اسپیشل سینٹرل عدالت نے سلیمان شہبازسمیت دیگرکی بریت کی درخواستوں پر شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا، عدالت نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی سے27 سوالات کے جوابات مانگ لئے، عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کواس معاملے پر ڈائریکٹرلیول کے افسرتعینات کرنے کا حکم دیدیا۔اسپیشل سینٹرل عدالت نے سلیمان شہباز سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے جس کے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اےآئندہ سماعت پر پیش ہو کر سوالات کے جوابات کی رپورٹ پیش کریں۔ عدالتی سوال میں کہا گیاکہ شہزاداکبرکس قانون کے تحت زیرالتوا انکوئری پر روزانہ پریس کانفرنس کرتیتھے، شہزاد اکبرکو جےآئی ٹی کا کون سا ممبرخفیہ چیزیں فراہم کرتاتھا؟عدالت نے شہزاد اکبرکی پریس کانفرنس کاتمام ریکارڈ طلب کرلیا۔ عدالتی سوال کے مطابق جےآئی ٹی کے پاس کونسے ٹھوس ثبوت ہیں جن کی بنیادپریہ کیس بنایاگیا؟ جے آئی ٹی نے طاہرنقوی کے خلاف کونسے شواہد پرکیس بنایا۔ عدالتی حکم کے مطابق جے آئی ٹی آئی نے سلیمان شہباز اورطاہرنقوی کو اشتہاری قراردلوایا، سلیمان شہبازاورطاہرنقوی کوبعدمیں شامل تفتیش ہونے پرمقدمیمیں چالان نہ کیاگیا،عدالت اپنا فیصلہ10جولائی تک محفوظ کرتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عسکری ٹاور جلا وگھیرا وکیس میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عسکری ٹاور جلا گھیرا کے کیس کی سماعت کی، عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کر دی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ 9 مئی کو تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری پر ملک بھر میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے، شرپسندوں کی جانب سے قومی اور فوجی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا، نو مئی کے بعد ہی اسد عمر کے خلاف عسکری ٹاور میں جلا گھیرا کا مقدمہ بنایا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاوس جلاوگھیراوسمیت دیگرمقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہورشاہ محمودقریشی کی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے عبوری ضمانت میں پیش ہوکرحاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں7جولائی تک توسیع کردی،انکے خلاف تھانہ سرور روڈ، گلبرگ اور ریس کورس میں مقدمات درج ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خام تیل سے لدا ایک اور روسی جہاز کلائیڈ نوبل کراچی پورٹ پہنچ گیا۔ روسی جہاز خام تیل کے ساتھ بندرگاہ کی حدود میں لنگرانداز ہوگیا۔ جہازکی برتھنگ پلان فائنل ہوتے ہی جہاز کوآئل پیئرپرلانے کے کام کا آغازمتوقع ہے۔ جہاز فی الوقت آٹراینکرایج میں لنگراندازہے جو کراچی پورٹ کی حدود کہلاتی ہے، تمام جہاز پہلے آٹر اینکریج پر پہنچتے ہیں، آٹراینکریج سے کے پی ٹی کا پائلٹ جہازکو پورٹ چینل میں لاکربرتھنگ کراتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک روسی خام تیل بردار جہاز کراچی پہنچا تھا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں تقریبا 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج یا کل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کا پول کھلنے والا ہے ، جو بجٹ پیش ہوا اور جو پاس ہوا اس میں دن اور رات کا فرق تھا، کوئی پاکستانی قوم کو اس مایوسی سے نکالنے کیلئے منصوبہ بندی اور صف بندی نہیں کر رہا، صف بندی ہو رہی ہے تو صرف حصول اقتدار کے لئے۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈار صاحب کو آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیکنے پڑے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن حصول اقتدار کے لئے دبئی میں ہیں۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز وزارت عظمی کے امیدوار ہیں، بھارت کے وزیرِ اعظم کے بیان پر کسی نے جواب نہیں دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ فون پر بات چیت کی جس میں روس کے خلاف یوکرین کی جاری جنگ کے تناظر میں یوکرین کے لیے امریکی امداد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں صدور نے یوکرین کی جاری جوابی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا اور صدر بائیڈن نے سیکورٹی، اقتصادی اور انسانی امداد کے تسلسل کے ذریعےغیر متزلزل امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔
بیان کے مطابق بائیڈن اور زیلنسکی نے روس میں حالیہ واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بیجنگ (شِنہوا)چین نے فینٹینائل سے متعلقہ امو پر چینی کاروباری اداروں پر فرد جرم عائد کرنے کے امریکی اقدام کی بھرپورمخالفت کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
وزارت تجارت نے پیر کو کہا کہ یہ امریکہ کی جانب سے"اسٹنگ آپریشن" کے ذریعے غیر قانونی طور پر نام نہاد ثبوت حاصل اور فرد جرم عائد کرنے کے لیے یکطرفہ جبر کا ایک معمول کا اقدام ہے۔
وزارت تجارت نے کہا کہ چین ہمیشہ انسداد منشیات کی پالیسیوں پر سختی سے عمل درآمد کرتا آیا ہے اور اس نےفینٹینائل سے متعلقہ مادوں کو منشیات کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے اور وہ دنیا کا پہلا ملک ہے جس نےفینٹینائل کی غیر قانونی تیاری، اسمگلنگ اور غلط استعمال کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ چین اپنی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپور طریقے سے دفاع کرے گا۔
ماسکو(شِنہوا)روس کی حکومت نے کہا ہے کہ موجودہ حالات معمول پر آنے کی وجہ سے ماسکو اور اس سے ملحقہ علاقے میں ویگنر نجی فوجی گروپ کے خلاف انسداد دہشت گردی کی قانونی کارروائی منسوخ کر دی گئی ہے۔
روس کی انسداد دہشت گردی کی قومی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کی جان ومال صحت اور دیگر قانونی مفادات کو لاحق خطرات کی عدم موجودگی کی وجہ سے انسداد دہشت گردی آپریشن کے سربراہ اور ماسکو شہر اور ملحقہ خطے کے لیے روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے سربراہ نے پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے (پاکستانی وقت دن 11 بجے) سے ماسکو اور اس کے ملحقہ علاقے میں انسداد دہشت گردی کے قانونی آپریشن کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ادھر بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو اور اس کے ملحقہ علاقے میں عارضی پابندیاں بھی اٹھا لی گئی ہیں جبکہ ماسکو کے علاقے میں صورتحال فی الحال مستحکم ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین حیاتیاتی ماحولیات کے تحفظ کے لیے عوامی آگاہی اور اقدامات کو فروغ دینے کے لیے 15 اگست کو قومی یوم ماحولیات قرار دینے پرغورکررہا ہے۔
15 اگست کو ماحولیات کا قومی دن قرار دینے سے متعلق فیصلے کا مسودہ پیر کو نظرثانی کے لیے ملک کی اعلیٰ مقننہ 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی میں پیش کیا گیا ہے۔ مسودے میں کہا گیا ہے کہ چین نے اپنے حیاتیاتی ماحولیات کے تحفظ میں تاریخی، تغیرپزیر اور جامع تبدیلیاں کی ہیں اور عالمی سطح پرمسلمہ کامیابیاں حاصل کیں۔ مسودہ میں مختلف طریقوں کے ذریعے ماحولیاتی تہذیب کی تشہیر اور تعلیم کو فروغ دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ 14ویں این پی سی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس پیر کو شروع ہوا ہے جس میں متعدد مسودہ قوانین اور قوانین پر نظر ثانی کی جائے گی۔
چھینگڈو(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے تبت کے خود اختیار پریفیکچر گارزے میں میگا ہائیڈرو- فوٹوولٹک (پی وی) کمپلیمنٹری پاور اسٹیشن نے اتوار کو پیداوار شروع کردی ہے۔ لیانگ ہیکو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے ہائیڈرو- پی وی کمپلیمنٹری منصوبے کے پہلے مرحلے کے طور پر، یاجیانگ کاؤنٹی میں کیلا فوٹو وولٹک پاور اسٹیشن دنیا کا سب سے بڑا اور بلند ترین ہائیڈرو پی وی پاور اسٹیشن ہے۔ تقریباً 1ہزار667 ہیکٹر رقبے پر محیط، کیلا فوٹو وولٹک پاور سٹیشن کی مجموعی پیداواری صلاحیت 10لاکھ کلوواٹ ہے اور یہ سالانہ اوسطاً 2 ارب کلو واٹ فی گھنٹہ بجلی پیدا کر سکتا ہے،اس منصوبے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ16لاکھ ٹن سے زیادہ کی کمی ہو سکتی ہے۔ 30لاکھ مجموعی پیداواری صلاحیت کے ساتھ، لیانگ ہیکوہائیڈرو پاور پلانٹ گارزے میں دریائے یالونگ پر تعمیر کیا گیا ہے۔
شنگھائی(شِنہوا)موبائل ورلڈ کانگریس(ایم ڈبلیوسی)شنگھائی 2023 چینی شہر شنگھائی میں 28 سے 30 جون تک منعقدہوگی۔
ایونٹ کےمنتظم گلوبل سسٹم فار موبائل کمیونیکیشنز الائنس (جی ایس ایم اے)کے مطابق تقریباً 300 نمائش کنندگان موبائل ورلڈ کانگریس شرکت کریں گے۔
شنگھائی چین میں ٹیکنالوجی کے مرکزکےطور پر دنیا کی سب سے بڑی موبائل مارکیٹ ہے جو ایشیا میں ایم ڈبلیو سی کا میزبان شہر ہے۔ ڈائریکٹر جنرل جی ایس ایم اے میٹس گرینریڈ نے کہا کہ ہم شنگھائی اور اپنے شراکت داروں اور میزبانوں کے تعاون پر انکے بے حد مشکور ہیں۔
اس سال کے ایونٹ میں شہر کے بین الاقوامی سائنسی اور ٹیکنالوجی کا نقطہ نظراجاگر کرنےکے لیے "ڈیجیٹل شنگھائی" کے نام سے ایک نمائش پیش کی جائے گی جبکہ موبائل کمیونیکیشن کے شعبے میں جدید ترین مصنوعات بھی نمائش میں رکھی جائیں گی۔
اس سال ایم ڈبلیو سی شنگھائی کی 10ویں سالگرہ ہے۔
نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں پیر کی صبح 2 بسوں کے درمیان تصادم میں 12 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شامل ہیں ۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ ریاست اڑیسہ کے صدر مقام بھوبنیشور سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ضلع گنجم کے علاقے دیگاپھانڈی کے قریب پیش آیا۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ آج علی الصبح باراتیوں کی ایک بس دیگاپھانڈی کے قریب اڑیسہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس سے ٹکرا گئی جس میں 12 افراد ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوئے۔
عہدیدار کے مطابق زخمیوں کو مہاراجہ کرشن چندر گجاپتی میڈیکل کالج اسپتال اور دیگاپھانڈی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ 2 زخمی کوٹک کے ایک اسپتال میں منتقل کئے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق نجی بس میں دولہا کے اہلخانہ اور دوست سوار تھے جو شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔
فوری طور پر حادثے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے جان لیوا حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔
شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی میں سرحدی معائنہ حکام نے ڈریگن کشتی تہوار کی تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر اندرون و بیرون ملک جانے والے 1 لاکھ 92 ہزار مسافروں کی جانچ پڑتال کی جن کا یومیہ اوسط 64 ہزار افراد تھا۔ یہ تعطیلات 22 سے 24 جون تک جاری رہیں۔
شنگھائی جنرل اسٹیشن آف امیگریشن انسپکشن نے بتایا کہ شنگھائی پوڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اندرون و بیرون ملک جانے والے تقریباً 1 لاکھ 65 ہزار مسافروں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ یہ تعداد ملک کے تمام ہوائی اڈوں میں سرفہرست ہے۔ سرحدی معائنہ حکام نے مجموعی طور پر 1 ہزار 638 اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازوں کا معائنہ کیا۔
پوڈونگ ہوائی اڈے پر گزشتہ ہفتے اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں کی یومیہ تعداد 50 ہزار سے زائد پر مستحکم رہی۔ 18 جون کو اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کرگئی تھی جو گزشتہ 3 برس میں سب سے زیادہ یومیہ تعداد ہے۔
ہوائی اڈے پر سرحدی معائنہ اسٹیشن کے اعداد و شمار کے مطابق تعطیلات کے دوران بیرون ملک جانے والے 75 فیصد سے زائد سیاحوں نے جنوب مشرقی ایشیا ، جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ ساتھ چین کے ہانگ کانگ اور مکاؤ کا سفر کیا۔
استنبول(شِنہوا) ترک تاجر مستقبل میں نئے منصوبوں کے ساتھ چینی مارکیٹ میں اپنے کاروبار کو وسعت دے کر چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
ایجیئن ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوآرڈینیٹر جیک ایسکینازی نے ایک حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ مجھے امید ہے کہ ہماری ایسوسی ایشن چین کے ساتھ ہمارے تعاون میں اہم کامیابیاں حاصل کرسکتی ہے۔
کوآرڈینیٹر نوول کرونا وائرس کے بعد کے دور میں چینی کمپنیز کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے مستقبل کے بارے میں خاص طور پر پرامید ہیں۔
ایسکینازی کے مطابق ترک کاروباری افراد چین میں ترکیہ کے قدرتی پتھروں جیسی مصنوعات کے مارکیٹ حصص کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
ایسکینازی نے کہا کہ جون کے اوائل میں صوبہ فوجیان میں 23 ویں چین شیامین بین الاقوامی پتھر میلے میں تقریباً 60 ترک کمپنیز نے قدرتی پتھر کے میلے میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن ترک کمپنیز کے لئے سیمینار اور ویبینار کا بھی اہتمام کرتی ہے جو چین میں کاروبار کرنے کے بارے میں اسٹوریج اور فروخت کے طریقوں جیسی معلومات فراہم کرتی ہے۔
شاران ، افغانستان (شِنہوا) افغان سکیورٹی فورسز نے افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ قبضے میں لے لیا ہے۔
افغانستان کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ ضبط شدہ ہتھیاروں اور گولہ بارود میں 35 راکٹ گولے، 4 بارودی سرنگیں ، 14 دستی بم، ہزاروں گولیاں، دھماکہ خیز مواد اور کچھ دیگرغیر قانونی طور پر محفوظ گولہ بارود شامل ہیں۔
اسلحہ و گولہ باردو صوبے کے یوسف خیل اور جانی خیل اضلاع میں کارروائیوں کےدوران قبضے میں لیا گیا۔
بیان میں کسی کی گرفتاری کے بارے میں تذکرہ نہیں کیا گیا۔
اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران افغان سکیورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتے شمالی صوبہ تخار میں اسلحہ کا ذخیرہ برآمد کرکے اسے قبضے میں لے لیا تھا۔
افغانستان کی نگران حکومت نے سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ ہر شخص سے اسلحہ اور گولہ بارود اکٹھا کرنے کا عزم کررکھا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر برائے قدرتی وسائل وانگ گوانگ ہوا نے سرکاری زمین کے تحفظ کے قومی دن کے موقع پر شِنہوا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین میں قابل کاشت زمین کے تحفظ میں مسلسل بہتری ہوئی ہے اور حالیہ برسوں میں اٹھائے گئے سخت اقدامات کے ذریعے غذائی تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔
عہدیدار کے مطابق 2012 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے ملک نے مسلسل اپنے زرعی علاقے کو 12 کروڑ ہیکٹرز کی ریڈ لائن سے اوپر رکھا ہے جبکہ مجموعی قابل کاشت زمین میں کمی کے رجحان کو ابتدائی طور پر روک دیا گیا ہے جس میں مسلسل دو سالوں تک قابل کاشت زمین میں خالص اضافہ ہوا ہے۔
ملک کے لئے قابل کاشت زمین کے تحفظ میں مزید پیش رفت حاصل کرنے بارے دباؤ زیادہ رہتا ہے۔وزیر قدرتی وسائل نے چین کے مستقبل کی صنعت کاری اور اربنائزیشن کے عمل میں زمین کی مضبوط طلب جیسے عوامل کا حوالہ دیتے ہوئے وضاحت کی کہ مستقبل میں زمین کے وسائل کی طلب میں اضافہ ہوتا رہے گا۔
وانگ نے قابل کاشت زمین کے تحفظ سے متعلق کام میں تیزی لانے اور 2025 تک تقریباً 12 کروڑ47لاکھ ہیکٹرز قابل کاشت زمین اور تقریباً10 کروڑ33 لاکھ ہیکٹرز کے مستقل بنیادی کھیتوں کے تحفظ کے مقصد کو حاصل کرنے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ ملک ترقی کو آگے بڑھائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے لوگوں کی خوراک کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔
دو لائنز یعنی زمین کے تحفظ کی سرخ لائن اور ماحولیاتی تحفظ کی لائن کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھتے ہوئے وزارت قدرتی وسائل نے حال ہی میں اقتصادی ترقی کے عمل میں وسائل کے عوامل کے تحفظ کے بارے میں دو سرکلر شائع کیے ہیں۔
وزارت کے مطابق اس سے غیر قانونی قبضے اور مستقل بنیادی کھیتوں کی غیر مجاز ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ ساتھ نئی شہری تعمیرات میں زمین کے استعمال میں پیشگی تنخواہ لینے پر سختی سے پابندی ہوگی۔
بیجنگ (شِںہوا) چین نے حالیہ برسوں میں منشیات سے متعلق بڑھتے جرائم پر مئوثر طریقے سے قابو پایا ہے۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ کے مطابق ملک بھر میں جنوری 2018 سے مئی 2023 تک منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث 3 لاکھ 73 ہزار افراد کی گرفتاری کی منظوری دی گئی جو گزشتہ اتنی ہی مدت کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہے۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ کے ایک عہدیدار یوآن منگ نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں استغاثہ حکام نے منشیات بارے جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی کوششیں تیز کی ہیں اور مختلف شعبوں کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ میکانزم کی مدد سے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کے بڑے مسئلے پر قابو پالیا ہے۔
یوآن نے بتایا کہ استغاثہ ادارے منشیات سے متعلق جرائم کی نئی صورتوں کا مزید مطالعہ کرکے ایک محفوظ اور مستحکم معاشرتی ماحول یقینی بنانے کے لئے منشیات کے خلاف زیادہ سخت نظام تشکیل دیں گے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین قومی استحکام کو برقرار رکھنے اور ترقی و خوشحالی کے حصول میں روس کی حمایت کرتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ویگنر گروپ کے بانی یوگینی پریگوژن اور تمام ویگنر افواج نے روس کے جنوبی فوجی کمانڈ سینٹر کے ہیڈکوارٹرز سے انخلا کر لیا ہے۔
پریگوژن نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی اس تجویز کو قبول کر لیا ہے کہ گروپ روس میں اپنا آپریشن روک دے اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔
اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پریگوژن بیلاروس جا سکتے ہیں اور روس ان کے خلاف فوجداری مقدمہ ختم کر دے گا۔
میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ویگنر گروپ کا واقعہ روس کا اندرونی معاملہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ روس کے دوست ہمسایہ اور نئے دور کے لئے کوآرڈینیشن کے جامع اسٹریٹجک شراکت دار کی حیثیت سے چین قومی استحکام کو برقرار رکھنے اور ترقی و خوشحالی کے حصول میں روس کی حمایت کرتا ہے۔
بیجنگ (شِںہوا) چین میں اتوار تک خشک سالی سے تقریباً 30 لاکھ ہیکٹرز زرعی زمین متاثر ہوئی ہے۔
وزارت آبی وسائل کے مطابق تقریباً 2 لاکھ افراد اور 7 لاکھ 60 ہزار مویشیوں کو مناسب پانی دستیاب نہیں ہے۔ ان میں سے بیشتر کا تعلق اندرون منگولیا، ہیبے، لیاؤننگ اور یون نان سے ہے۔
چین کے جنوبی علاقوں میں ہفتے سے اتوار تک ہونے والی تیز بارش سے 15 دریاؤں میں سیلاب آ گیا اور پانی کی سطح خطرے کے نشان کو عبور کرگئی ۔
وزارت نے سیلاب اور خشک سالی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی ردعمل کو فعال کردیا ہے اور متاثرہ علاقوں کو نگرانی، پیش گوئی اور آفات سے نمٹنے کی صورت میں مدد فراہم کی جارہی ہے۔
بیجنگ (شِںہوا) چین کی اعلیٰ ترین 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا تیسرا اجلاس پیر کے روز شروع ہوگیا جس میں متعدد مسودہ قوانین اور قانون میں ترامیم کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس کے ایجنڈے میں رکاوٹوں سے پاک ماحول کی ترقی بارے مسودہ قانون کا جائزہ لینا، بیرونی تعلقات سے متعلق ایک مسودہ قانون، انتظامی نظر ثانی قانون میں ترمیم کا مسودہ اور سمندری ماحولیاتی تحفظ قانون میں ترمیم کا مسودہ شامل ہے۔
قانون ساز حب الوطنی سے متعلق تعلیمی قانون کے مسودے، غذائی تحفظ قانون کے مسودے، قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائبین امور کے قیام کے مسودے اور "قومی یوم ماحولیات "کے نام سے متعلق مسودے کا بھی جائزہ لیں گے۔
بیجنگ (شِںہوا) چین اپنے آزمائشی آزادانہ تجارتی خطے کے قیام کی 10 ویں سالگرہ منارہا ہے جس کی مناسبت سے وزارت تجارت نے 2025-2023 کے دوران آزادانہ تجارتی خطوں کے لئے ترجیحی فہرست جاری کردی ہے۔
وزارت کے مطابق ملک کے آزادانہ تجارتی خطے 2023 سے 2025 تک 164 ترجیحات کو آگے بڑھائیں گے جن میں ادارہ جاتی اہم اختراع ، کلیدی صنعتیں، پلیٹ فارم کے قیام کے ساتھ ساتھ بڑے منصوبے اور سرگرمیاں شامل ہیں۔
وزارت نے بتایا ہے کہ فہرست آزادانہ تجارتی خطے میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کے لئے ہر آزادانہ تجارتی خطے کی اسٹریٹجک پوزیشننگ اور ترقیاتی اہداف کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔
وزارت نے بتایا ہے کہ یہ فہرست گوانگ ڈونگ میں آزمائشی آزادانہ تجارتی خطے کو ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، مالیات، قانونی خدمات اور پیشہ ورانہ قابلیت سمیت مختلف شعبوں میں اپنا تعاون گہرا کرنے میں مدد دے گی۔
اس فہرست کا مقصد اصلاحات اور اختراع کو گہرا کرنا اور آزادانہ تجارتی خطے میں اںضمام کا نظام مستحکم کرنا ہے۔
چین نے 2013 میں شنگھائی میں اپنا پہلا آزادانہ تجارتی خطہ قائم کیا تھا جبکہ اب ان کی تعداد بڑھ کر 21 ہوگئی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے پالیسی بینکس میں سے ایک چائنہ ڈیویلپمنٹ بینک نے زرعی اور دیہی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مدد کے لیے 19 ارب یوآن (تقریباً 2.65 ارب امریکی ڈالرز) کے خصوصی مالیاتی بانڈز جاری کیے ہیں۔
بینک کے مطابق جمع کی گئی رقم بنیادی طور پر اناج کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور زرعی و دیہی جدیدکاری کو فروغ دینے کی کوشش میں اعلٰی معیار کے کھیتوں اور پانی کی فراہمی جیسے شعبوں میں دیہی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لئے استعمال کی جائے گی۔
اس اجرا سے مارکیٹ پر مبنی فنانسنگ کے ذریعے دیہی بنیادی ڈھانچے کو سماجی فنڈز کی رہنمائی ملے گی اور دیہی بحالی کو آگے بڑھانے اور زراعت میں چین کی طاقت کو بڑھانے میں معاونت ہو گی۔
اعداد و شمار کے لحاظ سے 16 ارب یوآن کے 10 سالہ بانڈز 2.75 فیصد شرح سود پر جاری کیے گئے جبکہ 20 سالہ بانڈز کے دیگر 3 ارب یوآن 3.11 فیصد شرح سود پر جاری کیے گئے۔
برسلز(شِںہوا) بیلجیئم میں پیری دائیزا چڑیا گھر کے چینی باغ میں سرسبزمیگنولیا کا درخت چین اور بیلجیئم دوستی کی علامت ہے۔
موسم گرما کی دھوپ میں پھلنے پھولنے والے درخت تلے ایرک ڈومب کو رواں ہفتے کے اوائل میں بیلجیئم میں چینی سفارت خانہ کے توسط سے چینی صدر شی جن پھنگ کا جوابی خط موصول ہوا۔
پیری دائیزا چڑیا گھر کے چیئرمین اور بانی ڈومب کو لکھے گئے خط میں چینی صدر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ڈومب اور دیگر دوستانہ شخصیات دوستی کے بیج بوتی رہیں گی، زیادہ سے زیادہ افراد ، کم از کم نوجوان نسل کو دوستی کے مقصد میں فعال طریقے سے شمولیت کے لئے راغب کریں گی تاکہ چین- بیلجیئم اور چین- یورپ تعلقات آگے بڑھانے میں نیا کردار ادا کیا جاسکے۔
ڈومب نے جون کے اوائل میں چینی صدر کو خط لکھا تھا جس میں 2014 میں ان کے چڑیا گھر کے دورے کے لمحات کو یاد کرتے ہوئے صدر شی کو چڑیا گھر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
ڈومب نے شِنہوا سے گفتگو میں بتایا کہ انہیں توقع نہ تھی کہ چینی صدر خط کا جواب دیں گے کیونکہ آپ کے صدر دنیا کے مصروف ترین افراد میں سے ایک ہیں۔ اتنے کم وقت میں جواب دینا واقعی ایک خاص احساس کی علامت ہے۔ یہ خط کے مندرجات جتنا اہم ہے۔
مارچ 2014 میں بیلجیئم کے اپنے سرکاری دورے میں چینی صدر شی اور بیلجیئم کے بادشاہ فلپ نے اپنی اپنی بیگمات کے ساتھ چڑیا گھر میں پانڈا ہاؤس کا افتتاح کیا تھا۔ انہوں نے جامنی رنگ کے پھولوں والے میگنولیا کا درخت لگایا۔
چینی صدر نے اپنے جوابی خط میں کہا کہ انہیں یہ جان کرخوشی ہوئی ہے کہ یہ پودا تناور درخت بن گیا ہے اور چین کے "دوستی کے سفیر" 2 دیوقامت پانڈا بھی بڑے ہو رہے ہیں۔
میگنولیا کا درخت چڑیا گھر کے چینی باغ کے وسط میں موجود ہے اور یہ پانڈا ہاؤس سے تقریباً 200 میٹر کی دوری پر ہے ۔ 4.5 ہیکٹر رقبے پر پھیلا چینی باغ پہاڑی سے دیکھنے پر ایک خمدار پل کی مانند ظر آتا ہے جو سبزے اور چہچہا تے پرندوں سے بھرا ہوا ہے۔
ڈومب نے دستکاروں کو ایک چھوٹی آبشار کے ساتھ منظرنامہ بنانے کے لئے مدعو کیا تھا۔ پہاڑ سے پانڈا ہاؤس کی طرف جانے والی پتھر کی سڑک پر ایک محراب موجود ہے جس پر تین چینی حروف "ژونگ گو مینگ" یعنی "چینی خواب" نقش ہیں۔
ڈومب نے یاد کیا کہ 2014 میں جب انہوں نے یہاں کا دورہ کیا تھا تو چینی صدر نے چینی باغات بارے بہت زیادہ معلومات شیئر کی تھیں، جن سے ڈومب نے بہت کچھ سیکھا تھا۔
ڈومب 20 سے زائد بار چین کا دورہ کرچکے ہیں اور اس کے عظیم مناظر اور شاندار فن باغبانی سے حیران ہوئے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ کے بڑے حصے میں شدید گرمی کے بعد بلدیاتی تعلیمی حکام نے مقامی اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ طلبا کی فلاح و بہبود یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر بیرونی سرگرمیوں سے گریز کریں۔
متعلقہ حکام نے ایک انتباہ جاری کیا تھا جس میں طلبا کے لئے بیرونی سرگرمیوں کا وقت تبدیل کرنے اور زیادہ درجہ حرارت میں کلاسز کم کرنے یا معطل کرنے بارے مخصوص اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا تھا۔
انتباہ کے مطابق 3 روزہ ڈریگن کشتی میلے کی تعطیلات کے اختتام پر اتوار سے شروع ہونے والے اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شدید گرمی کے سبب طلبا کے لئے وسیع پیمانے پر بیرونی سرگرمیوں کا اہتمام نہ کریں۔
بیجنگ میں شدید گرمی کی لہر کے سبب زیادہ درجہ حرارت کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا جو چین کے انتباہی نظام میں میں سب سے زیادہ ہے۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات نے ایک پیش گوئی میں بیجنگ کے بیشترعلاقوں میں جمعہ سے اتوار تک درجہ حرارت 37 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
چھانگ شا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہونان میں 2 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد شدید بارش سے متاثر ہوئے ہیں ۔ بارش سے 16 ہزار 400 ہیکٹرز سے زائد فصلوں کو نقصان پہنچا اور متعدد مکانات منہدم یا تباہ ہوگئے ۔
چونکہ صوبے میں موسلادھار بارشیں جاری ہیں جس کے سبب سیلاب کی روک تھام اور خشک سالی سے نجات کے صوبائی ہیڈ کوارٹرز نے جمعے کی سہ پہر کو سیلاب پر قابو پانے بارے ہنگامی اقدامات کو بڑھا کر تیسرے درجے پر کردیا تھا ۔
ہونان کے کچھ علاقے پہاڑسے آنے والے پانی اور مٹی کے تودے گرنے سے متاثرہوئے۔
ہونان کو 16 جون کے بعد سے رواں سال کے سیلابی موسم کے دوران شدید ترین موسلادھار بارش کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ہونان سے گزرنے والے دریائے یانگسی کے ایک بڑے معاون دریا ئے شیانگ جیانگ کے کچھ معاون دریاؤں میں مختصر سیلاب آیا تھا اور پانی کی سطح انتباہ کے نشان سے تجاوز کرگئی تھی۔
موسلا دھاربارش کے بروقت ردعمل کے پیش نظرمقامی حکام نے 18 ہزار سے زائد رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں۔
موسم کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق صوبے میں اتوار تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا اور موسلا دھار بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جون سے کم ہونے کا امکان ہے۔
چین میں سیلاب پر قابو پانے کے لیے ہنگامی ردعمل کا چار سطح کا نظام موجود ہے جس کا درجہ ون سب سے زیادہ شدید ردعمل کو ظاہر کر تا ہے۔
شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی میں ہفتے کو ختم ہونے والے3 روزہ ڈریگن کشتی میلے کی تعطیلات کے دوران شنگھائی نے 67 لاکھ 20 ہزار سیاحوں کیا خیرمقدم کیا ہے۔
شنگھائی بلدیاتی انتظامیہ برائے ثقافت و سیاحت نے بتایا کہ زیادہ ترمسافروں نے برسات کے موسم کے سبب سیاحت یا شہر کے دوروں کو ترجیح دی۔ شنگھائی میں عجائب گھر اور گیلریاں تعطیلات کے دوران مقبول مقامات تھیں۔
انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق ڈریگن کشتی میلے کی تعطیلات کے دوران ، شنگھائی میں 129 عجائب گھروں میں 32 عارضی نمائشوں کا انعقاد کیا گیا جنہیں 2 لاکھ 92 ہزار سیاحوں نے دیکھا۔ یہ تعداد 2019 کی اسی مدت کی نسبت 4.28 فیصد زائد ہے۔
دریں اثنا شہر کی 66 آرٹ گیلریوں میں 121 نمائشوں کا انعقاد کیا گیا جنہیں 78 ہزار 800 افراد نے دیکھا۔
کابل(شِنہوا)افغانستان کے مرکزی بینک دا افغانستان بینک(ڈے اے بی)نے اقوام متحدہ سے ملک کےغیرملکی ذخائر میں موجود اربوں ڈالرزکوبحال کرنے کے لیے تعاون کی درخواست کی ہے۔
بینک نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کےخصوصی رابطہ کار فریدون سینیرلیواوغلو کے ساتھ ملاقات میں ڈی اے بی کے گورنر ملا ہدایت اللہ بدری نے بینکنگ پابندیوں کو ہٹانے اور اقوام متحدہ سے ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے اثاثوں میں موجود اربوں ڈالرز کوبحال کرنے کے لیے تعاون کی اپیل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دریں اثنافریدون سینیرلیواوغلو نے یقین دلایا کہ دنیا افغانستان کے ساتھ تمام شعبوں میں روابط کا فروغ چاہتی ہے۔
ہوہوٹ(شِنہوا) چین-منگولیا کی سرحد پر واقع سب سے بڑی ہائی وے بندرگاہ گانگ موڈ پورٹ کے ذریعے سامان کی روزمرہ بنیادوں پر ترسیل کا حجم اس سال اب تک 1 لاکھ 70 ہزار ٹن سے تجاوز کر گیا ہے۔
بندرگاہ انتظامیہ کے مطابق یہ اعداد و شمار بندرگاہ کے ذریعہ روزمرہ سامان کی ریکارڈ نقل و حمل کی نشاندہی کرتے ہیں۔ 2022 میں بندرگاہ سے 1 کروڑ90 لاکھ ٹن سے زیادہ سامان کی کسٹم کلیئرنس مکمل کی گئی جو2021 کے مقابلے میں دو گنا ہے۔
بندرگاہ کی انتظامیہ نے اس ترقی کو ذہین اور ہموار کسٹم کلیئرنس نظام سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات تک بندرگاہ سے 1 کروڑ 50 لاکھ ٹن سے زیادہ سامان کی ترسیل ہو چکی ہے جوگزشتہ سال کی نسبت 200 فیصد سے زائد ہے۔
أعلن معالي الرئيس العام للمسجد الحرام والمسجد النبوي الشيخ الدكتور عبدالرحمن السديس عن نجاح خطة تفويج حجاج بيت الله الحرام لأداء طواف القدوم في اليوم الثامن من شهر ذي الحجة.
وأكد الرئيس العام أن الخطة تضمنت تهيئة كافة مواقع الدخول والخروج والمسارات ومواقع تنظيم الحجاج وصحن المطاف ومصلى ركعتي سنة الطواف والمسعى بدوريه الأرضي والأولوبخطط تشاركية مدروسة والجهود بين الجهات الأمنية والخدمية لموسم حج هذا العام وسط أجواء روحانية مفعمة بالأمن والإيمان ومنظومة خدمية متكاملة وتسخير الروبوتات والذكاء الاصطناعي في عمليات التطهير والتعقيم، وتوزيع مياه زمزم للحجاج..
واكدالرئيس العام أنه لم يتم رصد أي اختناقات في المسجد الحرام رغم الحشود المليونية ، وكانت هناك انسيابية كبيرة لتدفق الحشود من جميع الأبواب؛ مما أدى لتخفيف الازدحام في الطوابق السفلية في المسجد الحرام.
وتابع الرئيس العام قائلا " ان وكالة الحوكمة اعدت مشروع قياس رضا قاصدي الحرمين الشريفين عن الخدمات المقدمة في المسجد الحرام والمسجد النبوي بهدف التحسين المستمر للمنظومة الخدمية بالمسجد الحرام لضمان تقديم خدمات معيارية لضيوف بيت الله الحجاج وتحويل التحديات لفرص ايجابية مؤكدا ان تم تطبيق شعار الرئاسة العامة لشؤون المسجد الحرام والمسجد النبوي من الوصول الى الحصول وحسن استقبال ضيوف الرحمن وتقديم كافة الخدمات بتميز تشغيلي ليؤدوا مناسكهم بكل يسر وسهولة في بيئة صحية آمنة وتضمن سلامتهم تحقيقًا لتطلعات القيادة الرشيدة-أيدها الله- في بذل كل ما من شأنه خدمة الحرمين الشريفين وقاصديهما.
وقال الرئيس العام الرئاسة تعمل على تقويم أداء الخطط التشغيلية لحظة بلحظة، لتمكين ضيوف الرحمن من أداء عباداتهم بكل يسر وسهولة، ورفع معايير الجودة والإبداع والإتقان وتهيئة منظومة خدمات تراعي احتياجات الحجاج وفق حوكمة وقياس الأثر وخطط وإجراءات وآليات ممنهجة لإدارة الحشود، وُضعت مسبقًا لضمان سلامتهم ووصولهم إلى وجهاتهم بيسر وسهولة، مع ضمان وجود التنسيق والتواصل الفعال والمستمر مع جميع الجهات المعنية في المسجد الحرام والمسجد النبوي ، بما يسهم في نجاح إدارة الحشود الكبيرة.
وكان الحجاج قد تدفقوا باتجاه ساحات المسجد الحرام منذ وقت مبكر اليوم في انسيابية، لاداء طواف القدوم في أجواء تعبدية روحانية رغم كثافة أعدادهم، وسط منظومة من الخدمات المتكاملة التي وفرتها رئاسة الحرمين، وانسيابية عالية في إدارة الحشود المليونية من الحجاج ، وامتلأت أروقة وأدوار المسجد الحرام وبدرومه وسطوحه وساحاته بالمصلين، وتم فتح ساحات المسجد الحرام بكامل الطاقة الاستيعابية؛ الأمر الذي ساهم كثيرًا في التيسير على قاصدي الحرمين الشريفين لأداء شعائرهم بكل يسر وسهولة.
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قاہرہ(شِنہوا) ایک مصری ماہر نے کہا ہے کہ چینی اقدامات عالمی ترقی کو انتہائی زیادہ فروغ دیتے ہوئے دنیا کو توازن بحال کرنے میں مدد کررہے ہیں، کیونکہ زیادہ تر ممالک ان پراعتماد کرتے ہیں جو بغیرکسی سیاسی مقصد کے دوسروں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔
مصر کے بیت الحکمہ ثقافتی گروپ کے چیئرمین احمد السعید نے کہا کہ چین نے بین الاقوامی ترقی کے لیے متعدد اقدامات تجویزکیے ہیں اور تنازعات کو ہوا دے کر فوائد حاصل کرنے کے مغربی ماڈل کے مقابلے میں مختلف ماڈل پیش کیا ہے۔
شِنہوا کو دیےگئے ایک انٹرویو میں احمد السعید نے کہا کہ چین جو ترقی دنیا کو پیش کر رہا ہے وہ ایک معجزہ ہے۔اور اس کا مقصد یکساں فائدہ حاصل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی رہنما انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر اور عالمی امن، ترقی اور تہذیب کو فروغ دینے کے تصورات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جس سے دوسرے ترقی پذیر ممالک کو یہ امید حاصل ہوئی ہے کہ تنازعات اور جھگڑوں کی بجائے پرامن ترقی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی ڈاک کی صنعت نے رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران کاروباری آمدنی اور پارسل کے حجم دونوں کے لحاظ سے مستحکم ترقی کی۔
اسٹیٹ پوسٹ بیورو سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، اس عرصے کے دوران اس محکمہ ڈاک کی کاروباری آمدنی 596 ارب 39کروڑیوآن(تقریباً83ارب7 کروڑ ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.2 فیصد زیادہ ہے۔ صرف مئی میں، کاروباری آمدنی 12.2 فیصد اضافے کے ساتھ 123ارب19 کروڑ یوآن رہی۔
جنوری سے مئی کے عرصے میں منزل مقصود پر پہنچائے گئے پارسل کی تعداد تقریباً60ارب28کروڑ رہی جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں14.3 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ ماہ یہ تعداد13ارب48 کروڑ رہی جوکہ 16.5 فیصد زیادہ ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ ساتویں چین-جرمنی بین الحکومتی مشاورت کے اختتام اور جرمنی و فرانس کا سرکاری دورہ مکمل کرنےسمیت نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد ہفتہ کی صبح چارٹرڈ طیارے کے ذریعے بیجنگ واپس پہنچ گئے۔
ریاستی کونسلر اور ریاستی کونسل کے سیکرٹری جنرل وو ژینگ لونگ سمیت دیگرعہدیدار بھی اسی طیارے سے بیجنگ واپس پہنچے۔
پیرس سے روانگی کے وقت لی چھیانگ کو فرانس کے وزیر انصاف ایرک ڈوپونڈ موریٹی اور فرانس میں چین کے سفیر لو شےیی نے ہوائی اڈے پر رخصت کیا۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کی بندرگاہوں پر کنٹینرز کی آمدورفت میں 2022 میں گزشتہ سال کی نسبت4.7 فیصد اضافہ ہوا۔
وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری کردہ ٹرانسپورٹ انڈسٹری کی ترقی سے متعلق سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ملک کی بندرگاہوں پر بیس فٹ طویل 29 کروڑ60 لاکھ کنٹینرز کی نقل و حمل ریکارڈ کی گئی۔
وزارت نے کہا کہ اس عرصے میں چین کی بندرگاہوں پر کارگو کی آمدورفت تقریباً 15 ارب 69 کروڑ ٹن رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 0.9 فیصد زیادہ ہے۔
لاس اینجلس(شِنہوا) امریکہ کی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے 56 مزید سٹار لنک سیٹلائٹ خلا میں بھیج دئے ہیں۔ سیٹلائٹس کو مشرقی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح 11 بج کر 35 منٹ پر ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن کے لانچنگ کمپلیکس 40 سے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا۔ لانچ کے فوراً بعد، اسپیس ایکس نے تصدیق کی کہ سٹار لنک سیٹلائٹس مقررہ مدار میں پہنچ گئے ہیں۔ فالکن 9 راکٹ کی پہلی سٹیج واپس زمین پربحر اوقیانوس میں کھڑے ڈرون شپ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشن پر لینڈ کرگئی۔
پیرس (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے فرانسیسی سینیٹرز کو دو طرفہ تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے کے لیے چین کے دورے کی دعوت دی ہے۔ فرانسیسی سینیٹ کے صدرجیرارڈ لارچرسے پیرس میں ملاقات کے دوران وزیر اعظم لی نے کہا کہ فرانسیسی سینیٹرز کے دورہ چین کا خیرمقدم کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے علاقوں کو اپنی علاقائی خصوصیات کو عملی جامہ پہنانے، تعاون کے مواقع تلاش کرنے اور دونوں ممالک کی دوستی اور تبادلوں کو مضبوط بنایا جاسکے۔
لی نے کہا کہ تقریباً 60 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور فرانس کے تعلقات نے بین الاقوامی سطح پر آنے والی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا ہے اور اس چیز نے ہمیشہ یورپی ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات میں پیش رو کا کردار ادا کیا ہے۔
چینی وزیر اعظم نے کہا کہ ایک صدی میں پہلی بار رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر دونوں ممالک کو سفارتی تعلقات قائم کرنے کےاصل مقصد پر قائم رہتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی مضبوط ترقی کے لیے مشترکہ طور پر زور دینا چاہیے۔
ہانگ ژو(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ میں ایک ہائی وے کے چوراہے پرسبز لائٹ کا انتظار کرنے والی پانچ گاڑیوں کے عقب سے ہونے والے تصادم کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور دو معمولی زخمی ہو گئے۔
مقامی عوامی سیکورٹی حکام کے مطابق پانچوں گاڑیوں کوپیچھے سے ترتیب وار پیش آنے والا حادثہ جمعہ کی سہ پہر1 بج کر 51منٹ کے قریب چھوژو شہر کی لونگ یوکاؤنٹی میں پیش آیاجہاں حادثے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیےتحقیقات جاری ہیں۔
اقوام متحدہ (شِنہوا)افریقہ کے ساحل کے خطے میں منظم جرائم سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے امن کمیشن (پی بی سی) کا اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں گزشتہ روز سفارتی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تازہ ترین رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کمیشن کے سربراہ، کروشیا کے ایون سائمونوک نے کہا کہ افریقی ساحل کے علاقے میں سلامتی کی صورتحال دہشت گرد اور متشدد انتہا پسند گروپوں کی طرف سے سرحدی علاقوں میں کی جانے والی کارروائیوں سے متاثر ہورہی ہے۔
اقوام متحدہ کا امن کمیشن برکینا فاسو، کیمرون، چاڈ، گیمبیا، گنی، مالی، موریطانیہ، نائیجیریا، نائجر اور سینیگال جیسے ممالک پر مشتمل ساحل کے خطے میں حالات کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ کمیشن علاقائی امن کی ترجیحات کی حمایت کرتے ہوئے ساحل کے خطے کے لیے اقوام متحدہ کی مربوط حکمت عملی اور اس کے سپورٹ پلان پر عملدرآمد میں معاونت کررہا ہے۔کمیشن کے گزشتہ اجلاسوں میں کلائمیٹ ریزیلینس اور موسمیاتی انحطاط کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
رم اللہ(شِنہوا) فلسطین نے مغربی کنارے میں اسرائیل کے نئے آباد کاری کے منصوبوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی توہین ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے آبادکاری کی اسرائیلی تنظیموں کو مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں درجنوں غیر قانونی بستیوں کے قیام کی اجازت دے دی ہے جو مشرقی یروشلم سمیت مغربی کنارے کے الحاق کو تیزکرنے کے لیے باقاعدہ اسرائیلی کوشش ہے۔
اسرائیلی اخبار یدیوتھ احرونوت نےرپورٹ کیا کہ مغربی کنارے میں جمعرات کے بعد سے اسرائیلی آباد کاروں نے کم از کم سات نئی بستیاں قائم کی ہیں۔
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بستیوں کے قیام میں تیزی لانے سے امن عمل کو بحال کرنے اور دو ریاستی حل کے اصول پرعمل درآمد کے موقع کا دروازہ مستقل طور پر بند ہورہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدام اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین وقراردادوں کی توہین ہے اور ایک قابض قوت کے طور پر اسرائیل کی ذمہ داریوں کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔
2016 میں جاری ہونے والی سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 میں اس مطالبے کا اعادہ کیا گیا تھا کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں آباد کاری کی تمام سرگرمیاں بند کرے۔
برعاية معالي الرئيس العام للمسجد الحرام والمسجد النبوي الشيخ الدكتور عبدالرحمن السدبص تنطلق حملة ضيوف الرئاسة لحج هذا العام للمشاعر المقدسه للمشاركة في خدمة ضيوف الرحمن بحزمة من البرامج العلميه والتوجيهيه والخدميه اثراء لتجربة الضيف الدينيه والثقافيه والاجتماعية..
وقال معالي الرئيس العام، أن رسالة الحج إنسانية عالمية تعكس سماحة الدين الحنيف، ومقاصده الشرعية، وما يحويه من اليسر والسهولة، والعدل والمساواة، والوسطية والاعتدال في كافة مناسكها، وبقاعها مؤكدا ان القيادة الرشيدة اعزها الله حشدت كل امكانياتها لتهيئة البيئة الإيمانية الخاشعة في الحرمين الشريفين وتمكين ضيوف الرحمن من اداء مناسك الحج بيسر وسهولة .. وتابع الرئيس العام قائلا " نحمد الله سبحانه وتعالى على ما أفاء على هذه البلاد المباركة وقيادتها الرشيدة من شرف خدمة بيته العتيق ومسجد رسوله المصطفى -صلى الله عليه وسلم- والعمل على راحة قاصديه، وتذليل كافة العقبات لضيوف الرحمن من حجاج ومعتمرين ومصلين وزائرين، وتسخير جميع الخدمات حتى يتمكنوا من أداء مناسكهم في يسر وسهولة، وأمن وطمأنينة ، وفق منظومة متكاملة من الخدمات التي هيأتها القيادة الرشيدة أيدها الله. واردف قائلا " كما تجلت هذه العناية الكريمة والرعاية الفائقة، في القفزات النوعية التي شهدتها الخدمات المقدمة في الحرمين الشريفين، من تفعيل لأحدث التقنيات، وإدخال لآليات الذكاء الاصطناعي، وتسخير للروبوتات الذكية، والتطبيقات الإلكترونية، التي أسهمت -بفضل الله- في إثراء تجربة ضيوف الرحمن وتمكينهم من أداء المناسك في الحرمين الشريفين بيسر وسهولة.
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں 13سالہ لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم سلمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ واقعہ کا مقدمہ گزشتہ شام متاثرہ لڑکی کے دادا کی مدعیت میں درج کیاگیا تھا۔ ملزم سلمان متاثرہ لڑکی کا کزن ہے۔ مدعی کی درخواست اوراب تک کی پولیس تفتیش کے مطابق اجتماعی زیادتی کا معاملہ سامنے نہیں آیا۔ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس کروایا جارہا ہے۔ نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شادی ہالز ایسوسی ایشن نے کراچی انتظامیہ کی طرف سے ہالز مسمار کیے جانے پر عید الاضحی کے بعد کراچی بھر میں شادی ہالز بند کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شادی ہالز کے مالکان نے عید کے بعد احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔ شادی ہالز ایسوسی ایشن کی طرف سے عید کے بعد کراچی میں تمام شادی ہالز بند کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔ اس حوالے سے صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس نے خبردار کیا ہے کہ اگر شادی ہالز مسمار کرنے کا سلسلہ بند نہ ہوا توعید کے بعد شادی ہال بند کردیں گے۔ حکومت کی طرف سے اگر اس معاملے پر نظر ثانی نہیں کی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ رانا رئیس نے احتجاج کا لائحہ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں شہر بھر میں شادیوں کی تقریبات کا بائیکاٹ کیا جائے گا جس کے بعد یہ سلسلہ پورے سندھ تک پھیل جائے گا اور سندھ کے شادی ہالز بھی بند ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) اور کراچی انتظامیہ کی جانب سے قانونی شادی ہالز کو بھی مسمار کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ قانونی کاغذات موجود ہونے کے باوجود ہالز مسمار کردیے جاتے ہیں۔ صدر شادی ہالز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی اس کارروائی کے خلاف شادی ہالز مالکان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے بھی صورتحال کا نوٹس لینے کا مظالبہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے ملتان ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے احرام سے 2.433کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ دبئی جانے والے مسافر رضوان حیدر نے منشیات نہایت مہارت سے کلف لگے کپڑوں،احرام، تولیے اور واسکٹوں میں چھپا رکھی تھی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مذکورہ مقدار موقع پر کپڑوں کو رگڑنے/برش کرنے سے برآمد کی گئی۔ کپڑوں میں جذب ہونے والی باقی آئس ہیروئن کو اے این ایف کیمیکل پروسیس کے ذریعے لیب میں برآمد کرے گی۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کراچی میں کے پی ٹی گراونڈ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکز میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 9 خواتین زخمی ہوگئیں۔ زخمی خواتین کو ریسکیو کرنے کے لیے متعدد ایمبولینس روانہ کی گئیں جن کے ذریعے زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک زخمی خاتون کی حالت تشویش ناک ہے۔ دوسری جانب علاقہ پولیس کے مطابق کے پی ٹی اسکول میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کیمپ لگا تھا، جس کے باہر خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اسکول کا گیٹ کھلا تو اندر جانے کے لیے بھگدڑ مچ گئی۔ ایک متاثرہ خاتون نے بتایا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہمیں پیسے دینے بلایا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، 30جون تک شریعت کے مطابق نئی مصنوعات لانچ کریں گے،یکم جولائی سے مزید 4پراڈکٹس کا آغاز کیا جارہا ہے، نیشنل سیونگ فنانس منسٹری کا ایک ونگ ہے،سیونگ اکائونٹ میں ماہانہ منافع اسلامک طریقے سے لے سکتے ہیں،21فیصد اسلامی بینکنگ اپنا شیئرز حاصل کر چکی ہیں،وہ دن دور نہیں جب ایک مکمل سود سے پاک اسلامی شرعی نظام کو لائیں گے۔پیر کے روز اسلام آباد میں قومی بچت کے تحت شریعت کے مطابق مصنوعات کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کا عزم کیا ہے،وفاقی شرعی عدالت کے حکم کے مطابق 5سال کے اندر پاکستان کے نظام کو اسلامی بنانا اور سود کا خاتمہ تھا،سود کے خلاف اسٹیٹ بنک کی اپیلوں کو فوری طور پر دو ہفتوں کے اندر واپس لیا،کامیاب تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے اسے دوبارہ شروع کیا،لائی پاور اسلامی کمیٹی کے نظام کو آگے لے کر جانے کیلئے اپنے ہدف کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، نیشنل سیونگ فنانس منسٹری کا ایک ونگ ہے،سیونگ اکائونٹ میں ماہانہ منافع اسلامک طریقے سے لے سکتے ہیں،21فیصد اسلامی بینکنگ اپنا شیئرز حاصل کر چکی ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ30جون تک شریعت کے مطابق نئی مصنوعات لانچ کریں گے،یکم جولائی سے مزید 4پراڈکٹس کا آغاز کیا جارہا ہے، یہ سفر جاری ہے،ظاہر ہے کہ یہ پورا نظام قلیل عرصے میں مکمل نہیں ہوسکتا ،اللہ کے کرم سے سود کو پاک کرنے کیلئے اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں گے،وہ دن دور نہیں جب ایک مکمل سود سے پاک اسلامی شرعی نظام کو لائیں گے،قرآن میں سود کے خاتمے کا حکم آیا ہے،ہماری کاوش ہے کہ سود کے نظام کا جلداز جلد خاتمہ کریں،بجٹ کا پہلا دعدہ (آج) پورا کیا جائے گا،بجٹ میں ایک کے بعد دوسرے اعلان میں جلد عملدرآمد ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے غیر معمولی دورے پر ملاقات کی ، دونوں فریقوں نے اپنی سٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کا عہد کیا،السیسی نے قاہرہ میں صدارتی محل میں مودی کا خیرمقدم کیا اور انہیں ملک کا سب سے بڑا اعزاز آرڈر آف دی نیل سے نوازا،مصری صدر کے ترجمان کے مطابق مودی اور السیسی نے تعلقات کو تزویراتی شراکت داری کی طرف بڑھانے کے لیے ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے جس کا اعلان انہوں نے جنوری میں پہلی بار اس وقت کیا تھا جب السیسی نے نئی دہلی کا دورہ کیا تھا،دونوں رہنمائوں نے مصر میں دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک بھارت کی طرف سے سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا،قاہرہ کے مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان پہلے ہی مصر کا ساتواں سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے جس کی تجارت گزشتہ سال 7بلین ڈالر تک پہنچ گئی تھی،دونوں فریقوں نے کہا کہ دو طرفہ بات چیت میں تجارت اور سرمایہ کاری، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فارماسیوٹیکل سمیت شعبوں کا احاطہ کیا گیا، دونوں رہنمائوں نے جی ٹی 20میں مزید تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں خوراک اور توانائی کی عدم تحفظ، موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل ساتھ کے لیے مشترکہ آواز اٹھانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی،السیسی کے ساتھ اپنی بات چیت کے بعد مودی نے قاہرہ کی ایک تاریخی مسجد الحکیم کا دورہ کیا جس کی حال ہی میں بھارت میں مقیم دادی بوہرہ کمیونٹی کی مدد سے تزئین و آرائش کی گئی تھی،خیال رہے کہ نریندر مودی دو دہائیوں سے زائد عرصے میں مصر کا سرکاری دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے یمن میں عاصف الحزم آپریشن میں شہید ہونے والوں کے 2ہزار لواحقین کو سعودی شاہی دعوت پر حج کرانے کی ہدایت جاری کردی۔ فیصلہ کن طوفان آپریشن میں شہید والے سعودیوں کے ہزار رشتہ داروں کو حج کرایا جائے گا اور اسی طرح یمن میں شہید ہونے والوں کے متعلقین میں سے بھی ایک ہزار افراد کو حج کے لیے منتخب کیا گیا ہے،یہ دو ہزار افراد بھی خادم حرمین شریفین کے زیر انتظام دنیا بھر سے لوگوں کو شاہی دعوت پر حج کرانے کے پروگرام کے تحت سعودی عرب میں حج کے لیے مدعو کیے گئے ہیں،اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے وزیر اور حرمین شریفین کے مہمانوں کے پروگرام کے نگران کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ نے اس حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کا خصوصی شکریہ ادا کیا،خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے پروگرام میں اس سال 4ہزار 951اسلامی شخصیات، اثرورسوخ والے سرکردہ افراد اور شہدا فلسطین کے اہل خانہ اور رشتہ داروں اور یمن اور شام کے بھائیوں کو مدعو کیا گیا ہے، اس سال تک اس پروگرام کے تحت اب تک 62ہزار 338افراد کو سعودی عرب کے اخراجات کو حج کرایا جا چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی کوسٹ گارڈ نے ایک سو گیارہ سال قبل ڈوبنے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے جانے والی ٹائٹن سبمرسیبل کی تباہی کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،سب سے پہلے ٹائٹن کا مبلہ سمندر کی گہرائیوں سے نکالا جائے گا،چیف انویسٹی گیٹر سی پی ٹی جیسن نیوبار کا کہنا ہے کہ ان کی ترجیح ملبے کی بازیابی ہے، آبدوز پر سوار 5افراد کی باقیات ملنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی،ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ کہا کہ تحقیقات میں دیوانی یا فوجداری الزامات کی سفارش کی جا سکے گی،ٹائٹن آبدوز 18جون کو زیرآب تباہی سے دوچار ہوئی تھی اور اس میں سوار تمام پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے، امریکی کوسٹ گارڈ نے اعلی ترین سطح کی تحقیقات کا حکم دیا ہے،انہوں نے کہا کہ وہ معلوم کرنے کی کوشش کریں گے کہ تباہی کی وجہ کیا ہے ، اس حوالے سے مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے سفارشات پیش کی جائیں گی، یہ تحقیقات کینیڈا، برطانیہ اور فرانسیسی حکام کے ساتھ مشترکہ طور پر کی جائیں گی،تحقیقات فی الحال ابتدائی مرحلے میں ہیں اور سب سے پہلے آبدوا ملبے کو سمندرسے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں،اب تک 3,800میٹر (12,467فٹ)کی بلندی پر ٹائی ٹینک کے کمان کے قریب ملبے کے ایک بڑے میدان میں پانچ بڑے ٹکڑے ملے ہیں،کینیڈین تفتیش کار حادثے کی مشترکہ تحقیقات کیلئے ہفتے کے روز امدادی جہاز پرسوار ہوئے،صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی کوسٹ گارڈ کے ریئر ایڈمرل جان موگر کا کہنا تھا کہ سرچ اینڈ ریسکیو کے لیے رقم لینا پالیسی نہیں اور یہ سروس انسانی جانوں یا سمندر کے خطرناک ماحول میں لوگوں کو بچانے پر کوئی لاگت نہیں ڈالتی،انہوں نے کہا کہ ہم دوسروں کو بچانے کے لئے اپنے وسائل اور زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہوئے نظم و ضبط کے ساتھ آپریشن کرتے ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران کے صوبہ البرز کے شہر کیرک میں 13جون سے ابتک زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 17ہو گئی ہے،ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق البرز عدلیہ کے صدر حسین فاضلی ہیریقندی نے صوبے میں شراب نوشی کے واقعات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ خصوصی ورکنگ گروپ کے اجلاس کے موقع پر پریس کو بریفنگ میںبتایا کہ کیریک شہر میں گزشتہ 10دنوں میں زہریلی شراب کے استعمال سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 191ہوگئی ہے، ابتک 17افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں،ہیریقندی کا کہنا ہے کہ الکوحل والے مشروبات فروخت کرنے والوں کا تعین کرنے کے لیے شروع کی گئی تحقیقات کے حصے کے طور پر اب تک اہم سپلائرز سمیت 9افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ٹائٹن آبدوز میں مرنے والے پاکستانی نوجوان سلیمان دائود کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ عالمی ریکارڈ بنانا چاہتا تھا، اس لئے وہ اپنا روبکس کیوب اپنے ساتھ لے کر گیا تھا،برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انیس سالہ سلیمان نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درخواست دی تھی اور اس کے والد شہزادہ داد اس لمحے کو قید کرنے کے لیے ایک کیمرہ لے کر آئے تھے،جس وقت ٹائٹن لاپتا ہوئی اس وقت شہزادہ داد کی اہلیہ کرسٹین داد اور ان کی بیٹی پولر پرنس نامی جہاز پر سوار تھے، جو اوشین گیٹ کا ذیلی امدادی جہاز ہے،اس وقت انہیں ایک آواز آئی کہ ٹائٹن سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے،انہوں نے بتایا میں اس وقت سمجھ نہیں پائی کہ اس کا کیا مطلب ہے، اور پھر اس کے بعد معاملات مزید خراب ہوتے چلے گئے،مسز دائود نے کہا کہ سلیمان کو روبکس کیوب اس قدر پسند تھی کہ وہ اسے ہر جگہ اپنے ساتھ لے جاتا تھا، اور 12سیکنڈ میں پیچیدہ معمے کو حل کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیتا تھا۔ سلیمان نے کہا تھا، میں ٹائی ٹینک میں سمندر کی 3,700میٹر گہرائی میں روبکس کیوب کو حل کرنے جا رہا ہوں،مسز دائود نے بتایا کہ انہوں نے شوہر اور بیٹے کے ٹائٹن آبدوز میں سوار ہونے سے پہلے گلے لگایا اور ہلکا پھلکا مذاق کیا،انہوں نے کہا میں ان کے لئے واقعی خوش تھی کیونکہ وہ دونوں واقعی بہت طویل عرصے سے یہ کرنا چاہتے تھے،مسز دائود نے اپنے شوہر کو دنیا کے بارے میں متجسس قرار دیا، ایک ایسا شخص جو رات کے کھانے کے بعد فیملی کو دستاویزی فلمیں دکھاتے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ اتحاد کے دروازے یوکرین کے لیے کھلے ہیں، عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسٹولٹن برگ نے لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس کا دورہ کیا ،لتھوانیا کے صدر گیتاناس نوسیدا سے ملاقات کی ،ملاقات کے بعد لیتھوانیا کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسٹولٹن برگ نے کہا کہ وہ یوکرین کے لیے طویل المدتی امدادی پیکج کی منظوری دیں گے، جو 24فروری 2022سے روس سے برسر پیکار ہے اور سربراہی اجلاس میں 31اتحادی ممالک کے رہنما شرکت کریں گے،انہوں نے کہا کہ ہم یوکرین کے ساتھ اپنے سیاسی تعلقات میں اضافہ کریں گے۔ جو فیصلے کیے جائیں گے وہ یوکرین کو اتحاد کے قریب لے جائیں گے کیونکہ یوکرین کی صحیح جگہ نیٹو ہے، اتحادیوں کا خیال ہے کہ نیٹو کے دروازے کھلے ہیں، یوکرین اس کا رکن رہے گا، اور یہ کہ صرف نیٹو اور یوکرین اس میں شامل ہو سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ روس کو ویٹو کا حق نہیں ہے۔ جب جنگ ختم ہو جائے تو ہمیں یوکرین کی سلامتی کے لیے انتظامات کرنے چاہئیں تاکہ تاریخ اپنے آپ کو نہ دہرائے،اسٹولٹن برگ نے کہا کہ انہوں نے بیلاروس میں ہونے والی پیش رفت کو قریب سے دیکھا اور روس کی جانب سے اس ملک میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی اشارہ نظر نہیں آتا ہے کہ روس جوہری ہتھیار استعمال کرے گا،اسٹولٹن برگ نے کہاتاہم تمام ممالک اس بارے میں چوکس ہیں،انہوں نے کہا کہ ولنیئس سمٹ میں نیٹو کے سکیورٹی کے نئے علاقائی منصوبوں کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے، اسٹولٹن برگ نے کہا کہ ان منصوبوں کے مطابق تین لاکھ سے زائد فوجی اعلی سطح پر تیار ہوں گے اور انہیں سمندری اور فضائی عناصر کی مدد حاصل ہوگی،اسٹولٹن برگ نے کہا کہ ہم نے فضائی گشت سے فضائی دفاع میں تیزی سے منتقلی کے لیے فضائی اور میزائل دفاع کے ایک نئے تبدیلی کے ماڈل پر بھی اتفاق کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی