قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل اپنے زور بازو پر مقامی لوگوں کا استحصال کر رہے ہیں،اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں یومِ استحصال کشمیر پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج کے دن 2019میں کشمیریوں اور کشمیر کی لیگل حیثیت ختم کردی گئی تھی،قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان پر ہم سب کا ایک ایجنڈا ہے، پاکستان کے عوام کشمیر کی جدوجہد کے ضامن ہیں،انہوں نے کہا کہ دنیا سے اپنی بات منوانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم خود مضبوط ہوں، ہمیں کشمیری حریت پسندوں کا مقدمہ دنیا میں بہتر طریقے سے پیش کرنا ہے،قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج دنیا میں بھارت پانچویں بڑی اکانومی ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا تنازع کشمیر ہی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم خود اپنے مسائل میں الجھے ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی کی بنیاد میں مسئلہ کشمیر شامل ہے، ہم ہر فورم پر کشمیر کے حقوق اور اس کی آزادی کے موقف کو سپورٹ کرتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14مئی کو انتخابات کرانے کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،سپریم کورٹ کا 25صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں ذمہ داری ہے، انتخابات کرانا آرٹیکل 218/3کے تحت الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے،فیصلے میں کہا گیا ہے الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ پنجاب انتخابات کے لیے سکیورٹی ہے اور نہ فنڈز ہیں، عوام، سیاسی جماعتوں اور الیکٹوریٹس کے لیے انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، انتخابات صرف درخواست گزاروں کا نہیں بلکہ کے پی اور پنجاب کے عوام کا درینہ مطالبہ ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی طور انتخابات کی تاریخ کو ازخود آگے نہیں بڑھا سکتا، الیکشن کمیشن اس سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکا کہ انتخابات کی تاریخ کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے یا نہیں، الیکشن کمیشن کا فرض ناصرف انتخابات بلکہ ان کا منصفانہ اور شفاف انعقاد بھی یقینی بنانا ہے،عدالتی فیصلے میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کا ماسٹر نہیں بلکہ وہ آئینی عضو یا ادارہ ہے، الیکشن کمیشن اپنی ایک آئینی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے دوسری ذمہ داری نظر انداز نہیں کر سکتا، آئین ڈیوٹی اور پاور میں فرق کو واضح کرتا ہے، آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات سے متعلق تمام معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتا،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیا وزیراعظم یا وزیراعلی اسمبلیاں تحلیل کرنے سے پہلے بھی الیکشن کمیشن سے اجازت لیں؟ الیکشن کمیشن کو فنڈز اور سکیورٹی کی عدم فراہمی پر عدالت میں آئینی درخواست دائر کرنی چاہیے تھی، الیکشن کمیشن بتاتا کہ ایگزیکٹیو اتھارٹیز سکیورٹی اور فنڈز فراہم نہیں کر رہیں،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو غیر قانونی آرڈر جاری کرنے کے بجائے قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ انتخابات وقت پر نہ بھی ہوں تو آرٹیکل 254کا تحفظ حاصل ہو گا، الیکشن کمیشن کا آرٹیکل 254کی بنیاد پر انتخابات میں التوا کا مقف غلط ہے، آرٹیکل 254کسی کو بھی آئینی ذمہ داری سے فرار کا راستہ نہیں دیتا،سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انتخابات میں رکاوٹ سے الیکشن کمیشن نے ایک طرح سے جمہوریت کو پٹری سے اتارا ہے، کے پی کے انتخابات سے متعلق معاملے کو ملتوی کیا جاتا ہے، تمام تر تفصیلی وجوہات کے ساتھ یہ عدالت کیس نمٹاتی ہے۔
پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے نگران وزیر اعظم کیلئے نامزدگی کا اختیار وزیراعظم شہبازشریف کودیدیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس ختم ہوگیا ، ویڈیو لنک اجلاس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور اختر مینگل سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے ، پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم شہبازشریف کو نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کرنے کا اختیار دیدیا ہے،پی ڈی ایم اور اتحادیوں نے وزیراعظم شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کردیا، اتحادی جماعتوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جسے مناسب سمجھیں نگران وزیر اعظم کے لئے نامزد کردیں،پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم کو اپوزیشن لیڈر کے نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی بھی منظوری دیدی،دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ کا گرم جوشی سے استقبال کیا،شہباز شریف نے ارکان پارلیمنٹ کو وزیر اعظم ہائوس میں خوش آمدید کہا، وزیر اعظم نے فردا فردا ارکان کی نشستوں پر جا کر ان سے ملاقات کی،عشائیے میں شرکا کی من پسند کھانوں سے تواضع کی گئی۔
میکسیکو میں مسافروں سے بھری حادثے کا شکار ہوگئی، واقعے میں 17افراد جان سے گئے،امریکی ریاست میکسیکو میں تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے 160فٹ گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 17افراد جاں بحق اور 22زخمی ہوگئے، جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے،رپورٹ کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ بس کی تیز رفتاری بتائی جارہی ہے،گزشتہ ماہ بھی میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا میں ایک بس حادثے میں 27افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں نوجوان حملہ آور نے چاقو کے حملے اور گاڑی کی ٹکر سے 14افراد کو زخمی کردیا،غیرملکی میڈیاکے مطابق پولیس نے بتایا کہ حملہ سیئول سے 20کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ایک سب وے اسٹیشن کے قریب پیش آیا جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، 20سالہ حملہ آور نے پہلے گاڑی ٹکر سے لوگوں کو نقصان پہنچایا پھر ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں موجود لوگوں پر چاقو کے وار کرتا چلا گیا،پولیس کے مطابق زیر حراست حملہ آور نے گاڑی کی ٹکر سے 5افراد جبکہ چاقو کے وار سے 9لوگوں کو زخمی کیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ زخمی ہونے والوں میں سے 8کی حالت تشویشناک ہے۔
بھارتی ریاست منی پور کے دارالحکومت امپھال میں مشتعل ہجوم نے 2پولیس چوکیوں پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی۔ اس حملے میں ایک پولیس اہل کار بھی ہلاک ہوگیا،مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بشنوپور میں مشتعل ہجوم نے پولیس کی کیرنفبی چوکی اور تھنگلاوائی چوکی پر توڑپھوڑ کی اور اہل کاروں سے اسلحہ بھی چھین لیا۔ ہجوم نے ہینگانگ اور سنگجمی پولیس اسٹیشنوں پر حملے کرکے بھی اسلحہ اور گولہ بارود چھیننے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے ان کے حملے کو ناکام بنادیا،سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسلح حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان سنجام چرانگ، ہراوتھل اور کوتروک کے علاقوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک اہلکار سمیت 2افراد زخمی ہوئے،منی پور کے اضلاع بشنوپور اور چوراچند پور کے درمیان سرحد پر واقع فوگاکچا اکھائی میں تقریبا 600افراد جمع ہوئے۔ اس ہجوم کو منتشر کرنے کیلیے سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ اس کارروائی کے دوران 25افراد زخمی بھی ہوئے،پولیس کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست میں فائرنگ اور مختلف مقامات پر بے قابو ہجوم کے جمع ہونے کی وجہ سے حالات بدستور کشیدہ ہیں،واضح رہے منی پور کے مختلف اضلاع میں 129چوکیاں قائم کی گئی ہیں جب کہ خلاف ورزیوں کے الزام میں تقریبا ایک ہزار سے زائد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
