• Columbus, United States
  • |
  • ٢٦ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

قتل کی وارداتوں میں ملوث خطرناک اشتہاری سعود...

قتل کی 6 وارداتوں میں ملوث خطرناک اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا۔ انٹرپول کی مدد سے اشتہاری زاہد کو پاکستان لایا گیا ہے، اس گرفتاری سے بیرون ملک سے پکڑے گئے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 103 ہوگئی۔ پنجاب پولیس کے مطابق قتل کی 6 وارداتوں میں ملوث خطرناک اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا، اشتہاری زاہد اقبال نے ایک واقعہ میں 4 اور دوسرے واقعے میں 2 افراد کو قتل کیا تھا۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سنگین وارداتوں کے ارتکاب کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، پنجاب پولیس اسپیشل آپریشن سیل ٹیم نے اشتہاری زاہد اقبال کو سعودی عرب سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ انٹرپول کی مدد سے زاہد اقبال کو پاکستان لایا گیا جسے کیخلاف مزید قانونی کارروائی کیلئے نوشہرہ ورکاں پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ اشتہاری زاہد اقبال کی گرفتاری سے بیرون ملک سے پکڑے گئے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 103 ہوگئی، ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے تعاون سے ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملازمہ تشدد کیس،رضوانہ کی حالت سنبھل گئی، تم...

ڈاکٹر نے کہا ہے تشدد کا شکار ملازمہ رضوانہ کی تمام رپورٹس مثبت آگئی ہیں۔ جنرل ہسپتال میں تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کا علاج 12ویں روز جاری ہے، اس حوالے سے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت میں مزید بہتری آرہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچی کو اب آکسیجن فری قرار دے دیا گیا ہے جب کہ رضوانہ کی تمام رپورٹس بھی مثبت ہیں، انہیں آج کسی بھی وارڈ یا پرائیوٹ روم میں شفٹ کیا جا سکتا ہے اور آئندہ ہفتے ان کے بازوں کی سرجری کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران سیٹ اپ فروری 2024 سے آگے جا سکتا ہے، م...

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ فروری 2024 سے آگے جا سکتا ہے۔ خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن وقت پر ہوتے نظر نہیں آ رہے، نگران سیٹ اپ فروری 2024 سے آگے جا سکتا ہے، نگران حکومت کا کام الیکشن کرانا ہے مگر کچھ اور بھی کرے گی۔ رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا سیکرٹ ایکٹ عوام کے مفاد میں نہیں، ایسا بل نہیں ہونا چاہیے جس سے عوام متاثر ہو۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس(جی ڈی اے) ٹوٹ چکی ہے، بچے ہوئے لوگ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کا کیس آخری مراحل میں داخل ہو چکا...

وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کا کیس آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے لیکن وکیل صاحبان عدالت سے بھاگ گئے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان تاریخ کا انوکھا ٹرائل ہے، 11 ماہ میں ملزم صرف چار بار پیش ہوا، ملزم نے 342 کا بیان ریکارڈ کیا اور سائن کیا، سائن کا مطلب ملزم نے جرم قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کے تحائف آپ نے بیچے، قوم کو آپ پر اعتبار نہیں ہے، عدالت میں ملزم ہے نہ وکیل ہے، اگر عدالتوں سے ریلیف دیا جائے تو باقی ملزمان کو بھی ریلیف ملے، زیور ڈکلیئر نہیں کر رہے لیکن بکریاں ڈکلیئر کی جا رہی ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ آپ میرٹ کے اوپر بات ہی نہیں کرتے، علی ظفر صاحب الیکشن کمیشن میں بتا چکے ہیں تحائف فروخت ہوئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی 25 سے 30 مرتبہ حاضری معافی کی درخواست قبول کی ہے، اس کو پتہ ہے چوری کا جواب دینا پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فواد چوہدری کا مردم شماری کو عدالت میں چیلنج...

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مردم شماری کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ نئی مردم شماری پنجاب کے سیاسی حقوق پر بہت بڑا ڈاکا ہے، کیاہوا کہ پنجاب کی آبادی اتنی کم ہوگئی کہ قومی اسمبلی کی 8 نشستیں کم ہوگئیں؟ نہ طریقہ کار پر بحث ہوئی نہ نتائج کی شفافیت کا پتا۔ سابق وزیر نے کہا کہ جہلم اور چکوال جیسے اضلاع صرف ایک نشست کے اضلاع بن جائیں گے، ملتان، لاہور اور گوجرانوالہ کو بھی نشستیں کھونی پڑیں گی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سیاستدانوں کا رویہ مایوس کن ہے، اب خود اس مردم شماری کو عدالت میں چیلنج کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنوں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، خاتون سمیت...

بنوں میں جائیداد کے تنازع پر چچا اور بھتیجوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، واقعے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ بنوں کے علاقے پیران طغل خیل میں گھر میں جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہوا، چچا اور بھتیجوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے خاتون، دو بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگئی، مقتولین ملزم کی بھابی اور بھتیجے تھے۔ فائرنگ کے واقعے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آن لائن لون ایپ سے فراڈ کرنیوالا غیرملکی باش...

ایف آئی اے سائبر کرائم نے آن لائن لون ایپ سے فراڈ کرنیوالے غیرملکی باشندے کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، آن لائن لون ایپ کے ذریعے فراڈ کرنیوالے غیرملکی باشندے کو گرفتار کرلیا، ملزم کو گلبرگ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کا جیان لی یانگ ہے اور پاکستان میں آن لائن لون ایپ کے ذریعے فراڈ کرنیوالوں کا سربراہ ہے، ملزم نے دوران تفتیش سیکڑوں لوگوں سے فراڈ کا اعتراف کیا ہے، ملزم نے بہت سے پاکستانی شہریوں کو اپنے پاس اس کام کیلیے ملازم رکھا ہوا تھا۔ ملزم دس ماہ سے پاکستان میں یہ کام کر رہا تھا ، آن لائن لون ایپ کے ذریعے شہری کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرکے انہیں بلیک میل بھی کرتا تھا، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور چین فصلوں کے کیڑوں پر قابو پانے...

پاکستان اور چین فصلوں کے کیڑوں پر قابو پانے کے لیے مشترکہ لیب قائم کریں گے اس حوالے سے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد (یو اے ایف) اور انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن، چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنس (آئی پی پی سی اے اے ایس) نے فصلوں کے کیڑوں پر قابو پانے کے لیے پاک چین مشترکہ لیبارٹری کے قیام کے لیے ایک ایل او آئی پر دستخط کیے۔ آئی پی پی سی اے اے ایس کے مطابق دونوں فریق مشترکہ لیبارٹری کا کام شروع کریں گے اور فصلوں کے کیڑوں اور مربوط بیماریوں پر قابو پانے والی ٹیکنالوجیز پر ٹیسٹ، مظاہرے اور مشترکہ تحقیق کریں گے، نیز تکنیکی عملے کی تربیت اور تبادلے پر بھی کام کریں گے۔ یو اے ایف کے شعبہ اینٹومولوجی کے چیئرمین پروفیسر محمد جلال عارف نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ پاکستان کیڑوں کے مسئلے سے بہت زیادہ متاثر ہے۔ مثال کے طور پر سفید مکھی کپاس، لیموں، امرود وغیرہ کو متاثر کر رہی ہے۔ جب ہمارے پھل اور سبزیاں مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک کو برآمد کی جا رہی ہیں تو بعض اوقات ان پھلوں پر مکھیوں اور کیڑے مار ادویات کی باقیات کی موجودگی کی وجہ سے انہیں مسترد کر دیا جاتا ہے۔ پاکستان میں رجسٹرڈ کیڑے مار ادویات کے 1,300 مالیکیولز میں سے ایک بھی مالیکیول سفید مکھی کو کنٹرول کرنے کے قابل نہیں ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اقتصادی حد کی سطح اور کمزورمعیشت کے مسئلے کا بھی سامنا ہے۔

جب ہم کسی کیڑوں کو کنٹرول کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو ہمیں پیسٹ سکاؤٹنگ، کیڑوں کی نگرانی، اور کیڑوں کی آبادی کا اندازہ لگانا چاہیے۔ جب وہ ایک خاص تعداد سے تجاوز کرتے ہیں، تو ہم کیڑے مار دوا کے استعمال کا فیصلہ کرتے ہیں، جس سے ہم اپنے مختلف آلات، اوزاروں کا ستعمال کرتے ہیں۔ گزشتہ 75 سالوں میں ہمارے پاس ایک پرانا نظام ہے جس پر آنے والے دنوں میں نظر ثانی کی جانی چاہیے ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ڈائریکٹر، آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن آف یو اے ایف پروفیسر محمد جعفر جسکانی کے مطابق یہ تعاون کلائمنٹ سمارٹ ایگریکلچر کے لیے پاکستان کی کوششوں کا حصہ ہے۔ آئندہ نسلوں کے لیے خوراک کو محفوظ بنانا اچھا ہوگا۔ لہذا جینیاتی تبدیلی، بائیو ٹیکنالوجی کا استعمال... یہ وہ اوزار ہیں جو دونوں ممالک میں خوراک کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق یو اے ایف ڈیپارٹمنٹ آف اینٹولوجی کے ڈاکٹر عابد علی نے کہا یونیورسٹی آف فیصل آباد کے ساتھ تعاون پاکستان کے لیے قومی اہمیت کا حامل ہے۔ فیصل آباد ٹیکسٹائل کا شہر ہے۔ اسپیشل اکنامک زون کی موجودگی اس کی صنعتی ترقی کو تیز کرنے کے لیے اضافی تحقیق کا مطالبہ کرتی ہے۔ ہمارے پاس کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ بھی ہے جس نے 6,000 طلبا کو پروان چڑھایا ہے جنہوں نے چینی زبان کے مختلف لیول پاس کییہیں اور وہ تعاون کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان ایک پل کا کام کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے مرکز میں واقع ہے، ہمارے لیے ملک کے مختلف مقامات پر کسانوں تک پہنچنا آسان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں جنگل کا قانون ہے، 10 اگست کو اتحادی...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے، 10 اگست کو اتحادی تتر بتر ہو جائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت جو صرف چار دن کی مہمان اداکار رہ گئی ہے، ظلم و بربریت، چنگیزیت، دہشتگردی کی ایسی سیاہ تاریخ چھوڑ کر جا رہی ہے جو ہمیشہ سیاہ الفاظ میں یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ہمارے گھروں سے گاڑیاں، گھڑیاں، کیش اور فون لے جاتی ہے، عورتوں اور بچوں کو لاپتہ کر دیتی ہے اور عدالتیں تماشہ دیکھتی رہ جاتی ہیں، اگر غلطی سے ان کی ضمانت لے لی جائے تو جیل کے دروازے پر ہی دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، رات بھی اسلام آباد پولیس میری وجہ سے میرے دوست کے گھر توڑ پھوڑ کر کے ایک ملازم کو اٹھا کر لے گئی ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں پولیس کے حوالے سے آرمی چیف سے درخواست کروں گا کہ اپنی کسی ایجنسی کی ڈیوٹی لگائیں اور تحقیقات کرائیں، اشفاق وڑائچ، شفقت فیض اور سی پی او راولپنڈی کے رویے سے اداروں کے مقام اور شہرت کو ایسے لوگ کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے نے الیکشن کمیشن کو واضح ہدایت جاری کر دی ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ ازخود آگے نہیں بڑھا سکتا، نگران وزیراعظم وہی آئے گا جس کو لانے والے لائیں گے باقی کمپنی کی مشہوری ہے اور جمعہ جنج کے ساتھ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز الہٰی سے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت ن...

سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت نہ دینے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔ پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے عامر سعید راں ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں نگران حکومت پنجاب، آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ جیل راولپنڈی کو فریق بنایا گیا ہے۔ قیصرہ الہی نے درخواست میں مقف اپنایا ہے کہ سیکشن 12 کے تحت نظر بند شہری کے اہل خانہ ہفتے میں دو بار ملاقات کر سکتے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ 17جولائی سے آج تک پرویز الہی کے اہل خانہ کی ملاقات نہیں کرائی گئی، لہذا عدالت حکام کو خاندان کے افراد کی ملاقات کرانے کے احکامات دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

40 کروڑ کا جھنڈا لگانے کیخلاف درخواست، چیف س...

لاہور ہائیکورٹ نے 40 کروڑ کا جھنڈا لگانے کیخلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے تفصیلی تحریری رپورٹ طلب کر لی۔ یوم آزادی کے موقع پر لاہور کے لبرٹی چوک پر 40 کروڑ کا جھنڈا لگانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس راحیل کامران نے شہری عامر سکندر کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قومی پرچم لہرانے کیلئے 40 کروڑ روپے کا کوئی فنڈ مختص نہیں کیا گیا جس پر لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب سے تفصیلی تحریری رپورٹ طلب کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 گاڑیاں ٹکراگ...

لاہور کینال روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے کے دوران 5 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈرائیورز معمولی زخمی ہوگئے۔ لاہور کے کینال روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک کار سوار شخص تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور حادثے کا شکار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پیچھے سے آنیوالی 4 گاڑیاں بھی اس حادثے کی وجہ سے آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نیتجے میں کار سوار معمولی زخمی ہوئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار لفٹرز کے ذریعے جائے وقوعہ سے گاڑیوں کو ہٹادیا، حادثے کی شکار تین گاڑیاں 60 سے 70 فیصد متاثر ہوئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دریا میں ڈو بنے والے بچوں کو بچاتے ہوئے باپ...

خیرپور میں گمبٹ کے کچے میں باپ اپنے تین بیٹوں کو بچاتے ہوئے دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، تینوں بچوںکو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گمبٹ کے قریب کچے میں سیلاب کے باعث محفوظ مقام کی جانب منتقلی کے دوران 3 بچے دریا میں ڈوب گئے، باپ نے بیٹوں کو بچانے کیلئے دریا میں چھلانگ لگادی۔ اہل علاقہ نے تمام افراد کو دریا سے نکال لیا تاہم باپ اپنے بچوں کو بچانے کی کوشش میں جاں بحق ہوگیا جبکہ تینوں بیٹوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اوکاڑہ ، دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ...

اوکاڑہ میں دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں مزید تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ حکام کے مطابق تیسرے روزسرچ آپریشن میں مزید 3 لاشیں نکالی گئیں جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ریسکیوحکام کی جانب سے مزید تین افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ ریسکیوحکام کا کہنا تھا کہ کشتی میں سوار40 میں سے 33 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ اس سے قبل بچوں سمیت چارلاشیں نکالی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ تین روزقبل دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے قریب کشتی ڈوب گئی تھی جس میں 40 افراد سوارتھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس،کوئی شعرو شاعری ہی سنادیں، جج...

توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران سیشن عدالت کے جج نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے شعرو شاعری سنانے کی فرمائش کر دی ۔ ہفتہ کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو صبح ساڑھے 8 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا ۔ لیک سماعت کے آغاز پر جج ہمایوں دلاور نے استفسار کیا کہ کیا کوئی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل آیا ہے؟ جج کی جانب سے توشہ خانہ کیس متعدد بار کال کیا گیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر جج نے الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز سے استفسار کیا کہ کیا کچھ کہیں گے؟ کوئی شعر و شاعری ہی سنا دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ اسمبلی توڑنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ ن...

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی توڑنے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی غیر قانوی اثاثوں کے ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، ریفرنس میں نامزد گلبہار لوہار سمیت 8 ملزمان غیر حاضر رہے، عدالت نے پیش نہ ہونیوالے ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ احتساب عدالت نے ریفرنس میں نامزد 8 ملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لوئر دیر میں رات بھر طوفانی بارش، کاروباری م...

صوبہ خیبر پختون خوا کے صوبہ لوئر دیر میں گزشتہ شب طوفانی بارش سے کاروباری مراکز ڈوب گئے جب کہ جی ٹی روڈ بھی پانی میں بہہ گیا۔ تیز ہواوں کے ساتھ شدید بارش رات بھر جاری رہی، جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ تالاش برساتی نالے میں طغیانی کے نتیجے میں جی ٹی روڈ بہہ گیا، جس کی وجہ سے مسافروں نے پوری رات گاڑیوں میں رہ کر گزاری۔ شدید بارش کے باعث ہنگامی صورت حال میں جی ٹی روڈ بند ہو جانے سے ہر قسم کی ٹریفک پھنس گئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ شدید بارش کے باعث پانی سڑکوں پر کھڑا ہے، جس سے جی ٹی روڈ ملبے سے بھر گیا ہے۔ دریں اثنا رات بھر ہونے والی بارش کا پانی کاروباری مراکز میں داخل ہوگیا، جس سے تاجروں کا بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت چھین کر انس...

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت چھین کر انسانیت کیخلاف جرم کیا اور کشمیری قوم کی شناخت ختم کرنے کی سازش کی۔ہفتہ کویوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 5 اگست مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بھارت نے 5 اگست 2019 کو غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کر کے کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کیا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کو ان کے گھروں میں ہی قید کر رکھا ہے، کشمیری نوجوانوں کو روزانہ جعلی مقابلوں اور نام نہاد سرچ آپریشنز میں ماورائے عدالت شہید کیا جا رہا ہے، کشمیری قیادت پابند سلاسل ہے، بھارت کے تمام تر ظلم کشمیریوں کا جذبہ آزادی ماند نہ کر سکے۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے، بھارت ایک ظالم اور قابض ریاست کے طور پر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، مقبوضہ کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے، بین الاقوامی برادری کو کشمیری عوام کی آواز پر بیدار ہونا پڑے گا، کشمیری بھائی اور بہنیں آزادی کی صبح ضرور دیکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت زلزلے کے جھٹ...

خیبر پختونخوا کے شمال مغربی صوبے کے مختلف علاقوں سوات، مانسہرہ، بٹگرام، ملاکنڈ، تورغر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بونیر اور اپرہزارہ ڈویژن میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوف میں مبتلا ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں تھا جبکہ یہ 150 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، زلزلے سے املاک کو نقصان پہنچا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں مقبوضہ کشمیر میں...

مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی مظالم کے بارے میں پاکستان ہائی کمیشن لندن میں تصاویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری یاسین ملک اور دیگر کشمیری رہنماں کی آزادی کے لیے کردار ادا کرے۔ دوسری جانب واشنگٹن میں بھی پاکستانی سفارت خانے میں یوم استحصال کشمیرکی تقریب ہوئی۔ سفیر پاکستان مسعود خان نے کہاکہ 5 اگست 2019 کا بھارتی اقدام کشمیریوں کے خلاف اورکشمیر کی تاریخ میں تاریک ترین دن تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے ات...

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ پاکستان ریلوے پولیس کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی کہ پڈ عیدن کے قریب دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ حادثے کے باعث کراچی سے پنجاب جانے والی فرید ایکسپریس کو کوٹ لالو ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکمنامہ...

پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہمیں اس بات پر تحفظات ہیں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس واپس اسی جج کو بھیجا جس نے پہلے بھی ہمارے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے، سیشن جج نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تو یہ قانون کے مطابق نہیں ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دیا تو ہم حتمی دلائل کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے سے انکار خطے...

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے انکار پورے خطے کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے،بھارت نے کشمیری عوام کو دبانے کیلئے طاقت اور تشدد کے وحشیانہ استعمال کا سہارا لیا ، بھارت کشمیر میں ظلم و ستم جاری رکھے ہوئے ہے، اس مسئلہ پر عالمی برادری کو مزید خاموش نہیں رہنا چاہئے۔ ہفتہ کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر منسوخ کئے چار سال گزر چکے ہیں، بھارت نے کشمیری عوام کو دبانے کیلئے طاقت اور تشدد کے وحشیانہ استعمال کا سہارا لیا ہے،بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کا ایک سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو کمزور کرنے کیلئے کشمیری آبادی میں تبدیلیاں لانے کی کوشش کی ہے، بھارت کے حالیہ اقدامات کشمیر کی مسلم اکثریتی آبادی کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کے مذموم بھارتی عزائم کی نشاندہی کرتے ہیں، اس مقصد کیلئے بھارتی حکام نے انتخابی حلقوں کی منتخب حد بندی کی ہے، لاکھوں غیر کشمیریوں کو جعلی ڈومیسائل جاری کیے ہیں اور موجودہ ووٹر فہرستوں میں ردوبدل کیلئے لاکھوں عارضی رہائشیوں کو بھی شامل کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ تمام اقدامات کشمیر کی آبادی اور سیاسی منظر نامے کو تبدیل کرنے کی سوچی سمجھی بھارتی حکمت عملی کے جزو ہیں، پاکستان ایسے تمام یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو یکسر مسترد کرتا ہے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر پر وحشیانہ قبضہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ بنیادی انسانی حقوق کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ اصولوں کی بھی تضحیک ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ظلم و ستم جاری رکھے ہوئے ہے، اس مسئلہ پر عالمی برادری کو مزید خاموش نہیں رہنا چاہئے، بھارت 7 دہائیوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام پر قابض ہے اور اس عرصے میں فوجی محاصرے اور میڈیا بلیک آٹ کے چار سال بھی شامل ہیں، ان تمام عوامل کے باوجود بھارت بہادر کشمیری عوام کو خاموش کرانے میں ناکام رہا ہے اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے منصفانہ جدوجہد مزید تیز ہو گئی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیری عوام، عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے ساتھ اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے، یہ ناکامی بھارت کے ایک ذمہ دار رکن ریاست کے طور پر مؤقف کو سوالیہ نشان بناتی ہے، بھارت کا کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے انکار اس پورے خطے کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کے جائز اور منصفانہ مقصد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، یہ پاکستان کا اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے وعدہ ہے کہ ہم ان کی آواز ہر فورم پر اس وقت تک لے کر جائیں گے جب تک عالمی برادری اس مسئلہ پر ایکشن نہیں لیتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اگست کے اقدامات نے مقبوضہ کشمیر کو ایک کھلی...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ 5 اگست کے اقدامات نے مقبوضہ کشمیر کو ایک کھلی جیل میں بدل دیا، کشمیری بھارت کے غیر قانونی اور غاصبانہ تسلط کے خلاف لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔ ہفتہ کو یوم استحصال کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے غیر قانونی طور پر بھارتی زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں اپنی غیر قانونی اور یکطرفہ کارروائیوں کا آغاز کیا، ان کارروائیوں کا مقصد کشمیری عوام کو بے اختیار کرنا، حق رائے دہی سے محروم کرنا اور ان کی اپنی ہی سرزمین سے بے دخل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ 75 سالوں سے مختلف ہتھکنڈوں اور سازشوں سے کشمیری عوام کے حقوق اور امنگوں کو پامال کر رہا ہے تاہم، 5 اگست 2019 سے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک کھلی جیل میں بدل دیا گیا ہے، بھارت کا کشمیری عوام کے حقوق سے مسلسل انکار ایک غلط اور غیر قانونی عمل ہے۔ سفارتی دوغلا پن یا بھارتی ریاستی دہشت گردی اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ بھارت کشمیری عوام کو ان کا جائز حق خودارادیت دے کر سلامتی کونسل کی جانب اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے بھائیوں اور بہنوں کی آواز بنتا رہے گا اور ان کے جائز حقوق کے حصول کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازع جموں و کشمیر کے پرامن حل کے ذریعے ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام ممکن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسلح افواج کا یوم استحصال کشمیر پر بہادر اور...

مسلح افواج نے یوم استحصال کشمیر پر بہادر اور پرعزم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ان کا حق خودارادیت دیا جانا چاہئے، بھارت کے غیر انسانی اقدامات علاقائی سلامتی کیلئے مستقل خطرہ ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق مسلح افواج اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہیں۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں غیر انسانی فوجی لاک ڈاون کا تسلسل، مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے بھارتی حربے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مستقل طور پر انسانی حقوق کی سنگین ور منظم خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ اس طرح کے اقدامات اور بھارتی حکومت کا جنگی جنون مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران کو بڑھاوا دے رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اقدامات علاقائی سلامتی کے لیے ایک مستقل خطرہ بن چکے ہیں۔ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے تنازع کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہو چکا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج شہدا کو ان کی عظیم قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔ پاک فوج ظلم اور غیر قانونی تسلط کے خلاف کشمیریوں کی بے مثال جدوجہد کی سیاسی، اخلاقی اور انسانی بنیادوں پر مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مقبوضہ کشمیر کے غاصبانہ انضمام کو 4 سال مکمل...

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر قانونی بھارتی اقدام کو چار سال مکمل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیرمنایا گیا ۔یوم استحصال کے موقع پر شٹر ڈاون ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ مظاہرین نے مودی سرکار سے کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔کشمیریوں کے استحصال پر اظہار خیال کرتے ہوئے بھارتی عوام نے کہا کہ مودی سرکار نے کشمیریوں کو دھوکہ دیا ہے۔ یہ فیصلہ سیکولر ازم کے منہ پر طمانچہ ہے۔ تاریخ مودی کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 5 اگست 2019 سے اب تک 1100 سے زائد املاک نذر آتش اور21000 سے زائد کشمیری جیل میں قید کردئیے گئے۔ مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں، تشویش کن سیاسی اورمعاشی صورتحال اورغیر سماجی پابندیوں نے کشمیریوں کی زندگی کو اجیرن بنا رکھا ہے۔ 5 اگست 2019 کو مودی نے آرٹیکل 370 ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خود ارادیت پر حملہ کیا ، مظلوم کشمیریوں کوحاصل خصوصی نیم خود مختاری ختم کر دی گئی ، مودی سرکار نے جائیداد کی خرید وفروخت کا قانون پیروں تلے روندتے ہوئے غیر کشمیری افراد کو زمین الاٹ کرنا شروع کردی اور اکثر علاقوں کو اسٹرٹیجک ایریا قرار دے کر بھاتی فوج کو قبضہ کرنے کا اختیار بھی دیا۔

بھارت نے 5 اگست 2019 کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی (UNION TERRITORIES) میں تقسیم کردیا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جبکہ دوسرا جموں و کشمیر پر مشتمل ہوگا۔ بھارت نے یہ دونوں بل لوک سبھا سے بھی بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرائے۔ بھارتی آئین کا آرٹیکل 370 مقبوضہ کشمیر میں خصوصی اختیارات سے متعلق ہے۔ آرٹیکل 370 ریاست مقبوضہ کشمیر کو اپنا آئین بنانے، اسے برقرار رکھنے، اپنا پرچم رکھنے اور دفاع، خارجہ و مواصلات کے علاوہ تمام معاملات میں آزادی دیتا ہے۔ بھارتی آئین کی جو دفعات و قوانین دیگر ریاستوں پر لاگو ہوتے ہیں وہ اس دفعہ کے تحت ریاست مقبوضہ کشمیر پر نافذ نہیں کئے جا سکتے۔ بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت کسی بھی دوسری ریاست کا شہری مقبوضہ کشمیر کا شہری نہیں بن سکتا اور نہ ہی وادی میں جگہ خرید سکتا ہے۔ بھارت نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے سے قبل ہی مقبوضہ کشمیر میں اضافی فوجی دستے تعینات کردیے تھے کیوں کہ اسے معلوم تھا کہ کشمیری اس اقدام کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-جیانگ شی-شن یو-چاول کاشت-ٹیکنالوجی

چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کے شہرشن یوکی فِن یی کاؤنٹی میں ایک کسان ڈرون کے ذریعے کھیت میں کھاد چھڑک رہا ہے۔(شِنہوا)

۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ-واشنگٹن ڈی سی-ڈونلڈ ٹرمپ-وفاقی الزاما...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (گاڑی میں) واشنگٹن ڈی سی میں ای بیریٹ پریٹی مین یونائیٹڈ سٹیٹس کورٹ ہاؤس سے روانہ ہورہے ہیں جہاں انہوں نے وفاقی الزامات پر قصوروار نہ ٹھہرائے جانےکی استدعا کی۔(شِںہوا)

۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-چھنگ دو-ورلڈ یونیورسٹی گیمز-تیراکی

چین کے صوبہ سیچھوان میں 31ویں ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں خواتین کے 3 میٹرسپرنگ بورڈ تیراکی کے مقابلوں میں طلائی کے تمغہ جیتنے والی چین کی کھلاڑی چھن جیا (بائیں جانب سے تیسری) اور یانگ روئیلن (دائیں جانب سے تیسری)، چاندی کے تمغے جیتنے والی ملائشیا کی بونگ کمبرلی کیان پنگ(بائیں جانب سے پہلی) اور اونگ کیر ینگ (بائیں جانب سے دوسری)، کانسی کے تمغے جیتنے والی اٹلی کی الیٹرا نیرونی (دائیں جانب سے دوسری )اور مٹیلڈے بوریلو ایوارڈ تقریب کے دوران تصویر بنوارہی ہیں۔(شِنہوا)

۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-چھنگ دو-ورلڈ یونیورسٹی گیمز-تیراکی

چین کے صوبہ سیچھوان میں 31ویں ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں خواتین کے 3 میٹرسپرنگ بورڈ تیراکی کے مقابلوں میں طلائی کے تمغہ جیتنے والی چین کی کھلاڑی چھن جیا (بائیں جانب سے تیسری) اور یانگ روئیلن (دائیں جانب سے تیسری)، چاندی کے تمغے جیتنے والی ملائشیا کی بونگ کمبرلی کیان پنگ(بائیں جانب سے پہلی) اور اونگ کیر ینگ (بائیں جانب سے دوسری)، کانسی کے تمغے جیتنے والی اٹلی کی الیٹرا نیرونی (دائیں جانب سے دوسری )اور مٹیلڈے بوریلو ایوارڈ تقریب کے دوران تصویر بنوارہی ہیں۔(شِنہوا)

۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان-مہاجر کیمپ مسلح جھڑپیں

لبنان کے جنوبی علاقے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے عین الحلوہ کیمپ میں مسلح جھڑپوں کے باعث جلی ہوئی کاریں دیکھی جا سکتی ہیں۔(شِنہوا)

۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ-انقرہ-ایردوان-انیت کبیر

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان (درمیان) اور سپریم ملٹری کونسل کے ارکان انقرہ میں ایک سرکاری تقریب کے دوران بانی ترک جمہوریہ مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار انیت کبیرپرترک پرچم میں لپٹی پھولوں کی چادرچڑھانے آرہے ہیں۔(شِنہوا)

۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شام میں حریف گروپ کے ہاتھوں داعش کا رہنما ہل...

دمشق(شِنہوا)شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں داعش کا رہنما ابو حسین الحسینی القریشی حریف باغی گروپ کے ہاتھوں مارا گیا ہے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے جمعے کو کہا کہ القریشی شمالی ادلب کے گاؤں عطمہ میں پناہ گزین کیمپ کے قریب جھڑپوں کے دوران مارا گیا جو صوبہ حلب کے قصبے جندیرس سے چند کلومیٹر دور ہے۔

دونوں علاقے حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس)کے کنٹرول میں ہیں جو پہلے القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ کے نام سے جانا جاتا تھا۔

برطانیہ میں مقیم مبصر گروپ نے اس ہلاکت کی تاریخ نہیں بتائی تاہم اس نے داعش کے ترجمان کی ایک ریکارڈنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ القریشی کے قتل کے پیچھے ایچ ٹی ایس کا ہاتھ ہے اور یہ گزشتہ ماہ ہوا تھا۔

القریشی کے قتل کے بعد داعش نے ابو حفص الہاشمی القریشی کو  اس کا متبادل نامزد کیا ہے۔

 
۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ نوآبادیاتی دور کی یادوں کو تازہ کرکے...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنردفترنے برطانوی حکومت کی جانب سے نام نہاد بیرون ملک کاروباری خطرے سے متعلق ہدایات2023 کی تجدید کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس مسترد کردیاہے۔

دفتر کے ترجمان نے کہا کہ برطانوی رپورٹ میں ہانگ کانگ قومی سلامتی کے قانون اور ہانگ کانگ کے نئے انتخابی نظام کی مذمت کی گئی،ہانگ کانگ میں جمہوریت، آزادی اور انسانی حقوق کی صورتحال بارے بدگوئی کرتے ہوئے "ایک ملک، دو نظام" کے کامیاب عمل کو تنقید کا نشان بنایا گیا اور ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کے بعد سے، چینی حکومت نے "ایک ملک، دو نظام" اور  اعلیٰ خود مختاری کے ساتھ ہانگ کانگ کے لوگوں کی جانب سےہانگ کانگ کےانتظام " کے اصولوں کو پوری، دیانتداری اور عزم کے ساتھ نافذ کیا ہے۔ 

 
۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں بیجنگ-تیانجن-ہیبے خطے میں بحالی کے ل...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ ،تیانجن اور ہیبے کے صوبے میں طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد بحالی میں مدد کے لیے45کروڑ یوآن (تقریباً 6کروڑ30لاکھ ڈالر)مختص کیےگئے ہیں۔

خزانہ اور آبی وسائل کی وزارتوں کے مطابق، مرکزی بجٹ کے فنڈز کا استعمال تباہ شدہ آبی تحفظ کے منصوبوں اور بارشوں اور سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں سہولیات کی بحالی کے لیے کیا جائے گا۔ چینی اداروں کی جانب سے سمندری طوفان کی وجہ سے ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد بڑے پیمانے پر بچاؤ اور امدادی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں، جس سے بیجنگ میں 11 اور ہیبے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 
۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امید ہے نائیجرمیں متعلقہ فریق مذاکرات کے ذری...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نائیجر میں متعلقہ فریق مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے اختلافات حل کرتے ہوئے حالات جلد ازجلد معمول پر لے آئیں گے۔

نائجر کی صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین نائیجر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس نے اقوام متحدہ اور مغربی افریقی ممالک کی اقتصادی برادری کے اس سے متعلقہ بیانات کو نوٹ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ صدر محمد بازوم چین کے دوست ہیں ،چین کو امید ہے کہ ان کی ذاتی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور متعلقہ فریق ملک اور عوام کے بنیادی مفادات کو مدنظر رکھیں گے، اختلافات کو پرامن طریقے سے بات چیت کے ذریعے حل کریں گے، جلد از جلد معمول کی صورتحال بحال کرتے ہوئے تاریخ اور قومی استحکام اور ترقی کو برقرار رکھیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ نائجر اور خطے کے دیگر ممالک کے پاس موجودہ صورتحال کا سیاسی حل تلاش کرنے کی حکمت اور صلاحیت موجود ہے۔

 
۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امید ہے نائیجرمیں متعلقہ فریق مذاکرات کے ذری...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نائیجر میں متعلقہ فریق مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے اختلافات حل کرتے ہوئے حالات جلد ازجلد معمول پر لے آئیں گے۔

نائجر کی صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین نائیجر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس نے اقوام متحدہ اور مغربی افریقی ممالک کی اقتصادی برادری کے اس سے متعلقہ بیانات کو نوٹ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ صدر محمد بازوم چین کے دوست ہیں ،چین کو امید ہے کہ ان کی ذاتی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور متعلقہ فریق ملک اور عوام کے بنیادی مفادات کو مدنظر رکھیں گے، اختلافات کو پرامن طریقے سے بات چیت کے ذریعے حل کریں گے، جلد از جلد معمول کی صورتحال بحال کرتے ہوئے تاریخ اور قومی استحکام اور ترقی کو برقرار رکھیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ نائجر اور خطے کے دیگر ممالک کے پاس موجودہ صورتحال کا سیاسی حل تلاش کرنے کی حکمت اور صلاحیت موجود ہے۔

 
۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین نے بحیرہ اسود کے روسی اڈے پر حملے کی...

ماسکو(شِنہوا)روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین کی دو ڈرون کشتیوں نے بحیرہ اسود کی ایک بڑی بندرگاہ نووروسیسک میں روسی بحریہ کے اڈے پر حملہ کرنے کی کوشش کی جنہیں روسی جہازوں نے تباہ کر دیا۔

روسی وزارت دفاع نے جمعہ کو کہا کہ گزشتہ رات یوکرین کی مسلح افواج نے نووروسیسک بحری اڈے پر دو ڈرون کشتیوں کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی جبکہ ان کے حملے کو پسپا کرنے کے دوران ڈرون کشتیوں کو روسی جنگی بحری جہازوں نے دیکھتے ہی تباہ کر دیا۔

نووروسیسک میں ٹینکروں پر تیل لوڈ کرنے والے کیسپین پائپ لائن کنسورشیم نے کہا کہ اس کے بنیادی ڈھانچے کو حملے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا اور تیل کی لوڈنگ معمول کے مطابق جاری ہے تاہم بندرگاہ پر جہازوں کی نقل و حرکت پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔

 کنسورشیم کے پاس ایک ایسا پائپ لائن سسٹم ہے جو قازقستان کو نووروسیسک میں بندرگاہ سے جوڑتا ہے جہاں تیل کو عالمی منڈیوں میں بھیجنے کے لیے ٹینکروں پر لادا جاتا ہے۔

 
۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں سیلاب سے 12 افرا...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں سیلاب کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 12 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام نے جمعہ کو بتایا کہ اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون سے تقریباً 245 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ردراپرایاگ ضلع کے گوری کنڈ کے قریب جمعرات کی رات کئی دکانیں بہہ گئیں۔

بھارتی ڈیزاسٹر منیجمنٹ آفیسر دلیپ سنگھ راجوار نے کہا کہ گزشتہ رات ہمیں اطلاع ملی کہ گوری کنڈ کے قریب شدید بارش سے مٹی کےتودے گرنے سے تین دکانیں متاثر ہوئیں۔ ہماری ٹیمیں کئی مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود بچاؤ کی کوششیں کرنے کے لیے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں تاہم کسی کو تلاش نہیں کیا جا سکا ہے  جبکہ متاثرہ علاقے میں 12 کے قریب لوگ موجود تھے جن کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے۔

 
۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترک پولیس نے داعش کے 17 مشتبہ افراد کو حراست...

استنبول(شِنہوا)ترکیہ میں پولیس نے ایک شہرکے چار اضلاع میں پانچ مقامات پر عسکریت پسند گروپ کے خلاف بیک وقت آپریشن کے دوران  داعش سے تعلق کے شبے میں 17 افراد کو حراست میں لے لیا۔

مقامی این ٹی وی ٹیلی ویژن نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ یہ کارروائی انسداد دہشت گردی پولیس کی جانب سے ان افراد کو نامزد کرنے کے بعد کی گئی جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا تعلق داعش اور شام اور عراق میں تنازعات سے ہے۔

داعش نے ترکیہ میں متعدد مہلک حملوں کی ذمہ داری قبول کر رکھی ہے جس کے جواب میں ترکیہ کے انسداد دہشت گردی  اداروں کی اس گروپ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 
۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چھنگ دو یونیورسٹی گیمز میں دوستی اور امن کا...

استنبول(شِنہوا) ترک کھیلوں کے وفد کے ارکان نے چھنگ دویونیورسٹی گیمز میں دوستی اور امن کے شاندارماحول کو سراہا ہے۔ ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی اوزگے یلماز نے یونیورسیڈ میں ترک وفد کے استقبال کے بارے میں کہا کہ  سب سے پہلے، ہماری آمد پر بہت پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔ چینی حکام اور رضاکاروں کے ساتھ قائم  ہونے والے تعلق کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہاں  ہر کوئی دوستانہ اور مخلص ہے، اور سب بہت ملنسار ہیں، اور مجھے اس طرح کے خوبصورت ماحول کی توقع نہیں تھی۔ یلمازنے بتایا کہ ایتھلیٹس کے درمیان اچھی دوستی قائم ہوئی ہے جب بھی ہم مختلف ممالک اور خطوں کے کھلاڑیوں سے ملتے ہیں، ہم پنوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ کبھی کبھی ہم ٹی شرٹس کا تبادلہ کرتے ہیں۔ یہ ایک خوبصورت فیوژن ہے۔ ترک کھلاڑی نے کہا کہ ہر کوئی اس لمحے کوہمیشہ کے لیےیادوں میں محفوظ کرنے  کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بہت سی سیلفییاں لےرہےہیں۔  گیمز میں چینی لوگوں کی بھرپور دلچسپی کا بھی خیر مقدم کرتے ہوئے اوزگے نے کہا کہ  انہوں نے پہلے کبھی اتنے تماشائیوں کے ساتھ میچ نہیں کھیلا۔ اور جب ہم باہر گئے تو ہر کسی نے کھلاڑیوں اور وفود کی ہر طرح سے مدد کرنے کی کوشش کی۔ 

 
۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چھنگ دو یونیورسٹی گیمز میں دوستی اور امن کا...

استنبول(شِنہوا) ترک کھیلوں کے وفد کے ارکان نے چھنگ دویونیورسٹی گیمز میں دوستی اور امن کے شاندارماحول کو سراہا ہے۔ ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی اوزگے یلماز نے یونیورسیڈ میں ترک وفد کے استقبال کے بارے میں کہا کہ  سب سے پہلے، ہماری آمد پر بہت پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔ چینی حکام اور رضاکاروں کے ساتھ قائم  ہونے والے تعلق کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہاں  ہر کوئی دوستانہ اور مخلص ہے، اور سب بہت ملنسار ہیں، اور مجھے اس طرح کے خوبصورت ماحول کی توقع نہیں تھی۔ یلمازنے بتایا کہ ایتھلیٹس کے درمیان اچھی دوستی قائم ہوئی ہے جب بھی ہم مختلف ممالک اور خطوں کے کھلاڑیوں سے ملتے ہیں، ہم پنوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ کبھی کبھی ہم ٹی شرٹس کا تبادلہ کرتے ہیں۔ یہ ایک خوبصورت فیوژن ہے۔ ترک کھلاڑی نے کہا کہ ہر کوئی اس لمحے کوہمیشہ کے لیےیادوں میں محفوظ کرنے  کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بہت سی سیلفییاں لےرہےہیں۔  گیمز میں چینی لوگوں کی بھرپور دلچسپی کا بھی خیر مقدم کرتے ہوئے اوزگے نے کہا کہ  انہوں نے پہلے کبھی اتنے تماشائیوں کے ساتھ میچ نہیں کھیلا۔ اور جب ہم باہر گئے تو ہر کسی نے کھلاڑیوں اور وفود کی ہر طرح سے مدد کرنے کی کوشش کی۔ 

 
۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چھنگ دو یونیورسٹی گیمز میں دوستی اور امن کا...

استنبول(شِنہوا) ترک کھیلوں کے وفد کے ارکان نے چھنگ دویونیورسٹی گیمز میں دوستی اور امن کے شاندارماحول کو سراہا ہے۔ ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی اوزگے یلماز نے یونیورسیڈ میں ترک وفد کے استقبال کے بارے میں کہا کہ  سب سے پہلے، ہماری آمد پر بہت پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔ چینی حکام اور رضاکاروں کے ساتھ قائم  ہونے والے تعلق کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہاں  ہر کوئی دوستانہ اور مخلص ہے، اور سب بہت ملنسار ہیں، اور مجھے اس طرح کے خوبصورت ماحول کی توقع نہیں تھی۔ یلمازنے بتایا کہ ایتھلیٹس کے درمیان اچھی دوستی قائم ہوئی ہے جب بھی ہم مختلف ممالک اور خطوں کے کھلاڑیوں سے ملتے ہیں، ہم پنوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ کبھی کبھی ہم ٹی شرٹس کا تبادلہ کرتے ہیں۔ یہ ایک خوبصورت فیوژن ہے۔ ترک کھلاڑی نے کہا کہ ہر کوئی اس لمحے کوہمیشہ کے لیےیادوں میں محفوظ کرنے  کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بہت سی سیلفییاں لےرہےہیں۔  گیمز میں چینی لوگوں کی بھرپور دلچسپی کا بھی خیر مقدم کرتے ہوئے اوزگے نے کہا کہ  انہوں نے پہلے کبھی اتنے تماشائیوں کے ساتھ میچ نہیں کھیلا۔ اور جب ہم باہر گئے تو ہر کسی نے کھلاڑیوں اور وفود کی ہر طرح سے مدد کرنے کی کوشش کی۔ 

 
۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کی اپنے وعدوں کی پاسداری میں ناکامی پ...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی زیر قیادت انتظامیہ کی  جانب سے فلسطینیوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکامی پر فلسطینی قیادت کو مایوسی ہوئی ہے۔

ریاض المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے سے پیچھے ہٹنےسے متعلق اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے جس کے تحت انہوں نے امریکی پالیسی کی خلاف ورزی کر کے یروشلم کو اسرائیل کی ریاست کا مستقل دارالحکومت تسلیم کیا تھا۔

فلسطینی بائیڈن سے یروشلم میں امریکی قونصل خانہ اور واشنگٹن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے دفتر کو دوبارہ کھولنے کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر بائیڈن کے وعدے کو تین سال گزر چکے ہیں لیکن ہم نے صرف اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے لیے مالی امداد کی تجدید اور مشرقی یروشلم کے ہسپتالوں کے لیے کچھ امدد دیکھی ہے۔

اسرائیل کے ساتھ امن عمل کی سرپرستی سے متعلق امریکی کردار کے بارے میں ایک سوال پر ریاض المالکی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کوئی امن عمل موجودنہیں ہے۔

 
۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی سمندری معیشت میں پہلی ششماہی کے دوران...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی سمندری معیشت نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں مستحکم بحالی کی رفتار برقرار رکھی ہے۔

