لاطینی امریکی ملک ہونڈوراس میں زنانہ جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 41قیدی خواتین ہلاک ہو گئیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ دارالخلافہ تیگوسیگلپا سے 12میل کے فاصلے پر موجود خواتین کی جیل میں قید باریو گینگ اور مارا سالواتروچا کی کارندوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ہنگامہ آرائی شدت اختیار کرگئی ،حکام کاکہنا ہے کہ جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں جل کر ہلاک ہونے والی قیدیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جیل میں 900خواتین قید تھیں ، ہنگامہ آرائی کے بعد سات زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،واضح رہے کہ ہونڈوراس کے جیلوں میں ہنگامہ آرائی کے واقعات اس سے قبل بھی رپورٹ ہوچکے ہیں ، 2019میں گینگز کے تصادم میں 18قیدی ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2012گینگز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہونے والی ہنگامہ کے بعد آتشزدگی کے باعث 350قیدی ہلاک ہوگئے تھے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا پہنچتے ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کوشرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، مودی کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتنقید کرتے ہوئے امریکی ممبران کانگریس نے امریکی صدربائیڈن کو خط لکھ دیا،برطانویمیڈیاکے مطابق 75امریکی ممبران کانگریس نے امریکی صدر کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں بھارت میں مذہبی عدم برداشت، معلومات تک رسائی، انٹرنیٹ کی بندش اور سول سوسائٹی کے گروپس کو نشانہ بنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے،خط میں امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی 2022کی کنٹری رپورٹ برائے انسانی حقوق کا ذکر بھی شامل کیا گیا،خط میں ممبران نے لکھا کہ بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات میں صدر بائیڈن جہاں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات کریں گے وہیں ان تمام معاملات پر بھی بات کریں، بھارت کے ساتھ دوستی مشترکہ اقدار پر استوار ہونی چاہیے اور دوست کھل کر اپنے اختلافات پر بات کر سکتے ہیں اور ایسا ہونا بھی چاہیے،اس خط پر 18سینیٹرز اور 57ایوان نمائندگان نے دستخط کیے ہیں،دوسری جانب امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مودی کی غیر جمہوری اقدامات، مسلمانوں اور مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور صحافیوں کے خلاف کارروائیوں کی ایک لمبی تاریخ کے باوجود انہیں ہمارے ملک کے دارالخلافہ کا پلیٹ فارم پیش کرنا انتہائی شرمناک ہے،امریکی رکن کانگریس نے اعلان کیا کہ وہ مودی کے خطاب کیلئے بلائے گئے ایوان کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پشاور میں ایک خاتون نے سہیلی کے ساتھ واٹس ایپ ویڈیو کال کے دوران خود کشی کرلی۔ پولیس حکام کے مطابق 16 جون کو پشاور کے علاقے گلبرگ کے ایک فلیٹ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ خاتون کی مبینہ خود کشی کی ویڈیو پولیس کو موصول ہوئی۔ خود کشی کے وقت خاتون واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے سہیلی سے بات کررہی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 28 سالہ خاتون نے پنکھے کیساتھ خودکو لٹکاکر مبینہ طورپر خودکشی کی۔ خاتون نے شوہر سے خلع لے رکھی تھی جبکہ وہ اہلخانہ سے بھی ناراض تھیں۔ خودکشی سے ایک روز قبل متوفیہ کی دوست سے لڑائی بھی ہوئی تھی۔خاتون اپنی 6 سالہ بیٹی کے ساتھ کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں۔ پولیس نے متوفیہ کی سہیلی کی مدعیت میں تھانہ ٹاون میں روزنامچہ درج کرلیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کے علاقے میں درندہ صفت شخص کی دوبچوں سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق 14 اور 15 سالہ دو بچوں کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ انکے والد اور ماموں نے درج کراوایا۔ بچوں کے والد نے بتایا کہ ملزم عابد حسین نے دونوں بچوں کو ورغلایا اور زبردستی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے فوری متاثرہ بچوں کا میڈیکل کروا کر ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ بچوں سے زیادتی اور ان کا استحصال ناقابلِ برداشت ہے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے سزا دلوائی جائیگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خیبرپختونخوا میں خسرہ کی وبا پھیلنے لگی، صوبے میں 5 ماہ کے دوران 2 ہزار 616 بچوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ 22 بچے مہلک بیماری سے انتقال کرگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں خسرہ کی وبا پھیلنے لگی، صوبہ بھر میں 5 ماہ کے دوران 22 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 ہزار 616 میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق خسرہ کے سب سے زیادہ 462 کیسز ڈی آئی خان، چارسدہ میں 317، پشاور میں 226 رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں روبیلا کے بھی 16 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق خسرہ کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے 14 اضلاع میں انسداد خسرہ مہم کا آغاز کردیا گیا، اس دوران 9 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے گوجرانوالہ سے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے رواں سال فروری میں لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار انسانی اسمگلرز میں محسن جاوید اور شرافت علی شامل ہیں، جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ایف آئی اے کامزید کہنا تھا کہ ملزمان نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق محمد یحیی سے یورپ بھجوانے کیلئے 25 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔ واضح رہے کہ یونان میں چند روز قبل کشتی کے المناک حادثے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی، جس میں سیکڑوں پاکستانیوں سمیت 700 سے زائد افراد سوار تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جماعت اسلامی کے رہنما و رکن اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حج مشن کے ہسپتال میں علاج کی سہولیات موجود نہیں ہیں فوری علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں ہمارے ڈاکٹر بیرون ملک جارہے ہیں اس لیے صحت کے لیے بجٹ میں اضافہ کیا جائے،بلاول بھٹو زرداری صرف سندھ کے سیلاب زدگان کے لیے ہی فنڈ نہ مانگیں باقی ملک میں بھی سیلاب آیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیاقومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہاکہ سینیٹ سے اہم سفارش آئی ہیں ہمارے ڈاکٹر بیرون ملک جارہے ہیں اس لیے صحت کے لیے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔ کھیلوں کے سامان پر ٹیکس کم کیا جائے۔ نوجوانوں کے لیے کھیلوں کا جو سامان درآمد کرتے ہیں اس پر ٹیکس کم کیا جائے ۔ٹی وی اور ریڈیو کی فیس 50روپے بجلی میں شامل کرنے کی حمایت کرتا ہوں ۔ گوادر کو فری ٹیکس زون قرار دیا جائے ۔ مالاکنڈ اور سابقہ فاٹا کو بھی ٹیکس فری زون قراردیا جائے اس میں دس سال تک توسیع کی جائے۔بلاول بھٹو زرداری صرف سندھ کے سیلاب زدگان کے لیے ہی فنڈ نہ مانگیں باقی ملک میں بھی سیلاب آیا یے اس کے لیے بھی بات کریں ۔ چترال میں بھی سیلاب آیا ہے ان کو بھی فنڈز دیئے جائیں۔ ہمارا بجٹ اور فنانس بل سود ہر مبنی ہے سودی نظام کو ختم کرکے اسلام کا نظام نافذ کیا جائے ۔پاکستان تباہی کے دہانے پر ہے سودی کاروبار کو ختم ہونا چاہیے۔ سعودی عرب میں حج مشن کے ہسپتال میں علاج کی سہولیات موجود نہیں ہے پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو نے کہاکہ سابق حکومت نے بارودی سرنگیں لگائی تھیں ۔ آصف علی زرداری نے پاکستان گھپے کا نعرہ لگایا ۔بجٹ میں مشکل فیصلے کئے گئے ہیں۔ تعلیم کے بجٹ میں ہنر کی تربیت شروع کریں سکولوں میں ہنر کی تربیت دی جائے ۔ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے تاکہ ان لائن کام کرکے پیسے کماسکیں ۔ تمباکو اور شوگری ڈرنکس پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے اور اس بجٹ کو صحت پر استعمال کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کسٹمز کوئٹہ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت بڑی کارروائی کرتے ہوئے 30کروڑ سے زائد مالیت کی اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کسٹمز کوئٹہ نے پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کی اور 13کروڑ مالیت کے چینی کے 11 ہزار بیگ، ڈھائی کروڑ مالیت کے یوریا کے 3 ہزار 537 بیگ، 10 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور 2 ہزار 570 اسمگل شدہ ٹائرز برآمد کرلیے۔ اسمگل شدہ سامان میں دیار لکڑی، غیر ملکی سگریٹس، ڈیزل، کپڑے کے علاوہ خواتین کے اسمگل سینڈلز بھی شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یونان کشتی حادثہ کیس میں ایف آئی اے نے 126 لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کر لئے۔ ایف آئی اے گجرات سرکل میں 52 متاثرین کے لواحقین کی جانب سے سیمپل جمع کروائے گئے۔ گجرانوالہ سرکل میں 46 متاثرہ خاندانوں کی جانب سے ڈی این اے سیمپلز دیے گئے۔ کوٹلی آزادکشمیر کے 28افراد کے لواحقین کے بھی خون کے نمونہ جات حاصل کرلیے گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے سیمپلز حاصل کئے گئے۔ علاوہ ازیں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شہباز شریف نے واقعے کے ذمہ داران کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ہدایت جاری کر دیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ و سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سابق خاتون اول کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی، تمام فریقین نے رپورٹس عدالت میں جمع کروا دیں۔ نیب رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ نیب میں سابق خاتون اول کیخلاف دو انکوائریز جاری ہیں، اینٹی کرپشن نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کے خلاف اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن میں مقدمہ درج ہے، پولیس کے مطابق ان کے پاس سابق خاتون اول کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں۔ بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کی رپورٹس کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست نمٹا دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رہنما پیپلز پارٹی و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے تمام اختیارات پارلیمان کو دیئے، پارلیمان مضبوط ہوا مگر کام نہ ہو سکا،ان کا مقصد ملک سے 50اے ٹو بی کا خاتمہ تھا، کوئی بھی صدر منتخب جمہوری حکومت کو گھر بھیجنے کے اختیارات کو استعمال نہیں کرسکتا،چاہتے ہیں کہ ایسے اختیارات میں آئین و قانون سازی ہونی چاہیے ۔بدھ کے روز ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کے وژن کی پیروی کرتے ہوئے تما م تر اختیارات پارلیمان کو دے دیئے، پارلیمان تو مضبوط ہوا لیکن اس میں 15فیصد کام نہیں ہوسکا،اگر وہ کام ہوجاتا تو آج ملک مشکلات کا شکار نہ ہوتا،ان کا مقصد ملک سے 50اے ٹو بی کا خاتمہ تھا،اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی صدر منتخب جمہوری حکومت کو گھر بھیجنے کے اختیارات کو استعمال نہیں کرسکتا،ان اختیارات کی بنا پر صدر بار ایسوسی ایشن نے مجھ سے ملاقات کی اور کہا کہ اتنے مطمئن نہ ہوں، اگر 50اے ٹو بی کے اختیارات صدر کے پاس نہیں تو وہ اختیارات سپریم کورٹ اور چیف جسٹس استعمال کرسکتے ہیں،عدلیہ نے ان اختیارات کا استعمال کیا، انہوں نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور میری حکومت کو برطرف کیا،ہم چاہتے ہیں کہ ایسے اختیارات میں آئین و قانون سازی ہونی چاہیے تاکہ بائیس کروڑ عوام اس سے اثر انداز نہ ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کرکٹ پاکستان کا سب سے مقبول قومی کھیل ہے، نوجوان ہمیشہ اسے گلیوں میں کھیلتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں اور پاکستان کیقومی کرکٹ ٹیم کو عالمی سطح پر شہرت حاصل ہے، مجھے چینی اسکولوں میں کرکٹ کی بتدریج مقبولیت دیکھ کر خوشی ہوئی ، یہ چین اور پاکستان کے درمیان لوگوں کے درمیان ثقافتی تبادلوں میں مزید محرک پیدا کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار چین میں پاکستانی سفارت خانے کے ، فرسٹ سیکریٹری ڈاکٹر اویس ظفر نے ایس سی او ڈیموسٹریشن ایریا کے پرائمری تجرباتی دورہ کے موقع پر کیا ۔ 2021 میں، چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے اسکوڈا پرائمری اسکول کو چین پاکستان چھنگ ڈاو کرکٹ اسکول کے ایوارڈ سے نوازا اور اپنے دستخط شدہ کرکٹ کا سامان عطیہ کیا۔ سفیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ مزید چینی بچے کرکٹ کو سراہیں گے اور اس میں حصہ لیں گے اور کھیلوں کے مقابلوں سے حاصل ہونے والی خوشی اور ترقی سے لطف اندوز ہوں گے۔ اسکوڈا پرائمری اسکول کے بچوں نے سفیر اور ان کے وفد کے استقبال کے لیے اردو میں کلاسک پاکستانی گانا ''خوبصورت زمین'' گایا۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اسکوڈا کے تجرباتی پرائمری اسکول اور پاکستان چائنا سینٹر نے اسکوڈا میں کرکٹ اسکولوں کی تعمیر میں گہرائی سے تعاون کا آغاز کیا ہے جس میں ''خصوصی کرکٹ کو فروغ دینے''، ''کرکٹ کوچوں کی تربیت''، ''اسکول کرکٹ ٹیموں کا قیام'' اور ''کرکٹ کوچز کی تربیت'' جیسے اہم کاموں کے ساتھ خصوصیات کے حامل کرکٹ اسکولوں کی تعمیر میں گہرا تعاون شروع کیا گیا ہے۔ علاقائی کرکٹ مقابلوں کی تنظیم''۔
اسکول نے تمام درجات کو مربوط کیا اور تمام اساتذہ اور طلباء کو کرکٹ سیکھنے کے لیے منظم کیا اور ہر طالب علم ''لٹل کرکٹ جمناسٹک ماسٹر'' بن گیا۔ اس وقت، اسکول نے کرکٹ کی مشق کو ایک سال سے زائد عرصے سے انجام دیا ہے، جس پر بہت زیادہ توجہ دی گئی اور اس کی پیروی کی گئی۔ اسکوڈا تجرباتی پرائمری کی سربراہ یو ژیا نے چائنا اکنامک نیٹ کو بتایا کہ وہ مقابلوں کے انعقاد کے لیے چین کے دیگر خصوصیات والے کرکٹ اسکولوں کے ساتھ تعاون کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا طلبہ کی کرکٹ کی مہارتوں کو بہتر کرنے کے بعد، ہم تبادلے کے لیے پاکستان جانے کے لیے ایک کرکٹ کلب قائم کریں گے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق بچوں کے عالمی دن پر، اسکوڈا پرائمری اسکول اور ہاک انٹرنیشنل اسکول لاہور کے اساتذہ اور طلباء ثقافتی تبادلے کی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں جن میں کرکٹ کی مشقاور گانے کی پرفارمنس آن لائن شامل ہیں۔ ہاک کی سربراہ نوشین شاہد نے چین میں کرکٹ اور اردو گانوں کے فروغ کے لیے اسکوڈا پرائمری اسکول کی کوششوں کو سراہا۔ اس نے گہرائی سے تعاون کے لیے مستقبل قریب میں اسکول کا دورہ کرنے کی بھی پیشکش کی۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق دونوں اسکولوں کا ارادہ ہے کہ چینی پاکستانی بچوں کا ایک گروپ بنایا جائے تاکہ طلباء کو دوستی کے اسکولوں سے تبادلہ کیا جاسکے، اہم تقریبات میں پرفارم کیا جاسکے، اور ماہر چینی اور پاکستانی ججوں کے ساتھ بچوں کی خطاطی اور پینٹنگ کی نمائشیں منعقد کی جاسکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور میں بارشوں کے باعث ڈینگی بڑھنے کا خدشہ، ضلعی انتظامیہ نے رواں برس انسداد ڈینگی کارروائیوں اور مریضوں کی تفصیلی رپورٹ مرتب کرلی ۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں ہاٹ سپاٹس کی تعداد 30 ہزار 444 ہو گئی،رواں سال ڈینگی کے 1058 مشتبہ کیسز سامنے آئے، کنفرم کیسز کی تعداد 69 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے تین نئے کنفرم کیسز سامنے آئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں ڈینگی کے 47 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے،رواں سال 28 ہزار657 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ رواں سال 28 ہزار657 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ ڈینگی ایس او پیزکی خلاف ورزی پر 27 ہزار 146 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق قوانین پرعملدرآمد نہ کرنے پر 1294افراد کیخلاف مقدمات درج،60 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 637 کو نوٹس،63 کیخلاف مقدمات درج ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور شہزاد اکبر کو طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے دونوں رہنماوں کو 190 ملین پاونڈ کیس اور القادر یونیورسٹی کیس میں شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے۔ نیب کے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ذاتی فائدے کیلئے 190 ملین پاونڈ کی غیر قانونی منتقلی میں بطور پبلک آفیسر ہولڈر اختیارات کے ناجائز استعمال کیے۔ نیب کی طرف سے شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کو 23 جون کو راولپنڈی نیب کے دفتر طلب کیا گیا ہے۔ دوسری طرف زلفی بخاری کے مطابق گزشتہ روز انکے کزن خاور بخاری کو لاہور سے اٹھا لیا گیا تھا۔ انہوں نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خاور بخاری کی کسی سیاسی جماعت کے ساتھ وابستگی نہیں۔ ہمیں اب تک اس کو اٹھائے جانے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قبل از حج آپریشن مکمل کر لیا گیا، مجموعی طور پر کوئٹہ ایئرپورٹ سے 58 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔ کوئٹہ انٹرنیشل ایئرپورٹ سے آپریٹ ہونے والی 58 پروازوں سے کل 7675 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوئے، 27 سرکاری حج پروازوں کے ذریعے 3934 عازمین حج روانہ ہوئے جبکہ 31 پرائیویٹ پروازوں کے ذریعے 3741 عازمین فریضہ حج کیلئے روانہ ہوئے۔ پی آئی اے کی 19 پروازوں سے 2645 نجی عازمین حج سعودی عرب گئے، فلائی دبئی کی 9 پروازوں سے 756 نجی حج عازمین روانہ ہوئے، ایئر اربیہ کی 2 پروازوں سے 212 نجی عازمین حج روانہ ہوئے جبکہ سیرین ایئر کی ایک پرواز سے 128 نجی حج عازمین روانہ ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عسکری ٹاور حملہ کیس میں پی ٹی آئی ورکر خدیجہ شاہ نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔ انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے خدیجہ شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کردی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ کا عسکری ٹاور حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، خدیجہ شاہ 9 مئی کو عسکری ٹاور پر جلا وگھیرا وکے مقدمے میں نامزد ہیں۔ یاد رہے انسداد دہشتگردی عدالت نے 19 جون کو پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں امریکی سفیرڈونلڈ بلوم سے ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا، وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف سے تعطل کے شکارمعاہدے بارے بھی آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی جس پر امریکی سفیر کی جانب سے وزیرخزانہ کو آئی ایم ایف سے معاہدہ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی، امریکی سفیر آئی ایم ایف سے پروگرام بحالی کیلئے بات چیت کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے چترال، کوہستان اپر، دیر بالا اور سوات کے بالائی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اپر اور لوئر چترال، کوہستان اپر، دیر اپر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گرمی کی لہر سے گلیشئر پگھلنے سے گلاف، فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔ مراسلے میں پی ڈی ایم اے نے ایمرجنسی اور ریسکیو سروسز کے اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنانے اور سیاحوں اور مسافروں کو پیشگی خبردار کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حساس علاقوں میں سیاحوں کی پیشگی کو خبردار کیا جائے، سیاح کسی بھی غیر ضروری سفر سے گریز کریں اورحساس علاقوں کی مقامی کمیونٹی کو پیشگی اطلاع دی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کواپنی مقبولیت کاعلم ہے اس لئے وہ الیکشن کی طرف جانے سے گریزاں ہیں ایسے آڑھت کی دکان بھی نہیں چلتی جسطرح یہ ملک چلا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستانی سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں تو غیر ملکی خاک آئیں گے، سیاسی استحکام کے بغیر کوئی سرمایہ کاری نہیں آسکتی، وزیر خزانہ سفارت کاروں کی منت سماجت پر آگئے ہیں، حکومت کا بیس کیمپ، بینک اکانٹس اور جائیدادیں دبئی اور لندن میں ہیں، پہلے وہ واپس لائیں۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ معاشی معاملات حل ہوئے نہ ہی سیاسی استحکام آیا، آئی ایم ایف نے گھاس ڈالی نہ دوست مالک کام آئے، اس لیے معاشی بحالی کے قومی پلان کے لیے سپیشل کونسل قائم کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مال بنانے اور ڈنگ ٹپانے سے فرصت نہیں، آئی ایم ایف کے بیل آٹ پیکج میں صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے، ڈیفالٹ کاخطرہ ابھی ٹلا نہیں، آئی ایم ایف سے دسمبرتک کچھ نہیں ملیگا، ایل این جی کا بھی مسئلہ بنے گا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کا 80 ارب روپے کا صوابدیدی فنڈ اور چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافہ شرمناک ہے، عوامی اور بے ساکھیوں کی سیاست میں فرق ہوتا ہے، حکومت دنیا میں خیرات ،بھیک اور ادھار مانگنے والوں کے نام سے متعارف ہے، نوازشریف جتنی مشکل سے باہر گئے اتنی جلدی سے نہیں آئیں گے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی میئر اور باغ جیسے ہی قومی الیکشن کرائیں گے، دھاندلی نہیں دھاندلا ہوگا، پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ نورا کشتی کررہی ہیں، فائدہ پی پی پی اٹھارہی ہے اور رسوائی ن لیگ کا مقدر ہے، یہ اپنے منی لانڈرنگ کیسز ختم کرانے آئے تھے غریب کی خدمت نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
توہین الیکشن کمیشن کیس میں ای سی پی نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں5 رکنی کمیشن نے کی۔ دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ فواد چودھری کو ذاتی طور پر بلایا تھا، کیا وہ آئے ہیں؟، اس پرمعاون وکیل نے کہا کہ فواد چودھری کو آرڈر نہیں ملا تھا جس پر کمیشن کی جانب سے فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فواد چودھری کو ذاتی طور پر پیش ہونا چاہیے تھا، فواد چودھری 6 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ بعدازاں کمیشن نے فواد چودھری توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی دعوت پر سرکاری دورہ فرانس چلے گئے، دورہ فرانس کے دوران وزیراعظم گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق گلوبل فنانسنگ پیکٹ سربراہی اجلاس پائیدار ترقی، توانائی کے متبادل و قابل تجدید ذرائع، ماحولیات کا فورم ثابت ہوگا، اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلینجز سے نمٹنے کیلئے مستقبل میں عالمی مالیاتی نظام میں تبدیلیوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعظم سربراہی اجلاس میں پاکستان کے جی 77 میں اہم رکن اور ملک کے سربراہ کے طور پر خطاب کریں گے، وزیر اعظم پیرس میں عالمی رہنماوں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
غربت کے خاتمے میں چین کی کامیابی عالمی غربت کے خاتمے اور انسانی حقوق کے فروغ میں اس کا سب سے بڑا تعاون ہے،عالمی نظم و نسق کے نظام میں انسانی حقوق کے تحفظ کو گہرے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق عالمی انسانی حقوق حکمرانی فورم، جس کی میزبانی چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس، چین کی وزارت خارجہ اور چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی نے مشترکہ طور پر کی ، یہ ایک شاندار کامیابی ثابت ہوئی۔ 14 سے 15 جون تک منعقد ہوا، یہ اس اہم موضوع پر عالمی مکالمے کو فروغ دینے کے لیے چین کے عزم کو واضح کرتا ہے۔ اقوام متحدہ سمیت تقریباً 100 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے تقریباً 300 معزز سینئر حکام، محققین، اور سفارت کاروں کے متاثر کن ٹرن آؤٹ کے ساتھ، فورم نے متنوع نقطہ نظر اور خیالات کے تبادلے کے لیے ایک غیر معمولی پلیٹ فارم فراہم کیا۔ گوادر پرو کے مطابق تقریب کا موضوع باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے پر مرکوز تھا، جس سے شرکاء کو حقیقی معنوں میں باہمی تعاون اور تعمیری انداز میں انسانی حقوق کے لیے اختراعی طریقوں کو تلاش کرنے کی اجازت ملی ۔ دو روزہ فورم کا موضوع تھا ''مساوات، تعاون اور ترقی: ویانا اعلامیہ اور پروگرام آف ایکشن اور عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کی 30 ویں سالگرہ''۔ گوادر پرو کے مطابق 2008 میں قائم ہونے والا یہ فورم انسانی حقوق پر بین الاقوامی مکالمے کو فروغ دینے کے لیے چین کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔ یہ معزز پلیٹ فارم عالمی تبادلے کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھرا ہے، جس نے میدان کو مزید تقویت بخشی ہے اور اپنی انمول بصیرت اور اجتماعی عزم کے ساتھ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تحریک کی صحت مند پیش رفت کو تقویت دی ہے۔
گوادر پرو کے مطابق آسٹریا کے شہر ویانا میں 1993 کی انسانی حقوق کی عالمی کانفرنس کے بعد سے گزرنے والی تین دہائیوں پر غور کرتے ہوئے، حاصل ہونے والی محدود اور مایوس کن پیش رفت کو تسلیم کرنا مایوس کن ہے۔ اس بدقسمت صورت حال کی بنیادی وجوہات متنوع ہیں، لیکن ایک واضح عنصر برقرار ہے: بعض طاقتوں کی مستقل موجودگی جو کہ بالادستی کے احساس سے چلتی ہے، اپنی سرحدوں سے باہر اثر و رسوخ قائم کرتی رہتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق یہ دیرپا تسلط عالمگیر انسانی حقوق کے حصول میں ایک زبردست رکاوٹ کے طور پر کام کرتا ہے، جو اس اہم دائرے میں انتہائی ضروری پیش رفت میں رکاوٹ ہے۔ یہ ضروری ہے کہ کنٹرول کی ان قوتوں کو حل کیا جائے اور ان پر قابو پایا جائے تاکہ زیادہ منصفانہ اور منصفانہ عالمی نظم کی راہ ہموار کی جا سکے۔ گوادر پرو کے مطابق ہمارے ابھرتے ہوئے عالمی نظم و نسق کے نظام میں، انسانی حقوق کے تحفظ کے قابل قدر آئیڈیل کو گہرے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مروجہ مغرب پر مبنی بیانیہ، جو اکثر گلوبل ساؤتھ کی پائیدار ترقی کی حقیقتوں اور ضروریات سے الگ ہوتا ہے، نے بار بار اپنی حدود کا انکشاف کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق یہ کسی ایک قوم یا اتھارٹی کے لیے ناقابل برداشت ہے کہ وہ یکطرفہ طور پر انسانی حقوق کے لیے ایک عالمی معیار قائم کرے، ثقافتی اصولوں اور ترجیحات کی بھرپور ٹیپسٹری کو نظر انداز کرتے ہوئے جو ہماری متنوع دنیا کی وضاحت کرتی ہے۔
آج، ہم عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کے دائرے میں ایک مایوس کن حالت کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جو تمام اقوام اور لوگوں کے منفرد نقطہ نظر اور امنگوں کا احترام کرنے والے ایک زیادہ جامع اور اہم نقطہ نظر کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق یہ فورم انسانی حقوق کے بارے میں مغرب کے متعصبانہ بیانیے کا مقابلہ کرنے اور اسے عالمی سیاست کو روکنے کے لیے ایک غنڈہ گردی کے آلے کے طور پر استعمال کرنے کے لیے انتہائی مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے۔ فورم کے شرکاء نے متفقہ طور پر انسانی حقوق کی اقدار اور تصورات کے فروغ اور تحفظ کے لیے چینی حکومت کی مخلصانہ اور موثر سفارتی کوششوں کو سراہا۔ گوادر پرو کے مطابق ''بہت سے ممالک اب پرامید ہیں۔ گلوبل سیکورٹی انیشیٹو ایک ایکشن پر مبنی فن تعمیر ہے۔ انسانی حقوق کے تحفظ پر جی ایس آئی کے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے یوگنڈا ہیومن رائٹس کمیشن کے رکن، کرسپن کاہیرو نے رائے دی کہ اس نے جزوی طور پر بین الاقوامی انسانی حقوق کے نظام کے موجودہ اصولی فریم ورک کی ناکافیوں کو بے نقاب کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اسی طرح، جکارتہ میں قائم تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز میں چائنا یونٹ کی کنوینر ویرونیکا ایس سرسوتی نے بھی بیجنگ کی کوششوں کو ان الفاظ میں سراہا ''ان اہداف کو حاصل کرنے میں چینی حکومت کی سخت کوششوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے ان مقاصد کو حاصل کیا ہے۔ جب انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کی بات آتی ہے تو حکومت کی حقیقی قدر،ملک میں انتہائی غربت کے خاتمے میں چین کی کامیابی عالمی غربت کے خاتمے اور انسانی حقوق کے فروغ میں اس کا سب سے بڑا تعاون ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایم این ایس یونیورسٹی لائیو سٹاک مینجمنٹ میں چینـپاک ڈوئل ڈپلومہ شروع کرے گی ، اس سے پاکستان میں لائیو سٹاک کی صنعت کی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ گوادر پرو کے مطابق فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز (ایف وی اے ایس)، ایم این ایس یونیورسٹی آف ایگریکلچر، ملتان، اور چین کے سنکیانگ ایگریکلچرل ووکیشنل ٹیکنیکل کالج نے ایف وی اے ایس میںلائیو سٹاک منیجمنٹ میں چینـپاک ڈوئل ڈپلومہ پروگرام شروع کرنے کے لیے ایک آن لائن اجلاس کا انعقاد کیا ۔ ایف وی اے ایس کے مطابق، ڈوئل ڈپلومہ پروگرام کے تحت، طلباء ابتدائی دو سال پاکستان میں اور ایک سال سنکیانگ زرعی ووکیشنل ٹیکنیکل کالج میں تعلیم حاصل کریں گے۔ دونوں اداروں نے اس مقصد کے لیے فروری 2023 میں ایک ایم او یو پر دستخط کیے تھے۔ گوادر پرو کے مطابق ایف وی اے ایس کے جانوروں اور ویٹرنری سائنس کے اساتذہ کی آن لائن تربیت کے علاوہ ایک فیکلٹی ایکسچینج پروگرام کو بھی فنڈ فراہم کیا جائے گا۔ مزید برآں، سنکیانگ ایگریکلچرل ووکیشنل ٹیکنیکل کالج ایم این ایس یونیورسٹی میں جدید زراعت اور حیوانات کے مظاہرے کا تربیتی مرکز قائم کرے گا تاکہ پاکستانی ویٹرنری پیشہ ور افراد، تکنیکی عملے اور صنعتی شراکت داروں کے لیے تربیت کا اہتمام کیا جا سکے۔ گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ اس شراکت داری سے نہ صرف طلباء کو فائدہ ہو گا بلکہ پاکستان میں لائیو سٹاک کی صنعت کی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ گوادر پرو کے مطابق ڈین ایف وی اے ایس ڈاکٹر آصف رضا نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد طلباء کو کثیر الثقافتی ماحول میں مویشیوں کے انتظام اور جانوروں کی دیکھ بھال میں اپنی مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے متنوع اور بھرپور سیکھنے کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ڈ سنکیانگ ایگریکلچرل ووکیشنل ٹیکنیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر یانگگویچھوآن انیمل سائنس اور ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر گائو چھن ہو ا، ڈین ڈیپارٹمنٹ آف اینیمل ہسبنڈری اینڈ ویٹرنری میڈیسن جیانگ شیاو شن اور ڈین آف کوآپریٹو آفس سنکیانگ ایگریکلچرل ووکیشنل ٹیکنیکل کالج ما وین جنگ نے اجلاس میں شرکت کی۔آن لائن میٹنگ کے دوران تانگ پاکستان کے ڈائریکٹر اور ایگزیکٹو صدر میکس ما بھی موجود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
9 مئی کے واقعات میں ملوث ایبٹ آباد کے رہائشی ایک اور نوجوان عبد الرحمان کو گرفتار کر لیا گیا جس کے لواحقین نے نوجوانوں کومحتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔ گرفتار نوجوان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور بیٹے کے فعل پر شرمندہ ہیں، افواج پاکستان دنیا میں پاکستانی قوم کی عزت و تکریم کا باعث ہے۔ گرفتار نوجوان کے والد کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے میرے بیٹے کے ذہن میں شرانگیزی کو پروان چڑھایا، اپنے بچوں کو چیئرمین پی ٹی آئی کے شرانگیز پروپیگنڈے سے دور رکھیں۔ خیال رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے عسکری تنصیبات سمیت تاریخی مقامات پر شدید احتجاج کیا تھا، احتجاج کے دوران جلا گھیرا اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کے الزام میں اب تک متعدد پارٹی رہنماں اور کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور کے علاقے رائیونڈ میں موٹرسائیکل اور ٹرک میں تصادم دو افراد کی جان لے گیا ۔ ریسکیو کے مطابق افسوس ناک حادثے میں موٹرسائیکل پر سوارتین افراد میں سے دو جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد پاجیاں کے رہائشی تھے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور ٹرک کو قبضہ میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایدھی فانڈیشن اپنے ایئر ایمبولینس کے بیڑے میں مزید 3 جہاز شامل کرے گا جس میں دو امریکی اور ایک روسی جہاز ہوگا۔ پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فانڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس بیڑے میں 3 جہازوں کا اضافہ کررہے ہیں، جس کے بعد تعداد 5 ہو جائے گی، اس کے علاوہ بیڑے میں ایک ہیلی کاپٹر بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فانڈیشن کا ایک نیا سینٹر پنجاب میں بھی بنائیں گے، میرا بیٹا سعد بھی تربیت حاصل کر کے پائلٹ بن چکا ہے، 3 نئے جہازوں کے بعد ایدھی فانڈیشن کے بیڑے میں 5 ایئر یمبولینسز ہو جائیں گی۔ فیصل ایدھی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اینٹونوو 2 روس سے لیں گے جو یوکرین کا بنایا ہوا ہے، یہ جہاز ڈیزاسٹرز (آفات) میں استعمال ہوتا ہے، اس میں 6 بیڈز لگ سکتے ہیں، اس جہاز کی خاصیت یہ ہے کہ اسے زلزلے سے متاثرہ علاقوں اور کچے علاقوں میں بھی لینڈ کرایا جاسکتا ہے۔ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ اینٹونوو 2 فصلوں کی کٹائی اور انہیں ٹڈی دل سے بچانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، ایوی ایشن فیول مہنگا ہوچکا ہے تاہم اس میں 92 ہائی آکٹین فیول استعمال ہوتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج قاضی محمد امین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ چکوال سے تعلق رکھنے والے قاضی محمد امین کی عمر66 برس تھی، جسٹس(ر)قاضی محمد امین کے انتقال کی تصدیق اہل خانہ کی جانب سے کردی گئی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق جسٹس(ر)قاضی امین گزشتہ کئی دنوں سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج تھے، یاد رہے کہ جسٹس(ر) قاضی محمد امین احمد 26 مارچ 1957 کو چکوال میں پیدا ہوئے تھے، قاضی محمد امین کی اپریل 2019 میں بطورجج سپریم کورٹ تعیناتی ہوئی تھی، قاضی محمد امین مارچ 2022 کو بطور سپریم کورٹ جج ریٹائر ہوئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے )نے پنجاب اور ملک کے دیگر شمالی حصوں سے گوادر جانے والی ٹریفک کے لیے فاصلہ کم کرنے کے لیے بلوچستان میں اہم لنک روڈ کی تعمیر مکمل کرلی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق این ایچ اے کے ممبر (ویسٹ زون) شاہد احسان اللہ کے ایک بیان میں بتایا کہ اتھارٹی نے 11.7 ارب روپے کی لاگت سے 106 کلومیٹر طویل بسیمہ-خضدار روڈ (این-30) پر کام مکمل کر لیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق شاہد احسان اللہ نے کہا کہ اس وقت سڑک پر ہلکی اور ہیوی ٹریفک دونوں چل رہی ہے اور وزیر اعظم جلد ہی شاہراہ کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سڑک چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبے کا حصہ ہے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات میں سی پیک سیکریٹریٹ کے سینئر عہدیدار جواد اختر کھوکھر نے گوادر پرو کو بتایا کہ این-30 باسیمہ میں ہوشاب-سوراب ہائی وے (این 85) کو خضدار کے قریب رتوڈیرو-گوادر موٹر وے(ایم-8) سے جوڑ کر پنجاب اور سندھ کے شمالی حصوں سے گوادر جانے والی ٹریفک کے لیے 100 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ کم کرے گا۔ سی پیک کے مغربی روٹ کے اصل منصوبے کے مطابق ایم 8 سندھ میں رتوڈیرو کو گوادر سے منسلک کرے گا۔ تاہم ایم 8 ہوشاب اور خضدار کے درمیان زیر تعمیر ہے۔ لہذا این 85 اس وقت گوادر کو پنجاب اور سندھ سے جوڑتا ہے۔ این 85 پہلے ہی کراچی چمن ہائی وے (این 25) کے ذریعے ایم-8 سے منسلک تھا۔ تاہم ان گاڑیوں کو بسیمہ سے سوراب تک 150 کلومیٹر تک چلنا پڑتا تھا اور پھر خضدار پہنچنے کے لیے این 25 پر 90 کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑتا تھا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس کے بجائے نئی سڑک این 85 کو ایم 8 سے براہ راست لنک فراہم کرتی ہے اور ٹریفک کو بسیمہ سے خضدار کی طرف موڑتی ہے۔ توقع ہے کہ اس لنک سے بلوچستان کے سب سے کم ترقی یافتہ ضلع میں معاشی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔ اس سے نہ صرف رابطے کی حیثیت بحال ہوگی بلکہ مقامی لوگوں کو اپنی زرعی مصنوعات کو بہتر واپسی کے لئے پنجاب منتقل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں خفیہ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے بارودی مواد اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔ کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے مختلف شہروں میں خفیہ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری شیخوپورہ، سرگودھا، ساہیوال اور راولپنڈی میں کارروائیوں کے دوران عمل میں آئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، موبائل فون اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگ گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزمان کیخلاف 4 مقدمات درج کرلئے گئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے مجموعی طور پر 166 کومبنگ آپریشن کئے گئے، جن میں 22 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام سرور کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق غلام سرور خان کو اسلام آباد میں ان کے دوست کے گھر سے حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ان کے بیٹے اور بھتیجے سابق ایم این اے منصور حیات اور سابق ایم پی اے عمار صدیق کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے تینوں رہنما 9 مئی کو ٹیکسلا میں ہونے والے واقعات کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی) کا فوری کام براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اتحادی حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کونسل معاشی بحالی کیلئے پالیسی کی پیشگوئی، تسلسل اور موثر نفاذ کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی فیصلہ سازی کے اعلی فورم کے طور پر کام کرے گا، فورم آئی ٹی، زراعت، توانائی، معدنیات، کان کنی اور دفاعی پیداوار پر توجہ مرکوز کرے گا، کونسل کا اہم مقصد دوست ممالک کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے۔ اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بچپن کی تعلیم شخصیت کی تشکیل اور کیریئر کے تعین کیلئے اہمیت رکھتی ہے، بچے تعلیمی سفر میں سماجی طرز عمل کے بنیادی اصول اور اقدار اپناتے ہیں، پاکستان لرننگ کانفرنس 2023 کے انعقاد کا اعلان کرکے خوشی ہورہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کو بااختیار بنانے کیلئے عالمی سطح پر رائج اصولوں کو بنیاد بنانے پر توجہ مرکوز ہے، کانفرنس میں شرکت کرنے والے اسکالرز اور پالیسی سازوں کو سننے کی خواہش تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ چین کی ترقی جرمنی کے لئے چیلنج یا خطرے کی بجائے ایک سنہری موقع ہے اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے کا مقابلہ کرنے کی بجائے تعاون کرنا چاہئے۔ انہوں نے اپنی جرمن ہم منصب انالینا بیئربوک کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران چین اور جرمنی کو تعاون کا اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان بہت قریبی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ جرمنی کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں اور جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ ساتویں چین جرمنی بین الحکومتی مشاورت کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ چھن نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ مشاورت دونوں فریقین کی مشترکہ کوششوں سے مکمل طور پر کامیاب ہوگی۔ چھن نے کہا کہ چین امن کی آزاد خارجہ پالیسی اور کھلے پن کی حکمت عملی پر کاربند ہے۔ چین باہمی احترام کے اصولوں کو مشترکہ طور پر برقرار رکھتے ہوئے اختلافات، تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے ساتھ ساتھ فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے کے لئے جرمنی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ مشترکہ طور پر اقتصادی گلوبلائزیشن کی حمایت کریں، صنعتی اور رسد کی چینز کو الگ کرنے اور توڑنے کی مخالفت کریں، حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کریں، علاقائی اور عالمی امن و استحکام کا تحفظ کریں اور دنیا میں مزید استحکام، یقین اور تعمیری صلاحیت پیدا کریں۔ چھن نے بیئربوک کے ساتھ دوطرفہ سفارتی تعاون کی کامیابیوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی وزارت خارجہ دوطرفہ تعلقات میں مجموعی طور پر مربوط کردار ادا کرتی رہیں گی، ہر سطح پر تبادلوں اور مکالمے کو گہرا کریں گی، بین الاقوامی اور علاقائی امور پر مواصلات اور ہم آہنگی کو مضبوط بنائیں گی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تعاون کریں گی۔
اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے عالمی خطرے کے خاتمے کے لیے موثر ترین طریقہ کار کے طور پر احتیاطی روک تھام پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انہوں نے رکن ممالک کی انسداد دہشت گردی ایجنسیز کے سربراہان کی اقوام متحدہ کی اعلی سطح کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روک تھام کا مطلب صرف حملوں کو ناکام بنانا اور سازشوں کو ناکام بنانا نہیں ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اس کا مطلب غربت، امتیازی سلوک، عدم اطمینان، کمزور بنیادی ڈھانچے اور ادارے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں جیسے بنیادی حالات سے نمٹنا ہے جو دہشت گردی کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روک تھام کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اس میں انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو شامل کرنا اور احترام کرنا شامل ہے۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو تیز کرنے کے لئے دیگر قابل توجہ شعبوں کا بھی خاکہ پیش کیا جن میں فنڈز کی کمی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو فنڈز کی شدید قلت کا سامنا ہے اور تنظیم کو دی جانے والی رقم ادا نہیں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کمی کے ہماری امن کوششوں اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد دہشت گردی دونوں پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔
کنشاسا ((شِنہوا) ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے استحکام مشن (مونسکو) کے سربراہ بینتو کیتا نے کہا ہے کہ مونسکو نے پہلے ہی ملک سے اپنے مشن کے انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مندوب نے کانگو کے وزیر مواصلات اور میڈیا پیٹرک مویا کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ انخلا منتقلی کے منصوبے کے سب سے اہم سنگ میل کی کم از کم شرائط کے حصول کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کیتا نے مزید کہا کہ درست ٹائم لائن کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ مویا کے مطابق کانگو کی حکومت نے مونسکو کی روانگی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ عمل منظم، مہذب اور منظم انداز میں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئی تاریخ طے نہیں کر سکتے کیونکہ اس میں کئی غیر متوقع اور ناقابل بیان عوامل ہو سکتے ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا) چین میں حیاتیاتی و ماحولیاتی تحفظ بارے اعلی پیمانے کے مرکزی معائنہ کے دوسرے مرحلے میں ماحولیاتی تحفظ بارے کئی مسائل سامنے آئے جس میں 3 ہزار 300 سے زائد اہلکاروں کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔ وزارت حیاتیات اور ماحولیات کے مطابق مئی 2020 سے جون 2022 تک معائنہ ٹیم نے 31 صوبائی سطح کے علاقوں، سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کے ساتھ ساتھ چائنہ مین میٹلز کارپوریشن اور مرکز کے ماتحت 6 ریاستی کاروباری اداروں میں تحقیقات کیں جہاں 158 مسائل کے بارے میں معلوم ہوا۔ صوبائی سطح کے 31 علاقوں اور سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور میں تقریبا 3 ہزار 35 اہلکاروں کو 135 مسائل پر جوابدہ قرار دیا گیا۔ ان میں محکمہ کی سطح کے 371 اہلکار بھی شامل تھے۔ ریاستی کونسل کے ریاستی ملکیتی اثاثہ نگران و انتظامی کمیشن اور مرکز کے ماتحت 6 ریاستی کاروباری اداروں میں 23 مسائل پر 336 افراد کو قصوروار قرار دیا گیا۔ معائنے کے دوسرے مرحلے میں 2 ہزار 164 اصلاحی کاموں بارے نشاندہی کی گئی جن میں سے 61 فیصد مکمل ہوچکے ہیں۔
برلن (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے جرمن تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اقتصادی عالمگیریت اور چین اور جرمنی کے درمیان ہمہ جہت تعاون کو برقرار رکھیں۔ جرمن کاروباری برادری کے نمائندوں کے ساتھ ایک سیمینار میں شرکت کرتے ہوئے لی نے کہا کہ کاروباری اداروں کو خطرے کی روک تھام کے معاملے میں مر کزی کردار ادا کر نا چاہئے اور خطرے کی روک تھام اور تعاون ایک دوسرے کے مخالف نہیں ہیں۔ انہوں نے باہمی انحصار کو عدم تحفظ سے تشبیہ دینے کے خلاف بھی متنبہ کیا۔ اجلاس میں سیمنز، ووکس ویگن، مرسڈیز بینز، بی ایم ڈبلیو، شیفلر، بی اے ایس ایف، کووسٹرو، واکر کیمی، مرک، ایس اے پی اور ایلینز سمیت جرمن کمپنیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ لی کی تجویز کے مطابق شرکا نے موجودہ بین الاقوامی اقتصادی اور سیاسی صورتحال، چین کی اقتصادی ترقی، مستقبل کی تکنیکی ترقی کے امکانات اور کچھ ممالک کی طرف سے شروع کردہ نام نہاد خطرے کو کم کرنے اور انحصار کی سطح کو کم کرنے بارے کھلا اور واضح تبادلہ خیال کیا۔ نمائندوں کی تقاریر سننے کے بعد لی نے کہا کہ آمنے سامنے بات چیت سے لوگوں کے درمیان افہام و تفہیم اور اعتماد کو گہرا کیا جاسکتا ہے۔ لی نے کہا کہ افراتفری اور تبدیلی کی دنیا میں صورتحال جتنی سنجیدہ اور پیچیدہ ہوگی، غیر یقینی صورتحال کے درمیان پرسکون انداز میں سوچنا اور یقین کو سمجھنا اتنا ہی ضروری ہوگا ۔ انہوں نے معروضی قانون اور وقت کے بنیادی رجحان، خاص طور پر معاشی عالمگیریت کے تاریخی رجحان، چین کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کے عمومی رجحان اور چین اور جرمنی کے درمیان ہمہ جہت تعاون کے عظیم رجحان پر فعال طور پر عمل کرنے پر زور دیا۔ لی نے کہا کہ مشکلات پر قابو پانے کے لیے اعتماد کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کھلے پن اور تعاون کے ذریعے عالمی معیشت کی بحالی کو تیز کرنے پر زور دیا۔
بیجنگ (شِنہوا) چین نئی توانائی گاڑیوں کی تیزرفتار ترقی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے اعلی معیار کے چارجنگ بنیادی ڈھانچہ نیٹ ورک کی تعمیر کو مزید فروغ دے گا۔ ریاستی کونسل جنرل آفس کے جاری کردہ رہنما اصول کے مطابق 2030 تک وسیع تر احاطے ، معتدل معیار ، ہموار ڈھانچے اور مکمل فعالیت کے ساتھ ایک اعلی معیار کا چارجنگ بنیادی ڈھانچہ موجود ہوگا جو نئی توانائی گاڑیوں کی ترقی اور لوگوں کی چارجنگ ضروریات کو پورا کرسکے گا۔ دستاویز میں شہری علاقوں میں ٹھیک طریقے سے منظم چارجنگ نیٹ ورک قائم کرنے کی کوششوں پر زور دیا گیا ہے جس میں رہائشی و کاروباری علاقوں کے ساتھ ساتھ تجارتی ، صنعتی اور تفریحی مراکز میں چارجنگ مقامات کا احاطہ کیا جائے۔ رہنما اصول میں کہا گیا ہے کہ دیہی علاقوں کا مئوثر طریقے سے احاطہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک چارجنگ نیٹ ورک بھی تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور ایپلی کیشن کی چارجنگ کے لئے آزمائشی کانٹیز اور قصبے بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ رہنما اصول کے مطابق خدمات کی فراہمی بہتر بنانے اور اس شعبے میں مختلف نوعیت کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں ذہین چارجنگ بنیادی ڈھانچہ کے اطلاق کے ساتھ ساتھ بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورکس کی ذہین تبدیلی کو بھی فروغ دیا جائے گا۔
جنیوا(شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی)کی 10 ویں سالگرہ اور سوئٹزرلینڈ اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر دستخط کے موقع پر جنیوا میں ایک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔ سوئٹزرلینڈ اور دیگر یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد افراد جنیوا کے انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل میں سوئس چینی موسیقار ژا یوآن اور سوئس سینٹ پریکس چیمبر آرکیسٹرا کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے جمع ہوئے۔ تقریب کا آغاز سوئس اور چینی قومی ترانوں سے کیا گیا جس کے بعد مشہور یورپی اوپرا، چینی پیانو کنسرٹس اور دنیا کے دیگر حصوں سے موسیقی کے اقتباسات پیش کیے گئے جن میں جیوچینو روسینی کی "ولیم ٹیل اوورچر" اور ایل وی کیمنگ کی "اوڈ ٹو دی ریڈ فلیگ" شامل ہیں۔ شام کا پروگرام مرتب کر نے والے آرکیسٹرا کے رہنما ژا یوآن نے شِنہوا کو بتایا کہ کنسرٹ کا موضوع ہمہ جہت تعاون بارے تھا۔ اس کنسرٹ کا اہتمام سوئس-چائنیز ایسوسی ایشن آف فوجیان (چین کے جنوب مشرقی ساحل پر ایک صوبہ) نے کیا تھا جس میں سوئس-چینی ٹورازم ایسوسی ایشن اور سوئس-چائنیز کلچرل اینڈ آرٹ ایکسچینج ایسوسی ایشن جیسے بڑے سوئس-چینی گروپس کی حمایت حاصل تھی۔ تقریبا30 سوئس چینی نوجوانوں نے "اوڈ ٹو دی سلک روڈ" گایا۔ اس کے بعد سوئس-چینی پیانو نواز میلوڈی ژا نے "یلو ریور کنسرٹو" اور "بلیو ریپسوڈی" کی دھن بجائی۔
ارمچی(شِنہوا) چین کے شمال مغرب میں واقع شاہراہ ڈوکو موسمی بندش ختم ہونے کے بعد سیاحوں کے لئے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ یہ اپنی منفرد خوبصورتی کے سبب ملک کے مقبول ترین راستوں میں سے ایک ہے۔ اس شاہراہ کی طوالت 561 کلومیٹر ہے جو سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے شمالی علاقوں دو شانزی اور جنوب میں کوچھا شہر کو ملاتی ہے۔ اس پر وادیاں، گلیشیئرز، جھیلیں اور سبزہ زار موجود ہیں جو دلکش نظارے پیش کرتے ہیں۔ برفانی موسم اور سڑک پر برف جمنے جیسے قدرتی عوامل کے سبب یہ شاہراہ جون سے اکتوبر کے درمیان کھلتی اور موٹرسائیکل سواروں اور خود ڈرائیونگ کرنے والے سیاحوں متوجہ کرتی ہے۔ چین کے وسطی صوبہ ہونان سے آنے والے ایک سیاح شیا گوئی شیانگ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس شاہراہ کے جو مناظر اپنی آنکھوں سے دیکھوں گا وہ وی چیٹ مومنٹس پر دیکھی گئی تصاویر سے کہیں زیادہ متاثر کن ہوں گے۔ سنکیانگ کے علاقائی محکمہ ثقافت و سیاحت کے مطابق شاہراہ کے ساتھ متعلقہ حکام سیاحوں کے خوشگوار اور محفوظ سفر کو یقینی بنائیں گے تاکہ اس سے لطف اندوز ہوسکیں۔ سنکیانگ میں رواں سال سیاحت بحال ہورہی ہے ۔ 29 اپریل سے 3 مئی تک جاری رہنے والی یوم مئی تعطیلات کے دوران 80 لاکھ سے زائد سیاحوں نے اس خطے کا سفر کیا جو گزشتہ برس کی نسبت 140.81 فیصد زائد ہے۔
ہاربن (شِنہوا) پاکستانی کاروباری شخصیت عباس ان دنوں شدید تھکاوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ ان کے اسٹال پر گاہکوں کا رش ہے۔ چینی شہری ان کی مصنوعات میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔ چین میں ہاربن عالمی اقتصادی اور تجارتی میلے میں عباس نے پاکستانی خصوصیات کی حامل پیتل کی دستکاریاں پیش کی ہیں۔ عباس نے بتایا کہ پیتل سے بنے برتن بہترین شکل وصورت اور عظیم فنکارانہ قدر کے حامل ہیں۔ عباس کی میلے میں پہلی شرکت نہیں ہے وہ اس رش کے عادی ہیں۔ عباس نے بتایا کہ وہ 2014 سے اس تجارتی میلے کے ساتھ ساتھ چین کے دیگر حصوں میں ہونے والی نمائشوں میں شرکت کررہے ہیں۔ چین ایک بڑی منڈی ہے اور وہ تقریبا ہر نمائش میں شرکت کرتے ہیں۔ وہ چینی مارکیٹ اور پاکستانی مارکیٹ کی یکساں طور پر قدر کرتے ہیں۔ ہاربن عالمی اقتصادی اور تجارتی میلے کا پہلی بار انعقاد 1990 میں ہوا تھا اور دہائیوں سے جاری اس میلے میں تقریبا 420 ارب امریکی ڈالر مالیت کے معاہدے ہوچکے ہیں۔ رواں سال کے ایڈیشن کا نمائشی رقبہ 3 لاکھ 60 ہزار مربع میٹر ہے جس میں دنیا کے 38 ممالک اور خطوں کے علاوہ چین کے 21 صوبائی سطح کے علاقوں سے 1 ہزار 400 سے زائد کاروباری ادارے شرکت کررہے ہیں۔ ہاربن کی شہری شوئے ینگ یان نے بتایا کہ ایسی مصنوعات شاذونادر ہی نظر آتی ہیں۔ یہ نئی انداز کی ہیں اور میں نے اخروٹ کی لکڑی سے بنی کرسی خریدی ہے۔ شوئے پاکستانی آرائشی اشیا سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔ انہوں نے تقریبا ایک گھنٹے سے زائد وقت اسٹال پر گزارا۔ عباس نے بتایا کہ وہ یقینا نمائش کے لئے دوسرے چینی شہروں میں جائیں گے کیونکہ ہمیں یہاں کی بڑی منڈی پر بہت اعتماد ہے۔
بنگلہ دیش کے ضلع چٹوگرام میں دریائے ہلدا میں ماہی گیر مچھلی کی افزائش نسل کی غرض سے کارپ مچھلی کے تازہ تیار شدہ انڈے جمع کرنے کے لیے جال کھینچ رہے ہیں۔(شِنہوا)
شنگھائی ایئرلائنز کا بوئنگ بی787-9 ڈریم لائنرہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں لِزٹ فیرنک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتررہا ہے۔(شِنہوا)
افغانستان کے صوبہ قندوز میں کسان ایک کھیت میں تربوز اکٹھے کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
(چین کے صوبہ ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں 19ویں چائنہ انٹرنیشنل کارٹون و اینیمیشن فیسٹیول کا لوگو دیکھا جا سکتا ہے،میلہ 24 جون تک جاری رہے گا۔(شِنہوا
چین کے صوبہ ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں لوگ19ویں چائنہ انٹرنیشنل کارٹون و اینیمیشن فیسٹیول کا دورہ کر رہے ہیں جو 24 جون تک جاری رہے گا۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا)کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چا ئنہ نے عظیم عوامی ہال میں اپنی 19 ویں قو می کا نگر یس کا آ غاز کر دیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور ریاست کے رہنما ؤں سمیت شی جن پھنگ ، ژاؤ لیجی ، وانگ ہو ننگ، ڈنگ شو ئے شیانگ اور لی شی نے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی اور مبا رکباد پیش کی۔
چھائی چھی نے کمیو نسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی جا نب سے خطاب کیا۔
چینی صدر، کمیو نسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئر مین شی سمیت دیگر رہنماؤں کا افتتا حی اجلاس سے قبل پہنچنے پر شا ندار استقبال کیا گیا۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چا ئنیز ینگ پائنئیر کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ کے نمائندے کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ کی 19 ویں قومی کا نگریس کے افتتاحی اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے منشور کے ساتھ عزم کا اظہار کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر، کمیو نسٹ پا رٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئر مین شی جن پھنگ کمیو نسٹ یوتھ لیگ آ ف چائنہ کی 19 ویں قومی کا نگریس کے افتتا حی اجلاس سے قبل پہنچ رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چا ئنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئر مین شی جن پھنگ کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چا ئنہ کی 19 ویں قومی کا نگریس کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور ر یاست کے رہنما ؤں سمیت شی جن پھنگ ، ژاؤ لیجی ، وانگ ہو ننگ، چھائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ اور لی شی نے کمیو نسٹ یو تھ لیگ آ ف چا ئنہ کی 19 ویں
قومی کا نگر یس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی اور مبا رکباد پیش کی۔(شِنہوا)