بھارتی ریاست ہریانہ بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے مذہبی جلوس کے دوران پرتشدد تصادم میں مرنے والوں کی تعداد 6تک پہنچ گئی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے مختلف علاقوں میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹنے کے باعث انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروسز کو معطل کر کے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں نے گھروں پر ہی جمعے کی نماز کی ادائیگی کی،گزشتہ دنوں ہندو انتہا پسند ہجوم نے ہریانہ کے شہر گرو گرام کی مسجد پر آدھی رات کو دھاوا بول دیا تھا۔ بلوائیوں نے مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور مسجد کو آگ لگا کر مسجد کو بچانے کی کوشش کرنے والے امام کو شہید کر دیا تھا،بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے کہا ہے کہ نوح، فرید آباد اور پلوال اضلاع کے ساتھ ساتھ گروگرام ضلع کے سوہنا، پٹودی اور مانیسر سب ڈویژنز میں امن کو برقرار رکھنے کیلئے 5 اگست تک انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی جبکہ بڑے اجتماعات پر بھی پابندی رہے گی،نوح میں مذہبی جلوس کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ اِس افواہ کے پھیلنے کے بعد پیش آیا تھا کہ گائے کے محافظ مونو مانیسر جو کہ بھیوانی قتل کے اہم ملزم ہیں، جلوس میں شرکت کریں گے،تاہم مانیسر اس جلوس میں شریک نہیں ہوئے اور بدھ اس نے کو دعوی کیا کہ اس کا تشدد یا ہلاکتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
وسطی امریکی ملک کوسٹا ریکا میں ایک مقامی فٹبال کلب کا کھلاڑی مگر مچھ کے حملے میں ہلاک ہو گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق چکو کے نام سے مشہور جیسس البرٹو لوپز آرٹس کوسٹا ریکا کے شمال مغربی ریجن سینٹا کروز میں ایک مگر مچھ کے حملے میں ہلاک ہو گیا،مقامی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کوسٹاریکن اسینسو لیگ میں ڈی پورٹیوو ریو کیناس کی نمائندگی کرنے والے 29سالہ چکو نے مشق (ایکسرسائز)کے لیے دریائے کیناس میں چھلانگ لگائی تاہم بدقسمتی سے وہ مگر مچھ کے حملے کی زد میں آ گئے،مقامی پولیس کے مطابق فٹبالر پر دریائے کیناس میں مگر مچھ نے حملہ کیا تاہم یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا فٹبالر دریا میں ڈوبا یا پھر مگر مچھ نے حملہ کر کے انہیں دریا میں گرایا،مقامی ریڈ کراس نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ مگر مچھ فٹبالر کی لاش کو ہڑپ کرنے کے لیے گھسیٹ کر ساتھ بھی لے گیا جس کی وجہ سے پولیس کو فٹبالر کی لاش حاصل کرنے کے لیے مگر مچھ پر ہتھیاروں کا استعمال کرنا پڑا۔
بھارت میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں 8 ماہ کی بچی موبائل چارجر کا تار چباتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ریاست کرناٹک کے ضلع اترا کنڑ کے ایک گائوں میں8ماہ کی بچی نے موبائل چارجر کا تار اس وقت منہ میں لے لیا جب موبائل چارجر ساکٹ سے لگا ہوا تھا اور بٹن آن تھا،رپورٹس میں بتایا گیا کہ جیسے ہی بچی نے تار چبانا شروع کیا تو اسے کرنٹ لگا جس پر والدین بچی کو فورا اسپتال لے گئے لیکن وہاں پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے بچی کی موت کی تصدیق کردی ،دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔بچی والدین کی تیسری اولاد تھی۔
امریکا کے سابق صدر ڈونلد ٹرمپ نے خود پر عائد ہونیوالے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے خود کو بے قصور قرار دیدیا،امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن ڈی سی کی عدالت میں پیش ہوئے،غیرملکی میڈیا کے مطابق جج نے 6جنوری کے کیپٹل ہل پر پیش آئے واقعات سے متعلق چاروں الزامات پڑھ کر سنائے اور اگلی سماعت 28 اگست کو مقرر کردی ، ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کیس صدارتی مباحثے کے پانچ روز بعد سنا جائے گا،سابق صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے 2020کے الیکشن نتائج آنے کے بعد غیرقانونی طور پر عہدے پر برقرار رہنے کی کوشش کی تھی،قبل ازیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کیپٹل ہل کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ پر تیسری بار فرد جرم عائد کی گئی تھی،ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکا کو دھوکا دینے کی سازش کا بھی الزام ہے جبکہ ان پر حقوق پامال کرنے کی سازش کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے،امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزامات ثابت ہوئے تو انہیں 55برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں نے 140سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا ،چینی دارالحکومت بیجنگ میں سیلابی ریلا کئی گاڑیاں بہالے گیا جبکہ چین کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان ڈوکسوری کے دوران بیجنگ میں 744.8 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی اس سے قبل1891میں 609ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی،شدید بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، بارشوں سے کم ازکم 20افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 27لاپتا ہیں ، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ 50 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ،بیجنگ میں شدید بارشوں کے باعث گھر سڑکیں، گاڑیاں اور بازار زیر آب آگئے جبکہ گاڑیوں کی جگہ کشتیاں چلنے لگ گئیں ، سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
زیادتی کی متاثرہ کشمیری خواتین 75 سالوں سے انصاف کی منتظر،مقبوضہ کشمیر میں ننگی بھارتی جمہوریت کا سب سے بڑا شکار کشمیری خواتین ہیں ،بھارتی فوج کے ہاتھوں 1989سے 2020تک 11224کشمیری خواتین جنسی زیادتی کا شکار ہو چکی ہیں،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 1989سے 2020تک 11224کشمیری خواتین بھارتی فوج کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار ہو چکی ہیں ،صرف 1992میں 882کشمیری خواتین اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئیں۔ 1994کی ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج اجتماعی زیادتی کو خوف پھلانے اور اجتماعی سزا کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے ،بھارتی فوج مجاہدین کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے طور پر لوٹ مار، قتل عام اور جنسی زیادتی کرتی ہے ،ایشیا واچ کی رپورٹ کے مطابق صرف ایک ہفتے میں 44ماورائے عدالت قتل اور 15جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے،ایشیا واچ کے مطابق سزا اور جزا کے نظام کی عدم موجودگی کی وجہ سے بھارتی فوج کی پرتشدد کاروائیں برسوں سے جاری ہیں، ہیومن رائٹس واچ کے مطابق 75 سال گزرنے کے باوجود زیادتی میں ملوث کسی کردار کو سز انہیں دی گئی،ریسرچ سوسائٹی آف انٹر نیشنل لا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے 11سے 60سال تک کی خواتین کو بھی نہ بخشابھارتی حکومت کی طرف سے کھلی چھوٹ کے نتیجے میں بھارتی افواج بلا خوف و خطر جنسی زیادتی کے جرائم میں ملوث ہیں ،1996میں ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج ریپ کو تحریک آزادی کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے،2005کی ایک رپورٹ کے مطابق کشمیری خواتین کے خلاف جنسی زیادتی کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔سوشل ڈویلپمنٹ کونسل کے مطابق بھارتی فوجیوں کو زیادتی پر اکسانے میں AFSPAکا مرکزی کردار ہے،دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق 1979سے 2020تک میجر کے رینک 150سے زائد بھارتی فوجی افسران منظم انداز میں جنسی زیادتی میں ملوث تھے،23فروری 1991کو 4راجپوتانہ رائفل کے جوانوں نے ضلع کپواڑہ کے گاوں کنن پوش پورہ میں 100سے زائد کشمیری خواتین سے زیادتی کی،17مارچ 1991کو چیف جسٹس جموں و کشمیر کے تحقیقاتی کمیشن کے سامنے 53کشمیری خواتین نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے عصمت دری کا اعتراف بھی کیا،15سے 21مارچ 1991کے دوران ہونے والے طبی معائنوں میں 32کشمیری خواتین پر تشدد اور جنسی زیادتی ثابت ہوئی،1992میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ میں بھی کہا گیا کہ کنن پوش پورہ سانحے میں بھارتی فوج کے خلاف اجتماعی زیادتی کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں،اپریل 2018میں کٹھوعہ میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں سے زمین خالی کروانے کی خاطر 8سالہ آصفہ بانو کو 7 دن مندر میں زیادتی کا نشانہ بنایا،10اکتوبر 1992کو 22گرینیڈیئر کے جوانوں نے شوپیاں میں 9خواتین کو اجتماعی زیادتی کا شکار بنایا۔کشمیری عدالتوں میں 1000سے زائد زیادتی کے مقدمات زیر التوا ہیں۔
گلگت بلتستان کی بڑی مصنوعات میں سے ایک خوبانی کی بڑی مقدار جدید سولر ڈرائینگ ٹیکنالوجی کی عدم موجودگی میں ضائع ہو جاتی ہے جس سے کسانوں کو بین الاقوامی منڈی میں فروخت کر کے زیادہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے۔ ویلتھ پاک کے مطابق اس وقت، کسانوں کی اکثریت روایتی خشک کرنے والی تکنیک کا استعمال کرتی ہے جس سے پھل تیار ہونے میں ہفتے لگتے ہیں۔روایتی طریقہ میں، خوبانی کو لکڑی کی ٹرے میں رکھا جاتا ہے، خاص طور پر اس میٹھے کھٹے پھل کے لیے بنائے جاتے ہیں اور گھنٹوں سورج کی روشنی میں رہتے ہیں۔ پھل کو خشک ہونے کے لیے کم از کم ایک ہفتہ دھوپ میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔ تاہم، غیر یقینی موسمی حالات کی وجہ سے، مویشیوں کو کھلائے جانے والے پھلوں کی اچھی خاصی مقدار خراب ہو جاتی ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، برمخون ایگریکلچر کوآپریشن سوسائٹی الطیت ہنزہ کے صدر زاہد کریم نے کہا کہ روایتی طریقہ کار کے تحت خشک کرنے کا نامناسب عمل، موسم کی غیر یقینی صورتحال، مزدوری کے زیادہ اخراجات، بڑے رقبے کی ضروریات، کیڑے مکوڑوں کی افزائش، دھول اور دیگر غیر ملکی مواد ذائقہ اور تندرستی کو خراب کرتے ہیں۔ "جدید شمسی خشک کرنے والی ٹیکنالوجی اسٹوریج اور نقل و حمل کے دوران پھلوں کی زندگی کو بڑھانے میں مدد کر سکتی ہے۔ یہ فریمرز کو غیر یقینی موسمی حالات، خاص طور پر شدید بارش سے بچا کر ان کی زیادہ تر پیداوار کو پروسیس کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔"
خشک کرنے کے عمل میں بہت زیادہ دیکھ بھال اور منصفانہ ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر پھل زیادہ خشک ہو جائے تو اسے کھانا مشکل ہو جاتا ہے، اور اگر یہ کم خشک رہے تو کیڑوں کے حملہ کا سب سے زیادہ امکان ہے۔ شمسی توانائی سے مرنے کی تکنیک پھلوں کی غذائیت اور ذائقہ کو زیادہ اور کم خشک کرنے سے بچ کر برقرار رکھنے میں مدد کر سکتی ہے۔"اچھی طرح سے خشک خوبانی بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک مطلوبہ مصنوعات ہو سکتی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ قومی اور بین الاقوامی صارفین کو راغب کرنے کے لیے معیاری پیکیجنگ اور لیبلنگ کے لیے علاقے میں صنعتیں قائم کرے۔ کریم نے مزید کہا کہ برآمدی منڈی میں خشک میوہ جات کی ساکھ کو یقینی بنانے کے لیے مقامی پروڈیوسروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں کوالٹی کنٹرول کے اداروں کی ضرورت ہے۔خوبانی میں ویلیو ایڈڈ پروڈکٹس کی بڑی صلاحیت ہے۔ تازہ پھلوں کو جوس بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، اسے ٹکڑوں میں خشک کیا جا سکتا ہے، یا پاڈر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، جس سے مختلف قسم کے صارفین کا احاطہ کیا جا سکتا ہے۔آج کل، آبادی کا ایک بڑا حصہ صحت کے مسائل سے بچنے کے لیے نامیاتی خوراک کو ترجیح دیتا ہے۔ پاکستان نامیاتی خوراک کو بین الاقوامی منڈی میں برآمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کریم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں سولر ڈرائرز متعارف کرانے سے فصلوں کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے اور خشک مصنوعات کے معیار کو خشک کرنے کے روایتی طریقوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ ضلعی حکومت مختلف علاقوں میں سولر ڈرائینگ ٹیکنالوجی متعارف کرائے اور کسانوں کو فوڈ پروسیسنگ کے بارے میں تربیت اور آگاہی فراہم کرے۔
کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی گزشتہ سال کی آپریشنل پیشرفت کے دوران مکمل طور پر شروع ہونے کے بعد، اس نے کامیابی سے بجلی کی پیداوار میں صفر حادثات اور صفر نقصانات کا ہدف حاصل کیا۔کروٹ پاور کمپنی (پرائیویٹ لمیٹڈ)میں انجینئرنگ کے مینیجر فیضان اکبر نے کہا کہ پلانٹ نے 100 سے زائد ضوابط اور آپریشنل گائیڈ لائنز کے نفاذ کے ساتھ حفاظتی اقدامات کا مثر طریقے سے انتظام کیا تاکہ پلانٹ کی محفوظ اور مستحکم آپریشنل حیثیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ویلتھ پی کے۔فیضان نے کہا کہ کروٹ ایچ پی پی، چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کا ایک اہم منصوبہ، پاکستان اور چین کے درمیان توانائی تعاون کے حوالے سے ایک کامیاب کہانی ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جون 2022 میں اپنی آپریشنل حیثیت کے بعد سے، کروٹ ایچ پی پی نے یونٹ کمیشننگ، انسٹالیشن، اور ٹیسٹنگ سے لے کر آپریشنل مینجمنٹ تک ایک متفقہ منتقلی کا طریقہ کار کامیابی سے حاصل کیا ہے۔کروٹ CPEC اقدام کے تحت مکمل ہونے والا پہلا پن بجلی منصوبہ ہے۔ اس نے آزمائشی مرحلے کے دوران نیشنل گرڈ میں 4 بلین روپے کی مفت بجلی فراہم کی۔فیضان نے کہا کہ اس منصوبے نے اپنے پہلے کیلنڈر سال کے دوران 3.64 بلین کلو واٹ گھنٹے کی مجموعی بجلی کی پیداوار کو پورا کیا ہے، جو تقریبا 1.59 ملین ٹن معیاری کوئلے کی بچت اور تقریبا 3.98 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے کے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کروٹ ایچ پی پی کے چار یونٹ اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جو قومی گرڈ تک صاف اور سبز توانائی فراہم کرنے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں معاونت کر رہے ہیں۔اپنے افتتاح کے بعد سے، 720 میگاواٹ کے پلانٹ نے قومی گرڈ میں تقریبا 3.64 بلین یونٹ صاف اور سستی بجلی شامل کی ہے۔کروٹ ایچ پی پی کے اسسٹنٹ انجینئر معاز اعوان نے کہا کہ اس منصوبے نے اپنی سماجی ذمہ داری کو بھی کامیابی کے ساتھ پورا کیا اور مقامی کمیونٹیز کی سہولت کے لیے ہسپتالوں، اسکولوں اور دیگر عوامی سہولیات کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کی طرف سے 15 جون 2023 کو جاری کردہ توانائی کی خریداری کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، کروٹ نے مئی 2023 میں 115.02 ملین روپے کی لاگت سے 509.86 ملین یونٹس سے زیادہ بجلی فراہم کی۔
علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری میں شمولیت پاکستان کے لیے اپنی تجارت اور برآمدات کو بحال کرنے اور اس کی اقتصادی ترقی کو تقویت دینے کے لیے بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا ایک امید افزا موقع لے کر آتی ہے، یہ بات پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں بتائی گئی ہے۔ مزید برآں، پاکستان کا سٹریٹجک محل وقوع اور سی پیک لنک علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری میں شمولیت کے رابطے کو بڑھا سکتا ہے جو پاکستان کے لیے حاصل ہونے والے فوائد کی نشاندہی کرتا ہے، ملکی مصنوعات کی مسابقت، ممکنہ سرمایہ کاری، اور توسیع پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ فرموں کی مقابلہ کرنے کی صلاحیت ایک مضبوط انفراسٹرکچر اور ایک ریگولیٹری ماحول رکھنے پر مرکوز ہے جو کم لاگت کو فروغ دیتا ہے۔ بدقسمتی سے، پاکستان کا لاجسٹک پرفارمنس انڈیکس ان شعبوں میں بہتری کی اہم گنجائش کی نشاندہی کرتا ہے۔ترقی کو فروغ دینے اور کمپنیوں کو پھلنے پھولنے کے قابل بنانے کے لیے، تجارتی سہولت اور تعاون کو عالمی سطح پر بڑھایا جانا چاہیے، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو درپیش چیلنجوں پر غور کرتے ہوئے مزید، خامیوں کو دور کرنے کا آغاز ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، سرحدی اور کسٹم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دستاویزات کو ہموار کرنے، اور سرخ فیتے اور منظوری کے انتظار کے اوقات کو کم کرنے سے ہوتا ہے۔ مزید برآں، ریگولیٹری نظام کو آسان بنانا اور رجسٹریشن، لائسنس اور پرمٹ سے وابستہ اخراجات کو کم کرنا بھی ضروری اقدامات ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بزنس پورٹل کے ذریعے ریگولیٹری عمل کو خودکار بنانے کے لیے حکومت کی جاری کوششوں سے کاروباروں کو کافی فائدہ پہنچے گا۔تاہم، یہ تسلیم کرنا بہت ضروری ہے کہ بڑی فرموں کے پاس تجارتی سودوں کے لیے تیزی سے اپنانے کے لیے وسائل اور صلاحیت موجود ہے، جبکہ ایس ایم ایز محدود مالی ذرائع کی وجہ سے جدوجہد کر رہی ہیں۔
ٹیکنالوجی اور ہنر مند لیبر میں سرمایہ کاری کے لیے قابل رسائی فنانسنگ کی کمی کے ساتھ کاروبار کرنے کی زیادہ لاگت، تجارتی سودوں میں ان کی شرکت میں رکاوٹ ہے۔اسی طرح، معلومات کی مطابقت کو ختم کرنا تجارت کو آسان بنانے کا ایک اور اہم پہلو ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا کہ کاروبار کو اصل کے اصولوں، ٹیرف، نان ٹیرف ٹریٹمنٹس اور کوالٹی اسٹینڈرڈز کے بارے میں معلومات تک رسائی حاصل ہے انہیں تقاضوں کی تعمیل کرنے اور قدر پیدا کرنے کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کا اختیار ملے گا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کارکردگی کے خواہاں صنعتوں کو فروغ دینے کی کوششوں کو درآمدی متبادل پالیسیوں کو تبدیل کرنا چاہیے جو غیر پیداواری ثابت ہوئی ہیں۔ مارکیٹ کی تشخیص اور اسکوپنگ کو ایسے شعبوں کی نشاندہی کرنی چاہیے جو کارکردگی پر مبنی مراعات سے مستفید ہو سکتے ہیں، جو کوالٹی بینچ مارکس، معیارات، اور حجم کے اشارے سے منسلک ہیں، اور اثر کی تشخیص سے مشروط ہیں۔ مزید یہ کہ، ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے، کاروباری اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہم آہنگی ضروری ہے، لیکن قواعد و ضوابط اور پالیسیوں کو ڈیزائن کرنے کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم کا سیکٹر سے متعلق علم ہونا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ وسائل کو موثر طریقے سے مختص کرنے کے لیے ٹیکس پالیسیوں کو تمام شعبوں میں ہم آہنگ کیا جانا چاہیے۔ ٹیرف، خاص طور پر ان پٹ، کیپٹل گڈز، اور انٹرمیڈیٹس پر، جب ضروری ہو تو معقول اور کم کیے جائیں۔ ایکسپورٹ سبسڈیز اور فنانسنگ اسکیموں کو تمام برآمد کنندگان کے لیے قابل رسائی بنایا جانا چاہیے تاکہ اختراع کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔بین الاقوامی تجارت کے مواقع بڑھانے کے لیے حکومت کو برانڈنگ اور لنکیج کی تعمیر پر توجہ دینی چاہیے۔ ملبوسات اور چمڑے کے برانڈز کی پاکستان سے ماخذ مواد اور مصنوعات کی حوصلہ افزائی سے برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ برانڈنگ اور لنکیج کی تعمیر میں سہولت فراہم کرنے سے بین الاقوامی منڈیوں اور مواقع کے دروازے کھلیں گے، جس سے پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری میں شمولیت جیسے تجارتی سودوں میں داخلہ زیادہ ممکن ہوگا۔
مائیکرو فنانس بینک کے صدر عامر خان نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائیکرو فنانس سیکٹر کی بہتر کارکردگی پاکستان کے لیے معاشی ترقی، روزگار اور انٹرپرینیورشپ کے حوالے سے مثبت نقطہ نظر کی نشاندہی کرتی ہے۔مائیکرو لونز کی مانگ غیر استعمال شدہ ترقی کی صلاحیت کو بھرنے کے حوالے سے معیشت کی پیشرفت کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی کی شرح نمو 0.29 فیصد کے پیش نظر، مائیکرو فنانس انڈسٹری چھوٹے کاروباروں اور سٹارٹ اپس کو فروغ دے کر بہتر ترقی میں حصہ ڈالے گی۔مائیکروفنانس بینکوں نے مالی سال 2023 کے دوران قرض لینے والوں کی تعداد، مجموعی قرض کے پورٹ فولیو، اور اوسط قرض کے توازن کے لحاظ سے ایک مثبت نمو پوسٹ کی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، مالی سال 2021-22 میں قرض لینے والوں کی تعداد 4,667,422 سے بڑھ کر مالی سال 2022-23 میں 5,328,686 ہوگئی جس کی شرح نمو 14.2 فیصد ہے۔ اسی طرح مائیکرو فنانس بینکوں میں ڈپازٹس 423 ارب روپے سے بڑھ کر 515.1 ارب روپے ہو گئے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران قرضوں کے اوسط توازن نے بھی 9.2 فیصد کی مثبت شرح نمو ظاہر کی۔عامر خان نے ملک میں مالی شمولیت کی عدم موجودگی کو اس کی کمزور اقتصادی پیداوار کی بنیادی وجہ کے طور پر شناخت کیا، انہوں نے کہا کہ مائیکرو فنانسنگ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک قابل عمل حل پیش کرتی ہے۔
پاکستان میں مائیکرو فنانسنگ افراد اور چھوٹے کاروباری اداروں کو مالیاتی خدمات کی فراہمی میں سہولت فراہم کر رہی ہے جو بصورت دیگر مرکزی دھارے کے بینکنگ چینلز سے خارج ہو جائیں گی۔"انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کم بچتیں مسلسل سرمایہ کاری کے قابل فنڈز کی قلت پیدا کر رہی ہیں، آخر کار حکومت کو بین الاقوامی قرض دہندگان سے قرض لینے پر مجبور ہونا پڑا۔ مائیکرو فنانس بینک کے صدر نے کہاکہ یہ بہتر شمولیت انہیں بچت، سرمایہ کاری اور اقتصادی سرگرمیوں میں زیادہ فعال طور پر مشغول ہونے کے لیے بااختیار بنا رہی ہے، جس سے آبادی کا ایک وسیع طبقہ مجموعی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ مائیکرو فنانسنگ کی کوتاہیوں کا ذکر کرتے ہوئے، عامر خان نے کہا کہ مائیکرو فنانس بینک کے چند قرض دہندگان اپنے قرض کی ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر تھے، جس کے نتیجے میں مائیکرو فنانس بینک کو قرضوں کے خسارے میں اضافے اور زائد المیعاد سہولیات کی ادائیگی کی وجہ سے کافی مالی دبا وکا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے زور دیا کہ قرض لینے والوں کی جانب سے ڈیفالٹ کو روکنے کے لیے حکومت کو قرض لینے والوں کے لیے رسک شیئرنگ کی ایک موثر پالیسی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔مائیکرو فنانس سیکٹر کی توسیع ملک کی مجموعی اقتصادی کارکردگی کے لیے ایک سازگار سگنل کے طور پر کام کرتی ہے۔ بہر حال، اب بھی ایسی رکاوٹیں موجود ہیں جن پر حکومت کی توجہ درکار ہے۔
چین کے شمالی صوبہ ہیبے میں گزشتہ چند روز کے دوران ہونے والی موسلادھار بارش کے سبب جمعرات کی صبح 10 بجے تک 12 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ منتقل کردہ افراد میں 8 لاکھ 57 ہزار 200 کا تعلق ا یسے علاقوں سے جہاں سیلابی پانی کو روکا جاتا اور ان کا ذخیرہ کیا جاتا تھا۔ طوفان ڈوکسوری کے زیراثر ہیبے کے بیشتر علاقوں میں 27 جولائی سے موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ صوبے میں اوسط بارش کا تناسب 146 ملی میٹر سے زائد ہوچکا ہے۔ اب تک ہیبے نے ایک لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل 4 ہزار 700 سے زائد امدادی ٹیمز امدادی کاموں میں تعاون کے لئے روانہ کی ہیں۔ ہیبے کے محکمہ ہنگامی انتظامات کے مطابق 29 جولائی سے یکم اگست کے درمیان 94 کانٹیز اور اضلاع کے ساتھ ساتھ صوبے کے 826 قصبوں کو شدید بارش کے سبب سیلاب کا سامنا پڑا۔
چین کے شمالی صوبے ہیبے کی بیرونی تجارت 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران 272.35 ارب یوآن (تقریباً 38.09 ارب امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 4.9 فیصد زائد ہے۔ شی جیا ژوآنگ کسٹمز کے مطابق اس مدت میں ہیبے کی مجموعی برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 7.8 فیصد اضافے سے 166.2 ارب یوآن جبکہ درآمدات 0.7 فیصد بڑھ کر 106.15 ارب یوآن تک پہنچ گئیں۔ آسٹریلیا، امریکہ اور یورپی یونین صوبے کے اہم تجارتی شریک رہے جن کے ساتھ اس کی تجارت بالترتیب 37.7 ارب یوآن، 30.62 ارب یوآن اور 29.55 ارب یوآن رہی۔ جنوری سے جون تک بیلٹ اینڈ روڈ سے متصل ممالک کے ساتھ صوبے کی تجارت گزشتہ برس کی نسبت 9.1 فیصد اضافے سے 97.26 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔ مکینیکل، الیکٹریکل ، محنت و مزدوری پر مبنی اور زرعی مصنوعات کی برآمدات نے ترقی کی شرح برقرار رکھی۔ صوبے نے لوہے، کوئلے اور قدرتی گیس کی درآمدات میں بھی اضافہ کیا۔
ٹیسلا کی شنگھائی گیگا فیکٹری نے جولائی کے دوران 64 ہزار 285 الیکٹرک گاڑیوں کی ترسیل کی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 128 فیصد زائد ہے۔ رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران فیکٹری کی مجموعی ترسیل 5 لاکھ 40 ہزار یونٹس سے زائد ہوچکی ہے جو2021 کی مجموعی ترسیل سے زائد ہے۔ ٹیسلا شنگھائی گیگا فیکٹری نے حال ہی میں اپنی ماڈل وائی(ریئر ۔وہیل ڈرائیو)گاڑی کو جنوبی کوریا کو برآمد کرنا شروع کیا ہے۔ یہ چین میں تیار کردہ ٹیسلا گاڑیوں کی جنوبی کوریا کی منڈی میں پہلا داخلہ ہے۔ کمپنی کے مطابق فیکٹری میں استعمال ہونے والی کار کے پرزوں میں 95 فیصد سے زائد مقامی طور پر تیار کردہ ہیں۔
چین کے تبت میں 3.6 میگاواٹس ( ایم ڈبلیو) کی صلاحیت کے ساتھ پانچ نئی ٹربائنز نے کام شروع کر دیا ہے جنہیں ایک انتہائی تیز ونڈ فارم میں کامیابی کے ساتھ گرڈ سے منسلک کیا گیا۔چائنہ تھری گورجز کارپوریشن (سی ٹی جی سی)نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ ٹربائن تبت کی کانٹی کومائی کے چھی گو ٹان میں واقع ونڈ فارم منصوبہ کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے۔ یہ ٹربائنز 5 ہزار سے 5 ہزار 200 میٹرز کی بلندی پر نصب کی گئی ہیں جن کا روٹر قطر 160 میٹرز ہے۔ چھی گو ونڈ فارم تبت میں انتہائی بلندی پر ہوا سے بجلی پیدا کرنے پر تحقیق اور ٹیکنالوجی کے مظاہرے کا اہم منصوبہ ہے۔ یہ تبت کے مرکزی پاور گرڈ سے منسلک ہونے والا ہوا سے بجلی کی پیداوار کا پہلا منصوبہ تھا جو دنیا بھر کے سطح مرتفع علاقوں میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے میں ایک سنگ میل ہے۔ ونڈ فارم کی تنصیب شدہ مجموعی صلاحیت 72.6 میگاواٹ ہے۔ چھی گو ونڈ فارم منصوبے کا پہلا مرحلہ 2021 میں فعال ہوا تھا۔ ڈویلپر کے مطابق منصوبہ کے ڈویلپر چائنہ تھری گورجز کارپوریشن نے 2020 کے بعد ونڈ فارم پر کام کی رفتار تیز کردی تھی۔ اس کی تکمیل کے بعد آن گرڈ بجلی کی پیداوار سالانہ 20 کروڑ کلوواٹ آور سے زائد ہونے کی توقع ہے جس سے 60 ہزار ٹن کوئلے کی بچت ہوگی۔ اس سے ہرسال کاربن ڈائی آکسائیڈ اور سلفر ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بالترتیب 1 لاکھ 73 ہزار ٹن اور 20 ٹن تک کم کرنے میں مدد ملے گی۔