وزارت قدرتی وسائل نے جمعہ کو بتایا کہ ملک کی مجموعی سمندری پیداوار کی مالیت پہلے چھ ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 6 فیصد اضافے سے 47کھرب یوآن(تقریباً658ارب 10کروڑ ڈالر)تک پہنچ گئی،جس میں پہلی سہ ماہی میں 5.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

آف شور خام تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں گزشتہ سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں بالترتیب 5.1 فیصد اور 7.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ پرانے بحری جہازوں کا استعمال ترک کرنے اور اخراج میں لازمی کمی کی  بین الاقوامی  پالیسیوں کے متعارف ہونے کے ساتھ، اس عرصے کے دوران نئے جہازوں کی مانگ میں اضافہ ہوا، جس سے جہاز سازی کی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔ ملک کے جہاز سازی کے اداروں کو سمندری جہازوں کے موصول ہونے والے نئے آرڈرز میں پہلی ششماہی میں گزشتہ سال سے 38.1 فیصد کا اضافہ ہوا جہاز سازی کے اداروں  کا مرکزی کاروبار منافع بخش رہا اوران کا مارجن 4 فیصد تک پہنچ گیا۔ 

 
۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ میں ٹرین اور پک اپ ٹرک میں تصادم،...

بنکاک(شِنہوا) تھائی لینڈ کے مشرقی علاقے میں جمعہ کو مال بردار ٹرین اور ریلوے لائن عبور کرنے والے ایک پک اپ ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

تھائی لینڈ کی سٹیٹ ریلوے (ایس آر ٹی) کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات گئے 2 بج کر20 منٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب مال بردار ٹرین چاچونگ ساو صوبے میں ریلوے کراسنگ پر مزدوروں کو لے جانے والے پک اپ ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ایس آر ٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ٹرین ڈرائیور نے ٹرک کے غیر مجاز کراسنگ کے قریب پہنچتے ہی تین بار انتباہی سیٹی بجائی لیکن ٹرک ڈرائیور آنے والی ٹرین کو دیکھتے ہوئے بھی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کرتا رہا۔

 
۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ تعاون چین اور اٹلی کی جانب سے...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دوطرفہ تاریخی اور ثقافتی تعلق اور ترقی کی عملی ضرورت کی بنیاد پر چین اور اٹلی کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون ایک صحیح انتخاب ہے۔

ترجمان نے ان خیالات کا اظہار اٹلی کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون دستاویز کی تجدید نہ کرنے پر غور سے متعلق رپورٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔ رپورٹ کے مطابق اٹلی نے چین کے ساتھ تعاون کو جاری رکھنے کی خواہش  کے ساتھ اس امید کا اظہار کیا کہ اس سے چین کے ساتھ  دوطرفہ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے معاہدہ  سے دوطرفہ تعاون میں زبردست جوش و خروش اور امکانات پیدا ہوئے تھے اور گزشتہ پانچ سالوں میں دوطرفہ تجارت میں42 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال تقریباً 80 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ترجمان نے کہا کہ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو اور چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو میں اٹلی خصوصی مہمان ملک تھا اور بہت سی اطالوی مصنوعات چینی مارکیٹ میں مل سکتی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر بڑے پیمانے پر کروز بحری جہاز بنائے اور افریقہ، مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ میں تھرڈ مارکیٹ  کی حیثیت سے تعاون کیا۔

 
۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ تعاون چین اور اٹلی کی جانب سے...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دوطرفہ تاریخی اور ثقافتی تعلق اور ترقی کی عملی ضرورت کی بنیاد پر چین اور اٹلی کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون ایک صحیح انتخاب ہے۔

ترجمان نے ان خیالات کا اظہار اٹلی کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون دستاویز کی تجدید نہ کرنے پر غور سے متعلق رپورٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔ رپورٹ کے مطابق اٹلی نے چین کے ساتھ تعاون کو جاری رکھنے کی خواہش  کے ساتھ اس امید کا اظہار کیا کہ اس سے چین کے ساتھ  دوطرفہ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے معاہدہ  سے دوطرفہ تعاون میں زبردست جوش و خروش اور امکانات پیدا ہوئے تھے اور گزشتہ پانچ سالوں میں دوطرفہ تجارت میں42 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال تقریباً 80 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ترجمان نے کہا کہ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو اور چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو میں اٹلی خصوصی مہمان ملک تھا اور بہت سی اطالوی مصنوعات چینی مارکیٹ میں مل سکتی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر بڑے پیمانے پر کروز بحری جہاز بنائے اور افریقہ، مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ میں تھرڈ مارکیٹ  کی حیثیت سے تعاون کیا۔

 
۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ تعاون چین اور اٹلی کی جانب سے...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دوطرفہ تاریخی اور ثقافتی تعلق اور ترقی کی عملی ضرورت کی بنیاد پر چین اور اٹلی کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون ایک صحیح انتخاب ہے۔

ترجمان نے ان خیالات کا اظہار اٹلی کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون دستاویز کی تجدید نہ کرنے پر غور سے متعلق رپورٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔ رپورٹ کے مطابق اٹلی نے چین کے ساتھ تعاون کو جاری رکھنے کی خواہش  کے ساتھ اس امید کا اظہار کیا کہ اس سے چین کے ساتھ  دوطرفہ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے معاہدہ  سے دوطرفہ تعاون میں زبردست جوش و خروش اور امکانات پیدا ہوئے تھے اور گزشتہ پانچ سالوں میں دوطرفہ تجارت میں42 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال تقریباً 80 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ترجمان نے کہا کہ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو اور چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو میں اٹلی خصوصی مہمان ملک تھا اور بہت سی اطالوی مصنوعات چینی مارکیٹ میں مل سکتی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر بڑے پیمانے پر کروز بحری جہاز بنائے اور افریقہ، مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ میں تھرڈ مارکیٹ  کی حیثیت سے تعاون کیا۔

 
۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

"تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں کے ہر ط...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہاہے کہ وہ نام نہاد "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں کے کسی بھی نام یا کسی بھی آڑ میں امریکی دورے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بیان تائیوان علاقے کے ڈپٹی لیڈرلائی چھنگ تی  کے براستہ امریکہ پیراگوئے کے دورے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں دیا۔

ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام نے 2 اگست کو اعلان کیا تھا کہ لائی 12 اگست کو پیراگوئے کے صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے اور وہ پیراگوئے جاتے اور واپس آتے  ہوئے نیویارک اور سان فرانسسکو میں "ٹرانزٹ" سٹاپ  کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ اور تائیوان خطے کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری تعلق اور "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں کے کسی بھی نام سے یا کسی بھی بہانے سے امریکہ کے دورے اور امریکہ کے کسی بھی طرح  کے گٹھ جوڑ اور "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں اور ان کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی حمایت کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ 

 
۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں