتمل ہے جبکہ اس پرومو میں ایشیا کی روایتی حریف ٹیموں پاکستان اور بھارت کے علاوہ افغانستان اور سری لنکا کو بھی دیکھایا گیا ہے،پرومو کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے جبکہ ورلڈکپ کے آفیشل پرومو سے بہتر بھی قرار دیا گیا ہے۔
تحقیق کے مطابق فٹبال اسٹار رونالڈو دوران میچ باسکٹ بال پلیئر سے اونچا اچھل سکتے ہیں،یونیورسٹی آف چیسٹر کے سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد انکشاف کیا کہ کرسٹیانو رونالڈو دوران میچ کسی ایوریج باسکٹ بال پلیئر سے اونچا اچھل سکتے ہیں،یاد رہے کہ رونالڈو نے ہیڈر پر گولز کا گذشتہ دنوں عالمی ریکارڈ بنایا تھا، انھوں نے النصرکلب کی جانب سے سعودی پرو لیگ میں موناسٹر کے خلاف 74ویں منٹ میں اپنے ٹریڈ مارک ہیڈر پر گیند کو جال میں پہنچایا، یہ ان کے کیریئر کا اس انداز سے کیا جانے والا 145واں گول تھا، اس طرح انھوں نے جرمن اسٹرائیکر گیرڈ ملر کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔
آئی سی سی نے پانچویں ایشز ٹیسٹ میں گیند کی متنازع تبدیلی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی،چوتھے روز تک آسٹریلوی ٹیم کی پوزیشن کافی بہتر اور ہدف دسترس میں تھا، مگر عثمان خواجہ کے ہیلمٹ پر لگنے سے گیند کی شیپ خراب ہوگئی جس پر امپائر دھرماسینا اور جوئیل ولسن نے دوسری گیند کا انتخاب کیا، جس کے بعد ڈرامائی طور پر صورتحال تبدیل ہوئی اور دیگر آسٹریلوی کھلاڑی جلد آٹ ہوگئے، انگلینڈ نے میچ جیت لیا،عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ گیند تقریبا نئی اور سخت تھی جبکہ پہلے والی پرانی ہوچکی تھی، انھوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ میرے پوچھنے پر امپائرز نے کہا کہ باکس میں انتخاب کیلیے اور کوئی گیند نہیں تھی،اس حوالے سے آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم امپائرز کے فیصلے پر تبصرہ نہیں کرتے مگر یہ بات واضح ہے کہ ہر میچ سے قبل استعمال شدہ بالز کا ایک باکس تیار کیا جاتا ہے، جس گیند کو تبدیل کرنا مقصود ہو اس سے ملتی جلتی گیند ہی باکس میں سے لی جاتی ہے،ادھر اسکائی ٹی وی نے دکھایا کہ پرانی گیند اور تبدیل شدہ گیند میں کافی فرق تھا۔
دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی طرح کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال بھی ورلڈ کپ 2023کیلئے پاک بھارت کے منتظر ہیں ،بنگال کرکٹ کے صدر سنہیاسس گنگولی نے کہا کہ پاک بھارت میچ سے بڑھ کر کوئی اور دلچسپ چیز نہیں ہوسکتا، ایڈن گارڈنز کولکتہ میں پاک بھارت میچ ہوگا تو یہ ہمارے لیے بہت اچھا ہوگا،صدر بنگال کرکٹ نے بتایا کہ ہم اس کے لیے تیار ہیں آئی سی سی کی ٹیم جائزہ لینے کے لیے آرہی ہے، ابھی کام ہو رہے ہیں،پولیس حکام سے بات ہوئی ہے، وہ ہر مرتبہ سیکورٹی دینے کے لیے تیار ہیں،صدر بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم بہت پراعتماد ہیں، ایڈن گارڈنز کولکتہ نے سیمی فائنل سمیت 5 میچز کی میزبانی کرنا ہے،واضح رہے کہ ورلڈکپ 2023میں پاکستان اگر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو پاکستان کولکتہ میں کھیلے گا،دوسرے سیمی فائنل کا وینیو ممبئی ہے جہاں کسی صورت پاکستان کا میچ نہیں ہے،سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہوا تو یہ ایڈن گارڈنز میں ہو گا۔
بھارتی ٹیم ٹی20انٹرنیشنل میں 200میچز کھیلنے والی دوسری ٹیم بن گئی، سب سے پہلے یہ اعزاز پاکستان کو حاصل ہوا تھا،ہاردک پانڈیا کی قیادت میں انڈین ٹیم اپنا 200واں میچ یادگار نہ بناسکی، کمزور حریف ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی20انٹرنیشنل میں 4 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کر لی،قبل ازیں بھارتی ٹیم نے کسی ایک حریف کے خلاف زیادہ فتوحات کا ریکارڈ بھی بنایا تھا، گزشتہ دنوں انڈین ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف لگاتار 13ویں ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کی تھی جبکہ گرین شرٹس نے کیریبیئن سائیڈ کے خلاف 10ون ڈے سیریز جیتی ہیں، بھارتی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف بھی لگاتار 10سیریز اپنے نام کر رکھی ہیں، آئی لینڈرز اسے 2007کے بعد سے ایک روزہ سیریز میں مات نہیں دے سکے،دوسری جانب پاکستان کے پاس بھی 1996سے 2021تک زمبابوے کے خلاف کوئی بھی ون ڈے سیریز نہ ہارنے کا ریکارڈ موجود ہے۔
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی اوپنر کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کے باعث وہ ایشیا کپ سے بھی باہر ہو گئے ہیں، تاہم ستمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ایکشن میں دیکھائی دے سکتے ہیں،قبل ازیں جولائی میں تمیم اقبال کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے انہیں ملاقات کے لیے بلایا تھا اور ریٹائرمنٹ سے دستبردار ہونے پر قائل کیا تھا، وزیراعظم حسینہ واجد کی سفارش پر تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا اور وہ اب ورلڈ کپ تک بنگلا دیشی ٹیم کی قیادت کریں گے،دوسری جانب تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ کپتانی چھوڑنے سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)کے صدر نظم الحسن کو اپنی انجری سے متعلق آگاہ کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی کے طور پر جب بھی قومی ٹیم کیلئے موقع ملے گا اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنا چاہتا ہوں، وزیراعظم سے بات ہوئی تھی اور وہ میرے معاملے کو سمجھ گئی ہیں۔
چین میں دوڑ کے بین الاقوامی مقابلوں میں صومالین کھلاڑی کی کچھوے کی رفتار سے دوڑنے والی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، فیڈریشن کی سربراہ کو عہدے سے فارغ کردیا گیا،صومالیہ سے تعلق رکھنے وال ناصرہ ابوکار نے 11سیکنڈ میں ختم ہونے والی 100میٹر ریس دگنے وقت میں ختم کی ، کھلاڑی کی سلیکشن پر سخت تنقید کے بعد صومالین حکومت نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کی سربراہ کو عہدے سے فارغ کر دیا،ناصرہ ابوکار نے چین میں ہونے والے ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں 100میٹر کی ریس ، 21اعشاریہ 8سیکنڈ میں پوری کی جبکہ باقی کھلاڑی گیارہ سے 12سیکنڈ میں ہی فنشنگ لائن تک پہنچ چکے تھے،کھلاڑی کی خراب کارکردگی پر سخت تنقید کے بعد صومالی حکومت نے اختیارات کے غلط استعمال اور ملک کا نام بدنام کرنے پر صومالی ایتھلیٹکس فیڈریشن کی سربراہ خدیجو عدن داہر کو عہدے سے ہٹا دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان سیاحوں کیلئے ایک بے مثال ملک ہے، ای پورٹل دنیا بھر سے سیاحوں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھانے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا، سلام پاکستان برانڈ اور ای پورٹلکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تقریب میں شرکت باعث مسرت ہے، پاکستان میں سیاحت، ثقافت اور تاریخی ورثہ کے فروغ کے وسیع مواقع دستیاب ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے بے پناہ قدرتی وسائل اور خوبصورت مناظر سے نوازا ہے ، پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے ، خصوصا ملک کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت مقامات کو سیاحت کے فروغ کیلئے استعمال کیاجاسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے شعبہ کی ترقی اور فروغ کیلئے مشیر وزیراعظم عون چوہدری اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل قدر ہیں، برادر اسلامی ممالک سمیت دنیا کے کئی دیگر ممالک نے ثقافت، دستکاریوں اور سیاحت کے شعبہ میں نمایاں ترقی کی ہے،وزیراعظم نے غیرملکی سفیروں اور سفارتی برادری کی تقریب میں شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی ملک میں سیاحت، ثقافت، تاریخی ورثہ اور دستکاریوں کے شعبہ کی ترقی کیلئے سلام پاکستانبرانڈ اور ای پورٹل کو کامیابیوں سے نوازے،اس موقع پر مشیر وزیراعظم عون چوہدری نے وزیراعظم کو سلام پاکستان کا میمنٹو بھی پیش کیا،ایران کے وزیر ثقافت، تاریخی ورثہ، سیاحت و دستکاری سید عزت اللہ زرغامی اور ایران کے سفیررضا میری سمیت سفارتی برادری اور اعلی حکام بھی تقریب میں شریک تھے۔
پنجاب میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبے میں جائیداد منتقلی پر ٹیکس وصولی کا ریکارڈ غائب پایا گیا،صوبے کے 9ڈویژنز میں 20کروڑ سے زائد کا فراڈ منظر عام پر آ گیا، جس کے مطابق پنجاب بھر کی رجسڑی برانچوں میں جائیدادوں کی منتقلی پر ٹیکس وصولی کا ریکارڈ غائب ہے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے اسپیشل آڈٹ کروانے کے احکامات جاری کردیے،رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر کی رجسٹری برانچوں سے 55 ہزار 441رجسٹریوں کا ریکارڈ غائب ہے۔ 25ہزار 441رجسٹریوں کا ریکارڈ تحقیقاتی مراحل میں مل گیا جب کہ 30ہزار رجسٹریوں کا ریکارڈ تاحال غائب ہے۔جائیداد منتقلی کا ٹیکس ریکارڈ غائب ہونے کے معاملے میں فیصل آباد پہلے اور ملتان ڈویژن دوسرے نمبر پر ہیں۔فیصل آباد ڈویژن میں 37860رجسٹریوں کاریکارڈ غائب تھا، تاہم 13ہزار رجسٹریوں کا ریکارڈ مل گیا اور 24ہزار سے زائد رجسٹریوں کے ریکارڈ کی تلاش جاری ہے،ملتان ڈویژن میں 10ہزار سے زائد رجسٹریوں کا ریکارڈ غائب تھا ۔ بعد ازاں ابتدائی تحقیقات میں 7ہزارفائلیں مل گئی اور 3ہزار 685کی تلاش جاری ہے،معاملے میں سب سے کم ساہیوال ڈویژن میں صرف 4 فائلیں غائب ہیں۔ لاہور ڈویژن میں ایک ہزار610رجسٹریوں کی فائلیں غائب تھیں اور اب 353فائلیں تاحال غائب ہیں،گوجرانوالہ ڈویژن میں 1979رجسٹریوں کا ریکارڈ غائب تھا، جو اب 81رہ گیا ہے۔ راولپنڈی ڈویژن میں 643 رجسٹریوں کی فائلیں غائب تھیں، جن میں سے کچھ ملنے کے بعد اب 472فائلوں کی تلاش جاری ہے،سرگودھا ڈویژن میں 1257میں سے 549فائلوں کی تلاش جاری ہے۔ بہاولپور ڈویژن ،875میں سے639فائلوں کی تلاش جاری ہے۔ ڈی جی خان ڈویژن میں 599فائلوں میں 34فائلیں تلاش کی جارہی ہیں،ممبر ٹیکس بورڈ آف ریونیو طارق قریشی کی نشاندہی پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے ایکشن لے لیا ہے۔ طارق قریشی کے مطابق فیصل آباد اور ملتان ڈویژن میں اسپیشل آڈٹ کا کام جاری ہے۔