پیٹر رابنسن (یو کے ڈی ایف ٹی)ایوی ایشن سیکیورٹی انٹرنیشنل اسسٹنس کے سربراہ ہیں دورے کا مقصد سی اے اے ایوی ایشن سیکیورٹی ٹیم کے انفراسٹرکچر کی مضبوطی اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے ،پیٹر رابنسن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مسافروں کے لئے سیکیورٹی کے الاقوامی معیار کو سراہا ،رابنسن نے ائرپورٹ پر(یو کے ڈی ایف ٹی)کے تقاضوں کے تناظر میں اعلی ترین اضافی سیکیورٹی اقدامات کرنے پر بھی تعریف کی ، دورہ کا اختتام سی اے اے ڈائریکٹر سیکورٹی کی جانب سے ایویشن سیکیورٹی کے معاملات پر نوٹ اور بریفنگ پر ہوا۔ دونوں جانب سے ریگولیٹری حکام نے مضبوط تعلقات اور ایوی ایشن سیکیورٹی سسٹم کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی تعاون اور کوششوں کے تسلسل کا اعادہ کیا۔ رابنسن بالترتیب 2 اور 3اگست کو ایوی ایشن ڈویژن اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ روانہ ہو گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کے سلسلے میں الیکشن کمیشن میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے،پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ طلبی کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی پیش نہیں ہوئے اور وکیل کی استدعا پر الیکشن کمیشن نے سماعت منگل تک ملتوی کری دی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن نوٹس پر سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر علی پیش ہوئے اور استدعا کی کہ کچھ دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرانا چاہتا ہوں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس آج ہو گا،مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دوپہر 12 بجے ہوگا، اجلاس میں چاروں صوبائی وزرا اعلیٰ اور وفاقی وزرا شرکت کریں گے،اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج اور رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ صوبائی حکومتیں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج پر اپنا اپنا مقف پیش کریں گی،ذرائع کے مطابق سی سی آئی اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کی رپورٹ کی منظوری کا امکان ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست نمٹا دی،سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹرائل کورٹ ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک توشہ خانہ کیس کا فیصلہ نہیں کر سکتی،دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے متعدد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ،بینچ کے سربراہ جسٹس یحیی آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ اس عدالت سے کیا چاہتے ہیں جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ فی الحال ہم اس عدالت سے فیصلہ نہیں چاہتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے پر ہمیں اس کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ درکار نہیں ہے،سپریم کورٹ نے دونوں فریقین سے پوچھا کہ کیا اس کیس کو نمٹا دیا جائے جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے آمادگی کا اظہار کیا،الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے کیس کو خارج کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور نہیں کیا جبکہ خواجہ حارث نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں آج جو بیان ریکارڈ ہونے ہیں انہیں بھی روک دیا جائے جس پر عدالت نے کہا وہ فی الحال اس کیس میں کوئی حکمنامہ جاری نہیں کرنا چاہتے،جسٹس یحیی آفریدی کا کہنا تھا جب اپنے وقت پر اپیلیں اس کیس میں آئیں گی تو اس وقت اس معاملے کو دیکھا جائے گا جس کے بعد عدالت نے توشہ خانہ کیس سے متعلق اپیلوں کو نمٹا دیا۔
ایڈیشنل آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ اغوا، قتل اور دہشتگردی کی صورتحال میں کم وسائل کے باوجود پیچھے نہیں ہٹے، کراچی میں 950سے زائد پولیس افسران اور اہلکار شہید ہوئے،کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے یوم شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کرپشن کی چیزیں کبھی کبھار آتی ہے ان کا سدباب ہوگا، اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہو رہی ہیں انہیں روکنا ہے، عوام سے کہا کہ آپ کی پولیس ہے آپ نے ہی ساتھ دینا ہے،ان کا کہنا ہے کہ شہدائے پولیس کا دن ایڈیشنل آئی جی کے پی صفوت غیور کے نام سے منسوب ہے، پولیس کی قربانی سے ہی ملک میں امن کا قیام ممکن ہوتا ہے،جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ اغوا، قتل اور دہشتگ گردی کی صورتحال میں کم وسائل کے باجود پیچھے نہیں ہٹے، کراچی میں 950 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار جرائم کی سرکوبی کے دوران شہید ہوئے،انہوں نے کہاکہ شہر میں پرائیوٹ سیکٹر میں 32ہزار کیمرے لگے ہیں، شہری ایک کیمرہ باہر کی طرف بھی لگائیں جس سے مجرمان کیخلاف مدد ملتی ہے۔
قومی شاہراہ پر خانقاہ شریف کے قریب دو ٹرالروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ٹرالر ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ،موٹروے پولیس کے مطابق ڈرائیورکو نیند آنے کی وجہ سے پیچھے سے آنے والا ٹرالر آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا ،موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے پولیس نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔
دریائے ستلج میں سوجیکے کے مقام پر کشتی ڈوب گئی، حادثے میں 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا،ذرائع کے مطابق کشتی میں سوار 33افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ واقعہ میں 7لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے،ریسکیو کے مطابق کشتی اندھیرے اور زیادہ افراد کے سوار ہونے کی وجہ سے الٹ گئی، ریسکیو آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، پاک جوان کے جوان، پولیس اور ریسکیو سمیت تمام متعلقہ محکمے حصہ لے رہے ہیں،نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے اوکاڑہ کے قریب کشتی الٹنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، انہوں نے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈوبنے والے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،محسن نقوی نے انتظامیہ کو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیح ڈوبنے والے افراد کو بچانا ہے۔
تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی تقریرکے جواب میں مسلم لیگ (ن)کو چیلنج دے ڈالا ۔، مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل میں اسد عمر نے (ن)لیگ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو آئندہ الیکشن میں اسلام آباد کے کسی بھی حلقے سے تحریک انصاف کے خلاف الیکشن لڑوا لیں، پتا چل جائیگا کہ اسلام آباد والے کیا سمجھتے ہیں،اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کا پی ٹی آئی دور حکومت میں حلقیکیلیے صرف ایک ہینڈپمپ لگانے کا دعوی جھوٹا ہے۔
طلق الرئيس العام لشؤون المسجد الحرام والمسجد النبوي الشيخ الدكتور عبدالرحمن بن عبدالعزيز السديس فيلم صفة العمرة المترجم ب (5) لغات وهي : (الإنجليزية ، والفرنسية، والاوردوية، والفارسية، والملاوية) وهو الاول من نوعه لتعظيم صفة العمرة وفق الشريعة الاسلامية وهدى الرسول النبي صلى الله عليه وسلم .. و أكد معالي الرئيس العام أن الفيلم التثقيفي والإرشادي والذي يسلط الضوء على صفة العمرة جاء وفق الشريعة الإسلامية، ومن هدي النبي صلى الله عليه وسلم .. وقامت وكالة الاتصال والشؤون الإعلامية بالرئاسة العامة لشؤون المسجد الحرام والمسجد النبوي، بالتعاون مع وكالة للغات والترجمة، بترجمة فيلم تعليمي بعنوان (صفة العمرة) إلى (5) لغات هي (الانجليزية، والفرنسية، والاوردوية، والفارسية، والملاوية) .
وذكر الوكيل المساعد للاتصال والشؤون الإعلامية الأستاذ سلطان بن سعود المسعودي بأن الفيلم يستعرض المسائل الشرعية التي تخص صفة العمرة، ويتضمن العديد من النصائح والإرشادات الواجب اتباعها من قبل المعتمرين موضحا ان الفيلم أشرفت عليه لجنة شرعية أجازت النص والمحتوى، حيث جاء وفق ما قررته الشريعة الإسلامية في مناسك العمرة خصوصاً. وذكر المسعودي بأن الوكالة حرصت على نشر الفيلم بخمس لغات تزامنًا مع موسم العمرة.
بیجنگ (شِنہوا)چین کی روبوٹ صنعت میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں مسلسل توسیع کا رجحان برقراررہا۔
وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدیداروانگ ہونگ نے بتایا کہ صنعتی روبوٹس کی پیداوارگزشتہ سال سے5.4 فیصد اضافے سے 2لاکھ 22ہزارسیٹ جب کہ سروس روبوٹس کی پیداوارایک سال پہلے کے مقابلے میں 9.6 فیصد اضافے سے 35لاکھ 30ہزارسیٹس تک پہنچ گئی۔
وانگ نے کہا کہ چین کی روبوٹ صنعت مستحکم اور صحت مند ترقی کرتے ہوئےعالمی روبوٹ صنعت میں بنیادی حیثیت اختیار کرلی ہے۔ چین میں، صنعتی روبوٹ نئی توانائی کی گاڑیوں، فوٹو وولٹک اور لیتھیم بیٹریوں جیسی ابھرتی ہوئی صنعتوں میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں ۔ سروس روبوٹس بڑے پیمانے پر طب وصحت، تعمیرات،اولڈ ایج کیئر اور دیگر صنعتوں میں استعمال ہورہے ہیں جبکہ خصوصی روبوٹ سائنسی تحقیقات اور ہنگامی ریسکیو میں تیزی سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کی فوٹووولٹک اورلیتھیم بیٹری کی صنعتوں میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں مسلسل ترقی کا رجحان برقرار رہا ہے۔
وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمارکےمطابق پولی سیلیکون، سلیکون ویفرز، فوٹو وولٹک سیلز اور ماڈیولز کی پیداوارگزشتہ سال کے مقابلے میں 65 فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ پہلی ششماہی میں نئی بلندیوں پر پہنچ گئی۔
فوٹو وولٹک مصنوعات کی مجموعی برآمدی مالیت اس عرصے کے دوران گزشتہ سال سے11.6 فیصد اضافے سے 28ارب92کروڑ ڈالر رہی۔
اعداد و شمارکےمطابق لیتھیم بیٹری کی صنعت کی آمدنی پہلی ششماہی میں 600 ارب یوآن (تقریباً83ارب92کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی۔
انڈونیشیا کےیوگیاکارتا کے بنٹول ضلع میں سلطان آگنگ سٹیڈیم میں آسیان ڈیزاسٹر ایمرجنسی ریسپانس سیمولیشن ایکسرسائز 2023 کے دوران ملائیشیا کی خصوصی ڈیزاسٹر اسسٹنس اینڈ ریسکیو ٹیم کے ارکان حادثات سے بچاو کی مشقوں میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان کوکرپشن کیس میں غیر حاضری پر نو سال قید جبکہ ان کی اہلیہ زبیدہ رحمان کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
بنگلہ دیش کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے جلاوطن رہنما پر3 کروڑ ٹکا(2 لاکھ 73 ہزارڈالر)کاجرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جس کی عدم ادائیگی پر انہیں مزید تین ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔
ڈھاکہ میٹروپولیٹن کےسینئرسپیشل جج ایم ڈی اسد الزمان نے بدھ کو ان کی غیر موجودگی میں کیس کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے طارق رحمان کی اہلیہ زبیدہ کو 35 لاکھ ٹکا جرمانہ کیا جوادا کرنے میں ناکامی پرانہیں مزید ایک ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔
عدالت نے حکام کو2008 سے لندن میں مقیم طارق رحمان اور ان کی اہلیہ کی 2 کروڑ74 لاکھ ٹکا مالیت کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔
رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کےایک سینئرعہدیدارنےکہاہےکہ فلسطین کے خلاف کارروائیاں بند کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے میں امریکہ کی ناکامی کے باعث امریکہ کے ساتھ فلسطین کے تعلقات کم ترین سطح پرہیں۔
فلسطین کی لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن احمد مجدلانی نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف مسلسل اسرائیلی کارروائیوں کی وجہ سے تعطل کے شکار امن عمل کو اس تعطل سے بچانے کے لیے امریکہ اسرائیل کے کسی بھی منصوبے کو روکنا نہیں چاہتا۔
احمد مجدلانی نے کہا کہ ہمیں امید نہیں ہے کہ موجودہ امریکی انتظامیہ امن عمل کو بچانے کے لیے کوئی ٹھوس اور عملی قدم اٹھائے گی جوبڑے تعطل کا شکارہے۔
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان براہ راست امن مذاکرات مارچ 2014 کے آخر میں اسرائیلی بستیوں اور فلسطینی ریاست کی سرحد پر تنازعات کے بعد معطل ہو گئے تھے۔
فلسطین نے کئی بار امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اپنی جارحیت کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالے جس میں بستیوں کی تعمیر اور مغربی کنارے کے فلسطینی قصبوں اور شہروں کے خلاف حملے شامل ہیں جبکہ فلسطین نے کئی بار امریکہ سے مشرقی یروشلم میں امریکی قونصل خانہ اور واشنگٹن میں پی ایل او کے دفاتر کو دوبارہ کھولنے پر بھی زور دیا ہے۔
احمد مجدالانی نے کہا کہ امریکہ اب بھی قابض حکومت کا شراکت دار ہے اور ہم امریکی انتظامیہ پر بھروسہ نہیں کر سکتے۔
فلسطینی عہدیدار نے مختلف بین الاقوامی اداروں میں اسرائیل کو سیاسی اور سفارتی تحفظ فراہم کرنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے ویٹو پاور کا غلط استعمال کرنے پر بھی امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
کابل(شِنہوا)افغانستان کی نگران حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں چند ممالک کے سفیروں کے اجلاس میں ان پر زور دیا ہے کہ وہ کابل میں سفارتی مشن کھولیں اوراپنی سرگرمیاں بحال کریں۔
افغان نجی ٹیلی ویژن چینل طلوع نیوزکے مطابق اجلاس میں برطانیہ، امریکہ،سپین، جمہوریہ کوریا، ہالینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا اور اٹلی کے سفیروں اور سفارت کاروں نے شرکت کی جس سے خطاب میں افغان اعلیٰ سفارت کار نے شرکاء کو اقتصادی، سیاسی اور سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں زمینی حقائق دیکھنے کے لیے سفیر افغانستان میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔
اس مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے قطر میں افغان انتظامیہ کے سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے اجلاس میں کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر میڈیا کی بعض رپورٹس جنگ زدہ ملک میں حقیقت کے برعکس ہیں۔
جوبا(شِنہوا)جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن (یواین ایم آئی ایس ایس) نے سوڈان میں تنازعے کےباعث جنوبی سوڈان میں معاشی بدحالی سےخبردارکیاہے۔
اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کےخصوصی نمائندےاوریو این ایم آئی ایس ایس کے سربراہ نکولس ہیسم نےجنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں ایک پریس کانفرنس میں زور دیا کہ جنوبی سوڈان کا تیل سوڈان بندرگاہ کے ذریعے بین الاقوامی منڈی تک پہنچانے والی تیل کی پائپ لائن پر حملے سے جنوبی سوڈان کی معیشت مفلوج ہو جائے گی۔
نکولس ہیسم نےصحافیوں کو بتایا کہ ہم بخوبی واقف ہیں کہ جنوبی سوڈان کو درپیش ایک بڑے خطرے میں سے ایک تیل کی پائپ لائن پر ممکنہ حملہ ہے جس کا جنوبی سوڈان کی معیشت پر فوری اثر پڑے گا۔
جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں جوبا-تیری کیکا رمبیک روڈ پر مسافررواں دواں ہیں۔(شِنہوا)
انہوں نےکہاکہ جنوبی سوڈان واقعی ایک اوربڑا سانحہ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے۔ تاہم اب تک ایسا کچھ رونما نہیں ہوا ہے لیکن یہ جنوبی سوڈان کے لیے موقع ہے کہ وہ امن یقینی بنانےکےلیے ہر ممکن کوشش کرے ۔
ہیسم نے سوڈان میں جلد از جلد امن کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بحران جنوبی سوڈان میں اقتصادی اور انسانی صورت حال کو ممکنہ طور پر مزید خراب کر دے گا۔
شی آن(شِنہوا)چائنہ ریلوےکارپوریشن کےسابقہ نام سے مشہورادرے کے سابق جنرل مینیجراورسرکردہ پارٹی کے ارکان کے گروپ کے سابق سیکرٹری شینگ گوانگ ژوپر جمعرات کو رشوت خوری کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔
اس مقدمے کی سماعت چین کےشمال مغربی صوبہ شانشی میں باوجی کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے کی۔
چائنہ ریلوے کارپوریشن کا نام 2019 میں تبدیل کر کے چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ رکھا گیا تھا۔
گوئی یانگ (شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ میں قائم ملک کی پہلی بگ ڈیٹا ایکسچینج کا مقصد 2025 تک سالانہ تجارتی حجم کو 10 ارب یوآن (تقریباً1ارب 40کروڑ ڈالر) سے زیادہ تک لے جانا ہے۔
صوبائی بگ ڈیٹا ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن بیورو کے مطابق، اس قدرمتاثر کن ٹرن اوور کے ساتھ،توقع ہے کہ ایکسچینج سے ملک بھر میں ڈیٹا سرکولیشن کی ٹرانزیکشن میں برتری حاصل ہوگی۔
گوئی یانگ بگ ڈیٹا ایکسچینج نے 2015 میں کام شروع کیا تھا ۔ فی الحال، یہ ڈیٹا، کمپیوٹنگ پاور، الگورتھم اور دیگر متنوع مصنوعات کی تجارت کو سپورٹ اور خدمات فراہم کررہا ہے، جس میں فنانس، ٹرانسپورٹیشن اور میٹرولوجی سمیت 20 سے زیادہ صنعتیں شامل ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چینی اداروں کو بلیک لسٹ کرنے اور مزید چینی کمپنیوں کو ہدف بنانے کے امریکی اقدام کا مقصد سنکیانگ کی خوشحالی اور استحکام کو نقصان پہنچانا اور چین کی ترقی کو روکنا ہے۔
امریکہ کی جانب سے مزید چینی کمپنیوں کو مبینہ طور پر "جبری مشقت" کی فہرست میں شامل کرنےسے متعلق رپورٹس کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ سنکیانگ میں "جبری مشقت" کا الزام چین مخالف عناصر کی طرف سے ملک کو بدنام کرنے کے لیے بہت بڑے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ اس حقیقت کے بالکل برعکس ہے کہ سنکیانگ میں تمام نسلی پس منظر کے حامل مزدوروں کے حقوق کا مؤثر طریقے سے تحفظ کیا جارہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جھوٹ کی بنیاد پر نام نہاد "ویغور جبری مشقت کی روک تھام کے قانون" کا نفاذ بین الاقوامی تجارتی قوانین اور عالمی صنعتی وسپلائی چینز کے استحکام کے لیے نقصان دہ اور چینی اداروں کو بلیک لسٹ کرنے اور مزید چینی کمپنیوں کوہدف بنانے کا مقصد سنکیانگ کی خوشحالی اور استحکام کو نقصان پہنچانا اور چین کی ترقی کو روکنا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ کی جانب سے دو چینی کمپنیوں اور ان کے کچھ ذیلی اداروں کو نام نہاد "ویغورجبری مشقت کی روک تھام کے قانون کی فہرست" میں شامل کرنے کے حالیہ اعلان کی مذمت کی ہے۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام حقائق پر مبنی نہیں ہے۔یہ مبہم اورایک طرح کا عام معاشی جبر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین اس اقدام کی سخت مذمت اور بھرپور مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سنکیانگ میں جبری مشقت کا کوئی وجود نہیں ہے، جھوٹ گھڑکر اور پھیلا کر اور انسانی حقوق کے نام پر چینی کمپنیوں پر بے دریغ پابندیاں لگا کر امریکہ درحقیقت یکطرفہ غنڈہ گردی اور سنکیانگ کی خوشحالی اور استحکام کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) ایک بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے چین کی پانچ سو میٹر اپرچر اسفئیریکل ریڈیو ٹیلی سکوپ (فاسٹ) کا استعمال کرتے ہوئے مقناطیسی ستارے کا مشاہدہ کیا ہے جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ کس طرح تیزریڈیو برسٹ (ایف آربیز) پیدا کرتا ہے۔
ایف آربیز ایک ملی سیکنڈ سے چند ملی سیکنڈ کے دورانیہ میں پیدا ہونے والی روشن اور طاقتور ریڈیو لہریں ہیں ، جس کے ہر بار اخراج سے سورج کی سالانہ پیداوار کے برابر توانائی پیدا ہوتی ہے۔ ان کی اصلیت اور میکانزم فلکی طبیعیات میں سب سے زیادہ اہم تحقیقی موضوعات میں سے ایک ہے۔
چین کی قومی فلکیاتی آبزرویٹریز(این اے اوسی) ، پیکنگ یونیورسٹی، نیواڈا یونیورسٹی، بیجنگ نارمل یونیورسٹی اور چین، امریکہ اور ترکی کے دیگر اداروں کے محققین نے ملکی وے کہکشاں میں واقع مقناطیسی ستارے،ایس جی آر جے1935 پلس2154 کے ایک ماہ تک جاری رہنے والے مشاہدے کے لیے فاسٹ کا استعمال کیا اورکامیابی سے مقناطیسی ستارے کےسنگل پلس پلسرسے پیدا ہونے والی تابکاری کا پتہ لگایا۔
چھنگ دو (شِنہوا) چھنگ دو ورلڈ یونیورسٹی کھیلوں میں ووشو ٹور نامنٹ کے دوران نان چھوان کا مظاہرہ کرنے والی الجیر یا کی مارشل آرٹس کھلاڑی لوئیزا آیت مولود نے مقابلے کے بعد مسکراہٹ کے ساتھ زبردست حوصلہ افزائی وصول کی۔
بوحمد بوبخارا یونیورسٹی میں الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی 27 سالہ طالبہ لوئیزا نے چھنگ دو میں خواتین کے نان چھوان اور نان ڈاؤ مقابلے میں حصہ لیا ۔وہ گزشتہ چند برس کے دوران دیگر غیر ملکی افراد کی طرح مارشل آرٹس میں بہت زیادہ مصروف رہی ہیں۔
لوئیزا نے بتایا کہ مارشل آرٹس ان کے لئے ایک شوق سے بڑھ کر ہے۔ یہ ان کا طرز زندگی ہے،انہیں دوسری زندگی کی طر ح ما رشل آرٹس سے محنت اور تو جہ حاصل ہوئی ہے۔
لوئیزا نے بتایا کہ ان میں صبر کا مادہ بہت کم ہے تاہم تقریباً 10 برس تک مارشل آرٹس کی مشق کرنے کے بعد انہوں نے زیادہ توانائی حاصل کی اور اس کی مدد سے ہی انہوں نے ورزش اور تعلیم کی منصوبہ بندی کرنے کی صلاحیت حاصل کی۔
لوئیزا نے مزید بتایا کہ مارشل آرٹس سے لگاؤ کی بے شمار وجوہات ہیں۔ مشق کا مقصد صرف چست رہنا نہیں ہے بلکہ جسم اور دماغ کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔ مارشل آرٹس نے انہیں یونیورسٹی میں اپنی تعلیم پر توجہ دینے میں مدد کی ۔
مارشل آرٹس نے لوئیزا کو الجیر یا میں متعدد دوست بنانے میں بھی مدد کی۔ جمنازیم میں مارشل آرٹس کی مشق کے باعث انہوں نے متعدد لو گوں کی تو جہ حاصل کی۔
چین، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں 31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں الجیر یا کی لوئیزا آیت مولود ووشو خواتین کے نان ڈاؤ میں مقابلہ کررہی ہے۔(شِنہوا)
لوئیزا نے مزید بتایاکہ مارشل آرٹس ایک مقناطیس کی مانند ہے جو لوگوں کو انہیں دیکھنے پر مجبور کرتا ہے۔ مارشل آرٹس ان کے ملک میں مقبول ہے اور الجیر یا میں تقریباً 60 ہزار افراد مارشل آرٹس کے کھیل میں مشغول ہیں۔
چھنگ دو (شِنہوا) چھنگ دو ورلڈ یونیورسٹی کھیلوں میں ووشو ٹور نامنٹ کے دوران نان چھوان کا مظاہرہ کرنے والی الجیر یا کی مارشل آرٹس کھلاڑی لوئیزا آیت مولود نے مقابلے کے بعد مسکراہٹ کے ساتھ زبردست حوصلہ افزائی وصول کی۔
بوحمد بوبخارا یونیورسٹی میں الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی 27 سالہ طالبہ لوئیزا نے چھنگ دو میں خواتین کے نان چھوان اور نان ڈاؤ مقابلے میں حصہ لیا ۔وہ گزشتہ چند برس کے دوران دیگر غیر ملکی افراد کی طرح مارشل آرٹس میں بہت زیادہ مصروف رہی ہیں۔
لوئیزا نے بتایا کہ مارشل آرٹس ان کے لئے ایک شوق سے بڑھ کر ہے۔ یہ ان کا طرز زندگی ہے،انہیں دوسری زندگی کی طر ح ما رشل آرٹس سے محنت اور تو جہ حاصل ہوئی ہے۔
لوئیزا نے بتایا کہ ان میں صبر کا مادہ بہت کم ہے تاہم تقریباً 10 برس تک مارشل آرٹس کی مشق کرنے کے بعد انہوں نے زیادہ توانائی حاصل کی اور اس کی مدد سے ہی انہوں نے ورزش اور تعلیم کی منصوبہ بندی کرنے کی صلاحیت حاصل کی۔
لوئیزا نے مزید بتایا کہ مارشل آرٹس سے لگاؤ کی بے شمار وجوہات ہیں۔ مشق کا مقصد صرف چست رہنا نہیں ہے بلکہ جسم اور دماغ کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔ مارشل آرٹس نے انہیں یونیورسٹی میں اپنی تعلیم پر توجہ دینے میں مدد کی ۔
مارشل آرٹس نے لوئیزا کو الجیر یا میں متعدد دوست بنانے میں بھی مدد کی۔ جمنازیم میں مارشل آرٹس کی مشق کے باعث انہوں نے متعدد لو گوں کی تو جہ حاصل کی۔
چین، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں 31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں الجیر یا کی لوئیزا آیت مولود ووشو خواتین کے نان ڈاؤ میں مقابلہ کررہی ہے۔(شِنہوا)
لوئیزا نے مزید بتایاکہ مارشل آرٹس ایک مقناطیس کی مانند ہے جو لوگوں کو انہیں دیکھنے پر مجبور کرتا ہے۔ مارشل آرٹس ان کے ملک میں مقبول ہے اور الجیر یا میں تقریباً 60 ہزار افراد مارشل آرٹس کے کھیل میں مشغول ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) چین نے طوفان کے باعث ہونے والی بارشوں سے متاثرہ بیجنگ اور صوبہ ہیبے میں سڑکوں کی ہنگامی طور پر مرمت کے لئے 3 کروڑ یوآن (تقریباً 42 لاکھ امریکی ڈالرز) مختص کیے ہیں۔
یہ خصوصی رقم وزارت خزانہ اور وزارت ٹرانسپورٹ نے جاری کی ہے۔
ڈوکسوری رواں سال کا 5 واں سمندری طوفان تھا جس کی وجہ سے بیجنگ- تیان جن- ہیبے خطے میں مسلسل موسلادھار بارش ہوئی ۔
چین نے حال ہی میں سیلاب سے نمٹنے کے لئے دوسرے در جے کے ہنگامی ردعمل کو فعال کیا اور طوفانی بارش کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا تھا۔
بیجنگ نے 140 برس قبل ریکارڈ مرتب کرنا شروع کیا تھا جس کے بعد سے اب تک گزشتہ چند دنوں میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔
بیجنگ موسمیاتی سروس نے بدھ کے روز بتایا کہ شہر میں 744.8 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ اس میں سب سے زیادہ بارش ہفتے کی شب 8 بجے سے بدھ کی صبح 7 بجے کے درمیان ضلع چھانگ پھنگ میں وانگ جیایوآن آبی ذخیر ے میں ہوئی ۔
چھنگ دو (شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں جاری 31 ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران چھنگ دو یونیورسیڈ ویلج میں سیلف ڈرائیونگ بس میں سفر کرنا 23 سالہ ایان اسکرکی کے لیے ایک انتہائی متاثر کن تجربہ تھا۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے جمناسٹ اسکرکی نے کہا کہ پورا تجربہ بہت ہی شاندار ہے اور یہ چین کی جدید ٹیکنالوجیزکوجاننے کا ایک بہترین موقع ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گیمز نے انہیں چین کے دورے اور یہاں ملک کی تاریخ اور ثقافت کو جاننے کا موقع بھی فراہم کیا ہے۔ کیوںکہ کھیلوں کے اس ایونٹ میں کچھ کم کاربن ٹیکنالوجیز پیش کی گئی ہیں، اس لیے نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کا سیلف ڈرائیونگ کا تجربہ ایک قابل ذکر بات ہے۔ یونیورسیڈ ولیج میں، سیلف ڈرائیونگ کا سٹیشن طالب علم-ایتھلیٹس کے لیے سب سے زیادہ مقبول مقام بن گیا ہے، اور بہت سے ممالک جن میں پولینڈ، کروشیا، انڈیا، جنوبی افریقہ، نیدرلینڈ، امریکہ اور دیگر ممالک کے ایتھلیٹس شامل ہیں سیلف ڈرائیونگ بس کا سفر کرنےآتے ہیں۔
چھنگ دو (شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں جاری 31 ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران چھنگ دو یونیورسیڈ ویلج میں سیلف ڈرائیونگ بس میں سفر کرنا 23 سالہ ایان اسکرکی کے لیے ایک انتہائی متاثر کن تجربہ تھا۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے جمناسٹ اسکرکی نے کہا کہ پورا تجربہ بہت ہی شاندار ہے اور یہ چین کی جدید ٹیکنالوجیزکوجاننے کا ایک بہترین موقع ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گیمز نے انہیں چین کے دورے اور یہاں ملک کی تاریخ اور ثقافت کو جاننے کا موقع بھی فراہم کیا ہے۔ کیوںکہ کھیلوں کے اس ایونٹ میں کچھ کم کاربن ٹیکنالوجیز پیش کی گئی ہیں، اس لیے نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کا سیلف ڈرائیونگ کا تجربہ ایک قابل ذکر بات ہے۔ یونیورسیڈ ولیج میں، سیلف ڈرائیونگ کا سٹیشن طالب علم-ایتھلیٹس کے لیے سب سے زیادہ مقبول مقام بن گیا ہے، اور بہت سے ممالک جن میں پولینڈ، کروشیا، انڈیا، جنوبی افریقہ، نیدرلینڈ، امریکہ اور دیگر ممالک کے ایتھلیٹس شامل ہیں سیلف ڈرائیونگ بس کا سفر کرنےآتے ہیں۔