قومی ایئر لائن (پی آئی اے )کی جانب سے حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کراچی تا جدہ آپریٹ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز کے ساتھ ہی قبل از حج آپریشن مکمل ہوگیا ، قومی ایئر لائن کی کل 268 پروازوں کے ذریعے 61،467 حجاج کرام حجاز مقدس پہنچے جبکہ ان پروازوں کے ذریعے سے تقریباً 41 ہزار سرکاری حجاج، 19 ہزار پرائیوٹ حجاج اور 600 خدام مدینہ منورہ اور جدہ روانہ ہوئے۔ پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 21 مئی سے ہوا تھا جو 22 جون تک جاری رہا ، پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور پشاور سے براہ راست روانہ ہوئیں ، سکھر، رحیم یار خان اور کوئٹہ سے حجاج نے براستہ کراچی، جدہ کا سفر کیا۔ پی آئی اے کی حج پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 94 فیصد رہا جبکہ 268 پروازوں میں سے 249 پروازیں وقت پر یا وقت سے کچھ دیر پہلے ہی روانہ ہوئیں ، پورے حج آپریشن میں صرف 19 پروازیں مختلف وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوئیں ۔ حج آپریشن میں بروقت روانگی کے اعلی تناسب پر سی ای او پی آئی اے نے متعلقہ ٹیموں کو شاباش دی ۔ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کا آغاز 2 جولائی سے ہوگا جو 2 اگست تک جاری رہے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے بیٹے چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ پرویز الہی ہمارے پاس واپس آنا چاہتے ہیں لیکن سپین میں بیٹھا شخص نہیں مان رہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شافع حسین نے کہا کہ چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الہی کی ملاقات مثبت رہی۔ انہوں نے کہا کہ مونس الہی ایک سال پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سیاست اپنی اپنی، خاندان تو ہمارا ایک ہے لیکن سیاسی طور پر فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے۔ شافع حسین کا کہنا تھا کہ پرویز الہی کو مسلم لیگ (ق)میں واپس آنے کی باقاعدہ دعوت دے دی ہے اور وہ ہمارے پاس آنا چاہتے ہیں لیکن اسپین میں بیٹھا شخص نہیں مان رہا۔ ایک سوال کے جواب میں چودھرہ شافع حسین نے جواب دیا ہے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے ساتھ مستقبل میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے مختلف علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع پاؤر ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 765 میگاواٹ ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 235 میگاواٹ ہے جبکہ ملک بھر میں بجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے۔ پن بجلی کی پیداوار 8 ہزار میگاواٹ ہے، سرکاری تھر مل پاور پلانٹس 520 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار میگاواٹ ہے۔ پاور ڈویژن ذرائع نے مزید بتایا کہ ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار ایک ہزار 2 سو 25 میگاواٹ ہے، سولر بجلی گھروں کی پیداوار 120 ہے اور بگاس سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 3 ہزار 2 سو 70 میگاواٹ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اٹک کے کوہاٹ روڈ پر آئل ٹینکر الٹنے سے آگ لگ گئی، واقعے میں جھلس کر ڈرائیور جاں بحق اور ہیلپر زخمی ہوگیا۔ اٹک میں کوہاٹ روڈ پر آئل ٹینکر الٹنے سے آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ رضا کاروں نے آگ پر قابو پالیا، آگ پھیلنے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی۔ واقعے میں جھلس کر آئل ٹینکر ڈرائیور 35 سالہ خورشید عالم جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ہیلپر 25 سالہ الطاف حسین شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمی ہیلپر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستانی نژاد تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سالہ بیٹے سلیمان کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہونے والے آبدوز کو تلاش کرنے کی کوششوں میں شامل تمام افراد کے شکرگزار ہیں، ہمیں ملنے والی بے پناہ محبت اور حمایت اس ناقابل تصور نقصان کو برداشت کرنے میں مدد کرے گی، شہزادہ داؤد اور سلیمان کی آخری رسومات کی تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق بحراوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے جانے والے اوشین گیٹ آبدوز ٹائٹن میں سوار شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان کی اموات پر داؤد خاندان کا ابتدائی بیان سامنے آگیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی نژاد تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سالہ بیٹے سلیمان کے اہل خانہ کاکہنا ہے کہ بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہونے والے آبدوز کو تلاش کرنے کی کوششوں میں شامل تمام افراد کے شکرگزار ہیں۔ شہزادہ داؤد کے والدین حسین اور کلثوم داؤد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آبدوز ٹائٹن کے ریسکیو آپریشن میں شامل تمام لوگوں کی انتھک کوششیں ہمارے لیے طاقت کا باعث بنی تھیں ، ہم ان تمام افراد کے بھی مشکور ہیں جو اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہمیں ملنے والی بے پناہ محبت اور حمایت اس ناقابل تصور نقصان کو برداشت کرنے میں مدد کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہزادہ داؤد اور سلیمان کی آخری رسومات کی تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے گرفتاری اور رہائی کے 24 گھنٹے بعد ہی پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ڈی جی خان سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نو مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں، شرپسند عناصر کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے گرفتاری اور رہائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ میں ڈاکٹر ہوں اور اپنے پیشے پر توجہ دینا چاہتی ہوں، ہر قسم کی عملی سیاست سے کنارہ کشی کررہی ہوں۔ واضح رہے کہ ڈی جی خان پولیس نے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کو 9 مئی واقعات کے حوالے سے درج مقدمے میں گرفتار کیا تھا، مقامی عدالت نے ان کا نام مقدمے سے خارج کرنے اور فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
9 مئی سے متعلقہ واقعات پرتھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو بڑاریلیف مل گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے پولیس کو اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دس جولائی تک پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے ایک، ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔دونوں رہنماؤں نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔ واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے تین روز قبل شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت خارج کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے فیصلے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ، 7دن میں آرہوگا یا پار ، پتا چل جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ حکمرانوں کا زور تقریروں اور تصویروں پر ہے، معیشت کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے اور مزید سیاسی عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی حکومت عوام کے دلوں میں کی جاتی ہے، بیساکھیوں کے سہارے سیاست کرنے والے بالآخر سیاسی موت مرتے ہیں۔ شیخ رشید کاکہنا تھا کہ اصولوں اورعوام کی خدمت کے لیے جینے مرنے اور اپنے خاندان کیلئے کام کرنے والوں میں فرق ہوتا ہے، بلاول اپنی باری کے خواب دیکھ رہا ہے، خواب دیکھنے پرکوئی پابندی نہیں یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوں گے ۔ ان کامزید کہنا تھا کہ پاکستان ان بحرانوں سے بھی نکلے گا اور ان منی لانڈروں سے بھی چھٹکاراحاصل کریگاخدا کے ہاں دیرہے اندھیر نہیں۔ سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ الیکشن ہوں گے یا نہیں شفاف ہوں گے کہ نہیں یہ عوام کے لیے سوالیہ نشان ہے، لیکن پاکستان کی زندگی سیاسی استحکام میں پوشیدہ ہے اور سیاسی استحکام صاف شفاف الیکشن سے ہی مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ لوٹی ہوئی دولت نہ بیرون ملک جائیدادیں کام آئیں گی، عوام کی آہیں ،صدائیں ،آہ و بقائ،سسکیاں،بددعائیں حکومت کو لے ڈوبیں گی، باشعور عوام وقت آنے پر ایسا شعوری فیصلہ دیں گے کہ کرپٹ مافیا کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی۔ شیخ رشید نے وزیرخزانہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 200روپے کا ڈالر کرنے والا حواس باختہ ہوچکا ہے، کبھی آئی ایم ایف کو للکارتا ہے کبھی سفیروں کے پاؤں پڑتا ہے، کبھی صحافیوں پر حملہ کرتا ہے، اتفاق فاؤنڈری کا منشی رشتے دار تو بن سکتا ہے اکانومی تباہ کرسکتا ہے،اکانومسٹ نہیں بن سکتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رم اللہ(شِنہوا)اسرائیلی فوج نےجمعرات کو شمال مغربی کنارے کےشہرنابلس میں ایک فلسطینی قیدی کا خاندانی گھر دھماکے سے اڑا دیا جو آٹھ ماہ قبل ایک اسرائیلی کوقتل کرنے میں ملوث تھا۔
فلسطینی اور اسرائیلی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بکتر بند گاڑیوں اور بلڈوزروں کی مدد سے شہر پر دھاوا بول کر شہرسےتعلق رکھنے والے ایک فلسطینی کمال جوری کے گھر کو مسمار کر دیا جسے فائرنگ حملے میں ملوث ہونے پرگرفتار کیا گیا تھا۔
130 مربع میٹر کا یہ اپارٹمنٹ ایک رہائشی عمارت کی دوسری منزل پر واقع تھا جس میں پانچ افراد کا خاندان رہائش پذیرتھا۔ جوری شیروں کا مرکز کہلانے والے مسلح گروپ کا رکن تھاجسے 13 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی جہاں مکان کو تباہ کرنے سے پہلے فوجیوں نے مکینوں کو وہاں سے نکالا اورانہیں دور رہنے کو کہا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ درجنوں فلسطینیوں اوراسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں اور فلسطینیوں نے فوجیوں پر پتھراؤ کیا جنہوں نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
میونخ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے امید ظاہر کی ہے کہ بی ایم ڈبلیو "ایٹ ہوم ان چائنہ" حکمت عملی پر عمل پیرا رہے گی اور چین میں اعلیٰ معیار کی ترقی میں شرا کت دار کے طور پر ساتھ نبھائے گی۔
چینی وزیراعظم جرمن ریاست باویریا کے دورے کے دوران بی ایم ڈبلیو ویلٹ میں بی ایم ڈبلیو اے جی کے چیف ایگزیکٹو افسر اولیور زپس کے ساتھ الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی کا رجحان ، نئی توانائی ترقی ، اور بغیر پائلٹ ڈرائیونگ میں ترقی بارے بارے مزید جاننے کے لئے ذہین نیٹ ورک والی گاڑیوں ، نئی توانائی گاڑیوں کے نمائشی علاقوں میں گئے۔
لی نے کہا کہ گاڑیوں کی صنعت ایک اہم شعبہ ہے جس میں جرمن کمپنیاں چین کی اصلاحات اور کھلے پن کے عمل میں بڑے پیمانے شامل ہیں ۔ چین جرمن آٹوموٹو صنعت کا ایک اچھا شراکت دار ہے۔
زپس نے کہا کہ چینی جدیدیت کے عمل میں بی ایم ڈبلیو کی ترقی بھی نظر آتی ہے اور بی ایم ڈبلیو جرمنی۔ چین تعاون کو گہرا کرنے میں مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔
لی کے دورے کے دوران بی ایم ڈبلیو گروپ ریجن چائنہ کے صدر اور سی ای او جوچھن گولر نے شِںہوا کو انٹرویو میں بتایا کہ چین ایک بڑی منڈی اور اختراع میں عالمی رہنما ہے جو چینی اور جرمن کمپنیوں کے درمیان تعاون کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔
گولر نے شِنہوا کو بتایا کہ چین اب ایک بڑی منڈی ہے اور اختراع کی قیادت بھی کررہا ہے۔
بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خوداختیار خطے میں باربی کیو ریستوران دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن علاج اور امداد کی ہدایت دیتے ہو ئے وسیع تر حفاظتی اصلا حات پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے حادثہ کے بعد ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کی مزید کوششیں کی جائیں۔
مقامی حکام نے بتایا کہ ننگ شیا کے دارالحکومت ین چھوان میں ایک باربی کیو ریستوران میں بدھ کی شب ہونے والے دھماکے میں 31 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے تھے۔
چینی صدر نے حادثے کی وجوہات کا جلد از جلد پتہ لگانے اور قانون کے مطابق متعلقہ افراد کے احتساب کا بھی کہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تمام خطوں اور متعلقہ محکموں کو ہر قسم کی صورتحال اور پوشیدہ خطرات کی جانچ پڑتال کرنی اور ان کی اصلاح کرنی چاہئے۔
شی نے مزید کہا کہ متعلقہ محکمے کام کی جگہوں بارے حفاظتی اقدامات کے فروغ ، اہم شعبوں اور صنعتوں کی حفاظت بہتر بنانے کے لئے جلد از جلد ایک مہم شروع کریں۔
چینی صدر کی ہدایت پر مرکزی حکومت کے متعدد اداروں پر مشتمل ایک ورک گروپ کو امدادی کاموں میں رہنمائی کے لیے جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تفتیش جاری ہے۔
نیروبی(شِنہوا)کینیامیں چینی سفارت خانے نے مقامی طلباء کے ساتھ تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے کے لیے ایک تعارفی تقریب کا انعقاد کیا۔
"سفارت خانے کے اندراورسفیرسےپوچھیں" کےعنوان سے منعقد ہونےوالےاس پروگرام میں کینیا ہائی سکول اورالائنس ہائی سکول کےطلباءکواکٹھا کیا گیاجوکینیا کےدومعروف سیکنڈری سکول ہیں۔
کینیا میں چین کے سفیر ژو پھنگ جیان نے کہا کہ انٹرایکٹو سیشن بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ تعلیم اور ثقافتی تبادلے کینیا کےساتھ چین کے تعاون کا کلیدی حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے موقع پر کینیا کے طلباء کی میزبانی کرنے پر بہت خوش ہیں۔ یہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ تعاون کے طریقے تلاش کرنے کے لیے ایک دوستی کا دورہ ہے۔ ژونے کہا کہ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ طلباء کینیا میں چینی سفارت خانے کے کام کے بارے میں اپنی آراء دیں۔
کینیا کے شہر نیروبی میں چینی سفارت خانے کی طرف سے منعقدہ ایک تعارفی تقریب کے دوران طلباء ایک مصنوعی ڈریگن بوٹ ریس میں حصہ لے رہے ہیں۔(شِنہوا)
انہوں نے کہا کہ چین میں تعلیم، صحت، ٹیکنالوجی کی ترقی اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں مواقع موجود ہیں، انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ چین میں ان شعبوں میں مزید تعلیم حاصل کریں۔
ژونے کہا کہ چین اور کینیا دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے جس نے بہت سے شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کے لحاظ سے تیزی سے ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور کینیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات پروان چڑھ رہے ہیں اور انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے خوشگوار تعاون کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری نے ابھرتے ہوئے کاروباری اداروں کی وجہ سے رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں مسلسل ترقی کی۔
وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعدادوشمار کے مطابق اس شعبے کی کمپنیوں کی مجموعی کاروباری آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں6.8 فیصد اضافے کے ساتھ 712ارب 50کروڑ یوآن(تقریباً99ارب24کروڑ ڈالر) رہی۔
وزارت نے کہا کہ مجموعی طور پرانٹرنیٹ ڈیٹا سنٹرز، بگ ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اورانٹرنیٹ آف تھنگزجیسےابھرتے ہوئے شعبوں کی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 20.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس سے ٹیلی کام کاروبار کی آمدنی میں 3.8 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار میں 5جی خدمات کی ترقی کے حوالے سے بھی بتایا گیاہے جس کے مطابق ملک میں مئی کے آخر تک 5جی اسٹیشن کی تعداد28لاکھ 40ہزار تھی،جبکہ 2023 کے پہلے پانچ ماہ میں5جی سیل فون صارفین کی تعداد میں 9کروڑ7لاکھ 30ہزارکا اضافہ ہوا۔
ماسکو (شِںہوا) روس نے 48 آسٹریلوی شہریوں پر پابندیاں لگاتے ہوئے ان کا ملک میں داخلہ روک دیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ یہ فیصلہ آسٹریلوی حکام کی جانب سے روسی شہریوں اور اداروں کے خلاف عائد "سیاسی وجوہات " پر مبنی پابندیوں کے جوابی ردعمل میں کیا گیا ہے۔
وزارت کے مطابق 48 آسٹریلوی شہر یوں میں فوجی ٹھیکیدار، صحافی اور بلدیاتی نمائندے شامل ہیں جو روس مخالف ایجنڈے کو فروغ دے رہے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کینبرا کے روس مخالف رویے کے سبب ماسکو داخلہ پابندیوں کی حامل اپنی فہرست کو اپ ڈیٹ کرتا رہے گا۔
آسٹریلیا نے 19 مئی 2023 کو اپنے تازہ ترین اقدام میں 21 روسی اداروں اور 3 افراد پر مالی پابندیاں عائد کی تھیں۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی غیر ملکی ایکسچینج (فا ریکس) مارکیٹ میں 215.8 کھرب یوآن کا لین دین ہوا ہے جو کہ 30.9 کھرب امریکی ڈالرز کے برابر ہے۔
ر یاستی انتظا میہ برا ئے غیر ملکی ایکسچینج کے جا ری کر دہ اعدادو شمار کے مطا بق خصو صی طور پر کلا ئنٹ مارکیٹ کا لین دین حجم گز شتہ مہینے 32.7 کھرب یوآن ر ہا جبکہ انٹر بینک ما رکیٹ 183.1 کھرب یوآن رہی۔
مصنوعات کے حوالے سے سپاٹ ما ر کیٹ کا مجموعی لین دین حجم 89.1 کھرب یوآن ر ہا جبکہ مئی کے دوران ڈیری ویٹو ما رکیٹ 126.6 کھرب یوآن رہی۔
ملک کا فاریکس ما رکیٹ لین دین حجم پہلے پا نچ ما ہ کے دوران مجمو عی طو ر پر 1018.7 کھرب یوآن رہا ۔
بیجنگ (شِںہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فنگ نے بیجنگ میں سنگاپور کی ٹی ماسیک کے چیئرمین لیم بون ہینگ سے ملاقات کی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ہی نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے ہی چین استحکام کو یقینی بناتے ہوئے ترقی کے اصولوں اور نئے ترقیاتی فلسفے پر ایمانداری سے عمل پیرا ہے اور اس کی معیشت بحال اور بہتر ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں اناج کی زبردست فصل متوقع ہے ۔ چین کی اشیا سازی کی صنعت مسلسل ترقی کررہی ہےاور خدمات صنعت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری، کھپت اور برآمدات نے مربوط طریقے سے اپنا کردار ادا کیا ہے، روزگار اور اجناس کے نرخ کو عمومی طور پر مستحکم رکھا گیا ہے اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں ٹھوس پیشرفت ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی اقتصادی نمو رواں سال کی پہلی ششماہی میں اچھی رہی۔
لیم نے نوول کرونا وائرس کے باوجود چین کی مستحکم اقتصادی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹی ماسیک چینی مارکیٹ میں کام کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں ڈریگن کشتی تہوار کی تعطیلات کے دوران ریلوے سفر میں تیزی متوقع ہے۔
چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق بدھ سے اتوار کے دوران تقریباً 7 کروڑ 10 لاکھ ریلوے سفر ہوں گے جن کا یومیہ اوسط 1 کروڑ 42 لاکھ تک پہنچ جائے گا۔
جمعرات کو سفر کا عروج ہوگا جس میں تقریباً 1 کروڑ 60 لاکھ ریلوے دورے متوقع ہیں۔
گروپ نے بتایا کہ چین میں ریلوے نقل و حمل کی اپنی صلاحیت کو بڑھارہی ہے تاکہ لوگوں کی سفری ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت بڑھ سکے۔ اس کے ساتھ ہی خدمات کا معیار بھی بہتر بنایا جارہا ہے تاکہ مسافر بہتر تجربہ حاصل کرسکیں۔
ڈریگن کشتی میلہ کو ڈوانوو میلہ بھی کہا جاتا ہے جو چینی قمری کیلنڈر کے 5ویں مہینے کے 5 ویں دن منایا جاتا ہے۔
میونخ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے امید ظاہر کی ہے کہ بی ایم ڈبلیو "ایٹ ہوم ان چائنہ" حکمت عملی پر عمل پیرا رہے گی اور چین میں اعلیٰ معیار کی ترقی میں شرا کت دار کے طور پر ساتھ نبھائے گی۔
چینی وزیراعظم جرمن ریاست باویریا کے دورے کے دوران بی ایم ڈبلیو ویلٹ میں بی ایم ڈبلیو اے جی کے چیف ایگزیکٹو افسر اولیور زپس کے ساتھ الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی کا رجحان ، نئی توانائی ترقی ، اور بغیر پائلٹ ڈرائیونگ میں ترقی بارے بارے مزید جاننے کے لئے ذہین نیٹ ورک والی گاڑیوں ، نئی توانائی گاڑیوں کے نمائشی علاقوں میں گئے۔
لی نے کہا کہ گاڑیوں کی صنعت ایک اہم شعبہ ہے جس میں جرمن کمپنیاں چین کی اصلاحات اور کھلے پن کے عمل میں بڑے پیمانے شامل ہیں ۔ چین جرمن آٹوموٹو صنعت کا ایک اچھا شراکت دار ہے۔
زپس نے کہا کہ چینی جدیدیت کے عمل میں بی ایم ڈبلیو کی ترقی بھی نظر آتی ہے اور بی ایم ڈبلیو جرمنی۔ چین تعاون کو گہرا کرنے میں مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔
لی کے دورے کے دوران بی ایم ڈبلیو گروپ ریجن چائنہ کے صدر اور سی ای او جوچھن گولر نے شِںہوا کو انٹرویو میں بتایا کہ چین ایک بڑی منڈی اور اختراع میں عالمی رہنما ہے جو چینی اور جرمن کمپنیوں کے درمیان تعاون کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔
گولر نے شِنہوا کو بتایا کہ چین اب ایک بڑی منڈی ہے اور اختراع کی قیادت بھی کررہا ہے۔
“خدمة الحجاج شرف لنا وأمن وسلامة ضيوف الرحمن خط أحمر”.. جاهزية أمنية دقيقة وروح عسكرية عالية وتكامل في منظومة الأمن وأداء مهني وعزيمة وإصرار وعزيمة وتفانٍ في خدمة الدين والمليك والوطن وضيوف الرحمن.
هذه حصيلة ماتم في الاستعراض العسكري الذي نفذته قوات أمن الحج أمس واشتمل على كتل الهرولة المتنوعة للقطاعات الأمنية والآليات الحديثة وخطط الاقتحام الافتراضية للقوات الأمنية المشاركة في مهمة موسم الحج، حيث تجسدت الروح الإيمانية والأمنية والطاقة التحفيزية والشعور بالفخر والاعتزار للمستوى التأهيل العالي للمنظومة في الاستعراض العسكري، بحضور الأمير عبدالعزيز بن سعود بن نايف وزير الداخلية رئيس لجنة الحج العليا، الذي وقف على جاهزية قوات أمن الحج لتنفيذ مهامها للمحافظة على أمن وسلامة حجاج بيت الله الحرام وتيسير أداء نسكهم.
العرض العسكري عكس جاهزية قوات أمن الحج والأجهزة المعنية بشؤون الحج والحجاج المشاركة في تنفيذ الخطة العامة لموسم الحج، وكان محل اهتمام واعجاب وتقدير لوسائل الاعلام العربية والاسلاميةً الضيوف على وزارة الإعلام، التي أكّدت في تقاريرها أن ما أظهرته قوات حفظ أمن الحجاج من جاهزية ومهارات قتالية لم يكن محل استحسان فقط؛ بل جسد قدرة قوات الأمن السعودية الأمنية العالية التي تجاوزت في خبرتها ومهارتها للقوات الأمنية العالمية واضعين في الاعتبار أن هذه القوات تمتلك روحًا إيمانية عالية لاتوجد عند أي دولة لانها تقوم بحماية الحجاج والحرمين الشريفين وهو شرف لا يضاهيه شرف.
حفل استعراض قوات أمن الحج،هو حفل سنوي لإدارة أهم المناسبات التي تشهد أكبر تجمع بشري في العالم وهو موسم الحج أركان الإسلام الخمس الذي تسخر فيه حكومة خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز وولي العهد الأمير محمد بن سلمان كل جهودها وطاقاتها لتسهيل مهمة الحجاج آداء مناسكهم بيسر وسهولة وأمن وأمان.
التجارب الفرضية لعمليات الاقتحام واعتراض المواكب الرسمية التي تمت في الاستعراض عكست جاهزية عالية وقدرة قتالية فائقة تجسد للاستعدادات الأمنية الفائقة التي اتّخذتها المملكة استعدادًا لتامين وحماية أكثر من 2 مليون حاجّ أتوا من جميع أنحاء العالم لتأدية مناسك الحج هذا العام.
ومما لاشك فيه أن الاستعدادات الأمنية لقوات أمن الحج عكست كذلك شعار الفرضية والتي تمت تحت شعار “جاهزون لخدمة ضيوف الرحمن وخدمة الحجاج شرف لنا” التي تهدف لرفع التنسيق والتفاعل بين الجهات الأمنية لخدمة ضيوف الرحمن، بعدها شكل منسوبو شؤون التدريب بالأمن العام بأجسادهم عبارات ترحيبية لحجاج بيت الله الحرام، وعبارات وطنية.
وأرسل رسالة مدير الأمن الفريق أول محمد البسامي من كلمة ألقاها وأكد فيها جاهزية قوات أمن الحج لتنفيذ خطط أمن الحجاج وأداء مهامهم على أكمل وجه وفق منظومة عمل متكاملة وخطط أمنية وقائية شاملة، رسالة واضحة أن حكومة المملكة ماضية في بذل الغالي والرخيص لتسهيل مهمة حجاج بين الله الحرام لاداء مناسكهم بأمن وأمان ويسر وسهولة.
وعندما أشار الفريق البسامي: “إلى أن قوات أمن الحج والمساندين لهم من كافة القطاعات العسكرية والجهات الحكومية والخدمية الأخرى جاهزون ومستعدون لخدمة حجاج بيت الله الحرام لينعموا بالأمن والأمان ويؤدوا مناسكهم في يسر وطمأنينة، وذلك في ظل ما توليه حكومة خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز ، وولي العهد الامير محمد بن سلمان بن عبدالعزيز من عناية واهتمام وتوفير كافة الإمكانات لخدمة حجاج بيت الله الحرام”، فهو يؤكد جاهزية قصوى لقادة قوات أمن وجميع منسوبيهم من وزارة الداخلية ورئاسة أمن الدولة والمساندين لهم من وزارة الدفاع، ووزارة الحرس الوطني، ورئاسة الاستخبارات العامة، وجميع الوزارات والجهات الحكومية والأهلية المشاركة في مهام الحج لخدمة حجاج بيت الله.
وأرسل مدير الأمن رسالة هامة عندما قال بوضوح وشفافية وصراحة إن رجال الأمن جاهزون لمباشرة وتنفيذ خطط أمن الحج لمنع كل ما من شأنه المساس بأمن الحج بكل قوة وحزم، وذلك استشعاراً منهم لقدسية الزمان والمكان لتوفير الأمن والسلامة لحجاج بيت الله الحرام.
وبيَّن أن قوات أمن الحج باشرت تنفيذ مهامها في مكة المكرمة والمشاعر المقدسة والمدينة المنورة وفي جميع الطرق المؤدية لمناطق الحج بعد المواءمة مع الجهات المعنية وفق منظومة متكاملة وجهود متناسقة وتناغم متقن عبر خطط أمنية ومرورية وتنظيمية شاملة من قبل قوات أمن الحج والمساندين لها من القطاعات العسكرية والحكومية والأهلية كافة.
وليس هناك رأي حيال ما قاله الرئيس العام للمسجد الحرام والمسجد النبوي الشيخ عبدالرحمن السديس في معرض تعليقه على الاستعراض العسكري عندما قال: إن أمن الحجاج خط أحمر لا يمكن تجاوزه ولن يتم السماح بتعكير صفو ضيوف الرحمن، فكل الإمكانات تم توفيرها لنجاح هذه الرحلة الإيمانية لحجاج بيت الله الحرام اكتملت من خلال الخطط المساندة لتهيئة الأجواء ، وذلك باستخدام التقنية والمتابعة الجوية لضمان نجاح مراحل الخطة الأمنية للحج . المملكة مستمرة في تقديم المبادرات والخدمات الفريدة والاستثنائية لزوار الأراضي المقدسة ضمن خطوات مدروسة في إطار رؤية المملكة 2030 باتباع أفضل السبل والوسائل إذ يحرص القائمون على خدمة الحج والحجيج على تقديم صورة مضيئة في خدمة ضيوف الرحمن بما يجيدونه من حفاوة وحسن استقبال وعناية.
وليس هناك رأي حيال ما قاله الرئيس العام للمسجد الحرام والمسجد النبوي الشيخ عبدالرحمن السديس في معرض تعليقه على الاستعراض العسكري عندما قال: إن أمن الحجاج خط أحمر لا يمكن تجاوزه ولن يتم السماح بتعكير صفو ضيوف الرحمن، فكل الإمكانات تم توفيرها لنجاح هذه الرحلة الإيمانية لحجاج بيت الله الحرام اكتملت من خلال الخطط المساندة لتهيئة الأجواء ، وذلك باستخدام التقنية والمتابعة الجوية لضمان نجاح مراحل الخطة الأمنية للحج . المملكة مستمرة في تقديم المبادرات والخدمات الفريدة والاستثنائية لزوار الأراضي المقدسة ضمن خطوات مدروسة في إطار رؤية المملكة 2030 باتباع أفضل السبل والوسائل إذ يحرص القائمون على خدمة الحج والحجيج على تقديم صورة مضيئة في خدمة ضيوف الرحمن بما يجيدونه من حفاوة وحسن استقبال وعناية.
هذه هي مهام رجال الأمن بالحج أمنية إنسانية حيث قدمت المنظومة الأمنية دروسًا عالمية في إدارة الحشود والتفويج في مواسم الحج وحققت مستهدفات الخطط الأمنية المرسومة بلا اختناقات أو تدافعات تذكر فضلًا عن معالجة التحديات بامتياز وفق السيناريوهات التي وضعتها المنظومة الأمنية والتي لعبت دورًا جوهريًا في نجاح الخطط الأمنية في موسم الحج وهذا ماتنشده المنظومة الأمنية أيضًا عبر تنفيد كافة قطاعات المنظومة الأمنية الخطط المرسومة بحذافيرها لسلامة الحجاج والحفاظ على أمنهم وتمكينهم من أداء نسكهم بيسر.
ويمكن التأكيد على تكامل الأدوار في منظومة الحج دون الحديث عن جهود رجال الأمن بمختلف قطاعاتهم الميدانية أو التي تعمل داخل مراكز تنظيم الحشود الكبيرة في الحرمين والمشاعر المقدسة في قطاع الأمن العام، ووزارة الداخلية، أو مركز العمليات ٩١١ ورجال القوات المسلحة ورئاسة أمن الدولة والدفاع المدني، وقطاع طيران الأمن في موسم الحج، إذ تعمل المنظومة الأمنية وفق خطط تكاملية تحت شعار “جاهزون للحفاظ على أمن ضيوف الرحمن” و”خدمة الحجاج شرف لنا”.
لقد استشعر رجال الأمن عظمة الزمان والمكان ويؤدون أعمالهم على مدار الساعة لخدمة ضيوف الرحمن، وتدير المنظومة الأمنية باقتدار وامتياز؛ وبهدوء وحنكة ضباط سعوديون مؤهلون تأهيلًا تقنيًا وأمنيًا عاليًا، يديرون منظومة أمنية غاية في الأهمية في منظومة الحج.
ويحتل الأمن العام جزءًا كبيرًا من الاستعدادات والترتيبات ليشكل محورًا أساسيًّا تتعامل معها شرف المسؤولية الكاملة في خدمة الحرمين ، ومنذ أن تطأ قدما الحاج والمعتمر المملكة ومن ثم أداء فريضته تكون سلامته وحمايته حتى عودته إلى بلاده سالمًا معافى بإذن الله، في قائمة أولويات رجال أمننا.
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دنیا کے سب سے زیادہ فعال آتش فشاں میں سے ایک متحدہ امریکہ کی ریاست ہوائی کے کلائوادو ہفتوں تک لاوا اگلنے کے بعد ٹھنڈا پڑ گیا ہے،امریکی جیولوجیکل سروے کے ہوائی آتش فشاں واچ ہاوس نے اعلان کیا ہے کہ آتش فشاں میں حرکت رک گئی ہے، لاوے کا مکمل طور پر ٹھنڈا پڑتے ہوئے کسی تہہ کی ماہیت اختیار کرنے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں اور اس دوران آتش فشاں پر بغور نظر رکھی جائیگی،کلائواآتش فشاں پھٹنے سے گزشتہ دو ہفتوں میں رہائشی علاقوں اور ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، آتش فشاں 7جون کو ابلنا شروع ہوا '' کلائوا''دنیا کے سب سے زیادہ فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے جس میں 1983سے ابتک دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
الجزائرکی عدالت نے ملک کے سابق وزیراعظم کو 5سال قید کی سزا سنا دی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی افریقا کے ملک الجزائر کے سابق وزیراعظم نورالدین بدوی کو عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں سزا سنائی ہے،دوسری جانب ملک کے سابق وزیر صحت عبدالمالک کو بھی بدعنوانی کے الزام میں 5سال قید کی سزا ہوئی ہے جب کہ دونوں افراد پر 10،10لاکھ الجزائری دینار کا جرمانہ بھی کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپین کے کینری جزائر کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد گہرے سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے،ہسپانوی غیر سرکاری تنظیم واکنگ بارڈرز کے مطابق کینری جزائر کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 29افراد ہلاک ہوگئے،واکنگ بارڈرز میں انسانی حقوق کی محافظ ہیلینا مالینو گارزن نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ بحر اوقیانوس میں ایک نئے قتل عام کی تصدیق ہوئی ہے جس میں 29افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں چار خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے،انہوں نے کہا کہ لوگ مدد کے لیے التجا کر رہے تھے اور ان کی کشتی سپین کے سمندری علاقے میں 12گھنٹے سے زائد عرصے سے موجود تھی،سپین میری ٹائم ایجنسی کے مطابق حادثہ کھلے سمندر میں کشتی خراب ہونے کے باعث پیش آیا جبکہ کشتی پر 60سے زیادہ افراد سوار تھے جن میں سے ریسکیو آپریشن کے بعد 24افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک بڑے دھماکے کے نتیجے میں 37افراد زخمی ہوگئے ،غیر ملکی میڈیاکے مطابق وسطی پیرس میں ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد وہاں موجود متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی جبکہ دھماکے کے نتیجے میں 37افراد زخمی ہوئے جن میں سے 4کی حالت تشویشناک ہے،عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے قبل گیس کی شدید بو آ رہی تھی،پیرس کے پراسیکیوٹر نے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد کہا کہ کیمرے کی فوٹیج کی ابتدائی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکہ عمارت کے اندر ہوا،پیرس پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس لیکج سے ہوا ہے، دھماکے کے بعد ایک عمارت کا اگلا حصہ زمین بوس ہوگیا اور عمارت کو ابتدائی طور پر آگ نے لپیٹ میں لے لیا لیکن بعد میں آگ پر قابو پالیا گیا،جس علاقے میں دھماکا ہوا وہ پیرس کے بائیں کنارے کے علاقے میں لاطینی کوارٹر سے جنوب کی طرف ہے جو سیاحوں میں مقبول ہے اور طلبا کی آبادی کے لیے جانا جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یورپی یونین میں شامل رکن ممالک کی جانب سے یوکرین جنگ کے تناظر میں روس پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے 11ویں پیکیج کی منظوری دیدی،بطور صدر یورپی یونین سویڈن کی جانب سے نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا جس کے تحت ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ایسی اشیا کو بھی پابندی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر روس کے فوجی سیکٹر کیلئے مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں،نئی پابندیوں کے تحت روسی حکومت کے زیر کنٹرول پانچ براڈ کاسٹنگ اداروں کے لائسنس بھی منسوخ کر دئیے گئے ہیں،نئی پابندیوں کے تحت مبینہ طور پر یوکرینی بچوں کو غیر قانونی طور پر روس ڈیپورٹ کرنے کے الزام میں 71افراد اور 33اداروں کے اثاثے منجمند کردئیے گئے ہیں،برطانوی میڈیا کے مطابق کسی تیسرے ملک ایسی حساس اشیا کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جو کہ دوہرے مقاصد کیلئے قابل استعمال ہوں، اور وہ ایسی اشیا روس کو فروخت کر دے،یورپی یونین کے اجلاس میں ایسے مشتبہ ممالک کی فہرست بھی تیار کی گئی ہے جن کو حساس اور دوہرے استعمال کی اشیا فروخت کرنے پر پابندی عائد کی جائے گی،یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وین ڈیر لین کی جانب سے بھی نئی پابندیوں کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسرائیلی ڈیفنس فورس(آئی ڈی ایف )کی جانب سے مقبوضہ مغری کنارے میں کئے گئے ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے،عرب میڈیاکے مطابق مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر شمالی مغربی کنارے میں ایک گاڑی کو ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس میں سوار تین افراد شہید ہوگئے، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کے مطابق حملہ جینن پناہ گزین کیمپ میں ہوا،اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے جن اہداف کو نشانہ بنایا وہ یہودی بستیوں پر فائرنگ کے متعدد حملوں کے ذمہ دار تھے،حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو شہید کرنے کے لیے صہیونی فوج کی طرف سے ڈرونز کا استعمال ایک سنگین اضافہ ہے،جنین بریگیڈز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ شہید ہونے والے دو افراد کا تعلق فلسطینی اسلامی جہاد گروپ سے تھا اور ایک کا تعلق الفتح سے تھا،اسلامی جہاد نے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اب اس احمقانہ اقدام کے بعد اپنی سزا کا انتظار کرنا چاہیے،قبل ازیں سینکڑوں اسرائیلی آباد کاروں نے گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک فلسطینی قصبے میں گھس کر درجنوں کاروں اور گھروں کو آگ لگا دی تاکہ دو روز قبل فلسطینیوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے چار اسرائیلیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جا سکے،اسرائیلی آباد کاروں نے پرتشدد مظاہرے کے دوران ایک فلسطینی کو فائرنگ سے شہید بھی کیا جس کی شناخت 27سالہ عمر قطین کے نام سے ہوئی،قطین دو بچوں کا باپ تھا اور مقامی میونسپلٹی میں الیکٹریشن کے طور پر کام کرتا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مودی کے دورہ امریکہ نے نام نہاد بھارتی جمہوریت کا پول کھول دیا، بھارتی وزیراعظم کے دورہ پر امریکی سینیٹرز، کانگریس رہنمائوں، انسانی حقوق، مذہبی اور صحافتی آزادی کی تنظیموں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے،گزشتہ روز 75 سے زائد امریکی سینیٹرز اور کانگریس اراکین نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھا تھا، کانگریس رکن رشیدہ طلائب اور الہان عمر نے مودی کے کانگریس سے خطاب کو امریکی تاریخ کا شرمناک باب قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،15جون کو کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ(سی پی جے) نے بھی امریکی حکومت سے بھارت میں بگڑتی صحافتی صورتحال پر مذمت کا مطالبہ کیا تھا،صدر سی پی جے جوڈی گینز برگ نے اس حوالے سے کہا کہ مودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت میں صحافت اور صحافیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، تنقید کرنے والے صحافیوں کو غیر قانونی حراست، گھروں کی مسماری اور جلا وطنی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انڈین امریکن مسلم کونسل اور دیگر تنظیموں نے مودی کے واشنگٹن دورے کے دوران شدید احتجاج کا اعلان بھی کر رکھا ہے،2020 میں بھی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شدید حکومتی دبائو کے مدنظر بھارت میں کام بند کر دیا تھا، 2014 سے مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس کے مطابق بھارت 140 سے 161ویں نمبر پر گر چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماوسابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہاہے کہ ہمارے قائد نواز شریف بہت جلد پاکستان آئیں گے اور آنے والے انتخابات میں انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کا مستقبل روشن ہے' گھبرانے کی ضرورت نہیں ملک ٹیک آف کرے گا اور عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھریں گی' عوامی فلاحی منصوبوں کی تکمیل مسلم لیگ (ن) کا طرہ امتیاز رہا ہے' ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ٹائپ پل سمندری روڈپر 20 کروڑ روپے کی لاگت سے ہائی پریشر سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے کیا'تقریب خواجہ محمد رضوان اور میاں طاہر جمیل سابق ایم پی اے کے صاحبزادے میاں آفاق طاہر ایڈووکیٹ،سی سی چیئرمینز میاں ذوالقرنین حیدری' چوہدری منظور جٹ' چوہدری ذوالفقار گجر' میاں رشید' کوارڈی نیٹر ملک شہزاد' نیک محمد منج' چوہدری بلال رحمانی' رانا منور منج' رانا اویس' حاجی افضل' عبدالحمید بھولا' افضل مغل کے علاوہ اہلیان علاقہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی' چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ ہائی پریشر سوئی گیس پائپ لائن سے نولٹی پل سمندری روڈ' ڈی ٹائپ'علامہ اقبال کالونی' فاروق آباد' محلہ کوریاں' ملکھانوالہ اور اس کے ملحقہ علاقہ جات کے سوئی گیس کے مسائل حل ہو جائیں گے اور گھروں میں بیٹھی ہماری مائیں' بہنیں ہمیں دعائیں دیں گی' انہوں نے کہا کہ سابق نااہل حکمرانوں نے اپنے پونے چارسالہ دور میں عوامی فلاح کا ایک بھی منصوبہ نہیں دیا' جھوٹے اور وعدوں اور طفل تسلیاں دے کر عوام کو بیوقوف بناتے رہے'
اللہ کے شکر ہے یہ لوگ اپنی موت آپ مر چکے ہیں' پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو چکا ہے اور پی ٹی آئی کے چیئرمین کا تکبر خاک میں مل چکا ہے' جو کہتا تھامیں ان کو لائوں گا اور زمان پارک میں بیٹھا اکیلا رو رہا ہے اور کوئی اس کی مدد کو نہیں آ رہا ہے' 9 مئی کے واقعات کے بعد عمران نیازی کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے اور عمران نیازی نے 9 مئی کے واقعات کر کے پاکستان کے ساتھ بڑا کھلواڑ کیا ہے اب کاروائیوں سے بچنے کے لئے مذاکرات کے نام پر این آر او مانگ رہا ہے انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنا پی ٹی آئی قیادت کا وطیرہ ہے' ملکی املاک اور فوجی تنصیبات پر حملے کے مرتکب شرپسندوں کا یوم حساب آ گیا ہے' اب یہ سزائوں سے نہیں بچ سکیں گے' تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی سی چیئرمینز میاں ذوالقرنین حیدری' چوہدری منظور جٹ' چوہدری ذوالفقار گجر' کوارڈی نیٹر ملک شہزاد نے سوئی گیس کے مسائل حل کرنے پر چوہدری عابد شیرعلی اور میاں طاہر جمیل سابق ایم پی اے کا شکریہ ادا کیا اور اہلیان ڈی ٹائپ'علامہ اقبال کالونی سمندری روڈ' ملکھانوالہ اور اس کے ملحقہ علاقہ جات کے مکینوں سے کہا کہ ووٹ دیتے وقت صحیح اور غلط کی پہچان کر لیا کریں' گذشتہ انتخاب میں آپ لوگوں نے جو غلطی کی ہے جنرل الیکشن میں اس کا ازالہ کریں اور چوہدری عابد شیرعلی کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں تاکہ آپ لوگوں کے مسائل اسی طرح حل ہوتے رہیں' انہوں نے چوہدری عابد شیرعلی اور میاں طاہر جمیل سابق ایم پی اے کو یقین دلایا کہ آنے والے جنرل الیکشن میں ہم آپ کو کامیاب کروانے کیلئے اپنا تن من دھن قربان کردیں گے' علاقہ مکینوں نے سوئی گیس کا دیرینہ مسئلہ حل کروانے پر چوہدری عابد شیرعلی اور میاں طاہر جمیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیشہ کی طرح مسلم لیگ کی حکومت نے ہی ہمارے مسئلے کئے ہیں-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان سمیت دنیا بھر میںانسداد منشیات کا عالمی دن 26جون کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں منشیات کے استعمال کی روک تھام،غیر قانونی تجارت کے خاتمہ اور اس کی تباہ کاریوں کے سلسلہ میں عوام الناس میں شعور و آگہی پیدا کرنا ہے اس دن کے حوالے سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام ماہرین منشیات کی سمگلنگ اس کے استعمال اور اس کی تباہ کاریوں کے متعلق تفصیل سے روشنی ڈالیں گے اس موقع پر معلوماتی اور تفریحی پروگرام نشرکیے جائیں گے جبکہ انسداد منشیات کے محکموں کی جانب سے منشیات نذر آتش کی جائیں گی انسداد منشیات کے عالمی دن کا آغاز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد سے ہوا یہ قرارداد 1987ء میں منظور کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کے معروف کامیڈین اداکار نشیلا کی 10برسی 23جون کو منائی جائے گی۔اداکار نشیلا ون مین شو کرنے میں مہارت رکھتے تھے جس میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا اوران کی وجہ شہرت بھی ون مین شو کی تھی۔ اداکار نشیلا گلوکار،اداکار اور بہترین کامیڈین تھے انہوںنے بے شمار اسٹیج ڈراموں میں کام کیا۔اداکار نشیلا کے کریڈٹ پر اسٹیج ڈرامہ ''شرطیہ میٹھے، بشیرا ان ٹربل''سمیت ان گنت ڈرامے ہیں جن میں انہوں نے جاندار کردار نگاری کے انمٹ نقوش چھوڑے جبکہ معروف ڈرامہ عینک والا جن سے انہوں نے خوب نام کمایا۔ انہوں نے اندرون ملک کے ساتھ بیرون ملک بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وہ گردوں اور شوگر کے عارضہ میں مبتلا تھے اوراسی بیماری کے سبب 23جون 2013ء کو دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی اسمبلی نے اراکین کے اسلحہ لائسنس بنانے کے لیے سپیشل کمیٹی بنا دی اس حوالے سے تحریک متفقہ طور پر منظور کر لی گئی تحریک پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی شاہ نے پیش کی قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید غلام مصطفی شاہ نے کہاکہ جس طرح حکومت ہمارے ساتھ کررہی ہے وہ سب کے سامنے ہیں ۔وزارت داخلہ ہمارے اسلحہ لائسنس نہیں بنارہی یے اس پر ہم احتجاج کریں گے ہمارے ذاتی لائسنس نہیں بن رہے ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو ہم احتجاج کریں گے ۔انہوں نے سپیشل کمیٹی برائے اسلحہ لائسنس کے حوالے سے کمیٹی قائم کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کی گئی ۔ایوان نے تحریک منظور کرتے ہوئے سپیشل کمیٹی برائے اسلحہ لائسنس بنادی کمیٹی میں غلام مصطفی شاہ ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی، محسن داوڑ اور شاہ زین بگٹی شامل ہوں گے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایم کیو ایم کی رہنما کشور زہرہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کراچی میں خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کا اجلاس نہیں ہونے دیا ، کراچی میں 3ہزار لوگ آئے تھے یہ کس قسم کی پارلیمنٹ کی حرمت ہے اور ہمیں کہا گیا کہ یہ کمیٹی جعلی ہے اس پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اس حوالے سے ایوان میں آ کر وضاحت دیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی کشورزہرہ نے کہاکہ بینک سے قرض لیکر کاروبار چلایا جارہاہے اور دلہن کا لباس 25لاکھ کا ہوتا ہے. وزیر ایوی ایشن سعد رفیق نے پی آئی اے میں ملازمین کا اجلاس نہیں ہونے دیا کراچی میں 3ہزار لوگ آئے تھے بہت سے لوگ بلوچستان سے آئے تھے یہ کس قسم کی پارلیمنٹ حرمت ہے ۔ہمیں کہا گیا کہ یہ کمیٹی جعلی ہے اس پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ نے کہاکہ سعد رفیق ایوان میں آکر اس پر وضاحت دیں۔ یہ حکومت بھی اس پارلیمان نے بنائی ہے ۔ کمیٹی کو جعلی کہنا بھی ایوان کی توہین ہے کیونکہ یہ کمیٹی بھی اس ایوان نے بنائی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی کورٹس میں ٹرائل کے حوالے سے کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت تھا پچھلی حکومت میں بھی فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہوا ہے ۔ماضی میں بھی عدالیہ نے اس کی توثیق کی تھی ۔ مجھے کہا گیا کہ بنچ ٹوٹ گیا ہے ۔ جب تجاوزات ہوتے ہیں تو اداروں میں تصادم ہوتا ہے جو ملک کے لیے اچھا شگون نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا قومی اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 30 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا تو تلاوت ،نعت اور ترانے کے بعد وزیردفاع خواجہ آصف نے پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوجی کورٹس میں ٹرائل کے حوالے سے کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت تھا پچھلی حکومت میں بھی فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہوا ہے ۔ماضی میں بھی عدالیہ نے اس کی توثیق کی تھی ۔ مجھے کہا گیا کہ بنچ ٹوٹ گیا ہے ۔ جب تجاوزات ہوتے ہیں تو اداروں میں تصادم ہوتا ہے جو ملک کے لیے اچھا شگون نہیں ہے ۔ بنچ ٹوٹ گیاہے ۔فوجی عدالتوں کے حوالے سے پہلے بھی مثال موجود ہے یہ سیاسی لوگ ہیں جو عدالت گئے ہیں یہ توجہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان کو توجہ نہیں مل رہی اس میں ہمارا قصور نہیں ہے اس طرح کے جرائم پر سرزد نہیں ہوئے ہیں ۔
یہ امکان ہے کہ کچھ لوگوں کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہوگا. ہمارے شہدا اور فوجی تنصیبات ہر حملہ کرنے والے سیاسی کارکن تھے ان کے لیڈر نے ان کو ریاست پر حملے کی ترغیب دی ۔عمران خان نے ان کو ترغیب دی ہے ۔شہدا کی عزت کی جاتی ہے ہمارے دشمنوں نے ہمارے شہدا نے عزت کی ۔میانوالی ایئر بیس سے نقصان ہوتا تو بھارت کو فائدہ ہوتا ان حملہ آوروں کو کس طرح دفاع کریں گے جی ایچ کیو کا دروازہ توڑا جاتا یے ہیٹرول بم پھینکا جاتا یے جو لوگ عدالت گئے ہیں وہ بتائیں ۔سیاسی مقصد کے لیے ملک کی عزت وقار کو چیلنج نہ کریں میری عدلیہ اور ان لوگوں سے اپیل ہے ۔کوئی ورثہ ایسا چھوڑیں کہ لوگ یاد کریں۔ ایسا نہ ہوکہ تاریخ آپ کو ڈیلیٹ کردے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روزانہ شہادتیں ہورہی ہیں ۔ شہدا کی توہین سے بڑا کوئی جرم نہیں ہوتا ہے ۔ ایوان سے اپیل کروں گا کہ جب پراپرٹی پر قبضہ ہوتا ییتو اس کو ختم کرنا مشکل ہوتا ہے عدالیہ نے ہمارے اوپر تجاوز کیا ہے ۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہاکہ وڈ شہر میں کچھ دنوں سے مسلح جھتے نے لوگوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ بلوچستان کے حالات کا دوبارہ خراب کیا جارہاہے۔ قانون کے ادارے ان کے سامنے بے بس ہیں ایک بڑا تصادم ہونے کو ہے اس کو روکا جائے وزارت داخلہ اور عسکری قیادت کو ہیغام پہنچائیں تاکہ اس کو روکاجاسکے ۔ ایسے لوگوں کی سرپرستی پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔سپیکر نے وزیردفاع کو کہاکہا اس معاملے کو فوری دیکھیں اور اس مسئلہ کو حل کریں۔خواجہ آصف نے کہاکہ اس حوالے سے آپ کو رپورٹ دوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کیلئے پیپلز بس سروس ایپ متعارف کرادی۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اس ایپ سے شہری ٹکٹ کی بکنگ کرانے کے ساتھ بس کے ماحول پر نظر رکھ سکیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پیپلز بس سروس موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر گفتگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی پیپلز بس سروس صرف ایک ایپ نہیں، اس میں عوام کی سہولیات کا پورا خیال رکھا گیا ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ شہری موبائل ایپ کے ذریعے کارڈ سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں، بس میں کیمرے لگے ہیں، ایپ کے ذریعے بس کا ماحول دیکھ سکتے ہیں، اس ایپلی کیشن کو این آر ٹی سی کے علاوہ سندھ حکومت کنٹرول کرے گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ جولائی میں مزید ریڈ اور گرین بسز آجائیں گی، اہم منصوبے ریڈ لائن بی آر ٹی پر تیزی سے کام چل رہا ہے، پاکستان کی واحد بی آر ٹی ہوگی جو بایو گیس پر چلے گی۔ شرجیل میمن نے دعوی کیا کہ سندھ حکومت کم از کم کرائے میں عوام کو سہولت فراہم کررہی ہے، سندھ حکومت بس سروس میں کروڑوں روپے کی سبسڈی بھی دے رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حج ادائیگی کے خواہشمند محمد شفیق نامی پاکستانی شہری نے اپنی معذوری کو بھی اپنے جوش، امید اور عزم پر حاوی نہ ہونے دیا اور حج ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔ مضبوط عزم اور استقامت کی بدولت 43 سالہ محمد شفیق بیساکھیوں کے ساتھ حج ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔ محمد شفیق 30 سال قبل بس حادثے کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث ان کا پاوں کاٹ دیا گیا تھا۔ عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شفیق نے بتایا کہ کافی رقم بچانے میں کامیاب ہونے کے بعد اس سال حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ آیا ہوں۔ پاکستانی شہری کا مزید کہنا تھا کہ گھڑیاں گن رہا ہوں جب میدان عرفات میں خدا کے سامنے کھڑا ہوں گا، میں پرجوش ہوں کہ اپنی بیساکھیوں کے سہارے شیطانوں (جمرات)کو خود پتھر ماروں گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے 2 سابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر درخواست ضمانت پر عدالت کے سامنے پیش نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف لینے میں ناکام ہوگئے۔ عدالت نے دونوں پی ٹی آئی رہنماں کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کی (آج) جمعہ تک کیلئے مزید مہلت دے دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی 9 مئی واقعات پر تھانہ ترنول میں درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پٹیشنرز کے وکیل علی بخاری نے بتایا کہ دونوں رہنما ہائیکورٹ میں پیش ہونے کیلئے صبح ساڑھے 7 بجے آئے مگر پولیس نے دونوں کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا، پولیس نے ہائیکورٹ کے دروازے بند کر دیئے تو وہ واپس لوٹ گئے، عدالت ہائی کورٹ گیٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ لے۔ عدالت نے وکیل کی جانب سے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو (آج) جمعہ تک پیش ہونے کی مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے 2 روز قبل شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت درخواستیں خارج کر دی تھیں اور انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ نے حکومت کو ون مین کمیشن کی 19 ملین اضافی گرانٹ کی درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔ سپریم کورٹ میں اقلیتوں سے متعلق عدالتی فیصلے پر قائم ون مین کمیشن کو فنڈز فراہمی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت عظمی نے حکومت کو کمیشن کی 19 ملین اضافی گرانٹ کی درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ اضافی فنڈز فراہمی کے حوالے سے کیا پیشرفت ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ عدالت میں تحریری جواب جمع کروایا ہے، عدالت حکم دے گی تو فنڈز فراہم کر دیں گے۔ جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دئیے کہ فنڈز فراہمی کا حکم دینا عدالت کا نہیں حکومت کا کام ہے، حکومت موجودہ سیشن کے دوران فنڈز فراہمی پر فیصلہ کرے۔ رمیش کمار نے عدالت کو بتایا کہ ون مین کمیشن کو اضافی فنڈز کی فراہمی پر میرا اعتراض ہے، جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اضافی فنڈز کی وضاحت ہے یا نہیں یہ فیصلہ فنڈز دینے والے کریں گے۔ بعدازاں عدالت عظمی نے حکومت کو ون مین کمیشن کی 19 ملین اضافی گرانٹ درخواست پرجلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
الیکشن کمیشن نے نگران وزرائے اعلیٰ پنجاب اور کے پی کو خط میں قانون کے تحت نگرانی کرنے کی ہدایت جاری کی،نگران حکومتوں کا کردار اور کام نیوٹرل، شفاف اور پرامن انتخابات کرانا ہے،نگران حکومتوں کا جھکائو کسی طرف نہیں جانا چاہیے،آئین و قانون کے مطابق نگران حکومتوں کو الیکشن کمیشن کی معاونت کرنی چاہیے۔ جمعرات کے روز الیکشن کمیشن نے نگران وزرائے اعلیٰ پنجاب اور کے پی کو خط لکھا، خط میں کہا گیا کہ نگران حکومتوں کا کردار اور کام نیوٹرل، شفاف اور پرامن انتخابات کرانا ہے،نگران حکومتوں کا جھکائو کسی طرف نہیں جانا چاہیے،تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے ساتھ مساوی سلوک کیا جانا چاہیے،خط کے مطابق تمام فریقین اور سیاسی جماعتوں کو لیول پلئینگ فیلڈ مہیا کی جانی چاہیے،آئین و قانون کے مطابق نگران حکومتوں کو الیکشن کمیشن کی معاونت کرنی چاہیے،کچھ امیدوار، سیاسی جماعتوں کے ارکان ضلعی اور ڈویژنل ایڈمنسٹریشن محکموں میں مداخلت کررہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کو قانون کے تحت نگرانی کرنے کی ہدایت جاری کی،امید ہے کہ نگران حکومتیں قانون میں دیئے گئے مینڈیٹ کے مطابق کام کریں گی،ضلعی اور ڈویژنل سطح پر ماتحت افسران کی نگرانی کریں گے-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال ،وزیراعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔جمعرات کے روزوزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی،دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے تحت سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا،شہزادہ محمد بن سلمان نے حکومت پاکستان اور عوام کیلئے خیرسگالی جذبات کا اظہار کیا،دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اشتراک عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کیا، دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پتنگ کی ڈور نے ایک اور جان لے لی۔ گجرات میں قاتل ڈور نے چار بہنوں کے اکلوتے بھائی کی زندگی کی ڈوریں کاٹ دیں۔ معاذ اپنی بہن کے ساتھ اکیڈمی سے واپس آ رہا تھا کہ رحمن شہید روڈ پر خونی ڈور نے معاذ کا گلہ کاٹ دیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ مجھے ایک دم سے آوازیں آنا شروع ہوئیں جا کر دیکھا تو بچے کے گلے پر ڈور پھری ہوئی تھی۔ معاذ کا بوڑھا باپ اپنا واحد سہارا چھِن جانے کے باوجود،اللہ کے فیصلے پر صابر ہے۔ لیکن انہوں نے پولیس اور والدین کو اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو اِس خونی کھیل سے دور رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب تو کر لی،لیکن چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پولیس تاحال ذمہ داروں کا تعین نہ کر سکی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید الاضحی سے قبل تنخواہ، الاونسز اور پنشن کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ادائیگی (آج) جمعہ تک ہوجائے گی۔ سرکاری ملازمین کیلئے عید الاضحی سے قبل بڑی خوشخبری آگئی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو جون کی تنخواہ، الانسز اور پنشن کل تک ادا کردی جائیں گی۔ وزارت خزانہ نے کنٹرولر جنرل آف اکانٹس کو ادائیگی کیلئے انتظامات کی ہدایت کردی، اکاونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اور ملٹری اکاونٹنٹ جنرل کو بھی مراسلہ جاری کردیا گیا۔ عید الاضحی سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق وزارت خارجہ کے چیف اکانٹس آفیسر اور خزانہ ڈویژن کو بھی آگاہ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحی 29 جون کو منائی جائے گی جبکہ 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے چودھری پرویز الہی کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، سابق وزیراعلی پنجاب کے سینئر وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ جونیئر وکیل نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کے مقدمے میں چودھری پرویز الہی جوڈیشل ہوچکے ہیں۔ جونیئر وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ہم درخواستیں واپس لینا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے حفاظتی ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔ یاد رہے کہ چودھری پرویز الہی نے اینٹی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ پرویز الہی کی جانب سے دائر درخواست میں ایف آئی اے اور پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پرویز الہی سابق وزیر اعلی پنجاب رہے، ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، عدالت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پرویز الہی کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نوازشریف انتخابی مہم کیلئے نہیں انتخابی تحریک کیلئے آ رہے ہیں، اس مرتبہ الیکشن میں سندھ میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا مسلم لیگ ن کے بانی رہنما سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف سے ہی امید ہے کہ وہ ملک کو اس بھنور سے نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے نوازشریف کو دو تہائی اکثریت دی تو ملک کو ناقابل تسخیر بنا کر دکھایا، نوازشریف اپنے دور میں مہنگائی 4 فیصد پر لائے، انڈسٹری لگائی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پاکستان کو سی پیک دیا، سی پیک لانے والے نوازشریف کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا، سازش کے تحت سی پیک روکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو امید ہے کہ نوازشریف آئیں گے اور خوشحالی لائیں گے، ووٹ کی عزت صرف ووٹ ڈالنا نہیں نتائج تسلیم کرنا ووٹ کی عزت ہے، نوازشریف کی قیادت میں وہ پاکستان ملے گا جہاں مہنگائی نہیں ہوگی۔ جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا، پی ٹی آئی کے ورکرز کی ذہن سازی کی گئی، آج کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف کا کہا ہے کہ حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی،امید ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جلد پاکستان کیلئے مختص فنڈز جاری ہوں گے،آئی ایم ایف کی قسط سے پاکستان مین معاشی استحکام اور عوام کو ریلیف ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزوزیراعظم شہباز شریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران آئی ایم ایف پروگرام اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو پاکستان کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے 27مئی کی ملاقات کا تذکرہ بھی کیا،ملاقات کے دوران وزیراعظم نے معاشی ترقی اور استحکام کیلئے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی قسط سے پاکستان مین معاشی استحکام اور عوام کو ریلیف ملے گا،پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے،آئی ایم ایف پروگرام کے نویں جائزہ کیلئے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں،حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی،امید ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جلد پاکستان کیلئے مختص فنڈز جاری ہوں گے۔ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے وزیراعظم کو ادارہ جاتی سطح پر کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے عیدالاضحی پر اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹس میں رعایت کا اعلان کردیا۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں کے کرایوں پر رعایت دی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹس پر عید کی چھٹیوں میں مسافروں کو 10 فیصد رعایت حاصل ہو گی، یہ رعایت 30 جون اور یکم جولائی کو نافذ العمل ہو گی، مسافر رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کراسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحی 29 جولائی کو منائی جائے گی، ملک بھر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں گلبرگ میں عسکری ٹاور میں جلا وگھیرا واور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، خدینہ شاہ نے اپنے وکیل کی وساطت سے ضمانت دائر کی تھی۔ اے ٹی سی کے جج اعجاز احمد بٹر نے خدیجہ شاہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔ لاہور کے تھانہ گلبرگ کی پولیس نے سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈیرہ غازی خان سے گرفتار پی ٹی آئی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کو عدالت نے فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر 9 مئی کو پرتشدد واقعات پر سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 9 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے نیب نے رینجرز کی بھاری نفری کی مدد سے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پرتشدد مظاہرے کئے گئے، عسکری، سرکاری اور نجی املاک پر حملے بھی کئے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں تھانہ گدائی پولیس نے نو مئی کے واقعات پر پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کو گرفتار کیا جنہیں آج مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کیخلاف 9 مئی کو جلا گھیرا کا مقدمہ درج ہے۔ مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کا نام مقدمے سے خارج کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل کی تشکیل نوکردی۔ سرکولیشن سمری کے ذریعے تشکیل نو کی منظوری دی گئی، کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل کے کنوینئر اب وفاقی وزیر ایازصادق ہوں گے۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں نوید قمر، مریم اور نگزیب، مولانا اسعد محمود شامل ہیں۔ کمیٹی ای سی ایل میں نام شامل کرنے یا نکالنے سے متعلق سفارشات مرتب کرتی ہے۔ اس سے پہلے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کنوینئر تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملٹری کورٹس میں ٹرائل کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواستوں کی سماعت سے قبل ہی 9 رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سردار طارق نے بینچ پر اعتراض کردیا۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہم کوئی راستہ نکالتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 9 مئی کو گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کے دوران عسکری، سرکاری اور نجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کے مقدمات ملٹری کورٹس میں چلانے کیخلاف دائر درخواستوں کو جمعرات کو سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا 9 رکنی بینچ مقرر کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کا آغاز ہوا تو چیف جسٹس نے وکلا کو دیکھ کر کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ میں کچھ آبزرویشن دینا چاہتا ہوں، سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمیں خوشی کا اظہار تو کرنے دیں، قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ آپ خوشی کا اظہار باہر کرسکتے ہیں یہ کوئی سیاسی فورم نہیں، حلف کے مطابق میں آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ قوانین میں ایک قانون پریکٹس اینڈ پروسیجر بھی ہے، اس قانون کے مطابق بینچ کی تشکیل ایک میٹنگ سے ہونی ہے، کل شام مجھے کاز لسٹ دیکھ کر تعجب ہوا، اس قانون کو بل کی سطح پر ہی روک دیا گیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا تھا کہ میں فوجی زبان میں ہی بات کروں گا، 15 مارچ کو ازخود نوٹس پر نمبر 4 لگا جس بینچ کی صدارت میں کر رہا تھا، مجھے تعجب ہوا کہ ایک سرکلر جاری کر کے آرڈر کو نظر انداز کرنے کا کہا گیا، یہ ہے سپریم کورٹ کی وضاحت؟، بعد میں عدالتی حکم سے بھی میرا فیصلہ واپس لیا جاتا ہے، میرے دوست بتائیں یہ کس قسم کا بینچ تھا؟۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے مزید کہا کہ میں نے 8 اپریل 2023ء کو ایک نوٹ لکھا، یہ نوٹ بھی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا، چیف جسٹس نے 16 مئی کو مجھ سے دریافت کیا کہ میں چیمبر ورک ہی کروں گا؟، میں بتاتا ہوں آج میں چیمبر ورک پر کیوں گیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ملٹری کورٹس میں شہریوں کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے مقرر بینچ سے خود کو علیحدہ کرلیا، انہوں نے کہا کہ جب تک پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا اس بینچ کو بینچ نہیں مانتا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کے بعد جسٹس سردار طارق نے بھی بینچ پر اعتراض اٹھادیا۔ دونوں ججز کے اعتراض کے بعد 9 رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔ بینچ کی تحلیل کے بعد چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم کوئی راستہ نکالتے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ میں کسی فیصلے کو ماننے سے انکاری نہیں ایک پروسیجر کی بات کر رہا ہوں، ہمارے سامنے اس وقت چار درخواستیں موجود ہیں، سب سے پہلی درخواست عمران نیازی کی تھی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا فیصلہ اس لئے نہیں آیا کہ اٹارنی جنرل نے وقت لیا تھا، ہم نے جو بھی کیا اپنے حلف کے مطابق کیا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی۔ اب 7 رکنی بینچ اس کیس کو سنے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیری گروپ کی جانب سے رواں ماہ کے اوائل میں جاری کیے جانے والے کنپینگ سپر پرفارمنس الیکٹرک ہائبرڈ سی ڈی ایم اسپیشل انجن اور گیئر باکس کے ساتھ چیری گروپ الیکٹرک ہائبرڈ پرفارمنس کے نئے دور میں داخل ہوگیا ہے۔ چیری گروپ کے تین برانڈز چیری، ایکسیڈ اور جیٹور کو کنپینگ سپر پرفارمنس الیکٹرک ہائبرڈ سی ڈی ایم کی مدد سے مکمل طور پر ہائبرڈ کیا جائے گا۔ چیری گروپ 2024 تک 20 سے زائد سی ڈی ایم ماڈلز لانچ کرے گا۔گوادر پرو کے مطابق کنپینگ سپر پرفارمنس الیکٹرک ہائبرڈ سیـڈی ایم چیری ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے 18 سالہ مجموعے کی علامت ہے، جو نہ صرف ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک شاندار کامیابی ہے، بلکہ چیری گروپ کی نئی توانائی میں مجموعی تبدیلی کے لئے ایک اہم تکنیکی مدد بھی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق کنپینگ سپر پرفارمنس الیکٹرک ہائبرڈ سیـڈی ایم نے ہمہ جہت جدت طرازی میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے بہت سے تکنیکی شعبوں میں چیری کی صف اول کی طاقت کو یکجا کیا ہے۔ اس کی مطلق اعلی کارکردگی، جیسے ''تھرمل کارکردگی > 44.5٪، جامع حد 1400 کلومیٹر، ایندھن کی کھپت 4.2 ایل فی 100 کلومیٹر، 4.26 سیکنڈ کی رفتار'' جیسے مطلق اعلی کارکردگی کے ساتھ، یہ صارفین کے ادراک اور برقی ہائبرڈ مصنوعات کی توقع کو ختم کرتا ہے اور برقی ہائبرڈ کا ایک نیا دور کھولتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چیری نے دو ہائبرڈ ماڈل متعارف کرائے ہیں۔ پہلا پانچویں نسل کا ایکٹیکو 1.5 ٹی جی ڈی آئی اعلی کارکردگی والا انجن ہے جس میں 3ـاسپیڈ سپر الیکٹرک ہائبرڈ ڈی ایچ ٹی کمبی نیشن موڈ ہے۔ کنپینگ سپر پرفارمنس الیکٹرک ہائبرڈ سیـڈی ایم کے پاور ''کور'' کے طور پر، پانچویں جنریشن اے سی ٹی ای سی او 1.5 ٹی جی ڈی آئی ہائی پرفارمنس ہائبرڈ اسپیشل انجن میں زیادہ سے زیادہ طاقت 115 کلو واٹ اور زیادہ سے زیادہ ٹارک 220 این ایم ہے۔
گوادر پرو کے مطابق دوسرا مجموعہ پانچویں نسل کے اے سی ٹی ای سی او 1.5 ٹی جی ڈی آئی اعلی کارکردگی والے ہائبرڈ خصوصی انجن اور نئے تیار کردہ نان پولر سپر ہائبرڈ ڈی ایچ ٹی پر مشتمل ہے۔ الیکٹرک ہائبرڈ ڈی ایچ ٹی میں ایک ایـسی وی ٹی نان انڈکٹیو ٹرانسمیشن ہے جو ایک ہموار اور پرسکون ڈرائیونگ تجربے کے لئے خالص الیکٹرک گاڑی کے مقابلے میں ہے۔ ڈرائیو موٹر / جنریٹر کی زیادہ سے زیادہ رفتار 16،000 آر پی ایم ہے، موٹر کی زیادہ سے زیادہ کارکردگی 98 فی صد ہے (صنعت کی اوسط 97فی صد ہے)، اور جامع بیٹری کی زندگی 1400 کلومیٹر ہے، جو صارفین کو انتہائی کم توانائی کی کھپت کی بہترین تشکیل فراہم کرتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق آزاد جدت طرازی ہمیشہ چیری کے لئے سائنسی اور تکنیکی ارتقا ء حاصل کرنے کی محرک قوت رہی ہے۔ ''یاؤگوانگ 2025'' حکمت عملی کی رہنمائی کے تحت، چیری نے مسلسل 15 بڑے ٹکنالوجی ٹریکس کو مستحکم کیا ہے اور تیزی سے نئی توانائی اسٹریٹجک ترقی کے امتزاج کو لینڈ کیا ہے۔اس وقت چار بڑے مسافر کار برانڈز چیری، ایگزیڈ، جیٹور اور آئی سی اے آر نئی توانائی، ذہانت کو مکمل طور پر تیز کر رہے ہیں۔ نئے ٹریک کا سامنا کرتے ہوئے، چیری اپنی تکنیکی قیادت کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے 4 بڑے پاور ٹیکنالوجی روٹس تشکیل دیئے ہیں: ایندھن کی طاقت، ہائبرڈ پاور، خالص برقی طاقت، اور ہائیڈروجن پاور، جس نے چیری کے نئے توانائی کے سفر کو مضبوطی سے کھول دیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق ٹیکنالوجی سے وابستگی نے چیری کو مارکیٹ میں پہچان دلائی ہے۔ جنوری سے مئی تک، چیری نے تقریبا 600،000 گاڑیاں فروخت کیں، جو سال بہ سال تقریبا 40 فیصد زیادہ تھیں، جبکہ چین سے باہر اس کی فروخت اس سے بھی زیادہ توجہ حاصل کرنے والی تھی، جس کی وجہ پاور ٹرینوں کے لئے اپنی بین الاقوامی ساکھ تھی۔ 2022 میں، چیری کی برآمدات کا حجم پہلی بار 450،000 گاڑیوں سے تجاوز کر گیا، 451،300 گاڑیوں تک پہنچ گیا، جو سال بہ سال فی صد کا اضافہ ہے، جس نے برآمدات کے لئے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ چیری پاکستان اس وقت پاکستان میں تھرڈ جنریشن ہائبرڈ پروڈکٹس لانے پر کام کر رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے کم از کم 130 طالب علموں کو چائنا پاکستان فرینڈشپ ایمبیسیڈرل میرٹ کم نیڈ اسکالرشپ پروگرام کے تحت چیک دیئے گئے۔ گوادر پرو کے مطابق کے آئی یو کے مشرف ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں ہونہار اور مستحق طلباء میں چیک تقسیم کیے گئے۔ اسکالرشپ پروگرام، جسے پاکستان میں چینی سفارت خانے کی معاونت حاصل ہے، صنفی توازن کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور کے آئی یو کے مرکزی کیمپس اور ذیلی کیمپس دونوں میں طالبات کا کم از کم 50 فیصد کوٹہ ہے۔ کے آئی یو مین اور سب کیمپس کے تمام شعبوں کے انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ دونوں پروگراموں میں باقاعدہ طلباء اسکالرشپ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق مین کیمپس میں پی ایچ ڈی، ایم فل اور ایم ایس کلاسوں میں داخلہ لینے والے پندرہ طلباء کو میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپ دی گئی۔ ان میں سے نو طالبات تھیں جن میں شعبہ حیاتیاتی علوم میں پی ایچ ڈی کی طالبہ نازیہ حسن بھی شامل تھیں۔ وائس چانسلر کے آئی یو انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے منتخب طلباء میں چیک تقسیم کیے۔ وائس چانسلر نے طلباء سے کہا کہ ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی تعلیم مکمل کریں، انہوں نے مزید کہا کہ ''ہم کے آئی یو میں اعلی تعلیم اور تحقیق کو فروغ دینے کے لئے سفیر اسکالرشپ پروگرام پر چینی سفارت خانے کے مشکور ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق یہ چین پاکستان دوستی کا دوسرا مرحلہ تھا جس میں سفیر کی میرٹ کم نیڈ اسکالرشپ شامل تھی۔ اس سے قبل اگست 2022 میں کے آئی یو نے 130 طلباء کو اسکالرشپس سے نوازا تھا۔ پہلے مرحلے کے تحت 130 طلباء میں 52 لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی گئی۔ کے آئی یو میں کم از کم 50 فیصد اسکالرشپس طالبات کو دی گئیں۔ کے آئی یو میں چائنا اسٹڈی سینٹر (سی ایس سی) یونیورسٹی کے طلباء کو اسکالرشپ دینے کے عمل کا انتظام کر رہا ہے۔ چائنا پاکستان فرینڈشپ اسکالرشپ چینی سفارتخانے کا ایک بہترین اقدام ہے جو گلگت بلتستان خطے میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ صنفی توازن کو بہتر بناتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی