• Columbus, United States
  • |
  • ١٠ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین میں سائنسی مقبولیت کے موبائل منصوبوں سے5...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دو ملک گیر سائنسی مقبولیت کے موبائل منصوبوں سے مجموعی طور پر50کروڑ سے زیادہ لوگوں نے استفادہ کیا ہے۔

 چائنہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میوزیم کے مطابق ایک موبائل سائنس ٹیک میوزیم کی نمائش 12 سال سے ملک بھر میں منعقد کی جارہی ہے،اور سائنسی مقبولیت کا کارواں منصوبہ ملک بھر میں 23 سالوں سے کام کر رہا ہے۔

موبائل سائنس ٹیک میوزیم نے کاؤنٹی سطح کے ان علاقوں میں عوام کو مفت سائنسی تعلیم فراہم کی جہاں حقیقی سائنس ٹیک میوزیم موجود نہیں  اور جہاں سائنسی تعلیم کے وسائل ناکافی ہیں۔ رواں سال اپریل تک، پروجیکٹ کے تحت کاؤنٹی سطح کے 1ہزار888 انتظامی علاقوں میں مجموعی طور پر5ہزار686 مقامات کا دورہ کیاگیا۔

سائنسی مقبولیت کے کارواں پروجیکٹ کے تحت 3لاکھ 91ہزار ایونٹس کا انعقاد کرتے ہوئے مجموعی طور پر5کروڑ37لاکھ کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیاگیا ہے۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ماہی گیروں کی کشتی حادثے میں مرنے وا...

بیجنگ(شِنہوا)وسطی بحر ہند میں چینی ماہی گیروں کی ایک کشتی الٹنے سے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

چین کی وزارت ٹرانسپورٹ نے پیر کو کہا کہ اتوار کو تین لاشیں چینی ماہی گیروں کی کشتی کے ذریعے نکالی گئیں اور ایک اور لاش سری لنکا کے ایک جنگی جہاز کے غوطہ خوروں نے  نکالی جو تلاش اور بچاؤ کی کوششوں میں شامل ہوئے تھے۔

اس سےقبل مزید تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدرکاکم کاربن زندگی کے لیےکچرے کی چھانٹ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین  شی جن پھنگ نے شنگھائی کے ایک رہائشی علاقے میں کوڑا کرکٹ کی چھانٹی میں مدد کرنے والے رضاکاروں کے خط کا جواب دیتے ہوئے کچرے کی چھانٹی کے کام کو بہتر بناننے کے لیے اپنی قوی امید کا اظہار کیا ہے۔

خط میں، صدر شی نے کہا کہ وہ عوامی فلاح کے لیے کام کرنے والے رضاکاروں کے جوش اور عوام کی خدمت کے جذبے سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہے کہ حالیہ برسوں کی تشہیر کے بعد کمیونٹی نے کچرے کی چھانٹی کرنے میں نئی پیش رفت کی ہے،اور وہاں کے رہائشیوں کی تہذیب میں اضافہ اور ماحول مزید خوبصورت ہو گیا ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ کچرے کی چھانٹ اور ری سائیکلنگ ایک منظم منصوبہ ہے جس کے لیے تمام فریقین کی جانب سے ٹھوس اور طویل المدتی کوششوں، حتمی اقدامات اور شہری اور دیہی دونوں جگہوں کے رہائشیوں کی فعال شرکت کی ضرورت ہے۔ صدرشی نے اس امید کا اظہار کیا کہ رضاکار گراس روٹ گورننس میں منفرد کردار ادا کرتے ہوئے تشہیرکا اچھا کام کریں گے، زیادہ سے زیادہ رہائشیوں کو کچرے کو چھانٹنے کی عادت پیدا کرنے کی ترغیب دیں گے جس سے کم کاربن والی زندگی کے ایک نئے فیشن کو فروغ ملے گا  اوروہ ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کو فروغ دینے اور پورے معاشرے میں تہذیب کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے اپنا حصہ ڈال سکیں گے۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تقریباً 2ہزار400 افغان مہاجرین ایران سے وطن...

کابل(شِنہوا)افغانستان کی مہاجرین اور وطن واپسی کے امورکی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تقریباً2 ہزار 400 افغان مہاجرین ایران سے اپنے وطن واپس آچکے ہیں۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ کُل 2 ہزار 348 افغان مہاجرین ایران میں کئی سالوں تک پناہ گزین کے طور پر رہنے کے بعد اتوار کو اپنے وطن افغانستان واپس آئے اور مہاجرین کی ان کے ملک واپسی کا عمل جاری ہے۔

چند ہفتے قبل سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار نے گزشتہ دو مہینوں میں ایران سے 54 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کی واپسی کی اطلاع دی تھی۔

مبینہ طور پر 25 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجرین ایران میں رہ رہے ہیں اور اتنی ہی تعداد پاکستان میں بھی رہائش پذیر ہے۔

 افغان نگران حکومت نے بیرون ملک مقیم افغان مہاجرین پر زور دے رکھا ہے کہ وہ وطن واپس آئیں اور اپنے جنگ زدہ ملک کی تعمیر نو میں اپنا حصہ ڈالیں۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ریٹائرڈ افراد کی بنیادی پنشن میں رو...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے 2023 میں ریٹائرڈ ہونے والوں کے لیے بنیادی پنشن کی ادائیگیوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے جو مسلسل 19واں سالانہ اضافہ ہوگا۔

وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ اور وزارت خزانہ کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق، کاروباری اداروں، سرکاری ایجنسیوں اور عوامی اداروں کے پنشنرز کے لیے اوسط ماہانہ ادائیگی میں 2022 کی سطح سے 3.8 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

گزشتہ سال، چین نے ریٹائرڈ ہونے والوں کے لیے بنیادی پنشن کی ادائیگیوں میں اس سے پچھلے سال کی سطح سے 4 فیصد اضافہ کیاتھا۔

عمر رسیدہ آبادی  کے مسائل سے نمٹنے کے لیے چین نے عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھا ہوا ہے۔ 

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے آخر تک، 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے چینی باشندوں کی تعداد 28کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، جو ملک کی کل آبادی کا 19.8 فیصد ہیں۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا عملہ بردارخلائی جہازشین ژو-16 خلا میں...

جیو چھوآن (شِنہوا) چین کا عملہ بردار خلائی جہازشین ژو-16 خلا میں جانے کے لیے تیار ہے، اورشین ژو-16 اور لانگ مارچ2 ایف کیریئر راکٹ کے کامبی نیشن کو پیر کولانچنگ ایریا میں پہنچادیا گیا ہے۔

چین کی عملہ بردار خلائی ایجنسی( سی ایم ایس اے) کے مطابق لانچ کی جگہ پر سہولیات اور آلات بہترحالت میں ہیں اور پری لانچ کے مختلف فنکشن چیکس اور مشترکہ ٹیسٹ منصوبہ بندی کے مطابق کیے جائیں گے۔ خلائی جہاز کو مستقبل قریب میں مناسب وقت پر لانچ کیا جائے گا۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پی سی کے سینئرعہدیدار کا صدر شی کی جدوجہد...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کے سینئر عہدیدار تسائی چھی نے صدرشی جن پھنگ کے منتخب کاموں کی نئی کتابی سیریز کی حال ہی میں شائع ہونے والی پہلی دو جلدوں کا سنجیدگی سے مطالعہ کرنے پر زور دیاہے۔

تسائی نے کہا کہ دونوں کتابوں کا مطالعہ ایک اہم سیاسی ٹاسک کو سمجھنے اور نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ ساتھ پارٹی کے 20ویں نیشنل کانگریس کے رہنما اصولوں کے حامل سوشلزم کے بارے میں صدر شی جن پھنگ کی سوچ کے مطالعہ ، فروغ اور عمل کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے ۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن کائی نے ان خیالات کا اظہار کتابوں کی اشاعت کے حوالے سے منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تسائی نے کہا کہ یہ کتب پوری پارٹی اور پوری قوم کے لیے نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کی سوچ کا بخوبی مطالعہ اور اس پر عمل درآمد کرنے کا ایک مستند ذریعہ ہیں۔

انہوں نے مطالعہ میں پیشرفت کو ٹھوس اقدامات میں ڈھالنے کے لیے حقیقی کوششوں پر زور دیا تاکہ چین کو ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک بناتے ہوئے تمام محاذوں پر چینی قوم کی تجدید کو آگے بڑھایا جا سکے۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے سنکیانگ کی وسطی ایشیا کے ساتھ تجارت...

ارمچی (شِنہوا)  چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیارعلاقے کی وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے ساتھ غیر ملکی تجارت رواں سال کے پہلے چار ماہ میں 92.2 فیصد اضافے کے ساتھ 75ارب 11کروڑ

 یوآن (تقریباً 10 ارب 70کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔

ارمچی کسٹمز کےمطابق  یہ اعدادوشمار اس عرصے کے دوران پانچ وسطی ایشیائی ممالک، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے ساتھ ملک کے کل تجارتی حجم کا 43.4 فیصد ہیں۔

رواں سال کے پہلے چار ماہ میں قازقستان، کرغزستان اور تاجکستان خطے کے تین بڑے تجارتی شراکت دار بن گئے ہیں۔ ان میں سے، سنکیانگ کی قازقستان کے لیے درآمد اور برآمد  کا حجم 121.7 فیصد اضافے سے 35 ارب48کروڑیوآن تک پہنچ گیا۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے تائیوان سے متعلق تجویزا...

جنیوا(شِنہوا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی (ڈبلیو ایچ اے) نے اپنے ایجنڈےمیں تائیوان کی بطور مبصر سالانہ اسمبلی میں شرکت کی تجویز کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ 76 واں ڈبلیو ایچ اے اتوار کو جنیوا میں شروع ہوا جس میں زندگیاں بچانے اور سب کے لیے صحت کی سہولیات یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے تائیوان سے متعلق تجویزا...

جنیوا(شِنہوا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی (ڈبلیو ایچ اے) نے اپنے ایجنڈےمیں تائیوان کی بطور مبصر سالانہ اسمبلی میں شرکت کی تجویز کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ 76 واں ڈبلیو ایچ اے اتوار کو جنیوا میں شروع ہوا جس میں زندگیاں بچانے اور سب کے لیے صحت کی سہولیات یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بزرگوں کی دیکھ بھال کے نظام کو بہتر بنا...

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے معمر افراد کی دیکھ بھال کے بنیادی نظام کی تعمیر میں سہولت فراہم کرنے کے لئے رہنما اصولوں کا ایک مجموعہ جاری کیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس اور ریاستی کونسل جنرل آفس کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ دستاویز میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ آبادی میں اضافے اور عوامی خدمات تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے مدنظر چین کی فعال قومی حکمت عملی کے لئے کوششوں میں اس نظام کی تعمیر کو سہولیات فراہم کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے۔

رہنما اصولوں کے مطابق بزرگوں کی دیکھ بھال کی بنیادی خدمات میں مادی معاونت، نرسنگ ، خیال رکھنے والی خدمات سمیت دیگر شامل ہیں جو براہ راست حکومت یا حکومتی حمایت کی حامل پارٹیز کی جانب سے فراہم کی جاتی ہیں۔

رہنما اصولوں سے واضح ہوتا ہے کہ یہ نظام اہم  ضروریات کے اصولوں کے مطابق ہو نا چاہیے اور عالمی سطح پر قابل رسائی ہونا چاہیے۔

دریں اثنا، اس نظام کے تحت  مالی مشکلات کے حامل خاندانوں کو بزرگوں کی دیکھ بھال میں مدد کرنے کی بھی اجازت دینی چاہیے  اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے  کہ بزرگوں کی دیکھ بھال سے متعلق تمام ادارہ جاتی وسائل کو بہتر اور مربوط کیا جائے۔

رہنما اصولوں میں پانچ اہم پہلو درج ہیں جہاں مزید کام کیا جانا چاہیے۔ ان میں بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات بارے ایک فہرست تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ اس پر عمل درآمد کرنا، درست خدمات فراہم کرنے کے لئے ایک فعال ردعمل کا میکانزم قائم کرنا، اس میکانزم کو بزرگوں کی دیکھ بھال کی اچھی خدمات یقینی بنانے کے لئے بڑھانا، خدمات کی صلاحیت کو بہتر بنانا اور ایسی خدمات کو زیادہ قابل رسائی بنانا شامل ہے۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی آٹو مارکیٹ میں نئی توانائی گاڑیاں ترق...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی آٹو مارکیٹ میں 2023 کے دوران نئی توانائی گاڑیاں (این ای ویز) مسلسل ترقی کا بنیادی عنصر رہیں گی۔

فچ ریٹنگز میں ایشیا ۔پیسیفک کارپوریٹ ریسرچ کے ڈائریکٹر یانگ جنگ نے ایک حالیہ کانفرنس میں کہا کہ چین کی این ای وی مارکیٹ میں سالانہ ترقی کی شرح رواں سال 30 فیصد سے تجاوز کرنے کی توقع ہے جبکہ عالمی کارساز کمپنیز کی جانب سے برقیات کے عمل کو تیز کئے جانے کے ساتھ چین میں اپنی حکمت عملی کو ترتیب  دیا جا سکتا ہے۔

یانگ نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں این ای وی کو فروغ دینے کے لئے ملک کے اقدامات کے ساتھ ساتھ سستے نئے بیٹری مواد سے چھوٹی اور منی الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی کو دوبارہ حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں چین نے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو این ای وی خریدنے اور استعمال کرنے میں مدد فراہم کرنے  کے لیے رہنما اصول جا ری کئے تھے جس میں چارجنگ انفراسٹرکچر کی تعمیر کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

صنعت کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی این ای وی کی ترقی تیز رفتار ی سے جاری ہے۔ رواں سال کے پہلے چار ماہ میں این ای وی کی پیداوار اور فروخت بالترتیب 22 لاکھ 90 ہزار اور 22 لاکھ 20 ہزار رہی جو گزشتہ سال  کی نسبت 42.8 فیصد زیادہ ہیں۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بین الاقوامی ذہانت کانگریس کےدوران 11 ا...

تیان جن (شِنہوا) چین کے شمالی شہر تیان جن میں منعقدہ 7 ویں عالمی ذہانت کانگریس میں 98 منصوبوں پر دستخط کئے گئے جن میں سرمایہ کاری کی مالیت تقریباً 81.5 ارب یوآن (تقریباً 11.58 ارب امریکی ڈالرز) ہے۔ مصنوعی ذہانت بارے اس اہم تقریب کا انعقاد 18 سے 21 مئی تک ہوا تھا۔

منتظمین کے مطابق نئے دستخط شدہ منصوبوں نوول انفارمیشن ٹیکنالوجیز، گاڑیاں ، بائیو میڈیسن، آلات کی تیاری، نئی توانائی و نئے مواد سمیت مختلف شعبوں میں صنعتی چین شامل ہیں۔

تقریب میں 51 ممالک اور خطوں کے 1 ہزار سے زائد حکام ، ماہرین، اسکالرز اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

قومی کنونشن اور نمائش مرکز (تیان جن) اور  بندرگاہی شہر کے دیگرمقامات پر منعقدہ تقریب کا موضوع "ذہانت ، وسیع ترقی کی جگہ، پائیدار ترقی کا راستہ " تھا ۔ کانگریس 4 روز جاری رہی۔

کانگریس کا افتتاحی ایڈیشن 2017 میں ہوا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ اندرون و بیرون ملک سائنسدانوں، کاروباری افراد اور ماہرین اقتصادیات کے لئے ذہین ٹیکنالوجی کے سرفہرست رجحانات پر تبادلہ خیال کا ایک پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ فوجیان۔ چائے ثقافت ۔ موضوع تقریب

چین، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں منعقدہ چائے ثقافت کی تقریب میں عملہ کی ایک رکن روایتی چائے تیار کررہی ہے۔(شِںہوا) 

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ۔ نیویارک۔ چینی۔ چائے ثقافتی سیلون

امریکہ ، نیویارک میں چائے کے موضوع پر مبنی ثقافتی سیلون میں چین سے آنے والے فنکار " چھوان ژو نان ین" پر فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ فوجیان۔ چائے ثقافت ۔ موضوع تقریب

چین، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں منعقدہ چائے ثقافت کی تقریب کے دوران عملے نے یاؤ افراد کی روایت "آئل چائے" پیش کی۔(شِںہوا) 

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سنکیانگ ۔ شین یوآن کاؤنٹی۔ نارات سبزہ...

چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی شین یوآن کاؤنٹی کے نارات خوبصورت مقام کا ایک خاتون سیاح دورہ کررہی ہے۔(شِںہوا)

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سنکیانگ ۔ شین یوآن کاؤنٹی۔ نارات سبزہ...

چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی شین یوآن کاؤنٹی کے نارات خوبصورت مقام کا سیاح دورہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطین، جھڑپوں میں تین فلسطینی جاں بحق

رم اللہ (شِنہوا) اسرائیلی فوج کے شمالی مغربی کنارے پر واقع نابلس شہر کے پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے بعد خطرناک جھڑپوں کا آغاز ہوا جس میں کم از کم 3 فلسطینی جاں بحق جبکہ دیگر 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیر کی علی الصبح جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے تین افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

عینی شاہدین نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے آدھی رات کو کیمپ پر دھاوا بول دیا جس کے بعد سپاہیوں اور فلسطینی شہر یوں کے درمیان کشیدگی کا آغاز ہوا۔

اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر واقعے سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی میں جنوری سے اضافہ ہو رہا ہے  جس کے نتیجے میں اسرائیلی سپاہیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 156 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیسری چین۔ سی ای ای سی نمائش میں 10 ارب یوآن...

ہانگ ژو (شِنہوا) حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی تیسری چین- سی ای ای سی نمائش اور بین الاقوامی اشیائے صرف میلے میں 10.5 ارب یوآن (تقریباً 1.5 ارب امریکی ڈالر) سے ز ائد مالیت کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ نمائش میں وسطی اور مشرقی یورپی ممالک  کی مصنوعات پیش کی گئی تھیں۔

چین کے مشرقی شہر ننگ بو میں 16 سے 20 مئی تک منعقدہ تقریب میں غیرملکی اعانت سے چلنے والے 62 منصوبوں پردستخط ہوئے جس میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 17.78 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

 یہ سرمایہ کاری کے اعتبار سے گزشتہ برس کی نسبت 17.7 فیصد زائد بھی ہے۔ دستخط شدہ معاہدوں میں سے 17 منصوبوں میں فارچیون 500 کمپنیاں اور سرکردہ صنعتیں شامل ہیں جو اعلیٰ درجے کے سازوسامان کی تیاری ، بائیو میڈیسن اور ڈیجیٹل معیشت جیسے مختلف شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں۔

منتظمین کے مطابق نمائش میں سی ای ای سیز  سے تقریباً 5 ہزار اقسام کا سامان نمائش کے لئے پیش کیا گیا جو  تقر یب کے گزشتہ ایڈیشن کی نسبت 25 فیصد زائد ہے۔ رواں سال کی نمائش میں تقریباً 15 ہزار خریداروں اور 3 ہزار  سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی جبکہ سی ای ای سیز کے 80 فیصد سے زیادہ نمائش کنندگان نے ایونٹ کے اگلے ایڈیشن میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

چین- سی ای ای سیز تعاون میکانزم کا قیام 2012 میں ہوا تھا جس کے بعد سے اس نے نتیجہ خیز کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ سال 2023  میں چین اور سی ای ای سی تعاون کی دوسری دہائی شروع ہوئی ہے ۔ دونوں فریق قریبی اقتصادی و تجارتی تعلقات کی امید کررہے ہیں۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ریاستی قو نصلر کا معذوری سے متعلق عالمی...

بیجنگ (شِنہوا) چینی ریاستی قونصلر شین یی چھن نے بین الاقوامی برادری پر معذوری سے متعلق ٹھوس اقدامات اٹھانے کے لئے مل کر کام کرنے پر زور دیا ہے۔

شین نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں منعقدہ بحالی بین الاقوامی کی صد سالہ جشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔تقریب میں شین نے چینی صدر شی چن پھنگ کا تہنیتی خط پڑھ کر سنایا۔

شین نے کہا کہ چین افراد پر مرکوز ترقی کے فلسفے پر عمل پیرا ہو گا جبکہ معذور افراد کے لئے پروگرام تیار کرنے ، ان کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے اور ان کی ہمہ جہت ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے مزید موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

شین نے کہا کہ معذوری ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے لئے بین الاقوامی برادری کے مشترکہ ردعمل اور اقدام کی ضرورت ہے۔

شین نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ معذور افراد کے حقوق سے متعلق کنونشن کی پاسداری کرے اور معذور افراد کے ساتھ ہر قسم کے  امتیاز اور تعصب کو ختم کرے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے میں معذور افراد کے حوالے سے مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں تاکہ گروپ کی مساوی شرکت اور ہمہ جہت ترقی کو فروغ ملے۔

انہوں نے معذور افراد سے متعلق بین الاقوامی تبادلوں اور رابطہ سازی کو مضبوط بنانے اور انسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کے احساس کو فروغ دینے پر زور دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی تقریب میں تہنیتی خط بھیجا۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، قدرتی گیس کی پیداوار میں 7 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِںہوا) چین میں قدرتی گیس کی پیداوار میں اپریل کے دوران تیز رفتار اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق اس مدت کے دوران ملک میں 18.9 ارب مکعب میٹرز قدرتی گیس پیدا ہوئی جو ایک برس قبل کی نسبت 7 فیصد زائد ہے ۔ یہ شرح نمو مارچ کے مقابلے میں 3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

اسی عرصے میں ملک نے 89 لاکھ 80 ہزار ٹن قدرتی گیس درآمد کی جو گزشتہ برس کی نسبت 11 فیصد زائد ہے۔

 چین کی قدرتی گیس کی پیداوار جنوری سے اپریل کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 4.8 فیصد اضافے سے 78.3 ارب مکعب میٹرز تک پہنچ گئی ہے۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے جی 7 سربراہ اجلاس میں چین سے متعلق ام...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر خارجہ سن وے ڈونگ نے چین میں جاپان کے سفیر ہائیڈیو ترومی کو طلب کیا اور جی 7 کے ہیروشیما سربراہ اجلاس میں چین سے متعلق امور کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے بارے سنجیدہ تشویش کا اظہار کیا۔

سن نے کہا کہ رواں سال جی 7 کے سربراہ کی حیثیت سے  جاپان نے متعلقہ ممالک کے ساتھ مل کر متعدد سرگرمیوں اور ہیروشیما سربراہ اجلاس میں رہنماؤں کے منظور کردہ اعلامیے میں چین کو بدنام کرنے اور اس پر حملہ کرنے کے لئے اتحاد کیا ہے جس نے کھلم کھلا چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے۔

اس سے بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں اور چین اور جاپان کے درمیان دستخط کردہ چار سیاسی دستاویزات کی امنگوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے جبکہ چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔

سن نے کہا کہ چین شدیدغیر مطمئن ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے جی 7 پر زور دیا کہ وہ کھلے پن اور سب کو ساتھ لے کر چلنے پر عمل پیرا ہو جو وقت کا رجحان ہے، گروہ بندی اور خصوصی بلاکس بنانے ،دیگر ممالک کا حصار کرنے اور بلاک کشیدگی کو پیدا کرنااور بھڑکانابند کریں۔

انہوں نے جاپان پر زور دیا کہ وہ چین کو درست طور پر سمجھے ، اسٹریٹجک آزادی کا استعمال کرے ، چین اور جاپان کے درمیان طے شدہ چار سیاسی دستاویزات کے اصولوں کا پابند رہے اور حقیقی اور تعمیری معنوں میں دو طرفہ تعلقات کی پائیدار ترقی کو فروغ دے۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا، روایتی بیل دوڑ کا انعقاد

پروبولنگو، انڈونیشیا (شِںہوا) انڈونیشیا کے شہر پروبولنگو میں بیل دوڑ کے روایتی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اسے کراپن سپی بروجول بھی کہا جاتا ہے۔

خطے بھر سے لوگ بیلوں کی یہ دوڑ دیکھتے ہیں اور اس میں حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ یہ دوڑ روایت سے بھری اور نسلوں سے منائی جارہی ہے جس میں بیل کیچڑ میں دوڑتے ہیں۔

 

انڈونیشیا، پروبولنگو میں لوگ روایتی بیل دوڑ (کراپن سپی بروجول) دیکھنے کی تیاری کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

انڈونیشیا، پروبولنگو میں لوگ روایتی بیل دوڑ (کراپن سپی بروجول) دیکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

انڈونیشیا، پروبولنگو میں لوگ روایتی بیل دوڑ (کراپن سپی بروجول) دیکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت میں 15.23...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت میں رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ  کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 15.23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں تقریباً 57 لاکھ 40 ہزار استعمال شدہ گاڑیاں فروخت ہوئیں جس میں مجموعی طور پر 361.14 ارب یوآن (تقریباً 51.33 ارب امریکی ڈالرز) کا لین دین ہوا۔

 ایسوسی ایشن نے بتایا کہ چین میں صرف اپریل کے دوران 14 لاکھ 60 ہزار استعمال شدہ گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ ماہ کی نسبت 6.59 فیصد کمی ہے تاہم یہ گزشتہ برس کی نسبت 33.03 فیصد اضافہ ہے۔

    اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ ملک میں استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت میں مجموعی طور پر 90.39 ارب یوآن کا لین دین ہوا تھا۔

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، داتنگ گھاٹی تحفظ آب منصوبہ کے مناظر

گوئی پھنگ (شِںہوا) چین کے جنوبی گوانگ شی میں دریائے چھیان جیانگ کے ایک حصے پر داتنگ گھاٹی تحفظ آب منصوبے پر کام ہورہا ہے جہاں دریا ئے ژوجیانگ  کا طاس مچھلیوں کی نقل مکانی کا ایک اہم علاقہ ہے۔

 

چین، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے شہر گوئی پھنگ میں داتنگ گھاٹی تحفظ آب منصوبہ میں مچھلیوں کے افزائش مرکز میں تکنیکی ماہرین پانی کا معیار جانچ رہے ہیں۔(شِںہوا)

چین، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے شہر گوئی پھنگ میں داتنگ گھاٹی تحفظ آب منصوبہ میں مچھلیوں کے افزائش مرکز میں ایک تکنیکی ماہر مچھلی کی افزائش کا جائزہ لے رہی ہے۔(شِںہوا)

چین، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے شہر گوئی پھنگ میں تکنیکی ماہرین دریائے نان مو پر معاون ڈیم میں  فش وے کا معائنہ کررہے ہیں جو کہ داتنگ گھاٹی تحفظ آب منصوبہ کا ایک حصہ ہے۔(شِںہوا)

چین، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے شہر گوئی پھنگ میں داتنگ گھاٹی تحفظ آب منصوبہ کے "تحفظ مرکز برائے نایاب مچھلی" میں ایک محقق کام کررہی ہے۔(شِںہوا)

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، بجلی کی پیداوار میں اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین میں کم از کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 28 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالرز) کے ہر ایک سالانہ بنیادی کاروباری منافع کے ساتھ صنعتی کاروباری اداروں سے بجلی کی پیداوار میں اپریل کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 6.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے مطابق اسی عرصے کے دوران ایسے کاروباری اداروں کی بجلی کی مجموعی پیداوار 658.4 ارب کلو واٹ ۔گھنٹے تک پہنچ گئی۔

اپریل میں تھرمل بجلی کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 11.5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور جوہری بجلی کی پیداوار میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 5.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

این بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی کی پیداوار میں اپریل کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 20.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جو مارچ کے مقابلے میں 20.7 فیصد پوائنٹس زیاد ہ ہے۔

شمسی بجلی کی پیداوار گزشتہ ماہ ایک سال قبل کی نسبت 3.3 فیصد کم ہوئی ہے جبکہ پن بجلی کی پیداوار میں 25.9 فیصد کمی آئی ہے۔

این بی ایس کے مطابق رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں مجموعی طور پر بجلی کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 3.4 فیصد بڑھ کر 27.3 کھرب کلو واٹ  گھنٹے ہو گئی ہے۔

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تنزانیہ ۔ زینزبار۔ چینی ڈاکٹر۔ رحم کا سرطان...

تنزانیہ، زینزبار میں خواتین میں رحم کے سرطان کے تشخیصی مرکز کو دیکھا جاسکتا ہے جہاں  چینی ڈاکٹرز مقامی ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر مرض کی جانچ کرتے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تنزانیہ ۔ زینزبار۔ چینی ڈاکٹر۔ رحم کا سرطان...

تنزانیہ، زینزبار میں خواتین میں رحم کے سرطان کے تشخیصی مرکز کو دیکھا جاسکتا ہے جہاں  چینی ڈاکٹرز مقامی ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر مرض کی جانچ کرتے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سنکیانگ میں پھولوں کی بہار سے سیاحتی صنعت کا...

الی (شِنہوا) الی قازق خود اختیار پریفیکچر نے حالیہ برسوں میں پھولوں کے سیاحتی مراکز تیار کئے ہیں جو مقامی سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے بڑی تعداد میں سیاحوں کو راغب کرکے مقامی افراد کی آمدن میں اضافہ کیا ہے۔

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی الی قازق خوداختیار پریفیکچر کی یی ننگ کاؤنٹی کے" فلاور سی زرعی صنعت پارک" میں سیاح تصاویر بنارہے ہیں۔(شِنہوا)

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی الی قازق خوداختیار پریفیکچر کی یی ننگ کاؤنٹی کے" فلاور سی زرعی صنعت پارک" کے ایک کھیت میں ایک خاتون کاشتکارصفائی کررہی ہے۔(شِنہوا)

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی الی قازق خوداختیار پریفیکچر کی یی ننگ کاؤنٹی کے " فلاور سی زرعی صنعت پارک" میں عملہ رقص کر تے ہوئے سیاحوں کا استقبال کررہا ہے۔ (شِنہوا)

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی الی قازق خوداختیار پریفیکچر کی یی ننگ کاؤنٹی کے" فلاور سی زرعی صنعت پارک" میں سیاح اشیا کا انتخاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کانز فلمی میلے میں توجہ کا مرکز بننے والے چی...

کانز (شِںہوا)کانز فلمی میلے کے 76 ویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے متعدد چینی اداکار فرانس کے جنوبی شہر کانز میں ہیں۔

چینی اداکاراؤں ژانگ یوچھی ، گاؤ یی اور اداکار ژو یی لونگ نے جاپانی ہدایت کار کورے ایڈا ہیروکازو کی فلم "کیبوتسو (مونسٹر)" میں کام کیا ہے جو فرانس کے جنوبی شہر کانز میں "پام ڈی اور" کے لیے مقابلہ میں شریک ہے۔

رواں سال کانز فلمی میلہ منگل کو شروع ہوا تھا جس میں 21 فلموں کو "پام ڈی اور ٹاپ پرائز" کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

فرانس ، جنوبی شہر کانز میں منعقدہ کانز فلمی میلے کے 76 ویں ایڈیشن میں " پام ڈی اور" میں شرکت کرنے والی فلم "کیبوتسو (مونسٹر) "کی اسکریننگ میں اداکارہ ژانگ یو چھی کا تصاویر کے لئے ایک انداز۔ (شِنہوا)

فرانس ، جنوبی شہر کانز میں منعقدہ کانز فلمی میلے کے 76 ویں ایڈیشن میں اداکارگونگ جن (دائیں) اور اداکارہ ژونگ چھو شی کا تصاویر کے لئے ایک انداز۔ (شِنہوا)

فرانس ، جنوبی شہر کانز میں منعقدہ کانز فلمی میلے کے 76 ویں ایڈیشن میں اداکارہ ہوانگ لو شرکت کے لئے آرہی ہیں۔ (شِنہوا)

فرانس ، جنوبی شہر کانز میں منعقدہ کانز فلمی میلے کے 76 ویں ایڈیشن میں " پام ڈی اور" میں شرکت کرنے والی فلم "کیبوتسو (مونسٹر) "کی اسکریننگ میں اداکار ژو یی لونگ کا تصاویر کے لئے ایک انداز۔ (شِنہوا)

 
۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کانز فلمی میلے میں توجہ کا مرکز بننے والے چی...

کانز (شِںہوا)کانز فلمی میلے کے 76 ویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے متعدد چینی اداکار فرانس کے جنوبی شہر کانز میں ہیں۔

چینی اداکاراؤں ژانگ یوچھی ، گاؤ یی اور اداکار ژو یی لونگ نے جاپانی ہدایت کار کورے ایڈا ہیروکازو کی فلم "کیبوتسو (مونسٹر)" میں کام کیا ہے جو فرانس کے جنوبی شہر کانز میں "پام ڈی اور" کے لیے مقابلہ میں شریک ہے۔

رواں سال کانز فلمی میلہ منگل کو شروع ہوا تھا جس میں 21 فلموں کو "پام ڈی اور ٹاپ پرائز" کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

فرانس ، جنوبی شہر کانز میں منعقدہ کانز فلمی میلے کے 76 ویں ایڈیشن میں " پام ڈی اور" میں شرکت کرنے والی فلم "کیبوتسو (مونسٹر) "کی اسکریننگ میں اداکارہ ژانگ یو چھی کا تصاویر کے لئے ایک انداز۔ (شِنہوا)

فرانس ، جنوبی شہر کانز میں منعقدہ کانز فلمی میلے کے 76 ویں ایڈیشن میں اداکارگونگ جن (دائیں) اور اداکارہ ژونگ چھو شی کا تصاویر کے لئے ایک انداز۔ (شِنہوا)

فرانس ، جنوبی شہر کانز میں منعقدہ کانز فلمی میلے کے 76 ویں ایڈیشن میں اداکارہ ہوانگ لو شرکت کے لئے آرہی ہیں۔ (شِنہوا)

فرانس ، جنوبی شہر کانز میں منعقدہ کانز فلمی میلے کے 76 ویں ایڈیشن میں " پام ڈی اور" میں شرکت کرنے والی فلم "کیبوتسو (مونسٹر) "کی اسکریننگ میں اداکار ژو یی لونگ کا تصاویر کے لئے ایک انداز۔ (شِنہوا)

 
۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی غیر ملکی ایجادات کے جملہ حقوق لائس...

گوانگ ژو (شِنہوا)  چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں منعقدہ ایک فورم میں گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا سے متعلق نقل و اشاعت کے حقوق کے انڈیکس پر ایک رپورٹ جاری کی گئی۔

نقل و اشاعت کے حقوق کے انڈیکس پر رپورٹ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی قومی سائنس لائبریری نے گریٹر بے ایریا سائنس فورم کے ایک سیشن میں جاری کی۔

یہ رپورٹ  نقل و اشاعت کے حقوق کے اعداد و شمار پر مبنی تھی جس میں گریٹر بے ایریا کی سائنسی و تکنیکی جدت سازی کی خصوصیات اور ترقی کے رجحانات بارے  بتایا گیا۔

گریٹر بے ایریا میں نقل و اشاعت کے حقوق  کی درخواستوں میں اضافہ ہوا ہے  جس میں کثرت ملک بھر میں لائسنس یافتہ غیر ملکی ایجادات کے نقل و اشاعت کے حقوق کی ہے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2017 اور 2022 کے درمیان گریٹر بے ایریا میں غیر ملکی ایجادات کے نقل و اشاعت کے حقوق ملک کے مجموعی  غیر ملکی ایجادات کے نقل و اشاعت کے حقوق  کا ایک چوتھائی سے زیادہ ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کاروباری ادارے  گریٹر بے ایریا میں تکنیکی جدت سازی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 2017 سے 2022 تک  گریٹر بے ایریا میں کاروباری اداروں کی طرف سے ایجاد کے نقل و اشاعت کے حقوق کی درخواستوں کی تعداد علاقے کی اسی ضمن مجموعی درخواستوں کا 73.44 فیصد تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گریٹر بے ایریا آئندہ نسل کی انفارمیشن ٹیکنالوجی ، نئی توانائی کی گاڑیوں ، اور نئے مواد جیسی صنعتوں میں تکنیکی فوائد کا حامل ہے۔

بین الاقوامی سائنسی اداروں کے اتحاد  کی جانب سے شروع کیا جانے والا اور گوانگ ڈونگ صوبائی حکومت کی میزبانی میں گریٹر بے ایریا سائنس فورم گوانگ ڈونگ کے شہروں بشمول گوانگ ژو ، شین ژن اور فوشان میں 20 سے 23 مئی تک منعقد ہو رہا ہے۔

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی مگس بانی میں چینی تحقیق سے ترقی ہ...

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان میں شہد کی پیداوار کے وسیع امکانات موجود ہیں تاہم متعدد عوامل کی وجہ سے مقامی شہد کی مکھیاں پالنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے جن پر چینی طرز کی شہد کی مکھیاں پال کر قابو پایا جاسکتا ہے۔

چین۔پاکستان ایپی کلچر فورم سے خطاب میں پاکستانی اور چینی ماہرین نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان شہد کی پیداوار کے شعبے میں تعاون شہد کی پیداوار میں اضافے کا ایک راستہ ہے۔

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات میں تحفظ خوراک اور موسمیاتی تبدیلی کی رکن نادیہ رحمان نے ویبینار میں بتایا کہ اس طرح کے تعاون سے معلومات کے تبادلے، تحقیقی تعاون اور ٹیکنالوجی کی منتقلی ہوگی جس سے ملک میں شہد کی پیداوار بڑھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 3 لاکھ 90 ہزار افراد شہد کی مکھیاں پالتے اور سالانہ 4 ہزار ٹن سے زائد شہد پیدا کرتے ہیں۔

 اگر وہ جدید ٹیکنالوجی کو اپنائیں تو شہد کی پیداوار سالانہ 70 ہزار ٹن تک بڑھ سکتی ہے اور تقریباً 87 ہزار سبز ملازمتیں پیدا ہوسکتی ہیں۔

تقریب سے خطاب میں پیر مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلر محمد نعیم نے کہا کہ پاکستان کے دیہی علاقوں سے وابستہ بہت سے لوگ شہد کی مکھیاں پالنے سے وابستہ ہیں جو ایک نفع بخش کاروبار اور ذریعہ معاش ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی کالونی سالانہ پیداوار 30 سے 35 کلوگرام تھی تاہم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے سبب یہ گھٹ کر 10 سے 12 کلوگرام رہ گئی ہے جس سے شہد کی مکھیاں پالنے والوں کے لئے کاروبار جاری رکھنا ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے۔

نعیم نے مزید کہا کہ پاکستانی مگس بان کو ان مشکلات پر قابو پانے میں مدد کے لئے یونیورسٹی چینی ٹیکنالوجی متعارف کر واتے ہوئے نہ صرف پیداوار بڑھانے بلکہ پیسے کمانے کے متبادل طریقوں کی تلاش میں بھی معاونت کررہی ہے۔

نعیم نے کہا کہ اب پاکستان کے لیے شہد کی مکھیاں پالنے اور شہد کی پروسیسنگ ٹیکنالوجی پر ایک تربیتی کورس منعقد کیا گیا جس میں مختلف جامعات ، تحقیقی اداروں، شہد کی مکھیاں پالنے والی تنظیموں ، تاجروں اور شہد کی مکھیاں پالنے والوں کے 39 شرکا کو چینی پروفیسرز نے مگس بانی کے جدید طریقوں سے آگاہ کیا۔

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی مگس بانی میں چینی تحقیق سے ترقی ہ...

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان میں شہد کی پیداوار کے وسیع امکانات موجود ہیں تاہم متعدد عوامل کی وجہ سے مقامی شہد کی مکھیاں پالنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے جن پر چینی طرز کی شہد کی مکھیاں پال کر قابو پایا جاسکتا ہے۔

چین۔پاکستان ایپی کلچر فورم سے خطاب میں پاکستانی اور چینی ماہرین نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان شہد کی پیداوار کے شعبے میں تعاون شہد کی پیداوار میں اضافے کا ایک راستہ ہے۔

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات میں تحفظ خوراک اور موسمیاتی تبدیلی کی رکن نادیہ رحمان نے ویبینار میں بتایا کہ اس طرح کے تعاون سے معلومات کے تبادلے، تحقیقی تعاون اور ٹیکنالوجی کی منتقلی ہوگی جس سے ملک میں شہد کی پیداوار بڑھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 3 لاکھ 90 ہزار افراد شہد کی مکھیاں پالتے اور سالانہ 4 ہزار ٹن سے زائد شہد پیدا کرتے ہیں۔

 اگر وہ جدید ٹیکنالوجی کو اپنائیں تو شہد کی پیداوار سالانہ 70 ہزار ٹن تک بڑھ سکتی ہے اور تقریباً 87 ہزار سبز ملازمتیں پیدا ہوسکتی ہیں۔

تقریب سے خطاب میں پیر مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلر محمد نعیم نے کہا کہ پاکستان کے دیہی علاقوں سے وابستہ بہت سے لوگ شہد کی مکھیاں پالنے سے وابستہ ہیں جو ایک نفع بخش کاروبار اور ذریعہ معاش ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی کالونی سالانہ پیداوار 30 سے 35 کلوگرام تھی تاہم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے سبب یہ گھٹ کر 10 سے 12 کلوگرام رہ گئی ہے جس سے شہد کی مکھیاں پالنے والوں کے لئے کاروبار جاری رکھنا ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے۔

نعیم نے مزید کہا کہ پاکستانی مگس بان کو ان مشکلات پر قابو پانے میں مدد کے لئے یونیورسٹی چینی ٹیکنالوجی متعارف کر واتے ہوئے نہ صرف پیداوار بڑھانے بلکہ پیسے کمانے کے متبادل طریقوں کی تلاش میں بھی معاونت کررہی ہے۔

نعیم نے کہا کہ اب پاکستان کے لیے شہد کی مکھیاں پالنے اور شہد کی پروسیسنگ ٹیکنالوجی پر ایک تربیتی کورس منعقد کیا گیا جس میں مختلف جامعات ، تحقیقی اداروں، شہد کی مکھیاں پالنے والی تنظیموں ، تاجروں اور شہد کی مکھیاں پالنے والوں کے 39 شرکا کو چینی پروفیسرز نے مگس بانی کے جدید طریقوں سے آگاہ کیا۔

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان۔ بیروت۔ روزمرہ زندگی۔ معدنیات عجائب گھ...

لبنان، بیروت میں طلبا معدنیات عجائب گھر کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بین الاقوامی ذہانت کانگریس کیدوران 11 ا...

چین کے شمالی شہر تیان جن میں منعقدہ 7 ویں عالمی ذہانت کانگریس میں 98 منصوبوں پر دستخط کئے گئے جن میں سرمایہ کاری کی مالیت تقریبا 81.5 ارب یوآن(تقریبا 11.58 ارب امریکی ڈالرز) ہے۔ مصنوعی ذہانت بارے اس اہم تقریب کا انعقاد 18 سے 21 مئی تک ہوا تھا۔ منتظمین کے مطابق نئے دستخط شدہ منصوبوں نوول انفارمیشن ٹیکنالوجیز، گاڑیاں ، بائیو میڈیسن، آلات کی تیاری، نئی توانائی و نئے مواد سمیت مختلف شعبوں میں صنعتی چین شامل ہیں۔ تقریب میں 51 ممالک اور خطوں کے 1 ہزار سے زائد حکام ، ماہرین، اسکالرز اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ قومی کنونشن اور نمائش مرکز (تیان جن) اور بندرگاہی شہر کے دیگرمقامات پر منعقدہ تقریب کا موضوع "ذہانت ، وسیع ترقی کی جگہ، پائیدار ترقی کا راستہ " تھا ۔ کانگریس 4 روز جاری رہی۔ کانگریس کا افتتاحی ایڈیشن 2017 میں ہوا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ اندرون و بیرون ملک سائنسدانوں، کاروباری افراد اور ماہرین اقتصادیات کے لئے ذہین ٹیکنالوجی کے سرفہرست رجحانات پر تبادلہ خیال کا ایک پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطین، جھڑپوں میں تین فلسطینی جاں بحق،6زخمی

اسرائیلی فوج کے شمالی مغربی کنارے پر واقع نابلس شہر کے پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے بعد خطرناک جھڑپوں کا آغاز ہوا جس میں کم از کم 3 فلسطینی جاں بحق جبکہ دیگر 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیر کی علی الصبح جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے تین افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ عینی شاہدین نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے آدھی رات کو کیمپ پر دھاوا بول دیا جس کے بعد سپاہیوں اور فلسطینی شہر یوں کے درمیان کشیدگی کا آغاز ہوا۔ اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر واقعے سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی میں جنوری سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیلی سپاہیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 156 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیسری چین۔ سی ای ای سی نمائش میں 10 ارب یوآن...

حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی تیسری چین- سی ای ای سی نمائش اور بین الاقوامی اشیائے صرف میلے میں 10.5 ارب یوآن (تقریبا 1.5 ارب امریکی ڈالر) سے ز ائد مالیت کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ نمائش میں وسطی اور مشرقی یورپی ممالک کی مصنوعات پیش کی گئی تھیں۔ چین کے مشرقی شہر ننگ بو میں 16 سے 20 مئی تک منعقدہ تقریب میں غیرملکی اعانت سے چلنے والے 62 منصوبوں پردستخط ہوئے جس میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 17.78 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ یہ سرمایہ کاری کے اعتبار سے گزشتہ برس کی نسبت 17.7 فیصد زائد بھی ہے۔ دستخط شدہ معاہدوں میں سے 17 منصوبوں میں فارچیون 500 کمپنیاں اور سرکردہ صنعتیں شامل ہیں جو اعلی درجے کے سازوسامان کی تیاری ، بائیو میڈیسن اور ڈیجیٹل معیشت جیسے مختلف شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں۔ منتظمین کے مطابق نمائش میں سی ای ای سیز سے تقریبا 5 ہزار اقسام کا سامان نمائش کے لئے پیش کیا گیا جو تقر یب کے گزشتہ ایڈیشن کی نسبت 25 فیصد زائد ہے۔ رواں سال کی نمائش میں تقریبا 15 ہزار خریداروں اور 3 ہزار سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی جبکہ سی ای ای سیز کے 80 فیصد سے زیادہ نمائش کنندگان نے ایونٹ کے اگلے ایڈیشن میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔ چین- سی ای ای سیز تعاون میکانزم کا قیام 2012 میں ہوا تھا جس کے بعد سے اس نے نتیجہ خیز کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ سال 2023 میں چین اور سی ای ای سی تعاون کی دوسری دہائی شروع ہوئی ہے ۔ دونوں فریق قریبی اقتصادی و تجارتی تعلقات کی امید کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ریاستی قو نصلر کا معذوری سے متعلق عالمی...

چینی ریاستی قونصلر شین یی چھن نے بین الاقوامی برادری پر معذوری سے متعلق ٹھوس اقدامات اٹھانے کے لئے مل کر کام کرنے پر زور دیا ہے۔ شین نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں منعقدہ بحالی بین الاقوامی کی صد سالہ جشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔تقریب میں شین نے چینی صدر شی چن پھنگ کا تہنیتی خط پڑھ کر سنایا۔ شین نے کہا کہ چین افراد پر مرکوز ترقی کے فلسفے پر عمل پیرا ہو گا جبکہ معذور افراد کے لئے پروگرام تیار کرنے ، ان کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے اور ان کی ہمہ جہت ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے مزید موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ شین نے کہا کہ معذوری ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے لئے بین الاقوامی برادری کے مشترکہ ردعمل اور اقدام کی ضرورت ہے۔ شین نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ معذور افراد کے حقوق سے متعلق کنونشن کی پاسداری کرے اور معذور افراد کے ساتھ ہر قسم کے امتیاز اور تعصب کو ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے میں معذور افراد کے حوالے سے مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں تاکہ گروپ کی مساوی شرکت اور ہمہ جہت ترقی کو فروغ ملے۔ انہوں نے معذور افراد سے متعلق بین الاقوامی تبادلوں اور رابطہ سازی کو مضبوط بنانے اور انسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کے احساس کو فروغ دینے پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی تقریب میں تہنیتی خط بھیجا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، قدرتی گیس کی پیداوار میں 7 فیصد اضافہ

چین میں قدرتی گیس کی پیداوار میں اپریل کے دوران تیز رفتار اضافہ ہوا۔ قومی ادارہ شماریات کے مطابق اس مدت کے دوران ملک میں 18.9 ارب مکعب میٹرز قدرتی گیس پیدا ہوئی جو ایک برس قبل کی نسبت 7 فیصد زائد ہے ۔ یہ شرح نمو مارچ کے مقابلے میں 3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ اسی عرصے میں ملک نے 89 لاکھ 80 ہزار ٹن قدرتی گیس درآمد کی جو گزشتہ برس کی نسبت 11 فیصد زائد ہے۔ چین کی قدرتی گیس کی پیداوار جنوری سے اپریل کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 4.8 فیصد اضافے سے 78.3 ارب مکعب میٹرز تک پہنچ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے جی 7 سربراہ اجلاس میں چین سے متعلق ام...

چین کے نائب وزیر خارجہ سن وے ڈونگ نے چین میں جاپان کے سفیر ہائیڈیو ترومی کو طلب کیا اور جی 7 کے ہیروشیما سربراہ اجلاس میں چین سے متعلق امور کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے بارے سنجیدہ تشویش کا اظہار کیا۔ سن نے کہا کہ رواں سال جی 7 کے سربراہ کی حیثیت سے جاپان نے متعلقہ ممالک کے ساتھ مل کر متعدد سرگرمیوں اور ہیروشیما سربراہ اجلاس میں رہنماں کے منظور کردہ اعلامیے میں چین کو بدنام کرنے اور اس پر حملہ کرنے کے لئے اتحاد کیا ہے جس نے کھلم کھلا چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے۔ اس سے بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں اور چین اور جاپان کے درمیان دستخط کردہ چار سیاسی دستاویزات کی امنگوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے جبکہ چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔ سن نے کہا کہ چین شدیدغیر مطمئن ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے جی 7 پر زور دیا کہ وہ کھلے پن اور سب کو ساتھ لے کر چلنے پر عمل پیرا ہو جو وقت کا رجحان ہے، گروہ بندی اور خصوصی بلاکس بنانے ،دیگر ممالک کا حصار کرنے اور بلاک کشیدگی کو پیدا کرنااور بھڑکانابند کریں۔ انہوں نے جاپان پر زور دیا کہ وہ چین کو درست طور پر سمجھے ، اسٹریٹجک آزادی کا استعمال کرے ، چین اور جاپان کے درمیان طے شدہ چار سیاسی دستاویزات کے اصولوں کا پابند رہے اور حقیقی اور تعمیری معنوں میں دو طرفہ تعلقات کی پائیدار ترقی کو فروغ دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا، روایتی بیل دوڑ کا انعقاد

انڈونیشیا کے شہر پروبولنگو میں بیل دوڑ کے روایتی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اسے کراپن سپی بروجول بھی کہا جاتا ہے۔ خطے بھر سے لوگ بیلوں کی یہ دوڑ دیکھتے ہیں اور اس میں حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ یہ دوڑ روایت سے بھری اور نسلوں سے منائی جارہی ہے جس میں بیل کیچڑ میں دوڑتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت میں 15.23...

چین میں استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت میں رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 15.23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چائنہ آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں تقریبا 57 لاکھ 40 ہزار استعمال شدہ گاڑیاں فروخت ہوئیں جس میں مجموعی طور پر 361.14 ارب یوآن(تقریبا 51.33 ارب امریکی ڈالرز) کا لین دین ہوا۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ چین میں صرف اپریل کے دوران 14 لاکھ 60 ہزار استعمال شدہ گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ ماہ کی نسبت 6.59 فیصد کمی ہے تاہم یہ گزشتہ برس کی نسبت 33.03 فیصد اضافہ ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ ملک میں استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت میں مجموعی طور پر 90.39 ارب یوآن کا لین دین ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، داتنگ گھاٹی تحفظ آب منصوبہ کے مناظر

چین کے جنوبی گوانگ شی میں دریائے چھیان جیانگ کے ایک حصے پر داتنگ گھاٹی تحفظ آب منصوبے پر کام ہورہا ہے جہاں دریا ئے ژوجیانگ کا طاس مچھلیوں کی نقل مکانی کا ایک اہم علاقہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، بجلی کی پیداوار میں اضافہ، مجموعی پیدا...

چین میں کم از کم 2 کروڑ یوآن (تقریبا 28 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالرز) کے ہر ایک سالانہ بنیادی کاروباری منافع کے ساتھ صنعتی کاروباری اداروں سے بجلی کی پیداوار میں اپریل کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 6.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ قومی ادارہ شماریات کے مطابق اسی عرصے کے دوران ایسے کاروباری اداروں کی بجلی کی مجموعی پیداوار 658.4 ارب کلو واٹ ۔گھنٹے تک پہنچ گئی۔ اپریل میں تھرمل بجلی کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 11.5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور جوہری بجلی کی پیداوار میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 5.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ این بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی کی پیداوار میں اپریل کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 20.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جو مارچ کے مقابلے میں 20.7 فیصد پوائنٹس زیاد ہ ہے۔ شمسی بجلی کی پیداوار گزشتہ ماہ ایک سال قبل کی نسبت 3.3 فیصد کم ہوئی ہے جبکہ پن بجلی کی پیداوار میں 25.9 فیصد کمی آئی ہے۔ این بی ایس کے مطابق رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں مجموعی طور پر بجلی کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 3.4 فیصد بڑھ کر 27.3 کھرب کلو واٹ گھنٹے ہو گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان، فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائ...

افغانستان کے شمالی علاقے میں امریکی ساختہ فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق ایم ڈی 530 ہیلی کاپٹر سمنگان کے ضلع خولم میں بجلی کے ایک کھمبے سے ٹکرا کرتباہ ہوا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ستمبر میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد طالبان حکومت کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کابل میں تربیتی سیشن کے دوران میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ اور عملہ کا ایک رکن ہلاک ہوگیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ وسط ایشیا سربراہ اجلاس، نئے بین الاقوام...

وسطی ایشیا پائیدار ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کوشاں ہے، یہ کھوئی ہوئی عظمت کو حاصل کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے، جس سے وہ وسطی ایشیا قدیم شاہراہ ریشم کے دنوں میں لطف اندوز ہوا کرتا تھا۔ تاہم، کنیکٹوٹی، کم صنعتی ترقی، غربت اور مالی وسائل کی کمی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے خوابوں کی تعبیر میں رکاوٹ ہیں۔ اس طرح، وسطی ایشیا ایسے دوستوں اور شراکت داروں کی تلاش میں ہے، جو وسطی ایشیا کو ان مسائل پر قابو پانے اور خطے کو ترقی کی راہ پر ڈالنے میں مدد دے سکیں۔ اس تناظر میں، 18 اور 19 مئی کو ہونے والی چینـوسطی ایشیا سربراہی کانفرنس کو وسطی ایشیا کے لیے گیم چینج کرنے کا موقع قرار دیا گیا۔ گوادر پرو کے مطابق سربراہی اجلاس میں وہ تمام عناصر موجود ہیں جو وسطی ایشیا کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ سب سے پہلے، وسطی ایشیا کو رابطے کے چیلنج پر قابو پانے کے لیے تعاون کی تجویز پیش کی گئی۔ اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے ذریعے چین وسط ایشیا کے رابطے کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ بی آر آئی کے دو کوریڈور ـ سی سی اے ڈبلیو اے سی اور سی پیک اس مقصد کے لیے دستیاب بہترین آپشن ہیں۔ اس کے علاوہ، چین چینـکرغزستانـازبکستان اور چینـتاجکستانـازبکستان ہائی ویز کی ٹریفک کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

چین نے ٹرانس کیسپین بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی بھی حمایت کی، جسے بی آر آئی کے دیگر اقدامات کے ساتھ روابط کو فروغ دینے کے لیے ایک نئی شروعات سمجھا جاتا ہے۔ آخر میں، چین نے چینـکرغزستانـازبکستان ریلوے منصوبے کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ گوادر پرو کے مطابق اس طرح یہ امید کی جا رہی ہے کہ وسطی ایشیا لینڈ لاکڈ ملک سے لینڈ لنکڈ ملک میں منتقل ہو جائے گا۔ اس سے وسطی ایشیا کو مشرق اور مغرب کے درمیان جوڑنے کا کردار ادا کرنے میں مدد ملے گی، جیسا کہ یہ قدیم شاہراہ ریشم کے زمانے میں ادا کر رہا تھا۔ گوادر پرو کے مطابق دوسرا، چین نے وسطی ایشیا کی ترقی اور غربت کے مسائل سے نمٹنے میں مدد کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ چین نے اعلان کیا کہ چین خطے میں غربت میں کمی کے لیے چین وسطی ایشیا خصوصی تعاون کا پروگرام بنائے گا۔ چین نے ''چینـوسطی ایشیا ٹیکنالوجی اور مہارتوں میں بہتری کی اسکیم'' کے نفاذ کو بھی شروع کیا۔ یہ ایک اختراعی طریقہ ہے، جو نہ صرف غربت کے خاتمے میں مدد دے گا بلکہ آنے والی نسلوں کو چوتھے صنعتی انقلاب کے لیے بھی تیار کرے گا۔ اس کے علاوہ چین وسطی ایشیائی ممالک کو مجموعی طور پر 26 بلین یوآن (تقریباً 3.7 بلین امریکی ڈالر) کی مالی معاونت اور گرانٹس فراہم کرے گا۔

گوادر پرو کے مطابق تیسرا، چین وسطی ایشیا کے ساتھ سبز ترقیاتی ایجنڈا، اعلیٰ معیار کے ترقیاتی وژن پر عمل درآمد اور ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے کام کرے گا۔ چین وسطی ایشیا میں صنعتی اور زرعی شعبوں کی ترقی اور جدید کاری میں مدد کرے گا۔ اس مقصد کے لیے کھاری الکلی زمین کی بازیافت اور انہیں پیداواری بنانے کے لیے خصوصی کوششیں کی جائیں گی۔ پانی کے انتظام اور دستیاب وسائل کے بہتر استعمال کے شعبے میں بھی تعاون بڑھایا جائے گا۔ چین وسطی ایشیا کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک خصوصی زرعی تجربہ گاہ بنائے گا۔ ماحولیاتی جہتوں پر، بحیرہ ارال کے ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے خصوصی کوششیں کی جائیں گی۔ یہ ایک تاریخی قدم ہو گا، کیونکہ بحیرہ ارال میں بہتری علاقائی ممالک کے لیے ترقی کا ایک نیا دور لائے گی۔ مستقبل پر مبنی ترقی کے لیے چین ہائی ٹیک پارکس کے قیام اور آئی ٹی کے شعبے میں مزید تعاون کی حمایت کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق چوتھا، توانائی کے تعاون کو بڑھایا جائے گا، اور چین نے چینـوسطی ایشیا توانائی کی ترقی کی شراکت داری قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ توانائی کے روایتی ذرائع جیسے گیس، تیل اور توانائی کے نئے ذرائع جیسے ہوا، شمسی وغیرہ پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

اس کے علاوہ، چین قابل تجدید اور جوہری توانائی پر تعاون بڑھا رہا ہے، جس سے وسطی ایشیا کو پائیدار ترقی کے اپنے ایجنڈے اور ایس ڈی جیز 2030 کے وعدوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ گوادر پرو کے مطابق اس طرح توانائی میں تعاون یک طرفہ ٹریفک نہیں ہوگا۔ بلکہ یہ دو طرفہ ٹریفک ہو گا اور چین اور وسطی ایشیا کے لیے یکساں فائدہ مند ہو گا۔ گوادر پرو کے مطابق پانچویں، چین نے خطے میں امن اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط عزم ظاہر کیا ہے۔ چین نے دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے لیے جامع تعاون کی پیشکش کی ہے۔ اس کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ کچھ وسطی ایشیائی ریاستیں مغربی مداخلت سے مسائل کا سامنا کر رہی ہیں۔ چین نے وسطی ایشیائی ریاستوں کے قانون نافذ کرنے، سیکورٹی اور دفاع کے لیے صلاحیت پیدا کرنے اور سائبر سیکورٹی جیسے سیکورٹی کے نئے شعبوں میں کام کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ، اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ افغانستان میں امن کی اشد ضرورت ہے، اور اس کا وسطی ایشیا سے براہ راست تعلق ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چھٹا، تجویز کا بہترین حصہ یہ ہے کہ چین نے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ادارہ جاتی میکانزم بنانے کی تجویز دی ہے۔

یہ ایک عام حقیقت ہے کہ مستقل ادارہ جاتی فریم ورک کے بغیر تعاون نہ تو ترقی کر سکتا ہے اور نہ ہی پائیدار۔ گوادر پرو کے مطابق بحث سے ہم تین نتائج اخذ کر سکتے ہیں۔ سب سے پہلے، چین نے تعاون کے لیے جیت کا فارمولہ تجویز کیا اور اپنایا۔ چین نے صورتحال سے فائدہ اٹھانے اور اپنے لیے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ چین منصفانہ اور انصاف پسند ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ دوسرا، تعاون کے مجوزہ شعبے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ تعاون کی تجویز جامع ہے۔ اس میں ترقی، سلامتی اور ماحولیات جیسے تمام اہم شعبے شامل ہیں۔ تیسرا، چین نے وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ مداخلت یا لیکچر دینے کی کوشش نہیں کی۔ یہ صرف وسطی ایشیائی ریاستوں کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس طرح، چین کی تجویز کو ایک نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات کے فلسفے کی عملی مثال قرار دیا جاتا ہے۔ ان عوامل کی وجہ سے، امید کی جاتی ہے کہ تعاون بہت آگے بڑھے گا اور متعلقہ فریقوں کے لیے امن اور خوشحالی لائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس،پینشن قوانین کے خلاف احتجاج،مزدور یونی...

فرانس میں پینشن قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے۔مزدور یونینز نے کانز شہر میں مارچ کیا۔صدر ایمانول میکراں کے خلاف نعرے لگائے۔ مارچ میں شریک درجنوں مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ ایچ چونسٹھ سال کرنا زیادتی ہے،بہت سے لوگ کام کے دوران ہی مرجائیں گے۔ پولیس نیکانزسٹی سینٹرجانے والی سڑکوں کوبند کردیا،کانزفلم فیسٹیول کی وجہ سے مظاہروں پرپابندی عائد ہے۔یونینوں نے چھ جون کو ملک گیر مظاہروں کی کال دیدی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری، نابلس میں 3 ف...

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، نابلس میں قابض فوج نے فائرنگ کرکے تین فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بلاتہ پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مار کر فلسطینیوں کو شہید کیا ، شہید ہونے والے افراد کی شناخت 32 سالہ محمد ابو زیتون، 30 سالہ فاتی ابو رزق اور 24 سالہ عبداللہ ابو حمدان کے نام سے ہوئی ہے۔ اسرائیلی فورسز نے کیمپ کے داخلی راستوں کو بند کرتے ہوئے ایمبولینسوں اور صحافیوں کا داخلہ بھی روک دیا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کا گزین کیمپ پر رواں ماہ میں یہ دوسرا حملہ ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں